فہرست مضامین
- دسمبر تاریخ کے آئینے میں
دسمبر تاریخ کے آئینے میں
مرتبہ
نسیم عباس نسیمی
دسمبر گریگورین سال کا بارہواں اور آخری مہینہ ہے۔ پرانی رومی تقویم میں یہ دسواں مہینہ تھا چنانچہ اسے دسمبر کہا جاتا تھا۔ دسم (decem) کا مطلب لاطینی میں دسویں کے ہوتے ہیں۔ شمالی نصف کرہ میں اس مہینے میں سردی کا موسم ہوتا ہے جبکہ جنوبی نصف کرہ میں گرمیاں ہوتی ہیں۔ دسمبر کی25 تاریخ حضرت عیسی علیہ السلام اور قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش طور پر منائی جاتی ہے۔
1 دسمبر
واقعات
1420ء – ہنری پنجم شاہ انگلستان پیرس میں داخل
2005ء – تحریک منہاج القرآن کے تحت لاہور میں گوشۂ درود کا قیام عمل میں آیا، جہاں لوگ سارا سال دن رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں۔
ولادت
1761ء – مادام تساؤ، فرانسیسی انگریز مجسمہ ساز
1925ء – مارٹن روڈبل، امریکی حیاتی کیمیا داں
1935ء – وڈی ایلن، امریکی فلمساز و اداکار
1944ء – طاہر بن جلون، مراکشی مصنف اور شاعر
1948ء – سرفراز نواز، پاکستانی کرکٹر اور سیاستدان
1970ء – سارا سلورمین، امریکی مزاح کار
وفات
1973ء – داوید بن گوریون، پولش اسرائیل وکیل اور سیاستدان
1991ء – جیورج سٹگلر، امریکی ماہر اقتصادیات اور ماہر تعلیم
2012ء – اسٹیو فاکس، انگریز فوٹبالر (پیدائش 1958)
تعطیلات و تہوار
آزادی اور جمہوریت کا دن (چاڈ)
یوم عسکری برطرفی (کوسٹاریکا)
قومی دن (برما)
یوم جمہوریہ (وسطی افریقی جمہوریہ)
بحالی آزادی (پرتگال)
یوم خود مختاری (آئس لینڈ)
یوم اساتذہ (پاناما)
ایڈز کا عالمی دن (بین الاقوامی)
روزا پارکس دن (امریکہ)
قومی دن (متحدہ عرب امارات)
2 دسمبر
واقعات
1988ء – پاکستان میں نافذ چوتھا مارشل لا ختم۔
1988ء – بینظیر بھٹو پاکستان کی وزیر اعظم منتخب ہو گئیں۔ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ کسی بھی اسلامی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔
1997ء – پاکستان کے صدر فاروق احمد خان لغاری اور چیف جسٹس سجاد علی شاہ اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔
ولادت
1884ء – یحییٰ کمال بیاتلی، ترکی شاعر اور مصنف
1885ء – جارج مانٹ، امریکی معالج اور ماہر تعلیم
1925ء – جولی ہیرس، امریکی اداکارہ
1930ء – گیری بیکر، امریکی ماہر اقتصادیات
1944ء – ابراہیم روگووا، کوسوو صحافی اور سیاستدان، صدر کوسوو
1968ء – لوسی لیو، امریکی اداکارہ اور پروڈیوسر
1978ء – نیلی فرٹاڈو، کینیڈین گلو کارہ، گیت کار، پروڈیوسر، اور اداکارہ
1981ء – برٹنی سپیئرز، امریکی گلو کارہ، گیت کار، رقاصہ، اور اداکارہ
وفات
1547ء – ہرنان کورتیس، ہسپانوی جرنیل اور ایکسپلورر
1888ء – نامق کمال، ترکی صحافی، شاعر، ڈراما نگار
1980ء – چوہدری محمد علی، پاکستان کے چو تھے وزیر اعظم
1987ء – گرہارڈہرز برگ، فرانسیسی ارجنٹائن معالج اور حیاتی کیمیا دان
2014ء – عبدالرحمان انتولے، بھارتی وکیل اور سیاستدان
3 دسمبر
واقعات
1984ء بھوپال، بھارت کی ایک فیکٹری میں حادثے کےسبب زہریلی گیس آبادی میں پھیل گئی نتیجے میں پندرہ تا بیس ہزار لوگ ہلاک اور 5 لاکھ کے قریب متاثر۔
ولادت
1368ء – شارل ششم شاہ فرانس
1447ء – بایزید ثانی، عثمانی سلطان
1884ء – راجندر پرساد، بھارتی وکیل اور سیاستدان، صدر بھارت
1886ء – مان سیگبان، سویڈش ماہر طبیعیات اور ماہر تعلیم
1900ء – رچرڈ کوہن، آسٹریائی جرمن حیاتی کیمیا داں اور ماہر تعلیم
1925ء – کم ڈے ژونگ، جنوبی کوریائی لیفٹیننٹ اور سیاستدان
1933ء – پاول جے. کوٹزن، ڈچ کیمسٹ اور انجینئر
1960ء – ڈیرل حینا، امریکی اداکارہ اور پروڈیوسر
1960ء – جولیان مور، امریکی اداکارہ اور مصنف
1973ء – ہولی میری کومبز، امریکی اداکارہ اور پروڈیوسر
1980ء – اینا کلومسکی، امریکی اداکارہ
1985ء – امینڈا سائفریڈ، امریکی اداکارہ
وفات
1999ء – میڈلین خان، امریکی اداکارہ اور گلو کارہ
2011ء – دیو آنند، بھارتی اداکار، ڈائریکٹر، پروڈیوسر
4 دسمبر
واقعات
2009ء – پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پشاور روڈ پر واقع ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکوں اور فائرنگ سے 35 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں پاکستان کی بری فوج کے اعلی افسران بھی شامل تھے۔
ولادت
1835ء – سیموئیل بٹلر، انگریز مصنف اور نقاد
1908ء – الفرڈ ہرشے، امریکی بیکٹریولوجسٹ اور ماہر جینیات
1910ء – آر وینکٹارمن، بھارتی وکیل اور سیاستدان، صدر بھارت
1919ء – اندر کمار گجرال، بھارتی شاعر اور سیاست دان، وزیر اعظم بھارت
1973ء – تایرا بینکس، امریکی ماڈل، اداکارہ، اور پروڈیوسر
وفات
1131ء – عمر خیام، فارسی شاعر، ماہر فلکیات، ریاضی دان اور فلسفی
1935ء – چارلس رچٹ، فرانسیسی ماہر تعلیم
1945ء – تھامس ہنٹ مورگن، امریکی ماہر جینیات اور ماہر حیاتیات
1958ء – پطرس بخاری (پاکستان کے معروف براڈکاسٹر، سفارت کار، مزاح نگار) بمقام نیویارک
1993ء – فرینک زاپا، امریکی گلوکار، گیت کار، گٹارسٹ اور پروڈیوسر
5 دسمبر
واقعات
1492ء – کرسٹوفر کولمبس، ہسپانیولا (اب ہیٹی) پر قدم رکھنے والا پہلا یورپی بنا
1993ء – بینظیر بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہی کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس سے پہلے ان کی والدہ نصرت بھٹو اس جماعت کی سربراہ تھیں اور اب اپنے بیٹے مرتضی بھٹو کی سیاسی حمایت کر رہی تھیں۔
ولادت
1479ء – عائشہ حفصہ سلطان، والدہ سلطان
1782ء – مارٹن وان بورن، امریکی وکیل اور سیاستدان، صدر ریاستہائے متحدہ امریکا
1782ء – مارٹن وان بورن، آٹھواں امریکی صدر
1896ء – کارل فرڈیننڈ کوری، چیک امریکی حیاتی کیمیا دان اور دوا ساز
1898ء – جوش ملیح آبادی، پاکستانی ادیب
1901ء – والٹ ڈزنی، امریکی اینیمیٹر، ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اور سکرین رائٹر
1901ء – ورنر ہیزنبرگ، جرمن ماہر طبیعیات اور ماہر تعلیم
1903ء – سی ایف پاول، انگریز اطالوی ماہر طبیعیات اور ماہر تعلیم
1927ء – پھومیپھون ادونیادیت، تھائی بادشاہ
1932ء – شیلڈن لی گلاشو، امریکی ماہر طبیعیات اور ماہر تعلیم
1976ء – ایمی ایکر، امریکی اداکارہ
1988ء – میرالیم سلیمانی, سربیائی فٹ بالر
وفات
1791ء – وولف گینگ موزارٹ، آسٹرین موسیقار
1870ء – الیکزینڈر ڈوما، فرانسیسی ناول نگار اور ڈراما نگار
1925ء – ولاڈی سلا ریمنٹ، پولش ناول نگار
1941ء – امریتا شیر گل، ہنگیرین پاکستانی مصور
1958ء – پطرس بخاری، پاکستانی ادیب و مزاح نگار
1963ء – حسین شہید سہروردی، پاکستانی وزیر اعظم
1965ء – جوزف ارلینگر، امریکی ماہر الاعصاب، اور ماہر تعلیم
2013ء – نیلسن منڈیلا، جنوبی افریقا کے پہلے منتخب صدر اور نوبل انعام یافتہ
6 دسمبر
واقعات
1790ء – امریکی کانگرس نیویارک شہر سے فلاڈیلفیا، پنسلوانیا منتقل
1884ء – واشنگٹن مونیومنٹ، واشنگٹن ڈی سی کی تعمیر مکمل
1971ء – بھارت نے بنگلہ دیش کی جلا وطن حکومت کو تسلیم کر لیا۔
ولادت
846ء – حسن بن علی عسکری، اہل تشیع کے امام
1421ء – ہنری ششم شاہ انگلستان
1898ء – گونر مائرڈل، سویڈش ماہر سماجیات اور ماہر اقتصادیات
1920ء – جارج پورٹر، انگریز کیمسٹ اور ماہر تعلیم
1932ء – کملیشور، بھارتی مصنف
1948ء – کے کے روزبرگ، فننش ریس کار ڈرائیور
1989ء – ناصر جمشید، پاکستانی کرکٹر
وفات
762ء – امام محمد نفس الزکیہ، عرب باغی رہنما
1956ء – بھیم راؤ رام جی آمبیڈکر، بھارتی معیشت دان اور سیاست دان
1983ء – میر گل خان نصیر، پاکستانی شاعر، مورخ اور سیاست دان
1988ء – فرانسس باویر، امریکی اداکارہ
1991ء – ریچرڈ سٹون، انگریزی ماہر اقتصادیات اور ماہر شماریات
2000ء – عزیز میاں قوال، بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فنکار
7 دسمبر
واقعات
1941ء – جاپان نے امریکی بندرگاہ پرل ہاربر پر فضائی حملہ میں شدید بمباری کی جس میں مالی نقصان کے علاوہ شدید جانی نقصان بھی ہوا۔
1970ء – پاکستان میں پہلے آزادانہ انتخابات منعقد ہوئے۔ عوامی لیگ کو مشرقی پاکستان بھاری اکثریت سے فتح حاصل ہوئی جبکہ مغربی پاکستان میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔
1971ء – پاکستان میں مارشل لا کا خاتمہ۔
1971ء -نور الامین پاکستان کے 8ویں وزیر اعظم مقرر۔
2002ء – امریکا نے افغانستان میں ہوائی حملوں کا آغاز کر دیا۔
2009ء – پاکستان کے شہر پشاور میں سیشن کورٹ کے گیٹ کے پاس خود کش بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے۔
2009ء – پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں 2 بم دھماکوں میں 45 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہو گئے۔
ولادت
903ء – عبدالرحمن الصوفی، فارسی ماہر فلکیات اور مصنف
1893ء – فے بائنٹر، امریکی اداکارہ اور گلو کارہ
1923ء – انتظار حسین، ہندوستانی پاکستانی مصنف اور سکالر
1925ء – انتظار حسین ( اردو کے معروف افسانہ نگار)
1928ء – ناؤم چومسکی، امریکی ماہر لسانیات اور فلسفی
1932ء- ایلن بیرسٹین، امریکی اداکارہ
1962ء – عماد فایز مغنیہ، لبنانی سرگرم کارکن
1978ء – شیری ایپلبائی، امریکی اداکارہ، ہدایت کار اور پروڈیوسر
وفات
1906ء – الی ڈوکمن، سوئس صحافی اور معلم
1947ء – نکولس مرے بٹلر، امریکی فلسفی اور ماہر تعلیم
1989ء – جوان بینٹ، امریکی اداکارہ
1993ء – ولف گینگ پاولی، جرمن ماہر طبیعیات اور ماہر تعلیم
1998ء – مارٹن روڈبل، امریکی حیاتی کیمیا دان اور اینڈوکرائنولاجسٹ
8 دسمبر
واقعات
2009ء – پاکستان کے شہر ملتان میں آئی۔ ایس۔ آئی۔ کے دفتر کے باہر دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے۔
ولادت
1832ء – بیورنستار بیورنسن، نارویجن فرانسیسی مصنف اور ڈراما نگار
1935ء – دھرمیندر، بھارتی اداکار، پروڈیوسر، اور سیاست دان
1947ء – تھومس چیک، امریکی کیمسٹ اور ماہر تعلیم
1953ء – کم بیسینجر، امریکی اداکارہ
1986ء – عامر خان (مکے باز)، انگریز باکسر
وفات
1864ء – جارج بول، انگریز ماہر ریاضی اور فلسفی
1954ء – گلیڈس جارج، امریکی اداکارہ
1978ء – گولڈا مئیر، وزیر اعظم اسرائیل
2013ء – جان کونفورتھ، آسٹریلوی انگریز کیمسٹ اور ماہر تعلیم
9 دسمبر
ولادت
1946ء – سونیا گاندھی، بھارتی سیاست دان۔
1952ء – لیاقت بلوچ، پاکستانی سیاست دان۔
1981ء – دیا مرزا، بھارتی اداکارہ۔
وفات
1970-ملک فیروز خان نون پاکستانی وزیر اعظم
– 2003ء ـ غلام مصطفیٰ قاسمی (پاکستان کے ممتاز عالم دین، مفسر، مورخ اور ماہر تعلیم) بمقام حیدرآباد، پاکستان
10 دسمبر
واقعات
1901ء – آج تاریخ میں پہلی دفعہ نوبل انعامات تقسیم کئے گئے۔
1930 – طبیعیات میں نوبل انعام جیتنے والے پہلے بھارتی اور جنوبی ایشیائی سائنسدان سی وی رمن کو نوبل انعام برائے طبیعیات سے نوازا گیا۔
1948 – اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کا عالمی قانون پاس کر لیا۔
1979ء -پاکستانی طبیعیات دان ڈاکٹر عبدالسلام کو طبیعیات کا نوبل انعام دیا گیا وہ یہ انعام جیتنے والے پہلے پاکستانی تھے۔
1996 – جنوبی آفریقی صدر نے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت وہاں سفید فام لوگوں کی اجاراداری ختم ہوئی۔
2000ء – سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے خاندان سمیت سعودی عرب میں جلا وطنی اختیار کر لی۔
2009ء – جیمز کیمرون کی فلم اواتار نے ہالی وڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔
2014ء – سوات پاکستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو نوبل امن انعام دیا گیا۔
11 دسمبر
واقعات
630ء – محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے 10،000 افراد کی پرامن پیشرفت سے مکہ فتح کیا۔
861ء – عباسی خلیفہ المتوکل علی اللہ کو ترکی محافظ نے قتل کر دیا، جس کے بعد المنتصر باللہ تخت پر بیٹھا۔ جس سے "سامرا میں انتشار” شروع ہوا۔
969ء – قیصر بازنطینی روم Nikephoros II Phokas کو اس کی بیوی نے قتل کردیا تھیو فینو اور اس کے عاشق، بعد میں شہنشاہ John I Tzimiskes۔
1816ء – انڈیانا امریکا کی انیسویں ریاست قرار پائی۔
1917ء – پہلی جنگ عظیم: برطانوی جنرل لارڈ ایلن بی یروشلم میں داخل ہوا اور فوجی قانون لاگو کر دیا۔
1941ء – دوسری جنگ عظیم: نازی جرمنی اور اطالیہ نے ریاست ہائے متحدہ (امریکا) کے خلاف اعلان جنگ کر دیا، اس اعلان کے بعد سلطنت جاپان نے پرل ہاربر پر حملہ کر دیا۔ امریکا نے اسے اعلان جنگ قرار دیا۔
1946ء – اقوام متحدہ نے بچوں کا عالمی ہنگامی فنڈ (یونیسف) قائم کیا۔
1958ء – فرانسیسی اپر وولٹا اور فرانسیسی داهومی نے فرانسیسی جمہوریہ چہارم سے الگ ہو کر، جمہوریہ اپر وولٹا اور جمہوریہ داهومی بنے (اب بینن)، اور فرانسیسی کمیونٹی میں شامل ہوئے۔
1960ء – فرانسیسی افواج نے فرانسیسی الجزائر کے دورے پر آئے صدر فرانس چارلس ڈیگال کے خلاف مظاہرے کرنے پر عوام پر کریک ڈاؤن میں تشدد کیا۔
1964ء – چی گویرا نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نیویارک میں خطاب کیا۔
1994ء – پہلی چیچن جنگ: صدر روس بورس یلسن کے احکامات پر روسی فوجیوں نے چیچنیا پر حملہ کر دیا۔
2001ء – چین نے عالمی تجارتی ادارہ (WTO) میں شامل ہوا۔
2008ء – برنارڈ میڈاف گرفتار ہوا جس پر پونزی اسکیم میں 50 ارب ڈالر سیکیورٹیز فراڈ کا الزام ہے۔
ولادت
1803ء – ہیکٹر برلیوز، فرانسیسی کمپوزر، مدیر اور تنقید نگار (و۔ 1869)
1843ء – رابرٹ کوچ، جرمنی کا ماہر خرد حیاتیات اور معالج، نوبل انعام برائے فعلیات و طب یافتہ (و۔ 1910)
1883ء – میکس بورن، جرمنی کا ماہر طبیعیات اور ریاضی دان، نوبل انعام برائے طبیعیات یافتہ (و۔ 1970)
1911ء – نجیب محفوظ، مصری مصنف، ناٹک نگار اور اسکرین رائٹر، نوبل انعام برائے ادب یافتہ (و۔ 2006)
1918ء – الیکزینڈر سلزینسٹائن، روسی مورخ، مصنف اور ناٹک نگار، نوبل انعام برائے ادب یافتہ (و۔ 2008)
1922ء – دلیپ کمار، پاکستانی-بھارتی اداکار، ہدایت کار اور اسکرین رائٹر
1925ء – پاول گرین گارڈ، امریکی ماہر علم الاعصاب اور محقق، نوبل انعام برائے فعلیات و طب یافتہ
1931ء – ریٹا مورینو، بورتوریکو-امریکی اداکارہ، گلوکار اور رقاصہ
1935ء – پرنب مکھرجی، بھارتی صحافی اور سیاست دان، تیرہویں صدر بھارت
1940ء – ڈونا ملز، امریکی اداکارہ اور تخلیق کار
1943ء – جان کیری، امریکی لیفٹیننٹ، وکیل اور سیاست دان، 68ویں وزیر خارجہ ریاستہائے متحدہ امریکہ
1953ء – بیس آرمسٹرانگ، امریکی اداکارہ
1969ء – وشوناتھن آنند، بھارتی شطرنج کھلاڑی
وفات
861ء – المتوکل علی اللہ، عباسی خلیفہ (پ. 822)
1241ء – اوغدائی خان، منگولی حکمران (پ. 1186)
1938ء – کرسچن لؤس لانگے، ناروے کے مورخ اور مار تعلیم، نوبل امن انعام یافتہ (پ. 1869)
1978ء – ونسنٹ ڈیو وگنیوڈ، امریکی حیاتی کیمیا داں اور تعلیمی شخصیت، نوبل انعام برائے کیمیا یافتہ (پ. 1901)
2000ء – شائستہ اکرام اللہ، پاکستانی سیاستدان اور سفارت کار (پ. 1915)
12 دسمبر
واقعات
1988ء – غلام اسحق خان پاکستان کے صدر منتخب ہوئے۔
ولادت
1928ء – چنگیز اعتماتوف (کرغیزستان کے ممتاز مصنف، سفارت کار اور صحافی)
1948ء – افتخار محمد چودھری، پاکستان کے سابق چیف جسٹس
وفات
2006ء – رابرٹ بوئل، امریکی اداکار
2011ء – نور خان، پاکستان فضائیہ کے ائیر مارشل
تعطیلات و تہوار
1963ء کینیا کا یوم آزادی۔
13 دسمبر
واقعات
2001ء – بھارت کے دار الحکومت نئی دہلی میں بھارتی پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذمہ داری کا الزام بالواسطہ طور پاکستان پر لگایا گیا۔
14 دسمبر
واقعات
1948ء – مولوی تمیز الدین پاکستان کی قانون ساز اسمبلی کے صدر منتخب ہوئے۔
2003ء – صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف پر راولپنڈی میں قاتلانہ حملہ ہوا۔
ولادت
1910ء – اوپندرناتھ اشک (اردو افسانہ نگار، ناول نگار، ڈراما نویس) بمقام جالندھر، برطانوی ہندوستان
1937ء ـ جون ایلیا (پاکستان کے معروف شاعر و فلسفی) بمقام امروہہ، برطانوی ہندوستان
15 دسمبر
ولادت
1917ء ـ شان الحق حقی (اردو کے مہرِ لسانیات، شاعر، نقاد) بمقام دہلی، برطانوی ہندوستان
16 دسمبر
واقعات
1957ء -ابراہیم اسماعیل چندریگر پاکستانی وزیر اعظم اپنے عہدے سے مستعفی۔
1957ء -فیروز خان نون پاکستان کے 7ویں وزیر اعظم مقرر۔
1971ء – سقوط مشرقی پاکستان، مشرقی پاکستان مغربی پاکستان سے آزادی حاصل کر کے بنگلہ دیش بن گیا۔
2014 – پشاور اسکول حملہ ڈیڑھ سو کے قریب طلباء ہلاک،
ولادت
1917ء ـ ڈاکٹر نبی بخش بلوچ (پاکستان کے تاریخ دان، ماہرِ لسانیات، محقق، ماہرِ لوک ادب، ماہرِلطیفیات، ماہرِ تعلیم ) بمقام ضلع سانگھڑ، سندھ
1980ء – دانش کنیریا، پاکستانی کرکٹر
1981ء – عمران نذیر، پاکستانی کرکٹر
وفات
2006ء ـ شوکت صدیقی (پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ناول نگار) بمقام کراچی
17 دسمبر
واقعات
1970ء – پاکستان میں صوبائی انتخابات منعقد ہوئے۔
ولادت
1556ء ۔ عبدالرحیم خان خانان ،اردو شاعر
وفات
2002ء، محمد حمید اللہ، جیکسن ول، فلوریڈا، ریاستہائے متحدہ امریکا
2015ء کمال رضوی پاکستان کے نامور اداکار، ڈراما نگار اور نقاد
18 دسمبر
ولادت
1856 جے جے تھامسن برطانوی طبعیات دان
1928ء مرزا طاہر احمد مرزا غلام احمد قادیانی کے بیٹے
1946ء سٹیفن سپلبرگ ایک امریکی ہدایتکار اور مصنف
1951 الون اے روتھ نوبل انعام یافتہ امریکی ماہر اقتصادیات
1975ء آصف محمود پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی
1976 رونالڈو برازیلی فٹ بال کھلاڑی
1984ءمصطفی زاہد پاکستانی گلوکار
وفات
– 1973ء – علامہ رشید ترابی (نامور خطیب، شاعر و عالم دین)
19 دسمبر
واقعات
1984ء – جنرل ضیاء الحق نے پاکستان میں صدارتی ریفرنڈم کروایا جس میں پوچھا گیا تھا کہ آیا عوام ضیاء الحق کی اسلامائیزیشن کی پالیسی اور ان کی عوام کے نمائندوں تک اقتدار کی منتقلی کی جاری خواہش سے متفق ہیں۔ اس ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ضیاء الحق نے خود کو آئندہ پانچ سال کے لیے ملک کا صدر قرار دے دیا۔
20 دسمبر
واقعات
1971ء -نور الامین پاکستان کے 8 ویں وزیر اعظم کا عہدہ ختم۔
1971ء -پاکستان میں مارشل لا نافذ۔
21 دسمبر
واقعات
1847ء:عبدالقادر الجزائری نے فرانسیسی افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
22 دسمبر
ولادت
1183ء – چغتائی خان، منگول بادشاہ (وفات۔ 1242)
1666ء – گرو گوبند سنگھ، بھارتی گرو اور شاعر(وفات۔ 1708)
1765ء – جون فریڈرک پفاف، جرمنی کا ریاضی دان (وفات۔ 1825)
1856ء – فرینک بلنگز کیلوگ، امریکی وکیل اور سیاست دان، 45ویں وزیر خارجہ امریکا، نوبل امن انعام یافتہ (وفات۔ 1937)
1858ء – جیاکومو پوچینی، اطالوی کمپوزر اور ماہر تعلیم (وفات۔ 1924)
1887ء – رامانوجن، بھارتی ریاضی دان اور نظریہ ساز (وفات۔ 1920)
1903ء – ہالڈن کیفر ہارٹ لائن، امریکی ماہر فعلیات، نوبل انعام یافتہ (وفات۔ 1983)
1915ء – باربرا بیلیگسلی، امریکی اداکارہ (وفات۔ 2010)
1922ء – روتھ رومن، امریکی اداکارہ (وفات۔ 1999)
1929ء – وزیر محمد، بھارتی پاکستانی کرکٹ کھلاڑی
1955ء – تھامس سی۔ سڈہوف، جرمن نژاد امریکی حیاتی کیمیا داں اور نوبل انعام یافتہ
وفات
69ء – ویتلیوس، رومی بادشاہ (پیدائش۔ 15)
1603ء – محمد ثالث، عثمانی سلطان (پیدائش۔ 1566)
1989ء – سیموئل بکٹ، آئرش مصنف، شاعر اور ناٹک نگار، نوبل انعام یافتہ (پیدائش۔ 1906)
1995ء – جیمز میڈے، انگریز ماہر معاشیات، نوبل انعام یافتہ (پیدائش۔ 1907)
تعطیلات و تہوار
یوم ماں (انڈونیشیا)
قومی یوم ریاضی (بھارت)
یوم اساتذہ (کیوبا)
23 دسمبر
23 دسمبر عیسوی تقویم میں سال کا 358واں دن ہے (358واں لیپ کے سالوں میں)۔
ولادت
1732ء – رچرڈ آرک رائٹ، انگریز تاجر اور موجد، آبی ڈھانچا اور تکلا ایجاد کیے (وفات۔ 1792)
1805ء – جوزف سمتھ، امریکی مذہبی رہنما اور موخر روز سینٹ تحریک کا بانی (وفات۔ 1844)
1902ء – چرن سنگھ، بھارتی وکیل اور سیاست دان، پانچویں وزیر اعظم بھارت (وفات۔ 1987)
1911ء – نیل کاج جرنی، انگریز-ڈنمارکی معالج اور ماہر مناعیات، نوبل انعام یافتہ (وفات۔ 1994)
1918ء – ہیلمٹ شمٹ، جرمن سپاہی، ماہر معاشیات، اور سیاست دان، 5ویں جانسلر جرمنی (وفات۔ 2015)
1933ء – آکی ہیتو، جاپانی شہنشاہ
1950ء – رچرڈ ڈینٹ، انگریز جنرل
1962ء – سٹیفین ہیل، رومنی جرمن ماہر طبیعیات اور کیمیا دان، نوبل انعام یافتہ
وفیات
2004ء – نرسمہا راؤ، بھارتی وکیل اور سیاست دان، 9ویں وزیر اعظم بھارت (پیدائش 1921)
2013ء – میخائیل کلاشنکوف، روسی جنرل اور اے۔کے 47 کا موجد (پیدائش 1919)
2015ء – الفرڈ جی گلمین، امریکی ماہرِ دوا سازی اور حیاتی کیمیا دان، نوبل انعام یافتہ (پیدائش 1941)
تہوار و تعطیلات
یوم اطفال (جنوبی سوڈان اور سوڈان)
مسیحی خاص دن:
ابسد (اسکندریہ کی قدامت پسند قبطی مسیحیت)
بیسادہ (اسکندریہ کی قدامت پسند قبطی مسیحیت)
چرن سنگھ (اتر پردیش، بھارت)
بادشاہ کا یوم ولاتد، بادشاہ آکی ہیتو کا یوم ولادت، موجودہ شہنشاہ جاپان۔ (جاپان)
یوم فتح، مصر
24 دسمبر
24 دسمبر عیسوی تقویم میں سال کا 359واں دن ہے (359واں لیپ کے سالوں میں)۔
واقعات
1851ء – کتب خانہ کانگریس میں آگ لگی۔
1972ء – پشتون راہنما خان عبد الغفار خان کابل میں 8 سال جلاوطنی گزارنے کے بعد واپس پاکستان لوٹے۔
1999ء – انڈین ائر لائن کی کھٹمنڈو کی طرف جانے والی پرواز کو اغوا کر کے افغانستان کے شہر کابل میں اتار لیا گیا۔ 31 دسمبر 1999ء بھارتی جیل سے مولانا مسعود اظہر کی رہائی کے بعد اغوا کار جہاز اور مسافروں کو آزاد کر کے فرار ہو گئے۔
ولادت
3 قبل مسیح – گالبا، رومی بادشاہ (وفات۔ 69)
1166ء – جان شاہ انگلستان (وفات۔ 1216)
1761ء – سلیم ثالث، عثمانی سلطان (وفات۔ 1808)
1818ء – جیمز پریسکوٹ جول، انگریز طبیعیات دان اور شراب ساز (وفات۔ 1889)
1868ء – اما نوئل لاسکر، جرمنی کم شطرنج کھلاڑی، ریاضی دان اور فلسفی (وفات۔ 1941)
1892ء – روتھ چاٹرٹون، امریکی اداکارہ (وفات۔ 1961)
1901ء – الیکساندرفادیئیف (روسی مصنف)
1919ء – قتیل شفائی، پاکستانی شاعر و گیت نگار (وفات۔ 2001)
1937ء – فیلکس وینرینڈو، برازیلی فٹ بال کھلاڑی (وفات۔ 2012)
1956ء – انیل کپور بھارتی اداکار
1957ء – حامد کرزئی، افغان سیاست دان، بارہویں صدر افغانستان
وفات
1524ء – واس کو ڈے گاما، پرتگالی مہم جو سیاست دان، پرتگالی ہندوستان کے گورنر (وفات 1469)
1863ء – ولیم تھیکرے، انگریز مصنف اور شاعر (وفات 1811)
1967ء – برت باسکن، امریکی تاجر و شریک بانی باسکن روبنز (وفات 1913)
1980ء – ڈونٹز، جرمنی کا سیاست دان، صدر جرمنی (وفات 1891)
1997ء – توشیرو میفونی، چینی جاپانی اداکار و تخلیق کار (وفات 1920)
2008ء – ہیرلڈ پنٹر، انگریز ناٹک نگار، ہدایت کار، نوبل انعام یافتہ (وفات 1930)
25 دسمبر
25 دسمبر عیسوی تقویم میں سال کا 360واں دن ہے (360واں لیپ کے سالوں میں)۔
واقعات
336ء – روم میں پہلی بار عیسیٰ ابن مریم کا یوم ولادت (کرسمس) منایا گیا۔
1000ء – ہنگری کے اسٹیفن کنک نے ایک مسیحی ریاست کے طور پر مملکت مجارستان (ہنگری) کی بنیاد رکھی کئی۔
1025ء – میشکا دوم لیمبرٹ کی بطور بادشاہ پولینڈ تاجپوشی کی گئی۔
1130ء – مملکت صقلیہ کے پہلے بادشاہ کے طور پر صقلیہ کے راجر دوم کو تاج پہنایا گیا۔
1643ء – بحر ہند میں جزیرہ کرسمس کی دریافت۔
ولادت
1642ء – آئزک نیوٹن، انگریزی طبیعیات دان اور ریاضی دان، (وفات 1726ء)
1876ء _ ایڈولف اٹو رائنہولڈ ونڈاؤس، امریکی کیمیا دان، 1959ء میں نوبل انعام برائے کیمیا حاصل کیا
1876ء – محمد علی جناح، بانئ پاکستان (وفات 1948ء)
1918ء – انور سادات مصر کے صدر اور نوبل انعام یافتہ
1919ء – نوشاد، بھارتی ہدایت کار (وفات 2006ء)
1927ء – رام نارائن بھارتی سارنگی نواز ہیں۔
1924ء – اٹل بہاری واجپائی، شاعر اور سابق وزیر اعظم بھارت
1936ء – اسماعیل مرچینٹ، بھارتی ہدایت کار
1939ء – غلام احمد بلور، پاکستانی سیاست دان
1939ء – باب جیمز، امریکی کی بورڈ کھلاڑی، گیت نگار اور تخلیق کار
1949ء – میاں محمد نواز شریف، سابق وزیر اعظم پاکستان
1971ء – جسٹن ٹروڈو، کینیڈا کے سیاست دان اور موجودہ وزیر اعظم کینیڈا
1989ء – شاہ زیب حسن، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی
وفات
1853ء – کورولینکو (یوکرینی مصنف)
1926ء – شہنشاہ تایشو، جاپانی حکمران (پ۔ 1879ء)
1977ء – چارلی چیپلن، برطانوی فلمساز و اداکار پ۔ 1889ء)
1979ء – جوآن بلونڈیل، امریکی اداکار و گلوکار (پ۔ 1906ء)
1973ء – عصمت انونو، دوسرے صدر ترکی (پ۔ 1884)
1994ء – زیل سنگھ، ساتویں صدر بھارت (پ۔ 1916ء)
2006ء – جیمز براؤن، امریکی گلوکار
تعطیلات و تہوار
کرسمس بیشتر مسیحیوں کا تہوار ہے جو وہ پچیس تاریخ کو مناتے ہیں۔ مسیحی عقیدہ کے مطابق 25 دسمبر عیسیٰ علیہ السلام کی تاریخ پیدائش ہے۔ کچھ مسیحی 6 جنوری، 7 جنوری اور 18 جنوری کو بھی کرسمس مناتے ہیں۔
یوم خوش نظمی، بھارت
یوم قائد اعظم، پاکستان
26 دسمبر
26 دسمبر عیسوی تقویم میں سال کا 361(پہلا) دن ہے (361(پہلا) لیپ کے سالوں میں)۔
واقعات
1925ء – ترکی نے عیسوی تقویم اختیار کی۔
ولادت
1194ء – فریڈرک دوم، مقدس رومی شہنشاہ (و۔ 1250)
1791ء – چارلس ببیج انگریز ریاضی دان (و۔1871ء)
1872ء – نارمن انگل انگریز صحافی اور سیاست دان – نوبل انعام یافتہ (و۔1967ء)
1885ء – ڈاکٹر عبد الستار صدیقی (اردو نقاد، ماہرِ لسانیات، محقق) بمقام سندیلہ، اتر پردیش
1893ء – ماؤ زے تنگ چینی انقلابی رہنما (و۔1976ء)
1899ء – ادھم سنگھ بھارتی تحریک آزادی کا کردار (و۔1940ء)
1940ء – ایڈوارڈ سی . پرسکوٹ امریکی ماہر معیشت اور معاشیات میں نوبل انعام یافتہ
1949ء – جوز ریموس ہورٹا مشرقی تیموری سیاست دان اور نوبل انعام یافتہ
1950ء – راجہ پرویز اشرف سابق پاکستانی وزیر اعظم
وفات
1530ء – ظہیر الدین محمد بابر، منگولی بادشاہ (پیدائش۔ 1483)
1994ء – پروین شاکر اردو کی مشہور و معروف پاکستانی شاعرہ
1999ء – شنکر دیال شرما، بھارتی سیاست دان، نویں صدر بھارت (پیدائش۔ 1918)
2005ء – کیری پیکر، آسٹریلوی ناشر اور تاجر (پیدائش۔ 1937)
2006ء – جیرالڈ فورڈ، امریکی کمانڈر، وکیل اون سیاست دان، اڑتیسویں صدر ریاستہائے متحدہ امریکا (پیدائش۔ 1913)
2006ء – منیر نیازی، پاکستانی شاعر (پیدائش۔ 1928)
27 دسمبر
27 دسمبر عیسوی تقویم میں سال کا 362(دوسرا) دن ہے (362(دوسرا) لیپ کے سالوں میں)۔
واقعات
537ء – ایاصوفیہ مکمل ہوا۔
1911ء – "جن گن من”، قومی ترانہ بھارت، پہل بار انڈین نیشنل کانگریس کے کوکلتہ اجلاس میں گایا گیا۔
1945ء – بین الاقوامی مالیاتی فنڈ 29 ممالک کی طرف سے ایک معاہدے پر دستخط کے ساتھ آغاز کیا گیا۔
1979ء – سوویت اتحاد نے جمہوری جمہوریہ افغانستان پر ]حملہ کر دیا۔
2003ء – صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف پر راولپنڈی میں قاتلانہ حملہ ہوا۔
2007ء – پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو راولپنڈی میں ایک انتخابی اجتماع کے بعد فائرنگ اور خودکش بم دھماکے سے قتل کر دیا گیا۔
ولادت
1571ء – کپلر، جرمن ریاضی دان، ماہر فلکیات، اور منجم (وفات۔ 1630)
1797ء – مرزا غالب، اردو و فارسی زبان کے بھارتی شاعر (وفات۔ 1869)
1822ء – لوئی پاسچر، فرانسیسی کیمسٹ اور ماہر خرد حیاتیات (وفات۔ 1895)
1901ء – مارلین ڈائٹرچ، امریکی اداکارہ و گلو کارہ (وفات۔ 1992)
1918ء – مصلح الدین صدیقی، پاکستانی سنی عالم دین (وفات۔ 1983ء)
1919ء – چارلس سوینی، امریکی جنرل و پائلٹ (وفات۔ 2004)
1970ء – چاینا، امریکی پیشہ ور پہلوان اور اداکارہ (وفات۔ 2016)
وفیات
1936ء – محمد عاکف ارصوی، ترکی کے شاعر اور سیاست دان (پیدائش۔ 1873)
1972ء – لسٹر پیرسن، کینیڈیائی مؤرخ اور سیاستدان، چودہویں وزیر اعظم کینیڈا، نوبل انعام یافتہ (پیدائش۔ 1897)
1978ء – حواری بومدین، الجزائر کرنل اور سیاستدان، دوسرے صدر الجیریا (پیدائش۔ 1932)
2007ء – بینظیر بھٹو، پاکستانی سرمایہ دار اور سیاستدان، گیارہویں وزیر اعظم پاکستان (پیدائش۔ 1953)
28 دسمبر
28 دسمبر عیسوی تقویم میں سال کا 363(تیسرا) دن ہے (363(تیسرا) لیپ کے سالوں میں)۔
واقعات
1850ء – برما کا شہر رنگون آتشزدگی کے باعث خاکستر ہو گیا۔
1885ء – انڈین نیشنل کانگریس، ہندوستان کی پہلی سیاسی جماعت کا قیام عمل میں آیا۔
1895ء – ولہیلم رونٹیگن نے اپنی تحقیق شائع کی جس میں اس نے اشعاع کی نئی قسم ایکس شعاع کی تفصیلات پیش کیں۔
1937ء – نئے دستور کے نفاذ کے بعد آئرلینڈ جمہوریہ بنا۔
2014ء – انڈونیشیا ایئرایشیا پرواز 8501 کو بحیرۂ جاوا میں انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سورابایا سے سنگاپور جاتے ہوئے خراب موسم کے دوران میں گر کر تباہ ہو گئی تھی۔ جہاز پر 162 افراد ہلاک ہوئے۔
ولادت
1083ء – قاضی عیاض، مراکش کے ایک مشہور ادیب، مؤرخ، محدث اور مالکی فقیہ (و۔1149ء)
1856ء – ووڈرو ولسن، امریکی مورخ اور سیاست دان، 28ویں صدر امریکا، نوبل انعام یافتہ (وفات۔ 1924)
1871ء – لارڈ پیتھک لارنس، کیبنٹ مشن پلان، 1946ء اور کیبنٹ مشن پلان، 1946ء کے رکن (و۔1961ء)
1922ء – سٹین لی، امریکی ناشر اور اداکار
1932ء – دھیرو بھائی امبانی، بھارتی تاجر، Reliance Industries کے بانی (وفات۔ 2002)
1941ء – انتخاب عالم (پاکستانی کرکٹ کھلاڑی)، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی اور کوچ
1944ء – کیرے میولس، امریکی حیاتی کیمیا داں اور فیکلٹی، نوبل انعام یافتہ
1955ء – لیو شیاوبو، چینی مصنف، فیکلٹی، اور فعالیت پسند، نوبل انعام یافتہ
1969ء – لینس ٹورویلڈس، فن لینڈی-امریکی کمپیوٹر پروگرامر، لینکس کرنل تیار کیا۔
وفات
1694ء – میری دوم ملکہ انگلستان (پ۔ 1662)
1859ء – لارڈ میکالے، انگریزی مورخ اور سیاست دان، دوران جنگ نائب (پ۔ 1800)
1997ء – شیخ ایاز،مشہور سندھی شاعر
29 دسمبر
واقعات
1930 علامہ اقبال کا الہ آباد میں تاریخی خطبہ
1947 پاکستان گرلزگائیڈایسوسی ایشن کا قیام
1951 سندھ میں گورنر راج کا نفاذ
29دسمبر 1973ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے جذام کے علاج کی دریافت کے سو سال مکمل ہونے پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت 20پیسے تھی ۔ اس ڈاک ٹکٹ پر ناروے کے سائنس دان ڈاکٹر گرہارڈ ہنسن کی تصویر شائع کی گئی تھی جنہوں نے اس موذی مرض کا علاج دریافت کیا تھا ۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر مختار احمد نے ڈیزائن کیا تھا ۔
29 دسمبر 2015ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے جی پی او، مری کی تزئین نو کے موقع پردس روپے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر جی پی او، مری کی عمارت کی تصویر بنی تھیاور انگریزی میں DECEMBER 2015 MURREE GPO کے الفاظ تحریر تھے ۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن مغیز خان نے تیار کیا تھا۔
29 سے 31دسمبر 1988ء کے دوران پاکستان کے دارالحکومت اسلا م آباد میں جنوب ایشیا کے سات ممالک کے سربراہان کی کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر سارک ممالک میں شامل ممالک کے نقشے اور پرچم بنے تھے
ولادت
29 دسمبر 1976ء ۔ ثقلین مشتاق ۔پاکستان کے مشہور اسپن باؤلر
وفات
29 دسمبر 1986ء کو پاکستان کے نامور کلاسیکی موسیقار اور گلوکار استاد چھوٹے غلام علی خان ۔لاہور
30 دسمبر
واقعات
1906ء – ڈھاکہ میں آل انڈیا مسلم لیگ قائم ہوئی۔
1966ء – ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی قائم کی۔
1985ء – پاکستان سے مارشل لا اٹھا لیا گیا اور 1973ء کے آئین کو کئی ترامیم کے ساتھ بحال کر دیا گیا۔
2008ء – آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس۔ حکومت پہ بینظیر بھٹو کے قتل کا الزام۔ بلاول زرداری کا نام تبدیل کر کے بلاول بھٹو زرداری اور جماعت کے سربراہ نامزد
ولادت
1930ء – ابن حنیف، اردو کے ممتاز ادیب، ماہرِ آثار قدیمہ، محقق اور مورخ (و۔2004ء)
وفات
2006ء – صدام حسین، سابق عراقی صدر
31 دسمبر
واقعات
1600ء – برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی چارٹر ہوئی۔
1879ء – تھامس ایڈیسن نے برسرعام روشنی کے بلب کا مظاہرہ کیا۔
1904ء – پہلی بار نئے سال کا جشن نیویارک، امریکہ میں منایا گیا
1944ء – دوسری عالمی جنگ میں ہنگری نے جرمنی پر جنگ مسلط کر دی۔
1946ء – امریکی صدر ہیری ٹرومین نے باضابطہ طور پر دوسری عالمی جنگ کے اختتام کا اعلان کیا۔
ولادت
695ء – محمد بن قاسم، شامی جنرل (متوفی 715)
1491ء – جیکس کارٹیئر، فرانسیسی جہاز راں (و۔ 1557)
1738ء – چارلس کارنوالس, انگریز جرنیل اور سیاست دان، تیسرا گورنر جنرل ہند (و۔ 1805)
1830ء – اسماعیل پاشا، مصری سیاستدان (و۔ 1895)
1869ء – ہنری ماٹس، فرانسیسی مصور اور مجسمہ ساز (و۔ 1954)
1880ء – جارج مارشل، امریکی جرنیل اور سیاست دان، پچاسویں وزیر خارجہ ریاستہائے متحدہ امریکہ، نوبل امن انعام (و۔ 1959)
1925ء – شری لال شکلا، بھارتی مصنف (و۔ 2011)
1934ء – امیر محمد اکرم اعوان، ہندوستانی اسکالر، مصنف، اور شاعر
1935ء – سلمان بن عبد العزیز آل سعود، سعودی بادشاہ
1943ء – بین کنگزلی، انگریز اداکار
1953ء – جین بیڈلر، امریکی اداکارہ اور گلو کارہ
وفات
1384ء – جان وائی کلف ابتدائی مصلح اور عام انگریزی میں بائبل کا ترجمہ کرنے والا پہلا شخص (پ۔ 1331)
1997ء – بلی ڈو، امریکی اداکارہ (پ۔ 1903)
2004ء – گیرارڈ ڈیبریو، فرانسیسی ماہر اقتصادیات اور ریاضی دان، نوبل میموریل انعام برائے معاشیات (پ۔ 1921)
تعطیلات و تہوار
کرسمس کا ساتواں دن (مغربی عیسائیت)
٭٭٭
تشکر: مصنف جنہوں نے اس کی فائل فراہم کی
تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید