FavoriteLoadingپسندیدہ کتابوں میں شامل کریں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن

(ترجمہ قرآن)

ڈاکٹر محمد لقمان السلفی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن

(ترجمہ قرآن)

ڈاکٹر محمد لقمان السلفی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

۱۰۱۔ سورۃ القارعة

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

۱.     سختی کے ساتھ جھنجھوڑ دینے والی قیامت

۲.     کیا ہے سختی کے ساتھ جھنجھوڑ دینے والی قیامت

۳.     اور آپ کو کیا معلوم، کیا ہے جھنجھوڑ دینے والی قیامت

۴.     جس دن لوگ (میدان محشر میں) بکھرے کیڑوں کے مانند ہوں گے

۵.     اور پہاڑ دھنی ہوئی روئی کی مانند ہو جائیں گے

۶.     پس جس کی نیکیوں کے پلڑے بھاری ہوں گے

۷.     وہ پسندیدہ زندگانی میں ہو گا

۸.     اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے

۹.     اس کا ٹھکانہ ’’ہاویہ“ ہو گا

۱۰.    اور آپ کو کیا معلوم، وہ کیا ہے

۱۱.    وہ دہکتی ہوئی آگ ہے

٭٭٭

۱۰۲۔ سورۃ التكاثر

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

۱.     لوگو! تمہیں کثرت کی چاہت نے اللہ کی یاد سے غافل کر دیا ہے

۲.     یہاں تک کہ تم قبرستانوں میں پہنچ گئے

۳.     ہرگز نہیں تم عنقریب جان لو گے

۴.     پھر ہرگز نہیں، تو عنقریب جان لو گے

۵.     ہرگز نہیں، اگر تم علم یقینی کے طور پر جان لیتے (تو تم کثرت کی چاہت میں نہ پڑتے)

۶.     (ہماری عزت و جلال کی قسم) تم جہنم کو یقیناً دیکھو گے

۷.     پھر تم جہنم کو بالکل یقینی طور پر دیکھ لو گے

۸.     پھر تم اس دن نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھے جاؤ گے

٭٭٭

۱۰۳۔ سورۃ العصر

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

۱.     زمانے کی قسم

۲.     بے شک انسان گھاٹے میں ہے

۳.     سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے، اور ایک دوسرے کو (ایمان اور عمل صالح کی) نصیحت کی، اور ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کی

٭٭٭

۱۰۴۔ سورۃ الهمزة

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

۱

.      جہنم کی وادی ویل یا ہلاکت ہے اس شخص کے لئے جو کسی کی اس کے منہ پر برائی کرتا ہے اور جو پیٹھ پیچھے برائی کرتا ہے

۲.     جو مال جمع کرتا ہے اور اسے گنتا رہتا ہے

۳.     وہ گمان کرتا ہے کہ اس کا مال اسے ہمیشگی کی زندگی دے دے گا

۴.     ہرگز نہیں، وہ حطمہ (آگ جو نیست و نابود کر دے گی) میں ڈال دیا جائے گا

۵.     اور آپ کیا جانئے کہ کیا حطمہ

۶.     وہ اللہ کی جلائی ہوئی آگ ہو گی

۷.     جو دلوں تک پہنچ جائے گی

۸.     وہ آگ ان پر بند کر دی جائے گی

۹.     وہ لوہے کے طویل کھمبوں کے ساتھ باندھ دئے جائیں گے

٭٭٭

۱۰۵۔ سورۃ الفيل

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

۱.     کیا آپ نے دیکھا نہیں کہ آپ کے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا

۲.     اس نے (خانہ کعبہ کے خلاف) ان کی سازش کو ناکام نہیں بنا دیا

۳.     اور ان پر پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ بھیج دئے

۴.     جو ان پر پتھریلی مٹی کی کنکریاں برساتے تھے

۵.     پس اللہ نے انہیں کھائے ہوئے بھس کے مانند بنا دیا

٭٭٭

۱۰۶۔ سورۃ قريش

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

۱.     (ہم نے ابرہہ اور اس کی فوج کے ساتھ جو کچھ کیا) قریش کو مانوس بنانے کے لئے کیا

۲.     انہیں جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس بنانے کے لئے کیا

۳.     پس (اس نعمت کے شکر کے لئے) انہیں چاہئے کہ اس گھر کے رب کی عبادت کریں

۴.     جس نے انہیں بھوک دور کرنے کے لئے کھانا دیا، اور خوف سے امن دیا

٭٭٭

۱۰۷۔ سورۃ الماعون

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

۱.     اے میرے نبی! کیا آپ نے اس آدمی کو دیکھا جو جزا و سزا کے دن کو جھٹلا تا ہے

۲.     پس یہ وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے

۳.     اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دلاتا ہے

۴.     پس ویل یا ہلاکت ہے ان نمازیوں کے لئے

۵.     جو اپنی نمازوں سے غفلت برتتے ہیں

۶.     جو لوگوں کو دکھاتے ہیں

۷.     اور مانگنے کی چیزوں کو روک لیتے ہیں

٭٭٭

۱۰۸۔ سورۃ الكوثر

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

۱.     بے شک ہم نے آپ کو خیر کثیر عطا کیا ہے

۲.     پس آپ صرف اپنے رب کے لئے نماز پڑھئے اسی کے لئے قربانی کیجیے

۳.     بے شک آپ کا دشمن ہی جڑ کٹا ہے

٭٭٭

۱۰۹۔ سورۃ الكافرون

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

۱.     اے میرے نبی! آپ کہہ دیجیے اے کافرو! میں ان بتوں کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم عبادت کرتے ہو

۲.     اور نہ تم ان کی عبادت کرتے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں

۳.     اور نہ میں ان کی عبادت کرنے والا ہوں جن کی تم نے عبادت کی ہے

۴.     اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں

۵.     اور نہ میں ان کی عبادت کرنے والا ہوں جن کی تم نے عبادت کی ہے

۶.     تمہارے لئے تمہارا دین ہے، اور میرے لئے میرا دین

٭٭٭

۱۱۰۔ سورۃ النصر

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

۱.     اے میرے نبی! جب اللہ کی مدد آ گئی ہے، اور مکہ فتح ہو گیا ہے

۲.     اور آپ لوگوں کو دیکھ رہے ہیں کہ وہ گروہ در گروہ اللہ کے دین میں داخل ہو رہے ہیں

۳.     تو آپ اپنے رب کی پاکی بیان کیجیے، اس کی حمد و ثناء کیجیے اور اس سے مغفرت طلب کیجیے، بے شک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے

٭٭٭

۱۱۱۔ سورۃ المسد/ الہب

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

۱.     ابو لہب ہلاک و برباد ہوا اور وہ کبھی کامیاب نہیں ہوا

۲.     اس کا مال اور اس کی اولاد و جاہ اس سے عذاب کو ٹال نہیں سکے

۳.     وہ عنقریب بھڑکتی آگ میں داخل ہو گا

۴.     اور اس کی بیوی، جو لوگوں کے درمیان آگ لگاتی پھرتی تھی

۵.     اس کی گردن میں مونج کی ایک رسی ہو گی (جس کے ذریعہ جہنم میں گھسیٹی جائے گی)

٭٭٭

۱۱۲۔ سورۃ الإخلاص

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

۱.     اے میرے نبی! آپ کہہ دیجیے وہ اللہ ایک ہے

۲.     اللہ بے نیاز ہے

۳.     اس نے کسی کو پیدا نہیں کیا ہے، اور نہ وہ پیدا کیا گیا ہے

۴.     اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ہے

٭٭٭

۱۱۳۔ سورۃ الفلق

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

۱.     اے میرے نبی! آپ کہہ دیجیے میں صبح کے رب کی پناہ میں آتا ہوں

۲.     تمام مخلوقات کے شر سے

۳.     اور رات کی برائی سے جب اس کی بھیانک تاریکی ہر جگہ داخل ہو جاتی ہے

۴.     اور ان جادوگر عورتوں سے جو دھاگے پر جادو پڑھ کر پھونکتی ہیں اور گرہیں ڈالتی ہیں

۵.     اور حاسد کے حسد سے جب وہ اپنا حسد ظاہر کرتا ہے

٭٭٭

۱۱۴۔ سورۃ الناس

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

۱.     اے میرے نبی! آپ کہہ دیجیے میں انسانوں کے رب کی پناہ میں آتا ہوں

۲.     انسانوں کے حقیقی بادشاہ کی پناہ میں

۳.     انسانوں کے تنہا معبود کی پناہ میں

۴.     وسوسہ پیدا کرنے والے، چھپ جانے والے شیطان کے شر سے

۵.     جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ پیدا کرتا ہے

۶.     چاہے وہ جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے

٭٭٭

ماخذ:

https://aislam.org/book.php?bid=1020

تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل