FavoriteLoadingپسندیدہ کتابوں میں شامل کریں

 

 

 

 

 

 

کرشمے قدرت کے

 

 

 

 

 

               مرتب کردہ:  شمسی محمد حیدر محمد فہیم

 

 

 

 

 

 

انتساب

 

والدین اور اساتذہ کے نام

جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا۔

 

حیدرشمسی

 

 

 

 

پیش لفظ

 

اردو میڈیم کے طلباء میں سائنسی رجحان دوسرے میڈیم کے طلباء کی بہ نسبت کم ہی ملتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے یہاں سائنسی موضوعات پر کتابیں کم ہی دیکھنے میں آتی ہیں۔

اس کتاب میں سائنس کی عام فہم اور عجیب و غریب با توں کو شامل کیا گیا ہے مثلاً ہمیں جمائی کیوں آتی ہے ؟ کیا زمین کے علاوہ بھی کسی سیّارے پر زندگی کا وجود ہے ؟ کیا کوئی پرندہ یا جانور انسان کی طرح بول سکتا ہے ؟اسی طرح کے بیش بہا سوالات ہمارے اور ہمارے بچّوں کے ذہن میں اُبھرتے رہتے ہیں۔ ہم نے ان تمام سوالوں کے جوابات دینے کی مکمل کوشش کی ہے لیکن اتنے کم صفحات میں ان تمام چیزوں کو یکجا کرنا کافی مشکل تھا۔ اگر اللہ اور اس کے رسول نے چاہا اور آپ لوگوں نے اس کتاب کی پذیرائی کی تو ہم اگلے ایڈیشن میں اور معلومات کا اضافہ کریں گے انشاء اللہ۔ امید ہے کہ یہ کتاب سائنس کوئز اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات میں بھی کافی کارگر ثابت ہو گی۔

میں اپنے استاذمحترم نصیر امین سر کا بے حد شکر گزار ہوں جن کی صحبت و تربیت نے مجھے اس ادبی کاوش کا ذوق اور علمی خدمت کا جذبہ عطا کیا اور انھوں نے اس کتاب کا بغور مطالعہ کیا، تصحیح فرمائی اور اپنے نیک و مفید مشوروں سے نوازا نیزاس کتاب کو بہتر بنانے میں حتی المقدور کوشش کی۔

میرا کام صرف معلومات کو یکجا کرنا تھا اور کتابی شکل میں چھاپ کر آپ تک پہنچانا تھا۔ امید کہ آپ اس سائنسی کتاب سے استفادہ حاصل کرینگے۔ اس کتاب کو مزید بہتر بنانے کے لئے اساتذہ، تلامذہ اورسر پرستوں کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا اور اگلے ایڈیشن میں ان کو شامل کیا جائے گا۔

فقط

شمسی حیدر

 

 

 

 

س: ہماری آنکھ میں کتنی جھلیاں ہوتی ہیں ؟

ج: 3

س: ہماری آنکھ مرنے کے بعد کتنی دیر تک زندہ رہتی ہے؟

ج:ـ 23 منٹ تک

س: ہماری آنکھ کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

ج: 7 گرام

س: ہمارا دماغ مرنے کے بعد کتنی دیر تک زندہ رہتا ہے؟

ج: دس منٹ تک

س: ہمارے جسم میں کتنی شکر ہو تی ہے؟

ج: ہمارے جسم میں اتنی شکر ہوتی ہے کہ اس سے تین پیالی چائے بن جائے۔

س: عام حالت میں ہم ایک منٹ میں کتنی بار سانس لیتا ہے؟

ج: 16سے 18بار

س: نیند کے دوران آدمی کی نبض کس رفتار سے چلتی ہے؟

ج: 35مرتبہ فی منٹ

س: ہمارے گردوں کی نالیوں کی مجموعی لمبائی کتنی ہے؟

ج: تقریباً280میل

س: انسان کے چھینکنے کی رفتار کتنی ہے؟

ج: 100 میل فی گھنٹہ

س: ہمارے کون سے ہاتھ کے ناخن زیادہ تیز بڑھتے ہیں ؟

ج: دائیں ہاتھ کے ناخن

س: انسانی خون، ہڈیاں اور آنکھیں کتنے عرصے تک محفوظ رکھی جا سکتی ہیں ؟

ج: انسانی خون 21؍دن، ہڈیاں 89دن اور آنکھیں 72 گھنٹے

س: ہمارے جسم میں خون کا کیا کام ہے؟

ج: خلیوں تک آکسیجن پہنچانا

س: ہمارا دل ایک بار دھڑکنے پر کتنا خون پمپ کرتا ہے؟

ج: آدھا کپ

س: ایک صحت مند انسان کے جسم میں کتنا خون ہوتا ہے؟

ج: 5سے 6لیٹر

س: ایک صحت مند انسان پوری زندگی میں کتنے لیٹر خون دے سکتا ہے؟

ج: 30 لیٹر

س: ہماری جسم میں خون کس رفتار سے بہتا ہے؟

ج: 75میل فی گھنٹہ

س: کون سا مرکب انجمادِ خون میں مدد دیتا ہے؟

ج: Ascorbic acid

س: کس سائنس داں نے خون کے مختلف گروپ کا پتہ لگایا؟

ج: کارل اسٹائز

س: خون کے چار گروپ کا نام بتائیے؟

ج : A,B,AB,O

س: مردوں کے دل کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

ج: 300گرام

س: عورتوں کے دل کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

ج: 250گرام

س: ایک منٹ میں انسان کتنی سانسیں لیتا ہے؟

ج: 15سے18

س: ہمارا دل کتنا پریشر پیدا کرتا ہے؟

ج: اتنا کہ خون 30فٹ اُچھل سکے

س: خون کی کمی سے کون سا مرض لاحق ہوتا ہے؟

ج: Anemia

س: ایک بالغ انسان کے خون میں لوہے کی مقدار کتنی ہو تی ہے؟

ج: 4سے5 گرام

س: Hemoglobinکس رنگ کا ہوتا ہے؟

ج: سرخ

س: ایک بالغ انسان میں Hemoglobinکی مقدار کتنی ہو تی ہے؟

ج: 5:5گرام

س: کس درجۂ حرارت پر خون کئی ہفتوں تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے؟

ج: صفر ڈگری سیلسیس

س: انجمادِ خون کب دھیما ہو جاتا ہے؟

ج: درجۂ حرارت کے کم ہونے پر

س: انجمادِ خون کب تیز ہو جاتا ہے؟

ج: درجۂ حرارت کے بڑھ جانے پر

س: ایک منٹ میں دل کتنا لیٹر خون پمپ کرتا ہے؟

ج: 4:5لیٹر

س: خون میں کتنے فیصد پانی ہوتا ہے؟

ج: 91%

س: مردوں میں کون سے کروموزوم ہوتے ہیں ؟

ج: XY

س: عورتوں میں کون سے کروموزوم ہوتے ہیں ؟

ج: XX

س: ہمارے کان میں آواز کا اثر کب تک رہتا ہے؟

ج: 1/10سیکنڈ تک

س: بچّہ اپنی پیدائش کے کتنے دنوں بعد تک آنسونہیں بہا سکتا؟

ج: تین ہفتوں تک

س: بچہ کتنے دن میں اپنے وزن کے برابر خوراک کھا جاتا ہے؟

ج: 10دن میں

س: نوزائیدہ بچّہ کی کتنی ہڈیّاں ہوتی ہے؟

ج: 270

س: نوزائیدہ بچّے کے کتنے دانت ہوتے ہیں ؟

ج: 20

س: نوزائیدہ بچّے کی کتنی ہڈّیاں ہوتی ہیں ؟

ج: 270

س: بچّہ جب پیدا ہوتا ہے تو اس کی آنکھوں کا رنگ کیسا ہوتا ہے؟

ج: نیلا

س: عورتوں اور مردوں میں کس کی نبض زیادہ تیز رفتاری سے چلتی ہے؟

ج: عورتوں کی نبض

س: نیند کے دوران ہماری نبض کس رفتار سے چلتی ہے؟

ج: 35مرتبہ فی منٹ

س: ہمارے آنسومیں کون سا کیمیائی مرکب ہوتا ہے؟

ج: سوڈیم کلو رائیڈ

س: انسان کے چھینکنے کی رفتار کتنی ہوتی ہے؟

ج: 100میل فی گھنٹہ

س:ـ انسانوں میں پلکیں جھپکانے کا عمل کتنے سیکنڈ بعد ہوتا ہے؟

ج: 4 سیکنڈبعد

س: ہمارے دماغ میں کتنا فیصد پانی ہوتا ہے؟

ج: 90%

س: ہمارے دل میں کتنے خانے ہوتے ہیں ؟

ج: 4

س: مردوں کے دل کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

ج: 300 گرام

س: عورتوں کے دل کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

ج: 250 گرام

س: ہمارا دل ایک منٹ میں کتنی دفعہ دھڑکتا ہے؟

ج: 72

س: ہمارا دل چوبیس گھنٹے میں کتنی بار دھڑکتا ہے؟

ج: 1,30,689 بار

س: ہم چوبیس گھنٹے میں کتنی بار سانس لیتے ہیں ؟

ج: 21000 بار

س: ہمارے جسم میں کتنی پسلیاں ہوتی ہیں ؟

ج: 24

س: ہمارے جسم میں کتنی ہڈیاں ہوتی ہیں ؟

ج: 206

س: ہمارے جسم میں کتنے جوڑ ہوتے ہیں ؟

ج: 306

س: ہمارے جسم میں مساموں کی تعداد کتنی ہیں ؟

ج: تقریباًَ 25 لاکھ

س: ہماری کھوپڑی میں کتنی ہڈّیاں ہوتی ہیں ؟

ج: 22

س:ـ ہمارے دماغ کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

ج: تقریباً ۳ پونڈ (350 سے 450گرام)

س: ہمارے جسم کا نارمل درجۂ حرارت کتنا ہوتا ہے؟

ج: 98:6 F

س: مردہ انسانی جسم کا درجۂ حرارت کتنا ہوتا ہے؟

ج: کمرے کے درجۂ حرارت کے مساوی

س: جماہی آنے کا سبب بتائے؟

ج: جماہی آنے پر ہمارے جسم کی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوتی ہے اور آکسیجن کا بہاؤ ٹھیک ہو جاتا ہے۔

س: جماہی کتنے سیکنڈ تک آتی ہے؟

ج: 6 سیکنڈ تک

س: ہر مہینے ہمارے بال کتنے انچ بڑھتے ہیں ؟

ج: آدھا انچ

س: DNAکے مخصوص لمبائی کے ریشے کو کیا کہتے ہیں ؟

ج: جنین

س: کیا انسان کے دونوں پھیپھڑے برابر ہوتے ہیں ؟

ج: نہیں

س: ہمارا کون سا پھیپھڑا بڑا ہوتا ہے؟

ج: دایاں

س: ہمارے جسم میں سب سے بڑا عضو کون سا ہے؟

ج: جگر

س: بھارت میں دق کی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بتائے؟

ج: تقریباً ہر دو منٹ میں ایک

س: دنیا میں ہر سیکنڈ میں تقریباً کتنے بچّے پیدا ہوتے ہیں ؟

ج: 4

س: WHOکا فل فارم بتائے؟

ج: World Health Organization

س: بڑی آنت کی لمبائی کتنی ہوتی ہے؟

ج: 1:5 میٹر

س: چھوٹی آنت کی لمبائی کتنی ہوتی ہے؟

ج: 5سے6میٹر

س: اکثر پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگ گھینگھے کے مرض کا شکار ہو جاتے ہیں ؟ بتائیے کیوں ؟

ج: کیوں کہ ان کے کھانے میں ایوڈین(Iodine ) کی کمی ہوتی ہے۔

س: موسمِ گرما میں ہمیں پسینہ کیوں نکلتا ہے؟

ج: یہ ہمارے جسم کے درجۂ حرارت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

س: جسم کے کون سے حصّے کے کام نہ کرنے پر ذیابطیس کا مرض ہو جاتا ہے؟

ج: لبلبہ

س: ملیریا کی بیماری کہاں اثر کرتی ہے؟

ج: جگر

س: وٹامن بی Vitamin-Bکی کمی سے کون سا مرض ہوتا ہے؟

ج: بیری بیری Beriberi

س: وہ کون سی گیس ہے جسے سونگھنے کے بعد انسان ہنستا ہی رہتا ہے؟

ج: نائٹریٹ ایسڈ Nitrate acid

س: روشنی کس سمت میں سفر کرتی ہے؟

ج: خطِ مستقیم میں منبع کے مخالف جانب

س: محلول سے کیا مراد ہے؟

ج: محلل اور منحل کے ہم جنس آمیزے کو محلول کہتے ہیں۔

س: محلل سے کیا مراد ہے؟

ج: محلول میں جو شئے زیادہ مقدار میں موجود ہو محلل کہلاتی ہے۔

س: منحل سے کیا مراد ہے؟

ج: محلول میں جو شئے کم مقدار میں موجود ہو منحل کہلاتی ہے۔

س: انگریزی زبان کا لفظ Cellکس زبان سے ماخوذ ہے؟

ج: لاطینی زبان سے

س: Cellکے لئے اُردو زبان میں کون سی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے؟

ج: خلیہ

س: کس سائنس داں نے خلیہ کو دریافت کیا؟

جـ: رابرٹ ہُک

س: انسانوں میں کروموزوم کی تعداد کتنی ہوتی ہے؟

ج: 46

س: دنیا میں سب سے پہلے قدرتی گیس کہاں دریافت ہوئی؟

ج: امریکہ میں

س: کاربو ہائیڈ ریٹ کا عام فارمولا کیا ہے؟

ج: Cn(H2O)n

س: گیہوں کی فصل کو ہونے والی بیماری کے نام بتائیے؟

ج: پھپھوند کے ذریعے ہونے والا مرض تا مبیرا

س: فصلوں پر چھڑکے جانے والی تین دواؤں کے نام بتائیے؟

ج: جراثیم کش، حشرات کش اور پھپھوند کش

س: پانی میں جذب شدہ توانائی کا کیا استعمال ہوتا ہے؟

ج: آبی جاندار شمسی توانائی کی وجہ سے زندہ رہتے ہیں۔

س: میٹھے پھلوں میں کیا پا یا جا تا ہے؟

ج: فرکٹوز

س: شہد میں کیا پایا جاتا ہے؟

ج: فرکٹوز

س: Milk sugarکسے کہتے ہیں ؟

ج: لیکٹوز کو

س: Fruit sugarکسے کہتے ہیں ؟

ج: مالٹوز کو

س: Saccharin شکر کس سائنسداں کی دریافت ہے؟

ج: جونس ہاپکنس

س: اسے انھوں نے کس صدی میں دریافت کیا؟

ج: 1879؁ء

س: شکر کے متبادل کے طور پر کون سی شئے استعمال ہوتی ہے؟

ج: سیکرین Saccharin

س: ہیلی کا دُمدار ستارہ کتنے سال میں ایک بار نظر آتا ہے؟

ج: 76سال میں

س: اب اس کے کب نظر آنے کی اُمیّد ہے؟

ج: 2062میں

س: وہ کون سا ستارہ ہے جو متحرک نہیں ہے؟

ج: Polaris

س: چاند پر جانے کے بعد ہم ایک دوسرے کی آواز کیوں نہیں سُن پاتے ہیں ؟

ج: کیوں کہ وہاں ہوا موجود نہیں ہے۔

س: ہند کے پہلے مصنوعی سیّارے کا نام کیا ہے؟

ج: آریہ بھٹ

س: اسے کب داغا گیا؟

ج: 19اپریل1975؁ء کو

س: ڈیزل انجن کا موجد کون ہے؟

ج: روڈولف ڈیزل

س: مصنوعی دل کا موجد کون ہے؟

ج: ولیم کولف

س: گلیلیو کی چند ایجادوں کے نام بتایئے؟

ج: دوربین، پنڈولم والی گھڑی اور تھرما میٹر

س: ہوائی جہاز کن دو بھائیوں کی دریافت ہے؟

ج: آرویل رائٹ اور ملبر رائٹ

س: اسے انھوں نے کب ایجاد کیا؟

ج: 1903 ؁ء

س: ہیلی کاپٹر کا موجد کون ہے؟

ج:ـ Sikorsky

س: ریلوے انجن کس نے اور کب دریافت کیا؟

ج: جارج اسٹفن 1825؁ء

س: قہقہہ آور گیس کس کی دریافت ہے؟

ج: ڈیوی

س: ڈیوی نے اسے کب دریافت کیا؟

ج: اپریل ۱۷۹۹ ؁ء

س:ـ ریزر کس نے ایجاد کیا؟

ج: Gillette

س: اسے انھوں نے کب ایجاد کیا؟

ج: 1901 ؁ء

س: ڈائنا مائیٹ کا موجد کون تھا؟

ج: الفریڈ نوبل

سـ: سلائی مشین کی ایجاد کس نے اور کب کی؟

ج: ہوایلیانے1845 ؁ء میں

س: روبوٹ کی دریافت کس نے کی؟

ج: جارج ڈیول

س: ریڈیو کس کی ایجاد ہے؟

ج: گلیلیومارکونی کی

س: اسے انھوں نے کب ایجاد کیا؟

ج: 1901؁ئمیں

س: ’’پانی میں وزن گھٹ جاتا ہیـ‘‘ یہ کس کی دریافت ہے؟

ج: ارشمیدس

س: دھوپ گھڑی کا موجد کون تھا؟

ج: احمد کشیر  فرغانی

س: مصنوعی دل کا موجد کون ہے؟

ج: ویلم کولف

س: مائیکرو فون کس کی ایجاد ہے؟

ج: گراہم بیل کی

س: ٹیلی فون کی ایجاد کس نے اور کب کی؟

ج: گراہم بیل نے۱۸۸۰ ؁ء میں

س: لاؤ ڈ اسپیکر کس کی ایجاد ہے؟

ج: رائس کیلاگ

س: اسے انھوں نے کب ایجاد کیا؟

ج: 1924

س: الیکٹرک پنکھے کی ایجاد کس نے کی؟

ج: ویلئر

س: ٹیلی ویژن کی ایجا د کس نے اور کب کی؟

ج: جان لوئی نے 1926؁ء میں

س: بلب کس نے ایجاد کیا؟

ج: ایڈسن نے

س: سنیما مشین کا موجد کون ہے؟

ج: ایڈسن

س: ڈیزل انجن کا موجد کون ہے؟

ج: روڈولف ڈیزل

س: ڈائنا مائٹ کا موجد کون تھا؟

ج: الفریڈ نو بیل

س: ایٹم بم کس نے ایجاد کیا؟

ج: اوٹوہان نے

س: Barometerکس نے ایجاد کیا؟

ج: ٹوری سیلی

س: اسے انھوں نے کب ایجاد کیا؟

ج: 1946میں

س: آبِ سلطانی کس کی دریافت ہے؟

ج: جابر بن حیان

س: آبِ سلطانی کس کام آتا ہے؟

ج: مہنگی دھاتیں حل کرنے کے لئے جیسے سونا

س: آبِ سلطانی میں کون سا تیزاب ہوتا ہے؟

ج: نائٹرک ایسیڈ Nitric acid

س: دباؤکی اکائی کیا ہے؟

ج: پا سکل Pascal

س: آواز کی اکائی کیا ہے؟

ج: Decibel

س: برقی بار کی اکائی کیا ہے؟

ج: کولمب Coulomb

س: برقی قوی کے فرق کی کائی کیا ہے؟

ج: وولٹ Volt

س: برقی رو کی اکائی کیا ہے؟

ج: ایمپئر Ampere

س: مزاحمت کی اکائی کیا ہے؟

ج: اوہم Ohm

س: قوّت کی اکائی کیا ہے؟

ج: نیوٹن Newton

س: F:P:S نظام میں طاقت کی اکائی کیا ہے؟

ج: Horse power

س: M:K:Sنظام میں حرارت کی اکائی کیا ہے؟

ج: کلوکیلوری

س: C:G:Sنظام میں کام کی اکئی کیا ہے؟

ج: ارگ (Arg)

س: پیمائش کے تین نظام کون سے ہیں ؟

ج: C:G:S, M:K:S اور F:P:S

س: طبعی مقدار ناپنے کے لئے سب سے پہلے کس نظام کی بنیاد پڑی؟

ج: F:P:S (فٹ، پاؤنڈاور سیکنڈ)

س: اس نظام کی بنیاد کہاں پڑی؟

ج: انگلینڈ

س: دوسرا نظام کہاں تشکیل پایا؟

ج: فرانس میں

س: وہ کون سا نظام تھا؟

ج: M:K:S (میٹر، کلو گرام اور سیکنڈ)

س: M:K:S سسٹم سے کون سے سسٹم کی شاخ نکلی؟

ج: C:G:S (سینٹی میٹر، گرام اور سیکنڈ)

س: امریکہ میں آج بھی ناپنے کے لئے کون سا سسٹم استعمال کیا جاتا ہے؟

ج: F:P:S (فٹ، پاؤنڈ اور سیکنڈ)

س:ـ امریکہ میں اس نظام کو کس نام سے جانا جاتا ہے؟

ج: United states customary system

س: S:I نظام پر عمل کب سے شروع ہوا؟

ج: 1960 سے

س: S:Iنظام میں توانائی، کام اور حرارت کی اکائی کیا ہے؟

ج: جول (Joule)

س: تمام جاندار کس چیز سے مل کر بنے ہوئے ہیں ؟

ج: خلیات سے

س: مائیکرواسکوپ میں کوئی بھی چیز اپنی اصلی جسامت سے کتنی بڑی نظر آتی ہے؟

ج: 2×109گنا بڑی

س: پانی کا کیمیائی نام کیا ہے؟

ج: ہائیڈرو مونو آکسائیڈ Hydro mono oxide

س: غباروں میں کون سی گیس بھری جاتی ہے ؟

ج: ہیلیم Helium

س: سرکہ کا کیمیائی نام کیا ہے؟

ج: ایسٹیک ایسڈ Acetic acid

س: وہ کون سی قوّت ہے جو جسم کو مرکز کے جانب کھینچتی ہے؟

ج: مرکز جو قوّت

س: وہ کون سی قوّت ہے جو جسم کو مرکز سے دور کرتی ہے؟

ج: مرکز گریز قوّت

س: ایک میل کتنے فرلانگ کا ہوتا ہے؟

ج: 8فرلانگ

س: ایک فرلانگ کتنے گز کا ہوتا ہے؟

ج: 220

س: نکلی سونا کسے کہا جاتا ہے؟

ج: آئرن آکسائیڈکو

س: زیادہ دیر پکانے سے غذا کا کون سا جز ختم ہو جاتا ہے؟

ج: وٹامن

س: پیاز اور لہسن میں بدبو کس عنصر کی وجہ سے ہوتی ہے؟

ج: پوٹاشیم کی وجہ سے

س: سیب کہاں اُگائے جاتے ہیں ؟

ج: پہاڑوں پر

س: ایک پھل کا نام بتائے جس میں نشاستہ، کاربوہائیڈ ریٹ اور پروٹین موجو دہو؟

ج: آم

س: ’’ ہائیڈروجن ‘‘کس زبان کا لفظ ہے؟

ج: یونانی

س: اس کے معنی کیا ہوتے ہیں ؟

ج: پانی بنانے والا

س: ہوا میں کس عنصر کی موجودگی کی وجہ سے چاندی اپنی چمک کھو دیتی ہے؟

ج: ہائیڈروجن سلفائیڈ Hydrogen sulphide

س: دودھ میں کون کون سے غذائی اجناس موجود ہوتے ہیں ؟

ج: کیلشیم اور وٹامن ڈی

س: یہ اجزا ء ہمارے جسم کو کیا فائدہ پہنچاتے ہیں ؟

ج: ہڈّیوں اور دانتوں کی صحت کے لئے فائدہ مند ہیں۔

س: دودھ میں موجود قدرتی شکر کو کیا کہتے ہیں ؟

ج: لیکٹوز

س: دودھ کو محفوظ کرنے کے لئے پاسچرانا کا طریقہ کس نے دریافت کیا؟

ج: لوئی پاسچر

س: پاسچراس کے عمل میں دودھ کا کون سا مرکب فنا ہو جاتا ہے؟

ج: Pathogenic bacteria

س: خالص دودھ کی پہچان کس آلے سے کی جاتی ہے؟

ج: لیکٹو میٹر Lactometer

س: سب سے تیز رفتار کون سی مچھلی تیرتی ہے؟

ج: سل فش، 90کلو میٹر فی گھنٹہ

س: کون سا جانور آنکھ بند کر کے بھی دیکھ سکتا ہے؟

ج: اسکنگ(ایک امریکی گوشت خور جانور)

س: وہ کون سا نر جانور ہے جو بچّے پیدا کر سکتا ہے؟

ج: سمندری گھوڑا

س: کس جانور کے پانچ دل ہوتے ہیں ؟

ج: کچھوے کے

س: چیونٹیوں کے کتنے پیٹ ہوتے ہیں ؟

ج: 2

س: کس جانور پر سانپ کا زہر اثر نہیں کرتا؟

ج: نیولے پر

س: مکھّی کی آنکھ میں کتنے عدسے ہوتے ہیں ؟

ج: تقریباً 4000

س: شہید کی مکھّی کی کتنی آنکھیں ہوتی ہے؟

ج: 5

س: کیا سبھی مینڈک ٹرّاتے ہیں ؟

ج: نہیں صرف نر مینڈک

س: مادّہ مینڈک بارش کے موسم میں کتنے انڈے دیتی ہے؟

ج: تقریباً 2000

س: ان انڈوں میں سے کتنے دن میں بچّے باہر نکلتے ہیں ؟

ج: 15 دن میں

س: انڈے میں پانی کی مقدار کتنی ہو تی ہے؟

ج: 74فیصد

س: سب سے تیز بڑھنے والے پودے کا نام بتایئے؟

ج: بانس کا پودا

س: کس جانور کے دودھ کا رنگ گلابی ہوتا ہے؟

ج: ’’یاک‘‘

س: کون سا جانور پانی نہیں پیتا ہے؟

ج: امریکہ کا کنگارو ریڈ

س: دنیا کا سب سے مہنگا جانور کون ساہے؟

ج: دوڑ کا گھوڑا

س: کس جانور کو ہر چیز دگنی دکھائی دیتی ہے؟

ج: ہاتھی

س: دودھ دینے والا پیڑ کہاں پایا جاتا ہے؟

ج: امریکہ میں

س: کہاں کی مرغیاں نیلے رنگ کے انڈے دیتی ہیں ؟

ج: امریکہ کے شہر چلی کی

س: ایسا کون سا پرندہ ہے جو انسانوں کی طرح ہنستا ہے؟

ج: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے جنگلوں میں پایا جانے والا کو کابرا

س: کتّا کہاں سے سانس لیتا ہے؟

ج: زبان سے

س: وہ کون ساواحد پرندہ ہے جو جماہی لیتا ہے؟

ج: طوطا

س: کون سا جاندار پلکیں نہیں جھپکاتا؟

ج: مچھلی

س: کون سا دودھ پلانے والا جانور اُڑ سکتا ہے؟

ج: چمگادڑ

س: چمگادڑکس تعدّد کی آواز سے اپنے ساتھیوں کو پیغام بھیجتی ہے؟

ج: 7000 تعدّد

س: گھوڑا کتنے دن بغیر کھائے زندہ رہ سکتا ہے؟

ج: 25 دن

س: وہ کون ساد رخت ہے جس میں سے غروبِ آفتاب کے بعد دھواں نکلتا ہے؟

ج: جاپان کا ایک نا معلوم درخت

س: سفید ہاتھی کہاں پائے جاتے ہیں ؟

ج: تھائی لینڈ میں

س: وہ کون سی مچھلی ہے جو ہوا میں اُڑتی ہے خشکی پر چلتی ہے اور پانی میں تیرتی ہے؟

ج: گارنارڈ

س: مچھر کے منھ میں کتنے دانت ہوتے ہیں ؟

ج: 22

س: کیا اسے وہ کاٹنے کے لئے استعمال کرتے ہیں ؟

ج: نہیں

س: کس جانور کو سُرخ پسینہ آتا ہے؟

ج: دریائی گھوڑا Hippopotamus

س: کیا دریائی گھوڑے پانی میں تیر سکتے ہیں ؟ نیز وجہ بتائے؟

ج: نہیں ، ان کا وزن بہت زیادہ ہوتا ہے اس لئے یہ پانی میں تیرنہیں سکتے ہیں۔ یہ پانی میں اُچھل سکتے ہیں یا چل سکتے ہیں۔

س: ان کی رفتار کتنی ہوتی ہے؟

ج: تقریباً 28 سے 32 میل فی گھنٹہ

س: و ہ کون سا جانور ہے جو 30فٹ اونچی چھلانگ لگا سکتا ہے؟

ج: کنگارو

س: کس جاندار کے خون کا رنگ سفید ہوتا ہے؟

ج: مکڑی

س: دیمک کی مادّہ ایک دن میں کتنے انڈے دیتی ہے؟

ج: 50000 سے80000

س: دنیا کی سب سے زہریلی مچھلی کون سی ہے؟

ج: Puffer Fish اور اسٹون فش

س: انڈے کی سفیدی میں کون سی پروٹین ہوتی ہے؟

ج: Albumin

س: کون سا جانور اندھیرے میں بھی دیکھ سکتا ہے؟

ج: تیندوا اور چیتا

س: مچھلی کے تیل میں کون سا وٹامن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے؟

ج: Vitamin-A

س: مرغی کا انڈے پر سینکنے کے لئے بیٹھنا کیا کہلاتا ہے؟

ج: Broody hen

س:ـ کس جانور کا خون سفید ہوتا ہے؟

ج: کاکروچ

س: ایسی کون سی مچھلی ہے جس میں دل، دماغ، ہڈّی اور پھیپھڑے نہیں ہوتے؟

ج: جیلی فش

س: ایسا کون سا جانور ہے جو دانتوں کے بل چلتا ہے؟

ج: والرس

س: آکٹوپس کے کتنے دل ہوتے ہیں ؟

ج: 3

س: کون سا جانور انسانوں کی طرح پھل دھو کر کھاتا ہے؟

ج: شمالی امریکہ میں بھالو کی نسل کا پایا جانے والا Raccoon

س: کون سا جانور پیدا ہونے کے بعد دو مہینے تک سوتا ہے؟

ج: بھالو

س: کون سا جانور مسلسل کچھ نہ کچھ کھاتا رہتا ہے اور اس کی بھوک کبھی ختم نہیں ہوتی؟

ج: چھچھوندر

س: تمام زمینی جانوروں میں کون سا جانور تیز دوڑتا ہے نیز اس کی رفتار کیا ہے؟

ج: چیتا، 113کلو میٹر فی گھنٹہ

س: سب سے زیادہ شور مچانے والا جانور کون سا ہے؟

ج: جنوبی امریکہ میں پایا جانے والا ہاؤلر منکی (Howler monkey)

س: کون سا جانور سب سے ذہین مانا جاتا ہے؟

ج: چمپینزی بندر

س: سب سے چھوٹا بندر کون سا ہے؟

ج: مارموسیٹ

س: اس کی لمبائی کتنی ہے؟

ج: 4سے 7 انچ

س: اس کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

ج: زیادہ سے زیادہ 150گرام

س: انسان کے بعد ذہین ترین کسے مانا جاتا ہے؟

ج: مکڑی

س: کون سی مچھلی سب سے ذہین مانی جاتی ہے؟

ج: ڈولفین

س: ڈولفین کتنے کلومیٹر دور کی آواز سن سکتی ہے؟

ج: 24 کلومیٹر

س: کون سا جانور سوتے میں اپنی آنکھیں کھلی رکھتا ہے؟

ج: ڈولفین

س: وہ کون سا جاندار ہے جو زمین پر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے؟

ج: Beetle

س: جگنو کے دھڑ میں روشنی پیدا کرنے والا کون سا مرکب ہوتا ہے؟

ج: لوسی فیرین Lusiferin

س: انڈے کی سفیدی میں کون سی پروٹین ہوتی ہے؟

ج: Albumin

س:ـ بلّی رات میں کن شعاعوں کی مدد سے دیکھتی ہے؟

ج:ـ الفا ریڈ

س: کون سا پرندہ کبھی گھونسلہ نہیں بناتا؟

ج: کویل(انڈے کوّے کے گھونسلے میں دیتی ہے۔ )

س: کس جانور میں تولیدی صلاحیت نہیں ہوتی؟

ج: خچر

س: وہ کون سا جانور ہے جس کا سر کٹ جانے پر بھی وہ کئی ہفتوں تک زندہ رہتا ہے؟

ج: کاکروچ

س: چوہا بنا پانی پیئے کتنے دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے؟

ج: ایک ہفتے سے زائد

س: سب سے طویل عمر کس جانور کی ہوتی ہے؟

ج: کچھوے کی

س: مکڑی کی کتنی آنکھیں ہوتی ہیں ؟

ج: 8

س: شہید کی مکھّی کو کون سا رنگ دکھائی نہیں دیتا ہے؟

ج: لال

س: شہید کی مکھّی کو ن سے رنگ کے پھولوں کا رنگ نہیں چوستی؟

ج: لال

س: کس جاندار کے خون کا رنگ سفید ہوتا ہے؟

ج: مکڑی اور کاکروچ

س: کاکروچ کے خون کا رنگ کس وجہ سے سفید ہوتا ہے؟

ج: کاپر کی وجہ سے

س: دیمک کی مادہ ایک دن میں کتنے انڈے دیتی ہے؟

ج: 50000سے 80000

س: ہاتھی دانت کس ہاتھی میں پایا جاتا ہے؟

ج: صرف نر ہاتھی میں

س: کس پرندے کا انڈا سب سے بڑا ہوتا ہے؟

ج: شتر مرغ کا ایک انڈادو کلو گرام کا ہوتا ہے۔

س: مگر مچھ کے منھ میں کتنے دانت ہوتے ہیں ؟

ج: 82

س: کسے کبھی پسینہ نہیں آتا؟

ج: پرندوں کو اور کتّوں کو

س: وہ کون سا پرندہ ہے جو پتھر بھی کھا جاتا ہے؟

ج: شتر مرغ

س: کتّوں کا قبرستان کہاں ہے؟

ج: فرانس کے شہر پیرس میں

س: وٹامن B1کس نے دریافت کیا؟

ج: مائیوٹ اور مرفی نے۔

س: وٹامن Aکس نے دریافت کیا؟

ج: میک کولم اور ایم ڈیوس نے۔

س: وٹامن Cکس نے دریافت کیا؟

ج: فروکش ہولسٹ نے۔

س: وٹامن Dکس نے دریافت کیا؟

ج: میک کولم نے۔

س: وٹامن Kکس نے دریافت کیا؟

ج: ڈوئیزی ڈیم نے۔

س: زمین کے کتنے چاند ہیں ؟

ج: ایک

س: مریخ کے کتنے چاند ہیں ؟

ج: دو

س: زحل کے کتنے چاند ہیں ؟

ج: 60سے بھی زائد

س: عطارد اور زہرہ کے کتنے چاند ہیں ؟

ج: ایک بھی نہیں

س: مشتری کے کتنے چاند ہیں ؟

ج: 16

س: نیپچون کے کتنے چاند ہیں ؟

ج: 8

س: زحل کے کتنے چاند ہیں ؟

ج: 23

س: مریخ ہمیں سُرخ کیوں نظر آتا ہے؟

ج: لوہے کی موجودگی کی وجہ سے

س: وہ کون سا سیّارہ ہے جس کے اطراف دھول کا طوفان پایا جاتا ہے؟

ج: Mars مریخ

س: چاند کی روشنی کو زمین تک پہنچنے کے لئے کتنا وقت لگتا ہے؟

ج: 1:33سکنڈ

س: ہر دن چاند گزرے ہوئے دن کی بہ نسبت کتنے منٹ دیر سے نکلتا ہے؟

ج: 50منٹ

س: چاند کو زمین کے گرد ایک چکّر لگانے کے لئے کتنے دن درکار ہوتے ہیں ؟

ج: 27:3دن

س: چاند زمین کے گرد کس رفتار سے گردش کرتا ہے؟

ج: 2ہزار میل فی گھنٹہ

س: ایک اماوس سے دوسرے اماوس کا عرصہ کتنا ہوتا ہے؟

ج: 29:5دن

س: زمین کو اپنے محور پر گردش کرنے کے لئے کتنا وقت درکار ہوتا ہے؟

ج: 23گھنٹہ 56منٹ 4سیکنڈ

س: زمین کو سورج کے گرد ایک مکمل گردش کرنے کے لئے کتنا عرصہ درکار ہوتا ہے ؟

ج: 365دن 5گھنٹے4سیکنڈ

س: سورج کی سطح کا درجۂ حرارت کتنا ہے؟

ج: 6000درجہ سینٹی گریڈ

س: سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

ج: 8منٹ 22سیکنڈ

س: زمین سورج کے گرد کس رفتار سے گھوم رہی ہے؟

ج: چھیا سٹھ ہزار میل فی گھنٹہ

س: کسی بھی جسم کو زمین کی قوّت سے آزاد ہونے کے لئے کتنی رفتار کی ضرورت ہوتی ہے؟

ج: 25ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ

س: ماہرین فلکیات کے مطابق کائنات کی عمر کتنی ہے؟

ج: دس بلین سال

س: ہر سال چاند اور زمین کے درمیان کتنا فاصلہ بڑھ جاتا ہے؟

ج: تقریباً 5 انچ

س: ہر سیکنڈ سورج کتنی ہائیڈروجن خارج کرتا ہے؟

ج: 4ملین ٹن

س: سورج پر کون کون سے عناصر پائے جاتے ہیں ؟

ج: 75%ہائیڈروجن، 23%ہیلیم اور2%بھاری عناصر

س: ستاروں پر زیادہ مقدار میں کون سی گیس پائی جاتی ہے؟

ج: ہائیڈروجن اور ہیلیم

س: Milky way میں ستاروں کے کتنے جھرمٹ ہیں ؟

ج: 88

س: زمین کس رفتار سے گھومتی ہے؟

ج: 1800کلو میٹر فی گھنٹہ

س: شام کا ستارہEvening star کس سیّارے کو کہا جاتا ہے؟

ج: زہرہ

س: سورج کی روشنی میں کتنے رنگ ہوتے ہیں ؟

ج: 7

س: چاند زمین کے گرد ایک سال میں کتنے چکر لگا لیتا ہے؟

ج: 13

س: زمین سے چاند پر پہنچنے کے لئے کتنے دن درکار ہوتے ہیں ؟

ج: 3دن

س: سورج گہن زیادہ سے زیادہ کتنی دیر تک کا ہوسکتا ہے؟

ج: تقریباً 7 منٹ تک کا

س: چاند گہن سال میں کتنی بار ہو سکتا ہے؟

ج: زیادہ سے زیادہ 3 بار

س: سورج کی روشنی سمندر کے کتنی گہرائی تک پہنچتی ہے؟

ج: زیادہ سے زیادہ400میٹر تک

س: زمین سے سورج کتنے فاصلے پر ہے؟

ج: 93ملین میل

س: نظامِ شمسی کا سب سے بڑا سیّارہ کون سا ہے؟

ج: عطارد

س: اس کا قطر کتنا ہے؟

ج: 142800کلو میٹر

س: کس سیّارے پر ہائیڈروجن اور ہیلیم کے بادل چھائے رہتے ہیں ؟

ج: عطارد

س: کس سیّارے کو دیوتاؤں کا بادشاہ مانا جاتا ہے؟

ج: عطارد

س:ـ ایک طول البلد کو سورج کے سامنے سے گزرنے کے لئے کتنے منٹ درکار ہوتے ہیں ؟

ج: ۴ منٹ

س: کل طول البلد کی تعداد بتائیے؟

ج: 360

س: کل عرض البلد کی تعداد بتائیے؟

ج: 180

س: مقامی وقت سے کیا مراد ہے؟

ج: ہم جس مقام پر رہتے ہیں اس مقام کے طول البلد کے عین اوپر سورج آ جاتا ہے تو ہم یہ فرض کر لیتے ہیں کہ دوپہر کے بارہ بج رہے ہیں۔ اور یہ ہمارا مقامی وقت کہلاتا ہے۔

س: بھارت کا معیاری وقت کس طول البلد کے مطابق مانا جاتا ہے؟

ج: 821/20

س: معیاری وقت سے کیا مراد ہے؟

ج: کسی بھی ملک کے بیچ سے گزرنے والے طول البلد کے مقامی وقت کو اس ملک کے تمام کاروبار کے لئے تسلیم کیا جاتا ہے اور اسے ہی معیاری وقت تسلیم کیا جاتا ہے۔

س: جب ہندوستان میں سورج821/20 مشرقی طول البلد پر پہنچتا ہے تب پورے ہندوستان کی گھڑی کا وقت کیا ہوتا ہے؟

ج: 12

س:ـ ہمارے نظامِ شمسی کا سب سے بڑا سیّارہ کون سا ہے؟

ج: Jupitar

س: ایسے امراض جو ایک دوسرے میں منتقل ہوتے ہیں کیا کہلاتے ہیں ؟

ج: متعدی امراض

س: تمباکو میں کون سا مضر جز ہوتا ہے؟

ج: نکوٹن

س: فضا میں کتنے فیصد نائٹروجن ہے؟

ج: 78

س: فضا میں کتنے فیصد آکسیجن ہے؟

ج: 21

س: ماحول میں کتنے فی صد کاربن ڈائی آکسائیڈ موجود ہے؟

ج: 0:03

س: سوڈیم کا لاطینی نام کیا ہے؟

ج: نیٹریم

س: سوڈیم کی علامت کیا ہے؟

ج: Na

س: کاجل میں کس مرکب کا استعمال ہوتا ہے؟

ج: Methane

س: سیاہ شئے روشنی کا کتنے فیصد حصّہ جذب کرتی ہے؟

ج: 98%

س: کون سی گیس ہمارے لئے زہریلی ہے؟

ج: کاربن مونو آکسائیڈCarbon mono oxide

س: کون سی گیس مرغیوں اور پالتو کتّوں کے لئے خطرناک ہیں ؟

ج: Hydrogen sulphide

س: کوئلے میں کون کون سے اجزاء شامل ہیں ؟

ج: کاربن اور ہائیڈروجن

س: جو موم بتی ہم استعمال کرتے ہیں وہ کون سے مرکب سے بنی ہوتی ہے؟

ج: Paraffin wax

س: عموماً ہم کون سا کوئلہ استعمال کرتے ہیں ؟

ج: پتھر کا کوئلہ

س: جلتی ہوئی شمع کا کون سا حصّہ بہت زیادہ گرم ہوتا ہے؟

ج: جلتی ہوئی شمع کا وہ حصّہ جو منوّر نہیں ہوتا ہے۔

س: شمع کے اندر نیلے رنگ کا حصّہ کیوں بنتا ہے؟

ج: کاربن مونو آکسائیڈ کے جلنے کی وجہ سے

س: تیزابی بارش میں کون کون سے کیمیائی مرکبات ہوتے ہیں ؟

ج: Nitrogen and sulphur di oxide

س: کون سی گیس سب سے زیادہ گرم ہوتی ہے؟

ج: ہائیڈروجن

س: بیکری میں استعمال ہونے والے کیمیائی مرکب کا نا م لکھئے؟

ج: Sodium carbonate (Na2HCO3)

س: Bridgesبنانے کے لئے کیا استعمال ہوتا ہے؟

ج: Cinder concrete

س: کس جراثیم کش دوا کے استعمال کرنے پر بہت سارے ممالک میں پابندی عائد ہے؟

ج: DDT

س: چینی مٹّی کے ظروف بنانے میں کس رنگ کی چینی مٹّی استعمال ہوتی ہے؟

ج: سفید

س: پیٹرولیم میں کون سا مرکب استعمال کیا جاتا ہے؟

ج: Black gold

س: آتش فرو آلہ میں کون سے مرکبات استعمال ہوتے ہیں ؟

ج: H2SO4 اور NaHCO3 کا محلول

س: آیوڈین کس زبان کا لفظ ہے؟

ج: یونانی

س: اس کے لفظی معنی کیا ہیں ؟

ج: بنفشی رنگ

س: ہمارے جسم میں کتنا آیوڈین موجود ہے؟

ج: تقریباً 14 ملی گرام

س: Angstrom کیا ہے؟

ج: یہ لمبائی کی ایک اکائی ہے۔

س: اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟

ج: 1cm = 10-8cm

س: کرونو میٹر سے کیا ناپا جاتا ہے؟

ج: وقت

س: زلزلے کی شدّت کس آلے سے ناپی جاتی ہے؟

ج: Seismograph

س: ہوا کا دباؤ کس آلہ سے معلوم کیا جاتا ہے؟

ج: بادِ پیما Barometer

س:ـ خوشبو ناپنے کے لئے کون سا آلہ استعمال کیا جاتا ہے؟

ج: اوسمو میٹر Osmometer

س: بارش ناپنے کے لئے کون ساآلہ استعمال ہوتا ہے؟

ج: رین گج

س: برف جمانے کے لئے کون سی گیس استعمال کی جاتی ہے؟

ج: امونیا

س: چاک Chalkکا کیمیائی نام اور ضابطہ کیا ہے؟

ج: کیلشیم کاربونیٹ CaCO3

س: پتّیوں کا رنگ ہرا کیوں ہوتا ہے؟

ج: کلورو پلاسٹ کی موجودگی وجہ سے

س: ماچس کے ڈبّے پر کون سا کیمیائی مرکب لگایا جاتا ہے؟

ج: لال فاسفورس

س: کسی عمارت سے اگر کوئی ٹھوس شئے نیچے گرائی جائے تو وہ کس رفتار سے نیچے گرے گی؟

ج: 332میٹرفی سیکنڈ

س: عام نمک کا کیمیائی نام کیا ہے؟

ج: سوڈیم کلو رائیڈ

س: اس کا کیمیائی ضابطہ کیا ہے؟

ج: NaCl

س: وہ کون سے پستانے جانور ہیں جو سمندر کے اندر رہتے ہیں ؟

ج: شارک اور وہیل

س: ہمیں رات کو پیڑ کے نیچے کیوں نہیں سونا چاہئے؟

ج: کیونکہ وہ رات میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کرتے ہیں۔

س: رات کا اندھا پن کس وٹامن کی کمی سے ہوتا ہے؟

ج: Vitamin-A

س: چائے کے کپ کا کنڈا اکثر لکڑی کا کیوں بنایا جاتا ہے؟

ج: لکڑی حرارت کی کمزور موصل ہے اس میں سے حرارت نہیں گزر سکتی اور ہمارا ہاتھ جلنے سے بچا رہتا ہے۔

س: ہم زمین کی حرکت کو محسوس کیوں نہیں کر پاتے ہیں ؟

ج: اس لئے کہ ہم بھی اُس کے ساتھ حرکت کرتے ہیں۔

س: ہم پانی میں زیادہ تیز سن سکتے ہیں بتائے کیوں ؟

ج: کیوں کہ آواز ہوا کی بہ نسبت پانی میں زیادہ تیز رفتاری سے سفر کر سکتی ہے۔

س: موسمِ گرما میں لوگ سفید کپڑے پہننے کو ترجیح دیتے ہیں بتائے کیوں ؟

ج: کیوں کہ سفید رنگ حرارت جذب نہیں کرتا۔

س: ہوائی واسطے میں آواز کی رفتار کیا ہے؟

ج: تقریباً127میل فی سکینڈ

س: سوکھی برف(Dry ice) کسے کہتے ہیں ؟

ج: ٹھوس کاربن ڈائی آکسائیڈ کو

س: خطرناک جانوروں کی فہرست میں سب سے پہلا نمبر کس کا ہے؟

ج: مچھر

س: دوسرا؟

ج: سانپ

س: تیسرا؟

ج: بچھّو

س: بچھّو کے ڈنک سے ہر سال کتنے افراد ہلا ک ہوتے ہیں ؟

ج: 500سے بھی زائد

س: چوتھے نمبر پر؟

ج: بلّی کی نسل کے جاندار یعنی شیر، تیندوے اور چیتے وغیرہ۔

س: پانچویں نمبر پر؟

ج: مگر مچھ

س: چھٹّے نمبر پر؟

ج: ہاتھی

س: ساتھویں نمبر پر؟

ج: دریائی گھوڑا Hippopotamus

س: آٹھویں نمبر پر؟

ج: جیلی فش

س: نویں نمبر پر؟

ج: سفید شارک

س: دسویں نمبر پر؟

ج: ریچھ

س: آکسیجن کا سالمی ضابطہ کیا ہے؟

ج: O2

س: زمین سے قریب ترین ستارے کا نام کیا ہے؟

ج: سورج

س: پانی کاpH levelکتنا ہے؟

ج: 7

س: شارک مچھلی کے جسم میں کتنی ہڈیاں ہوتی ہے؟

ج: ایک بھی نہیں

س: HClتیزاب ہے یا اساس؟

ج: تیزاب (ہائیڈرو کلورک ایسڈ)

س: ذیابطیس کے مر یضوں کو کون سی دوا دی جاتی ہے؟

ج: انسولین

س: تیزاب اور اساس کا اگر کیمیائی تعمل کیا جائے تو کیا حاصل ہو گا؟

ج: پانی اور نمک

س: اگر کسی بھی دھات کو کھلا رکھا جائے تو کیا ہو گا؟

ج: دھات ہوا سے تعمّل کر کے دھات کا آکسائیڈ بنا لے گی۔

س: اگر کاربن کو جلا یا جائے تو کون سی گیس حاصل ہو گی؟

ج: کاربن ڈائی آکسائیڈ

س: تیزاب کون سا آین رکھتا ہے؟

ج: مثبت

س: اساس کون سا آین رکھتا ہے؟

ج: منفی

س: نقطۂ ابال Boiling pointسے کیا مراد ہے؟

ج: جس مستقل تپش پر کوئی مائع گیس میں تبدیل ہو جائے۔

س: نقطۂ انجماد Freezing pointسے کیا مراد ہے؟

ج: جس مستقل تپش پر کوئی مائع ٹھوس میں تبدیل ہو جائے۔

س: وزن کسے کہتے ہے؟

ج: کسی جسم پر عمل کرنے والی ثقلی قوّت کو

س: خلیات کا مجموعہ کیا کہلاتا ہے؟

ج: نسیج Tissue

س: جو مادّے آلودگی پیدا کریں انہیں کیا کہتے ہیں ؟

ج: آلائندے

س: وہ مرکبات جو خوشبودار ہوتے ہیں کیا کہلاتے ہیں ؟

ج: ارومیٹک Aromatic

س: حرارتی بجلیThermal electricity سے کیا مراد ہے؟

ج: بھاپ سے پیدا کردہ بجلی کو حرارتی بجلی کہتے ہیں۔

س: آبی بجلی Hydro electricityسے کیا مراد ہے؟

ج: پانی سے پیدا کردہ بجلی کو حرارتی بجلی کہتے ہیں۔

سـ: کس سیّارے کو آبی سیّارہ کہتے ہیں ؟ کیوں ؟

ج: زمین کو کیوں کہ اس پر 71:1%پانی ہے۔

س: ہوا کی سمت بتانے والے آلے کو کیا کہتے ہیں ؟

ج: مرغ باد پیما The weather vane

س: دُبِ اکبر Great bearکسے کہتے ہیں ؟

ج: آسمان پر شمال کی جانب سات روشن ستاروں پر مشتمل جھرمٹ کو’’ دُبِ اکبر‘‘ کہتے ہیں۔

س: دُمدار ستارہCometکسے کہتے ہیں ؟

ج: آسمان پر نظر آنے والا جھاڑوں کے جیسا روشن ستارہ’’  دُمدار ستارہ ‘‘کہلاتا ہے۔

س: ہمارے جسم میں کتنا فاسفورس ہوتا ہے؟

ج: اتنا کہ اس سے 1500ماچس کی تیلیاں بنائی جا سکے۔

س: سائنس لفظ کا موجد کون ہے؟

ج: ویلم ویوایل William whew ell

س: لوہے کا لاطینی نام کیا ہے؟

ج: فیرم

س: لوہے کی علامت کیا ہے؟

ج: Fe

س: دالوں میں کون سا غذائی جز ہوتا ہے؟

ج: پروٹین

ج: وٹامن Aکی کمی سے کون سی بیماری ہوتی ہے؟

ج: رات کا اندھا پن

س: لوہے کی کمی سے کون سا مرض لاحق ہوتا ہے؟

ج: انیمیاء Anemia

س: کس حیوان کے آٹھ پیر ہوتے ہیں ؟

ج: Octopus

س: جسم میں توانائی کس شکل میں جمع ہوتی ہے؟

ج: ATP

س: ATPکا فُل فارم کیا ہے؟

ج: Adenosine tri phosphate

س: سب سے زہریلا مرکب کون ساہے؟

ج: پوٹاشیم سائنائیڈ Potassium cyanide

س: زیادہ تر مرکبات کمرے کے درجہ حرارت پر کون سی حالت میں ہوتے ہیں ؟

ج: ٹھوس Solid

س: Osteoporosisکیا ہے؟

ج: ہمارے جسم سے کیلشیم کا کم ہونا۔

س: Atomلفظ کون سی زبان سے ماخوذ ہے؟

ج: لاطینی

س: Atomکے لئے اُردو میں کون سی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے؟

ج: جوہر

س:ـ اس کے معنی کیا ہوتے ہیں ؟

ج: نا قابلِ تقسیم Indivisible

س: پانی کا کیمیائی ضابطہ کیا ہے؟

ج: H2O

س: پانی کا نقطۂ انجماد کیا ہے؟

ج: OᵒC

س: تیزاب کو اگر اساس میں ملا یا جائے تو کیا حاصل ہو گا؟

ج: پانی اور نمک

س: Chicleسے کیا بنایا جاتا ہے؟

ج: Chewing Gum

س: برقی رو کی پیمائش کس آلہ سے کی جاتی ہے؟

ج: ایم میٹر

س: برقی قویٰ کے فرق کی پیمائش کس آلہ سے کی جاتی ہے؟

ج: وولٹ میٹر

٭٭٭

تشکر: مصنف جنہوں نے فائل فراہم کی

ان پیج سے تبدیلی، تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید