ہزاروں اردو کتابوں کو   یونکوڈ فارمیٹ میں جمع کرنا کوئی آسان کام نہ تھا لیکن  اردو سے محبت کرنے والے چند اشخاص نے اردو  کتب کے وسیع ترین ذخیرے کو محفوظ کرنے کا بیڑہ اٹھایا  ، رضاکار میسّر آتے گئے اور رفتہ رفتہ کچھ سالوں میں یہ علمی و ادبی ذخیرہ ایک عظیم الشان   آن لائن ریفرنس لائبریری کی شکل  میں آپ کے سامنے موجود ہے۔

مجاہد اردو جناب اعجاز عبید  صاحب   اور  اردو ویب اور دیگر فورم سے وابستہ  ان تمام رضا کاروں کی خدمات کو ہم سلام کرتے ہیں جنہوں نے ضخیم کتابوں کا ایک ایک لفظ ٹائپ کر کے  پوری دنیا میں پھیلے ہوئے محبان اردو کے لیے  علمی و ادبی کتابوں تک رسائی آسان بنا دی۔

تاریخ  میں اپنا کارنامہ رقم کرنے کے لیے ضروری  ہے کہ وسائل کے بغیر محض  یقین پیہم اور جہد مسلسل کو بروئے کار لاکر  کچھ کر دکھایا جائے بزم اردو لائبریری کی ویب سائٹ اور اینڈرائڈ ایپ اسی کی ایک مثال  ہے کہ  ایک ماہر ارضیات ( اعجاز عبید – حیدرآباد ) نے  اردو یونیکوڈ  کتابوں کی جمع و ترتیب و تدوین کا ذمہ اپنے  سر لیا  اور ایک ڈاکٹر ( سیف قاضی – منماڑ ) نے  اپنی ذاتی لگن اور محنت سے  تکنیکی ٹیم کی عدم موجودگی میں نہ صرف  ویب سائٹ تیار کی بلکہ اینڈرائڈ ایپ تیار کر کے اردو ادب کے اس سرمایہ کو آپ کے موبائل تک پہنچا دیا۔

آپ بھی  فروغ اردو کے ہمارے اس مشن میں شامل ہو سکتے ہیں  اور اس کی کئی صورتیں ہو سکتی ہیں۔

 

۱۔ بطور مصنف: اپنی کتابوں کی سافٹ کاپی (ان پیج فائل یا اردو تحریر میں متن) سے نوازیں۔

۲۔  اپنے احباب کی کتابوں کو ہمیں عطا کریں۔

۳۔ اگر آپ خود ٹائپ کر سکتے ہیں تو اردو کی کتابیں ٹائپ کر کے ہمیں بھیجیں۔ یہ فائلیں ان پیج میں ہوں یا  اردو تحریر (یونی کوڈ) میں۔

۴۔ اگر  آپ خود ٹائپ نہ کر سکیں تو ٹائپ کروا کے بھیجیں، یہ کام آپ اپنی طرف سے مفت یا اجرتاً کروائیں۔

۵۔ اگر آپ یہ بھی نہ کر سکیں تو کم از کم  ہمیں رقومات عطا کریں تا کہ ہم کتابوں کی کمپوزنگ کروا سکیں۔

۶۔ آپ یہ بھی تعاون کر سکتے ہیں کہ ہمیں مشورہ دیں کہ آپ کن کتابوں کی برقی کتابیں بنوانا چاہتے ہیں۔

رابطہ

اعجاز عبید

aijazubaid@gmail.com