FavoriteLoadingپسندیدہ کتابوں میں شامل کریں

              شاہانہ مریم

 

سر زمینِ دکن کو عالمگیر شہرت حاصل ہے، بالخصوص دکن کا شہر حیدرآباد ایسا شہر ہے جس کی شہرت کا کوئی ثانی نہیں، یہ حقیقت ہے کہ شہر حیدرآباد کا کوہ نور اپنی آب و تاب کے باعث عالمگیر شہرت رکھتا ہے۔ ایسی عالمگیر شہرت صرف حیدرآباد کے کوہ نور ہی میں  نہیں  بلکہ حیدرآباد کے فنون لطیفہ، تہذیب و تمدن میں  بھی موجود ہے۔

شہر حیدرآباد اپنی بیش بہا خصوصیات کی بنا پر اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے، ابتداء ہی سے یہ شہر اپنی منفرد زبانوں، تہذیبوں، تمدنوں  اور ثقافتوں  کا مرکز بنا رہا ہے۔ یہ شہر نہ صرف اپنی ادبی، لسانی، تہذیبی، حیثیت سے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے بلکہ مختلف زبانوں  کا بھی گہوارہ ہے، بالخصوص اردو زبان و ادب کی اس شہر میں  ہمیشہ ہی سرپرستی ہوتی رہی ہے۔ اردو ادب کے پہلے صاحبِ دیوان شاعر سلطان محمد قلی قطب شاہ اور صاحبِ دیوان شاعرہ لطف النساء امتیازؔ کا تعلق اسی سرزمین سے رہا ہے۔ یہاں  کے آداب و تہذیب اور تمدن کو قطب شاہی و نظام شاہی سلاطین نے بڑی ہی محنت سے سنوارا اور نکھارا اور انہی روایات کی پاسداری آج تک قائم و دائم ہے۔

۱۸۸۴ء میں  جب اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا تو یہ زبان صرف بول چال اور شعر و شاعری کی محفلوں  تک ہی محدود نہیں  رہی بلکہ اس نے حیرت انگیز موڑ لیتے ہوئے ترقی کی ٹھانی اور ایک اردو جامعہ کے قیام کا منصوبہ سامنے آیا جس کے نتیجے اردو کی پہلی جامعہ ’’جامعہ عثمانیہ ‘‘کا قیام ۱۹۱۷ء کو عمل میں  آیا۔ جس کا اہم مقصد اردو زبان و ادب میں  اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینا تھا، ۱۹۲۳ء سے جامعہ میں  تعلیم کا آغاز ہوا۔ جب اردو ادب میں  اعلیٰ تعلیم کی بات کی جائے تو یہ بات باعث افتخار ہے کہ ہندوستانی جامعات میں  اردو تحقیق کی ابتداء جامعہ عثمانیہ حیدرآباد میں  ہوئی۔ آزادی سے قبل ہی جامعہ عثمانیہ میں  اردو ادب میں  تحقیق کی روایت قائم ہو گئی تھی۔ ۱۹۳۲ء میں  جامعہ عثمانیہ میں  شیخ چاند نے ’’مرزاسوداؔ ‘‘پر اپنا ایم اے کا تحقیقی مقالہ بابائے اردو مولوی عبدالحق کی نگرانی میں  تحریر کیا۔ جامعہ عثمانیہ میں  شعبہ اردو کے پہلے پروفیسر و صدر پروفیسر وحید الدین سلیم رہے، لیکن شعبہ میں  تحقیقی مقالے لکھوانے کا کام مولوی عبدالحق کی صدارت شعبہ اردو کے عہد میں  ہوا۔ اس وقت تک ہندوستان کی جامعات میں  پی ایچ ڈی کی روایت قائم نہیں  ہوئی تھی۔ لیکن ایم اے کی سطح پر تحقیقی مقالہ لکھنے کا رواج تھا، اب یہ سلسلہ موقوف ہو گیا، ایم اے کی سطح پر تحقیقی مقالات لکھنے کا سلسلہ ۱۸۳۲ء سے ۱۹۴۹ء تک اور پھر ۱۹۶۵ء سے ۱۹۷۶ء تک جاری رہا۱۹۷۶ء سے جامعہ میں  ایم فل کا نیا کورس شروع کیا گیا، جو تحقیق کے منازل طے کرنے والوں  کے لئے ایک عملی مشق ہے۔ جب پی ایچ ڈی کی سند کی بات کی جائے تو قیام پاکستان سے قبل پنجاب یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں  پر پہلا اردو کا مقالہ لکھا گیا، لیکن یہ مقالہ انگریزی میں  لکھا گیا۔ اس لیے الہٰ آباد یونیورسٹی کو اس سلسلے میں  سبقت حاصل ہے کہ یہاں  پہلا مقالہ اردو میں  لکھا گیا، اور ۱۹۴۲ء کو پہلی پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی۔ آزادی سے قبل ہی ہماری ہندوستانی جامعات میں  اردو میں  تحقیق کی ایک مضبوط روایت قائم ہو چکی تھی۔

جامعہ عثمانیہ میں  پی ایچ ڈی میں  تحقیق کی ابتداء ۱۹۴۰ء سے ہوئی۔ سب سے پہلا پی ایچ ڈی کا مقالہ ڈاکٹر حفیظ قتیل نے لکھا لیکن ڈاکٹر رفیعہ سلطانہ کو شعبہ اردو کی پہلی پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کی گئی۔ جامعہ عثمانیہ میں  سندی تحقیق کے لیے جن جن موضوعات پر مقالے لکھے گئے ہیں  ان میں  زیادہ تر مقالے نہایت اہم موضوعات پر لکھے گئے، جو قابل قدر ہیں، جامعہ عثمانیہ کے تحقیقی مقالات کے موضوعات پر نظر ڈالتے ہوئے ڈاکٹر آمنہ تحسین اپنی کتاب ’’حیدرآباد میں  اردو ادب کی تحقیق‘‘ میں  رقم طراز ہیں  :

’’اردو زبان و ادب کا کوئی موضوع یہاں  تحقیق کی نظروں  سے اوجھل نہیں  رہا، قدیم ادب کے ساتھ ساتھ جدید ادب کے مختلف اصناف کو بھی تحقیق کا موضوع بنایا گیا…تدوین کے بھی بے شمار کام انجام دیے گئے، لسانیات ہوکہ ادب کی مختلف اصناف، ادبی اشخاص پر تحقیق ہو کہ ادبی تاریخیں، اب سب پر محققین نے کافی تلاش و جستجو کی اور کئی پنہاں  گوشوں  کو منظر عام پر لے آئے ‘‘۔ (ص۔ ۹۳، دہلی، ۲۰۱۰ء )

(حیدرآباد کی جامعات میں )یہ بات نہایت ہی حیرت افروز اور مسرت بخش ہے کہ مردوں  کے مقابلے میں  خاتون محققین کی تعداد زیادہ ہے۔ جامعہ عثمانیہ میں  جن جن موضوعات پر خاتون محققین نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے تحقیقی مقالات قلمبند کیے ہیں، حسب ذیل ہیں۔

جامعہ عثمانیہ

فہرست ایم۔ فل

محقق

موضوع

نگران کار

سنہ ایوارڈ

پون کماری

راجہ گردھاری پر شاد باقی اور ان کے خاندان کی ادبی خدمات

ڈاکٹر حمید شطاری

۱۹۷۶ء

صالحہ بیگم

دیوان قیس کی تنقیدی تدوین

ڈاکٹر حفیظ قتیل

۱۹۷۸ء

لیئق خدیجہ

میر شمس الدین فیض : حیات اور کارنامے

پروفیسر سیدہ جعفر

۱۹۷۸ء

سیدہ عزت النساء بیگم

دکنی مورناموں  کا تنقیدی مطالعہ

ڈاکٹر حفیظ قتیل

۱۹۷۸ء

عابدالنساء

آل احمدسرور کی ادبی خدمات

پروفیسر سیدہ جعفر

۱۹۷۸ء

فاطمہ بیگم

سترہوں  صدی کی دکنی شاعری میں  ہندوستانی عناصر

پروفیسر رفیعہ سلطانہ

۱۹۷۹ء

زہرا عزیز

اردو نثر کی ترقی میں  جامعہ عثمانیہ کا حصہ

پروفیسر مغنی تبسم

۱۹۷۹ء

یوسف النساء

حیدرآباد میں  اردو ناول کا ارتقاء

پروفیسر یوسف سرمست

۱۹۸۰ء

آمنہ سلطانہ

دکنی طوطی ناموں  کا تنقیدی مطالعہ

پروفیسر رفیعہ سلطانہ

۱۹۸۰ء

جیلانی بیگم

اٹھارویں  صدی میں  شعرائے دہلی پر شعرائے دکن کے اثرات

پروفیسر غلام عمر خاں

۱۹۸۰ء

غوثیہ بیگم

کرشن چندر کے ناولوں  اور افسانوں  میں  انسانی اقدار

پروفیسر سیدہ جعفر

۱۹۸۰ء

جہاں  بانو

ڈاکٹر سید اعجاز حسین حیات اور ادبی خدمات

پروفیسر سیدہ جعفر

۱۹۸۰ء

فرحت رخسانہ

شمالی ہند کے شعرا ء کا پر اثر

پروفیسر یوسف سر مست

۱۹۸۰ء

دردانہ بیگم

خلیل الرحمن اعظمی : حیات اور ادبی کارنامے

پروفیسر سیدہ جعفر

۱۹۸۱ء

فریدہ بیگم

پروفیسر خواجہ احمد فاروقی : شخصیت اور کارنامے

پروفیسر یوسف سر مست

۱۹۸۱ء

افضل شاہانہ

اردو ادبی لغات: ایک جائزہ

پروفیسر رفیعہ سلطانہ

۱۹۸۱ء

میمونہ بیگم

پطرس بخاری :حیات اور کارنامے

پروفیسر یوسف سرمست

۱۹۸۱ء

عطیہ سلطانہ

اردو یونیورسٹی کا تصور اور جامعہ عثمانیہ کا قیام

پروفیسر یوسف سرمست

۱۹۸۲ء

یاسمین خان

پریم چند کے ناولوں  میں  اخلاقی اقدار

پروفیسر یوسف سرمست

۱۹۸۲ء

کوکب النساءبیگم

تبید النساءکی تنقیدی تصنیف

ڈاکٹر صفدر علی بیگ

۱۹۸۳ء

اقبال بیگم

بانو طاہرہ سعید :حیات اور کارنامے

پروفیسر مغنی تبسم

۱۹۸۳ء

مہر سلطانہ افشاں

معتبر خاں  عمر اورنگ آبادی کی مثنوی "یوسف الیخا ” کی تنقیدی تدوین سنہ تصنیف ۱۱۰۰ھ ۱۶۸۶ / ء

سید ابو الفضل محمود قادری

۱۹۸۳ء

آمنہ خاتون

ہشمی بیجاپوری : حیات اور کارنامے

پروفیسر غلام عمر خاں

۱۹۸۴ء

عطیہ سلطانہ

اردو مختصر افسانے میں  تہذیبی عناصر

پروفیسر بیگ احساس

۲۰۰۰ء

نفیس عائشہ

راجندر سنگھ بیدی کے فکشن میں  نسوانی کردار

پروفیسر بیگ احساس

۲۰۰۴ء

عرشیہ آفرین

فسانہ آزاد کا تنقیدی مطالعہ

ڈاکٹر میمونہ وحید

۲۰۰۵ء

زرینہ عباسی

پروفیسر حبیب ضیاء بحیثیت ناول نگار

ڈاکٹر میمونہ وحید

۲۰۰۴ء

حمیدہ بیگم

صغرا ہمایوں  مرزا بحیثیت ناول نگار

ڈاکٹر میمونہ وحید

۲۰۰۸ء

عذرا تسلیم

آزادی کے بعد حیدر آباد ی مصنفین کی خاکہ نگاری

پروفیسر مجید بیدار

جاری۔۔۔

عظمت فاطمہ

علی سردار جعفری بہ حیثیت نثر نگار

پروفیسر بیگ احساس

۲۰۰۴ء

نصرت سلطانہ

عفت موہانی حیات اور کارنامے

پروفیسر بیگ احساس

۲۰۰۴ء

ریحانہ سلطانہ

شفیق فاطمہ شعری کا اردو کی جدید شاعری میں  حصہ

پروفیسر بیگ احساس

۲۰۰۴ء

نوشینہ شازلی

ساگر سرحدی کی ڈرامہ نگاری کا تنقیدی مطالعہ

ڈاکٹر تا تار خان

۲۰۰۴ء

صبیحہ فاطمہ

رفیعہ منظور الامین کی افسانہ نگاری کا جائزہ

ڈاکٹر تا تا ر خان

۲۰۰۴ء

میمونہ بیگم

حیدر آباد میں  اردو افسانہ نگاری کا ارتقاء

ڈاکٹر تا تا ر خان

۲۰۰۵ء

انجم النساء بیگم

اردو زبان و ادب اور کمپیوٹر

ڈاکٹر میمونہ وحید

۲۰۰۶ء

رفعت سلطانہ

اردو کردای افسانہ

پروفیسر مجید بیدار

۲۰۰۷ء

انیس سلطانہ

حیدرآباد میں  اردو ڈرامہ آزادی کے بعد

پروفیسر فاطمہ پروین

۲۰۰۷ء

اختر سلطانہ

اردو افسانہ ۱۹۷۰ء کے بعد

پروفیسر بیگ احساس

۲۰۰۷ء

نسیم النساء

حیدر آبادی میں  نوحہ نگاری ۱۰۵۰ء کے بعد

پروفیسر فاطمہ پروین

۲۰۰۷ء

نوری خاتون

نسیمہ تراب الحسن حیات شخصیت اور ادبی کارنامے

پروفیسر فاطمہ پروین

۲۰۰۷ء

تاج النساء

ڈاکٹر حبیب ضیاء کی حیات اور ادبی کارنامے

ڈاکٹر میمونہ وحید

۲۰۰۷ء

ممتاز جہاں

اعظم صوفی: حیات اور کارنامے

پروفیسر مجید بیدار

۲۰۰۹ء

رئیسہ سلطانہ

 منو ہر راج کی ڈرامہ نگاری کا تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر تا تا ر خان

۲۰۰۹ء

صبیحہ محمدی

فضل الرحمن کی ڈرامہ نگاری کا تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر تا تا ر خان

۲۰۰۹ء

سیدہ نسیم سلطانہ

خواتین کی احتجاجی شاعری

 پروفیسر بیگ احساس

۲۰۰۹ء

افروز پروین

آمنہ ابو الحسن کی افسانہ نگاری

 ڈاکٹر تا تار خان

۲۰۰۹ء

 ام ریحانہ کوثر روبی

 یسین احمد کی افسانہ نگاری کا جائزہ

ڈاکٹر تا تا ر خان

جاری۔۔۔۔۔

فہرست پی۔ ایچ۔ ڈی

محقق کا نام

موضوع

نگران کار

سن

ڈاکٹر رفیعہ سلطانہ

فور ٹ ولیم کالج سے قبل اردو نثر کا ارتقاء

پروفیسر عبدالقادر سروری

۱۹۵۴ء

ڈاکٹر خالدہ یوسف

اورنگ آباد میں  اردو ادب کا ارتقاء

ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور

۱۹۵۹ء

ڈاکٹر سیدہ جعفر

اردو ادب میں  انشائیہ کا ارتقاء

پروفیسر عبدالقادر سروری

۱۹۵۹ء

ڈاکٹر ثمینہ شوکت

مہاراجہ چندو لعل شاداں  : حیات اور شاعری اور شعراء کی سرپرستی

پروفیسر عبدالقادر سروری

۱۹۶۰ء

ڈاکٹر رشید موسوی

دکن میں  مرثیہ اور عزاداری

پروفیسر عبدالقادر سروری

۱۹۶۳ء

ڈاکٹر حبیب ضیاء

مہاراجہ کشن پرشاد شادؔ : حیات اور ادبی خدمات

ڈاکٹر حفیظ قتیل

۱۹۶۶ء

ڈاکٹر مہر النساء

دکنی اردو کا آغاز و ارتقاء

پروفیسر مسعود حسین خان

۱۹۶۶ء

ڈاکٹر اشرف رفیع

نظم طباطبائی :حیات اور کارناموں  کا تنقیدی جائزہ

پروفیسر رفیعہ سلطانہ

۱۹۶۹ء

ڈاکٹر حمیرا جلیلی

سب رس کی تنقیدی تدوین

ڈاکٹر حفیظ قتیل

۱۹۷۳ء

ڈاکٹر زینت ساجدہ

نوسرہار کی تنقیدی تدوین

ڈاکٹر حفیظ قتیل

۱۹۷۳ء

ڈاکٹر سلمی بلگرامی

سجاد حیدر یلدرم شخصیت اور فن

پروفیسرسیدہ جعفر

۱۹۷۴ء

ڈاکٹر فرزانہ بیگم

دکنی کی نثری داستانیں

پروفیسر رفیعہ سلطانہ

۱۹۷۴ء

ڈاکٹر صابرہ سعید

اردو ادب میں  خاکہ نگاری

پروفیسرغلام عمر خان

۱۹۷۵ء

ڈاکٹر محمدی بیگم

احسن الدین خان بیانؔ حیات اور کلام

پروفیسر رفیعہ سلطانہ

۱۹۷۶ء

ڈاکٹر رضیہ صدیقی

دیوان سلطان کی تنقیدی ترتیب و تدوین

پروفیسرغلام عمر خان

۱۹۷۹ء

ڈاکٹر مہر جہاں

اسد علی خان تمنا :حیات اور ادبی کارنامے

پروفیسر سیدہ جعفر

۱۹۷۹ء

ڈاکٹر رفعت سلطانہ

فراقؔ کی غزل گوئی کے اہم رجحانات

پروفیسر رفیعہ سلطانہ

۱۹۸۱ء

ڈاکٹر لئیق صلاح

عہد ارسطوجاہ کی علمی و ادبی خدمات

پروفیسر سیدہ جعفر

۱۹۸۳ء

ڈاکٹر سید عزت النساء

اردو سفر نامے

پروفیسر یوسف سرمست

۱۹۸۳ء

ڈاکٹر جیلانی بیگم

اٹھارویں  صدی عیسوی میں  شمالی ہند کی ادبی زبان

پروفیسرغلام عمر

۱۹۸۴ء

ڈاکٹر میمونہ بانو

پروفیسر عبدالقادر سروری حیات اور کارنامے

پروفیسرغلام عمر

۱۹۸۴ء

ڈاکٹر یوسف النساء

عشرتی ؔ کی مثنوی نہہ درپن کی تدوین

پروفیسر ابوالفضل محمود قادری

۱۹۸۵ء

ڈاکٹر یاسمین خانم

شعبۂ اردو عثمانیہ یونیورسٹی کی اردو خدمات

پروفیسر یوسف سرمست

۱۹۸۶ء

ڈاکٹر میمونہ وحید

پروفیسر خواجہ احمد فاروقی حیات اور کارنامے

پروفیسر یوسف سرمست

۱۹۸۷ء

ڈاکٹر فاطمہ پروین

غواصی حیات اور کارنامے

پروفیسرغلام عمر

۱۹۸۹ء

ڈاکٹر عطیہ سلطانہ

دیوان غواصی کی تنقیدی تدوین

پروفیسر یوسف سرمست

۱۹۸۹ء

ڈاکٹر سعیدہ بیگم

مثنوی لعل و گوہر کی تنقیدی تدوین

پروفیسر سیدہ جعفر

۱۹۸۹ء

ڈاکٹر شاہانہ امیر

عبادت بریلوی :حیات اور کارنامے

پروفیسر سیدہ جعفر

۱۹۹۰ء

ڈاکٹر کوکب النساء

فراقیؔ بیجاپوری اور ان کی مثنوی ’’مراۃالحشر ‘‘کی تدوین

پروفیسر سیدہ جعفر

۱۹۹۰ء

ڈاکٹر عابدالنساء

اردو میں  تحقیق ۱۹۰۰ء تا ۱۹۸۰ء

پروفیسر سیدہ جعفر

۱۹۹۱ء

ڈاکٹر قمر سلطانہ

اردو تحقیق اور قاضی عبدالودود

پروفیسرمغنی تبسم

۱۹۹۱ء

ڈاکٹر بدر سلطانہ

وحیدالدین سلیم کی نثری خدمات کا تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر عقیل ہاشمی

۱۹۹۲ء

ڈاکٹر ریحانہ سلطانہ

مسعود حسین خان کی ادبی خدمات کا تنقیدی جائزہ

پروفیسر اشرف رفیع

۱۹۹۲ء

ڈاکٹر فریدہ وقار

پروفیسر گیان چند جین کی ادبی خدمات

پروفیسر اشرف رفیع

۱۹۹۳ء

ڈاکٹر عالیہ خانم

تدوین تاریخ ادب اردو کا ارتقاء ایک تنقیدی جائزہ

پروفیسر اکبر علی بیگ

۱۹۹۴ء

ڈاکٹر معصومہ بیگم

ٹیگور کا اثر اردو ادب پر

پروفیسر اکبر علی بیگ

۱۹۹۵ء

ڈاکٹر رفعت سلطانہ

دیوان صفا کی تنقیدی تدوین

پروفیسر اشرف رفیع

۱۹۹۵ء

ڈاکٹر شفیعہ قادری

اردو تحریک آزادی سے قبل

پروفیسرمغنی تبسم

۱۹۹۷ء

ڈاکٹر واجدہ فرزانہ

دکنی مثنویوں  میں  ثقافتی اور تہذیبی عناصر

پروفیسر بیگ احساس

۱۹۹۸ء

ڈاکٹر عسکری صفدر

عابد مرزا بیگم وبیغم کے کلیاتِ گنجینہ ریختی کی تنقیدی تدوین

پروفیسر اشرف رفیع

۱۹۹۸ء

ڈاکٹر فاطمہ آصف

مولوی نصیر الدین ہاشمی بحیثیت محقق

پروفیسرفضل الدین اقبال

۱۹۹۹ء

ڈاکٹر نصرت پروین

قطب شاہی مثنویوں  میں  تصوف کے رجحانات

ڈاکٹر عقیل ہاشمی

۱۹۹۹ء

ڈاکٹر سیدہ انجم سلطانہ

بیسویں  صدی میں  اردو غزل میں  علامت نگاری

پروفیسر اشرف رفیع

۲۰۰۰ء

ڈاکٹر امۃ الکریم طلعت صدیقہ

اردو خاکہ نگاری

ڈاکٹر میمونہ حمید

۲۰۰۳ء

ڈاکٹر صالحہ شاہین

اردو میں  تبصرہ نگاری

پروفیسر مجید بیدار

۲۰۰۳ء

ڈاکٹر غوثیہ بیگم

عتیق شاہ: حیات اور کارنامے

پروفیسر مجید بیدار

۲۰۰۳ء

ڈاکٹر مسلم خاتون

علامہ راشد الخیری: شخصیت اور فن

پروفیسر مجید بیدار

۲۰۰۳ء

ڈاکٹر سیدہ خالدہ عشرت

آزادی کے بعد حیدرآباد میں  اردو شاعرات

پروفیسر مجید بیدار

۲۰۰۴ء

ڈاکٹر خورشید فرزانہ

ڈاکٹر رفیعہ سلطانہ بحیثیت افسانہ نگار

پروفیسر مجید بیدار

۲۰۰۴ء

ڈاکٹر فردوس جہاں

وزیر حسن بحیثیت افسانہ نگار

پروفیسر مجید بیدار

۲۰۰۴ء

ڈاکٹر انیس فاطمہ

بشیر النساء بشیرؔ : حیات اور کارنامے

ڈاکٹر محمد علی اثرؔ

۲۰۰۴ء

اقبال بیگم

خانوادۂ سالار جنگ کی ادبی سرپرستی

پروفیسر اکبر علی بیگ

۲۰۰۴ء

ڈاکٹر ہاجرہ کوثر

اردو میں  تقریظ نگاری

ڈاکٹر عقیل ہاشمی

۲۰۰۴ء

ڈاکٹر نوری خاتون

نسیمہ تراب الحسن :حیات، شخصیت اور ادبی کارنامے

پروفیسر فاطمہ پروین

۲۰۰۸ء

ڈاکٹر کے امۃ الرحیم

مولانا باقر آگاہ کی مثنوی ’’ہشت بہشت ‘‘کی تنقیدی تدوین

ڈاکٹر محمد علی اثرؔ

۲۰۰۸ء

ڈاکٹر تبسم آرا

یوسف سرمست :بحیثیت نقاد

ڈاکٹر محمد عطا اللہ خان

۲۰۰۲ء

ڈاکٹر نجم النساء

آزادی کے بعد حیدرآباد کی خواتین نثر نگار

ڈاکٹر رضوانہ معین

۲۰۰۸ء

ڈاکٹر شابانہ بیگم

قطب سر شار: حیات اور کارنامے

ڈاکٹر تا تار خان

۲۰۰۸ء

ڈاکٹر واجدہ بانو

عطیہ پروین بحیثیت کہانی نگار

ڈاکٹر تا تار خان

۲۰۰۸ء

ڈاکٹر مہر النساء

علی باقر کی افسانہ نگاری

پروفیسر فاطمہ پروین

۲۰۰۹ء

ڈاکٹر عطیہ سلطانہ

فلمی شاعری کے ذریعہ شعری اصناف کا فروغ

پروفیسر فاطمہ پروین

۲۰۱۰ء

ڈاکٹر عائشہ بیگم

حیدرآباد میں  نعتیہ شاعری آزادی کے بعد

پروفیسر مجید بیدار

۲۰۰۹ء

ڈاکٹر میمونہ بیگم

اردو افسانے کو رضا الجبار کی دین

پروفیسر مجید بیدار

۲۰۰۹ء

سائرہ عاصم جہاں

اردو ادب میں  پرویز ید اللہ مہدی کا حصہ

ڈاکٹر تا تار خان

جاری ….

تاج النساء

ہندوستان کی خاتون ناول نگاروں  کے ناولوں  میں  سماجی و تہذیبی اثرات

ڈاکٹر تا تار خان

جاری ….

افسری بیگم

ڈاکٹر رفیعہ سلطانہ :حیات اور کارنامے

ڈاکٹر فاطمہ آصف

جاری ….

حمیرا فاطمہ

محمد علی اثر :شخصیت اور کارنامے

ڈاکٹر فاطمہ آصف

جاری ….

شاہدہ بیگم

پروفیسر رحمت یوسف زئی : حیات اور کارنامے

ڈاکٹر اقبال بیگم

جاری ….

جامعہ حیدرآباد : شہر حیدرآباد میں  مرکزی جامعہ ’’یونیورسٹی آف حیدرآباد ‘‘کا قیام ۲ ؍ اکتوبر ۱۹۷۴ء کو عمل میں  آیا۔ شعبہ اردو کا قیام۱۹۷۹ء میں  لایا گیا، جس میں  تعلیم کا آغاز ۱۹۸۰ء میں  ہوا۔ شعبہ اردو کے بانی و پہلے صدر پروفیسر گیان چند جین رہے۔ شعبہ میں  ایم فل اور پی ایچ ڈی میں  تحقیق کا کام ۱۹۸۰ء سے شروع ہوا۔ شعبہ میں  پہلی ایم فل کی ڈگری حاصل کر نے والی محققہ محترمہ اودیش رانی ہیں، جنھیں  ۱۹۸۲ء کو ایم فل کی سند دی گئی۔ پہلی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے خوش قسمت اسکالرڈاکٹر محمد انور الدین ہیں، جنھیں ۱۹۸۴ء کو پہلی پی ایچ ڈی کی سند تفویض کی گئی۔ شعبہ کے ایک اور اسکالر میر محبوب حسین نے سب سے پہلے شعبے میں  اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ داخل کیا تھا، لیکن قسمت نے انھیں  پہلی ڈاکٹریٹ کا اعزاز نہ دلوایا، اور یہ اعزاز ڈاکٹر محمد انور الدین کے حق میں آیا۔

اس جامعہ میں  قدیم ادب، جدید ادب، دکنیات، با لخصوص فکشن، تدوین، ترتیب، اشاریہ جات، صحافت، فلم، ذرائع ابلاغ، علاقائی ادب، جیسے موضوعات پر تحقیق ہوئی، یہاں  کے اساتذہ اور اسکالرز نے اپنے تحقیقی موضوعات کے انتخاب میں  بہت سنجیدگی برتی اور خاص و اہم تحقیقی موضوعات پر اپنے مقالہ جات قلمبند کیے ہیں  اور تحقیق کے میدان میں  گراں  قدر خدمات انجام دیں۔ ایسے ایسے اہم موضوعات پر، اردو ادب کی گم شدہ کڑیوں  کی تلاش پر کام کروا رہے ہیں  جو نہایت ہی قابل ستائش ہیں۔ جامعہ حیدرآباد میں  تقابلی مطالعے، علاقائی ادب اور شعری اصناف پر بہت کام ہوا ہے اور ہو رہا ہے۔ قدیم دکنی ادب کے مخطوطات و دواوین کی تدوین کا کام بہت ہی قابل تعریف ہیں۔ یہاں  زیادہ تر تحقیقی مقالات کا کام شخصیات پر ہوا ہے، جن کا ادب میں  کوئی زیادہ اہم مقام نہیں  ہے۔ ایسی شخصیات پر کام کروایا گیا ہے جنھیں  مکمل کہنا یا حرفِ آخر کہنا مناسب نہیں  معلوم ہوتا۔

ہندوستانی جامعات میں  حیدرآباد یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں  پر اردو میں  تحقیق کی رفتار نہایت ہی تیز ہے، اپنے قیام کے تیس(۳۰)سالہ تحقیقی سفر میں  پانچ سو سے زائد تحقیقی مقالات قلمبند کیے گئے ہیں۔ جن میں  خاتون محققین کی تعداد زیادہ ہے، جن جن موضوعات کے تحت خاتون محققین نے اپنے تحقیقی مقالات تحریر کیے ہیں، حسب ذیل ہیں۔

حیدرآباد یونیورسٹی(آندھراپردیش)

فہرستِ ایم۔ فل

محقق کا نام

موضوع

نگران کار

سنہ ایوارڈ

اودیش رانی

اردو تلگو مختصر افسانہ۱۹۰۷ء تا۱۹۳۶ء تقابلی مطالعہ

ڈاکٹر مجاور حسین رضوی

۱۹۸۲ء

سیدہ قادر فرزانہ

قاضی عبدالغفار :حیات اور کارنامے

ڈاکٹر ثمینہ شوکت

۱۹۸۲ء

رفیعہ قادری

تحقیقی و تنقیدی مضامین کے مجموعوں  کا اشاریہ

پروفیسر گیان چند

۱۹۸۲ء

قمرسلطانہ

جمیل مظہری :حیات اور کارنامے

ڈاکٹر سیدہ جعفر

۱۹۸۲ء

شفیعہ قادری

حیدرآباد کے اردو اداروں  کی ادبی خدمات

ڈاکٹر مغنی تبسم

۱۹۸۲ء

انیسہ سلطانہ

حیدرآباد میں  طنز و مزاح کی نشوونما

ڈاکٹر سیدہ جعفر

۱۹۸۲ء

ظہیرہ سلطانہ

نگار (بِبلو گرافی)اور خالق نگار

ڈاکٹر ثمینہ شوکت

۱۹۸۲ء

شاہانہ امیر

میر محبوب علی خان

ڈاکٹر ثمینہ شوکت

۱۹۹۳ء

محمدی سلطانہ

دکن میں  اردو ڈرامہ

ڈاکٹر مجاور حسین رضوی

۱۹۹۳ء

واجدہ فرزانہ

نصیر الدین ہاشمی :حیات اور کارنامے

ڈاکٹر سیدہ جعفر

۱۹۹۳ء

ممتاز سلطانہ

جیلانی بانو :حیات اور کارنامے

ڈاکٹر سیدہ جعفر

۱۹۹۴ء

سیدہ وہاب النساء

شاہد صدیقی :حیات اور کارنامے

ڈاکٹر سیدہ جعفر

۱۹۹۴ء

عائشہ خاتون

اردو غزل کے معروف اشعار کی تحقیق و تصحیح

ڈاکٹر مجاور حسین رضوی

۱۹۹۴ء

بشیر النساء بیگم

جوشؔ بحیثیت غزل گو شاعر

پروفیسر گیان چند

۱۹۹۴ء

مکرم النساء

۱۸۵۷ اور اردو نثر

ڈاکٹر مجاور حسین رضوی

۱۹۸۵ء

تنویر جہاں

پروفیسر سید محمد :حیات اور کارنامے

ڈاکٹر ثمینہ شوکت

۱۹۸۵ء

لئیق فاطمہ

مرزا ظفر الحسن :حیات اور کارنامے

پروفیسر گیان چند

۱۹۸۶ء

صبیحہ نسرین

حضرت محمدؐ سے متعلق دکنی مثنویات

ڈاکٹر ثمینہ شوکت

۱۹۸۵ء

خسرو جہاں

شیخ چاند :حیات اور کارنامے

پروفیسر گیان چند

۱۹۸۷ء

نور النساء

شاذ تمکنتؔ :حیات اور کارنامے

ڈاکٹر مجاور حسین رضوی

۱۹۸۷ء

سید النساء بیگم

ڈاکٹر حفیظ قتیل :حیات اور کارنامے

ڈاکٹر مجاور حسین رضوی

۱۹۸۷ء

آسیہ بانو

ناصرؔ کاظمی :حیات اور کارنامے

ڈاکٹر مغنی تبسم

۱۹۸۷ء

نوید ثمینہ

اردو میں  احتجاجی شاعری۱۹۰۰ء سے تا حال

پروفیسر گیان چند

۱۹۸۸ء

رفعت سلطانہ

زینت ساجدہ:شخصیت اور محاکمہ

ڈاکٹر رحمت علی خان

۱۹۸۹ء

عابد النساء

استعارہ اور علامت کے نظریات کے متعلق اور ان کا باہمی رشتہ

ڈاکٹر مجاور حسین رضوی

۱۹۸۸ء

اطہر سلطانہ

وحید اختر :شخص اور شاعر

ڈاکٹر ثمینہ شوکت

۱۹۸۹ء

غوثیہ سلطانہ

اردو ناول کا ارتقاء (ابتداء سے ۱۹۰۰ء تک )

ڈاکٹر محمد انور الدین

۱۹۹۰ء

عفت یاسمین

آزادی کے بعد حیدرآباد کی خواتین افسانہ نگار

ڈاکٹر مجاور حسین رضوی

۱۹۸۹ء

شوکت سلطانہ

صغرا ہمایوں  مرزا :حیات اور کارنامے

ڈاکٹر ثمینہ شوکت

۱۹۸۹ء

سیدہ زہرہ بیگم

حیدرآباد میں  مرثیہ نگاری آزادی کے بعد

ڈاکٹر مجاور حسین رضوی

۱۹۸۹ء

رفعت سیما خاتون

اردو میں  سائنسی ادب کا اشاریہ

ڈاکٹر ثمینہ شوکت

۱۹۹۰ء

رضیہ سلطانہ

اقبالؔ کی اردو شاعری میں  عورت کا مقام

ڈاکٹر محمد انور الدین

۱۹۹۱ء

طلعت جہاں

شعراء کی منظوم تنقیدیں

ڈاکٹر مجاور حسین رضوی

۱۹۹۰ء

انیس فاطمہ

شررؔ اور حیدرآباد

ڈاکٹر فیروز احمد/ڈاکٹر ثمینہ شوکت

۱۹۹۲ء

تسنیم فاطمہ

اردو میں  خواتین کے رسائل ۱۹۴۷ء تک

ڈاکٹر ثمینہ شوکت

۱۹۹۱ء

عشرت فاطمہ سروری

رسالہ’’ شب خون‘‘ کا تجزیاتی و وضاحتی اشاریہ

ڈاکٹر رحمت علی خان

۱۹۹۲ء

نکہت جہاں

اردو شاعری میں  فیمنزم

ڈاکٹر مجاور حسین رضوی

۱۹۹۱ء

سراج النساء

شیخ حافظ دہلوی۔ شخص اور شاعر

ڈاکٹر ثمینہ شوکت

۱۹۹۲ء

سیدہ کاظم سلطانہ

ریاست حیدرآباد میں  انجمن ترقی اردو کی خدمات

ڈاکٹر محمد انور الدین

۱۹۹۱ء

امۃ الرحیم

عزیز باغ کی اردو خدمات

ڈاکٹر رحمت علی خان

۱۹۹۲ء

شاہدہ سلطانہ

سید منہاج الدین: شخصیت، حیات اور ادبی خدمات

ڈاکٹر مجاور حسین رضوی

۱۹۹۲ء

سیدہ اسریٰ

پریم چند کے افسانوں  میں  علامت نگاری

ڈاکٹر رحمت علی خان

۱۹۹۳ء

صالحہ سعید

آزادی کے بعد اردو میں  خواتین کے رسائل

ڈاکٹر محمد انور الدین

۱۹۹۴ء

دردانہ شاہین

حیدرآباد کے کتب خانوں  میں  مخزونہ اردو تذکرہ

ڈاکٹر ثمینہ شوکت

۱۹۹۴ء

رضوانہ

بیدیؔ کے افسانوں  میں  نسوانی کردار

ڈاکٹر ثمینہ شوکت

۱۹۹۴ء

شہمین بانو قریشی

رسالہ سب رس آف کراچی کا اشاریہ

ڈاکٹر ثمینہ شوکت

۱۹۹۲ء

نکہت آرا شاہین

عصمت چغتائی کے ناولوں  میں  عورتوں  کے مسائل

پروفیسر سیدہ جعفر

۱۹۹۵ء

عصمت النساء

اردو ناول ترقی پسند تحریک سے قبل

ڈاکٹر محمد انور الدین

۱۹۹۴ء

معراج سلطانہ

تاج مہجور۔ شخص اور شاعر

ڈاکٹر رحمت علی خان

۱۹۹۶ء

سید منیر سلطانہ

تنویر احمد علوی:حیات اور ادبی کارنامے

پروفیسرسیدہ جعفر

۱۹۹۶ء

صالحہ شاہین

کنول پرشاد کنول:حیات اور کارنامے

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۱۹۹۶ء

گل رعنا

حیدرآباد میں  اردو خاکہ نگاری۱۹۴۷ء کے بعد

ڈاکٹر رحمت علی خان

۱۹۹۷ء

عاقلہ بیگم

مرزا شکور بیگ۔ شخصیت اور ادبی کارنامے

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۱۹۹۷ء

زاہدہ بیگم

شفیع الدین نیرّ بحیثیت بچوں  کے ادیب

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۱۹۹۷ء

نرگس گلنار

مولوی عبدالحق کی مکتوب نگاری

ڈاکٹر رحمت علی خان

۱۹۹۷ء

رقیہ سلطانہ

خیرات ندیم۔ شخص اور شاعر

ڈاکٹر رحمت علی خان

۱۹۹۸ء

نکہت عائشہ

مرزا سردار علی بیگ کی علمی و ادبی خدمات

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۱۹۹۶ء

میمونہ شاہ بانو

مولانا سید شاہ عبدالحسن: ادیب۔ حیات اور ادبی خدمات

پروفیسرمحمدانور الدین

۱۹۹۷ء

ذکیہ سلطانہ

بیسویں  صدی کے اوائل میں  بچوں  کا ادب: ۱۹۰۰ء سے ۱۹۲۰ء تک

پروفیسرمحمد انور الدین

۱۹۹۶ء

نکہت سلطانہ

ریاض خیرآبادی کی ادبی و صحافتی خدمات

پروفیسرمحمد انور الدین

۱۹۹۸ء

جمیل فاطمہ

ڈاکٹر حبیب ضیاء۔ شخصیت اور فن

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۱۹۹۷ء

شہمین سلطانہ

بچوں  کے ادب میں  افسر میرٹھی کا حصہ

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۱۹۹۷ء

تسنیم سلطانہ

رفیعہ منظور الامین کی افسانہ نگاری

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۱۹۹۷ء

شائستہ رفعت

دکنی شاعری کے فروغ میں  علی صاحب میاں  کا حصہ

ڈاکٹر رحمت علی خان

۱۹۹۸ء

قدیرالنساء

عفت موہانی :بحیثیت ناول نگار

ڈاکٹر رحمت علی خان

۱۹۹۸ء

شاہدہ بیگم

حیدرآباد میں  اردو تحریک اور حبیب الرحمن

ڈاکٹر رحمت علی خان

۱۹۹۹ء

تبسم آرا بیگم

حیدرآباد کے اردو ترقی پسند شعراء ۱۹۶۰ء تک

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۱۹۹۷ء

اُم عذرا بیگم

حیدرآباد میں  جدید اردو افسانہ ۱۹۶۰ ء کے بعد

پروفیسر سلیمان اطہر جاوید

۱۹۹۷ء

اُم حبیبہ

صفدر حسین۔ شخصیت اور فن

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۱۹۹۸ء

ناظمہ نسرین

رسالہ اردو کی ادبی خدمات

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۱۹۹۸ء

شاہدہ تسنیم

ڈاکٹر رشید مو سوی اور ان کی ادبی خدمات

پروفیسر سلیمان اطہر جاوید

۱۹۹۸ء

شاذیہ تمکنت

محمد عبدالرزاق خان صولت: حیات اور کارنامے

پروفیسرمحمد انور الدین

۱۹۹۹ء

عائشہ مقصود

مولوی محمد اکبر علی بہ حیثیت صحافی

ڈاکٹر رحمت علی خان

۲۰۰۰ء

عرشیہ جبین

تہنیت ؔ النساء زور اور ان کی نعتیہ شاعری

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۱۹۹۸ء

عاقلہ سلطانہ

مسیح انجم۔ بہ حیثیت مزاح نگار

ڈاکٹر رحمت علی خان

۱۹۹۹ء

نکہت سلطانہ

آمنہ محمد ابوالحسن کے افسانوں  کا تنقیدی جائزہ

پروفیسر محمد انور الدین

۲۰۰۰ء

آمنہ تحسین

ڈاکٹر زور ؔ بحیثیت افسانہ نگار

پروفیسرمحمد انور الدین

۲۰۰۱ء

رضوانہ بیگم

غلام جیلانی۔ شخصیت اور فن

ڈاکٹر رحمت علی خان

۱۹۹۹ء

تبسم سلطانہ

ضلع نظام آباد کے شعر و ادب کا جائزہ

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۲۰۰۰ء

نجم النساء بیگم

نجمہ نکہت :حیات اور کارنامے

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۲۰۰۰ء

رعنا سلیم

نصیرالدین ہاشمی کے کتابوں  کی وضاحتی فہرست

پروفیسر محمد انور الدین

۲۰۰۱ء

اسریٰ طیبہ

رئیس اختر: فن اور شخصیت

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۱ء

ایچ۔ انیس فاطمہ

ناصر کرنولی کی علمی و ادبی خدمات

ڈاکٹر رحمت علی خان

۲۰۰۱ء

عمرانہ سراج

منشی فیاض علی کے ناولو ں  کا تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۲۰۰۱ء

رفیعہ بیگم

فضل الرحمن۔ بحیثیت ڈرامہ نگار

ڈاکٹر رحمت علی خان

۲۰۰۱ء

زہرہ جبین

جدید ادب، رجحانات کے فروغ میں  رسالہ شعرو حکمت کا حصہ

ڈاکٹر رحمت علی خان

۲۰۰۱ء

عالیہ تسنیم

ڈاکٹر صادق نقوی بحیثیت ادیب و شاعر

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۲۰۰۱ء

ایچ۔ رئیس فاطمہ

سخاوت مرزا۔ بحیثیت دکنی محقق

ڈاکٹر نسیم الدین فریس

۲۰۰۲ء

نشاط تہنیت تمکین

پروفیسر لئیق صلاح کے علمی و ادبی خدمات

پروفیسرمحمد انور الدین

۲۰۰۲ء

مبینہ متین

عبدالمجید صدیقی کے علمی و ادبی کارناموں  کا جائزہ

ڈاکٹر نسیم الدین فریس

۲۰۰۲ء

مسرت جہاں

قمر رئیس کی خدمات:ترقی پسند تحریک کے حوالے سے

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۲ء

بدر رضوانہ

اوپندرناتھ اشک بحیثیت افسانہ نگار

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۲۰۰۲ء

نفیس نازنین

سدرشن کے افسانوں  کا تنقیدی جائزہ

پروفیسرمحمد انور الدین

۲۰۰۲ء

نسیم سلطانہ

اقبال اکادمی حیدرآباد کی علمی خدمات

ڈاکٹر رحمت علی خان

۲۰۰۳ء

فائزہ ناہید

سوغات(دور سوم)کا وضاحتی اشاریہ

ڈاکٹر رحمت علی خان

۲۰۰۳ء

عائشہ صدیقہ

برق یوسفی:شخص اور شاعر

ڈاکٹر رحمت علی خان

۲۰۰۲ء

عائشہ فاطمہ

ڈاکٹر سعید عبدالمنان کی علمی و ادبی خدمات

ڈاکٹر رحمت علی خان

۲۰۰۲ء

ساجدہ بیگم

شاہ گلی ادیب بحیثیت شاعر

پروفیسرمحمد انور الدین

۲۰۰۲ء

سعیدہ

اختر حسن :حیات اور کارنامے

ڈاکٹر نسیم الدین فریس

۲۰۰۳ء

رفعت ا لنساء

دکنی میں  طنز و مزاح، محمد حمایت اللہ کے حوالے سے

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۳ء

سیدہ عمرانہ

یوسف کمال کے علمی و ادبی خدمات

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۳ء

تہنیت جبین

عزیز احمد جلیلی کی تحریروں  کا تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر نسیم الدین فریس

۲۰۰۳ء

حمیرا تسلیم

ریاست علی تاج :حیات اور کارنامے

ڈاکٹر نسیم الدین فریس

۲۰۰۳ء

صبیحہ سلطانہ

رؤف خیر۔ شخصیت اور فن

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۲۰۰۳ء

نسیم سلطانہ

فاطمہ تاج کی نثری و شعری خدمات

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۲۰۰۳ء

سیدہ فاطمہ سعدیہ

جد ید اردو افسانہ کے فروغ میں  حیدرآباد کا حصہ

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۴ء

شیخ واجدہ تبسم

عصمت جاوید کی علمی و ادبی خدمات

ڈاکٹر رحمت علی خان

۲۰۰۴ء

ثمینہ نکہت فاطمہ

صغریٰ عالم: فن اور شخصیت

پروفیسرمحمد انور الدین

۲۰۰۴ء

عرفانہ تسنیم

کرشن پرشاد کول کے علمی و ادبی خدمات

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۴ء

حمیرا تزئین

آخر شب کے ہمسفر کا تنقیدی مطالعہ

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۴ء

بی بی شبانہ

ابواولاغلام مصطفی عاشقی بحیثیت نعت گو

پروفیسرمحمد انور الدین

۲۰۰۴ء

احمدی بیگم

عظیم بیگ چغتائی کے مزاحیہ ناول

ڈاکٹر رحمت علی خان

۲۰۰۴ء

تحسین سلطانہ

فریدہ زین کے افسانوں  کا تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر نسیم الدین فریس

۲۰۰۴ء

اسماناہید

انتظار حسین کے ناولوں  کا تنقیدی مطالعہ

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۴ء

سیدہ عرشیہ عمرانہ

نورالدین خان کے علمی و تحقیقی خدمات کا تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر نسیم الدین فریس

۲۰۰۵ء

تہمینہ نسرین

رامن راج سکسینہ۔ شخصیت اور کارنامے

پروفیسرمحمد انور الدین

۲۰۰۵ء

فرزانہ بیگم

رسالہ’’ کتاب نما‘‘ کا وضاحتی اشاریہ

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۵ء

عشرت سلطانہ

خواتین کے ادب کے فروغ میں  شباب ناہید کا حصہ

پروفیسرمحمد انور الدین

۲۰۰۴ء

خضریٰ بیگم

انور راشد کی افسانہ نگاری کا تنقیدی جائزہ

پروفیسرمحمد انور الدین

۲۰۰۵ء

لئیق النساء

معلم نسواں  کا وضاحتی اشاریہ

پروفیسر محمد انور الدین

۲۰۰۵ء

اسریٰ نوید

انیس فاروقی کی افسانہ نگاری کا تنقیدی جائزہ

پروفیسرمحمد انور الدین

۲۰۰۶ء

ریشمہ خانم

رسالہ ’’زیب النساء‘‘کا وضاحتی اشاریہ

پروفیسرمحمد انور الدین

۲۰۰۷ء

عالیہ مقصود

عوض سعید۔ بحیثیت خاکہ نگار

پروفیسرمحمد انور الدین

۲۰۰۵ء

سیدہ بلقیس صبیحہ

خانوادے لا اوبالی کے وابستہ ادیب و شعراء

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۷ء

صدیقہ سلطانہ

ڈاکٹر عابد معز۔ بحیثیت طنز و مزاح نگار

ڈاکٹر نسیم الدین فریس

۲۰۰۶ء

نسرین بانو

فاطمہ عالم علی خان کی علمی و ادبی خدمات

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۲۰۰۶ء

سیدہ شہناز رضوی

رسالہ ’’ساقی‘‘دہلی کا وضاحتی اشاریہ

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۶ء

افسر بدر

اقبالیات کے فروغ میں  سید مصلح الدین سعدی کا حصہ

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۶ء

رفیعہ سلطانہ

عزیزالنساء صبا کی علمی و ادبی خدمات کا تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر نسیم الدین فریس

۲۰۰۷ء

آمنہ نصرت

طنز و مزاح کے فروغ میں  سرور ڈنڈا کا حصہ

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۶ء

اقبال فاطمہ

سید اختر زیدی: شخصیت اور ادبی خدمات

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۶ء

زرینہ خانم

راجندرسنگھ بیدی کے فکشن کا نفسیاتی مطالعہ

ڈاکٹر ۔ کے۔ مظفر علی

۲۰۰۷ء

ظفر آمنہ

اردو ریسرچ سنٹر میں  مخزونہ رسائل’’زیب النساء‘‘کا اشاریہ

پروفیسر محمد انور الدین

۲۰۰۶ء

تحسین النساء بیگم

حامد اکمل کی ادبی خدمات

پروفیسر محمد انور الدین

۲۰۰۶ء

عطیہ بیگم

تنہا تماپوری:شخصیت اور فن

پروفیسرمحمد انور الدین

۲۰۰۷ء

شیخہ زبیدہ

ڈاکٹر جمال شریف کی دکنی خدمات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر نسیم الدین فریس

۲۰۰۷ء

نثار سلطانہ

امراؤ جان ادا میں  لکھنؤ تہذیب کے نقوش

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۷ء

غوثیہ بانو

منظورالامین کی علمی و ادبی اور میڈیائی خدمات

ڈاکٹر کے مظفر علی شہمیری

۲۰۰۶ء

آمنہ بیگم

اردو میں  منی افسانہ۔ تحقیقی و تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر کے مظفر علی شہمیری

۲۰۰۸ء

نصرت بیگم

نذیر احمد کے ناولوں  میں  تہذیبی تصادم

ڈاکٹر رضوانہ معین

۲۰۰۹ء

تسلیم بیگم

حمید سہروردی کی شاعری کا فنی اور تنقیدی جائزہ

پروفیسرمحمد انور الدین

۲۰۰۸ء

اسماء فاطمہ

ڈاکٹر میمونہ دہلو ی کی علمی و ادبی خدمات کا جائزہ

ڈاکٹر عرشیہ جبین

۲۰۰۸ء

سیدہ ناصرہ جبین

پریم چند کے افسانوں  میں  ذات پات کے مسائل کا تجزیاتی مطالعہ

ڈاکٹر عرشیہ جبین

۲۰۰۸ء

احمدی فاطمہ

علاء الدین نوید :شخص اور شاعر

ڈاکٹر مظفر علی شہمیری

۲۰۰۸ء

شاہین

رسالہ ’’حسن اور حسن کار ‘‘کا وضاحتی اشاریہ

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۹ء

ناظمہ بیگم

محافظ حیدر بحیثیت افسانہ نگار

پروفیسر بیگ احساس

۲۰۰۸ء

رئیس سلطانہ

عبدالصمد کا ناول ’’دو گز زمین‘‘ کی فنی جہت

پروفیسر بیگ احساس

۲۰۰۸ء

شاکرہ بیگم

سرفراز حسین اعظمی کے ناول ’’شاہد رعنا‘‘ کا تنقیدی جائزہ

پروفیسر بیگ احساس

۲۰۰۸ء

سیدہ شفیقہ سلطانہ

ڈاکٹر محمد علی اثرؔ بہ حیثیت شاعر

ڈاکٹر نسیم الدین فریس

۲۰۰۸ء

نشاط بیگم

مرزا مصطفی علی بیگ۔ بحیثیت مزاح نگار

ڈاکٹر عرشیہ جبین

۲۰۰۹ء

صالحہ بیگم

فقیراللہ شاہ حیدر کی مثنوی ’’تناولی‘ ‘کا تنقیدی و تہذیبی مطالعہ

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۹ء

رضوانہ

خانوادہ منجو قمر کی ادبی خدمات

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۹ء

شیخ عائشہ

رسالہ’’مخزن‘‘کا وضاحتی اشاریہ

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۹ء

انجم فاطمہ

مثنوی ’’نظم انور‘‘ کی تدوین و تنقید

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۹ء

امتیاز فاطمہ

مثنوی چندر بدن و مہیار کی تدوین و تنقید

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۹ء

فرید النساء بیگم

غیاث متین :شخص و شاعر

پروفیسر بیگ احساس

۲۰۰۹ء

راحلہ عشرت

جدید اردو غزل کا استعاراتی مطالعہ۱۹۶۰ء سے ۱۹۷۰ء تک

ڈاکٹر کے مظفر علی شہمیری

۲۰۰۹ء

فہمیدہ بیگم

گلدستہ فیض کا تنقیدی مطالعہ

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۹ء

اسماء فضیلت

نصیر احمد نصیر ؔ کی شاعری کا تنقیدی جائزہ

پروفیسر بیگ احساس

۲۰۰۹ء

شکیب بانو

مرغوب الطبع کی تدوین

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۱۰ء

حنا کوثر

حسین الحق کی ناول نگاری کا تنقیدی مطالعہ

پروفیسر بیگ احساس

۲۰۱۰ء

نور جہاں  ایس

ضلع کرنول میں  اردو تعلیم و تدریس کے مسائل

ڈاکٹر کے مظفر علی شہمیری

۲۰۱۰ء

فریدہ تبسم

محمد زماں  آزردہ، شخصیت اور انشائیہ نگاری

ڈاکٹر عرشیہ جبین

۲۰۱۰ء

فاریہ امام

۱۹۶۰ء کے بعد ناولوں  میں  حیدرآبادی تہذیبی عناصر

پروفیسر بیگ احساس

۲۰۱۰ء

وسیم بیگم

گلی نلگنڈوی بحیثیت مزاح نگار

ڈاکٹر رضوانہ معین

۲۰۱۰ء

آصفہ شمیم

شمیم نکہت کی علمی و ادبی خدمات

ڈاکٹر رضوانہ معین

۲۰۱۰ء

روحینہ فاطمہ

رسالہ شاعر مشمولہ افسانوں  کا تنقیدی جائزہ:۱۹۶۰ء تا۱۹۷۰ء

ڈاکٹر کے مظفر علی شہمیری

۲۰۱۱ء

عائشہ

رسالہ سب رس، مشمولہ افسانوں  کا تنقیدی جائزہ۱۹۶۰ء تا۱۹۷۰ء

ڈاکٹر کے مظفر علی شہمیری

۲۰۱۰ء

ممتاز بیگم

ناول آنگن کا تجزیاتی مطالعہ

ڈاکٹر عرشیہ جبین

۲۰۱۰ء

شاہانہ بیگم

ہندوستان کی یونیورسٹیوں  میں  تحقیق کی صورتحال

پروفیسر محمد انور الدین

۲۰۱۰ء

رضیہ بیگم

اردو لسانیات کے مقالات و مضامین کا وضاحتی اشاریہ

ڈاکٹر کے مظفر علی شہمیری

۲۰۱۱ء

بشریٰ چشتی

ڈرامہ صحرائے اعظم کا تجزیاتی مطالعہ

ڈاکٹر اے آر منظر

۲۰۱۱ء

خالدہ بیگم

میکش حیدرآبادی: فن اور فنکار

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۱۱ء

واجدہ بیگم

قرۃالعین حیدر کی رپورتاژ نگاری

ڈاکٹر عرشیہ جبین

۲۰۱۱ء

سمیہ تمکین

ناصر کاظمی کی شاعری میں  پیکر تراشی

ڈاکٹر کے مظفر علی شہمیری

۲۰۱۱ء

ناہیدہ سلطانہ

علی ظہیر: شخص اور شاعر

ڈاکٹر عرشیہ جبین

۲۰۱۱ء

نجم النساء

پروفیسر گوپی چند نارنگ کی دکنی خدمات

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۱۱ء

حمیدہ بیگم

راشدالخیری کے ناولوں  میں  اخلاقی اقدار کا تصور

پروفیسر بیگ احساس

۲۰۱۱ء

فاکہ فردوس

جیلانی بانو کی ناولوں  کا نفسیاتی جائزہ

پروفیسر بیگ احساس

۲۰۱۱ء

شیخ جبین تاج

شمس الدین آغا کی ڈرامہ نگاری

ڈاکٹر رضوانہ معین

۲۰۱۱ء

محبوب بی شیخ

مولانا ظفر علی خان :بحیثیت صحافی

پروفیسر محمد انور الدین

۲۰۱۱ء

آمنہ بیگم

باغ و بہار کی زبان کا مطالعہ، محاوروں  اور ضرب الامثال کے حوالے سے

ڈاکٹر عرشیہ جبین

۲۰۱۱ء

اسما ء مبین

سید سراج الدین کی اقبال شناسی

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۱۱ء

فہرستِ پی۔ ایچ۔ ڈی

ڈاکٹر اختر سلطانہ

قرۃالعین حیدر :حیات اور کارنامے

ڈاکٹر ثمینہ شوکت

۱۹۸۶ء

ڈاکٹر شہناز بیگم

میر عثمان علی خان:حیات اور ادبی کارنامے

ڈاکٹر ثمینہ شوکت

۱۹۸۷ء

ڈاکٹر اودھیش رانی

دکنی پر دیگر ہندوستانی زبانوں  کا اثر

پروفیسر گیان چند

۱۹۸۷ء

ڈاکٹر بشیر النساء بیگم

اردو شاعری شخصی مرثیہ

پروفیسر گیان چند

۱۹۹۳ء

ڈاکٹر صبیحہ نسرین

شاہ میراں  جی شمس العشاق : حیات اور کارنامے

پروفیسر گیان چند

۱۹۹۳ء

ڈاکٹر سعید النساء بیگم

اوپندرناتھ اشک:حیات اور ان کے ناول

پروفیسر گیان چند

۱۹۹۴ء

ڈاکٹر سعیدہ زہرا بیگم

اردو میں  سلام گوئی کی روایت

ڈاکٹر انور الدین

۱۹۹۵ء

ڈاکٹر غوثیہ سلطانہ

دکنی کی نعتیہ شاعری

ڈاکٹر انور الدین

۱۹۹۸ء

ڈاکٹر اطہر سلطانہ

وحید اختر :فن اور فنکار

ڈاکٹر ثمینہ شوکت

۱۹۹۴ء

ڈاکٹر طلعت جہاں

اردو مرثیہ آزادی کے بعد: ہندوستان میں

ڈاکٹر رحمت یوسف زئی

۱۹۹۶ء

ڈاکٹر نکہت جہاں

اردو ناولوں  پر تقسیم ہند کے اثرات

ڈاکٹر رحمت یوسف زئی

۱۹۹۵ء

ڈاکٹر انیس فاطمہ

اردو میں  نظم نگاری۱۹۶۰ء کے بعد

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۲۰۰۰ء

ڈاکٹر رضوانہ

اردو زبان پر عربی کے لسانی اثرات

ڈاکٹر انور الدین

۱۹۹۷ء

ڈاکٹر سیدہ حشمت النساء

مائل حیدرآبادی :حیات اور کارنامے

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۲۰۰۴ء

ڈاکٹر ذکیہ سلطانہ

بیسویں  صدی میں  اردو رسائل۱۹۰۰ء تک

ڈاکٹر انور الدین

۲۰۰۱ء

ڈاکٹر عرشیہ جبین

شارب ردولوی بہ حیثیت نقاد

ڈاکٹر میر محبوب حسین

۲۰۰۳ء

ڈاکٹر شاہدہ تسنیم

مغنی تبسم: حیات اور علمی و ادبی کارنامے

ڈاکٹر رحمت یوسف زئی

۲۰۰۳ء

ڈاکٹر آمنہ تحسین

حیدرآباد میں  اردو تحقیق ۱۹۴۷ء سے قبل

ڈاکٹر انور الدین

۲۰۰۳ء

مبینہ متین

اصناف ادب اردو کا تحقیقی و تجزیاتی جائزہ

ڈاکٹر نسیم الدین/ ڈاکٹر انور الدین

جاری …….

ڈاکٹر مسرت جہاں

قمر رئیس کی علمی و ادبی خدمات کا تحقیقی جائزہ

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۰۴ء

رفیعہ بیگم

رضاء الجبار: شخصیت اور فن

ڈاکٹر حبیب نثار

مقالہ داخل

ڈاکٹر عائشہ صدیقہ

رحمن جامیؔ کی شاعری میں  فنی و حیاتی تجزیہ:ایک تنقیدی مطالعہ

ڈاکٹر رحمت یوسف زئی

۲۰۰۵ء

ڈاکٹر ثمینہ سلطانہ

اردو فکشن کے ارتقاء میں  خواتین کا حصہ

ڈاکٹر انور الدین

۲۰۰۶ء

رفعت النساء

غلام دستگیر رشید بحیثیت اقبالؔ شناس

ڈاکٹر حبیب نثار

۲۰۱۰ء

سیدہ فاطمہ

مالک رام بحیثیت ماہر غالبیات

ڈاکٹر حبیب نثار

جاری …….

عرفانہ تسنیم

نثار احمد فاروقی کی علمی و ادبی خدمات

ڈاکٹر حبیب نثار

جاری …….

ثمینہ نکہت فاطمہ

ڈاکٹر افضل الدین اقبال کی علمی و ادبی خدمات

ڈاکٹر انور الدین

جاری …….

احمدی بیگم

دار الترجمہ جامعہ عثمانیہ کی متر جمہ کتابوں  کا وضاحتی اشاریہ

ڈاکٹر نسیم الدین

جاری …….

ساجدہ بیگم

حیدرآباد میں  اردو خاکہ نگاری کا آغاز و ارتقاء

ڈاکٹر انور الدین

جاری …….

ایس۔ واجدہ تبسم

بر صغیر کے اردو ناولوں  میں  تحلیل نفسی

ڈاکٹر حبیب نثار

جاری …….

اسماء ناہید

بیدر میں  اردو شعر و ادب کا آغاز و ارتقاء

ڈاکٹر حبیب نثار

جاری …….

فائزہ ناہید

صلاح الدین نیرّ: شخصیت اور فن

ڈاکٹر انور الدین

جاری …….

نکہت آرا شاہین

ڈاکٹر زورؔ کی ادبی نگارشات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر انور الدین

جاری …….

لئیق النساء

تلنگانہ کے دکنی اردو لوک گیت

ڈاکٹر کے مظفر علی شہمیری

جاری …….

تحسین سلطانہ

دکنی ادب کی تحقیق و تنقید کے ارتقاء میں  نور السعید اختر کا حصہ

ڈاکٹر نسیم الدین

جاری …….

ڈاکٹر حمیرا تسلیم

اردو فکشن میں  حیدرآبادی تہذیب کی عکاسی

ڈاکٹر کے مظفر علی شہمیری

۲۰۱۰ء

ڈاکٹر ایچ۔ رئیس فاطمہ

دکنی کی منظوم داستانوں  کا ایک تحقیقی و تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر نسیم الدین

مقالہ داخل

فرزانہ بیگم

ہاشمی فریدآبادی:حیات اور ادبی خدمات

ڈاکٹر حبیب نثار

جاری …….

آ منہ نصرت

انجمن ترقی ہند کے صدور کی علمی و ادبی خدمات

ڈاکٹر حبیب نثار

جاری …….

ظفر آمنہ

م۔ ن۔ سعید:شخصیت اور علمی و ادبی خدمات

ڈاکٹر رضوانہ معین

جاری …….

غوثیہ بانو

عہد عثمانیہ میں  انتظامیہ کی اصطلاحات کا لسانی تحقیقی جائزہ

ڈاکٹر کے مظفر علی شہمیری

جاری …….

افضل بانو

علی عباس حسینی کے افسانوں  کا تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر رضوانہ معین

جاری …….

تحسین النساء

اردو ناولوں  میں  عصری حِسیّت مسائل ۱۹۶۰ء کے بعد

پروفیسر بیگ احساس

جاری …….

عطیہ بیگم

اردو ناولوں  میں  تہذیبی تصادم :ایک تنقیدی مطالعہ

پروفیسر بیگ احساس

جاری …….

عشرت سلطانہ

اردو اور ہندی کی افسانہ نگار خواتین کے افسانوں  میں  عورت کا تصور:ایک تقابلی مطالعہ

پروفیسر بیگ احساس

جاری …….

شاہین

مثنوی’’ سرو و شمشاد‘‘ کی تدوین و تنقید

ڈاکٹر حبیب نثار

جاری …….

آمنہ بیگم

اردو میں  تجرید ی افسانہ

ڈاکٹر کے مظفر علی شہمیری

جاری …….

افسری بیگم

جنوبی ہند میں  خواتین کا غیر افسانوی ادب

ڈاکٹر عرشیہ جبین

جاری …….

اسماء فاطمہ

حیدرآباد میں  اردو تحقیق کا ارتقاء۱۹۸۰ ء کے بعد

ڈاکٹر انور الدین

جاری …….

زرینہ خانم

اردو ناولوں  کا نفسیاتی مطالعہ۱۹۳۶ء کے بعد

ڈاکٹر کے مظفر علی شہمیری

جاری …….

شاکرہ بیگم

پروین شاکرؔ کی شاعری میں  تصور حیات اور فنی جہت

پروفیسر بیگ احساس

جاری …….

ناظمہ بیگم

مرزا فرحت اللہ بیگ کی ادبی و علمی خدمات

پروفیسر بیگ احساس

جاری …….

عصمت النساء

اقبال مجید بہ حیثیت فکشن نگار

ڈاکٹر انور الدین

جاری …….

اسماء فضیلت

کرناٹک میں ۱۹۶۰ء کے بعد اردو غزل

ڈاکٹر کے مظفر علی شہمیری

جاری …….

ریشمہ خانم

ہندوستان میں  سفر نامے آ زادی کے بعد

ڈاکٹر رضوانہ معین

جاری …….

نشاط بیگم

اردو انشائیہ روایت و امکانات

ڈاکٹر عرشیہ جبین

جاری …….

امتیاز فاطمہ

تذکرہ ضیغم ترتیب و تدوین

ڈاکٹر حبیب نثار

جاری …….

تسلیم بیگم

دکن میں  خاکہ نگاری آزادی کے بعد

پروفیسرمحمد انور الدین

جاری …….

راحلہ عشرت

اردو شاعری میں  علامت نگاری کا رحجان

ڈاکٹر کے مظفر علی شہمیری

جاری …….

حنا کوثر

ما بعد جدیدیت اردو ناول

پروفیسر بیگ احساس

جاری …….

احمدی فاطمہ

جدید غزل کا تشبیہاتی نظام

ڈاکٹر کے مظفر علی شہمیری

جاری …….

فاریہ امام

تلنگانہ میں  اردو ذریعہ تعلیم کے مسائل۱۹۵۶ء کے بعد

ڈاکٹر عرشیہ جبین

جاری …….

انجم فاطمہ

مولوی عبدالحق کے مرتبہ دکنی متون کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر حبیب نثار

جاری …….

شیخ عائشہ

ابو محمد خالدی حیات اور ادبی خدمات

ڈاکٹر حبیب نثار

جاری …….

فرید النساء بیگم

شکیب جلالی کی شاعری کا تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر اے آر منظر

جاری …….

تسنیم

ڈاکٹر عبدالسلام کی علمی و ادبی خدمات

پروفیسر بیگ احساس

جاری …….

فریدہ تبسم

آغا حیدر مرزا کی علمی و ادبی خدمات

ڈاکٹر عرشیہ جبین

جاری …….

شکیب بانو

کالی داس گپتا رضا بحیثیت غالب شناس

ڈاکٹر حبیب نثار

جاری۔۔۔

شاہانہ مریم

آزادی کے بعد اردو  تنقید کا ارتقاء (نمائندہ نقادوں  کے حوالے سے )

پروفیسرمحمد انور الدین

جاری …….

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی :حیدرآباد کی دوسری اہم مرکزی جامعہ جسے ہندوستان کی پہلی اردو جامعہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اس کا قیام ۱۹۹۸ء کو عمل میں آیا۔ جہاں  شعبہ اردو میں  تحقیق کی ابتداء۲۰۰۶ء سے شروع ہوئی، ایم فل کی ڈگری کے لئے دو مقالے ۲۰۰۷ء میں  داخل کئے گئے۔ جنھیں  ۲۰۰۸ء کو ایم فل کی ڈگری تفویض کی گئی۔ ڈاکٹر محمد الطاف، ان خوش نصیبوں  میں  سے ہیں  جنھیں  جامعہ اردو کی پہلی ڈاکٹریٹ اور شعبہ اردو کے پہلے ڈاکٹر بننے کا اعزاز حاصل ہوا، انھوں  نے ۲۰۱۰ء کو اپنا مقالہ داخل کیا اور ۲۰۱۱ء کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کی گئی۔ یہاں  پر لکھے گئے تحقیقی مقالات کے موضوعات میں  دکنیات، فکشن، جدید ادب، تنقید، صحافت، تقابلی مطالعے، علاقائی ادب، اشاریہ جات، جیسے موضوعات پر تحقیق ہو رہی ہے۔ حیدرآباد کی دوسری جامعات (جامعہ عثمانیہ، حیدرآباد یونیورسٹی)کے تحقیقی مقالات کے موضوعات سے یہاں  کے موضوعات کا تقابل کرنے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس جامعہ میں  شخصیات پر تحقیقی مقالے نہیں  لکھوائے گئے اور نہ ہی یہاں  اس کا رواج بنانا چاہتے ہیں، جو نہایت ہی قابل توجہ ہیں۔

شعبہ اردو میں  حال ہی میں  لکھے گئے خاتون محققین کے تحقیقی مقالات کی فہرست حسب ذیل ہیں۔

فہرستِ ایم۔ فل

محقق کا نام

موضوع

نگران کار

سنہ ایوارڈ

بدر النساء

مولا موسوی کی مثنوی ’’طالب و موہنی ‘‘اور میرؔ کی مثنوی ’’دریائے عشق‘‘ کا تقابلی جائزہ

ڈاکٹر نسیم الدین فریس

۲۰۰۹ء

سلطانہ بیگم

شب خون کے افسانوں  کا تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر ابوالکلام

۲۰۰۹ء

طلعت فاطمہ

خدیجہ مستورکے ناول ’’آنگن‘‘ کا تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر مسرت جہاں

۲۰۱۰ء

فہمینہ بیگم

شفیق فاطمہ صغریٰ کے کلام میں  تلمیحات

ڈاکٹر نسیم الدین فریس

۲۰۰۹ء

نشاط انجم

احمد مشتاق کی غز لوں  کی کلیات

پروفیسر خالد سعید

۲۰۰۸ء

عطیہ سلطانہ

ناول ’’ابن الوقت‘‘ میں  تہذیبی کشمکش

ڈاکٹر شمس الہدٰی

۲۰۰۸ء

آ صفہ پروین

حیدرآباد کرناٹک کی خواتین افسانہ نگار

ڈاکٹر مسرت جہاں

۲۰۰۸ء

طاہرہ نورانی

شمس الرحمن فاروقی کے افسانوں  کامجموعہ’’سرور‘‘اور دوسرے افسانوں  کا تنقیدی و تجزیاتی مطالعہ

پروفیسر خالد سعید

۲۰۰۹ء

شبانہ بیگم

سعید محمد اشرف کے ناولٹ نمبر دار نیلا کا تنقیدی و تجزیاتی جائزہ

بی بی رضا خاتون

۲۰۱۰ء

رافعیہ ولی

نذر سجاد حیدر کے ناول ’’حرماں  نصیب ‘‘ اور ’’آہِ مظلوماں ‘‘ کا تنقیدی تجزیہ

ڈاکٹر ابوالکلام

مقالہ داخل

ثمینہ بیگم

جنوبی ہند میں  ڈھولک کے گیتوں  کی روایت

بی بی رضا خاتون

جاری۔۔۔

کیو۔ صدیقہ

حیدر آباد کے دینی مدارس سے وابستہ اساتذہ کی علمی و ادبی خدمات

ڈاکٹر نسیم الدین فریس

جاری۔۔۔

سیدہ عروج فاطمہ

غالبؔ اور اقبالؔ کے کلا م میں  مشترکہ مضامین کا تقابلی مطالعہ

پروفیسر خالد سعید

جاری۔۔۔

فہرستِ پی۔ ایچ۔ ڈی

محقق کا نام

موضوع

نگران کار

سنہ ایوارڈ

بدرالنساء

دکنی کی رزمیہ مثنویاں  تحقیقی و تنقیدی مطالعہ

ڈاکٹر نسیم الدین فریس

جاری ……

شمیم سلطانہ

بچوں  کے ادب کی درجہ بندی عمر اور جماعت کے لحاظ سے

پروفیسر خالد سعید

جاری ……

سلطانہ

رسالہ شب خون کے منتخب افسانوں  کا تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر ابوالکلام

جاری۔۔۔

طاہرہ نورانی

کرناٹک میں  اُردو تعلیم و تدریس کی صورت حال تحتانوی تا فوقانی

پروفیسر خالد سعید

جاری۔۔۔

٭٭٭

ماخذ:

http://www.nla.gov.pk/uakhbareurdu/august2012/Aug_5.html

تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید