FavoriteLoadingپسندیدہ کتابوں میں شامل کریں

فہرست مضامین

دو ریوڑ کے  درمیان کی بکری

 سورہ بقرہ کے  شروع میں بھی آیت یخادعون اللہ الخ، اسی مضمون کی گزر چکی ہے، یہاں بھی یہی بیان ہو رہا ہے  کہ یہ کم سمجھ منافق اس اللہ تعالیٰ کے  سامنے  چالیں چلتے  ہیں  جو سینوں میں چھپی ہوئی باتوں اور دل کے  پوشیدہ رازوں سے  آگاہ ہے ۔ کم فہمی سے  یہ خیال کئے  بیٹھے  ہیں  کہ جس طرح ان کی منافقت اس دنیا میں چل گئی اور مسلمانوں میں ملے  جلے  رہے  اسی طرح اللہ تعالیٰ کے  پاس بھی یہ مکاری چل جائے  گی۔ چنانچہ قرآن میں ہے  کہ قیامت کے  دن بھی یہ لوگ اللہ خبیر و علیم کے  سامنے  اپنی یک رنگی کی قسمیں کھائیں گے  جیسے  یہاں کھاتے  ہیں  لکین اس عالم الغیب کے  سامنے  یہ ناکارہ قسمیں ہرگز کارآمد نہیں  ہو سکتیں ۔ اللہ بھی انہیں  دھوکے  میں رکھ رہا ہے  وہ ڈھیل دیتا ہے  حوصلہ افزائی کرتا ہے  یہ پھولے  نہیں  سماتے  خوش ہوتے  ہیں  اور اپنے  لئے  اسے  اچھائی سمجھتے  ہیں، قیامت میں بھی ان کا یہی حال ہو گا مسلمانوں کے  نور کے  سہارے  میں ہوں گے  وہ آگے  نکل جائیں گے  یہ آوازیں دیں گے  کہ ٹھہرو ہم بھی تمہاری روشنی میں چلیں جواب ملے  گا کہ پیچھے  مڑ جاؤ اور روشنی تلاش کر لاؤ یہ مڑیں گے  ادھر حجاب حائل ہو جائے  گا۔ مسلمانوں کی جانب رحمت اور ان کے  لئے  زحمت، حدیث شریف میں ہے  جو سنائے  گا اللہ بھی اسے  سنائے  گا اور جو ریکاری کرے  گا اللہ بھیاسے  ویسا ہی دکھائے  گا۔ ایک اور حدیث میں ہے  ان منافقوں میں وہ بھی ہوں گے  کہ لوگوں کے  سامنے  اللہ تعالیٰ ان کی نسبت فرمائے  گا کہ انہیں  جنت میں لے  جاؤ فرشتے  لے  جا کر دوزخ میں ڈال دیں گے  اللہ اپنی پناہ میں رکھے ۔ پھر ان منافقوں کی بد ذوقی کا حال بیان ہو رہا ہے  کہ انہیں  نماز جیسی بہترین عبادت میں بھی یکسوئی اور خشوع و خضوع نصیب نہیں  ہوتا کیونکہ نیک نیتی حسن عمل، حقیقی ایمان، سچا یقین، ان میں ہے  ہی نہیں  حضرت ابن عباس تھکے  ماندے  بدن سے  کسما کر نماز پڑھا مکر وہ جانتے  تھے  اور فرماتے  تھے  نمازی کو چاہئے  کہ ذوق و شوق سے  راضی خوشی پوری رغبت اور انتہائی توجہ کے  ساتھ نماز میں کھڑا ہو اور یقین مانے  کہ اس کی آواز پر اللہ تعالیٰ کے  کان ہیں، اسکی طلب پوری کرن کو اللہ تعالیٰ تیار ہے، یہ تو ہوئی ان منافقوں کی ظاہری حالت کہ تھکے  ہارے  تنگ دلی کے  ساتھ بطور بیگار ٹالنے  کے  نماز کے  لئے  آئے  پھر اندرونی حالت یہ ہے  کہ اخلاص سے  کوسوں دور ہیں  رب سے  کوئی تعلق نہیں  رکھتے  نمازی مشہور ہونے  کے  لئے  لوگوں میں اپنے  ایمان کو ظاہر کرنے  کے  لئے  نماز پڑھ رہے  ہیں، بھلا ان صنم آشنا دل والوں کو نماز میں کیا ملے  گا؟ یہی وجہ ہے  کہ ان نمازوں میں جن میں لوگ ایک دوسرے  کو کم دیکھ سکیں یہ غیر حاضر رہتے  ہیں  مثلاً عشاء کی نماز اور فجر کی نماز، بخاری مسلم میں ہے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  سب سے  زیادہ بوجھل نماز منافقوں پر عشاء اور فجر کی ہے ، اگر دراصل یہ ان نمازوں کے  فضائل کے  دس سے  قائل ہوتے  تو گھٹنوں کے  بل بھی چل کر آنا پڑتا یہ ضرور آ جاتے  ہیں  تو ارادہ کر رہا ہوں کہ تکبیر کہلوا کر کسی کو اپنی امامت کیجگہ کھڑا کر کے  نماز شروع کرا کر کچھ لوگوں سے  لکڑیاں اٹھوا کر ان کے  گھروں میں جاؤں جو جماعت میں شامل نہیں  ہوتے  اور لکڑیاں ان کے  گھروں کے  اردگرد لگا کر کم دوں کہ آگ لگا دو اور ان کے  گھروں کو جلا دو، ایک روایت میں ہے  اللہ تعالیٰ کی قسم اگر انہیں  ایک چرب ہڈی یا دو اچھے  کھر ملنے  کی امید ہو تو دوڑے  چلے  آئیں لیکن آخرت کی اور اللہ کے  ثوابوں کی انہیں  اتنی بھی قدر نہیں ۔ اگر بال بچوں اور عورتوں کا جو گھروں میں رہتی ہیں  مجھے  خیال نہ ہوتا تو قطعاً میں ان کے  گھر جلا دیتا، ابو یعلی میں ہے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  جو شخص لوگوں کی موجودگی میں نماز کر سنوار کر ٹھہر ٹھہر کر ادا کرے  لیکن جب کوئی نہ ہو تو بری طرح نماز پڑھ لے  یہ وہ ہے  جس نے  اپنے  رب کی اہانت کی۔ پھر فرمایا یہ لوگ ذکر اللہ بھی بہت ہی کم کرتے  ہیں  یعنی نماز میں ان کا دل نہیں  لگتا، یہ اپنی کہی ہوئی بات سمجھتے  بھی نہیں، بلکہ غافل دل اور بے  پرواہ نفس سے  نماز پڑھ لیتے  ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  یہ نماز منافق کی ہے  یہ نماز منافق کی ہے  کہ بیٹھا ہوا سورج کی طرف دیکھ رہا ہے  یہاں تک کہ جب وہ ڈوبنے  لگا اور شیطان نے  اپنے  دونوں سینگ اس کے  اردگرد لگا دیئے  تو یہ کھڑا ہوا اور جلدی جلدی چار رکعت پڑھ لیں جن میں اللہ کا ذکر برائے  نام ہی کیا (مسلم وغیرہ) یہ منافق متحیر اور ششدر و پریشان حال ہیں  ایمان اور کفر کے  درمیان ان کا دل ڈانوا ڈول ہو رہا ہے  نہ تو صاف طور سے  مسلمانوں کے  استھی ہیں  نہ بالکل کفار کے  ساتھ کبھی نور ایمان چمک اٹھا تو اسلام کی صداقت کرنے  لگے  کبھی کفر کی اندھیریاں غالب آ گئیں تو ایمان سے  الگ تھلگ ہو گئے ۔ نہ تو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے  صحابہ کی طرف ہیں  نہ یہودیوں کی جانب۔ رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے  کہ منافق کی مثال ایسی ہے  جیسی دو ریوڑ کے  درمیان کی بکری کہ کبھی تو وہ میں میں کرتی اس ریوڑ کی طرف دوڑتی ہے  کبھی اس طرف اس کے  نزدیک ابھی طے  نہیں  ہوا کہ ان میں جائے  یا اس کے  پیچھے  لگے ۔ ایک روایت میں ہے  کہ اس معنی کی حدیث حضرت عبید بن عمیر نے  حضرت عبد اللہ بن عمر کی موجودگی میں کچھ الفاظ کے  ہیر پھیر سے  بیان کی تو حضرت عبد اللہ نے  اپنے  سنے  ہوئے  الفاظ دوہرا کر کا یوں نہیں  بلکہ دراصل حدیث یوں ہے  جس پر حضرت عبید ناراض ہوئے  (ممکن ہے  ایک بزرگ نے  ایک طرح کے  الفاظ سنے  ہوں دوسرے  نے  دوسری قسم کے) ابن ابی حاتم میں ہے  مومن کافر اور منافق کی مثال ان تین شخصوں جیسی ہے  جو ایک دریا پر گئے  ایک تو کنارے  ہی کھڑا رہ گیا دوسرا پار ہو کر منزل مقصود کو پہنچ گیا تیرا اتر چلا مگر جب بیچوں بیچ پہنچا تو ادھر والے  نے  پکارنا شروع کیا کہ کہاں ہلاک ہونے  جا رہا ہے  ادھر آ واپس چلا آ، ادھر والے  نے  آواز دی جاؤ نجات کے  ساتھ منزل مقصود پر میری طرف پہنچ جاؤ آدھا راستہ طے  کر چکے  ہو اب یہ حیران ہو کر کبھی ادھر دیکھتا ہے  کبھی ادھر نظر ڈالتا ہے  تذبذب ہے  کہ کدھر جاؤں کدھر نہ جاؤں ؟ اتنے  میں ایک زبردست موج آئی اور بہا کر لے  گئی اور وہ غوطے  کھا کھا کر مر گیا، پس پار جانے  والا مسلمان ہے  کنارے  کھڑا بلانے  والا کافر ہے  اور موج میں ڈوب مرنے  الا منافق ہے، اور حدیث میں ہے  منافق کی مثال اس بکری جیسی ہے  جو ہرے  بھرے  ٹیلے  پر بکریوں کو دیکھ کر آئی اور سونگھ کر چل دی، پھر دوسرے  ٹیلے  پر چڑھی اور سونگھ کر آگی۔ پھر فرمایا جسے  اللہ ہی راہ حق سے  پھیر دے  اس کا ولی و مرشد کون ہے ؟ اس کے  گمراہ کردہ کو کون راہ دکھا سکے ؟ اللہ نے  منافقوں کو ان کی بدترین بدعملی کے  باعث راستی سے  دھکیل دیا ہے  اب نہ کوئی انہیں  راہ راست پر لا سکے  نہ چھٹکارا دلا سکے، اللہ کی مرضی کے  خلاف کون کر سکتا ہے  وہ سب پر حاکم ہے  اسی پر کسی کی حکومت نہیں ۔

۱۴۴

کافر سے  دوستی آگ سے  دوستی کے  مترادف ہے

کافروں سے  دوستیاں کرنے  سے  ان سے  دلی محبت رکھنے  سے  ان کے  ساتھ ہر وقت اٹھنے  بیٹھنے  سے  مسلمانوں کے  بھید ان کو دینے  سے  اور پوشیدہ تعلقات ان سے  قائم رکھنے  سے  اللہ تعالیٰ ایمانداروں کو روک رہا ہے  جیسے  اور آیت میں ہے  یایتخذالمومنون الکافرین اولیاء من دون المومنین الخ مومنوں کو چاہئے  کہ بجز مومنوں کے  کفار سے  دوستی نہ کریں ایسا کرنے  والا اللہ کے  ہاں کسی بھلائی کا مستحق نہیں  ہاں اگر صرف بچاؤ کے  طور پر ظاہر داری ہو تو اور بات ہے  اللہ تعالیٰ تمہیں  اپنے  آپ سے  ڈرا رہا ہے  یعنی اگر تم اس کی نافرمانیاں کرو گے  تو تمہیں  اس کے  عذابوں کو یاد رکھنا چاہئے، ابن ابی حاتم میں حضرت عبد اللہ بن عباس کا فرمان مروی ہے  کہ آپ نے  فرمایا قرآن میں جہاں کہیں  ایسی عبارتوں میں سلطان کا لفظ ہے  وہاں اس سے  مراد حجت ہے  یعنی تم نے  اگر مومنوں کو چھوڑ کر کفار سے  دلی دوستی کے  تعلقات پیدا کئے  تو تمہارا یہ فعل کافی ثبوت ہو گا اور پوری دلیل ہو گی جس کی وجہ سے  اللہ تعالیٰ تمہیں  سزا دے ، کئی ایک سلف مفسرین رحمۃ اللہ علیہم اجمعین نے  اس آیت کی یہی تفسیر کی ہے ۔ پھر منافقوں کا انجام بیان فرماتا ہے  کہ یہ اپنے  اس سخت کفر کی وجہ سے  جہنم کے  سب سے  نچلے  طبقے  میں داخل کئے  جائیں گے  درک درجہ کے  مقابل کا مظہر ہے  بہشت میں درجے  ہیں  ایک سے  ایک بلند اور دوزخ میں درک ہیں  ایک سے  ایک پست۔ حضرت ابوہریرہ فرماتے  ہیں  انہیں  آگ کے  صندوقوں میں بند کر کے  جہنم میں ڈالا جائے  گا اور یہ جلتے  بھنتے  رہیں  گے، حضرت ابن مسعود فرماتے  ہیں  یہ صندوق لوہے  کے  ہوں گے  جو آگ لگتے  ہی آگ کے  ہو جائیں گے  اور چاروں طرف سے  بالکل بند ہوں گے  اور کوئی نہ ہو گا جو ان کی کسی طرح کی مدد کرے ۔ جہنم سے  نکال سکے  یا عذابوں میں ہی کچھ کم کروا سکے ۔ ہاں ان میں سے  جو توبہ کر لیں نادم ہو جائیں اور سچے  دل سے  منافقت چھوڑ دیں اور رب سے  اپنے  اس گناہ کی معافی چاہیں ۔ پھر اپنے  اعمال میں اخلاص پیدا کریں صرف خوشنودی اللہ اور مرضی مولی کے  لئے  نیک اعمال پر کمر کس لیں ۔ ریا کاری کو اخلاص سے  بدل دیں ۔ اللہ تعالیٰ کے  دین کو مضبوطی سے  تھام لیں تو بیشک اللہ ان کی توبہ قبول فرمائے  گا اور انہیں  سچے  مومنوں میں داخل کر دے  گا اور بڑے  ثواب اور اعلیٰ اجر عنایت فرمائے  گا، ابن ابی حاتم میں ہے  آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  اپنے  دین کو اخلاص کر لو تو تھوڑا عمل بھی تمہیں  کافی ہو جائے  گا، پھر ارشاد ہوتا ہے  کہ اللہ غنی ہے  بے  نیاز ہے  بندوں کو سزا کرنی وہ نہیں  چاہتا، ہاں جب گناہوں پر دلیر ہو جائیں تو گوش مالی ضروری ہے ، پس فرمایا اگر تم اپنے  اعمال کو سنوار لو اور اللہ تعالیٰ پر اور اس کے  رسول صلی اللہ علیہ و سلم پر سچے  دل سے  ایمان لے  آؤ تو کوئی وجہ نہیں  جو اللہ تمہیں  عذاب دے ۔ وہ تو چھوٹی چھوٹی نیکیوں کی بھی قدر دانی کرنے  الا ہے، جو اس کا شکر کرے  وہ اس کی عزت افزائی کرتا ہے  وہ پورے  اور صحیح علم والا ہے ۔ جانتا ہے  کہ کس کا عمل اخلاص والا اور قبولیت اور قدر کے  لائق ہے ۔ اسے  معلوم ہے  کہ کس دل میں قوی ایمان ہے  اور کونسا دل ایمان سے  خالی ہے، جو اخلاص اور ایمان والے  ہیں  انہیں  بھر پور اور کامل بدلے  اللہ تعالیٰ عنایت فرمائے  گا (اللہ ہمیں ایمان و اخلاص کی دولت سے  مالا مال کرے  اور پھر اجر و ثواب سے  نہال کرے  آمین)

الحمد اللہ! تفسیر محمدی ابن کثیر کا پانچواں پارہ ختم ہوا۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے  اور ہمیں اپنے  کلام کے  سمجھنے  سمجھانے  کی اور اس پر عالم بن جانے  کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین! الہ تو اس پاک تفسیر کو میرے  ہاتھوں ختم کرا اور پوری کتاب چھپی ہوئی مجھے  دکھا۔ میرے  نامہ اعمال سے  گناہوں کو مٹا کر نیکیاں تحریر فرما اور اپنے  نیک بندوں میں شمار کر، آمین!!

۱۴۸

مظلوم کو فریاد کا حق ہے

 حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے  ہیں  کہ کسی مسلمان کو دوسرے  کو بد دعا دینا جائز نہیں، ہاں جس پر ظلم کیا گیا ہو اسے  اپنے  ظالم کو بد دعا دینا جائز ہے  اور وہ بھی اگر صبر و ضبط کر لے  تو افضل یہی ہے ۔ ابو داؤد میں ہے  "حضرت عائشہ صدیقہ کی کوئی چیز چور چرا لے  گئے  تو آپ ان پر بد دعا کرنے  لگیں ۔ حضور رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم نے  یہ سن کر فرمایا! کیوں اس کا بوجھ ہلکا کر رہی ہو؟ ” حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے  ہیں  اس پر بد دعا نہ کرنی چاہئے  بلکہ یہ دعا کرنی چاہئے  دعا (اللھم اعنی علیہ واستخرج حقی منہ) یا اللہ اس چور پر تو میری مدد کر اور اس سے  میرا حق دلوا دے، آپ سے  ایک اور روایت میں مروی ہے  کہ اگرچہ مظلوم کے  ظالم کو کوسنے  کی رخصت ہے  مگر یہ خیال رہے  کہ حد سے  نہ بڑھ جائے ۔ عبدالکریم بن مالک جزری رحمۃ اللہ علیہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے  ہیں  "گالی دینے  والے  کو یعنی برا کہنے  والے  کو برا تو کہہ سکتے  ہیں  لیکن بہتان باندھنے  والے  پر بہتان نہیں  باندھ سکتے ۔ ” ایک اور آیت میں ہے  (ولمن انتصر بعد ظلمہ فاولئک ما علیھم من سبیل) جو مظلوم اپنے  ظالم سے  اس کے  ظلم کا انتقام لے، اس پر کوئی مؤاخذہ نہیں ۔ ابو داؤد میں ہے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  "دو گالیاں دینے  والوں کا وبال اس پر ہے، جس نے  گالیاں دینا شروع کیا۔ ہاں اگر مظلوم حد سے  بڑھ جائے  تو اور بات ہے ۔ حضرت مجاہد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے  ہیں  جو شخص کسی کے  ہاں مہمان بن کر جائے  اور میزبان اس کا حق مہمانی ادا نہ کرے  تو اسے  جائز ہے  کہ لوگوں کے  سامنے  اپنے  میزبان کی شکایت کرے ، جب تک کہ وہ حق ضیافت ادا نہ کرے ۔ ابو داؤد، ابن ماجہ وغیرہ میں ہے  "صحابہ نے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے  شکایت کی کہ آپ ہمیں ادھر ادھر بھیجتے  ہیں ۔ بعض مرتبہ ایسا بھی ہوتا ہے  کہ وہاں کے  لوگ ہماری مہمانداری نہیں  کرتے ” آپ نے  فرمایا "اگر وہ میزبانی کریں تو درست، ورنہ تم ان سے  لوازمات میزبانی خود لے  لیا کرو۔ مسند احمد کی حمایت میں فرمان رسول صلی اللہ علیہ و سلم ہے  کہ "جو مسلمان کسی اہل قبلہ کے  ہاں مہمان بن کر جائے  اور ساری رات گزر جائے  لیکن وہ لوگ اس کی مہمانداری نہ کریں تو ہر مسلمان پر اس مہمان کی نصرت ضروری ہے  تاکہ میزبان کے  مال سے  اس کی کھیتی سے  بقدر مہمانی دلائیں ۔ مسند کی اور حدیث میں ہے  "ضیافت کی رات ہر مسلمان پر واجب ہے، اگر کوئی مسافر صبح تک محروم رہ جائے  تو یہ اس میزبان کے  ذمہ قرض ہے، خواہ ادا کرے  خواہ باقی رکھے ” ان احادیث کی وجہ سے  امام احمد رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ کا مذہب ہے  کہ میزبان کے  ذمہ قرض ہے، خواہ ادا کرے  خواہ باقی رکھے ” ان احادیث کی وجہ سے  امام احمد رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ کا مذہب ہے  کہ ضیافت واجب ہے، ابو داؤد شریف وغیرہ میں ہے  "ایک شخص سرکار رسالت مآب صلی اللہ علیہ و سلم میں حاضر ہو کر عرض کرتا ہے  کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم مجھ میرا پڑوسی بہت ایذاء پہنچاتا ہے ، آپ نے  فرمایا ایک کام کرو، اپنا کل مال اسباب گھر سے  نکال کر باہر رکھ دو۔ اس نے  ایسا ہی کیا راستے  پر اسباب ڈلا کر وہیں  بیٹھ گیا، اب جو گزرتا وہ پوچھتا کیا بات ہے ؟ یہ کہتا میرا پڑوسی مجھے  ستاتا ہے  میں تنگ آ گیا ہوں، راہ گزر اسے  برا بھلا کہتا، کوئی کہتا رب کی مار اس پڑوسی پر۔ کوئی کہتا اللہ غارت کرے  اس پڑوسی کو، جب پڑوسی کو اپنی اس طرح کی رسوائی کا حال معلوم ہوا تو اس کے  پاس آیا، منتیں کر کے  کہا "اپنے  گھر چلو اللہ کی قسم اب مرتے  دم تک تم کو کسی طرح نہ ستاؤں گا۔ ” پھر ارشاد ہے  کہ اے  لوگو تم کسی نیکی کو ظاہر کر دیا پوشیدہ رکھو تم پر کسی نے  ظلم کیا ہو اور تم اس سے  درگزر کرو تو اللہ کے  پاس تمہارے  لئے  بڑا ثواب، پورا اجر اور اعلیٰ درجے  ہیں ۔ خود وہ بھی معاف کرنے  والا ہے  اور بندوں کی بھی یہ عادت اسے  پسند ہے ، وہ انتقام کی قدرت کے  باوجود معاف فرماتا رہتا ہے ۔ ایک روایت میں ہے  کہ "عرش کو اٹھانے  والے  فرشتے  اللہ کی تسبیح کرتے  رہتے  ہیں ۔ ” بعض تو کہتے  ہیں ” دعا (سبحانک علی حلمک بعد علمک) یا اللہ تیری ذات پاک ہے  کہ تو باوجود جاننے  کے  پھر بھی برد باری اور چشم پوشی کرتا ہے ۔ بعض کہتے  ہیں  دعا (سبحانک علی عفوک بعد قدرتک اے  قدرت کے  باوجود درگزر کرنے  والے  اللہ تمام پاکیاں تیری ذات کے  لئے  مختص ہیں ۔ صحیح حدیث شریف میں ہے  صدقے  اور خیرات سے  کسی کا مال گھٹتا نہیں، عفو و درگزر کرنے  اور معاف کر دینے  سے  اللہ تعالیٰ اور عزت بڑھاتا ہے  اور جو شخص اللہ کے  حکم سے  تواضع، فروتنی اور عاجزی اختیار کرے  اللہ اس کا مرتبہ اور توقیر مزید بڑھا دیتا ہے ۔ "

۱۵۰

کسی ایک بھی نبی کو نہ ماننا کفر ہے !

 اس آیت میں بیان ہو رہا ہے  کہ جو ایک نبی کو بھی نہ مانے  کافر ہے، یہودی سوائے  حضرت عیسیٰ اور حضرت محمد صلوات اللہ وسلامہ علیہما کے  اور تمام نبیوں کو مانتے  تھے، نصرانی افضل الرسل خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کے  سوا تمام انبیاء پر ایمان رکھتے  تھے، سامری یوشع علیہ السلام کے  بعد کسی کی نبوت کے  قائل نہ تھے، حضرت یوشع حضرت موسیٰ بن عمران علیہ السلام کے  خلیفہ تھے، مجوسیوں کی نسبت مشہور ہے  کہ وہ اپنا نبی زردشت کو مانتے  تھے  لیکن جب یہ بھی ان کی شریعت کے  منکر ہو گئے  تو اللہ تعالیٰ نے  وہ شریعت ہی ان سے  اٹھا لی۔ واللہ اعلم۔ پس یہ لوگ ہیں  جنہوں نے  اللہ اور اس کے  رسولوں میں تفریق کی یعنی کسی نبی کو مانا، کسی سے  انکار کر دیا۔ کسی ربانی دلیل کی بنا پر نہیں  بلکہ محض اپنی نفسانی خواہش جوش تعصب اور تقلید آبائی کی وجہ سے، اس سے  یہ بھی معلم ہوا کہ ایک نبی کو نہ ماننے  والا اللہ کے  نزدیک تمام نبیوں کا منکر ہے، اس لئے  کہ اگر اور انبیاء کو بوجہ نبی ہونے  کے  مانتا تو اس نبی کو ماننا بھی اسی وجہ سے  اسپر ضروری تھا، جب وہ ایک کو نہیں  مانتا تو معلوم ہوا کہ جنہیں  وہ مانتا ہے  انہیں  بھی کسی دنیاوی غرض اور ہواؤں کی وجہ سے  مانتا ہے، ان کا شریعت ماننا یا نہ ماننا دونوں بے  معنی ہے، ایسے  لوگ حتماً اور یقیناً کافر ہیں، کسی نبی پر ان کا شرعی ایمان نہیں  بلکہ تقلیدی اور تعصبی ایمان ہے  جو قابل قبول نہیں، پس ان کفار کو اہانت اور رسوائی آمیز عذاب کئے  جائیں گے ۔ کیونکہ جن پر یہ ایمان نہ لا کر ان کی توہین کرتے  تھے  اس کا بدلہ یہی ہے  کہ ان کی توہین ہو اور انہیں  ذلت والے  عذاب میں ڈالا جائے  گا، ان کے  ایمان نہ لانے  کی وجہ خواہ غور و فکر کے  بغیر نبوت کی تصدیق نہ کرنا ہو، خواہ حق واضح ہو چکنے  کے  بعد دنیوی وجہ سے  منہ موڑ کر نبوت سے  انکار کرنا ہو، جیسے  اکثر یہودی علماء کا شیوہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے  بارے  میں تھا کہ محض حسد کی وجہ سے  آپ کی عظیم الشان نبوت کے  منکر تھے  اور آپ کی مخالفت اور عداوت میں آ  کر مقابلے  پر تل گئے، پس اللہ نے  ان پر دنیا کی ذلت بھی مسلط کر دی اور آخرت کی ذلت کی مار بھی ان کے  لئے  تیار کر رکھی ۔ پھر امت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی تعریف ہو رہی ہے  کہ یہ اللہ پر ایمان رکھ کر تمام انبیاء علیہم السلام کو اور تمام آسمانی کتابوں کو بھی الہامی کتابیں تسلیم کرتے  ہیں ۔ جیسے  ایک اور آیت میں ہے  (کل امن باللہ) پھر ان کے  لئے  جو اجر جمیل اور ثواب عظیم اس نے  تیار کر رکھا ہے  اسے  بھی بیان فرما دیا کہ ان کے  ایمان کامل کے  باعث انہیں  اجر و ثواب عطا ہوں گے ۔ اگر ان سے  کوئی گناہ بھی سر زد ہو گیا تو اللہ معاف فرما دے  گا اور ان پر اپنی رحمت کی بارش برسائیں گے ۔

۱۵۳

محسوس معجزہ کی مانگ اور بنی سرائیل کی حجت بازیاں

 یہودیوں نے  جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ و سلم سے  کہا کہ جس طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ کی طرف سے  توراۃ ایک ساتھ لکھی ہوئی ہمارے  پاس لائے، آپ بھی کوئی آسمانی کتاب پوری لکھی لکھائی لے  آیئے  ۔ یہ بھی مروی ہے  کہ انہوں نے  کہا تھا کہ ہمارے  نام اللہ تعالیٰ خط بھیجے  کہ ہم آپ کی نبوت کو مان لیں ۔ یہ سوال بھی ان کا بدنیتی سے  بطور مذاق اور کفر تھا۔ جیسا کہ اہل مکہ نے  بھی اسی طرح کا ایک سوال کیا تھا، جس طرح سورہ سبحان میں مذکور ہے  کہ "جب تک عرب کی سر زمین میں دریاؤں کی ریل پیل اور ترو تازگی کا دور دورہ نہ ہو جائے  ہم آپ پر ایمان نہیں  لائیں گے ۔ ” پس بطور تسلی کے  آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم سے  اللہ تعالیٰ فرماتا ہے  ان کی اس سرکشی اور بیجا سوال پر آپ کبیدہ خاطر نہ ہوں ان کی یہ بد عادت پرانی ہے، انہوں نے  حضرت موسیٰ سے  اس سے  بھی زیادہ بیہودہ سوال کیا تھا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ خود کو دکھائے ۔ اس تکبر اور سرکشی اور فضول سوالوں کی پاداش بھی یہ بھگت چکے  ہیں  یعنی ان پر آسمانی بجلی گری تھی۔ جیسے  سورہ بقرہ میں تفصیل وار بیان گزر چکا۔ ملاحظہ ہو آیت (واذ قلتم یا موسیٰ لن نومن لک حتی نری اللہ جھرۃ) الخ، یعنی "جب تم نے  کہا تھا کہ اے  موسیٰ ہم تجھ پر ہرگز ایمان نہ لائیں گے  جب تک کہ اللہ تعالیٰ کو ہم صاف طور پر اپنی آنکھوں سے  نہ دیکھ لیں پس تمہیں  بجلی کے  کڑاکے  نہ پکڑ لیا اور ایک دوسرے  کے  سامنے  سب ہلاک ہو گئے، پھر بھی ہم نے  تمہاری موت کے  بعد دوبارہ تمہیں  زندہ کر دیا تا کہ تم شکر کرو۔ ” پھر فرماتا ہے  کہ "بڑی بڑی نشانیاں دیکھ چکنے  کے  بعد بھی ان لوگوں نے  بچھڑے  کو پوجنا شروع کر دیا۔ ” مصر میں اپنے  دشمن فرعون کا حضرت موسیٰ کے  مقابلے  میں ہلاک ہونا اس کے  تمام لشکروں کا نامرادی کی موت مرنا، ان کا دریا سے  بچ کر پار نکل آنا، ابھی ابھی ان کی نگاہوں کے  سامنے  ہوا تھا لیکن وہاں سے  چل کر کچھ دور جا کر ہی بت پرستوں کو بت پرستی کرتے  ہوئے  دیکھ کر اپنے  پیغمبر سے  کہتے  ہیں  "ہمارا بھی ایک ایسا ہی معبود بنا دو۔ ” جس کا پورا بیان سورہ اعراف میں ہے  اور سورہ طہ میں بھی ۔ پھر حضرت موسیٰ اللہ تعالیٰ سے  مناجات کرتے  ہیں، ان کی توبہ کی قبولیت کی یہ صورت ٹھہرتی ہے  کہ جنہوں نے  گو سالہ پرستی نہیں  کی وہ گوسالہ پرستوں کو قتل کریں ۔ جب قتل شروع ہو جاتا ہے، اللہ ان کی توبہ قبول فرماتا ہے  اور مرے  ہوؤں کو بھی دوبارہ زندہ کر دیتا ہے ۔ پس یہاں فرماتا ہے  ہم نے  اس سے  بھی درگزر کیا اور یہ جرم عظیم بھی بخش دیا اور موسیٰ کو ظاہر حجت اور کھلا غلبہ عنایت فرمایا اور جب ان لوگوں نے  توراۃ کے  احکام ماننے  سے  انکار کر دیا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی فرمانبرداری سے  بیزاری ظاہر کی تو ان کے  سروں پر طور پہاڑ کو معلق کھڑا کر دیا اور ان سے  کہا کہ اب بولو! پہاڑ گرا کر پاش پاش کر دیں یا احکام قبول کرتے  ہو؟ تو یہ سب سجدے  میں گر پڑے  اور گریہ زاری شروع کی اور احکام الٰہی بجا لانے  کا مضبوط عہد و پیمان کیا یہاں تک کہ دل میں دہشت تھی اور سجدے  میں کنکھیوں سے  اوپر دیکھ رہے  تھے  کہ کہیں  پہاڑ نہ گر پڑے  اور دب کر نہ مر جائیں، پھر پہاڑ ہٹایا گیا۔ ان کی دوسری کشی کا بیان ہو رہا ہے  کہ قول و فعل دونوں کو بدل دیا، حکم ملا تھا کہ بیت المقدس کے  دروازے  میں سجدے  کرتے  ہوئے  جائیں اور حطۃ کہیں  "یعنی اے  اللہ ہماری خطائیں بخش کہ ہم نے  جہاد چھوڑ دیا اور تھک کر بیٹھ رہے  جس کی سا میں چالیس سال میدان تیہ میں سرگشتہ و حیران و پریشان رہے ” لیکن ان کی کم ظرفی کا یہاں بھی مظاہرہ ہوا اور اپنی رانوں کے  بل گھسٹتے  ہوئے  دروازے  میں داخل ہونے  لگے  اور حنطتہ فی شعرۃ کہنے  لگے  یعنی گیہوں کی بالیں ہمیں دے ۔ پھر ان کی اور شرارت سنئے  ہفتہ وار دن کی تعظیم و کریم کرنے  کا ان سے  وعدہ لیا گیا اور مضبوط عہد و پیمان ہو گیا لیکن انہوں نے  اس کی بھی مخالفت کی نافرمانی پر کمربستہ ہو کر حرمت کرنے  کا ان سے  وعدہ لیا گیا اور مضبوط عہد و پیمان ہو گیا لیکن انہوں نے  اس کی بھی مخالفت کی نافرمانی پر کمر بستہ ہو کر حرمت کے  ارتکاب کے  حیلے  نکال لئے ۔ جیسے  کہ سورہ اعراف میں مفصل بیان ہے  ملاحظہ ہو آیت (واسئلھم عن القریۃ التی کانت حاضرۃ البحر) الخ، ایک حدیث میں بھی ہے  کہ یہودیوں سے  خاصۃ اللہ تعالیٰ نے  ہفتہ والے  دن کی تعظیم کا عہد لیا تھا۔ یہ پوری حدیث سورہ سبحان کی آیت (ولقد اتینا موسیٰ تسع ایات بینات) الخ، کی تفسیر میں آئے  گی انشاء اللہ!

۱۵۵

اہل کتاب، قاتلان انبیاء، عیسیٰ علیہ السلام کی روداد اور مراحل قیامت

 اہل کتاب کے  ان گناہوں کا بیان ہو رہا ہے  جن کی وجہ سے  وہ اللہ کی رحمتوں سے  دور ڈال دیئے  گئے  اور ملعون و جلا وطن کر دیئے  گئے  اولاً ان کی عہد شکنی یہ تھی کہ جو وعدے  انہوں نے  اللہ سے  کئے  ان پر قائم نہ رہے، دوسرے  اللہ کی آیتوں یعنی حجت و دلیل اور نبیوں کے  معجزوں سے  انکار اور کفر، تیر سے  بلا وجہ، ناحق انبیاء کرام کا قتل۔ ان کے  رسولوں کی ایک بڑی جماعت ان کے  ہاتھوں قتل ہوئی۔ چوتھی ان کا یہ خیال اور قول کہ ہمارے  دل غلافوں میں ہیں  یعنی پردے  میں ہیں، جیسے  مشرکین نے  کہا تھا آیت (قلوبنا فی اکنۃ مما تدعونا الیہ) یعنی "اے  نبی تیری دعوت سے  ہمارے  دل پردے  میں ہیں ” اور یہ بھی کہا گیا ہے  کہ ان کے  اس قول کا مطلب یہ ہے  کہ "ہمارے  دل علم کے  ظروف ہیں  وہ علم و عرفان سے  پُر ہیں ۔ ” سورہ بقرہ میں بھی اس کی نظیر گزر چکی ہے، اللہ تعالیٰ ان کے  اس قول کی تردید کرتا ہے  کہ یوں نہیں  بلکہ ان پر اللہ تعالیٰ نے  مہر لگا دی ہے  کیونکہ یہ کفر میں پختہ ہو چکے  تھے ۔ پس پہلی تفسیر کی بنا پر یہ مطلب ہوا کہ وہ عذر کرتے  تھے  کہ ہمارے  دل بوجہ ان پر غلاف ہونے  کے  نبی کی باتوں کو یاد نہیں  کر سکتے  تو انہیں  جواب دیا گیا کہ ایسا نہیں  بلکہ تمہارے  کفر کی وجہ سے  تمہارے  دل مسخ ہو گئے  ہیں  اور دوسری تفسیر کی بنا پر تو جواب ہر طرح ظاہر ہے ۔ سورہ بقرہ کی تفسیر میں اس کی پوری تفصیل و تشریح گزر چکی ہے ۔ پس بطور نتیجے  کے  فرما دیا کہ اب ان کے  دل کفر و سرکشی اور کمی ایمان پر ہی رہیں  گے، پھر ان کا پانچواں جرم عظیم بیان ہو رہا ہے  کہ انہوں نے  سیدہ مریم علیہا السلام پر زنا کاری جیسی بدترین اور شرمناک تہمت لگائی اور اسی زنا کاری کے  حمل سے  حضرت عیسیٰ کو پیدا شدہ بتایا، بعض نے  اس سے  بھی ایک قدم آگے  رکھا اور کہا کہ یہ بدکاری حیض کی حالت میں ہوئی تھی۔ اللہ کی ان پر پھٹکار ہو کہ ان کی بد زبانی سے  اللہ کے  مقبول بندے  بھی نہ بچ سکے ۔ پھر ان کا چھٹا گناہ بیان ہو رہا ہے  کہ یہ بطور تمسخر اور اپنی بڑائی کے  یہ ہانک بھی لگاتے  ہیں  کہ "ہم نے  حضرت عیسیٰ کو مار ڈالا” جیسے  کہ بطور تمسخر کے  مشرکین حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے  کہتے  ہیں  کہ اے  وہ شخص جس پر قرآن اتارا گیا ہے  تو تو مجنون ہے ۔ پورا واقعہ یہ ہے  کہ جب اللہ تعالیٰ نے  حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو نبوت دے  کر بھیجا اور آپ کے  ہاتھ پر بڑے  بڑے  معجزے  دکھائے  مثلاً بچپن کے  اندھوں کو بینا کرنا، کوڑھیوں کو اچھا کرنا، مردوں کو زندہ کرنا، مٹی کے  پرند بنا کر پھونک مارنا اور ان کا جاندار ہو کر اڑ جانا وغیرہ تو یہودیوں کو سخت طیش آیا اور مخالفت پر کمر بستہ ہو گئے  اور ہر طرح سے  ایذاء رسانی شروع کر دی، آپ کی زندگی تنگ کر دی، کسی بستی میں چند دن آرام کرنا بھی آپ کو نصیب نہ ہوا، ساری عمر جنگلوں اور بیابانوں میں اپنی والدہ کے  ساتھ سیاحت میں گذاری، پھر بھی انہیں  چین نہ لینے  دیا، یہ دمشق کے  بادشاہ کے  پاس گئے  جو ستارہ پرست مشرک شخص تھا (اس مذہب والوں کے  ملک کو اس وقت یونان کہا جاتا تھا) یہ بہت روئے  پیٹے  اور بدشاہ کو حضرت عیسیٰ کے  خلاف اکسایا اور کہا کہ یہ شخص بڑا مفسد ہے ۔ لوگوں کو بہکا رہا ہے، روز نئے  فتنے  کھڑے  کرتا ہے، امن میں خلل ڈالتا ہے ۔ لوگوں کو بغاوت پہ اکساتا ہے  وغیرہ۔ بادشاہ نے  اپنے  گورنر کو جو بیت المقدس میں تھا، ایک فرمان لکھا کہ وہ حضرت عیسیٰ کو گرفتار کر لے  اور سولی پر چڑھا کر اس کے  سر پر کانٹوں کا تاج رکھ کر لوگوں کو اس دکھ سے  نجات دلوائے ۔ اس نے  فرمان شاہی پڑھ کر یہودیوں کے  ایک گروہ کو اپنے  ساتھ لے  کر اس مکان کا محاصرہ کر لیا جس میں روح اللہ تھے، آپ کے  ساتھ اس وقت بارہ تیرہ یا زیادہ سے  زیادہ ستر آدمی تھے، جمعہ کے  دن عصر کے  بعد اس نے  محاصرہ کیا اور ہفتہ کی رات تک مکان کو گھیرے  میں لئے  رہا جب حضرت عیسیٰ نے  یہ محسوس کر لیا کہ اب وہ مکان میں گھس کر آپ کو گرفتار کر لیں گے  یا آپ کو خود باہر نکلنا پڑے  گا تو آپ نے  صحابہ سے  فرمایا تم میں سے  کون اس بات کو پسند کرتا ہے  کہ اس پر میری مشابہت ڈال دی جائے  یعنی اس کی صورت اللہ مجھ جیسی بنا دے  اور وہ ان کے  ہاتھوں گرفتار ہو اور مجھے  اللہ مخلصی دے ؟ میں اس کے  لئے  جنت کا ضامن ہوں ۔ ” اس پر ایک نوجوان نے  کہا مجھے  یہ منظور ہے  لیکن حضرت عیسیٰ نے  انہیں  اس قابل نہ جان کر دوبارہ یہی کہا، تیسری دفعہ بھی کہا مگر ہر مرتبہ صرف یہی تیار ہوئے  رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔ اب آپ نے  یہی منظور فرما لیا اور دیکھتے  ہی دیکھتے  اس کی صورت قدرتاً بدل گئی بالکل یہ معلوم ہونے  لگا کہ حضرت عیسیٰ یہی ہیں  اور چھت کی طرف ایک روزن نمودار ہو گیا اور حضرت عیسیٰ کی اونگھ کی حالت ہو گئی اور اسی طرح وہ آسمان پر اٹھا لئے  گئے ۔ جیسے  قرآن کریم میں ہے  آیت (اذ قال اللہ یا عیسیٰ انی متوفیک و رافعک الی) الخ، یعنی جب اللہ تعالیٰ نے  فرمایا "اے  عیسیٰ میں تم سے  مکمل تعاون کرنے  والا ہوں اور اپنی طرف اٹھانے  والا ہوں ۔ ” حضرت روح اللہ کے  سوئے  ہوئے  آسمان پر اٹھائے  جانے  کے  بعد یہ لوگ اس گھر سے  باہر نکلے، یہودیوں کی جماعت نے  اس بزرگ صحابی کو جس پر جناب مسیح علیہ السلام کی شباہت ڈال دی گئی تھی، عیسیٰ سمجھ کر پکڑ لیا اور راتوں رات اسے  سولی پر چڑھا کر اس کے  سر پر کانٹوں کا تاج رکھ دیا۔ اب یہود خوشیاں منانے  لگے  کہ ہم نے  عیسیٰ بن مریم کو قتل کر دیا اور لطف تو یہ ہے  کہ عیسائیوں کی کم عقل اور جاہل جماعت نے  بھی یہودیوں کی ہاں میں ہاں ملا دی اور ہاں صرف وہ لوگ جو مسیح علیہ السلام کے  ساتھ اس مکان میں تھے  اور جنہیں  یقینی طور پر معلوم تھا کہ مسیح آسمان پر چڑھا لئے  گئے  اور یہ فلاں شخص ہے  جو دھوکے  میں ان کی جگہ کام آیا۔ باقی عیسائی بھی یہودیوں کا سا راگ الاپنے  لگے، یہاں تک کہ پھر یہ بھی گھڑ لیا کہ عیسیٰ کی والدہ سولی تلے  بیٹھ کر روتی چلاتی رہیں  اور یہ بھی کہتے  ہیں  کہ آپ نے  ان سے  کچھ باتیں بھی کیں، واللہ اعلم۔ دراصل یہ سب باتیں اللہ کی طرف سے  اپنے  بزرگ بندوں کا امتحان ہیں  جو اس کی حکمت بالغہ کا تقاضا ہے، پس اس غلطی کو اللہ تعالیٰ نے  واضح اور ظاہر کر کے  حقیقت حال سے  اپنے  بندوں کو مطلع فرما دیا اور اپنے  سب سے  بہتر رسول اور بڑے  مرتبے  والے  پیغمبر کی زبانی اپنے  پاک، سچے  اور بہترین کلام میں صاف فرما دیا کہ "حقیقتاً نہ کسی نے  حضرت عیسیٰ کو قتل کیا، نہ سولی دی بلکہ ان کی شبیہ جس پر ڈالی گئی تھی، اسے  عیسیٰ ہی سمجھ بیٹھے، جو یہود و نصاریٰ آپ کے  قتل کے  قائل ہو گئے  وہ سب کے  سب شک و شبہ میں حیرت و ضلالت میں مبتلا ہیں ۔ ان کے  پاس کوئی دلیل نہیں  نہ انہیں  خود کچھ علم ہے  صرف سنی سنائی باتوں پہ یقین کے  سوا کوئی ان کے  پاس دلیل نہیں ۔  اسی لئے  پھر اسی کے  متصل فرما دیا کہ "یہ یقینی امر ہے  کہ روح اللہ کو کسی نے  قتل نہیں  کیا بلکہ جناب باری عزاسمہ نے  جو غالب تر ہے  اور جس کی قدرتیں بندوں کے  فہم میں بھی نہیں  آ سکتیں اور جس کی حکمتوں کی تہ تک اور کاموں کی لم تک کوئی نہیں  پہنچ سکتا، اپنے  خاص بندے  کو جنہیں  اپنی روح کہا تھا اپنے  پاس اٹھا لیا” حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے  ہیں  جب اللہ تعالیٰ نے  حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان پر اٹھانا چاہا تھا، آپ گھر میں آئے  اور گھر میں بارہ حواری تھے، آپ کے  بالوں سے  اپنی کے  قطرے  ٹپک رہے  تھے، آپ نے  فرمایا! تم میں بعض ایسے  ہیں  جو مجھ پر ایمان لا چکے  ہیں  مگر کچھ مجھ سے  کفر کریں گے ۔ پھر آپ نے  فرمایا "تم میں سے  کون شخص اسے  پسند کرتا ہے  کہ اس پر میری شبیہ ڈالی جائے  اور میری جگہ وہ قتل کر دیا جائے  اور جنت میں میرا رفیق بنے ۔ ” اس روایت میں یہ بھی ہے  کہ حضرت روح اللہ کی پیش گوئی کے  مطابق بعض نے  آپ سے  بارہ بارہ بار کفر کیا۔ پھر ان کے  تین گروہ ہو گئے، یعقوبیہ، نسطوریہ اور مسلمان، یعقوبیہ تو کہنے  لگے  خود اللہ ہم میں تھا، جب تک چاہا رہا، پھر آسمان پر چڑھ گیا، نسطوریہ کا خیال ہو گیا کہ اللہ کا لڑکا ہم میں تھا، جسے  ایک زمانے  تک ہم میں رکھ کر پھر اللہ نے  اپنی طرف اٹھا لیا اور مسلمانوں کا یہ عقیدہ رہا کہ اللہ کا بندہ اور رسول ہم میں تھا جب تک اللہ نے  چاہا وہ ہم میں رہا اور پھر اللہ نے  اسے  اپنی طرف اٹھا لیا۔ ان پہلے  دو گمراہ فرقوں کا زور ہو گیا اور انہوں نے  تیسرے  سچے  اور اچھے  فرقے  کو کچلنا اور دبانا شروع کیا، چنانچہ یہ کمزور ہوتے  گئے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے  پیغمبر آخر الزمان صلی اللہ علیہ و سلم کو مبعوث فرما کر اسلام کو غالب کیا۔ اس کی اسناد بالکل صحیح ہے  اور نسائی میں حضرت ابومعاویہ سے  بھی یہی منقول ہے  اسی طرح سلف میں سے  بہت سے  بزرگوں کا قول ہے، حضرت وہب بن منبہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے  ہیں  جس وقت شاہی سپاہی اور یہودی حضرت عیسیٰ پر چڑھ دوڑے  اور گھیرا ڈال دیا اس وقت آپ کے  ساتھ سترہ آدمی تھے ۔ ان لوگوں نے  جب دروازے  کھول کر دیکھا تو دیکھا کہ سب کے  سب حضرت عیسیٰ کی صورت میں ہیں  تو کہنے  لگے  تم لوگوں نے  ہم پر جادو کر دیا ہے، اب یا تو تم اسے  جو حقیقی عیسیٰ ہوں ہمیں سونپ دو یا اسے  منظور کر لو کہ ہم تم سب کو قتل کر ڈالیں ۔ یہ سن کر روح اللہ نے  فرمایا "کوئی ہے  جو جنت میں میرا رفیق بنے  اور یہاں میرے  بدلے  سولی پر چڑھنا منظور کرے ” ایک صحابی اس کے  لئے  تیار ہو گئے  اور کہنے  لگے  عیسیٰ میں تیار ہوں، چنانچہ دشمنان دین نے  انہیں  گرفتار کیا قتل کیا اور سولی چڑھایا اور بغلیں بجانے  لگے  کہ ہم نے  عیسیٰ کو قتل کیا، حالانکہ دراصل ایسا نہیں  ہوا بلکہ وہ دھوکے  میں پڑ گئے  اور اللہ نے  اپنے  رسول کو اسی وقت اپنے  پاس چڑھا لیا۔ تفسیر ابن جریر میں ہے  کہ جب اللہ تعالیٰ نے  حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو یہ وحی کر دیا کہ وہ دنیا سے  رخصت ہونے  والے  ہیں  تو آپ پر بہت گراں گزرا اور موت کی گھبراہٹ بڑھ گئی تو آپ نے  حواریوں کی دعوت کی، کھانا تیار کیا اور سب سے  کہہ دیا کہ آج رات کو میرے  پاس تم سب ضرور آنا، مجھے  ایک ضروری کام ہے ۔ جب وہ آئے  تو خود کھانا کھلایا سب کام کاج اپنے  ہاتھوں کرتے  رہے، جب وہ کھا چکے  تو خود ان کے  ہاتھ دھلائے  اور اپنے  کپڑوں سے  کے  ہاتھ پونچھے  یہ ان پر بھاری پڑا اور برا بھی لگا لیکن آپ نے  فرمایا "اس رات میں جو کچھ کر رہا ہوں، اگر تم میں سے  کسی نے  مجھے  اس سے  روکا تو میرا اس کا کچھ واسطہ نہیں  نہ وہ میرا نہ میں اس کا۔ ” چنانچہ وہ سب خاموش رہے ۔ جب آپ ان تمام کاموں سے  فارغ ہو گئے  تو فرمایا دیکھو! تمہارے  نزدیک میں تم سب سے  بڑے  مرتبے  والا ہوں اور میں نے  تمہاری خدمت خود کی ہے، یہ اس لئے  کہ تم میری اس سنت کے  عامل بن جاؤ، خبردار تم میں سے  کوئی اپنے  آپ کو اپنے  بھائیوں سے  بڑا نہ سمجھے، بلکہ ہر بڑا چھوٹے  کی خدمت کرے، جس طرح خود میں نے  تمہاری خدمت کی ہے ۔ اب تم سے  میرا جو خاص کام تھا جس کی وجہ سے  آج میں نے  تمہیں  بلایا ہے  وہ بھی سن لو کہ "تم سب مل کر آج رات بھر خشوع و خضوع سے  میرے  لئے  دعائیں کرو کہ اللہ میری اجل کو مؤخر کر دے ۔ ” چنانچہ سب نے  دعائیں شروع کیں لیکن خشوع و خضوع سے  میرے  لئے  دعائیں کرو کہ اللہ میری اجل کو مؤخر کر دے ۔ ” چنانچہ سب نے  دعائیں شروع کیں لیکن خشوع و خضوع کا وقت آنے  سے  پہلے  ہی اس طرح انہیں  نیند آنے  لگی کہ زبان سے  ایک لفظ نکالنا مشکل ہو گیا، آپ نے  انہیں  بیدار کی کوشش میں ایک ایک کو جھنجھوڑ جھنجھوڑ کر کہا تمہیں  کیا ہو گا؟ ایک رات بھی جاگ نہیں  سکتے ؟ میری مدد نہیں  کرتے ؟ لیکن سب نے  جواب دیا اے  رسول اللہ ہم خود حیران ہیں  کہ یہ کیا ہو رہا ہے ؟ ایک چھوڑ کئی کئی راتیں جاگتے  تھے، جاگنے  کے  عادی ہیں  لیکن اللہ جانے ، آج کیا بات ہے  کہ بری طرح نیند نے  گھیر رکھا ہے، دعا کے  اور ہمارے  درمیان کوئی قدرتی رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے  تو آپ نے  فرمایا! اچھا پھر چرواہا رہے  گا اور بکریاں تین تیرہ ہو جائیں گی، غرض اشاروں کنایوں میں اپنا مطلب ظاہر کرتے  رہے، پھر فرمایا "دیکھو تم میں سے  ایک شخص صبح کا مرغ بولنے  سے  پہلے  تین مرتبہ میرے  ساتھ کفر کرے  گا اور تم میں سے  ایک چندہ درہموں کے  بدلے  مجھے  بیچ دے  گا اور میری قیمت کھائے  گا۔ ” اب یہ لوگ یہاں سے  باہر نکلے  ادھر ادھر چلے  گئے، یہود جو اپنی جستجو میں تھے، انہوں نے  شمعون حواری کو پہچان کر اسے  پکڑا اور کہا یہ بھی اس کا ساتھی ہے، مگر شمعون نے  کہا "غلط ہے  میں اس کا ساتھی نہیں  ہوں ۔ انہوں نے  یہ باور کر کے  اسے  چھوڑ دیا لیکن کچھ آگے  جا کر یہ دوسری جماعت کے  ہاتھ لگ گیا، وہاں سے  بھی اسی طرح انکار کر کے  اپنا آپ چھڑایا۔ اتنے  میں مرغ نے  بانگ دی اب یہ پچھتانے  لگے  اور سخت غمگین ہوئے ۔ صبح ایک حواری یہودیوں کے  پاس پہنچتا ہے  اور کہتا ہے  کہ اگر میں تمہیں  عیسیٰ کا پتہ بتا دوں تو تم مجھے  کیا دلواؤ گے ؟ انہوں نے  کہا تیس درہم، چانچہ اس نے  وہ رقم لے  لی، اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پتہ بتا دیا۔ اس سے  پہلے  وہ شبہ میں تھے، اب انہوں نے  گرفتار کر لیا اور رسیوں میں جکڑ کر گھسیٹتے  ہوئے  لے  چلے  اور بطور طعنہ زنی کے  کہتے  جاتے  تھے  کہ آپ تو مردوں کو زندہ کرتے  تھے، جنات کو بھگا دیا کرتے  تھی، مجنون کو اچھا کر دیا کرتے  تھے، اب کیا بات ہے  کہ خود اپنے  آپ کو نہیں  بچا سکتے  ان رسیوں کو بھی نہیں  توڑ سکتے، تھو ہے  تمہارے  منہ پر! یہ کہتے  جاتے  تھے  اور کانٹے  ان کے  اوپر ڈالتے  جاتے  تھے ۔ اسی طرح بے  دردی سے  گھسیتے  ہوئے  جب اس لکڑی کے  پاس لائے  جہاں سولی دینا تھی اور ارادہ کیا کہ سولی پر چڑھا دیں اس وقت اللہ تعالیٰ نے  اپنے  نبی کو اپنی طرف چڑھا لیا اور انہوں نے  دوسرے  شخص کو جو آپ کے  مشابہ تھا سولی پر چڑھا دیا۔ ” پھر سات دن کے  بعد حضرت مریم اور وہ عورت جس کو حضرت عیسیٰ نے  جن سے  نجات دلوائی تھی۔ وہاں آئیں اور رونے  پیٹنے  لگیں تو ان کے  پاس حضرت عیسیٰ آئے  اور ان سے  کہا کہ "کیوں روتی ہو؟ مجھے  تو اللہ تعالیٰ نے  اپنی طرف بلند کر لیا ہے  اور مجھے  ان کی اذیتیں نہیں  پہنچیں، ان پر تو شبہ ڈال دیا گیا ہے  میرے  حواریوں سے  کہو کہ مجھ سے  فلاں جگہ ملیں ” چنانچہ یہ بشارت جب حواریوں کو ملی تو وہ سب کے  سب گیارہ آدمی اس جگہ پہنچے، جس حواری نے  آپ کو بیچا تھا، اسے  انہوں نے  وہاں نہ پایا، دریافت کرنے  پر معلوم ہوا کہ وہ ندامت اور شرمندگی کی وجہ سے  اپنا گلا گھونٹ کر آپ ہی مر گیا، اس نے  خودکشی کر لی۔ آپ نے  فرمایا "اگر وہ توبہ کرتا تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا۔ ” پھر پوچھا کہ یہ بچہ جو تمہارے  ساتھ ہے، اس کا نام یحییٰ ہے، اب یہ تمہارا ساتھی ہے  سنو صبح کو تمہاری زبانیں بدل دی جائیں گی، ہر شخص اپنی اپنی قوم کی زبان بولنے  لگے  گا، اسے  چاہئے  کہ اسی قوم میں جا کر اسے  میری دعوت پہنچائے  اور اللہ سے  ڈرائے ۔ یہ واقعہ نہایت ہی غریب ہے، ابن اسحاق کا قول ہے  کہ بنی اسرائیل کا بادشاہ جس نے  حضرت عیسیٰ کے  قتل کے  لئے  اپنی فوج بھیجی تھی اس کا نام داؤد تھا۔ حضرت عیسیٰ اس وقت سخت گھبراہٹ میں تھے، کوئی شخص اپنی موت سے  اس قدر پریشان حواس باختہ اور اس قدر واویلا کرنے  والا نہ ہو گا، جس قدر آپ نے  اس وقت کیا۔ یہاں تک کہ فرمایا یا اللہ اگر تو موت کے  پیالے  کو کسی سے  بھی ٹالنے  والا ہے  تو مجھ سے  ٹال دے  اور یہاں تک کہ گھبراہٹ اور خوف کے  مارے  ان کے  بدن سے  خون پھوٹ کر بہنے  لگا، اس وقت اس مکان میں آپ کے  ساتھ بارہ حواری تھے، جن کے  نام یہ ہیں  فرطوس، یعقوبس، ربداء، یبخس، (یعقوب کا بھائی) اندارا ابلیس، فیلبس، ابن یلما، منتا طوماس، یعقوب بن حلقایا، نداوسیس، قتابیا، لیودس وکریا یوطا۔ بعض کہتے  ہیں  تیرہ آدمی تھے  اور ایک کا نام سرجس تھا۔ اسی نے  اپنا آپ سولی پر چڑھایا جانا حضرت عیسیٰ کی بشارت پر منظور کیا تھا۔ جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان پر چڑھا لئے  گئے  اور بقیہ لوگ یہودیوں کے  ہاتھوں میں اسیر ہو گئے، اب جو گنتی گنتے  ہیں  تو ایک کم نکلا۔ اس کے  بارے  میں ان میں آپس میں اختلاف ہوا۔ یہ لوگ جب اس جماعت پر چھاپہ مارتے  ہیں  اور انہیں  گرفتار کرنا چاہتے  ہیں  تو حضرت عیسیٰ کو چونکہ پہچانتے  نہ تھے  تو لیودس وکریا یوطا نے  تیس درہم لے  کر ان سے  کہا تھا کہ میں سب سے  پہلے  جاتا ہوں جسے  میں جا کر بوسہ دوں تم سمجھ لینا کہ عیسیٰ وہی ہے، جب یہ اندر پہنچتے  ہیں، اس وقت حضرت عیسیٰ اٹھا لئے  گئے  تھے  اور حضرت سرجس آپ کی صورت میں بنا دیئے  گئے  تھے، اس نے  جا کر حسب قرار داد انہی کا بوسہ لیا اور یہ گرفتار کر لئے  گئے  پھر تو یہ بہت نادم ہوا اور اپنے  گلے  میں رسی ڈال کر پھانسی پر لٹک گیا اور نصرانیوں میں ملعون بنا۔ بعض کہتے  ہیں  اس کا نام یودس رکریا بوطا تھا، یہ جیسے  ہی حضرت عیسیٰ کی پہچان کرانے  کے  لئے  اس گھر میں داخل ہوا، حضرت عیسیٰ تو اٹھا لئے  گئے  اور خود اس کی صورت حضرت عیسیٰ جیسی ہو گئی اور اسی کو لوگوں نے  پک لیا، یہ ہزار چیختا چلاتا رہا کہ میں عیسیٰ نہیں  ہوں، میں تو تمہارا ساتھی ہوں، میں نے  ہی تو تمہیں  عیسیٰ کا پتہ دیا تھا لیکن کون سنتا؟ آخر اسی کو تختہ دار پر لٹکا دیا، اب اللہ ہی کو علم ہے  کہ یہی تھا یا وہ تھا، جس کا ذکر پہلے  ہوا۔ حضرت مجاہد کا قول ہے  کہ حضرت روح اللہ کی مشابہت جس پر ڈال دی گئی تھی اسے  صلیب پر چڑھایا اور حضرت عیسیٰ کو اللہ تعالیٰ نے  زندہ آسمان پر اٹھا لیا۔ امام ابن جریر فرماتے  ہیں  "حضرت عیسیٰ کی شبیہ آپ کے  ان تمام ساتھیوں پر ڈال دی گی تھی۔ ” اس کے  بعد ذکر ہوتا ہے  کہ جناب روح اللہ کی موت سے  پہلے  جملہ اہل کتاب آپ پر ایمان لائیں گے  اور قیامت تک آپ ان کے  گواہ ہوں گے ۔ امام ابن جریر فرماتے  ہیں  اس کی تفسیر میں کئی قول ہیں  ایک تو یہ کہ عیسیٰ موت سے  پہلے  یعنی جب آپ دجال کو قتل کرنے  کے  لئے  دوبارہ زمین پر آئیں گے  اس وقت تمام مذاہب ختم ہو چکے  ہوں گے  اور صرف ملت اسلامیہ جو دراصل ابراہیم حنیف کی ملت ہے  رہ جائے  گی۔ ابن عباس فرماتے  ہیں  (موتہ) سے  مراد موت عیسیٰ ہے  ابو مالک فرماتے  ہیں  جب جناب مسیح اتریں گے، اس وقت کل اہل کتاب آپ پر ایمان لائیں گے ۔ ابن عباس سے  اور روایت میں ہے  خصوصاً یہودی ایک بھی باقی نہیں  رہے  گا۔ حسن بصری فرماتے  ہیں  یعنی نجاشی اور ان کے  ساتھی آپ سے  مروی ہے  کہ قسم اللہ کی حضرت عیسیٰ اللہ کے  پاس اب زندہ موجود ہیں ۔ جب آپ زمین پر نازل ہوں گے، اس وقت اہل کتاب میں سے  ایک بھی ایسا نہ ہو گا جو آپ پر ایمان نہ لائے ۔ آپ سے  جب اس آیت کی تفسیر پوچھی جاتی ہے  تو آپ فرماتے  ہیں  اللہ تعالیٰ نے  مسیح علیہ السلام کو اپنے  پاس اٹھا لیا ہے  اور قیامت سے  پہلے  آپ کو دوبارہ زمین پر اس حیثیت سے  بھیجے  گا کہ ہر نیک و بد آپ پر ایمان لائے  گا۔ حضرت قتادہ، حضرت عبدالرحمٰن وغیرہ بہت سے  مفسرین کا یہی فیصلہ ہے  اور یہی قول حق ہے  اور یہی تفسیر بالکل ٹھیک ہے، انشاء اللہ العظیم اللہ تعالیٰ کی مدد اور اس کی توفیق سے  ہم اسے  بادلائل ثابت کریں گے ۔ دوسرا قول یہ ہے  کہ ہر اہل کتاب آپ پر اپنی موت سے  پہلے  ایمان لاتا ہے ۔ اس لئے  کہ موت کے  وقت حق و باطل سب کھل جاتا ہے  تو ہر کتابی حضرت عیسیٰ کی حقانیت کو زمین سے  سدھارنے  سے  پہلے  یاد کر لیتا ہے  ۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے  ہیں  کوئی یہودی نہیں  مرتا جب تک کہ وہ حضرت روح اللہ پر ایمان نہ لائے ۔ حضرت مجاہد کا یہی قول ہے  ۔ بلکہ ابن عباس سے  تو یہاں تک مروی ہے  کہ اگر کسی اہل کتاب کی گردن تلوار سے  اڑا دی جائے  تو اس کی روح نہیں  نکلتی جب تک کہ وہ حضرت عیسیٰ پر ایمان نہ لائے  اور یہ نہ کہہ دے  کہ آپ اللہ کے  بندے  اور اس کے  رسول ہیں ۔ حضرت ابی کی تو قرات میں (قبل موتھم) ہے ۔ ابن عباس سے  پوچھا جاتا ہے  کہ فرض کرو کوئی دیوار سے  گر کر مر جائے ؟ فرمایا پھر بھی اس درمیانی فاصلے  میں وہ ایمان لا چکتا ہے ۔ عکرمہ، محمد بن سیرین، محمد ضحاک، سعید بن جبیر سے  بھی یہی مروی ہے ۔ ایک قول امام حسن سے  ایسا بھی مروی ہے  کہ جس کا مطلب پہلے  قول کا سا بھی ہو سکتا ہے  اور حضرت عیسیٰ کی موت سے  پہلے  کا بھی ہو سکتا ہے ۔

۱۵۶

تیسرا قول یہ ہے  کہ اہل کتاب میں سے  کوئی بھی ایسا نہیں  ہو گا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم پر اپنی موت سے  پہلے  ایمان لائے  گا۔ عکرمہ یہی فرماتے  ہیں ۔ امام ابن جریر فرماتے  ہیں  ان سب اقوال میں زیادہ تر صحیح قول پہلا ہے  کہ حضرت عیسیٰ آسمان سے  قیامت کے  قریب اتریں گے، اس وقت کوئی اہل کتاب آپ پر ایمان لائے  بغیر نہ رہے  گا۔ فی الواقع امام صاحب کا یہ فیصلہ حق بجانب ہے ۔ اس لئے  کہ یہاں کی آیتوں سے  صاف ظاہر ہے  کہ اصل مقصود یہودیوں کے  اس دعوے  کو غلط ثابت کرنا ہے  کہ ہم نے  جناب مسیح کو قتل کیا اور سولی دی اور اسی طرح جن جاہل عیسائیوں نے  یہ بھی کہا ہے  ان کے  قول کو بھی باطل کرنا ہے، روح اللہ نہ مقتول ہیں، نہ مصلوب ۔ تو اللہ تعالیٰ خبر دیتا ہے  کہ فی الواقع نفس الامر میں نہ تو روح اللہ مقتول ہوئے، نہ مصلوب ہوئے  بلکہ ان کے  لئے  شبہ ڈال دیا گیا اور انہوں نے  حضرت عیسیٰ جیسے  ایک شخص کو قتل کیا لیکن خود انہیں  اس حقیقت کا علم نہ ہو سکا۔ اللہ تعالیٰ نے  اپنے  نبی کو تو اپنے  پاس چڑھا لیا۔ وہ زندہ ہیں، اب تک باقی ہیں، قیامت کے  قریب اتریں گے ۔ جیسے  صحیح متواتر احادیث میں ہے  مسیح ہر گمراہ کو قتل کریں گے، صلیب کو توڑیں گے، خنزیروں کو قتل کریں گے، جزیہ قبول نہیں  کریں گے، اعلان کر دیں گے  کہ یا تو اسلام کو قبول کرو یا تلوار سے  مقابلہ کرو۔ پس اس آیت میں خبر دیتا ہے  کہ اس وقت تمام اہل کتاب آپ کے  ہاتھ پر ایمان قبول کریں گے  اور ایک بھی ایسا نہ رہے  گا جو اسلام کو مانے  بغیر رہ جائے  یا رہ سکے ۔ پس جسے  یہ گمراہ یہود اور یہ جاہل نصرانی مرا ہوا جانتے  ہیں  اور سولی پر چڑھایا ہوا مانتے  ہیں، یہ ان کی حقیقی موت سے  پہلے  ہی ان پر ایمان لائیں گے  اور جو کام انہوں نے  ان کی موجودگی میں کئے  ہیں  اور کریں گے  یہ ان پر قیامت کے  دن اللہ کے  سامنے  گواہی دیں گے  یعنی آسمان پر اٹھائے  جانے  کے  قبل زندگی کے  مشاہدہ کئے  ہوئے  کام اور دوبارہ کی آخری زندگی جو زمین پر گذاریں گے، اس میں ان کے  سامنے  جتنے  کام انہوں نے  کئے  وہ سب آپ کی نگاہوں کے  سامنے  ہوں گے  اور انہیں  اللہ کے  سامنے  انہیں  پیش کریں گے ۔ ہاں اس کی تفسیر میں جو دو قول اور بیان ہوئے  ہیں  وہ بھی واقعہ کے  اعتبار سے  بالکل صحیح اور درست ہیں ۔ موت کا فرشتہ آ جانے  کے  بعد احوال آخرت، سچ جھوٹ کا معائنہ ہو جاتا ہے ، اس وقت ہر شخص سچائی کو سچ کہنے  اور سمجھنے  لگتا ہے  لیکن وہ ایمان اللہ کے  نزدیک معتبر نہیں ۔ اسی سورت کے  شروع میں ہے  آیت (ولیست التوبۃ للذین یعملون السیات حتی اذا حضر احدھم الموت قال انی تبت الان) الخ، اور جگہ فرمان ہے  آیت (فلما راو باسنا قالوا امنا باللہ وحدہ) الخ، یعنی جو لوگ موت کے  آ جانے  تک برائیوں میں مشغول رہے  ان کی توبہ قبول نہیں  اور جو لوگ عذاب رب دیکھ کر ایمان لائیں، انہیں  بھی ان کا ایمان نفع نہ دے  گا۔ پس ان دونوں آیتوں کو سامنے  رکھ کر ہم کہتے  ہیں  کہ پچھلے  دو اقوال جن کی امام ابن جریر نے  تردید کی ہے  وہ ٹھیک نہیں ۔ اس لئے  کہ امام صاحب فرماتے  ہیں  اگر پچھلے  دونوں قولوں کو اس آیت کی تفسیر میں صحیح مانا جائے  تو لازم آتا ہے  کہ کسی یہودی یا نصرانی کے  اقرباء اس کے  وارث نہ ہوں، اس لئے  کہ وہ تو حضرت عیسیٰ پر اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم پر ایمان لا کر مرا اور اس کے  وارث یہود و نصاریٰ ہیں، مسلمان کا وارث کافر نہیں  ہو سکتا۔ لیکن ہم کہتے  ہیں  یہ اس وقت ہے  جب ایمان ایسے  وقت لائے  کہ اللہ کے  نزدیک معتبر ہو، نہ ایسے  وقت ایمان لانا جو بالکل بے  سود ہے ۔ ابن عباس کے  قول پر گہری نظر ڈالئے  کہ دیوار سے  گرتے  ہوئے، درندے  کے  جبڑوں میں، تلوار کے  چلتے  ہوئے  وہ ایمان لاتا ہے  تو ایسی حالت کا ایمان مطلق نفع نہیں  دے  سکتا۔ جیسے  قرآن کی مندرجہ بالا دونوں آیتیں ظاہر کر رہی ہیں  واللہ اعلم۔ میرے  خیال سے  تو یہ بات بہت صاف ہے  کہ اس آیت کی تفسیر کے  پچھلے  دونوں قول بھی معتبر مان لینے  سے  کوئی اشکال پیش نہیں  آتی۔ اپنی جگہ وہ بھی ٹھیک ہیں ۔ لیکن ہاں آیت سے  واقعی مطلب تو یہ نکلتا ہے  جو پہلا قول ہے ۔ تو اس سے  مراد یہ ہے  کہ عیسیٰ علیہ السلام آسمانوں پر زندہ موجود ہیں، قیامت کے  قریب زمین پر اتریں گے  اور یہودیوں و نصرانیوں دونوں کو جھوٹا بتائیں گے  اور جو افراط تفریط انہوں نے  کی ہے، اسے  باطل قرار دیں گے ۔ ایک طرف ملعون جماعت یہودیوں کی ہے، جنہوں نے  آپ کو آپ کی عزت سے  بہت گرا دیا اور ایسی ناپاک باتیں آپ کی شان میں کہیں  جن سے  ایک بھلا انسان نفرت کرے ۔ دوسری جانب نصرانی ہیں  جنہوں نے  آپ کے  مرتبے  کو اس قدر بڑھایا کہ جو آپ میں نہ تھا اس کے  اثبات میں اتنے  بڑھے  کہ مقام نبوت سے  مقام ربوبیت تک پہنچا دیا جس سے  اللہ کی ذات بالکل پاک ہے ۔ اب ان احادیث کو سنئے  جن میں بیان ہے  کہ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام آخر زمانے  میں قیامت کے  قریب آسمان سے  زمین پر اتریں گے  اور اللہ وحدہٗ لا شریک لہٗ کی عبادت کی طرف سب کو بلائیں گے ۔ صحیح بخاری شریف جسے  ساری امت نے  قبول کیا ہے  اس میں امام محمد بن اسماعیل بخاری علیہ رحمۃ و الرضوان کتاب ذکر انبیاء میں یہ حدیث لائے  ہیں  کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا اس کی قسم جس کے  ہاتھ میں میری جان ہے  کہ عنقریب تم میں ابن مریم نازل ہوں گے ۔ عادل منصف بن کر صلیب کو توڑیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے ۔ جزیہ ہٹا دیں گے ۔ مال اس قدر بڑھ جائے  گا کہ اسے  لینا کوئی منظور نہ کرے  گا، ایک سجدہ کر لینا دنیا اور دنیا کی سب چیزوں سے  محبوب تر ہو گا۔ اس حدیث کو بیان فرما کر راوی حدیث حضرت ابوہریرہ نے  بطور شہادت قرآنی کے  اسی آیت (وان من) کی آخر تک تلاوت کی۔ صحیح مسلم شریف میں بھی یہ حدیث ہے  اور سند سے  یہی روایت بخاری مسلم میں مروی ہے  اس میں ہے  کہ سجدہ اس وقت فقط اللہ رب العالمین کے  لئے  ہی ہو گا۔ اور اس آیت کی تلاوت میں قبل موتہ کے  بعد یہ فرمان بھی ہے  کہ قبل موت عیسیٰ بن مریم پھر اسے  حضرت ابوہریرہ کا تین مرتبہ دوہرانا بھی ہے ۔ مسند احمد کی حدیث میں ہے  حضرت عیسیٰ حج یا عمرے  پر یا دونوں پر لبیک کہیں  گے، میدان حج میں، روحاء میں ۔ یہ حدیث مسلم میں بھی ہے ۔ مسند کی اور حدیث میں ہے  عیسیٰ بن مریم اتریں گے ، خنزیر کو قتل کریں گے، صلیب کو مٹائیں گے، نماز با جماعت ہو گی اور اللہ کی راہ میں مال اس قدر کثرت سے  دیا جائے  گا کہ کوئی قبول نہ کرنے  والا نہ ملے  گا۔ خراج چھوڑ دیں گے، روحاء میں جائیں گے  اور وہاں سے  حج یا عمرہ کریں گے  یا دونوں ایک ساتھ کریں گے ۔ پھر ابوہریرہ نے  یہی آیت پڑھی لیکن آپ کے  شاگرد حضرت حنظلہ کا خیال ہے  کہ حضرت ابوہریرہ نے  فرمایا "حضرت عیسیٰ کے  انتقال سے  پہلے  آپ پر ایمان لائیں گے ۔ ” مجھے  نہیں  معلوم کہ یہ سب حدیث کے  ہی الفاظ ہیں  یا حضرت ابوہریرہ کے  اپنے ۔

۱۵۷

صحیح بخاری میں ہے  اس وقت کیا ہو گا، جب تم میں مسیح بن مریم اتریں گے  اور تمہارا امام تمہیں  میں سے  ہو گا ۔ ابو داؤد، مسند احمد وغیرہ میں ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا "انبیاء کرام علیہم السلام سب ایک باپ کے  بیٹے  بھائی کی طرح ہیں، مائیں جدا جدا اور دین ایک۔ عیسیٰ بن مریم سے  زیادہ تر نزدیک میں ہوں اس لئے  کہ میرے  اور ان کے  درمیان کوئی اور نبی نہیں، یقیناً وہ اترنے  والے  ہیں  پس تم انہیں  پہچان رکھو۔ درمیان قد ہے ، سرخ سفید رنگ ہے ۔ وہ دو گیروے  رنگ میں رنگے  ہوئے  کپڑے  اوڑھے  اور باندھے  ہوں گے، بال خشک ہونے  کے  باوجود ان کے  سر سے  قطرے  ٹپک رہے  ہوں گے، خنزیر کو قتل کریں گے، جزیہ قبول نہ کریں گے ، لوگوں کو اسلام کی طرف بلائیں گے، ان کے  زمانے  میں تمام ملتیں مٹ جائیں گی، صرف اسلام ہی اسلام رہے  گا، ان کے  زمانے  میں اللہ تعالیٰ مسیح دجال کو ہلاک کرے  گا۔ پھر زمین پر امن ہی امن ہو گا یہاں تک کہ کالے  ناگ اونٹوں کے  ساتھ، چیتے  گایوں کے  ساتھ اور بھیڑیئے  بکریوں کے  ساتھ چرتے  پھریں گے  اور بچے  سانپوں سے  کھیلیں گے، انہیں  کوئی نقصان نہ پہنچائیں گے، چالیس برس تک ٹھہریں گے، پھر فوت ہوں گے  اور مسلمان آپ کے  جنازے  کی نماز ادا کریں گے ۔ ” ابن جریر کی اسی روایت میں ہے، آپ لوگوں سے  اسلام کے  لئے  جہاد کریں گے، اس حدیث کا ایک ٹکڑا بخاری شریف میں بھی ہے  اور روایت میں ہے  "سب سے  زیادہ قریب تر حضرت عیسیٰ سے  دنیا اور آخرت میں میں ہوں ۔ ” صحیح مسلم میں ہے  "قیامت قائم نہ ہو گی، جب تک رومی اعماق یا والق میں نہ اتریں اور ان کے  مقابلہ کے  لئے  مدینہ سے  مسلمانوں کا لشکر نہ نکلے  گا، جو اس وقت تمام زمین کے  لوگوں سے  زیادہ اللہ کے  پسندیدہ بندے  ہوں گے، جب صفیں بندھ جائیں گی تو رومی کہیں  گے  تم سے  ہم لڑنا نہیں  چاہتے، ہم میں سے  جو دین بدل کر تم میں ملے  ہم ان سے  لڑنا چاہتے  ہیں  تم بیچ میں سے  ہٹ جاؤ لیکن مسلمان کہیں  گے  واللہ یہ ہو ہی نہیں  سکتا کہ ہم اپنے  ان کمزور بھائیوں کو تمہارے  حوالے  کر دیں ۔ چنانچہ لڑائی شروع ہو گی مسلمانوں کے  اس لشکر کا تہائی حصہ تو شکست کھا کر بھاگ کھڑا ہو گا، ان کی توبہ اللہ تعالیٰ ہرگز قبول نہ فرمائے  گا اور تہائی حصہ شہید ہو جائے  گا، جو اللہ کے  نزدیک سب سے  افضل شہید ہیں  لیکن آخری تہائی حصہ فتح حاصل کرے  گا اور رومیوں پر غالب آ جائے  گا، پھر یہ کسی فتنے  میں نہ پڑیں گے، قسطنطنیہ کو فتح کریں گے، ابھی تو وہ اپنی تلواریں زیتون کے  درختوں پر لٹکائے  ہوئے  مال غنیمت تقسیم کر ہی رہے  ہوں گے  جو شیطان چیخ کر کہے  گا کہ تمہارے  بال بچوں میں دجال آ گیا، اس کے  اس جھوٹ کو سچ جان کر مسلمان یہاں سے  نکل کھڑے  ہوں گے، شام میں پہنچیں گے، دشمنوں سے  جنگ آزما ہونے  کے  لئے  صفیں ٹھیک کر رہے  ہوں گے  کہ دوسری جانب نماز کی اقامت ہو گی اور حضرت عیسیٰ بن مریم نازل ہوں گے، ان کی امامت کرائیں گے، جب دشمن رب انہیں  دیکھے  گا تو اسی طرح گھلنے  لگے  گا جس طرح نمک پانی میں گھلتا ہے، اگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام اسے  یونہی چھوڑ دیں، جب بھی وہ گھلتے  گھلتے  ختم ہو جائے  لیکن اللہ تعالیٰ اسے  آپ کے  ہاتھ سے  قتل کرائے  گا اور آپ اپنے  حربے  پر اس کا خون لوگوں کو دکھائیں گے ۔ ” مسند احمد اور ابن ماجہ میں ہے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  "معراج والی رات میں نے  ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ علیہم السلام سے  ملاقات کی، آپس میں قیامت کی نسبت بات چیت ہونے  لگی، ابراہیم علیہ اسلام نے  اپنی لاعلمی ظاہر کی، اس طرح موسیٰ علیہ السلام نے  بھی، لیکن حضرت عیسیٰ نے  فرمایا اس کے  آنے  کا ٹھیک وقت تو سوائے  اللہ عزوجل کے  کوئی نہیں  جانتا، ہاں مجھ سے  میرے  رب نے  جو عہد لیا ہے  وہ یہ ہے  کہ دجال نکلے  گا اس کے  ہمراہ دو شاخیں ہوں گی، مجھے  دیکھ کر اس طرح پگھلنے  لگے  گا جس طرح سیسہ پگھلتا ہے، یہاں تک کہ پتھر اور درخت بھی بولنے  لگیں گے  کہ اے  مسلمان یہاں میرے  پیچھے  ایک کافر ہے  اور اسے  قتل کر لیں، اللہ تعالیٰ ان سب کو غارت کر دے  گا اور لوگ امن و امان کے  ساتھ اپنے  اپنے  وطن اور شہروں کو لوٹ جائیں گے، اب یاجوج ماجوج نکلیں گے، ہر طرف سے  چڑھ دوڑیں گے، تمام شہرں کو روندیں گے، جس جس چیز پر گزر ہو گا اسے  ہلاک کر دیں گے، جس پانی کے  پاس سے  گزریں گے  پی جائیں گے، لوگ پھر لوٹ کر میرے  پاس آئیں گے، میں اللہ سے  دعا کروں گا، اللہ ان سب کو ایک ساتھ فنا کر دے  گا لیکن ان کے  مردہ جسموں سے  ہوا بگڑ جائے  گی، بدبو پھیل جائے  گی، پھر مینہ برسے  گا اور اس قدر کہ ان کی تمام لاشوں کو بہا کر سمندر میں ڈال دے  گا۔ بس اس وقت قیامت کی اس طرح آمد آمد ہو گی جس طرح پورے  دن کی حاملہ عورت ہو کہ اس کے  گھر والے  نہیں  جانتے  کہ صبح کو بچہ ہو جائے  یا شام کو، رات کو پیدا ہو یا دن کو؟ ” مسند احمد میں ہے  حضرت ابونضرہ فرماتے  ہیں  ہم حضرت عثمان بن ابو العاص کے  پاس جمعہ والے  دن آئے  کہ ہم اپنا لکھا ہوا قرآن ان کے  قرآن سے  ملائیں، جب جمعہ کا وقت آیا تو آپ نے  ہم سے  فرمایا "غسل کر لو” پھر خوشبو لے  آئے  جو ہم نے  ملی، پھر ہم مسجد میں آئے  اور ایک شخص کے  پاس بیٹھ گئے  جنہوں نے  ہم سے  دجال والی حدیث بیان کی پھر حضرت عثمان بن ابوالعاص آئے، ہم کھڑے  ہو گئے، پھر سب بیٹھ گئے، آپ نے  فرمایا "میں نے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے  سنا ہے  کہ مسلمان کے  تین شہر میں جائیں گے، ایک دونوں سمندر کے  ملنے  کی جگہ پر، دوسرا حیرہ میں اور تیسرا شام میں، پھر تین گھبراہٹیں لوگوں کو ہوں گی، پھر دجال نکلے  گا، یہ پہلے  شہر کی طرف جائے  گا، وہاں کے  لوگ تین حصوں میں بٹ جائیں گے، ایک حصہ تو کہے  گا ہم اس کے  مقابلہ پر ٹھہرے  رہیں  گے  اور دیکھیں گے  کہ کیا ہوتا ہے ؟ دوسری جماعت گاؤں کے  لوگوں میں مل جائے  گی اور تیسری جماعت دوسرے  شہر میں چلی جائے  گی جو ان سے  قریب ہو گا، دجال کے  ساتھ ستر ہزار لوگ ہوں گے، جن کے  سروں پر تاج ہوں گے، ان کی اکثریت یہودیوں کی اور عورتوں کی ہو گی، یہاں کے  یہ مسلمان ایک گھاٹی میں سمٹ کر محصور ہو جائیں گے، ان کے  جانور جو چرنے  چگنے  کو گئے  ہوں گے، وہ بھی ہلاک ہو جائیں گے، اس سے  ان کے  مصائب بہت بڑھ جائیں گے  اور بھوک کے  مارے  برا حال ہو جائے  گا، یہاں تک کہ اپنی کمانوں کی تانیں سینک سینک کر کھا لیں گے، جب سخت تنگی کا عالم ہو گا تو انہیں  سمندر میں سے  آواز آئے  گی کہ لوگو تمہاری مدد آ گئی، اس آواز کو سن کر یہ لوگ خوش ہوں گے، کیونکہ آواز سے  جان لیں گے  کہ یہ کسی آسودہ شخص کی آواز ہے، عین صبح کی نماز کے  وقت حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نازل ہوں گے، ان کا امیر آپ سے  کہے  گا کہ اے  روح اللہ آگے  بڑھئے  اور نماز پڑھایئے  لیکن آپ کہیں  گے  کہ اس امت کے  بعض بعض کے  امیر ہیں، چنانچہ انہی کا امیر آگے  بڑھے  گا اور نماز پڑھائے  گا، نماز سے  فارغ ہو کر  اپنا حربہ ہاتھ میں لے  کر مسیح دجال کا رخ کریں گے، دجال آپ کو دیکھ کر سیسے  کی طرح پگھلنے  لگے  گا، آپ اس کے  سینہ پر وار کریں گے  جس سے  وہ ہلاک ہو جائے  گا اور اس کے  ساتھی شکست کھا کر بھاگ کھڑے  ہوں گے، لیکن انہیں  کہیں  امن نہیں  ملے  گا، یہاں تک کہ اگر وہ کسی درخت تلے  چھپیں گے  تو وہ درخت پکار کر کہے  گا کہ اے  مومن یہ ایک کافر میرے  پاس چھپا ہوا ہے  اور اسی طرح پتھر بھی۔ ” ابن ماجہ میں ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  اپنے  ایک خطبہ کا کم و بیش حصہ دجال کا واقعہ بیان کرنے  اور اس سے  ڈرانے  میں ہی صرف کیا، جس میں یہ بھی فرمایا کہ دنیا کی ابتداء سے  لے  کر انتہا تک کوئی فتنہ اس سے  بڑا نہیں، تمام انبیاء اپنی اپنی امتوں کو اس سے  آگاہ کرتے  رہے  ہیں، میں سب سے  آخری نبی ہوں اور تم سب سے  آخری امت ہو، وہ یقیناً تمہیں  میں آئے  گا، اگر میری موجودگی میں آ گیا تو میں آپ اس سے  نمٹ لوں گا اور اگر بعد میں آیا تو ہر شخص کو اپنے  آپ کو اس سے  بچانا پڑے  گا۔ میں اللہ تعالیٰ کو ہر مسلمان کا خلیفہ بناتا ہوں ۔ وہ شام و عراق کے  درمیان نکلے  گا، دائیں بائیں خوب گھومے  گا، لوگو اے  اللہ کے  بندو! دیکھو دیکھو تم ثابت قدم رہنا، سنو میں تمہیں  اس کی ایسی صفت بتاتا ہوں جو کسی نبی نے  اپنی امت کو نہیں  بتائی۔ وہ ابتداء میں دعویٰ کرے  گا کہ میں نبی ہوں، پس تم یاد رکھنا کہ میرے  بعد کوئی نبی نہیں، پھر وہ اس سے  بھی بڑھ جائے  گا اور کہے  گا میں اللہ ہوں، پس تم یاد رکھنا کہ اللہ کو ان آنکھوں سے  کوئی نہیں  دیکھ سکتا، ہاں مرنے  کے  بعد دیدار باری تعالیٰ ہو سکتا ہے  اور سنو وہ کانا ہو گا اور تمہارا رب کانا نہیں، اس کی دونوں آنکھوں کے  درمیان "کافر” لکھا ہو گا جسے  پڑھا لکھا اور ان پڑھ غرض ہر ایمان دار پڑھ لے  گا۔ اس کے  ساتھ آگ ہو گی اور باغ ہو گا اس کی آگ دراصل جنت ہو گی اور اس کا باغ دراصل جہنم ہو گا، سنو تم میں سے  جسے  وہ آگ میں ڈالے، وہ اللہ سے  فریاد رسی چاہے  اور سورہ کہف کی ابتدائی آیتیں پڑھے، اس کی وہ آگ اس پر ٹھنڈک اور سلامتی بن جائے  گی جیسے  کہ خلیل اللہ پر نمرود کی آگ ہو گئی، اس کا ایک فتنہ یہ بھی ہو گا کہ وہ ایک اعرابی سے  کہے  گا کہ اگر میں تیرے  مرے  ہوئے  باپ کو زندہ کر دوں تو تو مجھے  رب مان لے  گا وہ اقرار کرے  گا، اتنے  میں دو شیطان اسکی ماں اور باپ کی شکل میں ظاہر ہوں گے  اور ان سے  کہیں  گے  بیٹے  یہی تیرا رب ہے  تو اسے  مان لے، اس کا ایک فتنہ یہ بھی ہو گا کہ وہ ایک شخص پر مسلط کر دیا جائے  گا اسے  آرے  سے  چروا کر دو ٹکڑے  کروا دے  گا، پھر لوگوں سے  کہے  گا میرے  اس بندے  کو دیکھنا اب میں اسے  زندہ کر دوں گا، لیکن پھر بھی یہی کہے  گا کہ اس کا رب میرے  سوا اور ہے، چنانچہ یہ اسے  اٹھا بیٹھائے  گا اور یہ خبیث اس سے  پوچھے  گا کہ تیرا رب کون ہے ؟ وہ جواب دے  گا میرا رب اللہ ہے  اور تو اللہ کا دشمن دجال ہے ۔ اللہ کی قسم اب تو مجھے  پہلے  سے  بھی بہت زیادہ یقین ہو گیا۔ دوسری سند سے  مروی ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا "یہ مومن میری تمام امت سے  زیادہ بلند درجہ کا جنتی ہو گا۔ ” حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے  ہیں  اس حدیث کو سن کر ہمارا خیال تھا کہ یہ شخص حضرت عمر بن خطاب ہی ہوں گے  آپ کی شہادت تک ہمارا یہی خیال رہا، حضور صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  اس کا ایک فتنہ یہ بھی ہو گا کہ وہ آسمان کو پانی برسانے  کا حکم دے  گا اور آسمان سے  بارش ہو گی، وہ زمین کو پیداوار اگانے  کا حکم دے  گا اور زمین سے  پیداوار نکلے  گی، اس کا ایک فتنہ یہ بھی ہو گا کہ وہ ایک قبیلے  کے  پاس جائے  گا وہ اسے  نہ مانیں گے، اسی وقت ان کی تمام چیزیں برباد اور ہلاک ہو جائیں گی، ایک اور قبیلے  کے  پاس جائے  گا جو اسے  خدا مان لے  گا، اسی وقت اس کے  حکم سے  ان پر آسمان سے  بارش برسے  گی اور زمین پھل اور کھیتی اگائے  گی، ان کے  جانور پہلے  سے  زیادہ موٹے  تازے  اور دودھ والے  ہو جائیں گے ۔ سوائے  مکہ اور مدینہ کے  تمام کا گشت کرے  گا، ان کے  جانور پہلے  سے  زیادہ موٹے  تازے  اور دودھ والے  ہو جائیں گے ۔ سوائے  مکہ اور مدینہ کے  تمام زمین کا گشت کرے  گا، جب مدینہ کا رخ کرے  گا تو یہاں ہر ہر راہ پر فرشتوں کو کھلی تلواریں لئے  ہوئے  پائے  گا تو ضریب کی انتہائی حد پر ضریب احمر کے  پاس ٹھہر جائے  گا، پھر مدینے  میں تین بھونچال آئیں گے، اس وجہ سے  جتنے  منافق مرد اور جس قدر منافقہ عورتیں ہوں گی، سب مدینہ سے  نکل کر اس کے  لشکر میں مل جائیں گے  اور مدینہ ان گندے  لوگوں کو اس طرح اپنے  میں سے  دور پھینک دے  گا جس طرح بھٹی لوہے  کے  میل کچیل کو لاگ کر دیتی ہے، اس دن کا نام یوم الخلاص ہو گا۔ ” ام شریک رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے  دریافت کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اس دن عرب کہاں ہوں گے ؟ فرمایا اولاً تو ہوں گے  ہی بہت کم اور اکثریت ان کی بیت المقدس میں ہو گی، ان کا امام پچھلے  پیروں پیچھے  ہٹے  گا تا کہ آپ آگے  بڑھ کر امامت کرائیں لیکن آپ اس کی کمر پر ہاتھ رکھ کر فرمائیں گے  کہ آگے  بڑھو اور نماز پڑھاؤ، اقامت تمہارے  لئے  کی گی ہے  پس ان کا امام ہی نماز پڑھائے  گا، فارغ ہو کر آپ فرمائیں گے، دروازہ کھول دو، پس کھول دیا جائے  گا، ادھر دجال ستر ہزار یہودیوں کا لشکر لئے  ہوئے  موجود ہو گا، جن کے  سر پر تاج اور جن کی تلواروں پر سونا ہو گا، دجال آپ کو دیکھ کر اس طرح گھلنے  لگے  گا جس طرح نمک پانی میں گھلتا ہے  اور ایک دم پیٹھ پھیر کر بھاگنا شروع کر دے  گا لیکن آپ فرمائیں گے  اللہ تعالیٰ نے  یہ فیصلہ کر دیا ہے  کہ تو میرے  ہاتھ سے  ایک ضرب کھائے  تو اسے  ٹال نہیں  سکتا۔ چنانچہ آپ اسے  مشرقی باب لد کے  پاس پکڑ لیں گے  اور وہیں  اسے  قتل کریں گے، اب یہودی بد حواسی سے  منتشر ہو کر بھاگیں گے  لیکن انہیں  کہیں  سر چھپانے  کو جگہ نہ ملے  گی، ہر پتھر ہر درخت ہر دیوار اور ہر جانور بولتا ہو گا کہ اے  مسلمان یہاں یہودی ہے، آ اسے  مار ڈال، ہاں ببول کا درخت یہودیوں کا درخت ہے  یہ نہیں  بولے  گا۔ ” حضور صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  اس کا رہنا چالیس سال تک ہو گا، سال آدھے  سال کے  برابر اور سال مہینہ بھر جیسا اور مہینہ جمعہ جیسا اور باقی دن مثل شرارہ کے ۔

۱۵۸

صبح ہی ایک شخص شہر کے  ایک دروازے  سے  چلے  گا، ابھی دوسرے  دروازے  تک نہیں  پہنچا تو شام ہو جائے  گی۔ لوگوں نے  دریافت کیا کہ یا رسول اللہ پھر ان چھوٹے  دنوں میں ہم نماز کیسے  پڑھیں گے ؟ آپ نے  فرمایا اندازہ کر لیا کرو جیسے  ان لمبے  دنوں میں اندازہ سے  پڑھا کرتے  تھے ۔ حضور صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  پس عیسیٰ بن مریم میری امت میں حاکم ہوں گے، عادل ہوں گے، امام ہوں گے، با انصاف ہوں گے، صلیب کو توڑیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے، جزیہ کو ہٹا دیں گے  صدقہ چھوڑ دیا جائے  گا پس بکری اور اونٹ پر کوشش نہ کی جائے  گی، حسد اور بغض بالکل جاتا رہے  گا، ہر زہریلے  جانور کا زہر ہٹا دیا جائے  گا، بچے  اپنی انگلی سانپ کے  منہ میں ڈالیں گے  لیکن وہ انہیں  کوئی ضرر نہیں  پہنچائے  گا، شیروں سے  لڑکے  کھیلیں گے  نقصان کچھ نہ ہو گا، بھیڑئے  بکریوں کے  گلے  میں اس طرح پھریں گے  جیسے  رکھوالا کتا ہو تمام زمین اسلام اور اصلاح سے  اس طرح بھر جائے  گی جیسے  کوئی برتن پانی سے  لبالب بھرا ہوا ہو، سب کا کلمہ ایک ہو جائے  گا، اللہ کے  سوا کسی کی عبادت نہ ہو گی، لڑائی اور جنگ بالکل موقف ہو جائے  گی، قریش اپنا ملک سلب کر لیں گے ، زمین مثل سفید چاندی کے  منور ہو جائے  گی اور جیسی برکتیں زمانہ آدم میں تھیں لوٹ آئیں گی، ایک جماعت کو ایک انگور کا خوشہ پیٹ بھرنے  کے  لئے  کافی ہو گا، ایک انار اتنا ہو گا کہ ایک جماعت کھائی اور سیر ہو جائے  بیل اتنی اتنی قیمت پر ملے  گا اور گھوڑا چند درہموں پر ملے  گا۔ لوگوں نے  پوچھا اس کی قیمت گر جانے  کی کیا وجہ؟ فرمایا اس لئے  کہ لڑائیوں میں اس کی سواری بالکل نہ لی جائے  گی۔ دریافت کیا گیا بیل کی قیمت بڑھ جانے  کی کیا وجہ ہے ؟ فرمایا اس لئے  کہ تمام زمین پر کھیتیاں ہونی شروع ہو جائیں گی۔ دجال کے  آنے  سے  تین سال پیشتر سے  سخت قحط سالی ہو گی، پہلے  سال بارش کا تیسرا حصہ بحکم الٰہی روک لیا جائے  گا اور زمین کی پیداوار کا بھی تیسرا حصہ کم ہو جائے  گا، پھر دوسرے  سال اللہ آسمان کو حکم دے  گا کہ بارش کی دو تہائیاں روک لے  اور یہی حکم زمین کو اپنی پیداوار کی دو تہائیاں کم کر دے، تیسرے  سال آسمان بارش کا ایک قطرہ نہ برسے  گا، نہ زمین سے  کوئی روئیدگی پیدا ہو گی، تمام جانور اس قحط سے  ہلاک ہو جائیں گے  مگر جسے  اللہ چاہے ۔ آپ سے  پوچھا گیا کہ پھر اس وقت لوگ زندہ کیسے  رہ جائیں گے، آپ نے  فرمایا "ان کی غذا کے  قائم مقام اس وقت ان کا لا الہ الا اللہ کہنا اور اللہ اکبر کہنا اور سبحان اللہ کہنا اور الحمد اللہ کہنا ہو گا۔ ” امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے  ہیں  میرے  استاد نے  اپنے  استاد سے  سنا وہ فرماتے  تھے  یہ حدیث اس قابل ہے  کہ بچوں کے  استاد اسے  بچوں کو بھی سکھا دیں بلکہ لکھوائیں تاکہ انہیں  بھی یاد رہے  یہ حدیث اس سند سے  ہے  تو غریب لیکن اس کے  بعض حصوں کی شواہد دوسری حدیثیں ہیں ۔ اسی حدیث جیسی ایک حدیث نواس بن سمعان عنہ سے  مروی ہے  اسے  بھی ہم یہاں ذکر کرتے  ہیں "صحیح مسلم شریف میں ہے  ایک دن صبح کو آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے  دجال کا ذکر کیا اور اس طرح اسے  واضح بیان فرمایا کیا کہ ہم سمجھے، کہیں  مدینہ کے  نخلستان میں وہ موجود نہ ہو پھر جب ہم لوٹ کر آپ کی طرف آئے  تو ہمارے  چہروں سے  آپ نے  جان لیا اور دریافت فرمایا کہ کیا بات ہے ؟ ہم نے  دل کی بات کہہ دی تو آپ نے  فرمایا ! دجال کے  علاوہ مجھے  تو تم سے  اس سے  بھی بڑا خوف ہے، اگر وہ میری موجودگی میں نکلا تو میں آپ اس سے  سمجھ لوں گا اور اگر وہ میرے  بعد آیا تو ہر مسلمان اس سے  آپ بھگت لے  گا، اگر وہ میری موجودگی میں نکلا تو میں آپ اس سے  سمجھ لوں گا اور اگر وہ میرے  بعد آیا تو ہر مسلمان اس سے  آپ بھگت لے  گا، میں اپنا خلیفہ ہر مسلمان پر اللہ کو بناتا ہوں، وہ جوان ہو گا، آنکھ اس کی ابھری ہوئی ہو گی، بس یوں سمجھ لو کہ عبد العزیٰ بن قطن جیسا ہو گا، تم میں جو اسے  دیکھے  اسے  چاہئے  کہ سورہ کہف کی شروع کی آیتیں پڑھے  وہ شام و عراق کے  درمیانی گوشے  سے  نکلے  گا اور دائیں بائیں گشت کرے  گا، اے  اللہ کے  بندو! خوب ثابت قدم رہنا، ہم نے  پوچھا حضور صلی اللہ علیہ و سلم وہ رہے  گا کتنی مدت؟ آپ نے  فرمایا چالیس دن، ایک دن سال کے  برابر، ایک دن ایک مہینے  کے  برابر، ایک دن جمعہ کے  برابر اور باقی دن تمہارے  معمولی دنوں جیسے، پھر ہم نے  دریافت کیا کہ جو دن سال بھر کے  برابر ہو گا، کیا اس میں ایک ہی دن کی نماز کافی ہوں گی؟ آپ نے  فرمایا نہیں  بلکہ اندازہ کر لو اور نماز ادا کر لو، ہم نے  پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ! اس کی رفتار کی سرعت کیسی ہو گی؟ فرمایا ایسی جیسے  بادل ہواؤں سے  بھاگتے  ہیں ۔ ایک قوم کو پانی طرف بلائے  گا وہ مان لیں گے  تو آسمان سے  ان پر بارش برسے  گی، زمین سے  کھیتی اور پھل اگیں گے، ان کے  جانور ترو تازہ اور زیادہ دودھ والے  ہو جائیں گے، ایک قوم کے  پاس جائے  گا جو اسے  جھٹلائے  گی اور اس کا انکار کر دے  گی، یہ وہاں سے  لوٹے  گا تو ان کے  ہاتھ میں کچھ نہ رہے  گا وہ بنجر زمین پر کھڑے  ہو کر حکم دے  گا کہ اے  زمین کے  خزانو نکل آؤ تو وہ سب نکل آئیں گے  اور شہد کی مکھیوں کی طرح اس کے  پیچھے  پیچھے  پھریں گے ۔ یہ ایک نوجوان کو بلائے  گا اور اسے  قتل کرے  گا اس کے  ٹھیک دو ٹکڑے  کر کے  اتنی اتنی دور ڈال دے  گا جو کسی تیر کی کمان سے  نکلے  ہوئے  دوری ہو، پھر اسے  آواز دے  گا تو وہ زندہ ہو کر ہنستا ہوا اس کے  پاس آ جائے  گا۔ اب اللہ تعالیٰ مسیح بن مریم علیہ السلام کو بھیجے  گا اور وہ دمشق کے  سفید شرقی مینارے  کے  پاس دو چادریں اوڑھے  دو فرشتوں کے  پروں پر بازو رکھے  ہوئے  اتریں گے، جب سر جھکائیں گے  تو قطرے  ٹپکیں گے  اور جب اٹھائیں گے  تو مثل موتیوں کے  وہ قطرے  لڑھکیں گے، جس کافر تک ان کا سانس پہنچ جائے  وہ مر جائے  گا اور آپ کا سانس وہاں تک پہنچے  گا جہاں تک نگاہ پہنچے، آپ دجال کا پیچھا کریں گے  اور باب لد کے  پاس اسے  پا کر قتل کریں گے، پھر ان لوگوں کے  پاس آئیں گے ، جنہیں  اللہ نے  اسے  فتنے  سے  بچایا ہو گا، ان کے  چہروں پر ہاتھ پھیریں گے  اور جنت کے  درجنوں کی انہیں  خبر دیں گے، اب اللہ کی طرف سے  حضرت عیسیٰ کے  پاس وحی آئے  گی کہ میں اپنے  ایسے  بندوں کو بھیجتا ہوں جن کا مقابلہ کوئی نہیں  کر سکتا تم میرے  ان خاص بندوں کو طور کی طرف لے  جاؤ، پھر یاجوج، ماجوج نکلیں گے  اور وہ ہر طرف سے  کودتے  پھاندتے  آ جائیں گے، بحیرہ طبریہ پر ان کا پہلا گروہ آئے  گا اور اس کا سارا پانی پی جائے  گا، جب ان کے  بعد ہی دوسرا گروہ آئے  گا تو وہ اسے  ایسا سوکھا ہوا پائے  گا کہ وہ کہیں  گے  شاید یہاں کبھی پانی نہیں  ہو گا؟ حضرت عیسیٰ اور آپ کے  ساتھی مومن وہاں اس قدر محصور رہیں  گے  کہ ایک بیل کا سرا نہیں  اس سے  بھی اچھا لگے  جیسے  تمہیں  آج ایک سو دینار محبوب ہیں، اب آپ اور مومن اللہ سے  دعائیں اور التجائیں کریں گے، اللہ ان پر گردن کی گلٹی کی بیماری بھیج دے  گا، جس میں سارے  کے  سارے  ایک ساتھ ایک دم میں فنا ہو جائیں گے، پھر حضرت عیسیٰ اور آپ کے  ساتھی زمین پر اتریں گے  مگر زمین پر بالشت بھر بھی ایسی نہ پائیں گے  جو ان کی لاشوں سے  اور بدبو سے  خالی ہو، پھر اللہ تعالیٰ سے  دعائیں اور التجائیں کریں گے  تو بختی اونٹوں کی گردنوں کے  برابر ایک قسم کے  پرند اللہ تعالیٰ بھیجے  گا جو ان کی لاشوں کو اٹھا کر جہاں اللہ چاہے  ڈال آئیں گے، پھر بارش ہو گی، جس سے  تمام زمین دھل دھلا کر ہتھیلی جیسی صاف ہو جائے  گی، پھر زمین کو حکم ہو گا کہ اپنے  پھل نکال اور اپنی برکتیں لوٹا، اس دن ایک انار ایک جماعت کو کافی ہو گا اور وہ سب اس کے  چھلکے  تلے  آرام حاصل کر سکیں گے، ایک اونٹنی کا دودھ ایک پورے  قبیلے  سے  نہیں  پیا جائے  گا، پھر پروردگار عالم ایک لطیف اور پاکیزہ ہوا چلائے  گا جو تمام ایماندار مردوں عورتوں کی بغل تلے  سے  نکل جائے  گی اور ساتھ ہی ان کی روح بھی پرواز کر جائے  گی اور بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے  جو آپس میں گدھوں کی طرح دھینگا مشتی میں مشغول ہو جائیں گے  ان پر قیامت قائم ہو گی۔ مسند احمد میں بھی ایک ایسی ہی حدیث ہے  اسے  ہم سورہ انبیاء کی آیت (حتی اذا فتحت یاجوج وماجوج) الخ، کی تفسیر میں بیان کریں گے  انشاء اللہ تعالیٰ۔

۱۵۹

صحیح مسلم میں ہے  کہ ایک شخص حضرت عبد اللہ بن عمرو کے  پاس آیا اور کہا کہ یہ کیا بات ہے  جو مجھے  پہنچی ہے  کہ آپ فرماتے  ہیں  قیامت یہاں یہاں تک آ جائے  گی آپ نے  سبحان اللہ یا لا الہ الا اللہ کہہ کر فرمایا میرا تو اب جی چاہتا ہے  کہ تمہیں  اب کوئی حدیث ہی نہ سناؤں، میں نے  تو یہ کہا تھا کہ کچھ زمانے  کے  بعد تم بڑے  بڑے  امر دیکھو گے، بیت اللہ جلا دیا جائے  گا اور یہ ہو گا وہ ہو گا وغیرہ۔ پھر فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے  کہ دجال نکلے  گا اور میری امت میں چالیس تک ٹھہرے  گا، مجھے  نہیں  معلوم کہ چالیس دن یا چالیس مہینے  یا چالیس سال۔ پھر اللہ تعالیٰ عیسیٰ بن مریم کو بھیجے  گا، آپ کی صورت مثل حضرت عروہ بن مسعود کے  ہے ۔ آپ اسے  تلاش کر کے  قتل کریں گے  پھر سات سال تک لوگ اسی طرح رہیں  گے  کہ وہ بھی کچھ عداوت ہو گی، پھر ٹھنڈی ہوا شام کی طرف سے  چلے  گی اور سب ایمان والوں کو فوت کر دے  گی، جس کے  دل میں ایک ذرے  برابر بھی بھلائی یا ایمان ہو گا اگرچہ وہ کسی پہاڑ کے  غار میں ہو وہ بھی فوت ہو جائے  گا، پھر بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے  جو پرندوں جیسے  ہلکے  اور درندوں جیسے  دماغوں والے  ہوں گے، اچھائی برائی کی کی کوئی تمیز ان میں نہ ہو گی، شیطان ان کے  پاس انسانی صورت میں آ کر انہیں  بت پرستی کی طرف مائل کرے  گا لیکن ان کی اس حالت میں بھی ان کی روزی کے  دوازے  ان پر کھلے  ہوں گے  اور زندگی بہ آرام گزر رہی ہو گی، پھر صور پھونکا جائے  گا، جس سے  لوگ گرنے  مرنے  لگیں گے، ایک شخص جو اپنے  اونٹوں کو پانی پلانے  کے  لئے  ان کا حوض ٹھیک کر رہا ہو گا، سب سے  پہلے  صور کی آواز اس کے  کان میں پڑے  گی، جس سے  یہ اور تمام اور لوگ بیہوش ہو جائیں گے ۔ غرض سب کچھ فنا ہو چکنے  کے  بعد اللہ تعالیٰ مینہ برسائے  گا، جو مثل شبنم کے  یا مثل سائے  کے  ہو گا، اس سے  دوبارہ جسم پیدا ہوں گے  پھر دوسرا صور پھونکا جائے  گا، سب کے  سب جی اٹھیں گے، پھر کہا جائے  گا لوگو اپنے  رب کی طرف چلو، انہیں  ٹھہرا کر ان سے  سوال کیا جائے  گا پھر فرمایا جائے  گا جہنم کا حصہ نکالو، پوچھا جائے  گا کتنوں سے  کتنے ؟ جواب ملے  گا ہر ہزار میں سے  نو سو ننانوے، یہ دن ہے  جو بچوں کو بوڑھا بنا دے  گا اور یہی دن ہے  جس میں پنڈلی کھولی جائے  گی۔ مسند احمد میں ہے  ابن مریم باب لد کے  پاس یا لد کی جانب مسیح دجال کو قتل کریں گے ۔ ترمذی میں باب لد ہے  اور یہ حدیث صحیح ہے ۔ اس کے  بعد امام ترمذی نے  چند اور صحابہ کے  نام بھی لئے  ہیں  کہ ان سے  بھی اس باب کی حدیثیں مروی ہیں  تو اس سے  مراد وہ حدیثیں ہیں  جن میں دجال کا مسیح علیہا لسلام کے  ہاتھ سے  قتل ہونا مذکور ہے ۔ صرف دجال کے  ذکر کی حدیثیں تو بے  شمار ہیں، جنہیں  جمع کرنا سخت دشوار ہے ۔ مسند میں ہے  کہ عرفے  سے  آتے  ہوئے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم اپنے  صحابہ کے  ایک مجمع کے  پاس سے  گزرے  اس وقت وہاں قیامت کے  ذکر افکار ہو رہے  تھے  تو آپ نے  فرمایا جب تک دس باتیں نہ ہولیں، قیامت قائم نہ ہو گی، آفتاب کا مغرب کی جانب سے  نکلنا، دھوئیں کا آنا، دابۃ الارض کا نکلنا، یاجوج ماجوج کا آنا، عیسیٰ بن مریم کا نازل ہونا، دجال کا آنا، تین جگہ زمین کا دھنس جانا، شرق میں، غرب میں اور جزیرہ عرب میں اور عدن سے  ایک آگ کا نکلنا جو لوگوں کو ہنکا کر ایک جگہ کر دے  گی وہ شب باشی بھی انہی کے  ساتھ کریں گے  اور جب دوپہر کو وہ آرام کریں گے  یہ آگ ان کے  ساتھ ٹھہری رہے  گی۔ یہ حدیث مسلم اور سنن میں بھی ہے  اور حضرت حذیفہ بن اسید غفاری سے  موقوفاً یہی مروی ہے  واللہ اعلم۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی یہ متواتر حدیثیں جو حضرت ابوہریرہ حضرت ابن مسعود حضرت عثمان بن ابوالعاص، حضرت ابو امامہ، حضرت نواس بن سمعان، حضرت عبد اللہ بن  عمرو حضرت عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوں گے، ساتھ ہی ان میں یہ بھی بیان ہے  کہ کس طرح اتریں گے  اور کہاں اتریں گے  اور کس وقت اتریں گے ؟ یعنی صبح کی نماز کی اقامت کے  وقت شام کے  شہر دمشق کے  شرقی مینارہ پر آپ اتریں گے ۔ اس زمانہ میں یعنی سن سات سو اکتالیس میں جامع اموی کا مینارہ سفید پتھر سے  بہت مضبوط بنایا گیا ہے، اس لئے  کہ آگ کے  شعلہ سے  یہ جل گیا ہے  آگ لگانے  والے  غالباً ملعون عیسائی تھے  کیا عجب کہ یہی وہ مینارہ ہو جس پر مسیح بن مریم علیہ السلام نازل ہوں گے  اور خنزیروں کو قتل کریں گے، صلیبوں کو توڑ دیں گے، جزیئے  کو ہٹا دیں گے  اور سوائے  دین اسلام کے  اور کوئی دین قبول نہ فرمائیں گے ۔ جیسے  کہ بخاری و مسلم کی حدیثیں گزر چکیں، جن میں پیغمبر صادق و مصدق علیہ السلام نے  یہ خبر دی ہے  اور اسے  ثابت بتایا ہے ۔ یہ وہ وقت ہو گا جبکہ تمام شک شبے  ہٹ جائیں گے، اور لوگ حضرت عیسیٰ کی پیروی کے  ماتحت اسلام قبول کر لیں گے ۔ جیسے  اس آیت میں ہے  اور جیسے  فرمان ہے  آیت (وانہ لعلم للساعتہ) اور ایک قرات میں (لعلم) ہے ۔ یعنی جناب مسیح قیامت کا ایک زبردست نشان ہے، یعنی قرب قیامت کا اس لئے  کہ آپ دجال کے  آ چکنے  کے  بعد تشریف لائیں گے  اور اسے  قتل کریں گے ۔ جیسے  کہ صحیح حدیث میں ہے  کہ اللہ تعالیٰ نے  کوئی بیماری ایسی نہیں  پیدا کی جس کا علاج نہ مہیا کیا ہو، آپ ہی کے  وقت میں یاجوج ماجوج نکلیں گے، جنہیں  اللہ تعالیٰ آپ کی دعا کی برکت سے  ہلاک کرے  گا۔ قرآن کریم ان کے  نکلنے  کی خبر بھی دیتا ہے، فرمان ہے  آیت (حتی اذا فتحت یاجوج وماجوج وھم من کل حدب ینسلون واقترب الوعد الحق) یعنی ان کا نکلنا بھی قرب قیامت کی دلیل ہے ۔

اب حضرت عیسیٰ کی صفتیں ملاحظہ ہوں ۔ پہلے  کی دو احادیث میں بھی آپ کی صفت گزر چکی ہے، بخاری مسلم میں ہے  کہ لیلۃ المعراج میں میں نے  حضرت موسیٰ سے  ملاقات کی وہ درمیانہ قد صاف بالوں والے  ہیں، جیسی شنوہ قبیلے  کے  لوگ ہوتے  ہیں  اور حضرت عیسیٰ سے  بھی ملاقات کی، وہ سرخ رنگ میانہ قد ہیں  ایسا معلوم ہوتا ہے  گویا ابھی حمام سے  نکلے  ہیں، حضرت ابراہیم کو بھی میں نے  دیکھا بس وہ بالکل مجھ جیسے  تھے ۔ بخاری کی اور روایت میں ہے  "حضرت عیسیٰ سرخ رنگ، گھنگریالے  بالوں والے، چوڑے  چکلے  سینے  والے  تھے، حضرت موسیٰ گندمی رنگ کے  جسم اور سیدھے  بالوں والے  تھے، جیسے  زط کے  لوگ ہوتے  ہیں ، اسی طرح آپ نے  دجال کی شکل و صورت بھی بیان فرما دی ہے  کہ اس کی داہنی آنکھ کافی ہو گی، جیسے  پھولا ہوا انگور، آپ فرماتے  ہیں  مجھے  کعبہ کے  پاس خواب میں دکھلایا گیا کہ ایک بہت گندمی رنگ والے  آدمی جن کے  سر کے  پٹھے  دونوں کندھوں تک تھے، صاف بالوں والے  جن کے  سر سے  پانی کے  قطرے  ٹپک رہے  تھے، دو شخصوں کے  کندھوں پر ہاتھ رکھے  طواف کر رہے  ہیں، میں نے  پوچھا یہ کون ہیں ؟ تو مجھے  بتلایا گیا کہ یہ مسیح بن مریم ہیں، میں نے  ان کے  پیچھے  ہی ایک شخص کو دیکھا جس کی داہنی آنکھ کافی تھی، ابن قطن سے  بہت ملتا جلتا تھا، سخت الجھے  ہوئے  بال تھے، وہ بھی دو شخصوں کے  کندھوں پر ہاتھ رکھے  بیت اللہ کا طواف کر رہا ہے، میں نے  کہا یہ کون یہ؟ کہا گیا یہ مسیح دجال ہے ۔ بخاری کی اور روایت میں حضرت عبد اللہ سے  مروی ہے  کہ اللہ کی قسم حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  حضرت عیسیٰ کو سرخ رنگ نہیں  بتایا بلکہ آپ نے  گندمی رنگ بتایا ہے، پھر اوپر والی پوری حدیث ہے ۔ حضرت زہری فرماتے  ہیں  ابن قطن قبیلہ خزاعہ کا ایک شخص تھا، جو جاہلیت میں مر چکا تھا۔ وہ حدیث بھی گزر چکی جس میں یہ بیان ہے  کہ جناب مسیح علیہ السلام اپنے  نزول کے  بعد چالیس سال یہاں رہیں  گے  پھر فوت ہوں گے  اور مسلمان آپ کے  جنازے  کی نماز ادا کریں گے ۔ ہاں مسلم کی ایک حدیث میں ہے  کہ آپ یہاں سال ہا سال رہیں  گے، تو ممکن ہے  کہ چالیس سال کا فرمان اس مدت سمیت کا ہو جو آپ نے  دنیا میں اپنے  آسمانوں پر اٹھائے  جانے ے  پہلے  گذاری ہے ۔ جس وقت آپ اٹھائے  گئے  اس وقت آپ کی عمر تینتیس سال کی تھی اور سات سال اب آخر زمانے  کے  تو پورے  چالیس سال ہو گئے ۔ واللہ اعلم (ابن عسا کر) بعض کا قول ہے  کہ جب آپ آسمانوں پر چڑھائے  گئے  اس وقت آپ کی عمر ڈیڑھ سال کی تھی، یہ بالکل فضول سا قول ہے، ہاں حافظ ابو القاسم رحمۃ اللہ علیہ نے  اپنی تاریخ میں بعض سلف سے  یہ بھی لکھا ہے  کہ آنحضور صلی اللہ علیہ و سلم کے  حجرے  میں آپ کے  ساتھ دفن کئے  جائیں گے  واللہ اعلم۔ پھر ارشاد ہے  کہ یہ قیامت کے  دن ان پر گواہ ہوں گے  یعنی اس بات کے  کہ اللہ کی رسالت آپ نے  انہیں  پہنچا دی تھی اور خود آپ نے  اللہ کی عبودیت کا اقرار کیا تھا، جیسے  سورہ مائدہ کے  آخر میں آیت (واذ قال اللہ) سے  (الحکیم) تک ہے  یعنی آپ کی گواہی کا وہاں ذکر ہے  اور اللہ کے  سوال کا۔

۱۶۰

یہودیوں کے  خود ساختہ حلال و حرام

 اس آیت کے  دو مطلب ہو سکتے  ہیں  ایک تو یہ کہ حرام کام ان کا مقدر تھا یعنی اللہ کی طرف سے  لکھا جا چکا تھا کہ یہ لوگ اپنی کتاب کو بدل دیں، اس میں تحریف کر لیں اور حلال چیزوں کو اپنے  اوپر حرام ٹھہرا لیں، صرف اپنے  تشدد اور اپنی سخت گیری کی وجہ سے، دوسرا یہ کہ یہ حرمت شرعی ہے  یعنی نزول تورات سے  پہلے  جو بعض چیزیں ان پر حلال تھیں، توراۃ کے  اترنے  کے  وقت ان کی بعض بدکاریوں کی وجہ سے  وہ حرام قرار دے  دی گئیں جیسے  فرمان ہے  آیت (کل الطعام کان حلا لبنی اسرائیل) الخ، یعنی اونٹ کا گوشت اور دودھ جو حضرت اسرائیل نے  اپنے  اوپر حرام کر لیا تھا، اس کے  سوا تمام طعام بنی اسرائیل کے  لئے  حلال تھے  پھر توراۃ میں ان پر بعض چیزیں حرام کی گئیں، جیسے  سورہ انعام میں فرمایا آیت (وعلی الذین ھادوا حرمنا) الخ، یہودیوں پر ہم نے  ہر ناخن دار جانور حرام کر دیا اور گائے  بکری کی چربی بھی جو الگ تھلگ ہو، ہم نے  ان پر حرام قرار دے  دی، یہ اس لئے  کہ یہ باغی، طاغی، مخالف رسول اور اختلاف کرنے  والے  لوگ تھے  پہلے  یہاں بھی یہی بیان ہو رہا ہے  کہ ان کے  ظلم و زیادتی کے  سبب وہ خود اللہ کے  راستہ سے  الگ ہو کر اور دوسروں کو بھی بہکانے  کے  باعث (جو ان کی پرانی عادت تھی) رسولوں کے  دشمن بن جاتے  تھے ۔ انہیں  قتل کر ڈالتے  تھے، انہیں  جھٹلاتے  تھے، ان کا مقابلہ کرتے  تھے  اور طرح طرح کے  حیلے  کر کے  سود خوری کرتے  تھے  جو محض حرام تھی اور بھی جس طرح بن پڑتا لوگوں کے  مال غصب کرنے  کی تاک میں لگے  رہتے  اور اس بات کو جانتے  ہوئے  کہ اللہ نے  یہ کام حرام کئے  ہیں  جرات سے  انہیں  کر گزرے  تھے، اس وجہ سے  ان پر بعض حلال چیزیں بھی ہم نے  حرام کر دیں، ان کفار کے  لئے  درد ناک عذاب تیار ہیں ۔ ان میں جو سچے  دین والے  اور پختہ علم والے  ہیں، اس جملے  کی تفسیر سورہ آل عمران میں گزر چکی ہے  اور جو با ایمان ہیں  وہ تو قرآن کو اور تمام پہلی کتابوں کو مانتے  ہیں، حضرت ابن عباس فرماتے  ہیں  اس سے  مراد حضرت عبد اللہ بن سلام، حضرت ثعلبہ بن سعید، زید بن سعید، حضرت اسید بن عبید رضی اللہ عنہم ہیں، جو اسلام قبول کر چکے  تھے  اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی نبوت کو مان چکے  تھے  آگے  کا جملہ آیت (والمقیمین الصلوٰۃ) تمام ائمہ کے  قرآن میں اور ابی بن کعب کے  مصحف میں اسی طرح ہے  لیکن بقول علامہ ابن جریر ابن مسعود کے  صحیفہ میں آیت (والمقیمون الصلوٰۃ) ہے ۔ صحیح قرأت اگلی ہے  جن بعض لوگوں نے  اسے  کتابت کی غلطی بتایا ہے  ان کا قول غلط ہے ۔ بعض تو کہتے  ہیں  اس کی نصبی حالت مدح کی وجہ سے  ہے، جیسے  آیت (والموفون بعھدھم اذا عاھدوا والصابرین) الخ، میں ہے  اور کلام عرب میں اور شعروں میں برابر یہ قاعدہ موجود پایا جاتا ہے ۔ بعض کہتے  ہیں  یہ عطف ہے  اگلے  جملے  پر یعنی آیت (بما انزل الیک وما انزل من قبلک) پر یعنی وہ اس پر بھی ایمان لاتے  ہیں  اور نماز قائم کرنے  پر بھی ان کا ایمان ہے  یعنی اسے  واجب و برحق مانتے  ہیں، یا یہ مطلب ہے  کہ اس سے  مراد فرشتے  ہیں  یعنی ان کا قرآن پر اور الہامی کتابوں پر اور فرشتوں پر ایمان ہے ۔ امام ابن جریر اسی کو پسند فرماتے  ہیں  لیکن اس میں تامل کی ضرورت ہے  واللہ اعلم، اور زکوٰۃ ادا کرنے  والے  ہیں  یعنی مال کی یا جان کی اور دونوں بھی مراد ہو سکتے  ہیں  واللہ اعلم اور صرف اللہ ہی کو لائق عبادت جانتے  ہیں  اور موت کے  بعد کی زندگانی پر بھی یقین کامل رکھتے  ہیں  کہ ہر بھلے  برے  عمل کی جزا سزا اس دن ملے  گی، یہی لوگ ہیں  جنہیں  ہم اجر عظیم یعنی جنت دیں گے ۔

۱۶۳

نزول انبیاء، تعداد انبیاء، صحائف اور ان کے  مرکزی مضامین

 حضرت ابن عباس فرماتے  ہیں  کہ سکین اور عدی بن زید نے  کہا "اے  محمد (صلی اللہ علیہ و سلم) ہم نہیں ‏ مانتے  کہ حضرت موسیٰ کے  بعد اللہ نے  کسی انسان پر کچھ اتارا ہو۔ ” اس پر یہ آیتیں اتریں، محمد بن کعب قرظی فرماتے  ہیں  جب آیت (یسئلک اھل الکتاب) (عظیما)  تک اتری اور یہودیوں کے  برے  اعمال کا آئینہ ان کے  سامنے  رکھ دیا گیا تو انہوں نے  صاف کر دیا کہ کسی انسان پر اللہ نے  اپنا کوئی کلام نازل ہی نہیں  فرمایا، نہ موسیٰ پر، نہ عیسیٰ پر، نہ کسی اور نبی پر، آپ اس وقت گوٹ لگائے  بیٹھے  تھے، اسے  آپ نے  کھول دیا اور فرمایا کسی پر بھی نہیں ؟ پس اللہ تعالیٰ نے  آیت (وما قدروا اللہ) الخ، نازل فرمائی، لیکن یہ قول غور طلب ہے  اس لئے  کہ یہ آیت سورہ انعام میں ہے  جو مکیہ ہے  اور سورہ نساء کی مندرجہ بالا آیت مدنیہ ہے  جو ان کی تردید میں ہے، جب انہوں نے  کہا تھا کہ آسمان سے  کوئی کتاب آپ اتار لائیں، جس کے  جواب میں فرمایا گیا کہ حضرت موسیٰ سے  انہوں نے  اس سے  بھی بڑا سوال کیا تھا۔ پھر ان کے  عیوب بیان فرمائے  ان کی پہلی اور موجودہ سیاہ کاریاں واضح کر دیں پھر فرمایا کہ اللہ نے  اپنے  بندے  اور رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف اسی طرح وحی نازل فرمائی ہے  جس طرح اور انبیاء کی طرف وحی کی ۔ زبور اس کتاب کا نام ہے  جو حضرت داؤد علیہ السلام پر اتری تھی، ان انبیاء علیہم السلام کے  قصے  سورہ قصص کی تفسیر میں بیان کریں گے  انشاء اللہ تعالیٰ ۔ پھر فرمایا ہے  تعداد اختیار اور اس آیت یعنی مکی سورت کی آیت سے  پہلے  بہت سے  انبیاء کا ذکر ہو چکا ہے  اور بہت سے  انبیاء کا ذکر نہیں  بھی ہوا۔ جن انبیاء کرام کے  نام قرآن کے  الفاظ میں آ گئے  ہیں  وہ یہ ہیں، آدم، ادریس، نوح، ہود، صالح، ابراہیم، لوط، اسماعیل، اسحاق، یعقوب، یوسف، شعیب، موسیٰ، ہارون، یونس، داؤد، سلیمان، یوشع، زکریا، عیسیٰ، یحییٰ، اور بقول اکثر مفسرین ذوالکفل اور ایوب اور الیاس) اور ان سب کے  سردار محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم اور بہت سے  ایسے  رسول بھی ہیں  جن کا ذکر قرآن میں نہیں  کیا گیا، اسی وجہ سے  انبیاء اور مرسلین کی تعداد میں اختلاف ہے، اس بارے  میں مشہور حدیث حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ہے  جو تفسیر ابن مردویہ میں یوں ہے  کہ آپ نے  پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم انبیاء کتنے  ہیں ؟ فرمایا تین سو تیرہ، بہت بڑی جماعت۔ میں نے  پھر دریافت کیا، "سب سے  پہلے  کون سے  ہیں ؟ ” فرمایا "آدم” میں نے  کہا "کیا وہ بھی رسول تھے ؟ ” فرمایا "ہاں اللہ نے  انہیں  اپنے  ہاتھ سے  پیدا کیا، پھر ان میں اپنی روح پھونکی، پھر درست اور ٹھیک ٹھاک کیا ” پھر فرمایا اے  ابوذر چار سریانی ہیں، آدم، شیث، نوح، خنوخ جن کا مشہور نام ادریس ہے، انہی نے  پہلے  قلم سے  خط لکھا، چار عربی ہیں، ہود، صالح، شعیب اور تمہارے  نبی صلی اللہ علیہ و سلم، اے  ابوذر بنو اسرائیل کے  پہلے  نبی حضرت موسیٰ ہیں  اور آخری حضرت عیسیٰ ہیں ۔ تمام نبیوں میں سب سے  پہلے  نبی حضرت آدم ہیں  اور سب سے  آخری نبی تمہارے  نبی ہیں ۔ ” اس پوری حدیث کو جو بہت طویل ہے ۔ حافظ ابوحاتم نے  اپنی کتاب الانواع و التقاسیم میں روایت کیا ہے  جس پر صحت کا نشان دیا ہے، لیکن ان کے  برخلاف امام ابوالفرج بن جوزی رحمۃ ہے  کہ ائمہ جرح و تعدیل میں سے  بہت سے  لوگوں نے  ان پر اس حدیث کی وجہ سے  کلام کیا ہے  واللہ اعلم، لیکن یہ حدیث دوسری سند سے  حضرت ابوامامہ سے  بھی مروی ہے، لیکن اس میں معان بن رفاعہ سلامی ضعیف ہیں  اور علی بن یزید بھی ضعیف ہیں  اور قاسم بن عبدالرحمٰن بھی ضعیف ہیں، ایک اور حدیث ابویعلی میں ہے  کہ اللہ تعالیٰ نے  آٹھ ہزار نبی بھیجے  ہیں، چار ہزار بنو اسرائیل کی طرف اور چار ہزار باقی اور لوگوں کی طرف، یہ حدیث بھی ضعیف ہے  اس میں زیدی اور ان کے  استاد رقاشی دونوں ضعیف ہیں، واللہ اعلم، ابو یعلی کی اور حدیث میں ہے  کہ آپ نے  فرمایا آٹھ ہزار انبیاء میرے  بھائی گزر چکے  ہیں  ان کے  بعد حضرت عیسیٰ آئے  اور ان کے  بعد میں آیا ہوں اور حدیث میں ہے  میں آٹھ ہزار نبیوں کے  بعد آیا ہوں جن میں سے  چار ہزار نبی بنی اسرائیل میں سے  تھے ۔ یہ حدیث اس سند سے  غریب تو ضرور ہے  لیکن اس کے  تمام راوی معروف ہیں  اور سند میں کوئی کمی یا اختلاف نہیں  بجز احمد بن طارق کے  کہ ان کے  بارے  میں مجھے  کوئی علالت یا جرح نہیں  ملی، واللہ اعلم۔ ابوذر غفاری والی طویل حدیث جو انبیاء کی گنتی کے  بارے  میں ہے، اسے  بھی سن لیجئے، آپ فرماتے  ہیں  میں مسجد میں آیا اور اس وقت حضور صلی اللہ علیہ و سلم تنہا تشریف فرما تے، میں بھی آپ کے  پاس بیٹھ گیا اور کہا آپ نے  نماز کا حکم دیا ہے  آپ نے  فرمایا "ہاں وہ بہتر چیز ہے، چاہے  کوئی زیادتی کرے  چاہے  کمی” میں نے  کہا "حضور صلی اللہ علیہ و سلم کون سے  اعمال افضل ہیں ؟ ” فرمایا "اللہ پر ایمان لانا، اس کی راہ میں جہاد کرنا ” میں نے  کہا "حضور صلی اللہ علیہ و سلم کونسا مسلمان اعلیٰ ہے ؟ ” فرمایا جس کی زبان اور ہاتھ سے  مسلمان سلامت رہیں ” میں نے  پوچھا ” کونسی ہجرت افضل ہے ؟ ” فرمایا "برائیوں کو چھوڑ دینا ” میں نے  پوچھا کونسی نماز افضل ہے ؟ فرمایا "لمبے  قنوت والی ” میں نے  کہا کونسا روزہ افضل ہے ؟ فرمایا "فرض کفایت کرنے  والا ہے  اور اللہ کے  پاس بہت بڑھا چڑھا ثواب ہے  ” میں نے  پوچھا کونسا جہاد افضل ہے ؟ "فرمایا جس کا گھوڑا بھی کاٹ دیا جائے  اور خود اس کا بھی خون بہا دیا جائے ۔ ” میں نے  کہا غلام کو آزاد کرنے  کے  عمل میں افضل کیا ہے ؟ "فرمایا جس قدر گراں قیمت ہو اور مالک کو زیادہ پسند ہو۔ ” میں نے  پوچھا صدقہ کونسا افضل ہے ؟ فرمایا "کم مال والے  کا کوشش کرنا اور چپکے  سے  محتاج کو دے  دینا۔ ” میں نے  کہا قران میں سب سے  بڑی آیت کونسی ہے ؟ فرمایا "آیت الکرسی” پھر آپ نے  فرمایا "اے  ابوذر ساتوں آسمان کرسی کے  مقابلے  میں ایسے  ہیں  جیسے  کوئی حلقہ کسی چٹیل میدان کے  مقابلے  میں اور عرش کی فضیلت کرسی پر، بھی ایسی ہے  جیسے  وسیع میدان کی حلقے  پر” میں نے  عرض کیا حضور صلی اللہ علیہ و سلم انبیاء کتنے  ہیں ؟ فرمایا "ایک لاکھ چوبیس ہزار” میں نے  کہا ان میں سے  رسول کتنے  ہیں ؟ فرمایا "تین سو تیرہ کی بہت بڑی پاک جماعت ” میں نے  پوچھا سب سے  پہلے  کون ہیں ؟ فرمایا "آدم” میں نے  کہا کیا وہ بھی نبی رسول تھے ؟ فرمایا "ہاں انہیں  اللہ نے  اپنے  ہاتھ سے  پیدا کیا اور اپنی روح ان میں پھونکی اور انہیں  صحیح تر بنایا۔ ” پھر آپ نے  فرمایا سنو چار تو سریانی ہیں، آدم، شیث، خنوخ اور یہی ادریس ہیں، جنہوں نے  سب سے  پہلے  قلم سے  لکھا اور نوح اور چار عربی ہیں  ہود، شعیب، صالح اور تمہارے  نبی، سب سے  پہلے  رسول حضرت آدم ہیں  اور سب سے  آخری رسول حضرت محمد ہیں  (صلی اللہ علیہ و سلم) میں نے  پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اللہ تعالیٰ نے  کتابیں کس قدر نازل فرمائی ہیں ؟ فرمایا ایک سو چار، حضرت شیث علیہ اسلام پر پچاس صحیفے، حضرت خنوخ علیہ السلام پر تیس صحیفے، حضرت ابراہیم علیہ السلام پر دس صحیفے  اور حضرت موسیٰ پر توراۃ سے  پہلے  دس صحیفے  اور توراۃ انجیل زبور اور فرقان، میں نے  کہا یا رسول اللہ حضرت ابراہیم کے  صحیفوں میں کیا تھا؟ فرمایا اس کی مرکزی تعلیم جبر سے  مسلط بادشاہ کو اس کے  اقتدار کا مقصد سمجھانا تھا اور اسے  مظلوم کی فریاد رسی کرنے  کا احساس دلانا تھا۔ جس کی دعا کو اللہ تعالیٰ لازماً قبول فرماتے  ہیں ۔ چاہے  وہ کافر ہی کیوں نہ ہو!” دنیا کا مال جمع کرنے  سے  روکنا تھا اور ان میں نصائح تھیں مثلاً یہ کہ عقل مند کے  لئے  ضروری ہے  کہ وہ اپنا نظام الاوقات بنائے  وقت کے  ایک حصہ میں وہ اپنے  اعمال کا محاسبہ کرے، دوسرے  حصہ میں اپنے  خالق کی صفات پہ غور و فکر کرے، بقیہ حصہ میں تدبیر معاش میں مشغول ہو۔ عقل مند کو تین چیزوں کے  سوا کسی اور چیز میں دلچسپی نہ لینا چاہئے، ایک تو آخرت کے  زاد راہ کی فکر، دوسرے  سامان زیست اور تیسرے  اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ نعمتوں سے  لطف اندوز ہونا یا فکر معاش یا غیر حرام چیزوں سے  سرور و لذت، عقل مند کو اپنے  وقت کو غنیمت سمجھ کر سرگرم عمل رہنا چاہئے، اپنی زبان پر قابو اور قول و فعل میں یکسانیت برقرار رکھنا چاہئے، وہ بہت کم گو ہو گا، بات وہی کہو جو تمہیں  نفع دے، میں نے  پوچھا موسیٰ علیہ اسلام کے  صحیفوں میں کیا تھا؟ فرمایا وہ عبرت دلانے  والی تحریروں کا مجموعہ تھے، مجھے  تعجب ہے  اس شخص پر جو موت کا یقین رکھتا ہے  پھر بھی غافل ہے، تقدیر کا یقین رکھتا ہے  پھر بھی مال دولت کے  لئے  پاگل ہو رہا ہے، ہائے  وائے  میں پڑا ہوا ہے، دنیا کی بے  ثباتی دیکھ کر بھی اسی کو سب کچھ سمجھتا رہے، قیامت کے  دن حساب کو جانتا ہے  پھر بے  عمل ہے، میں نے  عرض کیا حضور صلی اللہ علیہ و سلم اگلے  انبیاء کی کتابوں میں جو تھا اس میں سے  بھی کچھ ہماری کتاب میں ہمارے  ہاتھوں میں ہے ؟ آپ نے  فرمایا ہاں پڑھو آیت (قد افلح من تزکی) آخر سورت تک، میں نے  کہا حضور صلی اللہ علیہ و سلم مجھے  وصیت کیجئے ۔ آپ نے  فرمایا میں تجھے  اللہ سے  ڈرتے  رہنے  کی وصیت کرتا ہوں، یہی تیرے  اعمال کی روح ہے، میں نے  کہا حضور صلی اللہ علیہ و سلم مجھے  وصیت کیجئے ۔ آپ نے  فرمایا میں تجھے  اللہ سے  ڈرتے  رہنے  کی وصیت کرتا ہوں، یہی تیرے  اعمال کی روح ہے، میں نے  کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کچھ اور بھی، آپ نے  فرمایا قرآن کی تلاوت اور اللہ کے  ذکر میں مشغول رہ وہ تیرے  لئے  آسمانوں میں ذکر اور زمین میں نور کے  حصول کا سبب ہو گا، میں نے  پھر کہا حضور صلی اللہ علیہ و سلم کچھ مزید فرمایئے، فرمایا خبردار زیادہ ہنسی سے  باز رہو زیادہ ہنسی دل کو مردہ اور چہرہ کا نور دور کر دیتی ہے، میں نے  کہا پھر کہا حضور صلی اللہ علیہ و سلم کچھ مزید فرمایئے، فرمایا خبردار زیادہ ہنسی سے  باز رہو زیادہ ہنسی دل کو مردہ اور چہرہ کا نور دور کر دیتی ہے، میں نے  کہا اور زیادہ فرمایا جہاد میں مشغول رہو، میری امت کی رہبانیت یعنی درویشی یہی ہے، میں نے  کہا اور وصیت کیجئے  فرمایا بھلی بات کہنے  کے  سوا زبان بند رکھو، اس سے  شیطان بھاگ جائے  گا اور دینی کاموں میں بڑی تائید ہو گی۔ میں نے  کہا کچھ اور بھی فرما دیجئے  فرمایا اپنے  سے  نیچے  درجے  کے  لوگوں کو دیکھا کر اور اپنے  سے  اعلیٰ درجہ کے  لوگوں پر نظریں نہ ڈالو، اس سے  تمہارے  دل میں اللہ کی نعمتوں کی عظمت پیدا ہو گی، میں نے  کہا مجھے  اور زیادہ نصیحت کیجئے  فرمایا مسکینوں سے  محبت رکھو اور ان کے  ساتھ بیٹھو، اس سے  اللہ کی رحمتیں تمہیں  گراں قدر معلوم ہوں گی، میں نے  کہا اور فرمایئے  فرمایا "قرابت داروں سے  ملتے  رہو، چاہے  وہ تجھ سے  نہ ملیں ” میں نے  کہا اور ؟ فرمایا سچ بات کہو چاہے  وہ کسی کو کڑوی لگے ، میں نے  اور بھی نصیحت طلب کی فرمایا اللہ کے  بارے  میں ملامت کرنے  والے  کی ملامت کا خوف نہ کر، میں نے  کہا اور فرمایئے  فرمایا اپنے  عیبوں پر نظر رکھا کر، دوسروں کی عیب جوئی سے  باز رہو، پھر میرے  سینے  پر آپ نے  اپنا دست مبارک رکھ کر فرمایا اے  ابوذر تدبیر کے  مانند کوئی عقل مندی نہیں  اور حرام سے  رک جانے  سے  بڑھ کر کوئی پرہیز گاری نہیں  اور اچھے  اخلاق سے  بہتر کوئی حسب نسب نہیں ۔ مسند احمد میں بھی یہ حدیث کچھ اسی مفہوم کی ہے ۔ حضرت ابو سعید خدری پوچھتے  ہیں  کیا خارجی بھی دجال کے  قائل ہیں، لوگوں نے  کہا نہیں  فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا ہے  میں ایک ہزار بلکہ زیادہ نبیوں کا ختم کرنے  والا ہوں اور ہر نبی نے  اپنی امت کو دجال سے  ڈرایا ہے  لیکن مجھ سے  اللہ نے  اس کی وہ علامت بیان فرمائی ہے  جو کسی اور کو نہیں  فرمائی "سنو وہ بھینگا ہو گا اور رب ایسا ہو نہیں  سکتا اس کی داہنی آنکھ کافی بھینگی ہو گی، آنکھ کا ڈھیلا اتنا اٹھا ہوا جیسے  چونے  کی صاف دیوار پر کسی کا کھنکار پڑا ہو اور اسکی بائیں آنھ ایک جگمگاتے  ستارے  جیسی ہے، وہ تمام زبانیں بولے  گا، اس کے  ساتھ سر سبز و شاداب جنت سیاہ دھواں دھار دوزخ نظر آئے  گا ” ایک حدیث میں ہے  ایک لاکھ نبیوں کو ختم کرنے  والا ہوں بلکہ زیادہ کا۔ پھر فرمایا ہے  موسیٰ سے  خود اللہ نے  صاف طور پر کلام کیا۔ یہ ان کی خاص صفت ہے  کہ وہ کلیم اللہ تھے، ایک شخص حضرت ابوبکر بن عیاش رحمۃ اللہ علیہ کے  پاس آتا ہے  اور کہتا ہے  کہ ایک شخص اس جملہ کو یوں پڑھتا ہے  آیت (وکلم اللہ موسیٰ تکلیما) یعنی موسیٰ نے  اللہ سے  بات کی ہے، اس پر آپ بہت بگڑے  اور فرمایا یہ کسی کافر نے  پڑھا ہو گا۔ میں نے  اعمش سے  اعمش نے  یحییٰ نے  عبدالرحمٰن سے، عبدالرحمٰن سے  علی سے، علی نے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے  پڑھا ہے  کہ آیت (وکلم اللہ موسیٰ تکلیما) غرض اس شخص کی معنوی اور لفظی تحریف پر آپ بہت زیادہ ناراض ہوئے  مگر عجب نہیں  کہ یہ کوئی معتزلی ہو، اس لئے  کہ معتزلہ کا یہ عقیدہ ہے  کہ اللہ نے  موسیٰ سے  کلام کیا نہ کسی اور سے  ۔ کسی معتزلی نے  ایک بزرگ کے  سامنے  اسی آیت کو اسی طرح پڑھا تو انہوں نے  اسے  ڈانٹ کر فرمایا پھر اس آیت میں یہ بد دیانتی کیسے  کرو گے ؟ جہاں فرمایا ہے  آیت (ولما جاء موسیٰ لمیقاتنا وکلمہ ربہ) ۔ یعنی موسیٰ ہمارے  وعدے  پر آیا اور ان سے  ان کے  رب نے  کلام کیا، مطلب یہ ہے  کہ یہاں تو یہ تاویل و تحریف نہیں  چلے  گی۔ ابن مردویہ کی حدیث میں ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا "جب اللہ تعالیٰ نے  حضرت موسیٰ سے  کلام کیا تو وہ اندھیری رات میں سیاہ چیونٹی کا کسی صاف پتھر پر چلنا بھی دیکھ لیتے  تھے ۔ ” یہ حدیث غریب ہے  اور اس کی اسناد صحیح نہیں  اور جب موقوفاً بقول ابی ہریرہ ثابت ہو جائے  تو بہت ٹھیک ہے ۔ مستدرک حاکم وغیرہ میں ہے ۔ کہ کلیم اللہ سے  جب اللہ نے  کلام کیا وہ صوفی کی چادر اور صوف کی سردول اور غیر مذبوح گدھے  کی کھال کی جوتیاں پہنے  ہوئے  تھے، ابن عباس فرماتے  ہیں  اللہ تعالیٰ نے  ایک لاکھ چالیس ہزار باتیں حضرت موسیٰ سے  کیں جو سب کی سب وصیتیں تھیں، نتیجہ یہ کہ لوگوں کی باتیں حضرت موسیٰ سے  سنی نہیں  جاتی تھیں کیونکہ کانوں میں کلام الٰہی کی گونج رہتی تھی، اس کی اسناد بھی ضعیف ہیں ۔ پھر اس میں انقطاع بھی ہے ۔ ایک اثر ابن مردویہ میں ہے  حضرت جابر فرماتے  ہیں  جو کلام اللہ تعالیٰ نے  طور والے  دن حضرت موسیٰ سے  کیا تھا یہ تو میرے  اندازے  کے  مطابق اس کی صفت جس دن پکارا تھا اس انداز کلام کی صفت سے  الگ تھی۔ موسیٰ علیہ السلام نے  اس کا راز معلوم کرنا چاہا اللہ تعالیٰ نے  فرمایا موسیٰ ابھی تو میں نے  دس ہزار زبانوں کی قوت سے  کلام کیا ہے  حالانکہ مجھے  تمام زبانوں کی قوت حاصل ہے  بلکہ ان سب سے  بھی بہت زیادہ۔ بنو اسرائیل نے  آپ سے  جب کلام زبانی کی صفت پوچھی آپ نے  فرمایا "میں تو کچھ نہیں  کہہ سکتا ” انہوں نے  کہا کچھ تشبیہ تو بیان کرو، آپ نے  فرمایا تم نے  کڑاکے  کی آواز سنی ہو گی، وہ اس کے  مشابہ تھی لیکن ویسی نہ تھی، اس کے  ایک راوی فضل رقاشی ضعیف ہیں  اور بہت ہی ضعیف ہیں ۔ حضرت کعب فرماتے  ہیں  اللہ تعالیٰ نے  جب حضرت موسیٰ سے  کلام کیا تو یہ تمام زبانوں پہ محیط تھا۔ حضرت کلیم اللہ نے  پوچھا "باری تعالیٰ یہ تیرا کلام ہے ؟ فرمایا نہیں  اور نہ تو میرے  کلام کی استقامت کر سکتا ہے ۔ حضرت موسیٰ نے  دریافت کیا کہ اسے  رب تیری مخلوق میں سے  کسی کا کلام تیرے  کلام سے  مشابہ ہے ؟ فرمایا نہیں  سوائے  سخت تر کڑاکے  کے، یہ روایت بھی موقوف ہے  اور یہ ظاہر ہے  کہ حضرت کعب اگلی کتابوں سے  روایت کیا کرتے  تھے  جن میں بنو اسرائیل کی حکایتیں ہر طرح صحیح اور غیر صحیح ہوتی ہیں ۔ یہ رسول ہی ہیں  جو اللہ کی اطاعت کرنے  والوں اور اس کی رضامندی کے  متلاشیوں کو جنتوں کی خوشخبریاں دیتے  ہیں  اور اس کے  اور اس کے  رسولوں کو جھٹلانے  والوں کو عذاب اور سزا سے  ڈراتے  ہیں ۔ پھر فرماتا ہے  اللہ تعالیٰ نے  جو اپنی کتابیں نازل فرمائی ہیں  اور اپنے  رسول بھیجے  ہیں  اور ان کے  ذریعہ اپنے  اوامر و نواہی کی تعلیم دلوائی یہ اس لئے  کہ کسی کو کوئی حجت یا کوئی عذر باقی نہ رہ جائے ۔ جیسے  اور آیت میں ہے  آیت (ولو انا اھلکناھم بعذاب من قبلہ) الخ، یعنی اگر ہم انہیں  اس سے  پہلے  ہی اپنے  عذاب سے  ہلاک کر دیتے  تو وہ یہ کہہ سکتے  تھے  کہ اے  ہمارے  رب تو نے  ہماری طرف رسول کیوں نہیں  بھیجے  جو ہم ان کی باتیں مانتے  اور اس ذلت و رسوائی سے  بچ جاتے، اسی جیسی یہ آیت بھی ہے  آیت (لو لا ان تصیبھم) الخ، بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  اللہ سے  زیادہ غیرت مند کوئی نہیں  اسی لئے  اللہ تعالیٰ نے  تمام برائیوں کو حرام کیا ہے  خواہ ظاہر ہوں خواہ پوشیدہ اور ایسا بھی کوئی نہیں  جسے  بہ نسبت اللہ کے  مدح زیادہ پسند ہو یہی وجہ ہے  کہ اس نے  خود اپنی مدح آپ کی ہے  اور کوئی ایسا نہیں  جسے  اللہ سے  زیادہ ڈر پسند ہو، اسی وجہ سے  اللہ تعالیٰ نے  نبیوں کو خوش خبریاں سنانے  والے  اور ڈرانے  والے  بنا کر بھیجا۔ دوسری روایت میں یہ الفاظ ہیں  کہ اسی وجہ سے  اس نے  رسول بھیجے  اور کتابیں اتاریں ۔

۱۶۶

ہمارے  ایمان اور کفر سے  اللہ تعالیٰ بے  نیاز ہے

 چونکہ سابقہ آیتوں میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی نبوت کا ثبوت تھا اور آپ کی نبوت کے  منکروں کی تردید تھی، اس لئے  یہاں فرماتا ہے  کہ گو کچھ لوگ تجھے  جھٹلائیں، تیری مخالفت خلاف کریں لیکن اللہ خود تیری رسالت کا شاہد ہے  ۔ وہ فرماتا ہے  کہ اس نے  اپنی پاک کتاب قرآن مجید و فرقان حمید تجھ پر نازل فرمایا ہے  جس کے  پاس باطل پھٹک ہی نہیں  سکتا، اس کتاب میں ان چیزوں کا علم ہے  جن پر اس نے  اپنے  بندوں کو مطلع فرمانا چاہا یعنی دلیلیں، ہدایت اور فرقان، اللہ کی رضامندی اور ناراضگی کے  احکام اور ماضی کی اور مستقبل کی خبریں ہیں  اور اللہ تبارک و تعالیٰ کی وہ مقدس صفتیں ہیں  جنہیں  نہ تو کؤی نبی مرسل جانتا ہے  اور نہ کوئی مقرب فرشتہ، بجز اس کے  کہ وہ خود معلوم کرائے ۔ جیسے  ارشاد ہے  آیت (ولا یحیطون بشئی من علمہ الا بما شاء) اور فرماتا ہے  آیت (ولا یحیطون بہ علما) حضرت عطاء بن سائب جب حضرت ابو عبدالرحمٰن سلمی سے  قرآن شریف پڑھ چکتے  ہیں  تو آپ فرماتے  ہیں  تو نے  اللہ کا علم حاصل کیا ہے  پس آج تجھ سے  افضل کوئی نہیں، بجز اس کے  جو عمل میں تجھ سے  بڑھ جائے، پھر آپ نے  آیت (انزلہ بعلمہ) سے  آخر تک پڑھی۔ پھر فرماتا ہے  کہ اللہ کی شہادت کے  ساتھ ہی ساتھ فرشتوں کی شہادت بھی ہے  کہ تیرے  پاس جو علم آیا ہے، جو وحی تجھ پر اتری ہے  وہ بالکل سچ اور سراسر حق ہے ۔ یہودیوں کی ایک جماعت حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے  پاس آتی ہے  تو آپ فرماتے  ہیں  خدا کی قسم مجھے  پختہ طور پر معلوم ہے  کہ تم میری رسالت کا علم رکھتے  ہو، ان لوگوں نے  اس کا انکار کر دیا پس اللہ عزوجل نے  یہ آیت اتاری۔ پھر فرماتا ہے  جن لوگوں نے  کفر کیا، حق کی اتباع نہ کی، بلکہ اور لوگوں کو بھی راہ حق سے  روکتے  رہے، یہ صحیح راہ سے  ہٹ گئے  ہیں  اور حقیقت سے  الگ ہو گئے  اور ہدایت سے  ہٹ گئے  ہیں ۔ یہ لوگ جو ہماری آیتوں کے  منکر ہیں، ہماری کتاب کو نہیں  مانتے، اپنی جان پر ظلم کرتے  ہیں  ہماری راہ سے  روکتے  اور رکتے  ہیں، ہمارے  منع کردہ کام کو کر رہے  ہیں، ہمارے  احکام سے  منہ پھیرتے  ہیں، انہیں  ہم بخشیں گے  نہ خیر و بھلائی کی طرف ان کی رہبری کریں گے ۔ ہاں انہیں  جہنم کا راستہ دکھا دیں گے  جس میں وہ ہمیشہ پڑے  رہیں  گے ۔ لوگو! تمہارے  پاس تمہارے  رب کی طرف سے  حق لے  کر اللہ کے  رسول آ گئے، تم اس پر ایمان لاؤ اور اس کی فرمانبرداری کرو، یہی تمہارے  حق میں اچھا ہے  اور اگر تم کفر کرو گے  تو اللہ تم سے  بے  نیاز ہے، تمہارا ایمان نہ اسے  نفع پہنچائے، نہ تمہارا کفر اسے  ضرر پہنچائے ۔ زمین و آسمان کی تمام چیزیں اس کی ملکیت میں ہیں ۔ یہی قول حضرت موسیٰ کا اپنی قوم سے  تھا کہ تم اور روئے  زمین کے  تمام لوگ بھی اگر کفر پر اجماع کر لیں تو اللہ کا کچھ نہیں  بگاڑ سکتے  ۔ وہ تمام جہان سے  بے  پرواہ ہے، وہ علیم ہے ، جانتا ہے  کہ مستحق ہدایت کون ہے  اور مستحق ضلالت کون ہے ؟ وہ حکیم ہے  اس کے  اقوال، اس کے  افعال، اس کی شرع اس کی تقدیر سب حکمت سے  پر ہیں ۔

۱۷۱

اپنی اوقات میں رہو حد سے  تجاوز نہ کرو!

 اہل کتاب کو زیادتی سے  اور حد سے  آگے  بڑھ جانے  سے  اللہ تعالیٰ روک رہا ہے ۔ عیسائی حضرت عیسیٰ کے  بارے  میں حد سے  نکل گئے  تھے  اور نبوت سے  بڑھا کر الوہیت تک پہنچا رہے  تھے ۔ بجائے  ان کی اطاعت کے  عبادت کرنے  لگے  تھے، بلکہ اور بزرگان دین کی نسبت بھی ان کا عقیدہ خراب ہو چکا تھا، وہ انہیں  بھی جو عیسائی دین کے  عالم اور عامل تھے  معصوم محض جاننے  لگ گئے  تھے  اور یہ خیال کر لیا تھا کہ جو کچھ یہ ائمہ دین کہہ دیں اس کا ماننا ہمارے  لئے  ضروری ہے، سچ و جھوٹ، حق و باطل، ہدایت و ضلالت کے  پرکھنے  کا کوئی حق ہمیں حاصل نہیں ۔ جس کا ذکر قرآن کی اس آیت میں ہے  آیت (اتخذوا احبارہم ورھبانھم اربابا من دون اللہ) مسند احمد میں ہے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا "مجھے  تم ایسا نہ بڑھانا جیسا نصاریٰ نے  عیسیٰ بن مریم کو بڑھایا، میں تو صرف ایک بندہ ہوں پس تم مجھے  عبد اللہ اور رسول اللہ کہنا۔ ” یہ حدیث بخاری وغیرہ میں بھی ہے  اسی کی سند ایک حدیث میں ہے  کہ کسی شخص نے  آپ سے  کہا اے  محمد صلی اللہ علیہ و سلم ! اے  ہمارے  سردار اور سردار کے  لڑکے، اے  ہم سب سے  بہتر اور بہتر کے  لڑکے ! تو آپ نے  فرمایا "لوگو اپنی بات کا خود خیال کر لیا کرو تمہیں  شیطان بہکا نہ دے، میں محمد بن عبد اللہ ہوں، میں اللہ کا غلام اور اس کا رسول ہوں، قسم اللہ کی میں نہیں  چاہتا کہ تم مجھے  میرے  مرتبے  سے  بڑھا دو” پھر فرماتا ہے  اللہ پر افتراء نہ باندھو، اس سے  بیوی اور اولاد کو منسوب نہ کرو، اللہ اس سے  پاک ہے، اس سے  دور ہے، اس سے  بلند و بالا ہے، اس کی بڑائی اور عزت میں کوئی اس کا شریک نہیں، اس کے  سوا نہ تو کوئی معبود اور نہ رب ہے ۔ مسیح عیسیٰ بن مریم رسول اللہ ہیں، وہ اللہ کے  غلاموں میں سے  ایک غلام ہیں  اور اس کی مخلوق ہیں، وہ صرف کلمہ کن کے  کہنے  سے  پیدا ہوئے  ہیں، جس کلمہ کو لے  کر حضرت جبرائیل حضرت مریم صدیقہ کے  پاس گئے  اور اللہ کی اجازت سے  اسے  ان میں پھونک دیا پس حضرت عیسیٰ پیدا ہوئے ۔ چونکہ محض اسی کلمہ سے  بغیر باپ کے  آپ پیدا ہوئے، اس لئے  خصوصیت سے  کلمۃ اللہ کہا گیا۔ قرآن کی ایک اور آیت میں ہے  آیت (ماالمسیح ابن مریم الا رسول) الخ، یعنی مسیح بن مریم صرف رسول اللہ ہیں  ان سے  پہلے  بھی بہت سے  رسول گزر چکے  ہیں، ان کی والدہ سچی ہیں، یہ دونوں کھانا کھایا کرتے  تھے  اور آیت میں ہے  آیت (ان مثل عیسیٰ عند اللہ کمثل آدم) الخ، عیسیٰ کی مثال اللہ کے  نزدیک آدم کی طرح ہے  جسے  مٹی سے  بنا کر فرمایا ہو جا پس وہ ہو گیا۔ قرآن کریم اور جگہ فرماتا ہے  آیت (والتی احصنت فرجھا) الخ، جس نے  اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی اور ہم نے  اپنی روح پھونکی اور خود اسے  اور اس کے  بچے  کو لوگوں کے  لئے  اپنی قدرت کی علامت بنایا اور جگہ فرمایا آیت (ومریم ابنۃ عمران) سے  آخر سورت تک۔ حضرت عیسیٰ کی بابت ایک اور آیت میں ہے  آیت (ان ھو الا عبد انعمنا علیہ) الخ، وہ ہمارا ایک بندہ تھا جس پر ہم نے  انعام کیا۔ پس یہ مطلب نہیں  کہ خود کلمۃ الٰہی عیسیٰ بن گیا بلکہ کلمہ الٰہی سے  حضرت عیسیٰ پیدا ہوئے ۔ امام ابن جریر نے  آیت (اذ قالت الملائکتہ) الخ، کی تفسیر میں جو کچھ کہا ہے  اس سے  یہ مراد ٹھیک ہے  کہ اللہ تعالیٰ کا کلمہ جو حضرت جبرائیل کی معرفت پھونکا گیا، اس سے  حضرت عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے ۔ صحیح بخاری میں ہے  "جس نے  بھی اللہ کے  ایک اور لا شریک ہونے  اور محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے  عبد و رسول ہونے  کی عیسیٰ کے  عبد و رسول ہونے  اور یہ کہ آپ اللہ کے  کلمہ سے  تھے  جو مریم کی طرف پھونکا گیا تھا اور الہ کی پھونکی ہوئی روح تھے  اور جس نے  جنت دوزخ کو برحق مانا وہ خواہ کیسے  ہی اعمال پر ہو، اللہ پر حق ہے  کہ اسے  جنت میں لے  جائے ۔ ایک روایت میں اتنی زیادہ بھی ہے  کہ جنت کے  آٹھوں دروازوں میں سے  جس سے  چاہے  داخل ہو جائے ” جیسے  کہ جناب عیسیٰ کو آیت وحدیث میں (روح منہ) کہا ہے  ایسے  ہی قرآن کی ایک آیت میں ہے  آیت (وسخرلکم ما فی السموات وما فی الارض جمیعا منہ) اس نے  مسخر کیا تمہارے  لئے  جو کچھ آسمانوں میں ہے  اور جو زمین میں ہے، تمام کا تمام اپنی طرف ہے ۔ یعنی اپنی مخلوق اور اپنے  پاس کی روح سے  ۔ پس لفظ من تبعیض (اس کا حصہ) کے  لئے  نہیں  جیسے  ملعون نصرانیوں کا خیال ہے  کہ حضرت عیسیٰ اللہ کا ایک جزو تھے  بلکہ من ابتداء کے  لئے  ہے ۔ جیسے  کہ دوسری آیت میں ہے، حضرت مجاہد فرماتے  ہیں  روح منہ سے  مراد رسول منہ ہے  اور لوگ کہتے  ہیں  آیت (محبتہ منہ) لیکن زیادہ قوی پہلا قول ہے  یعنی آپ پیدا کئے  گئے  ہیں، روح سے  جو خود اللہ کی مخلوق ہے ۔ پس آپ کو روح اللہ کہنا ایسا ہی ہے  جیسے  (ناقۃ اللہ) اور بت اللہ کہا گیا ہے  یعنی صرف اس کی عظمت کے  اظہار کے  لئے  اپنی طرف نسبت کی اور حدیث "میں بھی ہے  کہ "میں اپنے  رب کے  پاس اس کے  گھر میں جاؤں گا۔ ” پھر فرماتا ہے  تم اس کا یقین کر لو کہ اللہ واحد ہے  بیوی بچوں سے  پاک ہے  اور یقین مان لو کہ جناب عیسیٰ اللہ کا کلام اللہ کی مخلوق اور اس کے  برگزیدہ رسول ہیں ۔ تم تین نہ کہو یعنی عیسیٰ اور مریم کو اللہ کا شریک نہ بناؤ اللہ کی الوہیت شرکت سے  مبرا ہے ۔ سورہ مائدہ میں فرمایا آیت (لقد کفر الذین قالوا ان اللہ ثالث ثلاثہ) الخ، یعنی جو کہتے  ہیں  کہتے  ہیں  کہ اللہ تین میں کا تیسرا ہے  وہ کافر ہو گئے، اللہ تعالیٰ ایک ہی ہے، اس کے  سوا کوئی اور لائق عبادت نہیں ۔ سورہ مائدہ کے  آخر میں ہے  کہ قیامت کے  دن حضرت عیسیٰ سے  سوال ہو گا کہ اپنی اور اپنی والدہ کی عبادت کا حکم لوگوں کو تم نے  دیا تھا، آپ صاف طور پر انکار کر دیں گے ۔ نصرانیوں کا اس بارے  میں کوئی اصول ہی نہیں  ہے، وہ بری طرح بھٹک رہے  ہیں  اور اپنے  آپ کو برباد کر رہے  ہیں ۔ ان میں سے  بعض تو حضرت عیسیٰ کو خود اللہ مانتے  ہیں، بعض شریک الہیہ مانتے  اور بعض اللہ کا بیٹا کہتے  ہیں ۔ سچ تو یہ ہے  کہ اگر دس نصرانی جمع ہوں تو ان کے  خیالات گیارہ ہوں گے ۔ سعید بن بطریق اسکندری جو سن ۴۰۰ ھ کے  قریب گزرا ہے  اس نے  اور بعض ان کے  اور بڑے  علماء نے  ذکر کیا ہے  کہ قسطنطین بانی قسطنطنیہ کے  زمانے  میں اس وقت کے  نصرانیوں کا اس بادشاہ کے  حکم سے  اجتماع ہوا، جس میں دو ہزار سے  زیادہ ان کے  مذہبی پیشوا شامل ہوتے  تھے، باہم ان کے  اختلاف کا یہ حال تھا کہ کسی بات پر ستر اسی آدمیوں کا اتفاق مفقود تھا، دس کا ایک عقیدہ ہے، بیس کا ایک خیال ہے، چالیس اور ہی کچھ کہتے  ہیں، ساٹھ اور طرف جا رہے  ہیں ، غرض ہزار ہا کی تعداد میں سے  بہ مشکل تمام تین سو اٹھارہ آدمی ایک قول پر جمع ہوئے، بادشاہ نے  اسی عقیدہ کو لے  لیا، باقی کو چھوڑ دیا اور اسی کی تائید و نصرت کی اور ان کے  لئے  کلیساء اور گرجے  بنا دئے  اور کتابیں لکھوا دیں، قوانین ضبط کر دئے، یہیں  انہوں نے  امانت کبریٰ کا مسئلہ گھڑا، جو دراصل بدترین خیانت ہے، ان لوگوں کو ملکانیہ کہتے  ہیں ۔ پھر دوبارہ ان کا اجتماع ہوا، اس وقت جو فرقہ بنا اس کا نام یعقوبیہ ہے ۔ پھر تیسری مرتبہ کے  اجتماع میں جو فرقہ بنا اس کا نام نسطوریہ ہے، یہ تینوں فرقے  اقانیم ثلثہ کو حضرت عیسیٰ کے  لئے  ثابت کرتے  ہیں، ان میں بھی باہم دیگر اختلاف ہے  اور ایک دوسرے  کو کافر کہتے  ہیں  اور ہمارے  نزدیک تو تینوں کافر ہیں ۔ اللہ فرماتا ہے  اس شرک سے  باز آؤ، باز رہنا ہی تمہارے  لئے  اچھا ہے، اللہ تو ایک ہی ہے، وہ توحید والا ہے، اس کی ذات اس سے  پاک ہے  کہ اس کے  ہاں اولاد ہو۔ تمام چیزیں اس کی مخلوق ہیں  اور اس کی ملکیت میں ہیں، سب اس کی غلامی میں ہیں  اور سب اس کے  قبضے  میں ہیں، وہ ہر چیز پر وکیل ہے، پھر مخلوق میں سے  کوئی اس کی بیوی اور کوئی اس کا بچہ کیسے  ہو سکتا ہے ؟ دوسری آیت میں ہے  آیت (بدیع السموات والارض انی یکون لہٗ ولد) یعنی وہ تو آسمان و زمین کی ابتدائی آفرنیش کرنے  والا ہے، اس کا لڑکا کیسے  ہو سکتا ہے ؟ سورہ مریم میں آیت (وقالوا اتخذ الرحمٰن) سے  (فردا) تک بھی اس کا مفصلاً انکار فرمایا ہے ۔

۱۷۲

اس کی گرفت سے  فرار ناممکن ہے !

 مطلب یہ ہے  کہ مسیح علیہ السلام اور اعلیٰ ترین فرشتے  بھی اللہ کی بندگی سے  انکار اور فرار نہیں  کر سکتے، نہ یہ ان کی شان کے  لائق ہے  بلکہ جو جتنا مرتبے  میں قریب ہوتا ہے، وہ اسی قدر اللہ کی عبادت میں زیادہ پابند ہوتا ہے ۔ بعض لوگوں نے  اس آیت سے  استدلال کیا ہے  کہ فرشتے  انسانوں سے  افضل ہیں ۔ لیکن دراصل اس کا کوئی ثبوت اس آیت میں نہیں، اس لئے  یہاں ملائکہ کا عطف مسیح پر ہے  اور استنکاف کا معنی رکنے  کے  ہیں  اور فرشتوں میں یہ قدرت بہ نسبت مسیح کے  زیادہ ہے ۔ اس لئے  یہ فرمایا گیا ہے  اور رک جانے  پر زیادہ قادر ہونے  سے  افضیلت ثابت نہیں  ہوتی اور یہ بھی کہا گیا ہے  کہ جس طرح حضرت مسیح علیہ السلام کو لوگ پوجتے  تھے، اسی طرح فرشتوں کی بھی عبادت کرتے  تھے ۔ تو اس آیت میں مسیح علیہ السلام کو اللہ کی عبادت سے  رکنے  والا بتا کر فرشتوں کی بھی یہی حالت بیان کر دی، جس سے  ثابت ہو گیا کہ جنہیں  تم پوجتے  ہو وہ خود اللہ کو پوجتے  ہیں، پھر ان کی پوجا کیسی؟ جیسے  اور آیت میں ہے  آیت (بل عباد مکرمون) اور اسی لئے  یہاں بھی فرمایا کہ جو اس کی عبادت سے  رکے، منہ موڑے  اور بغاوت کرے، وہ ایک وقت اسی کے  پاس لوٹنے  والا ہے  اور اپنے  بارے  میں اس کا فیصلہ سننے  والا ہے  اور جو ایمان لائیں، نیک اعمال کریں، انہیں  ان کا پورا ثواب بھی دیا جائے  گا، پھر رحمت ایزدی اپنی طرف سے  بھی انعام عطا فرمائے  گی۔ ابن مردویہ کی حدیث میں ہے  کہ اجر تو یہ ہے  کہ جنت میں پہنچا دیا اور زیادہ فضل یہ ہے  کہ جو لوگ قابل دوزخ ہوں، انہیں  بھی ان کی شفاعت نصیب ہو گی، جن سے  انہوں نے  بھلائی اور اچھائی کی تھی، لیکن اس کی سند ثابت شدہ نہیں، ہاں اگر ابن مسعود کے  قول پر ہی اسے  روایت کیا جائے  تو ٹھیک ہے ۔ پھر فرمایا جو لوگ اللہ کی عبادت و اطاعت سے  رک جائیں اور اس سے  تکبر کریں، انہیں  پروردگار درد ناک عذاب کرے  گا اور یہ اللہ کے  سوا کسی کو دلی و مددگار نہ پائیں گے ۔ جیسے  اور آیت میں ہے  آیت (ان الذین یستکبرون عن عبادتی سیدخلون جھنم داخرین) جو لوگ میری عبادت سے  تکبر کریں، وہ ذلیل و حقیر ہو کر جہنم میں جائیں گے، یعنی ان کے  انکار اور ان کے  تکبر کا یہ بدلہ انہیں  ملے  گا کہ ذلیل و حقیر خوار و بے  بس ہو کر جہنم میں داخل کئے  جائیں گے ۔

۱۷۴

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی مکمل دلیل اور حجت تمام ہے

 اللہ تبارک و تعالیٰ تمام انسانوں کو فرماتا ہے  کہ میری طرف سے  کامل دلیل اور عذر معذرت کو توڑ دینے  والی، شک و شبہ کو الگ کرنے  والی برہان (دلیل) تمہاری طرف نازل ہو چکی ہے  اور ہم نے  تمہاری طرف کھلا نور صاف روشنی پورا اجالا اتار دیا ہے، جس سے  حق کی راہ صحیح طور پر واضح ہو جاتی ہے ۔ ابن جریج وغیرہ فرماتے  ہیں  اس سے  مراد قرآن کریم ہے ۔ اب جو لوگ اللہ پر ایمان لائیں اور توکل اور بھروسہ اسی پر کریں، اس سے  مضبوط رابطہ کر لیں، اس کی سرکار میں ملازمت کر لیں، مقام عبودیت اور مقام توکل میں قائم ہو جائیں، تمام امور اسی کو سونپ دیں اور یہ بھی ہو سکتا ہے  کہ اللہ پر ایمان لائیں اور مضبوطی کے  ساتھ اللہ کی کتاب کو تھام لیں ان پر اللہ اپنا رحم کرے  گا، اپنا فضل ان پر نازل فرمائے  گا، نعمتوں اور سرور والی جنت میں انہیں  لے  جائے  گا، ان کے  ثواب بڑھا دے  گا، ان کے  درجے  بلند کر دے  گا اور انہیں  اپنی طرف لے  جانے  والی سیدھی اور صاف راہ دکھائے  گا، جو کہیں  سے  ٹیڑھی نہیں، کہیں  سے  تنگ نہیں ۔ گویا وہ دنیا میں صراط مستقیم پر ہوتا ہے ۔ راہ اسلام پر ہوتا ہے  اور آخرت میں راہ جنت پر اور راہ سلامتی پر ہوتا ہے ۔ شروع تفسیر میں ایک پوری حدیث گزر چکی ہے  جس میں فرمان رسول صلی اللہ علیہ و سلم ہے  کہ اللہ کی سیدھی راہ اور اللہ کی مضبوط رسی قرآن کریم ہے ۔

۱۷۶

عصبہ اور کلالہ کی وضاحت! مسائل وراثت

 حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے  ہیں  سورتوں میں سب سے  آخری سورت سورہ برأت اتری ہے  اور آیتوں میں سب سے  آخری آیت (یستفتونک) اتری ہے، حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے  ہیں  "میں بیماری کے  سبب بیہوش پڑا تھا کہ اللہ کے  رسول صلی اللہ علیہ و سلم میری عیادت کے  لئے  تشریف لائے، آپ نے  وضو کیا اور وہی پانی مجھ پر ڈالا، جس سے  مجھے  افاقہ ہوا اور میں نے  کہا حضور صلی اللہ علیہ و سلم وارثوں کے  لحاظ سے  میں کلالہ ہوں، میری میراث کیسے  بٹے  گی؟ اس پر اللہ تعالیٰ نے  آیت فرائض نازل فرمائی (بخاری و مسلم) اور روایت میں بھی اسی آیت کا اترنا آیا ہے ۔ پس اللہ فرماتا ہے  کہ لوگ تجھ سے  پوچھتے  ہیں  یعنی کلالہ کے  بارے  میں ۔ پہلے  یہ بیان گزر چکا ہے  کہ لفظ کلالہ اکیل سے  ماخوذ ہے  جو کہ سر کو چاروں طرف سے  گھیرے  ہوئے  ہوتا ہے ۔ اکثر علماء نے  کہا ہے  کہ کلالہ وہ ہے  جس میت کے  لڑکے  پوتے  نہ ہوں اور بعض کا قول یہ بھی ہے  کہ جس کے  لڑکے  نہ ہوں، جیسے  کہا آیت میں ہے  آیت (ولیس لہٗ ولد) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے  سامنے  جو مشکل مسائل آئے  تھے، ان میں ایک یہ مسئلہ بھی تھا۔ چنانچہ بخاری و مسلم میں ہے  کہ آپ نے  فرمایا تین چیزوں کی نسبت میری تمنا رہ گئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ان میں ہماری طرف کوئی ایسا عہد کرتے  کہ ہم اسی کی طرف رجوع کرتے  دادا کی میراث، کلالہ اور سود کے  ابواب اور روایت میں ہے، آپ فرماتے  یہیں  کہ کلالہ کے  بارے  میں میں نے  جس قدر سوالات حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے  کئے، اتنے  کسی اور مسئلہ میں نہیں  کئے  یہاں تک کہ آپ نے  اپنی انگلی سے  میرے  سینے  میں کچوکا لگا کر فرمایا کہ تجھے  گرمیوں کی وہ آیت کافی ہے، جو سورہ نساء کے  آخر میں ہے  اور حدیث میں ہے  اگر میں نے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے  مزید اطمینان کر لیا ہوتا تو وہ میرے  لئے  سرخ اونٹوں کے  ملنے  سے  زیادہ بہتر تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے  اس فرمان کا مطلب یہ ہے  کہ یہ آیت موسم گرما میں نازل ہوئی ہو گی واللہ اعلم اور چونکہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  اس کے  سمجھنے  کی طرف رہنمائی کی تھی اور اسی کو مسئلہ کا کافی حل بتایا تھا، لہٰذا فاروق اعظم اس کے  معنی پوچھنے  بھول گئے، جس پر اظہار افسوس کر رہے  ہیں ۔ ابن جریر میں ہے  کہ جناب فاروق نے  حضور سے  کلالہ کے  بارے  میں سوال کیا پس فرمایا "کیا اللہ نے  اسے  بیان نہیں  فرمایا۔ ” پس یہ آیت اتری۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے  خطبے  میں فرماتے  ہیں  جو آیت سورہ نساء کے  شروع میں فرائض کے  بارے  میں ہے، وہ ولد و والد کے  لئے  ہے  اور دوسری آیت میاں بیوی کے  لئے  ہے  اور ماں زاد بہنوں کے  لئے  اور جس آیت سے  سورہ نساء کو ختم کیا ہے  وہ سگے  بہن بھائیوں کے  بارے  میں ہے  جو رحمی رشتہ عصبہ میں شمار ہوتا ہے  (ابن جریر) اس آیت کے  معنی ھلک کے  معنی ہیں  مر گیا، جیسے  فرمان ہے  حدیث (کل شئی ھالک) الخ، یعنی ہر چیز فنا ہونے  والی ہے  سوائے  ذات الٰہی کے  جو ہمیشہ باقی رہنے  والا ہے ۔ جیسے  اور آیت میں فرمایا آیت (کل من علیھا فان ویبقی وجہ ربک ذوالجلال والا کرام) یعنی ہر ایک جو اس پر ہے  فانی یہ اور تیرے  رب کا چہرہ ہی باقی رہے  گا جو جلال و ا کرام والا ہے ۔ پھر فرمایا اس کا ولد نہ ہو، اس سے  بعض لوگوں نے  دلیل لی ہے  کہ کلالہ کی شرط میں باپ کا نہ ہونا نہیں  بلکہ جس کی اولاد نہ ہو وہ کلالہ ہے، بروایت ابن جریر حضرت عمر بن خطاب سے  بھی یہی مروی ہے  لیکن صحیح قول جمہور کا ہے  اور حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فیصلہ بھی یہی ہے  کہ کلالہ وہ ہے  جس کا نہ ولد ہو، نہ والد اور اس کی دلیل آیت میں اس کے  بعد کے  الفاظ سے  بھی ثابت ہوتی ہے  جو فرمایا آیت (ولہ اخت فلھا نصف ما ترک) یعنی اس کی بہن ہو تو اس کے  لئے  کل چھوڑے  ہوئے، مال کا آدھوں آدھ ہے  اور اگر بہن باپ کے  ساتھ ہو تو باپ اسے  ورثہ پانے  سے  روک دیتا ہے  اور اسے  کچھ بھی اجماعاً نہیں  ملتا، پس ثابت ہوا کہ کلالہ وہ ہے  جس کا ولد نہ ہو جو نص سے  ثابت ہے  اور باپ بھی نہ ہو یہ بھی نص سے  ثابت ہوتا ہے  لیکن قدرے  غور کے  بعد، اس لئے  کہ بہن کا نصف حصہ باپ کی موجودگی میں ہوتا ہی نہیں  بلکہ وہ ورثے  سے  محروم ہوتی ہے ۔ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے  مسئلہ پوچھا جاتا ہے  کہ ایک عورت مر گئی ہے  اس کا خاوند ہے  اور ایک سگی بہن ہے  تو آپ نے  فرمایا آدھا بہن کو دے  دو اور آدھا خاوند کو جب آپ سے  اس کی دلیل پوچھی گئی تو آپ نے  فرمایا میری موجودگی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے  ایسی صورت میں یہی فیصلہ صادر فرمایا تھا (احمد) حضرت ابن عباس اور حضرت ابن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے  ابن جریر میں منقول ہے  کہ ان دونوں کا فتویٰ صادر فرمایا تھا (احمد) حضرت ابن عباس اور حضرت ابن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے  ابن جریر میں منقول ہے  کہ ان دونوں کا فتویٰ اس میت کے  بارے  میں جو ایک لڑکی اور ایک بہن چھوڑ جائے، یہ تھا کہ اس صورت میں بہن محروم رہے  گی، اسے  کچھ بھی نہ ملے  گا، اسی لئے  کہ قرآن کی اس آیت میں بہن کو آدھا ملنے  کی صورت یہ بیان کی گئی ہے  کہ میت کی اولاد نہ ہو اور یہاں اولاد ہے ۔ لیکن جمہور ان کے  خلاف ہیں  وہ کہتے  ہیں  کہ اس صورت میں بھی آدھا لڑکی کو ملے  گا اور بہ سبب فرض اور عصبہ آدھا بہن کو بھی ملے  گا۔ ابراہیم اسود کہتے  ہیں  ہم میں حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے  زمانے  میں فیصلہ کیا کہ آدھا لڑکی کا اور آدھا بہن کا۔ صحیح بخاری کی ایک اور روایت میں ہے  کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے  لڑکی اور پوتی اور بہن کے  بارے  میں فتویٰ دیا کہ آدھا لڑکی کو اور آدھا بہن کو پھر فرمایا ذرا ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے  پاس بھی ہو آؤ وہ بھی میری موافقت ہی کریں گے، لیکن جب حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے  سوال ہوا اور حضرت ابو موسیٰ کا فیصلہ بھی انہیں  سنایا گیا تو آپ نے  فرمایا ان سے  اتفاق کی صورت میں گمراہ ہو جاؤں گا اور راہ یافتہ لوگوں میں میرا شمار نہیں  رہے  گا، سنو میں اس بارے  میں وہ فیصلہ کرتا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے  کیا ہے  آدھا تو بیٹی کو اور چھٹا حصہ پوتی کو تو دو ثلث پورے  ہو گئے  اور جو باقی بچا وہ بہن کو۔ ہم پھر واپس آئے  اور حضرت ابو موسیٰ کو یہ خبر دی تو آپ نے  فرمایا جب تک یہ علامہ تم میں موجود ہیں، مجھ سے  مسائل نہ پوچھا کرو۔ پھر فرمان ہے  کہ یہ اس کا وارث ہو گا اگر اس کی اولاد نہ ہو، یعنی بھائی اپنی بہن کے  کل مال کا وارث ہے  جبکہ وہ کلالہ مرے  یعنی اس کی اولاد اور باپ نہ ہو، اس لئے  کہ باپ کی موجودگی میں تو بھائی کو ورثے  میں سے  کچھ بھی نہ ملے  گا۔ ہاں اگر بھائی کے  ساتھ ہی اور کوئی مقررہ حصے  والا اور وارث ہو جیسے  خاوند یا ماں جایا بھائی تو اسے  اس کا حصہ دے  دیا جائے  گا اور باقی کا وارث بھائی ہو گا۔ صحیح بخاری میں ہے  حضور علیہ السلام فرماتے  ہیں  فرائض کو ان کے  اہل سے  ملا دو، پھر جو باقی بچے  وہ اس مرد کا ہے  جو سب سے  زیادہ قریب ہو۔ پھر فرماتا ہے  اگر بہنیں دو ہوں تو انہیں  مال متروکہ کے  دو ثلث ملیں گے ۔ یہی حکم دو سے  زیادہ بہنوں کا بھی ہے، یہیں  سے  ایک جماعت نے  دو بیٹیوں کا حکم لیا ہے ۔ جیسے  کہ دو سے  زیادہ بہنوں کا حکم لڑکیوں کے  حکم سے  لیا ہے  جس آیت کے  الفاظ یہ ہیں  آیت (فان کن نساء فوق اثنتین فلھن ثلثا ما ترک) پھر فرماتا ہے  اگر بہن بھائی دونوں ہوں تو ہر مرد کا حصہ دو عورتوں کے  برابر ہے، یہی حکم عصبات کا ہے  خواہ لڑکے  ہوں یا پوتے  ہوں یا بھائی ہوں، جب کہ ان میں مرد و عورت دونوں موجود ہوں ۔ تو جتنا دو عورتوں کو ملے  گا اتنا ایک مرد کو۔ اللہ اپنے  فرائض بیان فرما رہا ہے، اپنی حدیں مقرر کر رہا ہے، اپنی شریعت واضح کر رہا ہے ۔ تاکہ تم بہک نہ جاؤ۔ اللہ تعالیٰ تمام کاموں کے  انجام سے  واقف اور ہر مصلحت سے  دانا، بندوں کی بھلائی برائی کا جاننے  والا، مستحق کے  استحقاق کو پہچاننے  والا ہے ۔ ابن جریر کی روایت میں ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم اور صحابہ کہیں  سفر میں جا رہے  تھے ۔ حذیفہ کی سواری کے  دوسرے  سوار کے  پاس تھا جو یہ آیت اتری پس حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  حضرت حذیفہ کو سنائی اور حضرت حذیفہ نے  حضرت فاروق اعظم کو اس کے  بعد پھر حضرت عمر نے  جب اس کے  بارے  میں سوال کیا تو کہا واللہ تم بے  سمجھ ہو، اس لئے  کہ جیسے  مجھے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  سنائی ویسے  ہی میں نے  آپ کو سنا دی، واللہ میں تو اس پر کوئی زیادتی نہیں  کر سکتا، پس حضرت فاروق فرمایا کرتے  تھے  الٰہی اگرچہ تو نے  ظاہر کر دیا ہو مگر مجھ پر تو کھلا نہیں ۔ لیکن یہ روایت منقطع ہے  اسی روایت کی اور سند میں ہے  کہ حضرت عمر نے  دوبارہ یہ سوال اپنی خلافت کے  زمانے  میں کیا تھا اور حدیث میں ہے  کہ حضرت عمر نے  آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم سے  پوچھا تھا کہ کلالہ کا ورثہ کس طرح تقسیم ہو گا؟ اس پر اللہ تعالیٰ نے  یہ آیت اتاری لیکن چونکہ حضرت کی پوری تشفی نہ ہوئی تھی، اس لئے  اپنی صاحبزادی زوجہ رسول صلی اللہ علیہ و سلم حضرت حفصہ سے  فرمایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم خوشی میں ہوں تو تم پوچھ لینا۔ چنانچہ حضرت حفصہ نے  ایک روز ایسا ہی موقعہ پا کر دریافت کیا تو آپ نے  فرمایا شاید تیرے  باپ نے  تجھے  اس کے  پوچھنے  کی ہدایت کی ہے  میرا خیال ہے  کہ وہ اسے  معلوم نہ کر سکیں گے ۔ حضرت عمر نے  جب یہ سنا تو فرمانے  لگے  جب حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  یہ فرما دیا تو بس میں اب اسے  جان ہی نہیں  سکتا اور روایت میں ہے  کہ حضرت عمر کے  حکم پر جب حضرت حفصہ نے  سوال کیا تو آپ نے  ایک کنگھے  پر یہ آیت لکھوا دی، پھر فرمایا کیا عمر نے  تم سے  اس کے  پوچھنے  کو کہا تھا؟ میرا خیال ہے  کہ وہ اسے  ٹھیک ٹھاک نہ کر سکیں گے ۔ کیا انہیں  گرمی کی وہ آیت جو سورہ نساء میں ہے  کافی نہیں ؟ وہ آیت (وان کان رجل یورث کلالتہ) ہے  پھر جب لوگوں نے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے  سوال کیا تو وہ آیت اتری جو سورہ نساء کے  خاتمہ پر ہے  اور کنگھی پھینک دی۔ یہ حدیث مرسل ہے ۔ ایک مرتبہ حضرت عمر نے  صحابہ کو جمع کر کے  کنگھے  کے  ایک ٹکڑے  کو لے  کر فرمایا میں کلالہ کے  بارے  میں آج ایسا فیصلہ کر دونگا کہ پردہ نشین عورتوں تک کو معلوم رہے، اسی وقت گھر میں سے  ایک سانپ نکل آیا اور سب لوگ ادھر ادھر ہو گئے، پس آپ نے  فرمایا اگر اللہ عزوجل کا ارادہ اس کام کو پورا کرنے  کا ہوتا تو اسے  پورا کر لینے  دیتا۔ اس کی اسناد صحیح ہے، مستدرک حاکم میں ہے  حضرت عمر نے  فرمایا کاش میں تین مسئلے  رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے  دریافت کر لیتا تو مجھے  سرخ اونٹوں کے  لنے  سے  بھی زیادہ محبوب ہوتا۔ ایک تو یہ کہ آپ کے  بعد خلیفہ کون ہو گا؟ دوسرے  یہ کہ جو لوگ زکوٰۃ کے  ایک تو قائل ہوں لیکن کہیں  کہ ہم تجھے  ادا نہیں  کریں گے  ان سے  لڑنا حلال ہے  یا نہیں ؟ تیسرے  کلالہ کے  بارے  میں ایک اور حدیث میں بجائے  زکوٰۃ ادا نہ کرنے  والوں کے  سودی مسائل کا بیان ہے ۔ ابن عباس فرماتے  ہیں  حضرت عمر کے  آخری وقت میں نے  آپ سے  سنا فرماتے  تھے  قول وہی ہے  جو میں نے  کہا، تو میں نے  پوچھا وہ کیا؟ فرمایا یہ کہ کلالہ وہ ہے  جس کی اولاد نہ وہ۔ ایک اور روایت میں ہے  حضرت فاروق فرماتے  ہیں  میرے  اور حضرت صدیق کے  درمیان کلالہ کے  بارے  میں اختلاف ہوا اور بات وہی تھی جو میں کہتا تھا۔ حضرت عمر نے  سگے  بھائیوں اور ماں زاد بھائیوں کو جبکہ وہ جمع ہوں، ثالث میں شریک کیا تھا اور حضرت ابوبکر اس کے  خلاف تھے ۔ ابن جریر میں ہے  کہ خلیفۃ المومنین جناب فاروق نے  ایک رقعہ پر دادا کے  ورثے  اور کلالہ کے  بارے  میں کچھ لکھا پھر استخارہ کیا اور ٹھہرے  رہے  اور اللہ سے  دعا کی کہ پروردگار اگر تیرے  علم میں اس میں بہتری ہے  تو تو اسے  جاری کر دے  پھر جب آپ کو زخم لگایا گیا تو آپ نے  اس رقعہ کو منگوا کر مٹا دیا اور کسی کو علم نہ ہوا کہ اس میں کیا تحریر تھا پھر خود فرمایا کہ میں نے  اس میں دادا کا اور کلالہ کا لکھا تھا اور میں نے  استخارہ کیا تھا پھر میرا خیال یہی ہوا کہ تمہیں  اسی پر چھوڑ دوں جس پر تم ہو۔ ابن جریر میں ہے  میں اس بارے  میں ابوبکر کے  خلاف کرتے  ہوئے  شرماتا ہوں اور ابوبکر کا فرمان تھا کہ کلالہ وہ ہے  جس کا ولد و والد نہ ہو۔ اور اسی پر جمہور صحابہ اور تابعین اور ائمہ دین ہیں  اور یہی چاروں اماموں اور ساتوں فقہاء کا مذہب ہے  اور اسی پر قرآن کریم کی دلالت ہے  جیسے  کہ باری تعالیٰ عزاسمہ نے  اسے  واضح کر کے  فرمایا اللہ تمہارے  لئے  کھول کھول کر بیان فرما رہا ہے  تاکہ تم گمراہ نہ ہو جاؤ اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے  والا ہے، واللہ اعلم۔

سورۂ مائدہ

حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں  کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی اونٹنی عضباء کی نکیل تھامے  ہوئی تھی جب آپ پر سورہ مائدہ پوری نازل ہوئی۔ قریب تھا کہ اس بوجھ سے  اونٹنی کے  بازو ٹوٹ جائیں (مسند احمد) اور روایت میں ہے  کہ اس وقت آپ سفر میں تھے، وحی کے  بوجھ سے  یہ معلوم ہوتا تھا کہ گویا اونٹنی کی گردن ٹوٹ گئی (ابن مردویہ) اور روایت میں ہے  کہ جب اونٹنی کی طاقت سے  زیادہ بوجھ ہو گیا تو حضور صلی اللہ علیہ و سلم اس پر سے  اتر گئے  (مسند احمد) ترمذی شریف کی روایت میں ہے  کہ سب سے  آخری سورت جو حضور صلی اللہ علیہ و سلم پر اتری وہ سورہ آیت (اذا جاء نصر اللہ) ہے ۔ مستدرک حاکم میں ہے  حضرت جبیر بن نفیر فرماتے  ہیں، میں حج کے  لئے  گیا وہاں حضرت اماں عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے  مجھ سے  فرمایا تم سورہ مائدہ پڑھا کرتے  ہو؟ میں نے  کہا ہاں فرمایا سنو سب سے  آخری یہی سورت نازل ہوئی ہے  اس میں جس چیز کو حلال پاؤ، حلال ہی سمجھو اور اس میں جس چیز کو حرام پاؤ حرام ہی جانو۔ مسند احمد میں بھی یہ روایت ہے ۔ اس میں یہ بھی ہے  کہ پھر میں نے  اماں محترمہ سے  آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے  اخلاق کی نسبت سوال کیا تو آپ نے  فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے  اخلاق قرآن کا عملی نمونہ تھے ۔ یہ روایت نسائی شریف میں بھی ہے ۔

۱

ایک بے  دلیل روایت اور وفائے  عہد کی تاکید

 ابن ابی حاتم میں ہے  کہ ایک شخص نے  حضرت عبد اللہ بن مسعود سے  کہا! آپ مجھے  خاص نصیحت کیجئے ۔ آپ نے  فرمایا "جب تو قرآن میں لفظ آیت (یا ایھا الذین امنوا) سن لے  تو فوراً کان لگا کر دل سے  متوجہ ہو جا، کیونکہ اس کے  بعد کسی نہ کسی بھلائی کا حکم ہو گا یا کسی نہ کسی برائی سے  ممانعت ہو گی۔ ” حضرت زہری فرماتے  ہیں  "جہاں کہیں  اللہ تعالیٰ نے  ایمان والوں کو کوئی حکم دیا ہے  اس حکم میں نبی صلی اللہ علیہ و سلم بھی شامل ہیں ۔ ” حضرت فیثمہ فرماتے  ہیں  کہ توراۃ میں بجائے  (یا ایھا الذین امنوا) کے  (یاایھا المساکین) ہے ۔ ایک روایت ابن عباس کے  نام سے  بیان کی جاتی ہے  کہ جہاں کہیں  لفظ آیت (یا ایھا الذین امنوا) ہے ، ان تمام مواقع پر ان سب ایمان والوں کے  سردار و شریف اور امیر حضرت علی ہیں، اصحاب رسول میں سے  ہر ایک کو ڈانٹا گیا ہے  بجز حضرت علی بن ابوطالب کے  کہ انہیں  کسی امر میں نہیں  ڈانٹا گیا، یاد رہے  کہ یہ اثر بالکل بے  دلیل ہے ۔ اس کے  الفاظ منکر ہیں  اور اس کی سند بھی صحیح نہیں ۔ حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے  ہیں  اس کا راوی عیسیٰ بن راشد مجہول ہے، اس کی روایت منکر ہے ۔ میں کہتا ہوں اسی طرح اس کا دوسرا راوی علی بن بذیمہ گو ثقہ ہے  مگر اعلیٰ درجہ کا شیعہ ہے ۔ پھر بھلا اس کی ایسی روایت جو اس کے  اپنے  خاص خیالات کی تائید میں ہو، کیسے  قبول کی جا سکے  گی؟ یقیناً وہ اس میں ناقابل قبول ٹھہرے  گا، اس روایت میں یہ کہا گیا ہے  کہ تمام صحابہ کو بجز حضرت علی کے  ڈانٹا گیا، اس سے  مراد ان کی وہ آیت ہے  جس میں اللہ تعالیٰ نے  اپنے  نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے  سرگوشی کرنے  سے  پہلے  صدقہ نکالنے  کا حکم دیا تھا، پس ایک سے  زیادہ مفسرین نے  کہا ہے  کہ اس پر عمل صرف حضرت علی ہی نے  کیا اور پھر یہ فرمان اترا کہ آیت (ااشفقتم ان تقدموا) الخ، لیکن یہ غلط ہے  کہ اس آیت میں صحابہ کو ڈانٹا گیا، بلکہ دراصل یہ حکم بطور واجب کے  تھا ہی نہیں، اختیاری امر تھا۔ پھر اس پر عمل ہونے  سے  پہلے  ہی اللہ تعالیٰ نے  اسے  منسوخ کر دیا۔ پس حقیقتاً کسی سے  اس کے  خلاف عمل سرزد ہی نہیں  ہوا۔ پھر یہ بات بھی غلط ہے  کہ حضرت علی کو کسی بات میں ڈانٹا نہیں  گیا۔ سورہ انفال کی آیت ملاحظہ ہو جس میں ان تمام صحابہ کو ڈانٹا گیا ہے ۔ جنہوں نے  بدری قیدیوں سے  فدیہ لے  کر انہیں  چھوڑ دینے  کا مشورہ دیا تھا، دراصل سوائے  حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے  باقی تمام صحابہ کا مشورہ یہی تھا پس یہ ڈانٹ بجز حضرت عمر کے  باقی سب کو ہے، جن میں حضرت علی بھی شامل ہیں، پس یہ تمام باتیں اس امر کی کھلی دلیل ہیں  کہ یہ اثر بالکل ضعیف اور بودا ہے، واللہ اعلم۔ ابن جریر میں حضرت محمد بن سلمہ فرماتے  ہیں  جو کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے  حضرت عمرو بن حزم کو لکھوا کر دی تھی جبکہ انہیں  نجران بھیجا تھا، اس کتاب کو میں نے  ابوبکر بن حزم کے  پاس دیکھا تھا اور اسے  پڑھا تھا، اس میں اللہ اور رسول کے  بہت سے  احکام تھے، اس میں آیت (یاایھا الذین امنوا اوفوا بالعقود) سے  آیت (ان اللہ سریع الحساب) تک بھی لکھا ہوا تھا۔ ابن ابی حاتم میں ہے  کہ حضرت عمرو بن حزم کے  پوتے  حضرت ابوبکر بن محمد نے  فرمایا ہمارے  پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی یہ کتاب ہے  جسے  آپ نے  حضرت عمرو بن حزم کو لکھ کر دی تھی جبکہ انہیں  یمن والوں کو دینی سمجھ اور حدیث سکھانے  کے  لئے  اور ان سے  زکوٰۃ وصول کرنے  کے  لئے  یمن بھیجا تھا، اس وقت یہ کتاب لکھ کر دی تھی، اس میں عہد و پیمان اور حکم احکام کا بیان یہ۔ اس میں آیت (بسم اللہ الرحمٰن الرحیم) کے  بعد لکھا ہے  یہ کتاب ہے  اللہ اور اس کے  رسول کی طرف سے، ایمان والو وعدوں کو اور عہد و پیمان کو پورا کرو، یہ عہد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف سے  عمرو بن حزم کے  لئے  ہے  جبکہ انہیں  یمن بھیجا انہیں  اپنے  تمام کاموں میں اللہ تعالیٰ سے  ڈرتے  رہنے  کا حکم ہے  یقیناً اللہ تعالیٰ ان کے  ساتھ ہے  جو اس سے  ڈرتے  رہیں  اور جو احسان خلوص اور نیکی کریں ۔ حضرت ابن عباس وغیرہ فرماتے  ہیں  "عقود سے  مراد عہد ہیں ۔ ” ابن جریر اس پر اجماع بتاتے  ہیں ۔ خواہ قسمیہ عہد و پیمان ہو یا اور وعدے  ہوں، سب کو پورا کرنا فرض ہے ۔ حضرت ابن عباس سے  یہ بھی مروی ہے  کہ "عہد کو پورا کرنے  میں اللہ کے  حلال کو حلال جاننا، اس کے  حرام کو حرام جاننا، اس کے  فرائض کی پابندی کرنا، اس کی حد بندی کی نگہداشت کرنا بھی ہے، کسی بات کا خلاف نہ کرو، حد کو نہ توڑو، کسی حرام کام کو نہ کرو، اس پر سختی بہت ہے ۔ پڑھو آیت (والذین ینقضون عہد اللہ) کو سوء الدار تک۔ ” حضرت ضحاک فرماتے  ہیں  "اس سے  مراد یہ کہ اللہ کے  حلال کو، اس کے  حرام کو، اس کے  وعدوں کو، جو ایمان کے  بعد ہر مومن کے  ذمہ آ جاتے  ہیں  پورا کرنا اللہ کی طرف سے  فرض ہے، فرائض کی پابندی، حلال حرام کی عقیدت مندی وغیرہ وغیرہ”حضرت زید بن اسلم فرماتے  ہیں  "یہ چھ عہد ہیں، اللہ کا عہد، آپس کی یگانگت کا قسمیہ عہد، شرکت کا عہد، تجارت کا عہد، نکاح کا عہد اور قسمیہ وعدہ” محمد بن کعب کہتے  ہیں  "پانچ ہیں، جن میں جاہلیت کے  زمانہ کی قسمیں ہیں  اور شرکت تجارت کے  عہد و پیمان ہیں، جو لوگ کہتے  ہیں  کہ خرید و فروخت پوری ہو چکنے  کے  بعد گو اب تک خریدا اور بیچنے  والے  ایک دوسرے  سے  جدا نہ ہوئے  ہوں تاہم واپس لوٹانے  کا اختیار نہیں  وہ اپنی دلیل اس آیت کو بتلاتے  ہیں ۔ ” امام ابو حنیفہ اور امام مالک کا یہی مذہب ہے، لیکن امام شافعی اور امام احمد اس کے  خلاف ہیں  اور جمہور علماء کرام بھی اس کے  مخالف ہیں ، اور دلیل میں وہ صحیح حدیث پیش کرتے  ہیں  جو صحیح بخاری مسلم میں حضرت ابن عمر سے  مروی ہے  کہ رسول ا کرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے  فرمایا "خرید و فروخت کرنے  والوں کو سودے  کے  واپس لینے  دینے  کا اختیار ہے  جب تک کہ جدا جدا نہ ہو جائیں ” صحیح بخاری شریف کی ایک روایت میں یوں بھی ہے  کہ "جب وہ شخصوں نے  خرید و فروخت کر لی تو ان میں سے  ہر ایک کو دوسرے  سے  علیحدہ ہونے  تک اختیار باقی ہے ۔ یہ حدیث صاف اور صریح ہے  کہ یہ اختیار خرید و فروخت پورے  ہو چکنے  کے  بعد کا ہے ۔ ہاں اسے  بیع کے  لازم ہو جانے  کے  خلاف نہ سمجھا جائے  بلکہ یہ شرعی طور پر اسی کا مقتضی ہے، پس اسے  نبھانا بھی اسی آیت کے  ماتحت ضروری ہے ۔ پھر فرماتا ہے  مویشی چوپائے  تمہارے  لئے  حلال کئے  گئے  ہیں  یعنی اونٹ، گائے، بکری۔ ابوالحسن، قتادہ وغیرہ کا یہی قول ہے ۔ ابن جریر فرماتے  ہیں  "عرب میں ان کے  لغت کے  مطابق بھی یہی ہے ” حضرت ابن عمر حضرت ابن عباس وغیرہ بہت سے  بزرگوں نے  اس آیت سے  استدلال کیا ہے  کہ جس حلال مادہ کو ذبح کیا جائے  اور اس کے  پیٹ میں سے  بچہ نکلے  گو وہ مردہ ہو پھر بھی حلال ہے ۔ ابو داؤد، ترمذی اور ابن ماجہ میں ہے  کہ صحابہ نے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے  دریافت کیا کہ اونٹنی، گائے، بکری ذبح کی جاتی ہے، ان کے  پیٹ سے  بچہ نکلتا ہے  تو ہم اسے  کھا لیں یا پھینک دیں ۔ آپ نے  فرمایا "اگر چاہو کھا لو، اس کا ذبیحہ اس کی ماں کا ذیبحہ ہے ۔ "امام ترمذی اسے  حسن کہتے  ہیں، ابو داؤد میں ہے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  "پیٹ کے  اندر والے  بچے  کا ذبیحہ اس کی ماں کا ذبیحہ ہے ۔ "پھر فرماتا ہے  مگر وہ جن کا بیان تمہارے  سامنے  کیا جائے  گا۔ ابن عباس فرماتے  ہیں  "اس سے  مطلب مردار، خون اور خنزیر کا گوشت ہے ۔ ” حضرت قتادہ فرماتے  ہیں  "مراد اس سے  از خود مرا ہوا جانور اور وہ جانور ہوے  جس کے  ذبیحہ پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو” پورا علم تو اللہ تعالیٰ کو ہی ہے  لیکن بہ ظاہر یہ معلوم ہوتا ہے  کہ اس سے  مراد اللہ کا فرمان آیت (حرمت علیکم المیتتہ) ہے  یعنی تم پر مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور ہر وہ چیز جو اللہ کے  سوا دوسرے  کے  نام پر منسوب و مشہور کی جائے  اور جو گلا گھونٹنے  سے  مر جائے، کسی ضرب سے  مر جائے، اونچی جگہ سے  گر کر مر جائے  اور کسی ٹکر لگنے  سے  مر جائے، جسے  درندہ کھانے  لگے  پس یہ بھی گو مویشیوں چوپایوں میں سے  ہیں  لیکن ان وجوہ سے  وہ حرام ہو جاتے  ہیں  اسی لئے  اس کے  بعد فرمایا لیکن جس کو ذبح کر ڈالو۔ جو جانور پرستش گاہوں پر ذبح کیا جائے، وہ بھی حرام ہے  اور ایسا حرام کہ اس میں سے  کوئی چیز حلال نہیں، اسی لئے  اس سے  استدراک نہیں  کیا گیا اور حلال کے  ساتھ اس کا کوئی فرد ملایا نہیں  گیا، پس یہاں یہی فرمایا جا رہا ہے  کہ چوپائے  مویشی تم پر حلال ہیں  لیکن وہ جن کا ذکر ابھی آئے  گا۔ بعض احوال میں حرام ہیں، اس کے  بعد کا جملہ حالیت کی بناء پر منصوب ہے ۔ مراد انعام سے  عام ہے  بعض تو وہ جو انسانوں میں رہتے  پلتے  ہیں، جیسے  اونٹ، گائے، بکری اور بعض وہ جو جنگلی ہیں  جیسے  ہرن، نیل گائے  اور جنگلی گدھے، پس پالتو جانوروں میں سے  تو ان کو مخصوص کر لیا جو بیان ہوئے  اور وحشی جانوروں میں سے  احرام کی حالت میں کسی کو بھی شکار کرنا ممنوع قرار دیا، یہ بھی کہا گیا ہے  کہ اس سے  مراد یہ ہے  "ہم نے  تمہارے  لئے  چوپائے  جانور ہر حال میں حلال کئے  ہیں  پس تم احرام کی حالت میں شکار کھیلنے  سے  رک جاؤ اور اسے  حرام جانو” کیونکہ اللہ تعالیٰ کا یہی حکم ہے  جس طرح اس کے  تمام احکام سراسر حکمت سے  پر ہیں، اسی طرح اس کی ہر ممانعت میں بھی حکمت ہے، اللہ وہ حکم فرماتا ہے  جو ارادہ کرتا ہے ۔ ایماندار! رب کی نشانیوں کی توہین نہ کرو، یعنی مناسک حج، صفا، مروہ، قربانی کے  جانور، اونٹ اور اللہ کی حرام کردہ ہر چیز، حرمت والے  مہینوں سمیت کسی کی توہین نہ کرو، ان کا ادب کرو، ان کا لحاظ رکھو، ان کی عظمت کو مانو اور ان میں خصوصیت کے  ساتھ اللہ کی نافرمانیوں سے  بچو اور ان مبارک اور محترم مہینوں میں اپنے  دشمنوں سے  از خود لڑائی نہ چھیڑو۔ جیسے  ارشاد ہے  آیت (یسئلونک عن الشھر الحرام) اے  نبی لوگ تم سے  حرمت والے  مہینوں میں جنگ کرنے  کا حکم پوچھتے  ہیں  تم ان سے  کہو کہ ان میں لڑائی کرنا گناہ ہے  اور آیت میں ہے  مہینوں کی گنتی اللہ کے  نزدیک بارہ ہے ۔ صحیح بخاری شریف میں حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے  مروی ہے  کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے  حجۃ الودع میں فرمایا "زمانہ گھوم گھام کر ٹھیک اسی طرز پر آ گیا ہے  جس پر وہ اس وقت تھا، جس دن اللہ تعالیٰ نے  آسمان اور زمین کو پیدا کیا تھا۔ سال بارہ ماہ کا ہے، جن میں سے  چار ماہ حرمت والے  ہیں ۔ تین تو یکے  بعد دیگرے  ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم اور چوتھا رجب، جسے  قبیلہ مضر رجب کہتا ہے  جو جمادی الاخر اور شعبان کے  درمیان یہ۔ ” اس سے  یہ بھی معلوم ہوا کہ ان مہینوں کی حرمت تاقیامت ہے  جیسے  کہ سلف کی ایک جماعت کا مذہب ہے  آیت کی تفسیر میں حضرت ابن عباس وغیرہ سے  یہ مروی ہے  کہ ان "مہینوں میں لڑائی کرنا حلال نہ کر لیا کرو۔ ” لیکن جمہور کا مذہب یہ ہے  کہ یہ حکم منسوخ ہے  اور حرمت والے  مہینوں میں بھی دشمنان اسلام سے  جہاد کی ابتداء کرنا بھی جائز ہے ۔ ان کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے  آیت (فاذا انسلخ الاشھر الحرم فاقتلوا المشرکین حیث وجدتموھم) یعنی جب حرمت والے  مہینے  گزر جائیں تو مشرکین کو قتل کرو جہاں پاؤ اور مراد یہاں ان چار مہینوں کا گزر جانا ہے، جب وہ چار مہینے  گزر چکے  جو اس وقت تھے، تو اب ان کے  بعد برابر جہاد جاری ہے  اور قرآن نے  پھر کوئی مہینہ خاص نہیں  کیا، بلکہ امام ابو جعفر تو اس پر اجماع نقل کرتے  ہیں  کہ "اللہ تعالیٰ نے  مشرکین سے  جہاد کرنا، ہر وقت اور ہر مہینے  میں جاری ہی رکھا ہے ۔ ” آپ فرماتے  ہیں  کہ اس پر بھی اجماع ہے  کہ "اگر کوئی کافر حرم کے  تمام درختوں کی چھال اپنے  اوپر لپیٹ لے  تب بھی اس کے  لئے  امن و امان نہ سمجھی جائے  گی۔ اگر مسلمانوں نے  از خود اس سے  پہلے  اسے  امن نہ دیا ہو۔ ” اس مسئلہ کی پوری بحث یہاں نہیں  ہو سکتی۔ پھر فرمایا کہ ھدی اور قلائد کی بے  حرمتی بھی مت کرو۔ یعنی بیت اللہ شریف کی طرف قربانیاں بھیجنا بند نہ کرو، کیونکہ اس میں اللہ کی نشانوں کی تعظیم ہے  اور قربانی کے  لئے  جو اونٹ بیت الحرام کی طرف بھیجو، ان کے  گلے  میں بطور نشان پٹا ڈالنے  سے  بھی نہ رکو۔ تا کہ اس نشان سے  ہر کوئی پہچان لے  کہ یہ جانور اللہ کے  لئے  اللہ کی راہ کے  لئے  وقف ہو چکا ہے  اب اسے  کوئی برائی سے  ہاتھ نہ لگائے  گا بلکہ اسے  دیکھ کر دوسروں کو بھی شوق پیدا ہو گا کہ ہم بھی اس طرح اللہ کے  نام جانور بھیجیں اور اس صورت میں تمہیں  اس کی نیکی پر بھی اجر ملے  گا کیونکہ جو شخص دوسروں کو ہدایت کی طرف بلائے  اسے  بھی وہ اجر ملے  گا، جو اس کی بات مان کر اس پر عمل کرنے  والوں کو ملتا ہے ۔ یہ بھی خیال رہے  اللہ تعالیٰ ان کے  اجر کو کم کر کے  اسے  نہیں  دے  گا بلکہ اسے  اپنے  پاس سے  عطا فرمائے  گا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم جب حج کے  لئے  نکلے  تو آپ نے  وادی عقیق یعنی ذوالحلیفہ میں رات گذاری، صبح اپنی نو بیویوں کے  پاس گئے، پھر غسل کر کے  خوشبو ملی اور دو رکعت نماز ادا کی اور اپنی قربانی کے  جانور کے  کوہان پر نشان کیا اور گلے  میں پٹہ ڈالا اور حج اور عمرے  کا احرام باندھا۔ قربانی کے  لئے  آپ نے  بہت خوش رنگ مضبوط اور نوجوان اونٹ ساٹھ سے  اوپر اوپر اپنے  ساتھ لئے  تھے، جیسے  کہ قرآن کا فرمان ہے  جو شخص اللہ کے  احکام کی تعظیم کرے  اس کا دل تقوے  والا ہے ۔ بعض سلف کا فرمان ہے  کہ "تعظیم یہ بھی ہے  کہ قربانی کے  جانوروں کو اچھی طرح رکھا جائے  اور انہیں  خوب کھلایا جائے  اور مضبوط اور موٹا کیا جائے ۔ ” حضرت علی بن ابوطالب فرماتے  ہیں  "ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے  حکم دیا کہ ہم قربانی کے  جانوروں کی آنکھیں اور کان دیکھ بھال کر خریدیں ” (رواہ اہل السنن) مقاتل بن حیان فرماتے  ہیں  "جاہلیت کے  زمانے  میں جب یہ لوگ اپنے  وطن سے  نکلتے  تھے  اور حرمت والے  مہینے  نہیں  ہوتے  تھے  تو یہ اپنے  اوپر بالوں اور اون کو لپیٹ لیتے  تھے  اور حرم میں رہنے  والے  مشرک لوگ حرم کے  درختوں کی چھالیں اپنے  جسم پر باندھ لیتے  تھے، اس سے  عام لوگ انہیں  امن دیتے  تھے  اور ان کو مارتے  پیٹتے  نہ تھے ۔ ” حضرت ابن عباس سے  بروایت حضرت مجاہد سے  مروی ہے  کہ اس سورت کی دو آیتیں منسوخ ہیں  "آیت قلائد اور یہ آیت (فان جاوک فاحکم بینھم او اعرض عنھم) ” لیکن حضرت حسن سے  جب سوال ہوتا ہے  کہ "کیا اس سورت میں سے  کوئی آیت منسوخ ہوئی ہے ؟ ” تو آپ فرماتے  ہیں  "نہیں ” حضرت عطاء فرماتے  ہیں  کہ "وہ لوگ حرم کے  درختوں کی چھالیں لٹکا لیا کرتے  تھے  اور اس سے  انہیں  امن ملتا تھا، پس اللہ تعالیٰ نے  حرم کے  درختوں کو کاٹنا منع فرما دیا۔ ” پھر فرماتا ہے  "جو لوگ بیت اللہ کے  ارادے  سے  نکلے  ہوں، ان سے  لڑائی مت لڑو۔ یہاں جو آئے  وہ امن میں پہنچ گیا، پس جو اس کے  قصد سے  چلا ہے  اس کی نیت اللہ کے  فضل کی تلاش اور اس کی رضامندی کی جستجو ہے  تو اب اسے  ڈر خوف کے  دباؤ میں نہ رکھو، اس کی عزت اور ادب کرو اور اسے  بیت اللہ سے  نہ روکو۔ ” بعض کا قول ہے  کہ "اللہ کا فضل تلاش کرنے  سے  مراد تجارت ہے ۔ ” جیسے  اس آیت میں ہے  (لیس علیکم جناح ان تبتغوا فضلا من ربکم) یعنی زمانہ حج میں تجارت کرنے  میں تم پر کوئی گناہ نہیں ۔ رضوان سے  مراد حج کرنے  میں اللہ کی مرضی کو تلاش کرنا ہے ۔ ابن جریر وغیرہ فرماتے  ہیں  "یہ آیت خطیم بن ہند، بکری کے  بارے  میں نازل ہوئی ہے، اس شخص نے  مدینہ کی چراگاہ پر دھاوا ڈالا تھا پھر اگلے  سال یہ عمرے  کے  ارادے  سے  آ رہا تھا تو بعض صحابہ کا ارادہ ہوا کہ اسے  راستے  میں روکیں، اس پر یہ فرمان نازل ہوا۔ ” امام ابن جرید نے  اس مسئلہ پر اجماع نقل کیا ہے  کہ "جو مشرک مسلمانوں کی امان لئے  ہوئے  نہ ہو تو چاہے  وہ بیت اللہ شریف کے  ارادے  سے  جا رہا ہو یا بیت المقدس کے  ارادے  سے، اسے  قتل کرنا جائز ہے  یہ حکم ان کے  حق میں منسوخ ہے  واللہ اعلم وہاں جو شخص وہاں الحاد پھیلانے  کیلئے  جا رہا ہے  اور شرک و کفر کے  ارادے  کا قصد کرتا ہو تو اسے  روکا جائے  گا۔ حضرت ابن عباس فرماتے  ہیں  پہلے  مومن و مشرک سب حج کرتے  تھے  اور اللہ تعالیٰ کی ممانعت تھی کہ کسی مومن کافر کو نہ روکو لیکن اس کے  بعد یہ آیت اتری کہ (انما المشرکون نجس فلا یقربوا المسجد الحرام بعد عامھم ھذا) یعنی مشرکین سراسر نجس ہیں  اور وہ اس سال کے  بعد مسجد حرام کے  پاس بھی نہ آئیں گے  اور فرمان ہے  آیت (انمام یعمر مساجد اللہ من امن باللہ والیوم الاخر) یعنی مشرکین اللہ کی مسجد کو آباد رکھنے  کے  ہرگز اہل نہیں  فرمان ہے  آیت (انما یعمر مساجد اللہ من امن باللہ والیوم الاخر) یعنی اللہ کی مسجد کو تو صرف وہی آباد رکھ سکتے  ہیں  جو اللہ پر اور قیامت کے  دن پر ایمان رکھتے  ہوں ۔ پس مشرکین مسجدوں سے  روک دیئے  گئے، حضرت قتادہ فرماتے  ہیں  منسوخ ہے، جاہلیت کے  زمانہ میں جب کوئی شخص اپنے  گھر سے  حج کے  ارادے  سے  نکلتا تو وہ درخت کی چھال وغیرہ باندھ لیتا تو راستے  میں اسے  کوئی نہ ستاتا، پھر لوٹتے  وقت بالوں کا ہار ڈال لیتا اور محفوظ رہتا اس وقت تک مشرکین بیت اللہ سے  روکے  نہ جاتے  تھے، اب مسلمانوں کو حکم دیا گیا کہ وہ حرمت والے  مہینوں میں نہ لڑیں اور نہ بیت اللہ کے  پاس لڑیں، پھر اس حکم کو اس آیت نے  منسوخ کر دیا کہ مشرکین سے  لڑو جہاں کہیں  انہیں  پاؤ۔ ” ابن جریر کا قول ہے  کہ "قلائد سے  مراد یہی ہے  جو ہار وہ حرم سے  گلے  میں ڈال لیتے  تھے  اور اس کی وجہ سے  امن میں رہتے  تھے، عرب میں اس کی تعظیم برابر چلی آ رہی تھی اور جو اس کے  خلاف کرتا تھا اسے  بہت برا کہا جاتا تھا اور شاعر اس کو ہجو کرتے  تھے ” پھر فرماتا ہے  "جب تم احرام کھول ڈالو تو شکار کر سکتے  ہو” احرام میں شکار کی ممانعت تھی، اب احرام کے  بعد پھر اس کی اباحت ہو گئی جو حکم ممانعت کے  بعد ہو اس حکم سے  وہی ثابت ہوتا ہے  جو ممانعت سے  پہلے  اصل میں تھا۔ یعنی اگر وجوب اصلی تھا تو ممانعت کے  بعد کا امر بھی وجوب کیلئے  ہو گا۔ اور اسی طرح مستحب و مباح کے  بارے  میں ۔ گو بعض نے  کہا ہے  کہ ایسا امر وجوب کیلۓ ہی ہوتا ہے  اور بعض نے  کہا ہے، صرف مباح ہونے  کیلئے  ہی ہوتا ہے  لیکن دونوں جماعتوں کے  خلاف قرآن کی آیتیں موجود ہیں ۔ پس صحیح مذہب جس سے  تمام دلیلیں مل جائیں وہی ہے  جو ہم نے  ذکر کیا اور بعض علماء اصول نے  بھی اسے  ہی اختیار کیا واللہ اعلم۔ پھر فرماتا ہے  جس قوم نے  تمہیں  حدیبیہ والے  سال مسجد حرام سے  روکا تھا تو تم ان سے  دشمنی باندھ کر قصاص پر آمادہ ہو کر اللہ کے  حکم سے  آگے  بڑھ کر ظلم و زیادتی پر نہ اتر آنا، بلکہ تمہیں  کسی وقت بھی عدل کو ہاتھ سے  نہ چھوڑنا چاہئے ۔ اسی طرح کی وہ آیت بھی ہے  جس میں فرمایا ہے  "تمہیں  کسی قسم کی عداوت خلاف عدل کرنے  پر آمادہ نہ کر دے ۔ عدل کیا کرو، عدل ہی تقوے  سے  زیادہ قریب ہے ۔ ” بعض سلف کا قول ہے  کہ "گو کوئی تجھ سے  تیرے  بارے  میں اللہ کی نافرمانی کرے  لیکن تجھے  چاہئے  کہ تو اس کے  بارے  میں اللہ کی فرمانبرداری ہی کرے ۔ عدل ہی کی وجہ سے  آسمان و زمین قائم ہے ۔ ” حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو اور آپ کے  اصحاب کو جبکہ مشرکین نے  بیت اللہ کی زیارت سے  روکا اور حدیبیہ سے  آگے  بڑھنے  ہی نہ دیا، اسی رنج و غم میں صحابہ واپس آ رہے  تھے  جو مشرقی مشرک مکہ جاتے  ہوئے  انہیں  ملے  تو ان کا ارادہ ہوا کہ جیسے  ان کے  گروہوں نے  ہمیں روکا ہم بھی انہیں  ان تک نہ جانے  دیں ۔ اس پر یہ آیت اتری (شنان) کے  معنی بغض کے  ہیں  بعض عرب اسے  شنان بھی کہتے  ہیں  لیکن کسی قاری کی یہ قرأت مروی نہیں، ہاں عربی شعروں میں شنتان بھی آیا ہے، پھر اللہ تعالیٰ اپنے  ایمان والے  بندوں کو نیکی کے  کاموں پر ایک دوسرے  کی تائید کرنے  کو فرماتا ہے، بر” کہتے  ہیں  نیکیاں کرنے  کو اور تقویٰ ” کہتے  ہیں  برائیوں کے  چھوڑنے  کو اور انہیں  منع فرماتا ہے  گناہوں اور حرام کاموں پر کسی کی مدد کرنے  کو ابن جریر فرماتے  ہیں  جس کام کے  کرنے  کا اللہ کا حکم ہو اور انسان اسے  نہ کرے، یہ اثم” ہے  اور دین میں جو حدیں اللہ نے  مقرر کر دی ہیں  جو فرائض اپنی جان یا دوسروں کے  بارے  میں جناب باری نے  مقرر فرمائے  ہیں، ان سے  آگے  نکل جانا عدوان ہے ۔ مسند احمد کی حدیث میں ہے  "اپنے  بھائی کی مدد کر، خواہ وہ ظالم ہو خواہ مظلوم ہو” تو حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے  سوال ہوا کہ "یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم مظلوم ہونے  کی صورت میں مدد کرنا ٹھیک ہے  لیکن ظالم ہونے  کی صورت میں کیسے  مدد کریں ؟ ” فرمایا "اسے  ظلم نہ کرنے  دو، ظلم سے  روک لو، یہی اس وقت کی اس کی مدد ہے ” یہ حدیث بخاری و مسلم میں بھی ہے، مسند احمد میں ہے  "جو مسلمان لوگوں سے  ملے  جلے  اور دین کے  حوالے  سے  ان کی ایذاؤں پر صبر کرے  وہ ان مسلمانوں سے  بڑے  اجر والا ہے، جو نہ لوگوں سے  ملے  جلے، نہ ان کی ایذاؤں پر صبر کرے ” مسند بزار میں ہے  "جو شخص کسی بھلی بات کی دوسرے  کو ہدایت کرے  وہ اس بھلائی کے  کرنے  والے  جیسا ہی ہے ” امام ابوبکر بزار اسے  بیان فرما کر فرماتے  ہیں  کہ "یہ حدیث صرف اسی ایک سند سے  مروی ہے ۔ ” لیکن میں کہتا ہوں اس کی شاہد یہ صحیح حدیث ہے  کہ جو شخص ہدایت کی طرف لوگوں کو بلائے، اسے  ان تمام کے  بابر ثواب ملے  گا جو قیامت تک آئیں گے  اور اس کی تابعداری کریں گے ۔ لیکن ان کے  ثواب میں سے  گھٹا کر نہیں  اور جو شخص کسی کو برائی کی طرف چلائے  تو قیامت تک جتنے  لوگ اس برائی کو کریں گے ۔ ان سب کا جتنا گناہ ہو گا، وہ سارا اس اکیلے  کو ہو گا۔ لیکن ان کے  گناہ گھٹا کر نہیں ۔ طبرانی میں ہے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  "جو شخص کسی ظالم کے  ساتھ جائے  تاکہ اس کی اعانت و امداد کرے  اور وہ جانتا ہو کہ یہ ظالم ہے  وہ یقیناً دین اسلام سے  خارج ہو جاتا ہے ۔،

۳

حلال و حرام کی وضاحتیں

ان آیتوں میں اللہ ان کا بیان فرما رہا ہے  ”جن کا کھانا اس نے  حرام کیا ہے، یہ خبر ان چیزوں کے  نہ کھانے  کے  حکم میں شامل ہے ” میتہ وہ ہے  جو از خود اپنے  آپ مر جائے، نہ تو اسے  ذبح کیا جائے، نہ شکار کیا جائے ۔ اس کا کھانا اس لئے  حرام کیا گیا کہ اس کا وہ خون جو مضر ہے  اسی میں وہ جاتا ہے، ذبں کرنے  سے  توبہ جاتا ہے  اور یہ خون دین اور بدن کو مضر ہے، ہاں یہ یاد رہے  ہر مردار حرام ہے  مگر مچھلی نہیں ۔ کیونکہ موطا مالک، مسند شافعی، مسند احمد، ابو داؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجو، صحیح ابن خزیمہ اور صحیح ابن حبان میں حضرت ابو ہریرہ سے  مروی ہے  کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے  سمندر کے  پانی کا مسئلہ پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا اس کا پانی پاک ہے  اور اس کا مردہ حلال ہے  اور اسی طرح، مڈی بھی گو خود ہی مر گئی ہو، حلال ہے ۔ اس کی دلیل کی حدیث آ رہی ہے ۔ دم سے  مراد دم مسفوح یعنی وہ خون ہے  جو بوقت ذبح بہتا ہے ۔ حضرت ابن عباس سے  سوال ہوتا ہے  کہ آیا تلی کھا سکتے  ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  ہاں، لوگوں نے  کہا وہ تو خون ہے، آپ نے  فرمایا ہاں صرف وہ خون حرام ہے  جو بوقت ذبح بہا ہو۔ حضرت عائشہ بھی یہی فرماتی ہیں  کہ صرف بہا ہوا خون حرام ہے ۔ امام شافعی حدیث لائے  ہیں  کہ رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا ہمارے  لئے  دو قسم کے  مردے  اور دو خون حلال کئے  گئے  ہیں، مچھلی، ٹڈی، کلیجی اور تلی۔ یہ حدیث مسند احمد، ابن ماجہ، دار قطنی اور بیہقی میں بھی بروایت عبد الرحمن بن زید بن اسلم مروی ہے  اور وہ ضعیف ہیں، حافظ بیہقی فرماتے  ہیں  ”عبد الرحمان کے  ساتھ ہی اسے  اسماعیل بن ادریس اور عبد اللہ بھی روایت کرتے  ہیں  لیکن میں کہتا ہوں یہ دونوں بھی ضعیف ہیں ۔ ہاں یہ ضرور ہے  کہ ان کے  ضعف میں کمی بیشی ہے ۔ ” لیمان بن بلال نے  بھی اس حدیث کو روایت کیا ہے  اور وہ ہیں  بھی ثقہ لیکن اس روایت کو بعض نے  ابن عمر پر موقوف رکھا ہے ۔ حافظ ابو زرعہ رازی فرماتے  ہیں  زیادہ صحیح اس کا موقوف ہونا ہی ہے ۔ ابن ابی حاتم میں حضرت سدی بن عجلان سے  مروی ہے  کہ مجھے  رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے  اپنی قوم کی طرف بھیجا کہ میں انہیں  اللہ کی طرف بلاؤں اور احکام اسلام ان کے  سامنے  پیش کروں ۔ میں وہاں پہنچ کر اپنے  کام میں مشغول ہو گیا، اتفاقاً ایک روز وہ ایک پیالہ خون کا بھر کر میرے  سامنے  آ بیٹھے  اور حلقہ باندھ کر کھانے  کے  ارادے  سے  بیٹھے  اور مجھے  سے  کہنے  لگے  آؤ سدی تم بھی کھالو میں نے  کہا۔ تم غضب کر رہے  ہو میں تو ان کے  پاس سے  آ رہا ہوں جو اس کا کھانا ہم سب پر حرام کرتے  ہیں، تب تو وہ سب کے  سب میری طرف متوجہ ہو گئے  اور کہا پوری بات کہو تو میں نے  یہی آیت حرمت علیکم المیتتہ والدم الخ، پڑھ کر سنا دی، یہ روایت ابن مردویہ میں بھی ہے  اس میں اس کے  بعد یہ بھی ہے  کہ میں وہاں بہت دنوں تک رہا اور انہیں  پیغام اسلام پہنچاتا رہا لیکن وہ ایمان نہ لائے، ایک دن جبکہ میں سخت پیاسا ہوا اور پانی بالکل نہ ملا تو میں نے  ان سے  پانی مانگا اور کہا کہ پیاس کے  مارے  میرا برا حال ہے، تھوڑا سا پانی پلا دو، لیکن کسی نے  مجھے  پانی نہ دیا، بلکہ کہا ہم تو تجھے  یونہی پیاسا ہی تڑپا تڑپا کر مار ڈالیں گے، میں غمناک ہو کر دھوپ میں تپتے  ہوئے  انگاروں جیسے  سنگریزوں پر اپنا کھردرا کمبل منہ پر ڈال کر اسی سخت گرمی میں میدان میں پڑا رہا، اتفاقاً میری آنکھ لگ گئی تو خواب میں دیکھتا ہوں کہ ایک شخص بہترین جام لئے  ہوئے  اور اس میں بہترین خوش ذائقہ مزیدار پینے  کی چیز لئے  ہوئے  میرے  پاس آیا اور جام میرے  ہاتھ میں دے  دیا، میں نے  خوب پیٹ بھر کر اس میں سے  پیا، وہیں  آنکھ کھل گئی تو اللہ کی قسم مجھے  مطلق پیاس نہ تھی بلکہ اس کے  بعد سے  لے  کر آج تک مجھے  کبھی پیاس کی تکلیف ہی نہیں  ہوئی، بلکہ یوں کہنا چاہئے  کہ پیاس ہی نہیں  لگی۔ یہ لوگ میرے  جاگنے  کے  بعد آپس میں کہنے  لگے  کہ آخر تو یہ تمہاری قوم کا سردار ہے ، تمہارا مہمان بن کر آیا ہے ، اتنی بے  رخی بھی ٹھیک نہیں  کہ ایک گھونٹ پانی بھی ہم اسے  نہ دیں، چنانچہ اب یہ لوگ میرے  پاس کچھ لے  کر آئے ، میں نے  کہا اب تو مجھے  کوئی حاجت نہیں ، مجھے  میرے  رب نے  کھلا پلا دیا، یہ کہہ کر میں نے  انہیں  اپنا بھرا ہوا پیٹ دکھا دیا، اس کرامت کو دیکھ کر وہ سب کے  سب مسلمان ہو گئے ” اعشی نے  اپنے  قصیدے  میں کیا ہی خواب کہا ہے  کہ مردار کے  قریب بھی نہ ہو اور کسی جانور کی رگ کاٹ کر خون نکال کر نہ پی اور پرستش گاہوں پر چڑھا ہوا نہ کھا اور اللہ کے  سوا دوسرے  کی عبادت نہ کر، صرف اللہ ہی کی عبادت کیا کر لحکم الحنزیر حرام ہے  خواہ وہ جنگلی ہو، لفظ لحکم شامل ہے  اس کے  تمام اجزاء کو، جس میں چربی بھی داخل ہے  پس ظاہر یہ کی طرح تکلفات کرنے  کی کوئی حاجت نہیں  کہ وہ دوسری آیت میں سے  فانہ رجس لے  کر ضمیر کا مرجع خنزیر کو بتلاتے  ہیں  تاکہ اس کے  تمام اجزاء حرمت میں آ جائیں ۔ در حقیقت یہ لغت سے  بعید ہے  مضاف الیہ کی طرف سے  ایسے  موقعوں پر ضمیر پھرتی ہی نہیں ، صرف مضاف ہی ضمیر کا مرجع ہوتا ہے ۔ صاف ظاہر بات یہی ہے  کہ لفظ لحم شامل ہے  تمام اجزاء کو۔ لغت عرب کا مفہوم اور عام عرف یہی ہے ۔ صحیح مسلم کی حدیث کے  مطابق ”شطرنج کھیلنے  والا اپنے  اتھوں کو سور کے  گوشت و خون میں رنگنے  والا ہے ۔ خیال کیجئے  کہ صرف چھونا بھی شرعاً کس قدر نفرت کے  قابل ہے ، تو پھر کھانے  کیلئے  بے  حد برا ہونے  میں کیا شک رہا؟” اور اس میں یہ دلیل بھی ہے  کہ لفظ لحم شامل ہے  تمام اجزاء کو خواہ چربی ہو خواہ اور بخاری و مسلم میں ہے  رسول صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  اللہ تعالیٰ نے  شراب، مردار، خنزیر بتوں کی تجارت کی ممانعت کر دی ہے ، پوچھا گیا کہ ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم مردار کی چربی کے  بارے  میں کیا ارشاد ہے ؟” وہ کشتیوں پر چڑھائی جاتی ہے ، کھالوں پر لگائی جاتی ہے  اور چراغ جلانے  کے  کام بھی آتی ہے ۔ آپ نے  فرمایا ”نہیں ! وہ حرام ہے ” صحیح بخاری شریف میں ہے  کہ ابو سفیان نے  ہر قل سے  کہا ”وہ (نبی) ہمیں مردار سے  اور خون سے  روکتا ہے ۔ ” وہ جانور بھی حرام ہے  جس کو ذبح کرنے  کے  وقت اللہ کے  سوا دوسرے  کا نام لیا جائے  اللہ تعالیٰ نے  اپنی مخلوق پر اسے  فرض کر دیا وہ اسی کا نام لے  کر جانور کو ذبح کرے ، پس اگر کوئی اس سے  ہٹ جائے  اور اس کے  نام پاک کے  بدلے  کسی بت وغیرہ کا نام لے ، خواہ وہ مخلوق میں سے  کوئی بھی ہو تو یقیناً وہ جانور بالا جماع حرام ہو جائے  گا، ہاں جس جانور کے  ذبیحہ کے  وقت بسم اللہ کہنا رہ جائے ، خواہ جان بوجھ کر خواہ بھولے  چوکے  سے  وہ حرام ہے  یا حلال؟ اس میں علماء کا اختلاف ہے  جس کا بیان سورہئ انعام میں آئیگا۔ حضرت ابو الطفیل فرماتے  ہیں  ”حضرت آدم  کے  وقت سے  لے  کر آج تک یہ چاروں چیزیں حرام رہیں ، کس وقت ان میں سے  کوئی بھی حلال نہیں  ہوئی (١) مردار (٢) خون (٣) سور کا گوشت (٤) اور اللہ کے  سوا دوسرے  کے  نام کی چیز۔ البتہ بنو اسرائیل کے  گناہگاوں کے  گناہوں کی وجہ سے  بعض غیر حرام چیزیں بھی ان پر حرام کر دی گئی تھیں ۔ پھر حضرت عیسیٰ  کے  ذریعہ وہ دوبارہ حلال کر دی گئیں، لیکن بنو اسرائیل نے  آپ کو سچا نہ جانا اور آپ کی مخالفت کی” (ابن ابی حاتم) یہ اثر غرب ہے ۔ حضرت علی جب کوفے  کے  حاکم تھے  اس وقت ابن نائل نامی قبیلہ بنو رباح کا ایک شخص جو شاعر تھا، فرزوق کے  دادا غالب کے  مقابل ہوا اور یہ شرط ٹھہری کہ دونوں آمنے  سامنے  ایک ایک سو اونٹوں کی کوچیں کاٹیں گے ، چنانچہ کوفے  کی پشت پر پانی کی جگہ پر جب ان کے  اونٹ آئے  تو یہ اپنی تلواریں لے  کر کھڑے  ہو گئے  اور اونٹوں کی کوچیں کاٹنی شروع کیں اور دکھاوے ، سناوے  اور فخریہ ریاکاری کیلئے  دونوں اس میں مشغول ہو گئے  کوفیوں کو جب یہ معلوم ہوا تو وہ اپنے  گدھوں اور خچروں پر سوار ہو کر گوشت لینے  کیلئے  آنا شروع ہوئے ، اتنے  میں جناب علی مرتضیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے  سفید خچر پر سوار ہو کر یہ منادی کرتے  ہوئے  وہاں پہنچے  کہ لوگو یہ گوشت نہ کھانا یہ جانور مااہل بھالغیر اللہ میں شامل ہیں ۔ (ابن ابی حاتم) یہ اثر بھی غریب ہے  ہاں اس کی صحت کی شاہد وہ حدیث ہے  جو ابو داؤد میں ہے  کہ رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے  اعراب کی طرف مقابلہ میں کوچیں کاٹنے  سے  ممانعت فرما دی، پھر ابو داؤد نے  فرمایا کہ محمد بن جعفر نے  اسے  ابن عباس پر وقف کیا ہے ۔ ابو داؤد کی اور حدیث میں ہے  کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے  ان دونوں شخصوں کا کھانا کھانا منع فرما دیا جو آپس میں ایک دوسرے  سے  سبقت لے  جانا اور ایک دوسرے  کا مقابلہ کرنا اور ریا کاری کرنا چاہتے  ہوں ۔ مخنقہ جس کا گلا گھٹ جائے  خواہ کسی نے  عمداگلا گھونٹ کر گلا مروڑ کر اسے  مار ڈالا ہو، خواہ از خود اس کا گلا گھٹ گیا ہو۔ مثلاً اپنے  کھوٹنے  میں بندھا ہوا ہے  اور بھاگنے  لگا، پھندا گلے  میں پڑ گیا اور کھچ کھچاؤ کرتا ہوا مر گیا پس یہ حرام ہے ۔ موقودہ وہ ہے  جس جانور کو کسی نے  ضرب لگائی، لکڑی وغیرہ ایسی چیز سے  جو دھاری دار نہیں  لیکن اسی سے  وہ مر گیا، تو وہ بھی حرام ہے ، جاہلیت میں یہ بھی دستور تھا کہ جانور کولٹھ سے  مار ڈالتے  اور پھر کھاتے ۔ لیکن قرآن نے  ایسے  جانور کو حرام بتایا۔ صحیح سند سے  مروی ہے  کہ حضرت عدی بن حاتم نے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں عرض کی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم میں معراض سے  شکار کھیلتا ہوں تو کیا حکم ہے ؟ فرمایا جب تو اسے  پھینکے  اور وہ جانور کو زخم لگائے  تو کھا سکتا ہے  اور اگر وہ چوڑائی کی طرف سے  لگے  تو وہ جانور کی جانب سے  لگا ہو فرق کیا۔ اول کو حلال اور دوسرے  کو حرام۔ فقہا کے  نزدیک بھی یہ مسئلہ متفق علیہ ہے ۔ ہاں اختلاف اس میں ہے  کہ جب کسی زخم کرنے  والی چیز نے  شکار کو صدمہ تو پہنچایا لیکن وہ مرا ہے  اس کے  بوجھ اور چوڑائی کی طرف سے  تو آیا یہ جانور حلال ہے  یا حرام۔ امام شافعی کے  اس میں دونوں قول ہیں ، ایک تو حرام ہونا اوپر والی حدیث کو سامنے  رکھ کر۔ دوسرے  حلال کرنا کتے  کے  شکار کی حلت کو مدنظر رکھ کر۔ اس مسئلہ کی پوری تفصیل ملا حظہ ہو۔ (فصل) علماء کرام کا اس میں اختلاف ہے  کہ جب کسی شخص نے  اپنا کتا شکار پر چھوڑا اور کتے  نے  اسے  اپنی مار سے  اور بوجھ سے  مار ڈالا، زخمی نہیں  کیا تو وہ حلال ہے  یا نہیں ؟ اس میں دو قول ہیں  ایک تو یہ کہ یہ حلال ہے  کیونکہ قرآن کے  الفاظ عام ہیں  فکلوا مما امسکن علیکم یعنی وہ جن جانوروں کو روک لیں تم انہیں  کھا سکتے  ہو۔ اسی طرح حضرت عدی وغیرہ کی صحیح حدیثیں بھی عام ہی ہیں ۔ امام شافعی کے  ساتھیوں نے  امام صاحب کا یہ قول نقل کیا ہے  اور متاخرین نے  اس کی صحت کی ہے ، جیسے  نووی اور رافعی مگر میں کہتا ہوں کہ گو یوں کہا جاتا ہے  لیکن امام صاحب کے  کلام سے  صاف طور پر یہ معلوم ہوتا۔ ملاحظہ ہو کتا الام اور مختصر ان دونوں میں جو کلام ہے  وہ دونوں معنی کا احتمال رکھتا ہے ۔ پس دونوں فریقوں نے  اس کی توجیہہ کر کے  دونوں جانب علی الاطلاق ایک قول کہہ دیا۔ ہم تو بصد مشکل صرف یہی کہہ سکتے  ہیں  کہ اس بحث میں حلال ہونے  کے  قول کی حکایت کچھ قدرے  قلیل زخم کا ہونا بھی ہے ۔ گو ان دونوں میں سے  کسی کی تصریح نہیں ، اور وہ کسی کی مضبوط رائے ، ابن الصباح نے  امام ابو حنیفہ سے  حلال ہونے  کا قول نقل کیا ہے  اور دوسرا کوئی قول ان سے  نقل نہیں  کیا اور امام ابن جریر ابن اپنی تفسیر میں اس قوت کو حضرت سلمان فارسی، حضرت ابوہریرہ، حضرت سعد بن وقاص اور حضرت ابن عمر نے  نقل کیا ہے  لیکن یہ بہت غریب ہے  اور دراصل ان بزرگوں سے  صراحت کے  ساتھ یہ اقوال نہیں  پائے  جاتے ۔ یہ صرف اپنا تصرف ہے  واللہ اعلم۔ دوسرا قول یہ ہے  کہ وہ حلال نہیں ، حضرت امام شافعی کے  دو قولوں میں سے  ایک قول یہ ہے ، مزنی نے  روایت کیا ہے  اور یہی مشہور ہے  امام احمد بن حنبل سے  اور یہی قول ٹھیک ہونے  سے  زیادہ مشابہت رکھتا ے  واللہ اعلم۔ اس لئے  کہ اصولی قواعد اور احکام شرعی کے  مطابق یہی جاری ہے ۔ ابن الصباغ نے  حضرت رافع بن خدیج کی حدیث سے  دلیل پکڑی ہے  کہ انہوں نے  کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ہم کل دشمنوں سے  بھڑنے  والے  ہیں  اور ہمارے  ساتھ چھریاں نہیں  تو کیا ہم تیز بانس سے  ذبح کر لیا کریں ؟ آپ نے  فرمایا جو چیز خون بہائے  اور اس کے  اوپر اللہ کا نام ذکر کیا جائے  اسے  کھا لیا کرو (بخاری مسلم) یہ حدیث گو ایک خاص موقعہ کیلئے  ہے  لیکن عام الفاظ کا حکم ہو گا، جیسے  کہ جمہور علماء اصول و فروغ کا فرمان ہے ۔ اس کی دلیل وہ حدیث ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے  دریافت کیا گیا کہ تبع جوشہد کی نبیذ سے  ہے ، اس کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے  فرمایا ہر وہ پینے  کی چیز جو نشہ لائے  حرام ہے ، پس یہاں سوال ہے  شہد کی نبیذ سے  لیکن جو اب کے  الفاظ عام ہیں  اور مسئلہ بھی ان سے  عام سمجھا گیا، اسی طرح اوپر والی حدیث ہے  کہ گو سوال ایک خاص نوعیت میں ذبح کرنے  کا ہے  لیکن جواب کے  الفاظ اسی اور اس کے  سوا کی عام نوعیتوں پر مشتمل ہیں ، اللہ کے  رسول صلی اللہ علیہ و سلم کا یہ بھی ایک خاص معجزہ ہے  کہ الفاظ تھوڑے  اور معافی بہت، اسے  ذہن میں رکھنے  کے  بعد اب غور کیجئے  کہ کتے  کے  صدمے  سے  جو شکار مر جائے  یا اس کے  بوجھ یا تھپڑ کی وجہ سے  شکار کا دم نکل جائے ۔ ظاہر ہے  کہ اس کا خون کسی چیز سے  نہیں  بہا، پس اس حدیث کے  مفہوم کی بناء پر وہ حلال نہیں  ہو سکتا، اس پر یہ اعتراض ہو سکتا ہے  کہ اس حدیث کو کتے  کے  شکار کے  مسئلہ سے  دور کا تعلق بھی نہیں ، اس لئے  کہ سائل نے  ذبح کرنے  کے  ایک آلے  کی نسبت سوال کیا تھا۔ ان کا سوال اس چیز کی نسبت نہ تھا، جس سے  ذبح کیا جائے ، اسی لئے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  اس سے  دانت اور ناخن کو مستثنیٰ کی دلالت جنس مستثنیٰ منہ پر ہوا کرتی ہے ، ورنہ متصل نہیں  مانا جا سکتا، پس ثابت ہوا کہ سوال آلہ ذبح کا ہی تھا تو اب کوئی دلالت تمہارے  قول پر باقی نہیں  رہی۔ اس کا جواب یہ ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے  جواب کے  جملے  کو دیکھو آپ نے  یہ فرمایا ہے  کہ جو چیز خون بہا دے  اور اس پر نام اللہ بھی لیا گیا ہو، اسے  کھالو۔ یہ نہیں  فرمایا کہ اس کے  ساتھ ذبح کر لو۔ پس اس جملہ سے  دو حکم ایک ساتھ معلوم ہوتا ہیں ، ذبح کرنے  کے  آلہ کا حکم بھی اور خود ذبیحہ کا حکم بھی اور یہ کہ اس جانور کا خون کسی آلہ سے  بہانا ضروری ہے ، جو دانت اور ناخن کے  سوا ہو۔ ایک مسلک تو یہ ہے ۔ دوسرا مسلم جو مزنی کا ہے  وہ یہ کہ تیر کے  بارے  میں صاف لفظ آچکے  کہ اگر وہ اپنی چوڑائی کی طرف سے  لگا ہے  اور جانور مر گیا ہے  تو نہ کھاؤ اور اگر اس نے  اپنی دھار اور انی سے  زخم کیا ہے  پھر مرا ہے  تو کھالو اور کتے  کے  بارے  میں علی الاطلاق احکام ہیں  پس چونکہ موجب یعنی شکار دونوں جگہ ایک ہی ہے  تو مطلق کا حکم بھی مقید پر محمول ہو گا گو سبب الگ الگ ہوں ۔ جیسے  کہ ظہار کے  وقت آزادگی گردن جو مطلق ہے  محمول کی جاتی ہے  قتل کی آزادگی گردن پر جو مقید ہے  ایمان کے  ساتھ۔ بلکہ اس سے  بھی زیادہ ضرورت شکار کے  اس مسئلہ میں ہے  یہ دلیل ان لوگوں پر یقیناً بہت بڑی حجت ہے  جو اس قاعدہ کی اصل کو مانتے  ہیں  اور چونکہ ان لوگوں میں اس قاعدے  کے  مسلم ہونے  میں کوئی اختلاف نہیں  تو ضروری ہے  کہ یا تو وہ اسے  تسلیم کریں ورنہ کوئی پختہ جواب دیں ۔ علاوہ ازیں فریق یہ بھی کہہ سکتا ہے  کہ چونکہ اس شکار کو کتے  نے  بوجہ اپنے  ثقل کے  مار ڈالا ہے  اور یہ ثابت ہے  کہ تیر جب اپنی چوڑائی سے  لگ کر شکار کو مار ڈالے  تو وہ حرام ہو جاتا ہے  پس اس پر قیاس کر کے  کتے  کا یہ شکار بھی حرام ہو گیا کیونکہ دونوں میں یہ بات مشترک ہے  کہ دونوں شکار کے  آلات ہیں  اور دونوں نے  اپنے  بوجھ اور زور سے  شکار کی جان لی ہے  اور آیت کا عموم اس کے  معارض نہیں  ہو سکتا کیونکہ عموم پر قیاس مقدم ہے  جیسا کہ چاروں اماموں اور جمہور کا مذہب ہے ۔ یہ مسلک بھی بہت اچھا ہے ، دوسری بات یہ ہے  کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان آیت (فکلوا مماامسکن علیکم) یعنی شکار کتے  جس جانور کو روک رکھیں اس کا کھانا تمہارے  لئے  حلال ہے ، یہ عام نوعیت پر یعنی اسے  بھی جسے  زخم کیا ہو اور اس کے  سوا کو بھی، لیکن جس صورت پر اس وقت بحث ہے  وہ یا تو ٹکر لگا ہوا ہے  یا اس کے  حکم پر یا گلا گھونٹا ہوا ہے  یا اس کے  حکم میں، بہر صورت اس آیت کی تقدیم ان وجوہ پر ضرور ہو گی۔ اولاً تو یہ کہ شارع نے  اس آیت کا حکم شکار کی حالت میں معتبر مانا ہے ۔ کیونکہ حضرت عدی بن حاتم سے  اللہ کے  رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے  یہی فرمایا اگر وہ چوڑائی کی طرف سے  لگا ہے  تو وہ لٹھ مارا ہوا ہے  اسے  نہ کھاؤ۔ جہاں تک ہمارا علم ہے  ہم جانتے  ہیں  کہ کسی عالم نے  یہ نہیں  کہا کہ لٹھ سے  اور مار سے  مرا ہوا تو شکار کی حالت میں معتبر ہو اور سینگ اور ٹکر لگا ہوا معتبر نہ ہو۔ پس جس صورت میں اس وقت بحث ہو رہی ہے  اس جانور کو حلال کہنا اجماع کو توڑنا ہو گا، جسے  کوئی بھی جائز نہیں  کہہ سکتا بلکہ اکثر علماء اسے  ممنوع بتاتے  ہیں ۔ دوسرے  یہ کہ آیت (فکلوا مما امسکن) اپنے  عموم پر باقی نہیں  اور اس پر اجتماع ہے ، بلکہ آیت سے  مراد صرف حلال حیوان ہیں  ۔ تو اس کے  عام الفاظ سے  وہ حیوان جن کا کھانا حرام ہے  بالاتفاق نکل گئے  اور یہ قاعدہ ہے  کہ عموم محفوظ عموم غیر محفوظ پر مقدم ہوتا ہے ۔ ایک تقریر اسی مسئلہ میں اور بھی گوش گزار کر لیجئے  کہ اس طرح کا شکار میتہ کے  حکم میں ہے ، پس جس وجہ سے  مردار حرام ہے ، وہی وجہ یہاں بھی ہے  تو یہ بھی اسی قیاس سے  حلال نہیں ۔ ایک اور وجہ بھی سنئے  کہ حرمت کی آیت (حرمت) الخ، بالکل محکم ہے ، اس میں کسی طرح نسخ کا دخل نہیں ، نہ کوئی تخصیص ہوئی ہے ، ٹھیک اسی طرح آیت تحلیل بھی محکم ہی ہونی چاہئے ۔ یعنی فرمان باری تعالیٰ آیت (یسئلونک ماذا احل لھم قل احل لکم الطیبات لوگ تجھ سے  دریافت کرتے  ہیں  کہ ان کیلئے  حلال کیا ہے  تو کہہ دے  کہ تمام طیب چیزیں تمہارے  لئے  حلال ہیبں ۔ جب دونوں آیتیں محکم اور غیر منسوخ ہیں  تو یقیناً ان میں تعارض نہ ہونا چاہئے  لہٰذا حدیث کو اس کی وضاحت کیلئے  سمجھنا چاہئے  اور تیر کا واقعہ اسی کی شہادت دیتا ہے ، جس میں یہ بیان کیا ہے  کہ اس آیت میں یہ صورت واضح طور پر شامل ہے  کہ آنی اور دھار تیزی کی طرف سے  زخم کرے  تو جانور حلال ہو گا، کیونکہ وہ (طیبات) میں آ گیا۔ ساتھ ہی حدیث میں یہ بھی بیان کر دیا گیا کہ آیت تحریم میں کونسی صورت شامل ہے ۔ یعنی وہ صورت جس میں جانور کی موت تیر کی چوڑائی کی چوٹ سے  ہوئی ہے ، وہ حرام ہو گیا جسے  کھایا نہیں  جائیگا۔ اس لئے  کہ وہ وقیذ ہے  اور وقیذ آیت تحریم کا ایک فرد ہے ، ٹھیک اسی طرح اگر شکاری کتے  نے  جانور کو اپنے  دباؤ زور بوجہ اور سخت پکڑ کی وجہ سے  مار ڈالا ہے  تو وہ نطیح ہے  یا فطیح یعنی ٹکر اور سینگ لگے  ہوئے  کے  حکم میں ہے  اور حلال نہیں ، ہاں اگر اسے  مجروح کیا ہے  تو وہ آیت تحلیل کے  حکم میں ہے  اور یقیناً حلال ہے ۔ اس پر اگر یہ اعتراض کیا جائے  کہ اگر یہی مقصود ہوتا تو کتے  کے  شکار میں بھی تفصیل بیان کر دی جاتی اور فرما دیا جاتا کہ اگر وہ جانور کو چیرے  پھاڑے ، زخمی کرے  تو حلال اور اگر زخم نہ لگائے  تو حرام۔ اس کا جواب یہ ہے  کہ چونکہ کتے  کا بغیر زخمی کئے  قتل کرنا بہت ہی کم ہوتا ہے ۔ اس کی عادت یہ نہیں  بلکہ عادت تو یہ ہے  کہ اپنے  پنجوں یا کچلیوں سے  ہی شکار کو مارے  یا دونوں سے ، بہت کم کبھی کبھی شاذو نادر ہی ایسا ہوتا ہے  کہ وہ اپنے  دباؤ اور بوجھ سے  شکار کو مار ڈالے ، اس لئے  اس کی ضرورت ہی نہ تھی کہ اس کا حکم بیان کیا جائے  اور دوسری وجہ یہ بھی ہے  کہ جب آیت تحریم میں میتہ، موقوذہ، متردیہ، نطیحہ کی حرمت موجود ہے  تو اس کے  جاننے  والے  کے  سامنے  اس قسم کے  شکار کا حکم بالکل ظاہر، تیر اور معراض میں اس حکم کو اس لئے  الگ بیان کر دیا کہ وہ عموماً خطا کر جاتا ہے  بالخصوص اس شخص کے  ہاتھ سے  جو قادر تیر انداز نہ ہو یا نشانے  میں خطا کرتا ہو، اس لئے  اس کے  دونوں حکم تفصیل وار بیان فرما دیئے  واللہ اعلم۔ دیکھئے  چونکہ کتے  کے  شکار میں یہ احتمال تھا کہ ممکن ہے  وہ اپنے  کئے  ہوئے  شکار میں سے  کچھ کھا لے ، اس لئے  یہ حکم صراحت کے  ساتھ الگ بیان فرما دیا اور ارشاد ہوا کہ اگر وہ خود کھا لے  تو تم اسے  نہ کھاؤ، ممکن ہے  کہ اس نے  خود اپنے  لئے  ہی شکار کو روکا ہو۔ یہ حدیث بخاری و مسلم میں موجود ہے  اور یہ صورت اکثر حضرات کے  نزدیک آیت تحلیل کے  عموم سے  مخصوص ہے  اور ان کا قول ہے  کہ جس شکار کو کتا کھا لے  اس کا کھانا حلال نہیں ، حضرت ابو ہریرہ حضرت ابن عباس سے  یہی روایت کیا جاتا ہے ۔ حضرت حسن، شعبی اور نخعی کا قول بھی یہی ہے  اور اسی کی طرف ابو حنیفہ، ان کے  دونوں اصحاب، احمد بن حنبل اور مشہور روایت میں شافعی بھی گئے  ہیں ۔ ابن جریر نے  اپنی تفسیر میں علی، سعد، سلمان، ابو ہریرہ، ابن عمر اور ابن عباس سے  نقل کیا ہے  کہ گو کتے  نے  شکار میں سے  کچھ کھا لیا ہو تاہم اسے  کھا لینا جائز ہے ، بلکہ حضرت سعد، حضرت سلمان، حضرت ابو ہریرہ وغیرہ فرماتے  ہیں  گو کتا آدھا حصہ کھا گیا ہو تاہم اس شکار کا کھا لینا جائز ہے ۔ امام مالک اور شافعی بھی اپنے  قدیم قول میں اسی طرف گئے  ہیں  اور قول جدید میں دونوں قولوں کی طرف اشارہ کیا ہے ، جیسے  کہ امام ابو منصور بن صباغ وغیرہ نے  کہا ہے ۔ ابو داؤد میں قوی سند سے  مروی ہے  کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا ”جب تو اپنے  کتے  کو چھوڑے  اور اللہ کا نام تو نے  لے  لیا ہو تو کھا لے ، گو اس نے  بھی اس میں سے  کھا لیا ہو اور کھا لے  اس چیز کو جسے  تیرا ہاتھ تیری طرف لوٹا لائے ” نسائی میں بھی یہ روایت ہے ۔ تفسیر ابن جریر میں ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا جب کسی شخص نے  اپنا کتا شکار پر چھوڑا، اس نے  شکار کو پکڑا اور اس کا کچھ گوشت کھا لیا تو اسے  اختیار ہے  کہ باقی جانور یہ اپنے  کھانے  کے  کام میں لے ۔ اس میں اتنی علت ہے  کہ یہ موقوفاً حضرت سلمان کے  قول سے  مروی ہے ، جمہور نے  عدی والی حدیث کو اس پر مقدم کیا ہے  اور ابو عجلہ وغیرہ کی حدیث کو ضعیف بتایا ہے ۔ بعض علماء کرام نے  اس حدیث کو اس بات پر محمول کیا ہے  کہ یہ حکم اس وقت ہے ، جب کتے  نے  شکار پکڑا اور دیر تک اپنے  مالک کا انتظار کیا، جب وہ نہ آیا تو بھوک وغیرہ کے  باعث اس نے  کچھ کھا لیا اس صورت میں یہ حکم ہے  کہ باقی کا گوشت مالک کھا لے  کیونکہ ایسی حالت میں یہ ڈر باقی نہیں  رہتا کہ شاید کتا ابھی شکار کا سدھارا ہوا نہیں ، ممکن ہے  اس نے  اپنے  لئے  ہی شکار کیا ہو، بخلاف اس کے  کہ کتے  نے  پکڑتے  ہی کھانا شروع کر دیا تو اس سے  معلوم ہو جاتا ہے  کہ اس نے  اپنے  لئے  ہی شکار دبوچا ہے  واللہ اعلم۔ اب رہے  شکاری پرند تو امام شافعی نے  صاف کہا ہے  کہ یہ کتے  کے  حکم میں ہیں ۔ تو اگر یہ شکار میں سے  کچھ کھا لیں تو شکار کا کھانا جمہور کے  نزدیک تو حرام ہے  اور دیگر کے  نزدیک حلال ہے ، ہاں مزنی کا مختار یہ ہے  کہ گوشکاری پرندوں نے  شکار کا گوشت کھا لیا ہو تاہم وہ حرام نہیں ۔ یہی مذہب ابو حنیفہ اور احمد کا ہے ۔ اس لئے  کہ پرندوں کو کتوں کی طرح مار پیٹ کر سدھا بھی نہیں  سکتے  اور وہ تعلیم حاصل کر ہی نہیں  سکتا جب تک اسے  کھائے  نہیں ، یہاں بات معاف ہے  اور اس لئے  بھی کہ نص کتے  کے  بارے  میں وارد ہوئی ہے ، پرندوں کے  بارے  میں نہیں ، شیخ ابو علی افصاح میں فرماتے  ہیں  جب ہم نے  یہ طے  کر لیا کہ اس شکار کا کھانا حرام ہے  جس میں سے  شکاری کتے  نے  کھا لیا ہو تو جس شکار میں سے  شکاری پرند کھا لے  اس میں دو وجوہات ہیں ۔ لیکن قاضی ابو الطیب نے  اس فرع کا اور اس ترتیب سے  انکار کیا ہے ۔ کیونکہ امام شافعی نے  ان دونوں کو صاف لفظوں میں برابر رکھا ہے ۔ واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم۔ متردیہ وہ ہے  جو پہاڑی یا کسی بلند جگہ سے  گر کر مر گیا ہو تو وہ جانور بھی حرام ہے ، ابن عباس یہی فرماتے  ہیں ۔ قتادہ فرماتے  ہیں  یہ وہ ہے  جو کنویں میں گر پڑے ، نطیحہ وہ ہے  جسے  دوسرا جانور سینگ وغیرہ سے  ٹکر لگائے  اور وہ اس صدمہ سے  مر جائے ، گو اس سے  زخم بھی ہوا ہو اور گو اس سے  خون بھی نکلا ہو، بلکہ گو ٹھیک ذبح کرنے  کی جگہ ہی لگا ہو اور خون بھی نکلا، یہ لفظ معنی میں مفعول یعنی منطوحہ کے  ہے ، یہ وزن عموماً کلام عرب میں بغیر تے  کے  آتا ہے  جیسے  عین کحیل اور کف خضیب ان مواقع میں کحیلۃ اور خضیبۃ نہی کہتے ، اس جگہ تے  اس لئے  لایا گیا ہے  کہ یہاں اس لفظ کا استعمال قائم مقام اسم کے  ہے ، جیسے  عرب کا یہ کلام طریقۃ طویلتہ۔ بعض نحوی کہتے  ہیں  تاء تانیث یہاں اس لئے  لایا گیا ہے  کہ پہلی مرتبہ ہی ثانیث پر دلالت ہو جائے  بخلاف کحیل اور خضیب کے  کہ وہاں تانیث کلام کے  ابتدائی لفظ سے  معلوم ہوتی ہے ۔ آیت (ما اکل اسبع) سے  مراد وہ جانور ہے  جس پر شیر، بھیڑیا، چیتا یا کتا وغیرہ درندہ حملہ کرے  اور اس کا کوئی حصہ کھا جائے  اور اس سبب سے  مر جائے  تو اس جانور کو کھانا بھی حرام ہے ، اگرچہ اس سے  خون بہا ہو بلکہ اگرچہ ذبح کرنے  کی جگہ سے  ہی خون نکلا ہو تاہم وہ جانور بالاجماع حرام ہے ۔ اہل جاہلیت میں ایسے  جانور کا بقیہ کھا لیا کرتے  تھے ، اللہ تعالیٰ نے  مومنوں کو اس سے  منع فرمایا۔ پھر فرماتا ہے  مگر وہ جسے  تم ذبح کر لو، یعنی گلا گھونٹا، لٹھ مارا ہوا، اوپر سے  گر پڑا ہو، سینگ اور ٹکر لگا ہو، درندوں کا کھایا ہو، اگر اس حالت میں تمہیں  مل جائے  کہ اس میں جان باقی ہو اور تم اس پر باقاعدہ اللہ کا نام لے  کر چھری پھیر لو تو پھر یہ جانور تمہارے  لئے  حلال ہو جائیں گے ۔ حضرت ابن عباس سعید بن جیبر، حسن اور سدی یہی فرماتے  ہیں ، حضرت علی سے  مروی ہے  اگر تم ان کو اس حالت میں پالو کہ چھری پھیرتے  ہوئے  وہ دم رگڑیں یا پیر ہلائیں یا آنکھوں کے  ڈھیلے  پھرائیں تو بیشک ذبح کر کے  کھا لو، ابن جریر میں آپ سے  مروی ہے  کہ جس جانور کو ضرب لگی ہو یا اوپر سے  گر پڑا ہو یا ٹکر لگی ہو اور اس میں روح باقی ہو اور تمہیں  وہ ہاتھ پیر رگڑتا مل جائے  تو تم اسے  ذبح کر کے  کھا سکتے  ہو۔ حضرت طاؤس، حسن، قتادہ، عبید بن عمیر، ضحاک اور بہت سے  حضرات سے  مروی ہے  کہ بوقت ذبح اگر کوئی حرکت بھی اس جانور کی ایسی ظاہر ہو جائے  جس سے  یہ معلوم ہو کہ اس میں حیات ہے  تو وہ حلال ہے ۔ جمہور فقہاء کا یہی مذہب حرکت بھی اس جانور کی ایسی ظاہر ہو جائے  جس سے  یہ معلوم ہو کہ اس میں حیات ہے  تو وہ حلال ہے ۔ جمہور فقہاء کا یہی مذہب ہے  تینوں اماموں کا بھی یہی قول ہے ، امام مالک اس بکری کے  بارے  میں جسے  بھیڑیا پھاڑ ڈالے  اور اس کی آنتیں نکل آئیں فرماتے  ہیں  میرا خیال ہے  کہ اسے  ذبح نہ کیا جائے  اس میں سے  کس چیز کا ذبیحہ ہو گا؟ ایک مرتبہ آپ سے  سوال ہوا کہ درندہ اگر حملہ کر کے  بکری کی پیٹھ توڑ دے  تو کیا اس بکری کو جان نکلنے  سے  پہلے  ذبح کر سکتے  ہیں ؟ آپ نے  فرمایا اگر بالکل آخر تک پہنچ گیا ہے  تو میری رائے  میں نہ کھانی چاہئے  اور اگر اطراف میں یہ ہے  تو کوئی حرج نہیں ، سائل نے  کہا درندے  نے  اس پر حملہ کیا اور کود کر اسے  پکڑ لیا، جس سے  اس کی کمر ٹوٹ گئی ہے  تو آپ نے  فرمایا مجھے  اس کا کھانا پسند نہیں  کیونکہ اتنی زبردست چوٹ کے  بعد زندہ نہیں  رہ سکتی، آپ سے  پھر پوچھا گیا کہ اچھا اگر پیٹ پھاڑ ڈالا اور آنتیں نہیں  نکلیں تو کیا حکم ہے ، فرمایا میں تو یہی رائے  رکھتا ہوں کہ نہ کھائی جائے ۔ یہ ہے  امام مالک کا مذہب لیکن چونکہ آیت عام ہے  اس لئے  امام صاحب نے  جن صورتوں کو مخصوص کیا ہے  ان پر کوئی خاص دلیل چاہئے ، واللہ اعلم۔ بخاری و مسلم میں حضرت رافع بن خدیج سے  مروی ہے  کہ میں نے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے  سوال کیا۔ ”حضور صلی اللہ علیہ و سلم ہم کل دشمن سے  لڑائی میں باہم ٹکرانے  والے  ہیں  اور ہمارے  ساتھ چھریاں نہیں  کیا ہم بانس سے  ذبح کر لیں ” آپ نے  فرمایا ”جو چیز خون بہائے  اور اس پر اللہ کا نام لیا جائے ، اسے  کھا لو، سوائے  دانت اور ناخن کے ، یہ اس لئے  کہ دانت ہڈی ہے  اور ناخن حبشیوں کی چھریاں ہیں ” مسند احمد اور سنن میں ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے  پوچھا گیا کہ ”ذبیحہ صرف حلق اور نرخرے  میں ہی ہوتا ہے ؟” آپ نے  فرمایا ”اگر تو نے  اس کی ران میں بھی زخم لگا دیا تو کافی ہے ” یہ حدیث ہے  تو سہی لیکن یہ حکم اس وقت ہے  جبکہ صحیح طور پر ذبح کرنے  پر قادر نہ ہوں ۔ مجاہد فرماتے  ہیں  یہ پرستش گاہیں  کعبہ کے  اردگرد تھیں، ابن جریج فرماتے  ہیں  ”یہ تین سو ساٹھ بت تھے ، جاہلیت کے  عرب ان کے  سامنے  اپنے  جانور قربان کرتے  تھے  اور ان میں سے  جو بیت اللہ کے  بالکل متصل تھا، اس پر ان جانوروں کا خون چھڑکتے  تھے  اور گوشت ان بتوں پر بطور چڑھاوا چڑھاتے  تھے ” پس اللہ تعالیٰ نے  یہ کام مومنوں پر حرام کیا اور ان جانوروں کا کانا بھی حرام کر دیا۔ اگرچہ ان جانوروں کے  ذبح کرنے  کے  وقت بسم اللہ بھی کہی گئی ہو کیونکہ یہ شرک ہے  جسے  اللہ تعالیٰ وحدہٗ لا شریک نے  اور اس کے  رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے  حرام کیا ہے ، اور اسی لائق ہے ، اس جملہ کا مطلب بھی یہی ہے  کیونکہ اس سے  پہلے  ان کی حرمت بیان ہو چکی ہے  جو اللہ کے  سوا دوسروں کے  نام پر چڑھائے  جائیں ۔ (ازلام) سے  تقسیم کرنا حرام ہے ، یہ جاہلیت کے  عرب میں دستور تھا کہ انہوں نے  تین تیر رکھ چھوڑے  تھے ، ایک پر لکھا ہوا تھا افعل یعنی کر، دوسرے  پر لکھا ہوا تھا لاتعفل یعنی نہ کر، تیسرا خالی تھا۔ بعض کہتے  ہیں  ایک پر لکھا تھا مجھے  میرے  رب کا حکم ہے ، دوسرے  پر لکھا تھا مجھے  میرے  رب کی ممانعت ہے ، تیسرا خالی تھا اس پر کچھ بھی لکھا ہوا نہ تھا۔ بطور قرعہ اندازی کے  کسی کام کے  کرنے  نہ کرنے  میں جب انہیں  تردد ہوتا تو ان تیروں کو نکالتے ، اگر حکم ”کر” نکلا تو اس کام کو کرتے  اگر ممانعت کا تیر نکلا تو باز آ جاتے  اگر خالی تیر نکلا تو پھر نئے  سرے  سے  قرعہ اندازی کرتے ، ازلام جمع ہے  زلم کی اور بعض زلم بھی کہتے  ہیں ۔ استسقام کے  معنی ان تیروں سے  تقسیم کی طلب ہے ، قریشیوں کا سب سے  بڑا بت ہبل خانہ کعبہ کے  اندر کے  کنوئیں پر نصب تھا، جس کنویں میں کعبہ کے  ہدیے  اور مال جمع رہا کرتے  تھے ، اس بت کے  پاس سات تیر تھے ، جن پر کچھ لکھا ہوا تھا جس کام میں اختلاف پڑتا یہ قریشی یہاں آ کر ان تیروں میں سے  کسی تیر کو نکالتے  اور اس پر جو لکھا پاتے  اسی کے  مطابق عمل کرتے ۔ بخاری و مسلم میں ہے  کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم جب کعبہ میں داخل ہوئے  تو وہاں حضرت ابراہیم  اور حضرت اسماعیل  کے  مجسمے  گڑے  ہوئے  پائے ، جن کے  ہاتھوں میں تیر تھے  تو آپ نے  فرمایا اللہ انہیں  غارت کرے ، انہیں  خوب معلوم ہے  کہ ان بزرگوں نے  کبھی تیروں سے  فال نہیں  لی۔ صحیح حدیث میں ہے  کہ سراقہ بن مالک بن جعثم جب نبی صلی اللہ علیہ و سلم اور حضرت ابو بکر صدیق کو ڈھونڈنے  کیلئے  نکلا کہ انہیں  پکڑ کر کفار مکہ کے  سپرد کرے  اور آپ اس وقت ہجرت کر کے  مکہ سے  مدینے  کو جا رہے  تھے  تو اس نے  اسی طرح قرعہ اندازی کی اس کا بیان ہے  کہ پہلی مرتبہ وہ تیر نکلا جو میری مرضی کے  خلاف تھا میں نے  پھر تیروں کو ملا جلا کر نکالا تو اب کی مرتبہ بھی یہی نکلا تو انہیں  کوئی ضرر نہ پہنچا سکے  گا، میں نے  پھر نہ مانا تیسری مرتبہ فال لینے  کیلئے  تیر نکالا تو اب کی مرتبہ بھی یہی تیر نکلا لیکن میں ہمت کر کے  ان کا کوئی لحاظ نہ کر کے  انعام حاصل کرنے  اور سرخرو ہونے  کیلئے  تیر نکالا تو اب کی مرتبہ بھی یہی تیر نکلا لیکن میں ہمت کر کے  ان کا کوئی لحاظ نہ کر کے  انعام حاصل کرنے  اور سرخرو ہونے  کیلئے  آپ کی طلب میں نکل کھڑا ہوا۔ اس وقت تک سراقہ مسلمان نہیں  ہوا تھا، یہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا کچھ نہ بگاڑ سکا اور پھر بعد میں اسے  اللہ نے  اسلام سے  مشرف فرمایا۔ ابن مردویہ میں ہے  کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  ”وہ شخص جنت کے  بلند درجوں کو نہیں  پا سکتا جو کہانت کرے ، یا تیر اندازی کرے  یا کسی بدفالی کی وجہ سے  سفر سے  لوٹ آئے ” حضرت مجاہد نے  یہ بھی کہا ہے  کہ عرب ان تیروں کے  ذریعہ اور فارسی اور رومی پانسوں کے  ذریعہ جوا کھیلا کرتے  تھے  جو مسلمانوں پر حرام ہے ۔ ممکن ہے  کہ اس قول کے  مطابق ہم یوں کہیں  کہ تھے  تو یہ تیر استخارے  کیلئے  مگر ان سے  جو ابھی گاہے  بگاہے  کھیل لیا کرتے ۔ واللہ اعلم۔ اسی سورت کے  آخر میں اللہ تعالیٰ نے  جوئے  کو بھی حرام کیا ہے  اور فرمایا ”ایمان والو! شراب، جواء، بت اور تیر نجس اور شیطانی کام ہیں ، تم ان سے  الگ رہو تاکہ تمہیں  نجات ملے ، شیطان تو یہ چاہتا ہے  کہ ان کے  ذریعہ تمہارے  درمیان عداوت و بغض ڈال دے ” اسی طرح یہاں بھی فرمان ہوتا ہے  کہ تیروں سے  تقسیم طلب کرنا حرام ہے ، اس کام کا کرنا فسق، گمراہی، جہالت اور شرک ہے ۔ اس کے  بجائے  مومنوں کو حکم ہوا کہ جب تمہیں  اپنے  کسی کام میں تردد ہو تو تم اللہ تعالیٰ سے  استخارہ کر لو، اس کی عبادت کر کے  اس سے  بھلائی طلب کرو۔ مسند احمد، بخاری اور سنن میں مروی ہے  حضرت جابر بن عبد اللہ فرماتے  ہیں  ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم جس طرح قرآن کی سورتیں سکھاتے  تھے ، اسی طرح ہمارے  کاموں میں استخارہ کرنا بھی تعلیم فرماتے  تھے ، آپ ارشاد فرمایا کرتے  تھے  کہ جب تم سے  کسی کو کوئی اہم کام آ پڑے  تو اسے  چاہئے  کہ دو رکعت نماز نفل پڑھ کر یہ دعا پڑھے   اللھم انی استخیرک بعلمک واستقدرک بقدرتک واسئلک من فضلک العظیم فانک تقدر ولا اقدر وتعلم اولا اعلم وانت علام الغیوب اللھم ان کنت تعلم ان ھذا الامر خیر لی فی دینی ودنیای ومعاشی وعاقبۃ امری فقدرہ لی ویسرہ لی ثم بارک لی فیہ وان کنت تعلم انہ شر لی فی دینی ونیای ومعاشی وعاقبۃ امری فاصرفہ عنی واقدرلی الخیر حیث کان ثم رضنی بہ ۔ یعنی اے  اللہ میں تجھ سے  تیرے  علم کے  ذریعہ بھلائی طلب کرتا ہوں اور تیری قدرت کے  وسیلے  سے  تجھ سے  قدرت طلب کرتا ہوں اور تجھ سے  تیرے  بڑے  فضل کا طالب ہوں، یقیناً تو ہر چیز پر قادر ہے  اور میں محض مجبور ہوں، تو تمام علم والا ہے  اور میں مطلق بے  علم ہوں، تو ہی تمام غیب کو بخوبی جاننے  والا ہے ، اے  میرے  اللہ اگر تیرے  علم میں یہ کام میرے  لئے  دین دنیا میں آغاز و انجام کے  اعتبار سے  بہتر ہی بہتر ہے  تو اسے  میرے  لئے  مقدر کر دے  اور اسے  میرے  لئے  آسان بھی کر دے  اور اس میں مجھے  ہر طرح کی برکتیں عطا فرما اور اگر تیرے  علم میں یہ کام میرے  لئے  دین کی دنیا زندگی اور انجام کار کے  لحاظ سے  برا ہے  تو اسے  مجھ سے  دور کر دے  اور مجھے  اس سے  دور کر دے  اور میرے  لئے  خیرو برکت جہاں کہیں  ہو مقرر کر دے  پھر مجھے  اسی سے  راضی و ضا مند کر دے ۔ دعا کے  یہ الفاظ مسند احمد میں ہیں  ھذا الامر جہاں ہے  وہاں اپنے  کام کا نام لے  مثلاً نکاح ہو تو ھذا النکاح سفر میں ہو تو ھذا السفر بیوپار میں ہو تو ھذا التجارۃ وغیرہ۔ بعض روایتوں میں خیر لی فی دینی سے  امری تک کے  بجائے  یہ الفاظ ہیں ۔ دعا (خیر لی فی عاجل امری و اجلہ) ۔ امام ترمذی اس حدیث کو حسن غریب بتلاتے  ہیں ، پھر فرماتا ہے  آج کافر تمہارے  دین سے  مایوس ہو گئے ، یعنی ان کی یہ امیدیں خاک میں مل گئیں کہ وہ تمہارے  دین میں کچھ خلط ملط کر سکیں یعنی اپنے  دین کو تمہارے  دین میں شامل کر لیں ۔ چنانچہ صحیح حدیث میں ہے  کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے  ”فرمایا شیطان اس سے  تو مایوس ہو چکا ہے  کہ نمازی مسلمان جزیرہ عرب میں اس کی پرستش کریں، ہاں وہ اس کوشش میں رہے  گا کہ مسلمانوں کو آپس میں ایک دوسرے  کے  خلاف بھڑکائے ۔ ” یہ بھی ہو سکتا ہے  کہ مشرکین مکہ اس سے  مایوس ہو گئے  کہ مسلمانوں سے  مل جل کر رہیں ، کیونکہ احکام اسلام نے  ان دونوں جماعتوں میں بہت کچھ تفاوت ڈال دیا، اسی لئے  حکم ربانی ہو رہا ہے  کہ مومن صبر کریں، ثابت قدم رہیں  اور سوائے  اللہ کے  کسی سے  نہ ڈریں، کفار کی مخالفت کی کچھ پرواہ نہ کریں، اللہ ان کی مدد کرے گا اور انہیں  اپنے  مخالفین پر غلبہ دے  گا اور ان کے  ضرر سے  ان کی محافظت کی کچھ پرواہ نہ کریں، اللہ ان کی مدد کرے گا اور انہیں  اپنے  مخالفین پر غلبہ دے  گا اور ان کے  ضرر سے  ان کی محافظت کریگا اور دنیا و آخرت میں انہیں  بلند و بالا رکھے  گا۔ پھر اپنی زبردست بہترین اعلیٰ اور افضل تر نعمت کا ذکر فرماتا ہے  کہ ”میں نے  تمہارا دین ہر طرح اور ہر حیثیت سے  کامل و مکمل کر دیا، تمہیں  اس دین کے  سوا کسی دین کی احتیاج نہیں ، نہ اس نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے  سوا اور کسی بنی کی تمہیں  حاجت ہے ، اللہ نے  تمہارے  نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو خاتم الانبیاء کیا ہے ، انہیں  تمام جنوں اور انسانوں کی طرف بھیجا ہے ، حلال وہی ہے  جسے  وہ حلال کہیں ، حرام وہی ہے  جسے  وہ حرام کہیں ، دین وہی ہے  جسے  یہ مقرر کریں، ان کی تمام باتیں حق و صداقت والی، جن میں کسی طرح کا جھوٹ اور تضاد نہیں ”۔ جیسے  فرمان باری ہے  آیت (و تمت کلمۃ ربک صدقاً وعدلاً) یعنی تیرے  رب کا کلمہ پورا ہوا، جو خبریں دینے  میں سچا ہے  اور حکم و منع میں عدل والا ہے ۔ دین کو کامل کرنا تم پر اپنی نعمت کو بھرپور کرنا ہے  چونکہ میں خود تمہارے  اس دین اسلام پر خوش ہوں، اس لئے  تم بھی اسی پر راضی رہو، یہی دین اللہ کا پسندیدہ، اسی کو دے  کر اس نے  اپنی افضل رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو بھیجا ہے  اور اپنی اشرف کتاب نازل فرمائی ہے ۔ حضرت ابن عباس فرماتے  ہیں  کہ اس دین اسلام کو اللہ تعالیٰ نے  تمہارے  لئے  کامل کر دیا ہے  اور اپنے  نبی اور مومنوں کو اس کا کامل ہونا خود اپنے  کلام میں فرما چکا ہے  اب یہ رہتی دنیا تک کسی زیادتی کا محتاج نہیں ، اسے  اللہ نے  پورا کیا ہے  جو قیامت تک ناقص نہیں  ہو گا۔ اس سے  اللہ خوش ہے  اور کبھی بھی ناخوش نہیں  ہونے  والا ۔ حضرت سدی فرماتے  ہیں  یہ آیت عرفہ کے  دن نازل ہوئی، اس کے  بعد حلال و حرام کا کوئی حکم نہیں  اترا، اس حج سے  لوٹ کر اللہ کے  رسول صلی اللہ علیہ و سلم کا انتقال ہو گیا، حضرت اسماء بنت عمیس فرماتی ہیں  ”اس آخری حج میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے  ساتھ میں بھی تھی، ہم جا رہے  تھے  اتنے  میں حضرت جبرئیل  کی تجلی ہوئی حضور صلی اللہ علیہ و سلم اپنی اونٹنی پر جھک پڑے  وحی اترنی شروع ہوئی، اونٹنی وحی کے  بوجھ کی طاقت نہیں  رکھتی تھی۔ میں نے  اسی وقت اپنی چادر اللہ کے  رسول صلی اللہ علیہ و سلم پر اڑھا دی”۔ ابن جریر وغیرہ فرماتے  ہیں  اس کے  بعد اکیاسی دن تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم حیات رہے ، حج اکبر والے  دن جبکہ یہ آیت اتری تو حضرت عمر رونے  لگے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  سبب دریافت فرمایا تو جواب دیا کہ ہم دین کی تعمیل میں کچھ زیادہ ہی تھے ، اب وہ کامل ہو گیا اور دستور یہ ہے  کہ کمال کے  بعد نقصان شروع ہو جاتا ہے ، آپ نے  فرمایا سچ ہے ، اسی معنی کی شہادت اس ثابت شدہ حدیث سے  ہوتی ہے  جس میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا یہ فرمان ہے  کہ اسلام غربت اور انجان پن سے  شروع ہوا اور عنقریب پھر غریب انجان ہو جائیگا، پس غرباء کیلئے  خوشخبری ہے ۔ مسند احمد میں ہے  کہ ایک یہودی نے  حضرت فاروق اعظم سے  کہا تم جو اس آیت (الیوم اکملت) الخ، کو پڑھتے  ہو اگر وہ ہم یہودیوں پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو عید منا لیتے  ”حضرت عمر نے  فرمایا واللہ مجھے  علم ہے  کہ آیت کس وقت اور کس دن نازل ہوئی، عرفے  کے  دن جمعہ کی شام کو نازل ہوئی ہے ، ہم سب اس وقت میدان عرفہ میں تھے ، تمام سیرت والے  اس بات پر متفق ہیں  کہ حجۃ الوادع والے  سال عرفے  کا دن جمعہ کو تھا، ایک اور روایت میں ہے  کہ حضرت کعب نے  حضرت عمر سے  یہ کہا تھا کہ حضرت عمر نے  فرمایا یہ آیت ہمارے  ہاں دوہری عید کے  دن نازل ہوئی ہے ۔ حضرت ابن عباس کی زبانی اس آیت کی تلاوت سن کر بھی یہودیوں نے  یہی کہا تھا کہ جس پر آپ نے  فرمایا ہمارے  ہاں تو یہ آیت دوہری عید کے  دن اتری ہے ، عید کا دن بھی تھا اور جمعہ کا دن تھی۔ حضرت علی سے  مروی ہے  کہ یہ آیت عرفے  کے  دن شام کو اتری ہے ، حضرت معاویہ بن ابی سفیان نے  منبر پر اس پوری آیت کی تلاوت کی اور فرمایا جمعہ کے  دن عرفے  کو یہ اتری یہ ہے ۔ حضرت سمرہ فرماتے  ہیں  اس وقت حضور صلی اللہ علیہ و سلم موقف میں کھڑے  ہوئے  تھے ، ابن عباس سے  مروی ہے  کہ تمہارے  نبی صلی اللہ علیہ و سلم پیر والے  دن پیدا ہوئے ، پیر والے  دن ہی مکہ سے  نکلے  اور پیر والے  دن ہی مدینے  میں تشریف لائے ، یہ اثر غریب ہے  اور اس کی سند ضعیف ہے ۔ مسند احمد میں ہے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم پیر والے  دن پیدا ہوئے ، پیر والے  دن نبی بنائے  گئے ، پیر والے  دن ہجرت کے  ارادے  سے  نکلے ، پیر کے  روز ہی مدینے  پہنچے  اور پیر کے  دن ہی فوت کئے  گئے ، حجر اسود بھی پیر کے  دن واقع ہوا، اس میں سورہ مائدہ کا پیر کے  دن اترنا مذکور نہیں ، میرا خیال یہ ہے  کہ ابن عباس نے  کہا ہو گا دو عیدوں کے  دن یہ آیت اتری تو دو کیلئے  بھی لفظ اثنین ہے ، اور پیر کے  دن کو بھی اثنین کہتے  ہیں  اس لئے  راوی کو شبہ سا ہو گیا واللہ اعلم۔ دو قول اس میں اور بھی مروی ہیں  ایک تو یہ کہ یہ دن لوگوں کو نامعلوم ہے  دوسرا یہ کہ یہ آیت غدیر خم کے  دن نازل ہوئی ہے  جس دن کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  حضرت علی کی نسبت فرمایا تھا کہ جس کا مولیٰ میں ہوں، اس کا مولیٰ علی ہے  گویا ذی الحجہ کی اٹھارویں تاریخ ہوئی، جبکہ آپ حجۃ الوداع سے  واپس لوٹ رہے  تھے  لیکن یہ یاد رہے  کہ یہ دونوں قول صحیح نہیں ۔ بالکل صحیح اور بے  شک و شبہ قول یہی ہے  کہ یہ آیت عرفے  کے  دن جمعہ کو اتری ہے ، امیر المومنین عمر بن خطاب اور امیر المومنین علی بن ابو طالب اور امیر المومنین حضرت امیر معاویہ بن سفیان اور ترجمان القرآن حضرت عبد اللہ بن عباس اور حضرت سمرہ بن جندب سے  یہی مروی ہے  اور اسی کو حضرت شعبی، حضرت قتادہ، حضرت شہیر وغیرہ ائمہ اور علماء نے  کہا ہے ، یہی مختار قول ابن جریر اور طبری کا ہے ، پھر فرماتا ہے  ”جو شخص ان حرام کردہ چیزوں میں سے  کسی چیز کے  استعمال کی طرف مجبور و بے  بس ہو جائے  تو وہ ایسے  اضطرار کی حالت میں انہیں  کام لا سکتا ہے ۔ اللہ غفور و رحیم ہے ، وہ جانتا ہے  کہ اس بندے  نے  اس کی حد نہیں  توڑی لیکن بے  بسی اور اضطرار کے  موقعہ پر اس نے  یہ کیا ہے  تو اللہ سے  معاف فرما دے  گا۔ صحیح ابن حبان میں حضرت ابن عمر سے  مرفوعاً مروی ہے  کہ اللہ تعالیٰ کو اپنی دی ہوئی رخصتوں پر بندوں کا عمل کرنا ایسا بھاتا ہے  جیسے  اپنی نافرمانی سے  رک جانا۔ مسند احمد میں ہے  جو شخص اللہ کی دی ہوئی رخصت نہ قبول کرے ، اس پر عرفات کے  پہاڑ برابر گناہ ہے ، اسی لئے  فقہاء کہتے  ہیں  کہ بعض صورتوں میں مردار کا کھانا واجب ہو جاتا ہے  جیسے  کہ ایک شخص کی بھوک کی حالت یہاں تک پہنچ گئی ہے  کہ اب مرا چاہتا ہے  کہ کبھی جائز ہو جاتا ہے  اور کبھی مباح، ہاں اس میں اختلاف ہے  کہ بھوک کے  وقت جبکہ حلال چیز میسر نہ ہو تو حرام صرف اتنا ہی کھا سکتا ہے  کہ جان بچ جائے  یا پیٹ بھر سکتا ہے  بلکہ ساتھ بھی رکھ سکتا ہے ، اس کے  تفصیلی بیان کی جگہ احکام کی کتابیں ہیں ۔ اس مسئلہ میں جب بھوکا شخص جس کے  اوپر اضطرار کی حالت ہے ، مردار اور دوسرے  کا کھانا اور حالت احرام میں شکار تینوں چیزیں موجود پائے  تو کیا وہ مردار کھا لے ؟ یہ حالت احرام میں ہونے  کے  باوجود شکار کر لے  اور اپنی آسانی کی حالت میں اس کی جزا یعنی فدیہ ادا کر دے  یا دوسرے  کی چیز بلا اجازت کھا لے  اور اپنی آسانی کے  وقت اسے  وہ واپس کر دے ، اس میں دو قول ہیں  امام شافعی سے  دونوں مروی ہیں ۔ یہ بھی یاد رہے  کہ مردار کھانے  کی یہ شرط جو عوام میں مشہور ہے  کہ جب تین دن کا فاقہ ہو جائے  تو حلال ہوتا ہے  یہ بالکل غلط ہے  بلکہ جب اضطرار ، بے  قراری اور مجبوری حالت میں ہو، اس کیلئے  مردار کھانا حلال ہو جاتا ہے ۔ مسند احمد کی حدیث میں ہے  کہ لوگوں نے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے  دریافت کیا کہ ”حضور صلی اللہ علیہ و سلم ہم ایسی جگہ رہتے  ہیں  کہ آئے  دن ہمیں فقر و فاقہ کی نوبت آ جاتی ہے ، تو ہمارے  لئے  مردار کا کھا لینا کیا جائز ہوتا ہے ؟ آپ نے  فرمایا ”جب صبح شام نہ ملے  اور نہ کوئی سبزی ملے  تو تمہیں  اختیار ہے ۔ ” اس حدیث کی ایک سند میں ارسال بھی ہے ، لیکن مسند والی مرفع حدیث کی اسناد شرط شیخین پر صحیح ہے ۔ ابن عون فرماتے  ہیں  حضرت حسن کے  پاس حضرت سمرہ کی کتاب تھی، جسے  میں ان کے  سامنے  پڑھتا تھا، اس میں یہ بھی تھا کہ صبح شام نہ ملنا اضطرار ہے ، ایک شخص نے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے  دریافت کیا کہ ”حرام کھانا کب حلال ہو جاتا ہے ؟” آپ نے  فرمایا ”جب تک کہ تو اپنے  بچوں کو دودھ سے  شکم سیر نہ کر سکے  اور جب تک ان کا سامان نہ آ جائے ۔ ” ایک اعرابی نے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے  حلال حرام کا سوال کیا، آپ نے  جواب دیا کہ ”کل پاکیزہ چیزیں حلال اور کل خبیث چیزیں حرام ہاں جب کہ ان کی طرف محتاج ہو جائے  تو انہیں  کھا سکتا ہے  جب تک کہ ان سے  غنی نہ ہو جائے ” اس نے  پھر دریافت کیا کہ ”وہ محتاجی کونسی جس میں میرے  لئے  وہ حرام چیز حلال ہوئے  اور وہ غنی ہونا کونسا جس میں مجھے  اس سے  رک جانا چاہئے ” فرمایا۔ ”جبکہ تو صرف رات کو اپنے  بال بچوں کو دودھ سے  آسودہ کر سکتا ہو تو تو حرام چیز سے  پرہیز کر۔ ” ابو داؤد میں ہے  حضرت نجیع عامری نے  رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے  دریافت کیا کہ ”ہمارے  لئے  مردار کا کھانا کب حلال ہو جاتا ہے ؟” آپ نے  فرمایا ”تمہیں  کھانے  کو کیا ملتا ہے ؟” اس نے  کہا ”صبح کو صرف ایک پیالہ دودھ اور شام کو بھی صرف ایک پیالہ دودھ” آپ نے  کہا ”یہی ہے  اور کونسی بھوک ہو گی؟” پس اس حالت میں آپ نے  انہیں  مردار کھانے  کی اجازت عطا فرمائی۔ مطلب حدیث کا یہ ہے  کہ صبح شام ایک ایک پیالہ دودھ کا انہیں  ناکافی تھا، بھوک باقی رہتی تھی، اس لئے  ان پر مردہ حلال کر دیا گیا، تا کہ وہ پیٹ بھر لیا کریں، اسی کو دلیل بنا کر بعض بزرگوں نے  فرمایا ہے  کہ اضطرار کے  وقت مردار کو پیٹ بھر کر کھا سکتا ہے ، صرف جان بچ جائے  اتنا ہی کھانا جائز ہو، یہ حد ٹھیک نہیں  واللہ اعلم۔ ابو داؤد کی اور حدیث میں ہے  کہ ایک شخص مع اہل و عیال کے  آیا اور حرہ میں ٹھہرا، کسی صاحب کی اونٹنی گم ہو گئی تھی، اس نے  ان سے  کہا اگر میری اونٹنی تمہیں  مل جائے  تو اسے  پکڑ لینا۔ اتفاق سے  یہ اونٹنی اسے  مل گئی، اب یہ اس کے  مالک کو تلاش کرنے  لگے  لیکن وہ نہ ملا اور اونٹنی بیمار پڑ گئی تو اس شخص کی بیوی صاحبہ نے  کہا کہ ہم بھوکے  رہا کرتے  ہیں ، تم اسے  ذبح کر ڈالو لیکن اس نے  انکار کر دیا، آخر اونٹنی مر گئی تو پھر بیوی صاحبہ نے  کہا، اب اس کی کھال کھینچ لو اور اس کے  گوشت اور چربی کو ٹکڑے  کر کے  سلکھا لو، ہم بھوکوں کو کام آ جائیگا، اس بزرگ نے  جواب دیا، میں تو یہ بھی نہیں  کرونگا، ہاں اگر اللہ کے  نبی صلی اللہ علیہ و سلم اجازت دے  دیں تو اور بات ہے ۔ چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اس نے  تمام قصہ بیان کیا آپ نے  فرمایا کیا تمہارے  پاس اور کچھ کھانے  کو ہے  جو تمہیں  کافی ہو؟ جواب دیا کہ نہیں  آپ نے  فرمایا پھر تم کھا سکتے  ہو۔ اس کے  بعد اونٹنی والے  سے  ملاقات ہوئی اور جب اسے  یہ علم ہوا تو اس نے  کہا پھر تم نے  اسے  ذبح کر کے  کھا کیوں نہ لیا؟ اس بزرگ صحابی نے  جواب دیا کہ شرم معلوم ہوئی۔ یہ حدیث دلیل ہے  ان لوگوں کی جو کہتے  ہیں  کہ یہ بوقت اضطرار مردار کا پیٹ بھر کر کھانا بلکہ اپنی حاجت کے  مطابق اپنے  پاس رکھ لینا بھی جائز ہے  واللہ اعلم ۔ پھر ارشاد ہوا ہے  کہ یہ حرام بوقت اضطرار اس کیلئے  مباح ہے  جو کسی گناہ کی طرف میلان نہ رکھتا ہو، اس کیلئے  اسے  مباح کر کے  دوسرے  سے  خاموشی ہے،جیسے  سورہ بقرہ میں ہے  آیت (فمن اضطر غیر باغ ولا عاد فلا اثم علیہ ان اللہ غفور رحیم) یعنی وہ شخص بے  قرار کیا جائے  سوائے  باغی اور حد سے  گزرنے  والے  کے  پس اس پر کوئی گناہ نہیں ، اللہ تعالیٰ بخشنے  والا مہربانی کرنے  والا ہے ۔ اس آیت سے  یہ استدعا کیا گیا ہے  کہ جو شخص اللہ کی کسی نافرمانی کا سفر کر رہا ہے ، اسے  شریعت کی رخصتوں میں سے  کوئی رخصت حاصل نہیں ، اس لئے  کہ رخصتیں گناہوں سے  حاصل نہیں  ہوتیں و اللہ تعالیٰ اعلم۔

۴

شکاری کتے  اور شکار

چونکہ اس سے  پہلے  اللہ تعالیٰ نے  نقصان پہنچانے  والی خبیث چیزوں کی حرمت کا بیان فرمایا خواہ نقصان جسمانی ہو یا دینی یا دونوں، پھر ضرورت کی حالت کے  احکامات مخصوص کرائے  گئے  جیسے  فرمان ہے  آیت (وقد فصل لکم ما حرم علیکم الا ما ضطررتم الیہ) یعنی تمام حرام جانوروں کا بیان تفصیل سے  تمہارے  سامنے  آ چکا ہے  یہ اور بات ہے  کہ تم حالات کی بناء پر بے  بس اور بے  قرار ہو جاؤ۔ تو اس کے  بعد ارشاد ہو رہا ہے  کہ حلال چیزوں کے  دریافت کرنیوالوں سے  کہہ دیجئے  کہ تمام پاک چیزیں تم پر حلال ہیں ، سورہ اعراف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی یہ صفت بیان فرمائی گئی ہے  کہ آپ طیب چیزوں کو حلال کرتے  ہیں  اور خبیث چیزوں کو حرام کرتے  ہیں ۔ ابن ابی حاتم میں ہے  کہ قبیلہ طلائی کے  دو شخصوں حضرت عدی بن حاتم اور زید بن مہلہل نے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے  پوچھا کہ مردہ جانور تو حرام ہو چکا اب حلال کیا ہے ؟ اس پر یہ آیت اتری۔ حضرت سعید فرماتے  ہیں  یعنی ذبح کئے  ہوئے  جانور حلال طیب ہیں  ۔ مقاتل فرماتے  ہیں  ہر حلال رزق طیبات میں داخل ہے ۔ امام زہری سے  سوال کیا گیا کہ دوا کے  طور پر پیشاب کا پینا کیسا ہے ؟ جواب دیا کہ وہ طیبات میں داخل نہیں ۔ امام مالک سے  پوچھا گیا کہ اس مٹی کا بیچنا کیسا ہے  جسے  لوگ کھاتے  ہیں  فرمایا و طیبات میں داخل نہیں  اور تمہارے  لئے  شکاری جانوروں کے  ذریعہ کھیلا ہوا شکار بھی حلال کیا جاتا ہے  مثلاً سدھائے  ہوئے  کتے  اور شِکرے  وغیرہ کے  ذریعے ۔ یہی مذہب ہے  جمہور صحابہ تابعین ائمہ وغیرہ کا۔ ابن عباس سے  مروی ہے  کہ شکاری سدھائے  ہوئے  کتے ، باز، چیتے ، شکرے  وغیرہ ہر وہ پرندہ جو شکار کرنے  کی تعلیم دیا جا سکتا ہو اور بھی بہت سے  بزرگوں سے  یہی مروی ہے  کہ پھاڑنے  والے  جانوروں اور ایسے  ہی پرندوں میں سے  جو بھی تعلیم حاصل کر لے ، ان کے  ذریعہ شکار کھیلنا حلال ہے ، لیکن حضرت مجاہد سے  مروی ہے  کہ انہوں نے  تمام شکاری پرندوں کا کیا ہوا شکار مکروہ کہا ہے  اور دلیل میں آیت (وما علمتم من الجوارح مکلبین) پڑھا ہے  سعید بن جبیر سے  بھی اسی طرح روایت کی گئی ہے ۔ ضحاک اور سدی کا بھی یہی قول ابن جریر میں مروی ہے ۔ حضرت ابن عمر فرماتے  ہیں  باز وغیرہ پرند جو شکار پکڑیں اگر وہ تمہیں  زندہ مل جائے  تو تم ذبح کر کے  کھا لو ورنہ نہ کھاؤ، لیکن جمہور علماء اسلام کا فتویٰ یہ ہے  کہ شکاری پرندوں کے  ذریعہ جو شکار ہو، اس کا اور شکاری کتوں کے  کئے  ہوئے  شکار کا ایک ہی حکم ہے ، ان میں تفریق کرنے  کی کوئی چیز باقی نہیں  رہتی۔ چاروں اماموں وغیرہ کا مذہب بھی یہی ہے ، امام ابن جریر بھی اسی کو پسند کرتے  ہیں  اور اس کی دلیل میں اس حدیث کو لاتے  ہیں  کہ حضرت عدی بن حاتم نے  رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے  باز کے  کئے  ہوئے  شکار کا مسئلہ پوچھا تو آپ نے  فرمایا "جس جانور کو وہ تیرے  لئے  روک رکھے  تو اسے  کھا لے ” امام احمد نے  سیاہ کتے  کا کیا ہوا شکار بھی مستثنیٰ کر لیا ہے ، اس لئے  کہ ان کے  نزدیک اس کا قتل کرنا واجب ہے  اور پالنا حرام ہے ، کیونکہ صحیح مسلم میں حدیث ہے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  "نماز کو تین چیزیں توڑ دیتی ہیں ، گدھا، عورت اور سیاہ کتا۔ اس پر حضرت ابی نے  سوال کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سیاہ کتے  کی خصوصیت کی کیا وجہ ہے ؟ تو آپ نے  فرمایا "شیطان ہے ۔ ” دوسری حدیث میں ہے  کہ آپ نے  کتوں کے  مار ڈالنے  کا حکم دیا پھر فرمایا انہیں  کتوں سے  کیا واسطہ؟ ان کتوں میں سے  سخت سیاہ کتوں کو مار ڈالا کرو۔ شکاری حیوانات کو جوارح اس لئے  کہا گیا کہ جرح کہتے  ہیں  کسب اور کمائی کو، جیسے  عرب کہتے  ہیں  (فلان جرح اہلہ خیرا) یعنی فلاں شحص نے  اپنی اہل کیلئے  بھلائی حاصل کر لی اور عرب کہتے  ہیں  (فلان لا جارح لہٗ فلاں) شخص کا کوئی کماؤ نہیں ، قرآن میں بھی لفظ جرح کسب اور کمائی اور حاصل کرنے  کے  معنی میں آیا ہے  فرمان ہے  آیت (ویعلم ماجرحتم بالنھار) یعنی دن کو جو بھلائی برائی تم حاصل کرتے  ہو اور اسے  بھی اللہ جانتا ہے ۔ اس آیت کریمہ کے  اترنے  کی وجہ ابن ابی حاتم میں یہ ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  کتوں کے  قتل کرنے  کا حکم دیا اور وہ قتل کئے  جانے  لگے  تو لوگوں نے  آ کر آپ سے  پوچھا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم جس امت کے  قتل کا حکم آپ نے  دیا ان سے  ہمارے  لئے  کیا فائدہ حلال ہے ؟ آپ خاموش رہے  اس پر یہ آیت اتری۔ پس آپ نے  فرمایا جب کوئی شخص اپنے  کتے  کو شکار کے  پیچھے  چھوڑے  اور بسم اللہ بھی کہے  پھر وہ شکار پکڑ لے  اور روک رکھے  تو جب تک وہ نہ کھائے  یہ کھا لے ۔ ابن جریر میں ہے  "جبرئیل نے  حضور سے  اندر آنے  کی اجازت چاہی، آپ نے  اجازت دی لیکن وہ پھر بھی اندر نہ آئے  تو آپ نے  فرمایا اے  قاصد رب ہم تو تمہیں  اجازت دے  چکے  پھر کیوں نہیں  آتے ؟ اس پر فرشتے  نے  کہا! ہم اس گھر میں نہیں  جاتے ، جس میں کتا ہو، اس پر آپ نے  حضرت رافع کو حکم دیا کہ مدینے  کے  کل کتے  مار ڈالے  جائیں، ابو رافع فرماتے  ہیں ، میں گیا اور سب کتوں کو قتل کرنے  لگا، ایک بڑھیا کے  پاس کتا تھا، جو اس کے  دامن میں لپٹنے  لگا اور بطور فریاد اس کے  سامنے  بھونکنے  لگا، مجھے  رحم آگیا اور میں نے  اسے  چھوڑ دیا اور آ کر حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو خبر دی آپ نے  حکم دیا کہ اسے  بھی باقی نہ چھوڑو، میں پھر واپس گیا اور اسے  بھی قتل کر دیا، اب لوگوں نے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے  پوچھا کہ جس امت کے  قتل کا آپ نے  حکم دیا ہے ، ان سے  کوئی فائدہ ہمارے  لئے  حلال بھی ہے  یا نہیں ؟ اس پر آیت (یسألونک) الخ، نازل ہوئی۔ ایک روایت میں یہ بھی ہے  کہ مدینے  کے  کتوں کو قتل کر کے  پھر ابو رافع آس پاس کی بستیوں میں پہنچے  اور مسئلہ دریافت کرنیوالوں کے  نام بھی اس میں ہیں  یعنی حضرت عاصم بن عذی حضرت سعید بن خیثمہ حضرت عمویمر بن ساعدرہ ۔ محمد بن کعب قرظی فرماتے  ہیں  کہ آیت کا شان نزول کتوں کا قتل ہے  (مکلبین) کا لفظ ممکن ہے  کہ (علمتم) کی ضمیر یعنی فاعل کا حال ہو اور ممکن ہے  کہ جوارح یعنی مقتول کا حاصل ہو۔ یعنی جن شکار حاصل کرنے  والے  جانوروں کو تم نے  سدھایا ہو اور حالانکہ وہ شکار کو اپنے  پنجوں اور ناخنوں سے  شکار کرتے  ہوں، اس سے  بھی یہ استدلال ہو سکتا ہے  کہ شکاری جانور جب شکار کو اپنے  صدمے  سے  ہی دبوچ کر مار ڈالے  تو وہ حلال نہ ہو گا جیسے  کہ امام شافعی کے  دونوں قولوں میں سے  ایک قول ہے  اور علماء کی ایک جماعت کا خیال ہے ۔ اسی لئے  فرمایا تم نے  انہیں  اس سے  کچھ سکھا دیا ہو جو اللہ نے  تمہیں  لکھا رکھا ہے  "یعنی جب تم چھوڑو، جائے ، جب تم روک لو رک جائے  اور شکار پکڑ کر تمہارے  لئے  روک رکھے ۔ تاکہ تم جا کر اسے  لے  لو، اس نے  خود اپنے  لئے  اسے  شکار نہ کیا ہو، اس لئے  اس کے  بعد ہی فرمایا کہ جب شکاری جانور سدھایا ہوا ہو اور اس نے  اپنے  چھوڑنے  والے  کیلئے  شکار کیا ہو اور اس نے  بھی اس کے  چھوڑنے  کے  وقت اللہ کا نام لیا ہو تو وہ شکار مسلمانوں کیلئے  حلال ہے  گو وہ شکار مر بھی گیا ہو، اس پر اجماع ہے ۔ اس آیت کے  مسئلہ کے  مطابق ہی بخاری و مسلم کی یہ حدیث ہے  کہ حضرت عبد اللہ بن سلام نے  کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم میں اللہ کا نام لے  کر اپنے  سدھائے  ہوئے  کتے  کو شکار پر چھوڑتا ہوں تو آپ نے  فرمایا جس جانور کو وہ پکڑ رکھے  تو اسے  کھا لے  اگرچہ کتے  نے  اسے  مار بھی ڈالا ہو، ہاں یہ ضرور ہے  کہ اس کے  ساتھ شکار کرنے  میں دوسرا کتا نہ ملا ہو اس لئے  کہ تو نے  اپنے  کتے  کو اللہ کا نام لے  کر چھوڑا ہے  دوسرے  کو بسم اللہ پڑھ کر نہیں  چھوڑا میں نے  کہا کہ میں نوکدار لکڑی سے  شکار کھیلتا ہوں فرمایا اگر وہ اپنی تیزی کی طرف سے  زخمی کرے  تو کھا لے  اور اگر اپنی چوڑائی کی طرف سے  لگا ہو تو نہ کھا کیونکہ وہ لٹھ مارا ہوا ہے ، دوسری روایت میں یہ لفظ ہیں  کہ جب تو اپنے  کتے  کو چھوڑے  تو اللہ کا نام پڑھ لیا کر پھر وہ شکار کو تیرے  لئے  پکڑ رکھے  اور تیرے  پہنچ جانے  پر شکار زندہ مل جائے  تو تو اسے  ذبح کر ڈال اور اگر کتے  نے  ہی اسے  مار ڈالا ہو اور اس میں سے  کھایا نہ ہو تو تو اسے  بھی کھا سکتا ہے  اس لئے  کہ کتے  کا اسے  شکار کر لینا ہی اس کا ذبیحہ ہے  اور روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں  کہ "اگر اس نے  کھا لیا ہو تو پھر اسے  نہ کھا، مجھے  تو ڈر ہے  کہ کہیں  اس نے  اپنے  کھانے  کیلئے  شکار نہ پکڑا ہو؟ ” یہی دلیل جمہور کی ہے  اور حقیقتاً امام شافعی کا صحیح مذہب بھی یہی ہے  کہ جب کتا شکار کو کھا لے  تو وہ مطلق حرام ہو جاتا ہے  اس میں کوئی گنجاش نہیں  جیسا کہ حدیث میں ہے ۔ ہاں سلف کی ایک جماعت کا یہ قول بھی ہے  کہ مطلقاً حلال ہے ۔ ان کے  دلائل یہ ہیں ۔ سلمان فارسی فرماتے  ہیں  تو کھا سکتا ہے  اگرچہ کتے  نے  تہائی حصہ کھا لیا ہو، حضرت سعید بن ابی وقاص فرماتے  ہیں  کہ گو ایک ٹکڑا ہی باقی رہ گیا ہو پھر بھی کھا سکتے  ہیں ۔ حضرت سعد بن ابی وقاض فرماتے  ہیں  گو دو تہائیاں کتا کھا گیا ہو پھر بھی تو کھا سکتا ہے ، حضرت ابوہریرہ کا بھی یہی فرمان ہے ۔ حضرت عبد اللہ بن عمر فرماتے  ہیں  جب بسم اللہ کہہ کر تو نے  اپنے  سدھائے  ہوئے  کتے  کو شکار پر چھوڑا ہو تو جس جانور کو اس نے  تیرے  لئے  پکڑ رکھا ہے  تو اسے  کھا لے  کتے  نے  اس میں سے  کھایا ہو یا نہ کھایا ہو، یہی مروی ہے  حضرت علی اور حضرت ابن عباس سے ۔ حضرت عطاء اور حضرت حسن بصری سے  اس میں مختلف اقوال مروی ہیں ، زہری ربیعہ اور مالک سے  بھی یہی روایت کی گئی ہے ، اسی کی طرف امام شافعی اپنے  پہلے  قول میں گئے  ہیں  اور نئے  قول میں اسی کی طرف اشارہ کیا ہے ۔ حضرت سلمان فارسی سے  ابن جریر کی ایک مرفوع حدیث میں ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا جب کوئی شخص اپنے  کتے  کو شکار پر چھوڑے  پھر شکار کو اس حالت میں پائے  کہ کتے  نے  اسے  کھا لیا ہو تو جو باقی ہو اسے  وہ کھا سکتا ہے ۔ اس حدیث کی سند میں بقول ابن جریر نظر ہے  اور سعید راوی کا حضرت سلمان سے  سننا معلوم نہیں  ہوا اور دوسرے  ثقہ راوی اسے  مرفوع نہیں  کرتے  بلکہ حضرت سلمان کا قول نقل کرتے  ہیں  یہ قول ہے  تو صحیح لیکن اسی معنی کی اور مرفوع حدیثیں بھی مروی ہیں ، ابو داؤد میں ہے  حضرت عمرو بن شعیب اپنے  باپ سے  وہ اپنے  دادا سے  روایت کرتے  ہیں  کہ ایک اعرابی ابو ثعلبہ نے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے  کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم میرے  پاس شکاری کتے  سدھائے  ہوئے  ہیں  ان کے  شکار کی نسبت کیا فتویٰ ہے ؟ آپ نے  فرمایا جو جانور وہ تیرے  لئے  پکڑیں وہ تجھ پر حلال ہے ، اس نے  کہا ذبح کر سکوں جب بھی اور ذبح نہ کر سکوں تو بھی؟ اور اگرچہ کتے  نے  کھا لیا ہو تو بھی؟ آپ نے  فرمایا ہاں گو کھا بھی لیا ہو، انہوں نے  دوسرا سوال کیا کہ میں اپنے  تیر کمان سے  جو شکار کروں اس کا کیا فتویٰ ہے ؟ فرمایا اسے  بھی تو کھا سکتا ہے ، پوچھا اگر وہ زندہ ملے  اور میں اسے  ذبح کر سکوں تو بھی اور تیر لگتے  ہی مر جائے  تو بھی؟ فرمایا بلکہ گو وہ تجھے  نظر نہ پڑے  اور ڈھونڈنے  سے  مل جائے  تو بھی۔ بشرطیکہ اس میں کسی دوسرے  شخص کے  تیر کا نشان نہ ہو، انہوں نے  تیسرا سوال کیا کہ بوقت ضرورت مجوسیوں کے  برتنوں کا استعمال کرنا ہمارے  لئے  کیسا ہے ؟ فرمایا تم انہیں  دھو ڈالو پھر ان میں کھا پی سکتے  ہو۔ یہ حدیث نسائی میں بھی ہے  ابو داؤد کی دوسری حدیث میں ہے  جب تو نے  اپنے  کتے  کو اللہ کا نام لے  کر چھوڑا ہو تو تو اس کے  شکار کو کھا سکتا ہے  گو اس نے  اس میں سے  کھا بھی لیا ہو اور تیرا ہاتھ جس شکار کو تیرے  لئے  لایا ہو اسے  بھی تو کھا سکتا ہے ۔ ان دونوں احادیث کی سندیں بہت ہی اعلیٰ اور عمدہ ہیں  اور حدیث میں ہے  کہ تیرا سدھایا ہوا کتا جو شکار تیرے  لئے  کھیلے  تو اسے  کھا لے ، حضرت عدی نے  پوچھا اگرچہ اس نے  اس میں سے  کھا لیا ہو فرمایا ہاں پھر بھی، ان آثار اور احادیث سے  ثابت ہوتا ہے  کہ شکاری کتے  نے  شکار کو گو کھا لیا ہو تاہم بقیہ شکار شکاری کھا سکتا ہے ۔ کتے  وغیرہ کے  کھائے  ہوئے  شکار کو حرام نہ کہنے  والوں کے  یہ دلائل ہیں ۔ ایک اور جماعت ان دونوں جماعتوں کے  درمیان ہے  وہ کہتی ہے  کہ اگر شکار پکڑتے  ہی کھانے  بیٹھ گیا تو بقیہ حرام اور اگر شکار پکڑ کر اپنے  مالک کا انتظار کیا اور باوجود خاصی دیر گزر جانے  کے  اپنے  مالک کو نہ پایا اور بھوک کی وجہ سے  اسے  کھا لیا تو بقیہ حلال ۔ پہلی بات پر محمول ہے  حضرت عدی والی حدیث اور دوسری پر محمول ہے  ابو ثعلبہ والی حدیث میں ۔ یہ فرق بھی بہت اچھا ہے  اور اس سے  دو صحیح حدیثیں بھی جمع ہو جاتی ہیں ۔ استاذ ابو المعالی جوینی نے  اپنی کتاب نہایہ میں یہ تمنا ظاہر کی تھی کہ کاش کوئی اس بارہ میں یہ وضاحت کرے  تو الحمد اللہ یہ وضاحت لوگوں نے  کر لی۔ اس مسئلہ میں ایک چوتھا قول بھی ہے  وہ یہ کہ کتے  کا کھایا ہوا شکار تو حرام ہے  جیسا کہ حضرت عدی کی حدیث میں ہے ، اور شکرے  وغیرہ کا کھایا ہوا شکار حرام نہیں  اس لئے  کہ وہ تو کھانے  سے  ہی تعلیم قبول کرتا ہے ۔ ابن عباس فرماتے  ہیں  کہ اگر پرند اپنے  مالک کے  پاس لوٹ آیا اور مار سے  نہیں  پھر وہ پر نوچے  اور گوشت کھائے  تو کھا لے ۔ ابراہیم نخعی، شعبی، حماد بن سلیمان یہی کہتے  ہیں  ان کی دلیل ابن ابی حاتم کی یہ روایت ہے  کہ حضرت عدی نے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے  پوچھا کہ ہم لوگ کتوں اور باز سے  شکار کھیلا کرتے  ہیں  تو ہمارے  لئے  کیا حلال ہے ؟ آپ نے  فرمایا جو شکاری جانور یا شکار حاصل کرنے  والے  خود شکار کرنے  والے  اور سدھائے  ہوئے  تمہارے  لئے  شکار روک رکھیں اور تم نے  ان پر اللہ کا نام لے  لیا ہو اسے  تم کھا لو۔ پھر فرمایا جسے  کتے  کو تو نے  اللہ کا نام لے  کر چھوڑا ہو وہ جس جانور کو روک رکھے  تو اسے  کھا لے  میں نے  کہا گو اسے  مار ڈالا ہو فرمایا گو مار ڈالا ہو لیکن یہ شرط ہے  کہ کھایا نہ ہو میں نے  کہا اگر اس کتے  کے  ساتھ دوسرے  کتے  بھی مل گئے  ہوں ؟ تو؟ فرمایا پھر نہ کھا جب تک کہ تجھے  اس بات کا پورا اطمینان نہ ہو کہ تیرے  ہی کتے  نے  شکار کیا ہے ۔ میں نے  کہا ہم لوگ تیر سے  بھی شکار کیا کرتے  ہیں  اس میں سے  کونسا حلال ہے ؟ فرمایا جو تیر زخمی کرے  اور تو نے  اللہ کا نام لے  کر چھوڑا ہو اسے  کھا لے ، وجہ دلالت یہ ہے  کہ کتے  میں نہ کھانے  کی شرط آپ نے  بتائی اور باز میں نہیں  بتائی، پس ان دونوں میں فرق ثابت ہو گیا واللہ اعلم۔ اللہ رب العزت فرماتا ہے  کہ تم کھا لو جن حلال جانوروں کو تمہارے  یہ شکاری جانور پکڑ لیں اور تم نے  ان کے  چھوڑنے  کے  وقت اللہ کا نام لے  لیا ہو۔ جیسے  کہ حضرت عدی اور حضرت ابو ثعلبہ کی حدیث میں ہے  اسی لئے  حضرت امام احمد وغیرہ اماموں نے  یہ شرط ضروری بتلائی ہے  کہ شکار کیلئے  جانور کو چھوڑتے  وقت اور تیر چلاتے  وقت بسم اللہ پڑھنا شرط ہے ۔ جمہوری کا مشہور مذہب بھی یہی ہے  کہ اس آیت اور اس حدیث سے  مراد جانور کے  چھوڑنے  کا وقت ہے ، ابن عباس سے  مروی ہے  کہ اپنے  شکاری جانور کو بھیجتے  وقت بسم اللہ کہہ لے  ہاں اگر بھول جائے  تو کوئی حرج نہیں ۔ بعض لوگ کہتے  ہیں  کہ مراد کھانے  کے  وقت بسم اللہ پڑھنا ہے ۔ جیسے  کہ بخاری و مسلم میں عمر بن ابو سلمہ کے  ربیبہ کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا یہ فرمانا مروی ہے  کہ اللہ کا نام لے  اور اپنے  داہنے  ہاتھ سے  اپنے  سامنے  سے  کھا۔ صحیح بخاری شریف میں حضرت عائشہ سے  مروی ہے  کہ لوگوں نے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے  پوچھا لوگ ہمارے  پاس جو لوگ گوشت لاتے  ہیں  وہ نو مسلم ہیں  ہمیں اس کا علم نہیں  ہوتا کہ انہوں نے  اللہ کا نام لیا بھی ہے  یا نہیں ؟ تو کیا ہم اسے  کھا لیں آپ نے  فرمایا تم خود اللہ کا نام لے  لو اور کھا لو۔ مسند میں ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم چھ صحابہ کے  ساتھ کھانا تناول فرما رہے  تھے  کہ ایک اعرابی نے  آ کر دو لقمے  اس میں سے  اٹھائے  آپ نے  فرمایا اگر یہ بسم اللہ کہہ لیتا تو یہ کھانا تم سب کو کافی ہو جاتا تم میں سے  جب کوئی کھانے  بیٹھے  تو بسم اللہ پڑھ لیا کرے  اگر اول میں بھول گیا تو جب یاد آ جائے  کہہ دے  دعا (بسم اللہ اولہ و اخرہ) یہی حدیث منقطع سند کے  ساتھ ابن ماجہ میں بھی ہے ۔ دوسری سند سے  یہ حدیث ابو داؤد، ترمذی، نسائی اور مسند احمد میں ہے  اور امام ترمذی اسے  حسن صحیح بتاتے  ہیں ۔ جابربن صبیح فرماتے  ہیں ۔ حضرت مثنی بن عبدالرحمن خزاعی کے  ساتھ میں نے  واسط کا سفر کیا ان کی عادت یہ تھی کہ کھانا شروع کرتے  وقت بسم اللہ کہہ لیتے  اور آخری لقمہ کے  وقت دعا (بسم اللہ اولہ اخرہ) کہہ لیا کرتے  اور مجھ سے  انہوں نے  فرمایا کہ خالد بن امیہ بن مخشی صحابی کا فرمان ہے  کہ شیطان اس شخص کے  ساتھ کھانا کھاتا رہتا ہے  جس نے  اللہ کا نام نہ لیا ہو جب کھانے  والا اللہ کا نام یاد کرتا ہے  تو اسے  قے  ہو جاتی ہے  اور جتنا اس نے  کھایا ہے  سب نکل جاتا ہے  (مسند احمد وغیرہ) اس کے  راوی کو ابن معین اور نسائی تو ثقہ کہتے  ہیں  لیکن ابو الفتح ازوی فرماتے  ہیں  یہ دلیل لینے  کے  قابل راوی نہیں ۔ حضرت حذیفہ فرماتے  ہیں  ہم نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے  ساتھ کھانا کھا رہے  تھے  کہ ایک لڑکی گرتی پڑتی آئی، جیسے  کوئی اسے  دھکے  دے  رہا ہو اور آتے  ہی اس نے  لقمہ اٹھانا چاہا حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  اس کا ہاتھ تھام لیا اور ایک اعرابی بھی اسی طرح آیا اور پیالے  میں ہاتھ ڈالا آپ نے  اس کا ہاتھ بھی اپنے  ہاتھ میں پکڑ لیا اور فرمایا جب کسی کھانے  پر بسم اللہ نہ کہی جائے  تو شیطان اسے  اپنے  لئے  حلال کر لیتا ہے  وہ پہلے  تو اس لڑکی کے  ساتھ آیا تاکہ ہمارا کھانا کھائے  تو میں نے  اس کا ہاتھ تھام لیا پھر وہ اعرابی کے  ساتھ میں نے  اس کا بھی ہاتھ تھام لیا اس کی قسم جس کے  قبضہ میں میری جان ہے  کہ شیطان کا ہاتھ ان دونوں کے  ہاتھ کے  ساتھ میرے  ہاتھ میں ہے  (مسند، مسلم، ابو داؤد، نسائی) مسلم، ابو داؤد، نسائی اور ابن ماجہ میں ہے  کہ جب انسان اپنے  گھر میں جاتے  ہوئے  اور کھانا کھاتے  ہوئے  اللہ کا نام یاد کر لیا کرتا ہے  تو شیطان کہتا ہے  کہ اسے  شیطانو نہ تو تمہارے  لئے  رات گزارنے  کی جگہ ہے  نہ اس کا کھانا اور جب وہ گھر میں جاتے  ہوئے  کھاتے  ہوئے  اللہ کا نام نہیں  لیتا تو وہ پکار دیتا ہے  کہ تم نے  شب باشی کی اور کھانا کھانے  کی جگہ پالی۔ مسند، ابو داؤد اور ابن ماجہ میں ہے  کہ ایک شخص حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں شکایت کی کہ ہم کھاتے  ہیں  اور ہمارا پیٹ نہیں  بھرتا تو آپ نے  فرمایا شاید تم الگ الگ کھاتے  ہو گے  کھانا سب مل کر کھاؤ اور بسم اللہ کہہ لیا کرو اس میں اللہ کی طرف سے  برکت دی جائے  گی۔

۵

ذبیحہ کس نام اور کن ہاتھوں کا حلال ہے ؟

حلال و حرام کے  بیان کے  بعد بطور خلاصہ فرمایا کہ کل ستھری چیزیں حلال ہیں ، پھر یہود و نصاریٰ کے  ذبح کئے  ہوئے  جانوروں کی حلت بیان فرمائی۔ حضرت ابن عباس، ابو امامہ، مجاہد، سعید بن جبیر، عکرمہ، عطاء، حسن، مکحول، ابراہیم، نخعی، سدی، مقاتل بن حیان یہ سب یہی کہتے  ہیں  کہ طعام سے  مراد ان کا اپنے  ہاتھ سے  ذبح کیا ہوا جانور ہے ، جس کا کھانا مسلمانوں کو حلال ہے ، علماء اسلام کا اس پر مکمل اتفاق ہے  کہ ان کا ذبیحہ ہمارے  لئے  حلال ہے ، کیونکہ وہ بھی غیر اللہ کیلئے  ذبح کرنا ناجائز جانتے  ہیں  اور ذبح کرتے  وقت اللہ کے  سوا دوسرے  کا نام نہیں  لیتے  گو ان کے  عقیدے  ذات باری کی نسبت یکسر اور سراسر باطل ہیں ، جن سے  اللہ تعالیٰ بلند و بالا اور پاک و منزہ ہے ۔ صحیح حدیث میں حضرت عبد اللہ بن مغفل کا بیان ہے  کہ جنگ خیبر میں مجھے  چربی کی بھری ہوئی ایک مشک مل گئی، میں نے  اسے  قبضہ میں کیا اور کہا اس میں سے  تو آج میں کسی کو بھی حصہ نہ دونگا، اب جو ادھر ادھر نگاہ پھرائی تو دیکھتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم میرے  پاس ہی کھڑے  ہوئے  تبسم فرما رہے  ہیں ۔ اس حدیث سے  یہ بھی استدلال کیا گیا ہے  کہ مال غنیمت میں سے  کھانے  پینے  کی ضروری چیزیں تقسیم سے  پہلے  بھی لے  لینی جائز ہیں  اور یہ استدلال اس حدیث سے  صاف ظاہر ہے ، تینوں مذہب کے  فقہاء نے  مالکیوں پر اپنی سند پیش کی ہے  اور کہا ہے  کہ تم جو کہتے  ہو کہ اہل کتاب کا وہی کھانا ہم پر حلال ہے  جو خود ان کے  ہاں بھی حلال ہو یہ غلط ہے  کیونکہ چربی کو یہودی حرام جانتے  ہیں  لیکن مسلمان کیلئے  حلال ہے  لیکن یہ ایک شخص کا انفرادی واقعہ ہے ۔ البتہ یہ بھی ہو سکتا ہے  کہ یہ وہ چربی ہو جسے  خود یہودی بھی حلال جانتے  تھے  یعنی پشت کی چربی انتڑیوں سے  لگی ہوئی چربی اور ہڈی سے  ملی ہوئی چربی، اس سے  بھی زیادہ دلالت والی تو وہ روایت ہے  جس میں ہے  کہ خیبر والوں نے  سالم بھنی ہوئی ایک بکری حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو تحفہ میں دی جس کے  شانے  کے  گوشت کو انہوں نے  زہر آلود کر رکھا تھا کیونکہ انہیں  معلوم تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو شانے  کا گوشت پسند ہے ، چنانچہ آپ نے  اس کا یہی گوشت لے  کر منہ میں رکھ کر دانتوں سے  توڑا تو فرمان باری سے  اس شانے  نے  کہا، مجھ میں زہر ملا ہوا ہے ، آپ نے  اسی وقت اسے  تھوک دیا اور اس کا اثر آپ کے  سامنے  کے  دانتوں وغیرہ میں رہ گیا، آپ کے  ساتھ حضرت بشر بن براء بن معرور بھی تھے ، جو اسی کے  اثر سے  راہی بقاء ہوئے ، جن کے  قصاص میں زہر ملانے  والی عورت کو بھی قتل کیا گیا، جس کا نام زینب تھا، وجہ دلالت یہ ہے  کہ خود حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  مع اپنے  ساتھیوں کے  اس گوشت کے  کھانے  کا پختہ ارادہ کر لیا اور یہ نہ پوچھا کہ اس کی جس چربی کو تم حلال جانتے  ہو اسے  نکال بھی ڈالا ہے  یا نہیں ؟ اور حدیث میں ہے  کہ ایک یہودی نے  آپ کی دعوت میں جو کی روٹی اور پرانی سوکھی چربی پیش کی تھی، حضرت مکحول فرماتے  ہیں  جس چیز پر نام رب نہ لیا جائے  اس کا کھانا حرام کرنے  کے  بعد اللہ تعالیٰ نے  مسلمانوں پر رحم فرما کر منسوخ کر کے  اہل کتاب کے  ذبح کئے  جانور حلال کر دئے  یہ یاد رہے  کہ اہل کتاب کا ذبیحہ حلال ہونے  سے  یہ ثابت نہیں  ہوتا کہ جس جانور پر بھی نام الٰہی نہ لیا جائے  وہ حلال ہو؟ اس لئے  کہ وہ اپنے  ذبیحوں پر اللہ کا نام لیتے  تھے  بلکہ جس گوشت کو کھاتے  تھے  اسے  ذبیحہ پر موقوف نہ رکھتے  تھے  بلکہ مردہ جانور بھی کھا لیتے  تھے  لیکن سامرہ اور صائبہ اور ابراہیم وشیث وغیرہ پیغمبروں کے  دین کے  مدعی اس سے  مستثنیٰ تھے ، جیسے  کہ علماء کے  دو اقوال میں سے  ایک قول ہے  اور عرب کے  نصرانی جیسے  بنو تغلب، تنوخ بہرا، جذام لحم، عاملہ کے  ایسے  اور بھی ہیں  کہ جمہور کے  نزدیک ان کے  ہاتھ کا کیا ہوا ذبیحہ نہیں  کھایا جائے  گا۔ حضرت علی فرماتے  ہیں  قبیلہ بنو تغلب کے  ہاتھ کا ذبح کیا ہوا جانور نہ کھاؤ، اس لئے  کہ انہوں نے  تو نصرانیت سے  سوائے  شراب نوشی کے  اور کوئی چیز نہیں  لی، ہاں سعید بن مسیب اور حسن بنو تغلب کے  نصاریٰ کے  ہاتھوں ذبح کئے  ہوئے  جانور کے  کھا لینے  میں کوئی حرج نہیں  جانتے  تھے ، باقی رہے  مجوسی ان سے  گو جزیہ لیا گیا ہے  کیونکہ انہیں  اس مسئلہ میں یہود و نصاریٰ میں ملا دیا گیا ہے  اور ان کا ہی تابع کر دیا گیا ہے ، لیکن ان کی عورتوں سے  نکاح کرنا اور ان کے  ذبح کئے  ہوئے  جانور کا کھانا ممنوع ہے ۔ ہاں ابو ثور ابراہیم بن خالد کلبی جو شافعی اور احمد کے  ساتھیوں میں سے  تھے ، اس کے  خلاف ہیں ، جب انہوں نے  اسے  جائز کہا اور لوگوں میں اس کی شہرت ہوئی تو فقہاء نے  اس قول کی زبردست تردید کی ہے ۔ یہاں تک کہ حضرت امام احمد بن حنبل نے  تو فرمایا کہ ابو ثور اس مسئلہ میں اپنے  نام کی طرح ہی ہے  یعنی بیل کا باپ، ممکن ہے  ابو ثور نے  ایک حدیث کے  عموم کو سامنے  رکھ کر یہ فتویٰ دیا ہو جس میں حکم ہے  کہ مجوسیوں کے  ساتھ اہل کتاب کا سا طریقہ برتو لیکن اولاً تو یہ روایت ان الفاظ سے  ثابت ہی نہیں  دوسرے  یہ روایت مرسل ہے ، ہاں البتہ صحیح بخاری شریف میں صرف اتنا تو ہے  کہ ہجر کے  مجوسیوں سے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے  جزیہ لیا ۔ علاوہ ان سب کے  ہم کہتے  ہیں  کہ ابوثور کی پیش کردہ حدیث کو اگر ہم صحیح مان لیں، تو بھی ہم کہہ سکتے  ہیں  کہ اس کے  عموم سے  بھی اس آیت میں حکم امتناعی کو دلیل بنا کر اہل کتاب کے  سوا اور دین والوں کا ذبیحہ بھی ہمارے  لئے  حرام ثابت ہوتا ہے ، پھر فرماتا ہے  کہ تمہارا ذبیحہ بھی ہمارے  لئے  حرام ثابت ہو سکتا ہے ، پھر فرماتا ہے  کہ تمہارا ذبیحہ ان کیلئے  حلال ہے  یعنی تم انہیں  اپنا ذبیحہ کھلا سکتے  ہو۔ یہ اس امر کی خبر نہیں  کہ ان کے  دین میں ان کیلئے  تمہارا ذبیحہ حلال ہے  ہاں زیادہ سے  زیادہ اتنا کہا جا سکتا ہے  کہ یہ اس بات کی خبر ہو کہ انہیں  بھی ان کی کتاب میں یہ حکم دیا گیا ہے  کہ جس جانور کا ذبیحہ اللہ کے  نام پر ہوا ہو اسے  وہ کھا سکتا ہے  بلحاظ اس سے  کہ ذبح کرنے  والا انہیں  میں سے  ہو یا ان کے  سوا کوئی اور ہو، لیکن زیادہ باوزن بات پہلی ہی ہے ۔ یعنی یہ کہ تمہیں  اجازت ہے  کہ انہیں  اپنا ذبیحہ کھلاؤ جیسے  کہ ان کے  ذبح کئے  ہوئے  جانور تم کھا لیتے  ہو۔ یہ گویا اول بدل کے  طور پر ہے ، جس طرح حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  عبد اللہ بن ابی بن سلول منافق کو اپنے  خاص کرتے  ہیں  کفن دیا جس کی وجہ سے  بعض حضرات نے  یہ بیان کیا ہے  کہ اس نے  آپ کے  چچا حضرت عباس کو اپنا کرتا دیا تھا جب وہ مدینے  میں آئے  تھے  تو آپ نے  اس کا بدلہ چکا دیا۔ ہاں ایک حدیث میں ہے  کہ مومن کے  سوا کسی اور کی ہم نشینی نہ کر اور اپنا کھانا بجز پرہیز گاروں کے  اور کسی کو نہ کھلا اسے  اس بدلے  کے  خلاف نہ سمجھنا چاہئے ، ہو سکتا ہے  کہ حدیث کا یہ حکم بطور پسندیدگی اور افضلیت کے  ہو، واللہ اعلم۔ پھر ارشاد ہوتا ہے  کہ پاک دامن مومن عورتوں سے  نکاح کرنا تمہارے  لئے  حلال کر دیا گیا ہے  یہ بطور تمہید کے  ہے  اسی لئے  اس کے  بعد ہی فرمایا کہ تم سے  پہلے  جنہیں  کتاب دی گئی ہے  ان کی عفیفہ عورتوں سے  بھی نکاح تمہیں  حلال ہے ۔ یہ قول بھی ہے  کہ مراد محصنات سے  آزاد عورتیں ہیں  یعنی لونڈیاں نہ ہوں ۔ یہ قول حضرت مجاہد کی طرف منسوب ہے  اور حضرت مجاہد کے  الفاظ یہ ہیں  کہ محصنات سے  آزاد مراد ہیں  اور جب یہ ہے  تو جہاں اس قول کا وہ مطلب لیا جا سکتا ہے  کہ لونڈیاں اس سے  خارج ہیں  وہاں یہ معنی بھی لئے  جا سکتے  ہیں  کہ پاک دامن عفت شعار، جیسے  کہ انہی سے  دوسری روایت ان ہی لفظوں میں موجود ہے ، جمہور بھی کہتے  ہیں  اور یہ زیادہ ٹھیک بھی ہے ۔ تاکہ ذمیہ ہونے  کے  ساتھ ہی غیر عفیفہ ہونا شامل ہو کر بالکل ہی باعث فساد نہ بن جائے  اور اس کا خاوند صرف فضول بھرتی کے  طور پر بری رائے  پر نہ چل پڑے  پس بظاہر یہی ٹھیک معلوم ہوتا ہے  کہ محصنات سے  مراد عفت ماب اور بدکاری سے  بچاؤ والیاں ہی لی جائیں، جیسے  دوسری آیت میں محصنات کے  ساتھ ہی آیت (غیر مسافحات ولا متخذی اخدان) آیا ہے ۔ علماء اور مفسرین کا اس میں بھی اختلاف ہے  کہ کیا آیت ہر کتابیہ عفیفہ عورت پر مشتمل ہے ؟ خواہ وہ آزاد ہو خواہ لونڈی ہو؟ ابن جریر میں سلف کی ایک جماعت سے  اسے  نقل کیا ہے  جو کہتے  ہیں  کہ محصنات سے  مراد پاک دامن ہے ، ایک قول یہ بھی کہا گیا ہے  کہ یہاں مراد اہل کتاب سے  اسرائیلی عورتیں ہیں ، امام شافعی کا یہی مذہب ہے  اور یہ بھی کہا گیا ہے  کہ اس سے  مراد ذمیہ عورتیں ہیں  سوائے  آزاد عورتوں کے  اور دلیل یہ آیت ہے  (قاتلوا الذین لا یومنون باللہ ولا بالیوم الاخر) الخ، یعنی ان سے  لڑو جو اللہ پر اور قیامت کے  دن پر ایمان نہیں  لاتے ، چنانچہ حضرت عبد اللہ بن عمر نصرانیہ عورتوں سے  نکاح کرنا جائز نہیں  جانتے  تھے  اور فرماتے  تھے  اس سے  بڑا شرک کیا ہو گا؟ کہ وہ کہتی ہو کہ اس کا رب عیسیٰ ہے  اور جب یہ مشرک ٹھہریں تو نص قرآنی موجود ہے  کہ آیت (ولا تنکحوا المشرکات حتی یومن) الخ، یعنی مشرکہ عورتوں سے  نکاح نہ کرو جب تک کہ وہ ایمان نہ لائیں، ابن ابی حاتم میں حضرت ابن عباس سے  مروی ہے  کہ جب مشرکہ عورتوں سے  نکاح نہ کرنے  کا حکم نازل ہوا تو صحابہ ان سے  رک گئے  یہاں تک کہ اس کے  بعد کی آیت اہل کتاب کی پاکدامن عورتوں سے  نکاح کرنے  کی رخصت نازل ہوئی تو صحابہ نے  اہل کتاب عورتوں سے  نکاح کئے  اور صحابہ کی ایک جماعت سے  ایسے  نکاح اسی آیت کو دلیل بنا کر کرنے  ثابت ہیں  تو گویا پہلے  سورہ بقرہ کی آیت کی ممانعت میں یہ داخل تھیں لیکن دوسری آیت نے  انہیں  مخصوص کر دیا۔ یہ اس وقت جب یہ مان لیا جائے  کہ ممانعت والی آیت کے  حکم میں یہ بھی داخل تھیں ورنہ ان دونوں آیتوں میں کوئی معارض نہیں ، اس لئے  کہ اور بھی بہت سی آیتوں میں عام مشرکین سے  انہیں  الگ بیان کیا گیا ہے  جیسے  آیت لم یکن الذین کفروا ۔قل اللذین اوتوا الکتاب والامین۔ پھر فرماتا ہے  جب تم انہیں  ان کے  مقررہ مہر دے  دو وہ اپنے  نفس کو بچانے  والیاں ہوں اور تم ان کے  مہر ادا کرنے  والے  ہو، حضرت جابر بن عبد اللہ عامر شعبی ابراہیم نخعی حسن بصری کا فتویٰ ہے  کہ جب کسی شخص نے  کسی عورت سے  نکاح کیا اور دخول سے  پہلے  اس نے  بدکاری کی تو میاں بیوی میں تفریق کرا دی جائے  گی اور جو مہر خاوند نے  عورت کو دیا ہے  اسے  واپس دلوایا جائے  گا (ابن جریر) پھر فرماتا ہے  تم بھی پاک دامن عفت ماب ہو اور علانیہ یا پوشیدہ بدکار نہ ہوؤ۔ پس عورتوں میں جس طرح پاک دامن اور عفیفہ ہونے  کی شرط لگائی تھی مردوں میں بھی یہی شرط لگائی اور ساتھ ہی فرمایا کہ وہ کھلے  بدکار نہ ہوں کہ ادھر ادھر منہ مارتے  پھرتے  ہوں اور نہ ایسے  ہوں کہ خاص تعلق سے  حرام کاری کرتے  ہوں ۔ سورہ نساء میں بھی اسی کے  تماثل حکم گزر چکا ہے ۔ حضرت امام احمد اسی طرف گئے  ہیں  کہ زانیہ عورتوں سے  توبہ سے  پہلے  ہرگز کسی بھلے  آدمی کو نکاح کرنا جائز نہیں ، اور یہی حکم ان کے  نزدیک مردوں کا بھی ہے  کہ بدکار مردوں کا نکاح نیک کار عفت شعار عورتوں سے  بھی ناجائز ہے  جب تک وہ سچی توبہ نہ کریں اور اس رذیل فعل سے  باز نہ آجائیں ۔ ان کی دلیل ایک حدیث بھی ہے  جس میں ہے  کوڑے  لگایا ہوا زانی اپنے  جیسی سے  ہی نکاح کر سکتا ہے ۔ خلیفۃ المومنین حضرت عمر فاروق نے  ایک مرتبہ فرمایا کہ میں ارادہ کر رہا ہوں کہ جو مسلمان کوئی بدکاری کرے  میں اسے  ہرگز کسی مسلمان پاک دامن عورت سے  نکاح نہ کرنے  دوں ۔ اس پر حضرت ابی بن کعب نے  عرض کی کہ اے  امیر المومنین شرک اس سے  بہت بڑا ہے  اس کے  باوجود بھی اس کی توبہ قبول ہے ۔ اس مسئلے  کو ہم آیت (الزانی لا ینکح الا زانیۃ او مشرکۃ)  الخء، کی تفسیر میں پوری طرح بیان کریں گے  انشاء اللہ تعالیٰ۔ آیت کے  خاتمہ پر ارشاد ہوتا ہے  کہ کفار کے  اعمال اکارت ہیں  اور وہ آخرت میں نقصان یافتہ ہیں ۔

۶

وضو اور غسل کے  احکامات

اکثر مفسرین نے  کہا ہے  کہ حکم وضو اس وقت ہے  جب کہ آدمی بے  وضو ہو۔ ایک جماعت کہتی ہے  جب تم کھڑے  ہو یعنی نیند سے  جاگو یہ دونوں قول تقریباً ایک ہی مطلب کے  ہیں  اور حضرات فرماتے  ہیں  آیت تو عام ہے  اور اپنے  عموم پر ہی رہے  گی لیکن جو بے  وضو ہو اس پر وضو کرنے  کا حکم وجوباً ہے  اور جو باوضو ہو اس پر استحباباً۔ ایک جماعت کا خیال ہے  کہ ابتداء اسلام میں ہر صلوٰۃ کے  وقت وضو کرنے  کا حکم تھا پھر منسوخ ہو گیا۔ مسند احمد وغیرہ میں ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم ہر نماز کیلئے  تازہ وضو کیا کرتے  تھے ، فتح مکہ والے  دن آپ نے  وضو کیا اور جرابوں پر مسح کیا اور اسی ایک وضو سے  کئی نمازیں ادا کیں، یہ دیکھ کر حضرت عمر نے  کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم آج آپ نے  وہ کام کیا جو آج سے  پہلے  نہیں  کرتے  تھے ۔ آپ نے  فرمایا ہاں میں نے  بھول کر ایسا نہیں  کیا بلکہ جان بوجھ کر قصداً یہ کیا ہے ، ابن ماجہ وغیرہ میں کہ حضرت جابر بن عبد اللہ ایک وضو سے  کئی نمازیں پڑھا کرتے  تھے  ہاں پیشاب کریں یا وضو ٹوٹ جائے  تو نیا وضو کر لیا کرتے  اور وضو ہی کے  بچے  ہوئے  پانی سے  جرابوں پر مسح کر لیا کرتے ۔ یہ دیکھ کر حضرت فضل بن مبشر نے  سوال کیا کہ کیا آپ اسے  اپنی رائے  سے  کرتے  ہیں ؟ فرمایا نہیں  بلکہ میں نے  نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو ایسا کرتے  دیکھا، مسند احمد وغیرہ میں ہے  کہ حضرت عبد اللہ بن عمر کو ہر نماز کیلئے  تازہ وضو کرتے  دیکھ کر خواہ وضو ٹوٹا ہو یا نہ ٹوٹا ہو ان کے  صاحبزادے  عبید اللہ سے  سوال ہوتا ہے  کہ اس کی کیا سند ہے ؟ فرمایا اس سے  حضرت اسماء بنت زید بن خطاب نے  کہا ہے  کہ ان سے  حضرت عبد اللہ بن حنظلہ نے  جو فرشتوں کے  غسل دئیے  ہوئے  کے  صاحبزادے  تھے  بیان کیا ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو ہر نماز کیلئے  تازہ وضو کرنے  کا حکم دیا گیا تھا اس حالت میں وضو باقی ہو تو بھی اور نہ ہو تو بھی، لیکن اس میں قدرے  مشقت معلوم ہوئی تو وضو کے  حکم کے  بدلے  مسواک کا حکم رکھا گیا ہاں جب وضو ٹوٹے  تو نماز کیلئے  نیا وضو ضروری ہے  اسے  سامنے  رکھ کر حضرت عبد اللہ کا خیال ہے  کہ چونکہ انہیں  قوت ہے  اس لئے  وہ ہر نماز کے  وقت وضو کرتے  ہیں ۔ آخری دم تک آپ کا یہی حال رہا، رضی اللہ تعالیٰ عنہ وعن والدہ۔ اس کے  ایک راوی حضرت محمد بن اسحاق ہیں  لیکن چونکہ انہوں نے  صراحت کے  ساتھ حدثنا کہا ہے  اس لئے  تدلیس کا خوف بھی جاتا رہا۔ ہاں ابن عسا کر کی روایت میں یہ لفظ نہیں  اللہ اعلم۔ حضرت عبد اللہ کے  اس فعل اور اس پر ہمیشگی سے  یہ ثابت ہوتا ہے  کہ یہ مستحب ضرور ہے  اور یہی مذہب جمہور کا ہے ۔ ابن جریر میں ہے  کہ خلفاء ہر نماز کے  وقت وضو کر لیا کرتے  تھے ، حضرت علی کرم اللہ وجہہ یوم القیامہ ہر نماز کیلئے  وضو کرتے  اور دلیل میں یہ آیت تلاوت فرما دیتے  ایک مرتبہ آپ نے  ظہر کی نماز ادا کی پھر لوگوں کے  مجمع میں تشریف فرما تھے  پھر پانی لایا گیا اور آپ نے  منہ دھویا ہاتھ دھوئے  پھر سر کا مسح کیا اور پھر پیر کا۔ اور فرمایا یہ وضو ہے  اس کا جو بے  وضو نہ ہوا ہو، ایک مرتبہ آپ نے  خفیف وضو کر کے  بھی یہی فرمایا تھا۔ حضرت عمر فاروق رضوان اللہ علیہ سے  بھی اسی طرح مروی ہے ۔ ابوداؤد طیالسی میں حضرت سعید بن مسیب کا قول ہے  کہ وضو ٹوٹے  بغیر وضو کرنا زیادتی ہے ۔ اولاً تو یہ فعل سنداً بہت غریب ہے ، دوسرا یہ کہ مراد اس سے  وہ شخص ہے  جو اسے  واجب جانتا ہو اور صرف مستحب سمجھ کر جو ایسا کرے  وہ تو عامل بالحدیث ہے ، بخاری سنن وغیرہ میں مروی ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم ہر نماز کیلئے  نیا وضو کرتے  تھے ، ایک انصاری نے  حضرت انس سے  یہ سن کر کہا اور آپ لوگ کیا کرتے  تھے ؟ فرمایا ایک وضو سے  کئی نمازیں پڑھتے  تھے  جب تک وضو ٹوٹے  نہیں ، ابن جریر حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان مروی ہے  کہ جو شخص وضو پر وضو کرے  اس کیلئے  دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ، ترمذی وغیرہ میں بھی یہ روایت ہے  اور امام ترمذی نے  اسے  ضعیف کہا ہے  ایک جماعت کہتی ہے  کہ آیت سے  صرف اتنا ہی مقصود ہے  کہ کسی اور کام کے  وقت وضو کرنا واجب نہیں  صرف نماز کیلئے  ہی اس کا وجوب ہے ۔ یہ فرمان اس لئے  ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت یہ تھی کہ وضو ٹوٹنے  پر کوئی کام نہ کرتے  تھے  جب تک پھر وضو نہ کر لیں، ابن ابی حاتم وغیرہ کی ایک ضعیف غریب روایت میں ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم جب پیشاب کا ارادہ کرتے  ہم آپ سے  بولتے  لیکن آپ جواب نہ دیتے  ہم سلام علیک کرتے  پھر بھی جواب نہ دیتے  یہاں تک کہ یہ آیت رخصت کی اتری۔ ابوداؤد میں ہے  کہ ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم پاخانے  سے  نکلے  اور کھانا آپ کے  سامنے  لایا گیا تو ہم نے  کہا اگر فرمائیں تو وضو کا پانی کا حاضر کریں فرمایا وضو کا حکم تو مجھے  صرف نماز کیلئے  کھڑا ہونے  کے  وقت ہی کیا گیا ہے ۔ امام ترمذی اسے  حسن بتاتے  ہیں ۔ ایک اور روایت میں ہے  کہ آپ نے  فرمایا مجھے  کچھ نماز تھوڑا ہی پڑھنی ہے  جو میں وضو کروں ۔ آیت کے  ان الفاظ سے  کہ جب تم نماز کیلئے  کھڑے  ہو تو وضو کر لیا کرو علماء کرام کی ایک جماعت نے  استدلال کیا ہے  کہ وضو میں نیت واجب ہے ، مطلب کلام اللہ شریف کا یہ ہے  کہ نماز کیلئے  وضو کر لیا کرو۔ جیسے  عرب میں کہا جاتا ہے ، جب تو امیر کو دیکھے  تو کھڑا ہو جا تو مطلب یہ ہوتا ہے  کہ امیر کیلئے  کھڑا ہو جا۔ بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے  اعمال کا دارو مدار نیت پر ہے  اور ہر شخص کیلئے  صرف وہی ہے  جو وہ نیت کرے  اور منہ کے  دھونے  سے  پہلے  وضو میں بسم اللہ کہنا مستحب ہے ۔ کیونکہ ایک پختہ اور بالکل صحیح حدیث میں ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا اس شخص کا وضو نہیں  جو اپنے  وضو میں بسم اللہ نہ کہے  (حدیث کے  ظاہری الفاظ تو نیت کی طرح بسم اللہ کہنے  پر بھی وجوب کی دلالت کرتے  ہیں  واللہ اعلم۔ مترجم) یہ بھی یاد رہے  کہ وضو کے  پانی کے  برتن میں ہاتھ ڈالنے  سے  پہلے  کا ان کا دھو لینا مستحب ہے  اور جب نیند سے  اٹھا ہو تب تو سخت تاکید آتی ہے  بخاری و مسلم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان مروی ہے  کہ تم میں سے  کوئی نیند سے  جاگ کر برتن میں ہاتھ نہ ڈالے  جب تک کہ تین مرتبہ دھو نہ لے ، اسے  نہیں  معلوم کہ اس کے  ہاتھ رات کے  وقت کہاں رہے  ہوں ؟ منہ کی حد فقہاء کے  نزدیک لمبائی میں سر کے  بالوں کی اگنے  کی جو جگہ عموماً ہے  وہاں سے  داڑھی کی ہڈی اور تھوڑی تک ہے  اور چوڑائی میں ایک کان سے  دوسرے  کان تک۔ اس میں اختلاف ہے  کہ دونوں جانب کی پیشانی کے  اڑے  ہوئے  بالوں کی جگہ سر کے  حکم میں ہے  یا منہ کے ؟ اور داڑھی کے  لکٹتے  ہوئے  بالوں کا دھونا منہ کے  دھونے  کی فرضیت میں داخل ہے  یا نہیں ؟ اس میں دو قول ہیں ، ایک تو یہ کہ ان پر پانی کا بہانا واجب ہے  اس لئے  کہ منہ سامنے  کرنے  کے  وقت اس کا بھی سامنا ہوتا ہے ۔ ایک حدیث میں ہے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے  ایک شخص کو داڑھی ڈھانپے  ہوئے  دیکھ کر فرمایا اسے  کھول دے  یہ بھی منہ میں داخل ہے ، حضرت مجاہد فرماتے  ہیں  عرب کا محاورہ بھی یہی ہے  کہ جب بچے  کے  داڑھی نکلتی ہے  تو وہ کہتے  ہیں  طلع وجھہ پس معلوم ہوتا ہے  کہ کلام عرب میں داڑھی منہ کے  حکم میں ہے  اور لفظ وجہہ میں داخل ہے ۔ داڑھی گھنی اور بھری ہوئی ہو تو اس کا خلال کرنا بھی مستحب ہے ۔ حضرت عثمان کے  وضو کا ذکر کرتے  ہوئے  راوی کہتا ہے  کہ آپ نے  منہ دھوتے  وقت تین دفعہ داڑھی کا خلال کیا۔ پھر فرمایا جس طرح تم نے  مجھے  کرتے  دیکھا اسی طرح میں نے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو کرتے  دیکھا ہے  (ترمذی وغیرہ) اس روایت کو امام بخاری اور امام ترمذی حسن بتاتے  ہیں  ابو داؤد میں ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم وضو کرتے  وقت ایک چلو پانی لے  کر اپنی تھوڑی تلے  ڈال کر اپنی داڑھی مبارک کا خلال کرتے  تھے  اور فرماتے  تھے  کہ مجھے  میرے  رب عزوجل نے  اسی طرح حکم فرمایا ہے ۔ حضرت امام بیہقی فرماتے  ہیں  داڑھی کا خلال کرنا حضرت عمار حضرت عائشہ حضرت ام سلمہ حضرت علی سے  مروی ہے ، اور اس کے  ترک کی رخصت ابن عمر حسن بن علی اور تابعین کی ایک جماعت سے  مروی ہے  صحاح وغیرہ میں مروی ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم جب وضو کرتے  بیٹھتے  کلی کرتے  اور ناک میں پانی دیئے ۔ ائمہ کا اس میں اختلاف ہے  کہ یہ دونوں وضو اور غسل میں میں واجب ہیں  یا مستحب؟ امام احمد بن حنبل کا مذہب تو وجوب کا ہے  اور امام شافعی اور امام مالک مستحب کہتے  ہیں  ان کی دلیل سنن کی وہ صحیح حدیث ہے  جس میں جلدی جلدی نماز پڑھنے  والے  سے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا یہ فرمانا مروی ہے  کہ وضو کر جس طرح اللہ نے  تجھے  حکم دیا ہے ، امام حنیفہ کا مسلک یہ ہے  کہ غسل میں واجب اور وضو میں نہیں ، ایک روایت امام احمد سے  مروی ہے  کہ ناک میں پانی دینا تو واجب اور کلی کرنا مستحب، کیونکہ بخاری و مسلم میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے  جو وضو کرے  وہ ناک میں پانی ڈالے  اور روایت میں ہے  تم میں سے  جو وضو کرے  وہ اپنے  دونوں نتھنوں میں پانی ڈالے  اور اچھی طرح وضو کرے ۔ مسند احمد اور بخاری میں ہے  حضرت عبد اللہ بن عباس وضو کرنے  بیٹھے  تو منہ دھویا ایک چلو پانی کا لے  کر کلی کی اور ناک کو صاف کیا پھر ایک چلو لے  کر داہنا ہاتھ دھویا پھر ایک چلو لے  کر اسی سے  بایاں ہاتھ دھویا۔ پھر اپنے  سر کا مسح کیا۔ پھر پانی کا ایک چلو لے  کر اپنے  داہنے  پاؤں پر ڈال کر اسے  دھویا پھر ایک چلو سے  بایاں پاؤں دھویا۔ پھر فرمایا میں نے  اللہ کے  پیغمبر صلی اللہ علیہ و سلم کو اسی طرح وضو کرتے  دیکھا ہے ۔ (الی المرافق) سے  مراد (مع المرافق) ہے ، جیسے  فرمان ہے  آیت (ولا تاکلوا اموالھم الی اموالکم انہ کان حوبا کبرا) یعنی یتیموں کے  مالوں کو اپنے  مالوں سمیت نہ کھا جایا کرو یہ بڑا ہی گناہ ہے ۔ اسی طرح یہاں بھی ہے  کہ ہاتھوں کو کہنیوں تک نہیں ، بلکہ کہنیوں سمیت دھونا چاہئے ۔ دار قطنی وغیرہ میں ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم وضو کرتے  ہوئے  اپنی کہنیوں پر پانی بہاتے  تھے ، لیکن اس کے  دو راویوں میں کلام ہے ۔ واللہ اعلم۔ وضو کرنے  والے  کیلئے  مستحب ہے  کہ کہنیوں سے  آگے  اپنے  شانے  کو بھی وضو میں دھوئے  کیونکہ بخاری مسلم میں حدیث ہے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  میری امت وضو کے  نشانوں کی وجہ سے  قیامت کے  دن چمکتے  ہوئے  اعضاؤں سے  آئے  گی پس تم میں سے  جس سے  وہ ہو سکے  وہ اپنی چمک کو دور تک لے  جائے  صحیح مسلم میں ہے  مومن کو وہاں تک زیور پہنائے  جائیں گے  جہاں تک اس کے  وضو کا پانی پہنچتا تھا۔ (برؤسکم) میں جواب ہے  اس کا الحاق یعنی ملا دینے  کیلئے  ہونا تو زیادہ غالب ہے  اور تبعیض یعنی کچھ حصے  کیلئے  ہونا تامل طلب ہے ۔ بعض اصولی حضرات فرماتے  ہیں  چونکہ آیت میں اجمال ہے  اس لئے  سنت نے  جو اس کی تفصیل کی ہے  وہی معتبر ہے  اور اسی کی طرف لوٹنا پڑے  گا، حضرت عبد اللہ بن زید بن عاصم صحابی سے  ایک شخص نے  کہا "آپ وضو کر کے  ہمیں بتلایئے ۔ آپ نے  پانی منگوایا اور اپنے  دونوں ہاتھ دو دو دفعہ دھوئے ، پھر تین بار کلی کی اور ناک میں پانی دیا، تین ہی دفعہ اپنا منہ دھویا، پھر کہنیوں سمیت اپنے  دونوں ہاتھ دو مرتبہ دھوئے ، پھر دونوں ہاتھ سے  سر کا مسح کیا سر کے  ابتدائی حصے  سے  گدی تک لے  گئے ، پھر وہاں سے  یہیں  تک واپس لائے ، پھر اپنے  دونوں پیر دھوئے  (بخاری و مسلم) حضرت علی سے  بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے  وضو کا طریقہ اسی طرح منقول ہے ۔ ابو داؤد میں حضرت معاویہ اور حضرت مقداد سے  بھی اسی طرح مروی ہے ، یہ حدیثیں دلیل ہیں  اس پر کہ پورے  سر کا مسح فرض ہے ۔ یہی مذہب حضرت امام مالک اور حضرت امام احمد کا ہے  اور یہی مذہب ان تمام حضرات کا ہے  جو آیت کو مجمل مانتے  ہیں  اور حدیث کو اس کی وضاحت جانتے  ہیں  حنیفوں کا خیال ہے  کہ چوتھائی سر کا مسح فرض ہے  جو سر کا ابتدائی حصہ ہے  اور ہمارے  ساتھی کہتے  ہیں  کہ فرض صرف اتنا ہے  جتنے  پر مسح کا اطلاق ہو جائے ، اس کی کوئی حد نہیں ۔ سر کے  چند بالوں پر بھی مسح ہو گیا تو فرضیت پوری ہو گئی، ان دونوں جماعتوں کی دلیل حضرت مغیرہ بن شعبہ والی حدیث ہے  کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم پیچھے  رہ گئے  اور میں بھی آپ کے  ساتھ پیچھے  رہ گیا جب آپ قضائے  حاجت کر چکے  تو مجھ سے  پانی طلب کیا میں لوٹا لے  آیا آپ نے  اپنے  دونوں پہنچے  دھوئے  پھر منہ دھویا پھر کلائیوں پر سے  کپڑا ہٹایا اور پیشانی سے  ملے  ہوئے  بالوں اور پگڑی پر مسح کر کے  باقی پگڑی پر پورا کر لیا اور اس کی بہت سی مثالیں احادیث میں ہیں  ۔ آپ صافے  پر اور جرابوں پر برابر مسح کیا کرتے  تھے ، پس یہی اولی ہے  اور اس میں ہرگز اس بات پر کوئی دلالت نہیں  کہ سر کے  بعض حصے  پر یا صرف پیشانی کے  بالوں پر ہی مسح کر لے  اور اس کی تکمیل پگڑی پر نہ ہو۔ واللہ اعلم۔ پھر اس میں بھی اختلاف ہے  کہ سر کا مسح بھی تین بار ہو یا ایک ہی بار؟ امام شافعی کا مشہور مذہب اول ہے  اور امام احمد اور ان کے  متبعین کا دوم ۔ دلائل یہ ہیں  حضرت عثمان بن عفان وضو کرنے  بیٹھتے  ہیں  اپنے  دونوں ہاتھوں پر تین بار پانی ڈالتے  ہیں ، انہیں  دھو کر پھر کلی کرتے  ہیں  اور ناک میں پانی دیتے  ہیں ، پھر تین مرتبہ منہ دھوتے  ہیں ، پھر تین تین بار دونوں ہاتھو کہنیوں سمیت دھوتے  ہیں ، پہلے  دایاں پھر بایاں ۔ پھر اپنے  سر کا مسح کرتے  ہیں  پھر دونوں پیر تین تین بار دھوتے  ہیں  پہلے  داہنا پھر بایاں ۔ پھر آپ نے  فرمایا میں نے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو اسی طرح وضو کرتے  دیکھا اور وضو کے  بعد آپ نے  فرمایا جو شخص میرے  اس وضو جیسا وضو کرے  پھر دو رکعت نماز ادا کرے  جس میں دل سے  باتیں نہ کرے  تو اس کے  تمام سابقہ گناہ معاف ہو جاتے  ہیں  (بخاری و مسلم) سنن ابی داؤد میں اسی روایت میں سر کے  مسح کرنے  کے  ساتھ ہی یہ لفظ بھی ہیں  کہ سر کا مسح ایک مرتبہ کیا، حضرت علی سے  بھی اسی طرح مروی ہے  اور جن لوگوں نے  سر کے  مسح کو بھی تین بار کہا ہے  انہوں نے  حدیث سے  دلیل لی ہے ۔ جس میں ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  تین تین بار اعضاء وضو کو دھویا۔ حضرت عثمان سے  مروی ہے  کہ آپ نے  وضو کیا پھر اسی طرح روایت ہے  اور اس میں کلی کرنی اور ناک میں پانی دینے  کا ذکر نہیں  اور اس میں ہے  کہ پھر آپ نے  تین مرتبہ سر کا مسح کیا اور تین مرتبہ اپنے  دونوں پیر دھوئے ۔ پھر فرمایا میں نے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو اسی طرح کرتے  دیکھا اور آپ نے  فرمایا جو ایسا وضو کرے  اسے  کافی ہے ۔ لیکن حضرت عثمان سے  جو حدیثیں صحاح میں مروی ہیں  ان سے  تو سر کا مسح ایک بار ہی ثابت ہوتا ہے  (ارجلکم) لام کی زبر سے  عطف ہے  جو (وجوھکم و ایدیکم) پر ماتحت ہے  دھونے  کے  حکم کے ۔ ابن عباس یونہی پڑھتے  تھے  اور یہی فرماتے  تھے ، حضرت عبد اللہ بن مسعود، حضرت عروہ، حضرت عطاء، حضرت عکرمہ، حضرت حسن، حضرت مجاہد، حضرت ابراہیم، حضرت ضحاک، حضرت سدی، حضرت مقاتل بن حیان، حضرت زہری، حضرت ابراہیم تیمی وغیرہ کا یہی قول اور یہی قرات ہے ، اور یہ بالکل ظاہر ہے  کہ پاؤں دھونے  چاہئیں، یہی سلف کا فرمان ہے  اور یہیں  سے  جمہور نے  وضو کی ترتیب کے  وجوب پر استدلال کیا ہے ، صرف ابو حنیفہ اس کے  خلاف ہیں ، وہ وضو میں ترتیب کو شرط نہیں  جانتے ۔ ان کے  نزدیک اگر کوئی شخص پہلے  پیروں کو دھوئے  پھر سر کا مسح کرے  پھر ہاتھ دھوئے  پھر منہ دھوئے  جب بھی جائز ہے  اس لئے  کہ آیت نے  ان اعضاء کے  دھونے  کا حکم دیا ہے ۔ واؤ کی دلالت ترتیب پر نہیں  ہوتی، اس کے  جواب جمہور نے  کئی ایک دیئے  ہیں ، ایک تو یہ کہ "ف” ترتیب پر دلالت کرتی ہے ، آیت کے  الفاظ میں نماز پڑھنے  والے  کو منہ دھونے  کا حکم لفظ (فاغسلوا) سے  ہوتا ہے ۔ تو کم از کم منہ کا اول اول دھونا تو لفظوں سے  ثابت ہو گیا اب اس کے  بعد کے  اعضاء میں ترتیب اجماع سے  ثابت ہے  جس میں اختلاف نظر نہیں  آتا۔ پھر جبکہ "ف” جو تعقیب کیلئے  ہے  اور جو ترتیب کی مقتضی ہے  ایک پر داخل ہو چکی تو اس ایک کی ترتیب مانتے  ہوئے  دوسری کی ترتیب کا انکار کوئی نہیں  کرتا بلکہ تو سب کی ترتیب کے  قائل ہیں  یا کسی ایک کی بھی ترتیب کے  قائل نہیں ۔ پس یہ آیت ان پر یقیناً حجت ہے  جو سرے  سے  ترتیب کے  منکر ہیں ، دوسرا جواب یہ ہے  کہ واؤ ترتیب پر دلالت نہیں  کرتا اسے  بھی ہم تسلیم نہیں  کرتے  بلکہ وہ ترتیب پر دلالت کرتا ہے  جیسے  کہ نحویوں کی ایک جماعت کا اور بعض فقہاء کا مذہب ہے  پھر یہ چیز بھی قابل غور ہے  کہ بالفرض لغتاً اس کی دلالت پر ترتیب پر نہ بھی ہوتا ہم شرعاً تو جن چیزوں میں ترتیب ہو سکتی ہے  ان میں اس کی دلالت ترتیب پر ہوتی ہے ، چنانچہ صحیح مسلم شریف میں حدیث ہے  کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم جب بیت اللہ شریف کا طواف کر کے  باب صفا سے  نکلے  تو آپ آیت (ان الصفا المروۃ من شعائر اللہ) کی تلاوت کر رہے  تھے  اور فرمایا میں اسی سے  شروع کروں گا جسے  اللہ نے  پہلے  بیان فرمایا، چنانچہ صفا سے  سعی شروع کی، نسائی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا یہ حکم دینا بھی مروی ہے  کہ اس سے  شروع کرو جس سے  اللہ تعالیٰ نے  شروع کیا۔ اس کی اسناد بھی صحیح ہے  اور اس میں امر ہے  پس معلوم ہوا کہ جس کا ذکر پہلے  ہو اسے  پہلے  کرنا اور اس کے  بعد اسے  جس کا ذکر بعد میں ہو کرنا واجب ہے ۔ پس صاف ثابت ہو گیا کہ ایسے  مواقع پر شرعاً ترتیب مراد ہوتی ہے ۔ واللہ اعلم، تیسری جماعت جواباً کہتی ہے  ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھونے  کے  حکم اور پیروں کو دھونے  کے  حکم کے  درمیان سر کے  مسح کے  حکم کو بیان کرنا اس امر کی صاف دلیل ہے  کہ مراد ترتیب کو باقی رکھنا ہے ، ورنہ نظم کلام کو یوں الٹ پلٹ نہ کیا جاتا۔ ایک جواب اس کا یہ بھی ہے  کہ ابو داؤد وغیرہ میں صحیح سند سے  مروی ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھو کر وضو کیا پھر فرمایا یہ وضو ہے  کہ جس کے  بغیر اللہ تعالیٰ نے  نماز کو قبول نہیں  کرتا۔ اب دو صورتیں ہیں  یا تو اس وضو میں ترتیب تھی یا نہ تھی؟ اگر کہا جائے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا یہ وضو مرتب تھا یعنی باقاعدہ ایک کے  پیچھے  ایک عضو دھویا تھا تو معلوم ہوا کہ جس وضو میں تقدیم تاخیر ہو اور صحیح طور پر ترتیب نہ ہو وہ نماز نامقبول لہٰذا ترتیب واجب و فرض اور اگر یہ مان لیا جائے  کہ اس وضو میں ترتیب نہ تھی بلکہ بے  ترتیب تھا، پیر دھو لئے  پھر کلی کر لی پھر مسح کر لیا پھر منہ دھو لیا وغیرہ تو عدم ترتیب واجب ہو جائے  گی حالانکہ اس کا قائل امت میں سے  ایک بھی نہیں  پس ثابت ہو گیا کہ وضو میں ترتیب فرض ہے ، آیت کے  اس جملے  کی ایک قرات اور بھی ہے  یعنی (وارجلکم) لام کے  زیر سے  اور اسی سے  شیعہ نے  اپنے  اس قول کی دلیل لی ہے  کہ پیروں پر مسح کرنا واجب ہے  کیونکہ ان کے  نزدیک اس کا عطف سر کے  مسح کرنے  پر ہے ۔ بعض سلف سے  بھی کچھ ایسے  اقوال مروی ہیں  جن سے  مسح کے  قول کا وہم پڑتا ہے ، چنانچہ ابن جریر میں ہے  کہ موسیٰ بن انس نے  حضرت انس سے  لوگوں کی موجودگی میں کہا کہ حجاج نے  اہواز میں خطبہ دیتے  ہوئے  طہارت اور وضو کے  احکام میں کہا کہ منہ ہاتھ دھوؤ اور سر کا مسح کرو اور پیروں کو دھویا کرو عموماً پیروں پر ہی گندگی لگتی ہے ۔ پس تلوؤں کو اور پیروں کی پشت کو اور ایڑی کو خوب اچھی طرح دھویا کرو۔ حضرت انس نے  جواباً کہا کہ اللہ سچا ہے  اور حجاج چھوٹا ہے ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آیت (وامسحو برؤسکم وارجلکم) اور حضرت انس کی عادت تھی کہ پیروں کا جب مسح کرتے  انہیں  بالکل بھگو لیا کرتے ، آپ ہی سے  مروی ہے  کہ قرآن کریم میں پیروں پر مسح کرنے  کا حکم ہے ، ہاں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت پیروں کا دھونا ہے ۔ ابن عباس سے  مروی ہے  کہ وضو میں دو چیزوں کا دھونا ہے  اور دو پر مسح کرنا۔ حضرت قتادہ سے  بھی یہی مروی ہے ۔ ابن ابی حاتم میں حضرت عبد اللہ سے  مروی ہے  کہ آیت میں پیروں پر مسح کرنے  کا بیان ہے ۔ ابن عمر، علقمہ، ابو جعفر، محمد بن علی اور ایک روایت میں حضرت حسن اور جابر بن زید اور ایک روایت میں مجاہد سے  بھی اسی طرح مروی ہے ۔ حضرت عکرمہ اپنے  پیروں پر مسح کر لیا کرتے  تھے  شعبی فرماتے  ہیں  کہ حضرت جبرائیل کی معرفت مسح کا حکم نازل ہوا ہے ، آپ سے  یہ بھی مروی ہے  کہ کیا تم دیکھتے  نہیں  ہو کہ جن چیزوں کے  دھونے  کا حکم تھا ان پر تو تیمم کے  وقت مسح کا حکم رہا اور جن چیزوں پر مسح کا حکم تھا تیمم کے  وقت انہیں  چھوڑ دیا گیا عامر سے  کسی نے  کہا کہ لوگ کہتے  ہیں  حضرت جبرائیل پیروں کے  دھونے  کا حکم لائے  ہیں  آپ نے  فرمایا جبرائیل مسح کے  حکم کے  ساتھ نازل ہوئے  تھے ۔ پس یہ سب آثار بالکل غریب ہیں  اور محمول ہیں  اس امر پر کہ مراد مسح سے  ان بزرگوں کی ہلکا دھونا ہے ، کیونکہ سنت سے  صاف ثابت ہے  کہ پیروں کا دھونا واجب ہے ، یاد رہے  کہ زیر کی قرات یا تو مجاورت اور تناسب کلام کی وجہ سے  ہے  جیسے  عرب کا کلام حجر ضب خرب میں اور اللہ کے  کلام آیت (عالیھم ثیاب سندس خضر و استبرق) میں لغت میں عرب میں پاس ہونے  کی وجہ سے  دونوں لفظوں کو ایک ہی اعراب دے  دینا یہ اکثر پایا گیا ہے ۔ حضرت امام شافعی نے  اس کی ایک توجیہہ یہ بھی بیان کی ہے  کہ یہ حکم اس وقت ہے  جب پیروں پر جرابیں ہوں بعض کہتے  ہیں  مراد مسح سے  ہلکا دھو لینا ہے  جیسے  کہ بعض روایتوں میں سنت سے  ثابت ہے ۔ الغرض پیروں کا دھونا فرض ہے  جس کے  بغیر وضو نہ ہو گا۔ آیت بھی یہی ہے  اور احادیث میں بھی یہی ہے  جیسے  کہ اب ہم انہیں  وارد کریں گے ، انشاء اللہ تعالیٰ بیہقی میں ہے  حضرت علی بن ابو طالب ظہر کی نماز کے  بعد بیٹھک میں بیٹھے  رہے  پھر پانی منگوایا اور ایک چلو سے  منہ کا، دونوں ہاتھوں سر کا اور دونوں پیروں کا مسح کیا اور کھڑے  ہو کر بچا ہوا پانی پی لیا پھر فرمانے  لگے  کہ لوگ کھڑے  کھڑے  پانی پینے  کو مکروہ کہتے  ہیں  اور میں نے  جو کیا یہی کرتے  ہوئے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو دیکھا ہے  اور فرمایا یہ وضو ہے  اس کا جو بے  وضو نہ ہوا ہو (بخاری) شعیوں میں سے  جن لوگوں نے  پیروں کو مسح اسی طرح قرار دیا جس طرح جرابوں پر مسح کرتے  ہیں  ان لوگوں نے  یقیناً غلطی کی اور لوگوں کو گمراہی میں ڈالا۔ اسی طرح وہ لوگ بھی خطا کار ہیں  جو مسح اور دھونا دونوں کو جائز قرار دیتے  ہیں  اور جن لوگوں نے  امام ابن جریر کی نسبت یہ خیال کیا ہے  کہ انہوں نے  احادیث کی بنا پر پیروں کے  دھونے  کو اور آیت قرآنی کی بنا پر پیروں کے  مسح کو فرض قرار دیا ہے ۔ ان کی تحقیق بھی صحیح نہیں ، تفسیر ابن جریر ہمارے  ہاتھوں میں موجود ہے  ان کے  کلام کا خلاصہ یہ ہے  کہ پیروں کو رگڑنا واجب ہے  اور اعضاء میں یہ واجب نہیں  کیونکہ پیر زمین کی مٹی وغیرہ سے  رگڑتے  رہتے  ہیں  تو ان کو دھونا ضروری ہے  تا کہ جو کچھ لگا ہو ہٹ جائے  لیکن اس رگڑنے  کیلئے  مسح کا لفظ لائے  ہیں  اور اسی سے  بعض لوگوں کو شبہ ہو گیا ہے  اور وہ یہ سمجھ بیٹھے  ہیں  کہ مسح اور غسل جمع کر دیا ہے  حالانکہ دراصل اس کے  کچھ معنی ہی نہیں  ہوتے  مسح تو غسل میں داخل ہے  چاہے  مقدم ہو چاہے  مؤخر ہو پس حقیقتاً امام صاحب کا ارادہ یہی ہے  جو میں نے  ذکر کیا اور اس کو نہ سمجھ کر اکثر فقہاء نے  اسے  مشکل جان لیا، میں نے  مکرر غورو فکر کیا تو مجھ پر صاف طور سے  یہ بات واضح ہو گئی ہے  کہ امام صاحب دونوں قرأتوں کو جمع کرنا چاہتے  ہیں  پس زیر کی قرأت یعنی مسح کو تو وہ محمول کرتے  ہیں  دلک پر یعنی اچھی طرح مل رگڑ کر صاف کرنے  پر اور زبر کی قرأت کو غسل پر یعنی دھونے  پر دلیل ہے  ہی پس وہ دھونے  اور ملنے  دونوں کو واجب کہتے  ہیں  تا کہ زیر اور زبر کی دونوں قراتوں پر ایک ساتھ ہو جائے  "اب ان احادیث کو سنئے  جن میں پیروں کے  دھونے  کا اور پیروں کے  دھونے  کے  ضروری ہونے  کا ذکر ہے  "امیر المومنین حضرت عثمان بن عفان امیر المومنین حضرت علی بن ابو طالب حضرت ابن عباس حضرت معاویہ حضرت عبد اللہ بن زید عاصم حضرت مقداد بن معدی کرب کی روایات پہلے  بیان ہو چکی ہیں  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  وضو کرتے  ہوئے  اپنے  پیروں کو دھویا، ایک بار یا دو بار یا تین بار، عمرو بن شعیب کی حدیث میں ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  وضو کیا اور اپنے  دونوں پیر دھوئے  پھر فرمایا یہ وضو ہے  جس کے  بغیر اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں  فرماتا۔ بخاری و مسلم میں ہے  کہ ایک مرتبہ ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ہم سے  پیچھے  رہ گئے  تھے  جب آپ آئے  تو ہم جلدی جلدی وضو کر رہے  تھے  کیونکہ عصر کی نماز کا وقت کافی دیر سے  ہو چکا تھا ہم نے  جلدی جلدی اپنے  پیروں پر چھوا چھوئی شروع کر دی تو آپ نے  بہت بلند آواز سے  فرمایا وضو کو کامل اور پورا کرو ایڑیوں کو خرابی سے  آگ کے  لگنے  سے ، ایک اور حدیث میں ہے  ویل ہے  ایڑیوں کیلئے  اور تلوں کیلئے  آگ سے  (بیہقی و حاکم) اور روایت میں ہے  ٹخنوں کو ویل ہے  آگ سے  (مسند امام احمد) ایک شخص کے  پیر میں ایک درہم کے  برابر جگہ بے  دھلی دیکھ کر حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا خرابی ہے  ایڑیوں کیلئے  آگ سے  (مسند) ابن ماجہ وغیرہ میں ہے  کہ کچھ لوگوں کو وضو کرتے  ہوئے  دیکھ کر جن کی ایڑیوں پر اچھی طرح پانی نہیں  پہنچا تھا اللہ کے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا ان ایڑیوں کو آگ سے  خرابی ہو گی، مسند احمد میں بھی حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے  یہ الفاظ وارد ہیں ۔ ابن جریر میں دو مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا ان الفاظ کو کہنا وارد ہے  راوی حضرت ابو امامہ فرماتے  ہیں  پھر تو مسجد میں ایک بھی شریف و وضیع ایسا نہ رہا جو اپنی ایڑیوں کو بار بار دھو کر نہ دیکھتا ہو اور روایت میں ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  ایک شخص کو نماز پڑھتے  ہوئے  دیکھا جس کی اڑی یا ٹخنے  میں بقدر نیم درہم کے  چمڑی خشک رہ گئی تھی تو یہی فرمایا پھر تو یہ حالت تھی کہ اگر ذرا سی جگہ پیر کی کسی خشک رہ جاتی تو وہ پورا وضو پھر سے  کرتا، پس ان احادیث سے  کھلم کھلا ظاہر ہے  کہ پیرو کا دھونا فرض ہے ، اگر ان کا مسح فرض ہوتا تو ذرا سی جگہ کے  خشک رہ جانے  پر اللہ کے  نبی صلی اللہ علیہ و سلم وعید سے  اور وہ بھی جہنم کی آگ کی وعید سے  نہ ڈراتے ، اس لئے  کہ مسح میں ذرا ذرا اسی جگہ پر ہاتھ کا پہنچانا داخل ہی نہیں ۔ بلکہ پھر تو پیر کے  مسح کی وہی صورت ہوتی ہے  جو پیر کے  اوپر جراب ہونے  کی صورت میں مسح کی صورت ہے ۔ یہی چیز امام ابن جریر نے  شیعوں کے  مقابلہ میں پیش کی ہے ۔ صحیح مسلم شریف میں ہے  کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے  دیکھا کہ ایک شخص نے  وضو کیا اور اس کا پیر کسی جگہ سے  ناخن کے  برابر دھلا نہیں  خشک رہ گیا تو آپ نے  فرمایا لوٹ جاؤ اور اچھی طرح وضو کرو۔ بیہقی وغیرہ میں بھی یہ حدیث ہے ، مسند میں ہے  کہ ایک نمازی کو آپ نے  نماز میں دیکھا کہ اس کے  پیر میں بقدر درہم کے  جگہ خشک رہ گئی ہے  تو اسے  وضو لوٹانے  کا حکم کیا۔ حضرت عثمان سے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے  وضو کا وضو کا طریقہ جو مروی ہے  اس میں یہ بھی ہے  کہ آپ نے  انگلیوں کے  درمیان خلال بھی کیا۔ سنن میں ہے  حضرت صبرہ نے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے  وضو کی نسبت دریافت کیا تو آپ نے  فرمایا وضو کامل اور اچھا کرو انگلیوں کے  درمیان خلال کرو اور ناک میں پانی اچھی طرح دھو ہاں روزے  کی حالت میں ہو تو اور بات ہے ، مسند و مسلم وغیرہ میں ہے  حضرت عمرو بن عنبسہ کہتے  ہیں  یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم مجھے  وضو کی بابت خبر دیجئے  آپ نے  فرمایا جو شخص وضو کا پانی لے  کر کلی کرتا ہے  اور ناک میں پانی دیتا ہے  اس کے  منہ سے  نتھنوں سے  پانی کے  ساتھ ہی خطائیں جھڑ جاتی ہیں  جبکہ وہ ناک جھاڑتا ہے  پھر جب وہ منہ دھوتا ہے  جیسا کہ اللہ کا حکم ہے  تو اس کے  منہ کی خطائیں داڑھی اور داڑھی کے  بالوں سے  پانی کے  گرنے  کے  ساتھ ہی جھڑ جاتی ہیں  پھر وہ اپنے  دونوں ہاتھ دھوتا ہے  کہنیوں سمیت تو اس کے  ہاتھوں کو گناہ اس کی پوریوں کی طرح جھڑ جاتے  ہیں ، پھر وہ مسح کرتا ہے  تو اس کے  سر کی خطائیں اس کے  بالوں کے  کناروں سے  پانی کے  ساتھ ہی جھڑ جاتی ہیں  پھر جب وہ اپنے  پاؤں ٹخنوں سمیت حکم الٰہی کے  مطابق دھوتا ہے  تو انگلیوں سے  پانی ٹپکنے  کے  ساتھ ہی اس کے  پیروں کے  گناہ بھی دور ہو جاتے  ہیں ، پھر وہ کھڑا ہو کر اللہ تعالیٰ کے  لائق جو حمد وثنا ہے  اسے  بیان کر کے  دو رکعت نماز جب ادا کرتا ہے  تو وہ اپنے  گناہوں سے  ایسا پاک صاف ہو جاتا ہے  جیسے  وہ تولد ہوا ہو۔ یہ سن کر حضرت ابو امامہ نے  حضرت عمرو بن عنبسہ سے  کہا خوب غور کیجئے  کہ آپ کیا فرما رہے  ہیں ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے  آپ نے  اسی طرح سنا ہے ؟ کیا یہ سب کچھ ایک ہی مقام میں انسان حاصل کر لیتا ہے ؟ حضرت عمرو نے  جواب دیا کہ ابو امامہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں، میری ہڈیاں ضعیف ہو چکی ہیں ، میری موت قریب آپہنچی ہے ، مجھے  کیا فائدہ جو میں اللہ کے  رسول صلی اللہ علیہ و سلم پر جھوٹ بولوں، ایک دفعہ نہیں ، دو دفعہ نہیں ، تین دفعہ نہیں ، میں نے  تو اسے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی زبانی سات بار بلکہ اس سے  بھی زیادہ سنا ہے ، اس حدیث کی سند بالکل صحیح ہے ۔ صحیح مسلم کی دوسری سند والی حدیث میں ہے  پھر وہ اپنے  دونوں پاؤں کو دھوتا ہے  جیسا کہ اللہ نے  اسے  حکم دیا ہے ۔ پس صاف ثابت ہوا کہ قرآن حکیم کا حکم پیروں کے  دھونے  کا ہے ۔ ابو اسحاق سبیعی نے  حضرت علی کرم اللہ وجہہ فی الجنہ سے  بواسطہ حضرت حارث روایت میں حضرت علی سے  مروی ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  اپنے  دونوں قدم جوتی میں ہی بھگو لئے  اس سے  مراد جوتیوں میں ہی ہلکا دھونا ہے  اور چپل جوتی پیر میں ہوتے  ہوئے  پیر دھل سکتا ہے  غرض یہ حدیث بھی دھونے  کی دلیل ہے  البتہ اس سے  ان وسواسی اور وہمی لوگوں کی تردید ہے  جو حد سے  گزر جاتے  ہیں ، اسی طرح وہ دوسری حدیث ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  ایک قوم کے  کوڑا ڈالنے  کی جگہ پر پیشاب کیا پھر پانی منگوا کر وضو کیا اور اپنے  نعلین پر مسح کر لیا، لیکن یہی حدیث دوسری سندوں سے  مروی ہے  اور ان میں سے  کہ آپ نے  اپنی جرابوں پر مسح کیا اور ان میں مطابقت کی صورت یہ بھی ہو سکتی ہے  کہ جرابیں پیروں میں تھیں اور ان پر نعلین تھے  اور ان دونوں پر آپ نے  مسح کر لیا۔ یہی مطلب اس حدیث کا بھی ہے ، مسند احمد میں اوس ابو اوس سے  مروی ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  میرے  دیکھتے  ہوئے  وضو کیا اور اپنے  نعلین پر مسح کیا اور نماز کیلئے  کھڑے  ہو گئے ، یہی روایت دوسری سند سے  مروی ہے  اس میں آپ کا کوڑے  پر پیشاب کرنا پھر وضو کرنا اور اس میں نعلین اور دونوں قدموں پر مسح کرنا مذکور ہے ، امام ابن جریر اسے  بیان کرتے  ہیں ، پھر فرمایا ہے  کہ یہ محمول اس پر ہے  کہ اس وقت آپ کا پہلا وضو تھا (یا یہ محمول ہے  اس پر کہ نعلین جرابوں کے  اوپر تھے ۔ مترجم) بھلا کوئی مسلمان یہ کیسے  قبول کر سکتا ہے  کہ اللہ کے  فریضے  میں اور پیغمبر کی سنت میں تعارض ہو اللہ کچھ فرمائے  اور پیغمبر کچھ اور ہی کریں ؟ پس حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے  ہمیشہ کے  فعل سے  وضو میں پیروں کے  دھونے  کی فرضیت ثابت ہے  اور آیت کا صحیح مطلب بھی یہ ہے  جس کے  کانوں تک یہ دلیلیں پہنچ جائیں اس پر اللہ کی حجت پوری ہو گئی۔ چونکہ زیر کی قرأت سے  پیروں کا دھونا اور زیر کی قرأت کا بھی اسی پر محمول ہونا فرضیت کا قطعی ثبوت ہے  اس سے  بعض سلف تو یہ بھی کہہ گئے  ہیں  کہ اس آیت سے  جرابوں کا مسح ہی منسوخ ہے ، گو ایک روایت حضرت علی سے  بھی ایسی مروی ہے  لیکن اس کی اسناد صحیح نہیں  بلکہ خود آپ سے  صحت کے  ساتھ اس کے  خلاف ثابت ہے  اور جن کا بھی یہ قول ہے  ان کا یہ خیال صحیح نہیں  بلکہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے  اس آیت کے  نازل ہونے  کے  بعد بھی جرابوں پر مسح کرنا ثابت ہے ۔ مسند احمد میں حضرت جریر بن عبد اللہ بجلی کا قول ہے  کہ سورہ مائدہ کے  نازل ہونے  کے  بعد ہی میں مسلمان ہوا اور اپنے  اسلام کے  بعد میں نے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو جرابوں پر مسح کرتے  دیکھا۔ بخاری و مسلم میں ہے  کہ حضرت جریر نے  پیشاب کیا پھر وضو کرتے  ہوئے  اپنی جرابوں پر مسح کیا ان سے  پوچھا گیا کہ آپ ایسا کرتے  ہیں ؟ تو فرمایا یہی کرتے  ہوئے  میں نے  اللہ کے  رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو دیکھا ہے ۔ راوی حدیث حضرت ابراہیم فرماتے  ہیں  لوگوں کو یہ حدیث بہت اچھی لگتی تھی اس لئے  کہ حضرت جریر کا اسلام لانا سورہ مائدہ کے  نازل ہو چکنے  کے  بعد کا تھا۔ احکام کی بڑی بڑی کتابوں میں تواتر کے  ساتھ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے  قول و فعل سے  جرابوں پر مسح کرنا ثابت ہے ۔ اب مسح کی مدت ہے  یا نہیں ؟ اس کے  ذکر کی یہ جگہ نہیں  احکام کی کتابوں میں اس کی تفصیل موجود ہے ، رافضیوں نے  اس میں بھی گمراہی اختیار کی ہے ۔ خود حضرت علی کی روایت سے  صحیح مسلم میں یہ ثابت ہے ، لیکن روافض اسے  نہیں  مانتے ، جیسے  کہ حضرت علی کی ہی روایت سے  بخاری مسلم میں نکاح متعہ کی ممانعت ثابت ہے  لیکن تاہم شیعہ اسے  مباح قرار دیتے  ہیں ۔ ٹھیک اسی طرح یہ آیہ کریمہ دونوں پیروں کے  دھونے  پر صاف دلالت کرتی ہے  اور یہی امر حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا متواتر احادیث سے  ثابت ہے  لیکن شیعہ جماعت اس کی بھی مخالف ہے ۔ فی واقع ان مسائل میں ان کے  ہاتھ دلیل سے  بالکل خالی ہیں ۔ وللہ الحمد۔ اسی طرح ان لوگوں نے  آیت کا اور سلف صالحین کا مسح کے  بارے  میں بھی الٹ مفہوم لیا ہے  وہ کہتے  ہیں  کہ قدم کی پشت ابھار کعبین ہے  پس ان کے  نزدیک ہر قدم میں ایک ہی کعب یعنی ٹخنہ ہے  اور جمہور کے  نزدیک ٹخنے  کی وہ ہڈیاں جو پنڈلی اور قدم کے  درمیان ابھری ہوئی ہیں  اور وہ کعبین ہیں ۔ امام شافعی کا فرمان ہے  کہ جن کعبین کا یہاں ذکر ہے  یہ ٹخنے  کی دو ہڈیاں ہیں  جو ادھر ادھر قدرے  ظاہر دونوں طرف ہیں ، ایک ہی قدم میں کعبین ہیں  لوگوں کے  عرض میں بھی یہی ہے  اور حدیث کی دلالت بھی اسی پر ہے ۔ بخاری مسلم میں ہے  کہ حضرت عثمان نے  وضو کرتے  ہوئے  اپنے  داہنے  پاؤں کو کعبین سمیت دھویا پھر بائیں کو بھی اسی طرح۔ بخاری میں تعلیقاً بصیغہ جزم اور صحیح ابن خزیمہ میں اور سنن ابی داؤد میں ہے  کہ ہماری طرف متوجہ ہو کر اللہ کے  رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا "اپنی صفیں ٹھیک ٹھیک درست کر لو” تین بار یہ فرما کر فرمایا قسم اللہ کی یا تو تم اپنی صفوں کو پوری طرح درست کرو گے  یا اللہ تمہارے  دلوں میں مخالفت ڈال دے  گا۔ حضرت نعمان بن بشیر راوی حدیث فرماتے  ہیں  پھر تو یہ ہو گیا کہ ہر شخص اپنے  ساتھی کے  ٹخنے  سے  ٹخنہ اور گھٹنے  سے  گھٹنا اور کندھے  سے  کندھا ملا لیا کرتا تھا۔ اس روایت سے  صاف معلوم ہو گیا کہ کعبین اس ہڈی کا نام نہیں  جو قدم کی پشت کی طرف ہے  کیونکہ اس کا ملانا دو پاس پاس کے  شخصوں میں ممکن نہیں  بلکہ وہی دو ابھری ہوئی ہڈیاں ہیں  جو پنڈلی کے  خاتمے  پر ہیں  اور یہی مذہب اہلسنت کا ہے ۔ ابن ابی حاتم میں یحییٰ بن حارث تیمی سے  منقول ہے  کہ زید کے  جو ساتھی شیعہ قتل کئے  گئے  تھے  انہیں  میں نے  دیکھا تو ان کا ٹخنہ قدم کی پشت پر پایا انہیں  قدرتی سزا تھی جو ان کی موت کے  بعد ظاہر کی گئی اور مخالفت حق اور کتمان حق کا بدلہ دیا گیا۔ اس کے  بعد تیمم کی صورتیں اور تیمم کا طریقہ بیان ہوا ہے  اس کی پوری تفسیر سورہ نساء میں گزر چکی ہے  لہٰذا یہاں بیان نہیں  کی جاتی۔ آیت تیمم کا شان نزول بھی وہیں  بیان کر دیا گیا ہے ۔ لیکن امیر المومنین فی الحدیث حضرت امام بخاری نے  اس آیت کے  متعلق خاصتًا ایک حدیث وارد کی ہے  اسے  سن لیجئے  حضرت عائشہ صدیقہ ام المومنین کا بیان ہے  کہ میرے  گلے  کا ہار بیداء میں گر گیا ہم مدینہ میں داخل ہونے  والے  تھے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  سواری روکی اور میری گود میں سر رکھ کر سو گئے  اتنے  میں میرے  والد حضرت ابوبکر صدیق میرے  پاس تشریف لائے  اور مجھ پر بگڑنے  لگے  کہ تو نے  ہار کھو کر لوگوں کو روک دیا اور مجھے  کچو کے  مارنے  لگے ۔ جس سے  مجھے  تکلیف ہوئی لیکن حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی نیند میں خلل اندازی نہ ہو، اس خیال سے  میں ہلی جلی نہیں ، حضور صلی اللہ علیہ و سلم جب جاگے  اور صبح کی نماز کا وقت ہو گیا اور پانی کی تلاش کی گئی تو پانی نہ ملا، اس پر یہ پوری آیت نازل ہوئی۔ حضرت اسید بن حفیر کہنے  لگے  اے  آل ابوبکر اللہ تعالیٰ نے  لوگوں کیلئے  تمہیں  بابرکت بنا دیا ہے  تم ان کیلئے  سرتاپا برکت ہو۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے  میں تم پر حرج ڈالنا نہیں  چاہتا اسی لئے  اپنے  دین کو سہل آسان اور ہلکا کر دیا ہے ۔ بوجھل سخت اور مشکل نہیں ۔ حکم تو اس کا یہ تھا کہ پانی سے  وضو کرو لیکن جب میسر نہ ہو یا بیماری ہو تو تمہیں  تیمم کرنے  کی رخصت عطا فرماتا ہے ، باقی احکام احکام کی کتابوں میں ملاحظہ ہوں ۔ بلکہ اللہ کی چاہت یہ ہے  کہ تمہیں  پاک صاف کر دے  اور تمہیں  پوری پوری نعمتیں عطا فرمائے  تا کہ تم اس کی رحمتوں پر اس کی شکر گزاری کرو اس کی توسیع احکام اور رأفت و رحمت آسانی اور رخصت پر اس کا احسان مانو۔ وضو کے  بعد اللہ کے  رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے  ایک دعا تعلیم فرمائی ہے  جو گویا اس آیت کے  ماتحت ہے ۔ مسند، سنن اور صحیح مسلم میں حضرت عقبہ بن عامر سے  روایت ہے  کہ ہم باری باری اونٹوں کو چرایا کرتے  تھے  میں اپنی باری والی رات عشاء کے  وقت چلا تو دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کھڑے  ہوئے  لوگوں سے  کچھ فرما رہے  ہیں  میں بھی پہنچ گیا اس وقت میں نے  آپ سے  یہ سنا کہ جو مسلمان اچھی طرح وضو کر کے  دلی توجہ کے  ساتھ دو رکعت نماز ادا کرے  اس کیلئے  جنت واجب ہے ۔ میں نے  کہا واہ واہ یہ بہت ہی اچھی بات ہے ۔ میری یہ بات سن کر ایک صاحب نے  جو میرے  آگے  ہی بیٹھے  تھے  فرمایا اس سے  پہلے  جو بات حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمائی ہے  وہ اس سے  بھی زیادہ بہتر ہے ۔ میں نے  جو غور سے  دیکھا تو وہ حضرت عمر فاروق تھے  آپ مجھ سے  فرمانے  لگے  تم ابھی آئے  ہو، تمہارے  آنے  سے  پہلے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا ہے  کہ جو شخص عمدگی اور اچھائی سے  وضو کرے  پھر کہے  دعا (اشھد ان لا الہ الا اللہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ) ۔ اس کیلئے  جنت کے  آٹھوں دروازے  کھل جاتے  ہیں  جس میں سے  چاہے  داخل ہو۔ ایک اور روایت میں ہے  کہ جب ایمان و اسلام والا وضو کرنے  بیٹھتا ہے  اس کے  منہ دھوتے  ہوئے  اس کی آنکھوں کی تمام خطائیں پانی کے  ساتھ یا پانی کے  آخری قطرے  کے  ساتھ جھڑ جاتی ہے  ہیں  اسی طرح ہاتھوں کے  دھونے  کے  وقت ہاتھوں کی تمام خطائیں اور اسی طرح پیروں کے  دھونے  کے  وقت پیروں کی تمام خطائیں دھل جاتی ہیں  وہ گناہوں سے  بالکل پاک صاف ہو جاتا ہے ۔ ابن جریر میں ہے  جو شخص وضو کرتے  ہوئے  جب اپنے  ہاتھ یا بازوؤں کو دھوتا ہے  تو ان سے  ان کے  گناہ دور ہو جاتے  ہیں ، منہ کو دھوتے  وقت منہ کے  گناہ الگ ہو جاتے  ہیں ، سر کا مسح سر کے  گناہ جھاڑ دیتا ہے  پیر کا دھونا ان کے  گناہ دھو دیتا ہے ۔ دوسری سند میں سر کے  مسح کا ذکر نہیں ۔ ابن جریر میں ہے  جو شخص اچھی طرح وضو کر کے  نماز کیلئے  کھڑا ہوتا ہے  اس کے  کانوں سے  آنکوں سے  ہاتھوں سے  پاؤ سے  سب گناہ الگ ہو جاتے  ہیں ۔ صحیح مسلم شریف میں ہے  وضو آدھا ایمان ہے ، الحمد للہ کہنے  سے  نیکی کا پلڑا بھر جاتا ہے ۔ قرآن یا تو تیری موافقت میں دلیل ہے  یا تیرے  خلاف دلیل ہے ، ہر شخص صبح ہی صبح اپنے  نفس کی فروخت کرتا ہے  پس یا تو اپنے  تئیں آزاد کرا لیتا ہے  یا ہلاک کر لیتا ہے  اور حدیث میں ہے  "مال حرام کا صدقہ اللہ قبول نہیں  فرماتا اور بے  وضو کی نماز بھی غیر مقبول ہے ” (صحیح مسلم) یہ روایت ابو داؤد، طیالسی، مسند احمد، ابو داؤد نسائی اور ابن ماجہ میں بھی ہے ۔

۷

"اسلام” زبان سے  عہد اور "ایمان” عمل سے  اطاعت اس عہد کا اظہار

اس دین عظیم اور اس رسول کریم کو بھیج کر جو احسان اللہ تعالیٰ نے  اس امت پر کیا ہے ، اسے  یاد دلا رہا ہے  اور اس عہدے  پر مضبوط رہنے  کی ہدایت کر رہا ہے  جو مسلمانوں نے  اللہ کے  پیغمبر صلی اللہ علیہ و سلم کی تابعداری اور امداد کرنے ، دین پر قائم رہنے ، اسے  قبول کر لینے ، اسے  دوسروں تک پہنچانے  کیلئے  کیا ہے ، اسلام لاتے  وقت انہی چیزوں کا ہر مومن اپنی بیعت میں اقرار کرتا تھا، چنانچہ صحابہ کے  الفاظ ہیں  کہ ہم نے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے  بیعت کی کہ "ہم سنتے  رہیں  گے  اور مانتے  چلے  جائیں گے ، خواہ جی چاہے  خواہ نہ چاہے ، خواہ دوسروں کو ہم پر ترجیح دی جائے  اور کسی لائق شخص سے  ہم کسی کام کو نہیں  چھینیں گے ۔ ” باری تعالیٰ عزوجل کا ارشاد ہے  کہ تم کیوں ایمان نہیں  لاتے ؟ حالانکہ رسول صلی اللہ علیہ و سلم تمہیں  رب پر ایمان لانے  کی دعوت دے  رہے  ہیں ، اگر تمہیں  یقین ہو اور اس نے  تم سے  عہد بھی لے  لیا ہے ۔ یہ بھی کہا گیا ہے  کہ اس آیت میں یہودیوں کو یاد دلایا جا رہا ہے  کہ تم سے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی تابعداری کے  قول قرار ہو چکے  ہیں ، پھر تمہاری نافرمانی کے  کیا معنی؟ یہ بھی کہا گیا ہے  کہ "حضرت آدم کی پیٹھ سے  نکال کر جو عہد اللہ رب العزت نے  بنو آدم سے  لیا تھا، اسے  یاد دلایا جا رہا ہے  جس میں فرمایا تھا کہ کیا میں تمہارا رب نہیں  ہوں ؟ سب نے  اقرار کیا کہ ہاں ہم اس پر گواہ ہیں ، لیکن پہلا قول زیادہ ظاہر ہے ، سدی اور ابن عباس سے  وہی مروی ہے  اور امان اب جریر نے  بھی اسی کو مختار بتایا ہے ۔ ہر حال میں ہر حال میں انسان کو اللہ کا خوف رکھنا چاہئے ۔ دلوں اور سینوں کے  بھید سے  وہ واقف ہے ۔ ایمان والو لوگوں کو دکھانے  کو نہیں  بلکہ اللہ کی وجہ سے  حق پر قائم ہو جاؤ اور عدل کے  ساتھ صحیح گواہ بن جاؤ۔ بخاری و مسلم میں حضرت نعمان بن بشیر سے  روایت ہے  کہ میرے  باپ نے  مجھے  ایک عطیہ دے  رکھا تھا، میری ماں عمرہ بنت رواحہ نے  کہا کہ میں تو اس وقت تک مطمئن نہیں  ہونے  لگی جب تک کہ تم اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو گواہ نہ بنا لو، میرے  باپ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوئے  واقعہ بیان کیا تو آپ نے  دریافت فرمایا کیا اپنی دوسری اولاد کو بھی ایسا ہی عطیہ دیا ہے ؟ جواب دیا کہ نہیں  تو آپ نے  فرمایا اللہ سے  ڈرو، اپنی اولاد میں عدل کیا کرو، جاؤ میں کسی ظلم پر گواہ نہیں  بنتا۔ چنانچہ میرے  باپ نے  وہ صدقہ لوٹا لیا، پھر فرمایا دیکھو کسی کی عداوت اور ضد میں آ کر عدل سے  نہ ہٹ جانا۔ دوست ہو یا دشمن ہو، تمہیں  عدل و انصاف کا ساتھ دینا چاہئے ، تقوے  سے  زیادہ قریب یہی ہے ، ھو کی ضمیر کے  مرجع پر دلالت فعل نے  کر دی ہے  جیسے  کہ اس کی نظریں قرآن میں اور بھی ہے  اور کلام عرب میں بھی، جیسے  اور جگہ ہے  ۔آیت (وان قیل لکم ارجعوا فارجعوا ھو ازکی لکم) یعنی اگر تم کسی مکان میں جانے  کی اجازت مانگو اور نہ ملے  بلکہ کہا جائے  کہ واپس جاؤ تو تم واپس چلے  جاؤ یہی تمہارے  لئے  زیادہ پاکیزگی کا باعث ہے ۔ پس یہاں ھو کی ضمیر کا مرجع مذکور نہیں ، لیکن فعل کی دلالت موجود ہے  یعنی لوٹ جانا اسی طرح مندرجہ آیت میں یعنی عدل کرنا۔ یہ بھی یاد رہے  کہ یہاں پر اقرب افعل التفضیل کا صیغہ ایسے  موقعہ پر ہے  کہ دوسری جانب اور کوئی چیز نہیں ، جیسے  اس آیت میں ہے  ۔ اصحاب الجنۃ یومئذ خیرا مستقرا واحسن مقیلا) ۔ اور جیسے  کہ کسی صحابیہ کا حضرت عمر سے  کہنا کہ ۔انت واغلظ من رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اللہ سے  ڈرو! وہ تمہارے  عملوں سے  باخبر ہے ، ہر خیرو شر کا پورا پورا بدلہ دے  گا۔ وہ ایمان والوں، نیک کاروں سے  ان کے  گناہوں کی بخشش کا اور انہیں  اجر عظیم یعنی جنت دینے  کا وعدہ کر چکا ہے ۔ گو دراصل وہ اس رحمت کو صرف فعل الٰہی سے  حاصل کرینگے  لیکن رحمت کی توجہ کا سبب ان کے  نیک اعمال بنے ۔ پس حقیقتاً ہر طرح قابل تعریف و ستائش اللہ ہی ہے  اور یہ سب کچھ اس کا فضل و رحم ہے ۔ حکمت و عدل کا تقاضا یہی تھا کہ ایمانداروں اور نیک کاروں کو جنت دی جائے  اور کافروں اور جھٹلانے  والوں کو جہنم واصل کیا جائے  چنانچہ یونہی ہو گا۔ پھر اپنی ایک اور نعمت یاد دلاتا ہے ، جس کی تفصیل یہ ہے ، حضرت جابر فرماتے  ہیں  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم ایک منزل میں اترے ، لوگ ادھر ادھر سایہ دار درختوں کی تلاش میں لگ گئے  آپ نے  ہتھیار اتار کر ایک درخت پر لٹکا دئے ۔ ایک اعرابی نے  آ کر آپ کی تلوار اپنے  ہاتھ میں لے  لی اور اسے  کھینچ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے  پاس کھڑا ہو گیا اور کہنے  لگا اب بتا کہ مجھ سے  تجھے  کون بچا سکتا ہے ؟ آپ نے  فوراً بعد جواب دیا کہ اللہ عزوجل، اس نے  پھر یہی سوال کیا اور آپ نے  پھر یہی جواب دیا، تیسری مرتبہ کے  جواب کے  ساتھ ہی اس کے  ہاتھ سے  تلوار گر پڑی، اب آپ نے  صحابہ کو آواز دی اور جب وہ آ گئے  تو ان سے  سارا واقعہ کہہ دیا، اعرابی اس وقت بھی موجود تھا، لیکن آپ نے  اس سے  کوئی بدلہ نہ لیا۔ قتادہ فرماتے  ہیں  کہ کچھ لوگوں نے  دھوکے  سے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو قتل کرنا چاہا تھا اور انہوں نے  اس اعرابی کو آپ کی گھات میں بھیجا تھا لیکن اللہ نے  اسے  ناکام اور نامراد رکھا فالحمدللہ۔ اس اعرابی کا نام صحیح احادیث میں غوث بن حارث آیا ہے ۔ ابن عباس سے  مروی ہے  کہ یہودیوں نے  آپ کو اور آپ کے  صحابہ کو قتل کرنے  کے  ارادہ سے  زہر ملا کر کھانا پکا کر دعوت کر دی، لیکن اللہ نے  آپ کو آگاہ کر دیا اور آپ بچ رہے ، یہ بھی کہا گیا ہے  کہ کعب بن اشرف اور اس کے  یہودی ساتھیوں نے  اپنے  گھر میں بلا کر آپ کو صدمہ پہنچانا چاہا تھا۔ ابن اسحاق وغیرہ کہتے  ہیں  کہ اس سے  مراد بنو نضیر کے  وہ لوگ ہیں  جنہوں نے  چکی کا پاٹ قلعہ کے  اوپر سے  آپ کے  سر پر گرانا چاہتا تھا جبکہ آپ عامری لوگوں کی دیت کے  لینے  کیلئے  ان کے  پاس گئے  تھے  تو ان شریروں نے  عمرو بن حجاش بن کعب کو اس بات پر آمادہ کیا تھا کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو نیچے  کھڑا کر کے  باتوں میں مشغول کر لیں گے  تو اوپر سے  یہ پھینک کر آپ کا کام تمام کر دینا لیکن راستے  میں ہی اللہ تعالیٰ نے  اپنے  پیغمبر صلی اللہ علیہ و سلم کو ان کی شرارت و خباثت سے  آگاہ کر دیا، آپ مع اپنے  صحابہ کے  وہیں  سے  پلٹ گئے ، اسی کا ذکر اس آیت میں ہے ، مومنوں کو اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے  جو کفایت کرنے  والا، حفاظت کرنے  والا ہے ۔ اس کے  بعد حضور صلی اللہ علیہ و سلم اللہ کے  حکم سے  بنو نضیر کی طرف مع لشکر گئے ، محاصرہ کیا، وہ ہارے  اور انہیں  جلا وطن کر دیا۔

۱۲

عہد شکن لوگ؟ اور امام مہدی کون؟

اوپر کی آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے  اپنے  مومن بندوں کو عہد و پیمانے  کی وفاداری، حق پر مستقیم رہنے  اور عدل کی شہادت دینے  کا حکم دیا تھا۔ ساتھ ہی اپنی ظاہری و باطنی نعمتوں کو یاد دلایا تھا۔ تو اب ان آیتوں میں ان سے  پہلے  کے  اہل کتاب سے  جو عہد و میثاق لیا تھا، اس کی حقیقت و کیفیت کو بیان فرما رہا ہے ، پھر جبکہ انہوں نے  اللہ سے  کئے  ہوئے  عہد و پیمان توڑ ڈالے  تو ان کا کیا حشر ہوا، اسے  بیان فرما کر گویا مسلمانوں کو عہد شکنی سے  روکتا ہے ۔ ان کے  بارہ سردار تھے ۔ یعنی بارہ قبیلوں کے  بارہ چودھری تھے  جو ان سے  ان کی بیعت کو پورا کراتے  تھے  کہ یہ اللہ اور رسول کے  تابع فرمان رہیں  اور کتاب اللہ کی اتباع کرتے  رہیں ۔ حضرت موسیٰ جب سرکشوں سے  لڑنے  کیلئے  گئے  تب ہر قبیلہ میں سے  ایک ایک سردار منتخب کر گئے  تھے ۔ اوبیل قبیلے  کا سردار شامون بن اکون تھا، شمعونیوں کا چودھری شافاط بن جدی، یہودا کا کالب بن یوحنا، فیخائیل کا ابن یوسف اور افرایم کا یوشع بن نون اور بنیامین کے  قبیلے  کا چودھری قنطمی بن وفون، زبولون کا جدی بن شوری، منشاء کاجدی بن سوسی، دان حملاسل کا ابن حمل، اشار کا ساطور، تفتای کا بحر اور یاسخر کالابل۔ توراۃ کے  چوتھے  جز میں بنو اسرائیل کے  قبیلوں کے  سرداروں کے  نام مذکور ہیں ۔ جو ان ناموں سے  قدرے  مختلف ہیں ۔ واللہ اعلم۔ موجودہ تورات کے  نام یہ ہیں ۔ بنو ادبیل پر صونی بن سادون، بنی شمعون پر شموال بن صور، بنو یہود پر حشون بن عمیاذب، بنو یساخر پر شال بن صاعون، بنو زبولوں پر الیاب بن حالوب، بنو افرایم پر منشا بن عنہور، بنو منشاء پر حمائیل بنو بیبا میں پر ابیدن، بنودان پر جعیذ ربنو اشاذ نحایل۔ بون کان پر سیف بن دعوابیل، بنو نفعالی پر اجذع۔ یاد رہے  کہ لیلۃ العقبہ میں جب آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے  انصار سے  بیعت لی اس وقت ان کے  سردار بھی بارہ ہی تھے ۔ تین قبیلہ اوس کے ۔ حضرت اسید بن حضیر، حضرت سعد بنی خیشمہ اور حضرت رفاعہ بن عبد المنذر اور نو سردار قبیلہ خزرج تھے ۔ ابو امامہ، اسعد بن زرارہ، سعد بن ربیع، عبد اللہ بن رواحہ، رافع بن مالک بن عجلان براء بن معرور عبادہ بن صامت، سعد بن عبادہ، عبد اللہ بن عمرو بن حرام، منذربن عمرو بن حنیش اجمعین۔ انہی سرداروں نے  اپنی اپنی قوم کی طرف سے  پیغمبر آخر الزمان صلی اللہ علیہ و سلم سے  فرامین سننے  اور ماننے  کی بیعت کی، حضرت مسروق فرماتے  ہیں  ہم لوگ حضرت عبد اللہ بن مسعود کے  پاس بیٹھے  تھے ، آپ ہمیں اس وقت قرآن پڑھا رہے  تھے  تو ایک شخص نے  سوال کیا کہ آپ لوگوں نے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے  یہ بھی پوچھا ہے  کہ اس امت کے  کتنے  خلیفہ ہوں گے ؟ حضرت عبد اللہ نے  فرمایا میں جب سے  عراق آیا ہوں، اس سوال کو بجز تیرے  کسی نے  نہیں  پوچھا، ہم نے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے  اس بارے  میں دریافت کیا تھا تو آپ نے  فرمایا، بارہ ہوں گے ، جتنی گنتی بنو اسرائیل کے  نقیبوں کی تھی۔ یہ روایت سنداً غریب ہے ، لیکن مضمون حدیث بخاری اور مسلم کی روایت سے  بھی ثابت ہے ، جابر بن سمرہ فرماتے  ہیں  "میں نے  نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے  سنا ہے ، لوگوں کا کام چلتا رہے  گا، جب تک ان کے  والی بارہ شخص نہ ہو لیں، پھر ایک لفظ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا لیکن میں نہ سن سکا تو میں نے  دوسروں سے  پوچھا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  اب کونسا لفظ فرمایا، انہوں نے  جواب دیا یہ فرمایا کہ یہ سب قریش ہوں گے ۔ ” صحیح مسلم میں یہی لفظ ہیں ۔ اس حدیث کا مطلب یہ ہے  کہ بارہ خلیفہ صالح نیک بخت ہونگے ۔ جو حق کو قائم کرینگے  اور لوگوں میں عدل کرینگے ۔ اس سے  یہ ثابت نہیں  ہوتا کہ یہ سب پے  درپے  یکے  بعد دیگرے  ہی ہوں ۔ پس چار خلفاء تو پے  درپے  حضرت ابوبکر، حضرت عمر، حضرت عثمان، حضرت جن کی خلافت بطریق نبوت رہی۔ انہی بارہ میں سے  پانچویں حضرت عمر بن عبد العزلز ہیں ۔ بنو عباس میں سے  بھی بعض اسی طرح کے  خلیفہ ہوئے  ہیں  اور قیامت سے  پہلے  پہلے  ان بارہ کی تعداد پوری ہونی ضروری ہے  اور انہیں  میں سے  حضرت امام مہدی ہیں ، جن کی بشارت احادیث میں آ چکی ہے  ان کا نام حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے  نام پر ہو گا اور ان کے  والد کا نام حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے  والد کا ہو گا، زمین کو عدل و انصاف سے  بھر دینگے  حالانکہ اس سے  پہلے  وہ ظلم و جبر سے  پر ہو گی لیکن اس سے  شیعوں کا امام منتظر مراد نہیں ، اس کی تو دراصل کوئی حقیقت ہی نہیں ، نہ سرے  سے  اس کا کوئی وجود ہے ، بلکہ یہ تو صرف شیعہ کی وہم پرستی اور ان کا تخیل ہے ، نہ اس حدیث سے  شیعوں کے  فرقے  اثنا عشریہ کے  ائمہ مراد ہیں ۔ اس حدیث کو ان ائمہ پر محمول کرنا بھی شیعوں کے  اس فرقہ کی بناوٹ ہے  جو ان کی کم عقلی اور جہالت کا کرشمہ ہے ۔ توراۃ میں حضرت اسعمیل کی بشارت کے  ساتھ ہی مرقوم ہے  کہ ان کی نسل میں سے  بارہ بڑے  شخص ہونگے ، اسے  مراد بھی یہی مسلمانوں کے  بارہ قریشی بادشاہ ہیں  لیکن جو یہودی مسلمان ہوئے  تھے ، وہ اپنے  اسلام میں کچے  اور جاہل بھی تھے ، انہوں نے  شیعوں کے  کان میں کہیں  یہ صور پھونک دیا اور وہ سمجھ بیٹھے  کہ اس سے  مرادن کے  بارہ امام ہیں ، ورنہ حدیثیں اس کے  واضح خلاف موجود ہیں ۔ اب اس عہد و پیمان کا ذکر ہو رہا ہے  جو اللہ تعالیٰ نے  یہودیوں سے  لیا تھا کہ وہ نمازیں پڑھتے  رہیں ، زکوٰۃ دیتے  رہیں ، اللہ کے  رسولوں کی تصدیق کریں، ان کی نصرت و اعانت کریں اور اللہ کی مرضی کے  کاموں میں اپنا مال خرچ کریں ۔ جب وہ ایسا کریں گے  تو اللہ کی مدد و نصرت ان کے  ساتھ رہے  گی، ان کے  گناہ معاف ہونگے  اور یہ جنتوں میں داخل کئے  جائیں گے ، مقصود حاصل ہو گا اور خوف زائل ہو گا، لیکن اگر وہ اس عہد و پیما کے  بعد پھر گئے  اور اسے  غیر معروف کر دیا تو یقیناً وہ حق سے  دور ہو جائیں گے ، بھٹک اور بہک جائیں گے ۔ چنانچہ یہی ہوا کہ انہوں نے  میثاق توڑ دیا، وعدہ خلافی کی تو ان پر اللہ کی لعنت نازل ہوئی، ہدایت سے  دور ہو گئے ، ان کے  دل سخت ہو گئے  اور وعظ و پند سے  مستفید نہ ہو سکے ، سمجھ بگڑ گئی، اللہ کی باتوں میں ہیر پھیر کرنے  لگے ، باطل تاویلیں گھڑنے  لگے ، جو مراد حقیقی تھی، اس سے  کلام اللہ کو پھیر کر اور ہی مطلب سمجھنے  سمجھانے  لگے ، اللہ کا نام لے  کر وہ مسائل بیان کرنے  لگے ، جو مراد حقیقی تھی، اس سے  کلام اللہ کو پھیر کر اور ہی مطلب سمجھنے  سمجھانے  لگے ، اللہ کا نام لے  کر وہ مسائل بیان کرنے  لگے  جو اللہ کے  بتائے  ہوئے  نہ تھے ، یہاں تک کہ اللہ کی کتاب ان کے  ہاتھوں سے  چھوٹ گئی، وہ اس سے  بے  عمل چھوٹ جانے  کی توجہ سے  نہ تو دل ٹھیک رہے ، نہ فطرت اچھی رہی۔ نہ خلوص و اخلاص رہا، غداری اور مکاری کو اپنا شیوہ بنا لیا۔ نت نئے  جال نبی صلی اللہ علیہ و سلم اصحاب نبی کے  خلاف بنتے  رہے ۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو حکم ہوتا ہے  کہ آپ ان سے  چشم پوشی کیجئے ، یہی معاملہ ان کے  ساتھ اچھا ہے ، جیسے  حضرت عمر فاروق سے  مروی ہے  کہ جو تجھ سے  اللہ کے  فرمان کے  خلاف سلوک کرے  تو اس سے  حکم الٰہی کی بجا آوری کے  ماتحت سلوک کر۔ اس میں ایک بڑی مصلحت یہ بھی ہے  کہ ممکن ہے  ان کے  دل کھچ آئیں، ہدایت نصیب ہو جائے  اور حق کی طرف آ جائیں ۔ اللہ تعالیٰ احسان کرنے  والوں کو دوست رکھتا ہے ۔ یعنی دوسروں کی بدسلوکی سے  چشم پوشی کر کے  خود نیا سلوک کرنے  والے  اللہ کے  محبوب ہیں ۔ حضرت قتادہ فرماتے  ہیں  "درگزر کرنے  کا حکم جہاد کی آیت سے  منسوب ہے ۔ ” پھر ارشاد ہوتا ہے  کہ "ان نصرانیوں سے  بھی ہم نے  وعدہ لیا تھا کہ جو رسول آئے  گا، یہ اس پر ایمان لائیں گے ، اس کی مدد کرینگے  اور اس کی باتیں مانیں گے ۔ ” لیکن انہوں نے  بھی یہودیوں کی طرح بد عہدی کی، جس کی سزا میں ہم نے  ان میں آپس میں عداوت ڈال دی جو قیامت تک جاری رہے  گی۔ ان میں فرقے  فرقے  بن گئے  جو ایک دوسرے  کو کافر و ملعون کہتے  ہیں  اور اپنے  عبادت خانوں میں بھی نہیں  آنے  دیتے  "ملکیہ فرقہ یعقوبیہ فرقے  کو، یعقوبیہ ملکیہ کو کھلے  بندوں کافر کہتے  ہیں ، اسی طرح دوسرے  تمام فرقے  بھی، انہیں  ان کے  اعمال کی پوری تنبیہ عنقریب ہو گی۔ انہوں نے  بھی اللہ کی نصیحتوں کو بھلا دیا ہے  اور اللہ پر تہمتیں لگائی ہیں  اس پر بیوی اور اولاد والا ہونے  کا بہتان باندھا ہے ، یہ قیامت کے  دن بری طرح پکڑے  جائیں گے ۔ اللہ تعالیٰ واحد واحد فرد و صمدلم یلدولم یو لدولم یکن لہٗ کفوا احد ہے ۔

۱۵

علمی بد دیانت

فرماتا ہے  کہ رب العلی نے  اپنے  عالی قدر رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو ہدایت اور دین حق کے  ساتھ تمام مخلوق کی طرف بھیج دیا ہے ، معجزے  اور روشن دلیلیں انہیں  عطا فرمائی ہیں  جو باتیں یہود و نصاریٰ نے  بدل ڈالی تھیں، تاویلیں کر کے  دوسرے  مطلب بنا لئے  تھے  اور اللہ کی ذات پر بہتان باندھتے  تھے ، کتاب اللہ کے  جو حصے  اپنے  نفس کے  خلاف پاتے  تھے ، انہیں  چھپا لیتے  تھے ، ان سب علمی بد دیانتیوں کو یہ رسول صلی اللہ علیہ و سلم بے  نقاب کرتے  ہیں ۔ ہاں جس کے  بیان کی ضرورت ہی نہ ہو، بیان نہیں  فرماتے ۔ مستدرک حاکم میں ہے  "جس نے  رجم کے  مسئلہ کا انکار کیا، اس نے  بے  عملی سے  قرآن سے  انکار کیا ” چنانچہ اس آیت میں اسی رجم کے  چھپانے  کا ذکر ہے ، پھر قرآن عظیم کی بابت فرماتا ہے  کہ "اسی نے  اس نبی کریم پر اپنی یہ کتاب اتاری ہے ، جو جویائے  حق کوسلامتی کی راہ بتاتی ہے ، لوگوں کو ظلمتوں سے  نکال کر نور کی طرف لے  جاتی ہے  اور راہ مستقیم کی رہبر ہے ۔ اس کتاب کی وجہ سے  اللہ کے  انعاموں کو حاصل کر لینا اور اس کی سزاؤں سے  بچ جانا بالکل آسان ہو گیا ہے  یہ ضلالت کو مٹا دینے  والی اور ہدایت کو واضح کر دینے  والی ہے ۔ "

۱۷

اللہ وحدہٗ لا شریک ہے

اللہ تبارک و تعالیٰ عیسائیوں کے  کفر کو بیان فرماتا ہے  کہ انہوں نے  اللہ کی مخلوق کو الوہیت کا درجہ دے  رکھا ہے ۔ اللہ تعالیٰ شرک سے  پاک ہے ، تمام چیزیں اس کی محکوم اور مقدور ہیں ، ہر چیز پر اس کی حکومت اور ملکیت ہے ۔ کوئی نہیں  جو اسے  کسی ارادے  سے  باز رکھ سکے ، کوئی نہیں  جو اس کی مرضی کے  خلاف لب کشائی کی جرأت کر سکے ۔ وہ اگر مسیح کو، ان کی والدہ کو اور روئے  زمین کی تمام مخلوق کا موجد و خالق وہی ہے ۔ سب کا مالک اور سب کا حکمراں وہی ہے ۔ جو چاہے  کر گزرے  کوئی چیز اس کے  اختیار سے  باہر نہیں ، اس سے  کوئی باز پرس نہیں  کر سکتا، اس کی سلطنت و مملکت بہت وسیع ہے ، اس کی عظمت، عزت بہت بلند ہے ، وہ عادل و غالب ہے ۔ جسے  جس طرح چاہتا ہے  بناتا بگاڑتا ہے ، اس کی قدرتوں کی کوئی انتہا نہیں ۔ نصرانیوں کی تردید کے  بعد اب یہودیوں اور نصرانیوں دونوں کی تردید ہو رہی ہے  کہ انہوں نے  اللہ پر ایک جھوٹ یہ باندھا کہ ہم اللہ کے  بیٹے  اور اس کے  محبوب ہیں ، ہم انبیاء کی اولاد ہیں  اور وہ اللہ کے  لاڈلے  فرزند ہیں ، اپنی کتاب سے  نقل کرتے  تھے  کہ اللہ تعالیٰ نے  اسرائیل کو کہا ہے  انت ابنی بکری پھر تاویلیں کر کے  مطلب الٹ پلٹ کر کے  کہتے  کہ جب وہ اللہ کے  بیٹے  ہوئے  تو ہم بھی اللہ کے  بیٹے  اور عزیز ہوئے  حالانکہ خود ان ہی میں سے  جو عقلمند اور صاحب دین تھے  وہ انہیں  سمجھاتے  تھے  کہ ان لفظوں سے  صرف بزرگی ثابت ہوتی ہے ، قرابت داری نہیں ۔ اسی معنی کی آیت نصرانی اپنی کتاب سے  نقل کرتے  تھے  کہ حضرت عیسیٰ نے  فرمایا انی داھب الی ابی وابیکم اس سے  مراد بھی سگا باپ نہ تھا بلکہ ان کے  اپنے  محاورے  میں اللہ کیلئے  یہ لفظ بھی آتا تھا پس مطلب اس کا یہ ہے  کہ میں اپنے  اور تمہارے  رب کی طرف جا رہا ہوں اور عبادت کا مفہوم واضح بتا رہا ہے  کہ یہاں اس آیت میں جو نسبت حضرت عیسیٰ کی طرف سے ، وہی نسبت ان کی تمام امت کی طرف ہے  لیکن وہ لوگ اپنے  باطل عقیدے  میں حضرت عیسیٰ کو اللہ سے  جو نسبت دیتے  ہیں ، اس نسبت کا اپنے  اپنے  اوپر اطلاق نہیں  مانتے ۔ پس یہ لفظ صرف عزت و وقعت کیلئے  تھا نہ کہ کچھ اور ۔ اللہ تعالیٰ انہیں  جواب دیتا ہے  کہ اگر یہ صحیح ہے  تو پھر تمہارے  کفر و کذب، بہتان و افترا پر اللہ تمہیں  سزا کیوں کرتا ہے ؟ کسی صوفی نے  کسی فقیہ سے  دریافت فرمایا کہ کیا قرآن میں یہ بھی کہیں  ہے  کہ حبیب اپنے  حبیب کو عذاب نہیں  کرتا؟ اس سے  کوئی جواب بن نہ پڑا تو صوفی نے  یہی آیت تلاوت فرما دی، یہ قول نہایت عمدہ ہے  اور اسی کی دلیل مسند احمد کی یہ حدیث ہے  کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اپنے  اصحاب کی ایک جماعت کے  ساتھ راہ سے  گزر رہے  تھے ۔ ایک چھوٹا سا بچہ راستہ میں کھیل رہا تھا، اس کی ماں نے  جب دیکھا کہ ای جماعت کی جماعت اسی راہ آ رہی ہے  تو اسے  ڈر لگا کہ بچہ روندا نہ جائے  میرا بچہ میرا بچہ کہتی ہوئی دوڑی ہوئی آئی اور جھٹ سے  بچے  کو گود میں اٹھا لیا اس پر صحابہ نے  کہا "حضور صلی اللہ علیہ و سلم یہ عورت تو اپنے  پیارے  بچے  کو کبھی بھی آگ میں نہیں  ڈال سکتی” آپ نے  فرمایا "ٹھیک ہے ، اللہ تعالیٰ بھی اپنے  پیارے  بندوں کو ہرگز جہنم میں لے  جائیگا۔ ” یہودیوں کے  جواب میں فرماتا ہے  کہ تم بھی منجملہ اور مخلوق کے  ایک انسان ہو تمہیں  دوسروں پر کوئی فوقیت و فضیلت نہیں ، اللہ سبحان و تعالیٰ اپنے  بندوں پر حاکم ہے  اور وہی ان میں سچے  فیصلے  کرنے  والا ہے ، وہ جسے  چاہے  بخشے  جسے  چاہے  پکڑے ، وہ جو چاہے  کر گزرتا ہے ، اس کا کوئی حاکم نہیں ، اسے  کوئی رد نہیں  کر سکتا، "وہ بہت جلد بندوں سے  حساب لینے  والا ہے ۔ زمین و آسان اور ان کے  درمیان کی مخلوق سب اس کی ملکیت ہے ” اس کے  زیر اثر ہے ، اس کی بادشاہت تلے  ہے ، سب کا لوٹنا اس کی طرف ہے ، وہی بندوں کے  فیصلے  کریگا، وہ ظالم نہیں  عادل ہے ، نیکوں کو نیکی اور بدوں کو بدی دے  گا، نعمان بن آصا، بحربن عمرو، شاس بن عدی جو یہودیوں کے  بڑے  بھاری علماء تھے ، حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے  پاس آئے  آپ نے  انہیں  سمجھایا بجھایا، آخرت کے  عذاب سے  ڈرایا تو کہنے  لگے  سنئے ، حضرت آپ ہمیں ڈرا رہے  ہیں ، ہم تو اللہ کے  بچے  اور اس کے  پیارے  ہیں ، یہی نصرانی بھی کہتے  تھے  پس یہ آیت اتری۔ ان لوگوں نے  ایک بات یہ بھی گھڑ کر مشہور کر دی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے  حضرت اسرائیل کی طرف وحی نازل فرمائی کہ تیرا پہلو نٹھا بیٹا میری اولاد میں سے  ہے ۔ اس کی اولاد چالیس دن تک جہنم میں رہے  گی، اس مدت میں آگ انہیں  پاک کر دے  گی اور ان کی خطاؤں کو کھا جائے  گی، پھر ایک فرشتہ منادی کرے  گا کہ اسرائیل کی اولاد میں سے  جو بھی ختنہ شدہ ہوں، وہ نکل آئیں، یہی معنی ہیں  ان کے  اس قول کے  جو قرآن میں مروی ہے  وہ کہتے  ہیں  ہمیں گنتی کے  چند ہی دن جہنم میں رہنا پڑے  گا۔

۱۹

محمد صلی اللہ علیہ و سلم مطلقاً خاتم الانبیاء ہیں !

اس آیت میں اللہ تعالیٰ یہود و نصاریٰ کو خطاب کر کے  فرماتا ہے  کہ میں نے  تم سب کی طرف اپنا رسول بھیج دیا ہے  جو خاتم الانبیاء ہے ، جس کے  بعد کوئی نبی رسول آنے  والا نہیں ، یہ سب کے  بعد ہیں ، دیکھ لو حضرت عیسیٰ کے  بعد سے  لے  کر اب تک کوئی رسول نہیں  آیا، فترت کی اس لمبی مدت کے  بعد یہ رسول آئے ، بعض کہتے  ہیں  یہ مدت چھ سو سال کی تھی، بعض کہتے  ہیں  ساڑھے  پانچ سو برس کی، بعض کہتے  ہیں  پانچ سو چالیس برس کی، کوئی کہتا ہے  چار سو کچھ اوپر تیس برس کی۔ ابن عسا کر میں ہے  کہ حضرت عیسیٰ کے  آسمان کی طرف اٹھائے  جانے  اور ہمارے  نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے  ہجرت کرنے  کے  درمیان نو تینتیس سال کا فاصلہ تھا۔ لیکن مشہور قول پہلا ہی ہے  یعنی چھ سو سال کا، بعض کہتے  ہیں  چھ سو بیس سال کا فاصلہ تھا۔ ان دونوں قولوں میں اس طرح تطبیق بھی ہو سکتی ہے  کہ پہلا قول شمسی حساب سے  ہو اور دوسرا قمری حساب سے  ہو اور اس گنتی میں ہر تین سو سال میں تقریباً آٹھ کا فرق پڑ جاتا ہے ۔ اسی لئے  اہل کہف کے  قصے  میں ہے ۔ ۔ وہ لوگ اپنے  غار میں تین سو سال تک رہے  اور نو برس اور زیادہ کئے ۔ پس شمسی حساب سے  اہل کتاب کو جو مدت ان کی غار کی معلوم تھی، وہ تین سو سال کی تھی، نو بڑھا کر قمری حساب پورا ہو گیا، آیت سے  معلوم ہوا کہ حضرت عیسیٰ سے  لے  کر جو بنی اسرائیل کے  آخری نبی تھے ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم تک جو علی الا طلاق خاتم الانبیاء تھے ، فترۃ کا زمانہ تھا یعنی درمیان میں کوئی نبی نہیں  ہوا۔ چنانچہ صحیح بخاری شریف میں ہے  "حضور صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  حضرت عیسیٰ سے  یہ بہ نسبت اور لوگوں کے  میں زیادہ اولیٰ ہوں، اس لئے  کہ میرے  اور ان کے  درمیان کوئی نبی نہیں ۔ ” اس میں ان لوگوں کی بھی تردید ہے  جو خیال کرتے  ہیں  کہ ان دونوں جلیل القدر پیغمبروں کے  درمیان بھی ایک نبی گزرے  ہیں ، جن کا نام خالد بن سنان تھا۔ جیسے  کہ قضاعی وغیرہ نے  حکایت کی ہے ۔ مقصود یہ ہے  کہ خاتم الانبیاء حبیب اللہ صلی اللہ علیہ و سلم دنیا میں اس وقت تشریف لاتے  ہیں  جبکہ رسولوں کی تعلیم مٹ چکی ہے ، ان کی راہیں  بے  نشان ہو چکی ہیں ، دنیا توحید کو بھلا چکی ہے ، دنیا توحید کو بھلا چکی ہے ، جگہ جگہ مخلوق پرستی ہو رہی ہے ، سورج چاند بت آگ کی پوجا جا رہی ہے ، اللہ کا دین بدل چکا ہے ، کفر کی تاریکی نور دین پر چھا چکی ہے ، دنیا کا چپہ چپہ سرکشی اور طغیانی سے  بھر گیا ہے ، عدل و انصاف بلکہ انسانیت بھی فنا ہو چکی ہے ، جہالت و قساوت کا دور دورہ ہے ، بجز چند نفوس کے  اللہ کا نام لیوا زمین پر نہیں  رہا، پس معلوم ہوا کہ آپ کی جلالت و عزت اللہ کے  پاس بہت بڑی تھی اور آپ نے  جو رسالت کی ذمہ داری ادا کی، وہ کوئی معمولی نہ تھی، صلی اللہ علیہ و سلم۔ مسند احمد میں ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے  اپنے  ایک خطبہ میں فرمایا "مجھے  میرے  رب کا حکم ہے  کہ میں تمہیں  وہ باتیں سکھاؤں، جن سے  تم ناواقف ہو اور اللہ تعالیٰ نے  مجھے  آج بھی بتائی ہیں ، فرمایا ہے  میں نے  اپنے  بندوں کو جو کچھ عنایت فرمایا ہے  وہ ان کیلئے  حلال ہے ، میں نے  اپنے  سب بندوں کو موحد پیدا کیا ہے ، لیکن پھر شیطان ان کے  پاس آتا ہے  اور انہیں  بہکاتا ہے  اور میری حلال کردہ چیزیں ان پر حرام کرتا ہے  اور انہیں  کہتا ہے  کہ وہ میرے  ساتھ باوجود دلیل نہ ہونے  کے  شرک کریں ۔ سنو اللہ تعالیٰ نے  زمین والوں کو دیکھا اور تمام عرب و عجم کو ناپسند فرمایا بجز ان چند بقایا بنی اسرائیل کے  (جو توحید پر قائم ہیں) پھر (مجھ سے) فرمایا، میں نے  تجھے  اسی لئے  اپنا نبی بنا کر بھیجا ہے  کہ تیری آزمائش کروں اور تیری وجہ سے  اوروں کی بھی آزمائش کر لوں ۔ میں تجھ پر وہ کتاب نازل فرمائی ہے ، جسے  پانی دھو نہیں  سکتا جسے  تو سوتے  جاگتے  پڑھتا ہے ، پھر مجھے  میرے  رب نے  حکم دیا کہ قریشیوں میں پیغام الٰہی پہنچاؤں میں نے  کہا یا رب یہ تو میرا سر کچل کر روٹی جیسا بنا دیں گے ، پروردگار نے  فرمایا تو انہیں  نکال، جیسے  انہوں نے  تجھے  نکالا تو ان سے  جہاد کر، تیری امداد کی جائے  گی۔ تو ان پر خرچ کر، تجھ پر خرچ کیا جائے  گا، تو ان کے  مقابلے  پر لشکر بھیج، ہم اس سے  پانچ گنا لشکر اور بھیجیں گے  اپنے  فرمانبرداروں کو لے  کر اپنے  نا فرمانوں سے  نگ کر، جنتی لوگ تین قسم کے  ہیں ، بادشاہ عادل، توفیق خیر والا، صدقہ خیرات کرنے  والا اور باوجود مفلس ہونے  کے  حرام سے  بچنے  والا، حالانکہ اہل و عیال بھی ہے ، اور جہنمی لوگ پانچ قسم کے  ہیں  وہ سفلے  لوگ جو بے  دین، خوشامد خورے  اور ماتحت ہیں ، جن کی آل اولاد دھن دولت ہے  اور وہ حائن لوگ جن کے  دانت چھوٹی سے  چھوٹی چیز پر بھی ہوتے  ہیں  اور حقیر چیزوں میں بھی خیانت سے  نہیں  چوکتے  اور وہ لوگ جو صبح شام لوگوں کو ان کے  اہل و مال میں دھوکہ دیتے  پھرتے  ہیں  اور بخیل ہیں  فرمایا کذاب اور شنطیر یعنی بد گو۔ ” یہ حدیث مسلم اور نسائی میں ہے ۔ مقصود یہ ہے  کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بعثت کے  وقت سچا دین دنیا میں نہ تھا، اللہ تعالیٰ نے  آپ کی وجہ سے  لوگوں کو اندھیروں سے  اور گمراہیوں سے  نکال کر اجالے  میں اور راہ راست پر لاکھڑا کیا اور انہیں  روشن و ظاہر شریعت عطا فرمائی۔ اس لئے  کہ لوگوں کا عذر نہ رہے ، انہیں  یہ کہنے  کی گنجائش نہ رہے  کہ ہمارے  پاس کوئی نبی نہیں  آیا، ہمیں نہ تو کسی نے  کوئی خوشخبری سنائی نہ دھمکایا ڈرایا۔ پس کامل قدرتوں والے  اللہ نے  اپنے  برگزیدہ پیغمبروں کو ساری دنیا کی ہدایت کیلئے  بھیج دیا، وہ اپنے  فرمانبرداروں کو ثواب دینے  پر اور نافرمانوں کو عذاب کرنے  پر قادر ہے ۔

۲۰

تسلسل انبیاء نسل انسانی پہ اللہ کی رحمت

حضرت موسیٰ نے  اپنی قوم کو اللہ کی جو نعمتیں یاد دلا کر اس کی اطاعت کی طرف مائل کیا تھا، اس کا بیان ہو رہا ہے  کہ فرمایا "لوگو اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو کہ اس نے  ایک کے  بعد ایک نبی تم میں تمہیں  میں سے  بھیجا۔ ” حضرت ابراہیم خلیل اللہ کے  بعد سے  انہی کی نسل میں نبوت رہی۔ یہ سب انبیاء تمہیں  دعوت توحید و اتباع دیتے  رہے ۔ یہ سلسلہ حضرت عیسیٰ روح اللہ پر ختم ہوا، پھر خاتم الانبیاء و الرسل حضرت محمد بن عبد صلی اللہ علیہ و سلم کو نبوت کاملہ عطا ہوئی، آپ اسماعیل کے  واسطہ سے  حضرت ابراہیم کی اولاد میں سے  تھے ، جو اپنے  سے  پہلے  کے  تمام رسولوں اور نبیوں سے  افضل تھے ۔ اللہ آپ پر درود و سلام نازل فرمائے  اور تمہیں  اس نے  بادشاہ بنا دیا یعنی خادم دیئے ، بیویاں دیں، گھر بار دیا اور اس وقت جتنے  لوگ تھے ، ان سب سے  زیادہ نعمتیں تمہیں  عطا فرمائیں ۔ یہ لوگ اتنا پانے  کے  بعد بادشاہ کہلانے  لگتے  ہیں ۔ حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص سے  ایک شخص نے  پوچھا کہ کیا میں فقراء مہاجرین میں سے  نہیں  ہوں ؟ آپ نے  فرمایا تیری بیوی ہے ؟ اس نے  کہا ہاں گھر بھی ہے ؟ کہا ہاں، کہا پھر تو تو غنی ہے ، اس نے  کہا یوں تو میرا خادم بھی ہے ، آپ نے  فرمایا پھر تو تو بادشاہوں میں سے  ہے ۔ حسن بصری فرماتے  ہیں  "سواری اور خادم ملک ہے "۔ بنو اسرائیل ایسے  لوگوں کو ملوک کہا کرتے  تھے ۔ بقول قتادہ خادموں کا اول اول رواج ان بنی اسرائیلیوں نے  ہی دیا ہے ۔ ایک مرفوع حدیث میں ہے  کہ ان لوگوں میں جس کے  پاس خادم، سواری اور بیوی ہو وہ بادشاہ کہا جاتا تھا۔ ایک اور مرفوع حدیث میں ہے  "جس کا گھر ہو اور خادم ہو وہ بادشاہ ہے "۔ یہ حدیث مرسل اور غریب ہے ۔ ایک حدیث میں آیا ہے  "جو شخص اس حالت میں صبح کرے  کہ اس کا جسم صحیح سالم ہو، اس کا نفس امن و امان میں ہو، دن بھر کفایت کرے ، اس کیلئے  اتنا مال بھی ہو تو اس کیلئے  گویا کل دنیا سمٹ کر آ گئی”۔ اس وقت جو یونانی قبطی وغیرہ تھے  ان سے  یہ اشرف و افضل مانے  گئے  تھے  اور آیت میں ہے  ہم نے  بنو اسرائیل کو کتاب، حکم، نبوت، پاکیزہ روزیاں اور سب پر فضیلت دی تھی۔ حضرت موسیٰ سے  جب انہوں نے  مشرکوں کی دیکھا دیکھی اللہ بنانے  کو کہا اس کے  جواب میں حضرت موسیٰ نے  اللہ کے  فضل بیان کرتے  ہوئے  یہی فرمایا تھا کہ اس نے  تمہیں  تمام جہان پر فضیلت دے  رکھی ہے ۔ مطلب سب جگہ یہی ہے  کہ اس وقت کے  تمام لوگوں پر کیونکہ یہ ثابت شدہ امر ہے  کہ یہ امت ان سے  افضل ہے ، کیا شرعی حیثیت سے ، کیا احامی حیثیت سے ، کیا نبوت کی حیثیت سے ، کیا بادشاہت، عزت، مملکت، دولت، حشمت مال، اولاد وغیرہ کی حیثیت سے ، خود قرآن فرماتا ہے  کنتم خیرامۃ الخ، اور فرمایا و جعلنا کم امۃ وسطا الخ، یہ بھی کہا گیا ہے  کہ "بنو اسرائیل کے  ساتھ اس فضیلت میں امت محمدی صلی اللہ علیہ و سلم کو بھی شامل کر کے  خطاب کیا گیا ہے ” اور یہ بھی کہا گیا ہے  کہ "بعض امور میں انہیں  فی الواقع علی الاطلاق فضیلت دی گئی تھی جیسے  من و سلویٰ کا اترنا، بادلوں سے  سایہ مہیا کرنا وغیرہ جو خلاف عادت چیزیں تھیں "۔ یہ قول اکثر مفسرین کا ہے  جیسا پہلے  بیان ہو چکا ہے  کہ مراد اس سے  ان کے  اپنے  زمانے  والوں پر انہیں  فضیلت دیا جانا ہے  واللہ اعلم۔ پھر بیان ہوتا ہے  کہ "بیت المقدس دراصل ان کے  دادا حضرت یعقوب کے  زمانہ میں انہی کے  قبضے  میں تھا اور جب وہ مع اپنے  اہل و عیال کے  حضرت یوسف کے  پاس مصر چلے  گئے  تو یہاں عمالقہ قوم اس پر قبضہ جما بیٹھی، وہ بڑے  مضبوط ہاتھ پیروں کی تھی۔ اب حضرت موسیٰ اپنی قوم سے  فرماتے  ہیں  کہ تم ان سے  جہاد کرو اللہ تمہیں  ان پر غالب کرے  گا اور یہاں کا قبضہ پھر تمہیں  مل جائے  گا لیکن یہ نامردی دکھاتے  ہیں  اور بزدلی سے  منہ پھیر لیتے  ہیں ۔ ان کی سزا میں انہیں  چالیس سال تک وادی تیہ میں حیران و سرگرداں خانہ بدوشی میں رہنا پڑتا ہے ، مقدسہ سے  مراد پاک ہے ۔ ابن عباس فرماتے  ہیں  یہ وادی طور اور اس کے  پاس کی زمین کا ذکر ہے  ایک روایت میں اریحاء کا ذکر ہے  لیکن یہ ٹھیک نہیں ، اس لئے  کہ نہ تو اریحاء کا فتح کرنا مقصود تھا، نہ وہ ان کے  راستے  میں تھا، کیونکہ وہ فرعون کی ہلاکت کے  بعد مصر کے  شہروں سے  آ رہے  تھے  اور بیت المقدس جا رہے  تھے ، یہ ہو سکتا ہے  کہ وہ مشہور شہر جو طور کی طرف بیت المقدس کے  مشرقی رخ پر تھا ” "اللہ نے  اسے  تمہارے  لئے  لکھ دیا ہے ” مطلب یہ ہے  کہ تمہارے  باپ اسرائیل سے  اللہ نے  وعدہ کیا ہے  کہ وہ تیری اولاد کے  با ایمان لوگوں کے  ورثے  میں آئے  گا، تم اپنی پیٹھوں پر مرتد نہ ہو جاؤ۔ یعنی جہاد سے  منہ پھیر کر تھک کر نہ بیٹھ جاؤ، ورنہ زبردست نقصان میں پڑ جاؤ گے ۔ جس کے  جواب میں وہ کہتے  ہیں  کہ جس شہر میں جانے  اور جن شہریوں سے  جہاد کرنے  کیلئے  آپ فرما رہے  ہیں ، ہمیں معلوم ہے  کہ وہ بڑے  قوی طاقتور اور جنگجو ہیں ، ہم ان سے  مقابلہ نہیں  کر سکتے ، جب تک وہ وہاں موجود ہیں ، ہم اس شہر میں نہیں  جا سکتے ، ہاں اگر وہ لوگ وہاں سے  نکل جائیں تو ہم چلے  جائیں گے ،، ورنہ آپ کے  حکم کی تعمیل ہماری طاقت سے  باہر ہے ، ابن عباس کا بیان ہے  کہ "حضرت موسیٰ جب اریحاء کے  قریب پہنچ گئے  تو آپ نے  بارہ جاسوس مقرر کئے ، بنو اسرائیل کے  ہر قبیلے  میں سے  ایک جاسوس لیا اور انہیں  اریحاء میں بھیجا کر صحیح خبریں لے  آئیں ۔ یہ لوگ جب گئے  تو ان کی جسامت اور قوت سے  خوف زدہ ہو گئے ۔ ایک باغ میں یہ سب کے  سب تھے ، اتفاقاً باغ والا پھل توڑنے  کیلئے  آ گیا، وہ پھل توڑتا ہوا ان کے  قدموں کے  نشان ڈھونڈتا ہوا ان کے  پاس پہنچ گیا اور انہیں  بھی پھلوں کے  ساتھ ہی ساتھ اپنی گٹھڑی میں باندھ لیا اور جا کر بادشاہ کے  سامنے  باغ کے  پھل کی گٹھڑی کھول کر ڈال دی، جس میں یہ سب کے  سب تھے ، بادشاہ نے  انہیں  کہا اب تو تمہیں  ہماری قوت کا اندازہ ہو گیا ہے ، تمہیں  قتل نہیں  کرتا جاؤ واپس جاؤ اور اپنے  لوگوں سے  ہماری قوت بیان کر دو۔ چنانچہ انہوں نے  جا کر سب حال بیان کیا جس سے  بنو اسرائیل رعب میں آ گئے "۔ لیکن اس کی اسناد ٹھیک نہیں ۔ دوسری روایت میں ہے  کہ ان بارہ لوگوں کو ایک شخص نے  پکڑ لیا اور اپنی چادر میں گٹھڑی باندھ کر نہر میں لے  گیا اور لوگوں کے  سامنے  انہیں  ڈال دیا، انہوں نے  پوچھا تم کون لوگ ہو؟ جواب دیا کہ ہم موسیٰ کی قوم کے  لوگ ہیں ، ہم تمہاری خبریں لینے  کیلئے  بھیجے  گئے  تھے ۔ انہوں نے  ایک انگور ان کو دیا جو ایک شخص کو کافی تھا اور کہا جاؤ ان سے  کہہ دو کہ یہ ہمارے  میوے  ہیں ۔ انہوں نے  واپس جا کر قوم سے  سب حال کہہ دیا، اب حضرت موسیٰ نے  انہیں  جہاد کا اور اس شہر میں جانے  کا حکم دیا تو انہوں نے  صاف کہہ دیا کہ آپ اور آپ کا اللہ جائیں اور لڑیں ہم تو یہاں سے  ہلنے  کے  بھی نہیں ۔ حضرت انس نے  ایک بانس لے  کر ناپا جو پچاس یا پچپن ہاتھ کا تھا، پھر اسے  گاڑ کر فرمایا "ان عمالیق کے  قد اس قد لانبے  تھے "۔ مفسرین نے  یہاں پر اسرائیلی روایتیں بہت سی بیان کی ہیں  کہ یہ لوگ اس قدر قوی تھے ، اتنے  موٹے  اور اتنے  لمبے  قد تھے ، انہی میں عوج بن عنق بن حضرت آدم تھا، جس کا قد لمبائی میں تین ہزار تین سو تیتس (۳۳۳۳) گز کا تھا، اور چوڑائی اس کے  جسم کی تین گزر کی تھی لیکن یہ سب باتیں واہی ہیں ، ان کے  تو ذکر سے  بھی حیا مانع ہے ، پھر یہ صحیح حدیث کے  خلاف بھی ہیں ، حضور صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے  ہیں  کہ اللہ تعالیٰ نے  حضرت آدم کو ساٹھ ہاتھ پیدا کیا تھا، پھر سے  آج تک مخلوق کے  قد گھٹتے  ہی رہے ، ان اسرائیلی روایتوں میں یہ بھی ہے  کہ عوج بن عنق کافر تھا اور ولد الزنا تھا یہ طوفان نوح میں تھے  اور حضرت نوح کے  ساتھ ان کی کشتی میں نہ بیٹھا تھا، تاہم پانی اس کے  گھٹنوں تک بھی نہ پہنچا تھا۔ یہ محض لغو اور بالکل جھوٹ ہے  بلکہ قرآن کے  خلاف ہے ، قرآن کریم میں نوح کی دعا یہ مذکور ہے  کہ زمین پر ایک کافر بھی نہ بچنا چاہئے ، یہ دعا قبول ہوئی اور یہی ہوا بھی، قرآن فرماتا ہے  "ہم نے  نوح کو اور ان کی کشتی والوں کو نجات دی، پھر باقی کے  سب کافروں کو غرق کر دیا "۔ خود قرآن میں ہے  کہ "آج کے  دن بجز ان لوگوں کے  جن پر رحمت حق ہے ، کوئی بھی بچنے  کا نہیں ” تعجب سا تعجب ہے  کہ نوح کا لڑکا بھی جو ایماندار نہ تھا بچ نہ سکے  لیکن عوج بن عنق کافر ولد الزناء بچ رہے ۔ یہ بالکل عقل و نقل کے  خلاف ہے  بلکہ ہم تو سرے  سے  اس کے  بھی قائل نہیں  کہ عوج بن عنق نامی کوئی شخص تھا واللہ اعلم۔ بنی اسرائیل جب اپنے  نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو نہیں  مانتے  بلکہ ان کے  سامنے  سخت کلامی اور بے  ادبی کرتے  تو وہ شخص جن پر اللہ کا انعام و ا کرام تھا، وہ انہیں  سمجھاتے  ہیں ۔ ان کے  دلوں میں اللہ کا خوف تھا، وہ ڈرتے  تھے ، کہ بنی اسرائیل کی اس سرکشی سے  کہیں  عذاب الٰہی نہ آ جائے ، ایک قرات میں یخافون کے  بدلے  بھابون ہے ، اس سے  مراد یہ ہے  کہ "ان دونوں بزرگوں کی قوم میں عزت و عظمت تھی”۔ ایک کا نام حضرت یوشع بن نون تھا دوسرے  کا نام کالب بن یوفا تھا "۔ انہوں نے  کہا کہ اگر تم اللہ پر بھروسہ رکھو گے ، اس کے  رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی اطاعت کرو گے  تو اللہ تعالیٰ تمہیں  ان دشمنوں پر غالب کر دے  گا اور وہ تمہاری مدد کو تائید کرے  گا اور تم اس شہر میں غلبے  کے  ساتھ پہنچ جاؤ گے ، تم دروازے  تک تو چلے  چلو، یقین مانو کہ غلبہ تمہارا ہی ہے ۔ لیکن ان نامرادوں نے  اپنا پہلا جواب اور مضبوط کر دیا اور کہا کہ اس جبار قوم کی موجودگی میں ہمارا ایک قدم بڑھانا بھی ناممکن ہے ۔ حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون نے  دیکھ کر بہت سمجھایا یہاں تک کہ ان کے  سامنے  بڑی عاجزی کی لیکن وہ نہ جانے ۔ یہ حال دیکھ کر حضرت یوشع اور حضرت کالب نے  اپنے  کپڑے  پھاڑ ڈالے  اور انہیں  بہت کچھ ملامت کی۔ لیکن یہ بدنصیب اور اکڑ گئے ، بلکہ یہ بھی کہا گیا ہے  کہ ان دونوں بزرگوں کو انہوں نے  پتھروں سے  شہید کر دیا، ایک طوفان بدتمیزی شروع ہو گیا اور بے  طرح مخالفت رسول صلی اللہ علیہ و سلم پر تل گئے ۔ ان کے  اس حال کو سامنے  رکھ کر پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے  صحابہ کے  حال کو دیکھئے  کہ جب نو سا یا ایک ہزار کافر اپنے  قافلے  کو بچانے  کیلئے  چلے ، قافلہ تو دوسرے  راستے  سے  نکل گیا لیکن انہوں نے  اپنی طاقت و قوت کے  گھمنڈ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو نقصان پہنچائے  بغیر واپس جانا اپنی امیدوں پر پانی پھیرنا، سمجھ کر اسلام اور مسلمانوں کو کچل ڈالنے  کے  ارادے  سے  مدینہ کا رخ کیا، ادھر حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو جب یہ حالات معلوم ہوئے  تو آپ نے  اپنے  صحابہ سے  کہا کہ بتاؤ اب کیا کرنا چاہئے ؟ اللہ ان سب سے  خوش رہے ، انہوں نے  حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے  مقابلہ میں اپنے  مال اپنی جانیں اور اپنے  اہل عیال سب کو ہیچ سمجھا نہ کفار کے  غلبے  کو دیکھا، نہ اسباب پر نظر ڈالی بلکہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے  فرمان پہ قربان ہیں ۔ سب سے  پہلے  حضرت صدیق نے  اس قسم کی گفتگو کی، پھر مہاجرین صحابہ میں سے  کئی ایک نے  اسی قسم کی تقریر کی۔ لیکن پھر بھی آپ نے  فرمایا؟ اور بھی کوئی شخص اپنا ارادہ ظاہر کرنا چاہے  تو کرے ، آپ کا مقصد اس سے  یہ تھا کہ انصار کا دلی ارادہ معلوم کریں، اس لئے  کہ یہ جگہ انہ کی تھی اور تعداد میں بھی یہ مہاجرین سے  زیادہ تھے ۔ اس پر حضرت سعد بن معاذ انصاری و انصار کھڑے  ہو گئے  اور فرمانے  لگے  شاید آپ کا ارادہ ہماری منشاء معلوم کرنے  کا ہے  "سنئے  یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ! قسم ہے  اس اللہ کی جس نے  آپ کو حق کے  ساتھ سچا نبی بنا کر بھیجا ہے  کہ اگر آپ ہمیں سمندر کے  کنارے  کھڑا کر کے  فرمائیں کہ اس میں کود جاؤ تو بغیر کسی پس و پیش کے  اس میں کود جائیں گے ۔ آپ دیکھ لیں گے  کہ ہم میں سے  ایک بھی نہ ہو گا جو کنارے  پر کھڑا رہ جائے ، حضور صلی اللہ علیہ و سلم آپ اپنے  دشمنوں کے  مقابلے  میں ہمیں شوق سے  لے  چلئے ۔ آپ دیکھ لیں گے  کہ ہم لڑائی میں صبر اور ثابت قدمی دکھانے  والے  لوگ ہیں ، آپ جان لیں گے  کہ ہم اللہ کی ملاقات کو سچ جاننے  والے  لوگ ہیں ، آپ اللہ کا نام لیجئے ، کھڑے  ہو جائیے  ہمیں دیکھ کر ہماری بہادری اور استقلال کو دیکھ کر انشاء اللہ آپ کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی” یہ سن کر اللہ کے  رسول صلی اللہ علیہ و سلم خوش ہو گئے  اور آپ کو انصار کی یہ باتیں بہت ہی بھلی معلوم ہوئیں رضی اللہ عنہم۔ ” ایک روایت میں ہے  کہ بدر کی لڑائی کے  موقعہ پر آپ نے  مسلمانوں سے  مشورہ لیا، حضرت عمر نے  کچھ کہا پھر انصاریوں نے  کہا کہ اگر آپ ہماری سننا چاہتے  ہیں ، تو سنئے  ہم بنی اسرائیل کی طرح نہیں ، جو کہہ دیں کہ آپ اور آپ کا اللہ جا کر لڑیں، ہم یہاں بیٹھے  ہیں ، بلکہ ہمارا جواب یہ ہے  کہ آپ اللہ کی مدد لے  کر جہاد کیلئے  چلئے ، ہم جان و مال سے  آپ کے  ساتھ ہیں ۔ حضرت مقداد انصاری نے  بھی کھڑے  ہو کر یہی فرمایا تھا۔ حضرت ابن مسعود فرمایا کرتے  تھے  کہ حضرت مقداد کے  اس قول سے  اللہ کے  رسول صلی اللہ علیہ و سلم خوش ہو گئے ، انہوں نے  کہا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم لڑائی کے  وقت دیکھ لیں گے  کہ آپ کے  آگے  پیچھے  دائیں بائیں ہم ہی ہم ہوں گے ۔ کاش کہ کوئی ایسا موقع مجھے  میسر آتا کہ میں اللہ کے  رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو اس قدر خوش کر سکتا۔ ایک روایت میں حضرت مقداد کا یہ قول حدیبیہ کے  دن مروی ہے  جبکہ مشرکین نے  آپ کو عمرہ کیلئے  بیت اللہ شریف جاتے  ہوئے  راستے  میں روکا اور قربانی کے  جانور بھی ذبح کی جگہ نہ پہنچ سکے  تو آپ نے  فرمایا میں تو اپنی قربانی کے  جانور کو لے  کر بین اللہ پہنچ کر قربان کرنا چاہتا ہوں تو حضرت مقداد بن اسود نے  فرمایا ہم اصحاب موسیٰ کی طرح نہیں  کہ انہوں نے  اپنے  نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے  کہہ دیا کہ آپ اور آپ کا اللہ جا کر لڑ لو ہم تو یہاں بیھٹے  ہیں ۔ ہم کہتے  ہیں  حضور صلی اللہ علیہ و سلم آپ چلئے  اللہ کی مدد آپ کے  ساتھ ہو اور ہم سب کے  سب آپ کے  ساتھی ہیں ، یہ سن کر اصحاب نے  بھی اسی طرح جاں نثاروں کے  وعدے  کرنے  شروع کر دیئے ۔ پس اگر اس روایت میں حدیبیہ کا ذکر محفوظ ہو تو ہو سکتا ہے  کہ بدر والے  دن بھی آپ نے  یہ فرمایا ہو اور حدیبیہ والے  دن بھی یہی فرمایا ہو واللہ اعلم۔ حضرت موسیٰ کو اپنی امت کا یہ جواب سن کر ان پر بہت غصہ آیا اور اللہ کے  سامنے  ان سے  اپنی بیزاری کا اظہار کیا کہ "رب العالمین مجھے  تو اپنی جان پر اور اپنے  بھائی پر اختیار ہے ، تو میرے  اور میری قوم کے  ان فاسقوں کے  درمیان فیصلہ فرما "۔ جناب باری نے  یہ دعا قبول فرمائی اور فرمایا کہ اب چالیس سال تک یہاں سے  جا نہیں  سکتے ۔ وادی تیہ میں حیران و سرگرداں گھومتے  پھرتے  رہیں  گے ، کسی طرح اس کی حدود سے  باہر نہیں  جا سکتے  تھے ۔ یہاں انہوں نے  عجیب و غریب خلاف عادت امور دیکھے  مثلاً ابر کا سایہ ان پر ہونا، من و سلویٰ کا اترنا۔ ایک ٹھوس پتھر سے ، جو ان کے  ساتھ تھا، پانی کا نکلنا، حضرت موسیٰ نے  اس پتھر پر ایک لکڑی ماری تو فوراً ہی اس سے  بارہ چشمے  پانی کے  جاری ہو گئے  اور ہر قبیلے  کی طرف ایک چشمہ بہ نکلا، اس کے  سوا اور بھی بہت سے  معجزے  بنو اسرائیل نے  واہاں پر دیکھے ، یہیں  تورات اتری، یہیں  احکام الٰہی نازل ہوئے  وغیرہ وغیرہ، اسی میدان میں چالیس سال تک یہ گھومتے  پھرتے  رہے  لیکن کوئی راہ وہاں سے  گزر جانے  کی انہیں  نہ ملی۔ ہاں ابر کا یہ ان پر کر دیا گیا اور من و سلویٰ اتار دیا گیا۔ فتون کی مطول حدیث میں ابن عباس سے  یہ سب مروی ہے ۔ پھر حضرت ہارون کی وفات ہو گئی اور اس کے  تین سال بعد کلیم اللہ حضرت موسیٰ بھی انتقال فرما گئے ، پھر آپ کے  خلیفہ حضرت یوشع بن نون بنی بنائے  گئے ۔ اسی اثناء میں بہت سے  بنی اسرائیل مر مرا چکے  تھے ، بلکہ یہ بھی کہا گیا ہے  کہ صرف حضرت یوشع اور کالب ہی باقی رہے  تھے ۔ بعض مفسرین سنتہ پر وقف تام کرتے  ہیں  اور اربعین سنتہ کو نصب کی حالت میں مانتے  ہیں  اور اس کا عامل یتبھون فی الارض کو بتلاتے  ہیں ۔ اس سے  بھی باقی بنو اسرائیل ان کے  ساتھ ہو لئے  اور آپ نے  بیت المقدس کا محاصرہ کر لیا۔ جمعہ کے  دن عصر کے  بعد جب کہ فتح کا وقت آ پہنچا دشمنوں کے  قدم اکھڑ گئے ، اتنے  میں سورج ڈوبنے  لگا اور سورج ڈوبنے  کے  بعد ہفتے  کی تعظیم کی وجہ سے  لڑائی ہو نہیں  سکتی تھی اس لئے  اللہ کے  نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا اے  سورج تو بھی اللہ کا غلام ہے  اور میں بھی اللہ کا محکوم ہوں، اے  اللہ اسے  ذرا سی دیر روک دے ۔ چنانچہ اللہ کے  حکم سے  سورج رک گیا اور آپ نے  دلجمعی کے  ساتھ بیت المقدس کو فتح کر لیا۔ اللہ تعالیٰ کا حکم ہوا کہ بنی اسرائیل کو کہہ دو  اس شہر کے  دروازے  میں سجدے  کرتے  ہوئے  جائیں اور حطۃ کہیں  یعنی یا اللہ ہماری گناہ معاف فرما۔ لیکن انہوں نے  اللہ کے  حکم کو بدل دیا۔ رانوں پر گھسٹتے  ہوئے   اور زبان سی جتہ فی شعرۃ کہتے  ہوئے  شہر میں گئے ، مزید تفصیل سورہ بقرہ کی تفسیر میں گزر چکی ہے ، دوسری روایت میں اتنی زیادتی بھی ہے  کہ اس قدر مال غنیمت انہیں  حاصل ہوا کہ اتنا مال کبھی انہوں نے  نہیں  دیکھا تھا۔ فرمان رب کے  مطابق اسے  آگ میں جلانے  کیلئے  آگ کے  پاس لے  گئے  لیکن آگ نے  اسے  جلایا نہیں  اس پر ان کے  نبی حضرت یوشع نے  فرمایا "تم میں سے  کسی نے  اس میں سے  کچھ چرا لیا ہے  پس میرے  پاس ہر قبیلے  کا سردار آئے  اور میرے  ہاتھ پر بیعت کرے ” چنانچہ یونہی کیا گیا، ایک قبیلے  کے  سردار کا ہاتھ اللہ کے  نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے  ہاتھ سے  چپک گیا، آپ نے  فرمایا "تیرے  پاس جو بھی خیانت کی چیز ہے ، اسے  لے  آ”۔ اس نے  ایک گائے  کا سر سونے  کا بنا ہوا پیش کیا، جس کی آنکھیں یاقوت کی تھیں اور دانت موتیوں کے  تھے ، جب وہ بھی دوسرے  مال کے  ساتھ ڈال دیا گیا، اب آگ نے  اس سب مال کو جلا دیا۔ امام ابن جریر نے  بھی اسی قول کو پسند کیا ہے  اربعین سنۃ میں فانھا محرمۃ عامل ہے ، اور بنی اسرائیل کی یہ جماعت چالیس برس تک اسی میدان تیہ میں سرگرداں رہی پھر حضرت موسیٰ کے  ساتھ یہ لوگ نکلے  اور بیت المقدس کو فتح کیا اس کی دلیل اگلے  علماء یہود کا اجماع ہے  کہ عوج بن عنق کو حضرت کلیم اللہ نے  ہی قتل کیا ہے ۔ اگر اس کا قتل عمالیق کی اس جنگ سے  پہلے  کا ہوتا تو کوئی وجہ نہ تھی کہ بنی اسرائیل جنگ عمالیق کا انکار کر بیٹھتے ؟ تو معلوم ہوا کہ یہ واقعہ تیہ سے  چھوٹنے  کے  بعد کا ہے ، علماء یہود کا اس پر بھی اجماع ہے  کہ بلعام بن باعورا نے  قوم عمالیق کے  جباروں کی اعانت کی اور اس نے  حضرت موسیٰ پر بددعا کی۔ یہ واقعہ بھی اس میدان کی قید سے  چھوٹنے  کے  بعد کا ہے ۔ اس لئے  کہ اس سے  پہلے  تو جباروں کو موسیٰ اور ان کی قوم سے  کوئی ڈر نہ تھا۔ ابن جریر کی یہی دلیل ہے  وہ یہ بھی کہتے  ہیں  کہ حضرت موسیٰ کا عصادس ہاتھ کا تھا اور آپ کا قد بھی دس ہاتھ کا تھا اور دس ہاتھ زمین سے  اچھل کر آپ نے  عوج بن عنق کو وہ عصا مارا تھا جو اس کے  ٹخنے  پر لگا اور وہ مر گیا، اس کے  جثے  سے  نیل کا پل بنایا گیا تھا، جس پر سے  سال بھر تک اہل نیل آتے  جاتے  رہے ۔ نوف بکالی کہتے  ہیں  کہ اس کا تخت تین گز کا تھا۔ پھر اللہ تعالیٰ اپنے  نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو تسلی دیتے  ہوئے  فرماتا ہے  کہ تو اپنی قوم بنی اسرائیل پر غم و رنج نہ کر، وہ اسی جیل خانے  کے  مستحق ہیں ، اس واقعہ میں درحقیقت یہودیوں کو ڈانٹ ڈپٹ کا ذکر ہے  اور ان کی مخالفتوں کا اور برائیوں کا بیان ہے  یہ دشمنان رب سختی کے  وقت اللہ کے  دین پر قائم نہیں  رہتے  تھے ، رسولوں کی پیروی سے  انکار کر جاتے  تھے ، جہاد سے  جی چراتے  تھے ، اللہ کے  اس کلیم و بزرگ رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی موجودگی کا، ان کے  وعدے  کا، ان کے  حکم کا کوئی پاس انہوں نے  نہیں  کیا، دن رات معجزے  دیکھتے  تھے ، فرعون کی بربادی اپنی آنکھوں دیکھ لی تھی اور اسے  کچھ زمانہ بھی نہ گزرا تھا، اللہ کے  بزرگ کلیم پیغمبر ساتھ ہیں ، وہ نصرت و فتح کے  وعدے  کر رہے  ہیں ، مگر یہ ہیں  کہ اپنی بزدلی میں مرے  جا رہے  ہیں  اور نہ صرف انکار بلکہ ہولناکی کے  ساتھ انکار کرتے  ہیں ، نبی اللہ کی بے  ادبی کرتے  ہیں  اور صاف جواب دیتے  ہیں ۔ اپنی آنکھوں دیکھ چکے  ہیں  کہ فرعون جیسے  با سامان بادشاہ کو اس کے  سازو سامان اور لشکر و رعیت سمیت اس رب نے  ڈبو دیا۔ لیکن پھر بھی اسی بستی والوں کی طرف اللہ کے  بھروسے  پر اس کے  حکم کی ماتحتی میں نہیں  بڑھتے  حالانکہ یہ فرعون کے  دسویں حصہ میں بھی نہ تھے ۔ پس اللہ کا غضب ان پر نازل ہوتا ہے ، ان کی بزدلی دنیا پر ظاہر ہو جاتی ہے  اور آئے  دن ان کی رسوائی اور ذلت بڑھتی جاتی ہے ۔ گو یہ لوگ اپنے  تئیں اللہ کے  محبوب جانتے  تھے  لیکن حقیقت اس کے  بالکل برعکس تھی۔ رب کی نظروں سے  یہ گر گئے  تھے ، دنیا میں ان پر طرح طرح کے  عذاب آئے ، سور بندر بھی بنائے  گئے ، لعنت ابدی میں یہاں گرفتار ہو کر عذاب اخروی کے  دائمی شکار بنائے  گئے ۔ پس تمام تعریف اس اللہ کیلئے  ہے ، جس کی فرمانبرداری تمام بھلائیوں کی کنجی ہے ۔

۲۷