FavoriteLoadingپسندیدہ کتابوں میں شامل کریں

فہرست مضامین

قرآنِ کریم

               ترجمہ: فتح محمد خاں جالندھری

حصّہ  دوم

سورۂ الانفال تا  نور

 

 

سورة الأنفَال

شروع اللہ  کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

(اے محمد! مجاہد لوگ) تم سے غنیمت  کے مال  کے بارے میں دریافت  کرتے ہیں کہ (کیا حکم ہے) کہہ دو کہ غنیمت خدا اور اس  کے رسول کا مال ہے۔   تو خدا سے ڈرو اور آپس میں صلح رکھو اور اگر ایمان رکھتے ہو تو خدا اور اس  کے رسول  کے حکم پر چلو (۱) مومن تو وہ ہیں کہ جب خدا کا ذکر کیا جاتا ہے کہ ان  کے دل ڈر جاتے ہیں اور جب انہیں اس کی آیتیں پڑھ  کر سنائی جاتی ہیں تو ان کا ایمان اور بڑھ جاتا ہے۔   اور وہ اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں (۲) (اور) وہ جو نماز پڑھتے ہیں اور جو مال ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے (نیک کاموں میں) خرچ  کرتے ہیں (۳) یہی سچے مومن ہیں اور ان  کے لیے پروردگار  کے ہاں (بڑے بڑے درجے) اور بخشش اور عزت کی روزی ہے (۴) (ان لوگوں کو اپنے گھروں سے اسی طرح نکلنا چاہیئے تھا) جس طرح تمہارے پروردگار نے تم کو تدبیر  کے ساتھ اپنے گھر سے نکالا اور (اس وقت) مومنوں ایک جماعت ناخوش تھی (۵) وہ لوگ حق بات میں اس  کے ظاہر ہوئے پیچھے تم سے جھگڑنے لگے گویا موت کی طرف دھکیلے جاتے ہیں اور اسے دیکھ رہے ہیں (۶) اور (اس وقت کو یاد  کرو) جب خدا تم سے وعدہ  کرتا تھا کہ (ابوسفیان اور ابوجہل  کے) دو گروہوں میں سے ایک گروہ تمہارا (مسخر) ہو جائے گا۔  اور تم چاہتے تھے کہ جو قافلہ بے (شان و) شوکت (یعنی بے ہتھیار ہے) وہ تمہارے ہاتھ آ جائے اور خدا چاہتا تھا کہ اپنے فرمان سے حق کو قائم رکھے اور کافروں کی جڑ کاٹ  کر (پھینک) دے (۷) تاکہ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ  کر دے۔   گو مشرک ناخوش ہی ہوں (۸) جب تم اپنے پروردگار سے فریاد  کرتے تھے تو اس نے تمہاری دعا قبول  کر لی (اور فرمایا) کہ (تسلی رکھو) ہم ہزار فرشتوں سے جو ایک دوسرے  کے پیچھے آتے جائیں گے تمہاری مد د  کریں گے (۹) اور اس مد د کو خدا نے محض بشارت بنایا تھا کہ تمہارے دل سے اطمینان حاصل  کریں۔   اور مد د تو اللہ ہی کی طرف سے ہے۔   بے شک خدا غالب حکمت والا ہے (۱۰) جب اس نے (تمہاری) تسکین  کے لیے اپنی طرف سے تمہیں نیند (کی چادر) اُڑھا دی اور تم پر آسمان سے پانی برسا دیا تاکہ تم کو اس سے (نہلا  کر) پاک  کر دے اور شیطانی نجاست کو تم سے دور  کر دے۔   اور اس لیے بھی کہ تمہارے دلوں کو مضبوط  کر دے اور اس سے تمہارے پاؤں جمائے رکھے (۱۱) جب تمہارا پروردگار فرشتوں کو ارشاد فرماتا تھا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تم مومنوں کو تسلی دو کہ ثابت قدم رہیں۔   میں ابھی ابھی کافروں  کے دلوں میں رعب و ہیبت ڈالے دیتا ہوں تو ان  کے سر مار (کر) اڑا دو اور ان کا پور پور مار (کر توڑ) دو (۱۲) یہ (سزا) اس لیے دی گئی کہ انہوں نے خدا اور اس  کے رسول کی مخالفت کی۔  اور جو شخص خدا اور اس  کے رسول کی مخالفت  کرتا ہے تو خدا بھی سخت عذاب دینے والا ہے (۱۳) یہ (مزہ تو یہاں) چکھو اور یہ (جانے رہو) کہ کافروں  کے لیے (آخرت میں) دوزخ کا عذاب (بھی تیار) ہے (۱۴) اے اہل ایمان جب میدان جنگ میں کفار سے تمہار مقابلہ ہو تو ان سے پیٹھ نہ پھیرنا (۱۵) اور جو شخص جنگ  کے روز اس صورت  کے سوا کہ لڑائی  کے لیے کنارے کنارے چلے (یعنی حکمت عملی سے دشمن کو مارے) یا اپنی فوج میں جا ملنا چاہے۔   ان سے پیٹھ پھیرے گا تو (سمجھو کہ) وہ خدا  کے غضب میں گرفتار ہو گیا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے۔   اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے (۱۶) تم لوگوں نے ان (کفار) کو قتل نہیں کیا بلکہ خدا نے انہیں قتل کیا۔  اور (اے محمدﷺ) جس وقت تم نے کنکریاں پھینکی تھیں تو وہ تم نے نہیں پھینکی تھیں بلکہ اللہ نے پھینکی تھیں۔   اس سے یہ غرض تھی کہ مومنوں کو اپنے (احسانوں) سے اچھی طرح آزما لے۔   بے شک خدا سنتا جانتا ہے (۱۷) (بات) یہ (ہے) کچھ شک نہیں کہ خدا کافروں کی تدبیر کو کمزور  کر دینے والا ہے (۱۸) (کافرو) اگر تم (محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر) فتح چاہتے ہو تو تمہارے پاس فتح آ چکی۔  (دیکھو) اگر تم (اپنے افعال سے) باز آ جاؤ تو تمہارے حق میں بہتر ہے۔   اور اگر پھر (نافرمانی)  کرو گے تو ہم بھی پھر تمہیں عذاب  کریں گے اور تمہاری جماعت خواہ کتنی ہی کثیر ہو تمہارے کچھ بھی کام نہ آئے گی۔  اور خدا تو مومنوں  کے ساتھ ہے (۱۹) اے ایمان والو! خدا اور اس  کے رسول  کے حکم پر چلو اور اس سے روگردانی نہ  کرو اور تم سنتے ہو (۲۰) اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جو کہتے ہیں کہ ہم نے حکم (خدا) سن لیا مگر (حقیقت میں) نہیں سنتے (۲۱) کچھ شک نہیں کہ خدا  کے نزدیک تمام جانداروں سے بدتر بہرے گونگے ہیں جو کچھ نہیں سمجھتے (۲۲) اور اگر خدا ان میں نیکی (کا مادہ) دیکھتا تو ان کو سننے کی توفیق بخشتا۔  اور اگر (بغیر صلاحیت ہدایت  کے) سماعت دیتا تو وہ منہ پھیر  کر بھاگ جاتے (۲۳) مومنو! خدا اور اس  کے رسول کا حکم قبول  کرو جب کہ رسول خدا تمہیں ایسے کام  کے لیے بلاتے ہیں جو تم کو زندگی (جاوداں) بخشتا ہے۔   اور جان رکھو کہ خدا آدمی اور اس  کے دل  کے درمیان حامل ہو جاتا ہے اور یہ بھی کہ تم سب اس  کے روبرو جمع کیے جاؤ گے (۲۴) اور اس فتنے سے ڈرو جو خصوصیت  کے ساتھ انہیں لوگوں پر واقع نہ ہو گا جو تم میں گنہگار ہیں۔   اور جان رکھو کہ خدا سخت عذاب دینے والا ہے (۲۵) اور اس وقت کو یاد  کرو جب تم زمین (مکہ) میں قلیل اور ضعیف سمجھے جاتے تھے اور ڈرتے رہتے تھے کہ لوگ تمہیں اُڑا (نہ) لے جائیں (یعنی بے خان وماں نہ  کر دیں) تو اس نے تم کو جگہ دی اور اپنی مد د سے تم کو تقویت بخشی اور پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں تاکہ (اس کا) شکر  کرو (۲۶) اے ایمان والو! نہ تو خدا اور رسول کی امانت میں خیانت  کرو اور نہ اپنی امانتوں میں خیانت  کرو اور تم (ان با توں کو) جانتے ہو (۲۷) اور جان رکھو کہ تمہارا مال اور اولاد بڑی آزمائش ہے اور یہ کہ خدا  کے پاس (نیکیوں کا) بڑا ثواب ہے (۲۸) مومنو! اگر تم خدا سے ڈرو گے تو وہ تمہارے لیے امر فارق پیدا  کر دے گا (یعنی تم کو ممتاز  کر دے گا) تو وہ تمہارے گناہ مٹا دے گا اور تمہیں بخش دے گا۔  اور خدا بڑا فضل والا ہے (۲۹) اور (اے محمدﷺ اس وقت کو یاد  کرو) جب کافر لوگ تمہارے بارے میں چال چل رہے تھے کہ تم کو قید  کر دیں یا جان سے مار ڈالیں یا (وطن سے) نکال دیں تو (ادھر تو) وہ چال چل رہے تھے اور (اُدھر) خدا چال چل رہا تھا۔  اور خدا سب سے بہتر چال چلنے والا ہے (۳۰) اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ  کر سنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں (یہ کلام) ہم نے سن لیا ہے اگر ہم چاہیں تو اسی طرح کا (کلام) ہم بھی کہہ دیں اور یہ ہے ہی کیا صرف اگلے لوگوں کی حکایتیں ہیں (۳۱) اور جب انہوں نے کہا کہ اے خدا اگر یہ (قرآن) تیری طرف سے برحق ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا یا کوئی اور تکلیف دینے والا عذاب بھیج (۳۲) اور خدا ایسا نہ تھا کہ جب تک تم ان میں سے تھے انہیں عذاب دیتا۔  اور ایسا نہ تھا کہ وہ بخششیں مانگیں اور انہیں عذاب دے (۳۳) اور (اب) ان  کے لیے کون سی وجہ ہے کہ وہ انہیں عذاب نہ دے جب کہ وہ مسجد محترم (میں نماز پڑھنے) سے روکتے ہیں اور وہ اس مسجد  کے متولی بھی نہیں۔   اس  کے متولی تو صرف پرہیزگار ہیں۔   لیکن ان میں اکثر نہیں جانتے (۳۴) اور ان لوگوں کی نماز خانۂ کعبہ  کے پاس سیٹیاں اور تالیاں بجانے  کے سوا کچھ نہ تھی۔  تو تم جو کفر  کرتے تھے اب اس  کے بدلے عذاب (کا مزہ) چکھو (۳۵) جو لوگ کافر ہیں اپنا مال خرچ  کرتے ہیں کہ (لوگوں کو) خدا  کے رستے سے روکیں۔   سو ابھی اور خرچ  کریں گے مگر آخر وہ (خرچ  کرنا) ان  کے لیے (موجب) افسوس ہو گا اور وہ مغلوب ہو جائیں گے۔   اور کافر لوگ دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے (۳۶) تاکہ خدا ناپاک کو پاک سے الگ  کر دے اور ناپاک کو ایک دوسرے پر رکھ  کر ایک ڈھیر بنا دے۔   پھر اس کو دوزخ میں ڈال دے۔   یہی لوگ خسارہ پانے والے ہیں (۳۷) (اے پیغمبر) کفار سے کہہ دو کہ اگر وہ اپنے افعال سے باز آ جائیں تو جو ہو چکا وہ انہیں معاف  کر دیا جائے گا۔  اور اگر پھر (وہی حرکات)  کرنے لگیں گے تو اگلے لوگوں کا (جو) طریق جاری ہو چکا ہے (وہی ان  کے حق میں برتا جائے گا) (۳۸) اور ان لوگوں سے لڑتے رہو یہاں تک کہ فتنہ (یعنی کفر کا فساد) باقی نہ رہے اور دین سب خدا ہی کا ہو جائے اور اگر باز آ جائیں تو خدا ان  کے کاموں کو دیکھ رہا ہے (۳۹) اور اگر روگردانی  کریں تو جان رکھو کہ خدا تمہارا حمایتی ہے۔   (اور) وہ خوب حمایتی اور خوب مدد گار ہے (۴۰) اور جان رکھو کہ جو چیز تم (کفار سے) لوٹ  کر لاؤ اس میں سے پانچواں حصہ خدا کا اور اس  کے رسول کا اور اہل قرابت کا اور یتیموں کا اور محتاجوں کا اور مسافروں کا ہے۔   اگر تم خدا پر اور اس (نصرت) پر ایمان رکھتے ہو جو (حق و باطل میں) فرق  کرنے  کے دن (یعنی جنگ بدر میں) جس دن دونوں فوجوں میں مڈھ بھیڑ ہو گئی۔  اپنے بندے (محمدﷺ) پر نازل فرمائی۔  اور خدا ہر چیز پر قادر ہے (۴۱) جس وقت تم (مدینے سے) قریب  کے نا کے پر تھے اور کافر بعید  کے نا کے پر اور قافلہ تم سے نیچے (اتر گیا) تھا۔  اور اگر تم (جنگ  کے لیے) آپس میں قرارداد  کر لیتے تو وقت معین (پر جمع ہونے) میں تقدیم و تاخیر ہو جاتی۔  لیکن خدا کو منظور تھا کہ جو کام ہو  کر رہنے والا تھا اسے  کر ہی ڈالے تاکہ جو مرے بصیرت پر (یعنی یقین جان  کر) مرے اور جو جیتا رہے وہ بھی بصیرت پر (یعنی حق پہچان  کر) جیتا رہے۔   اور کچھ شک نہیں کہ خدا سنتا جانتا ہے (۴۲) اس وقت خدا نے تمہیں خواب میں کافروں کو تھوڑی تعداد میں دکھایا۔  اور اگر بہت  کر  کے دکھاتا تو تم لوگ جی چھوڑ دیتے اور (جو) کام (درپیش تھا اس) میں جھگڑنے لگتے لیکن خدا نے (تمہیں اس سے) بچا لیا۔  بے شک وہ سینوں کی با توں تک سے واقف ہے (۴۳) اور اس وقت جب تم ایک دوسرے  کے مقابل ہوئے تو کافروں کو تمہاری نظروں میں تھوڑا  کر  کے دکھاتا تھا اور تم کو ان کی نگاہوں میں تھوڑا  کر  کے دکھاتا تھا تاکہ خدا کو جو کام منظور  کرنا تھا اسے  کر ڈالے۔   اور سب کاموں کا رجوع خدا کی طرف ہے (۴۴) مومنو! جب (کفار کی) کسی جماعت سے تمہارا مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو اور خدا کو بہت یاد  کرو تاکہ مراد حاصل  کرو (۴۵) اور خدا اور اس  کے رسول  کے حکم پر چلو اور آپس میں جھگڑا نہ  کرنا کہ (ایسا  کرو گے تو) تم بزدل ہو جاؤ گے اور تمہارا اقبال جاتا رہے گا اور صبر سے کام لو۔  کہ خدا صبر  کرنے والوں کا مدد گار ہے (۴۶) اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جو اِ تراتے ہوئے (یعنی حق کا مقابلہ  کرنے  کے لیے) اور لوگوں کو دکھانے  کے لیے گھروں سے نکل آئے اور لوگوں کو خدا کی راہ سے روکتے ہیں۔   اور جو اعمال یہ  کرتے ہیں خدا ان پر احاطہ کئے ہوئے ہے (۴۷) اور جب شیطانوں نے ان  کے اعمال ان کو آراستہ  کر  کے دکھائے اور کہا کہ آج  کے دن لوگوں میں کوئی تم پر غالب نہ ہو گا اور میں تمہارا رفیق ہوں (لیکن) جب دونوں فوجیں ایک دوسرے  کے مقابل صف آراء ہوئیں تو پسپا ہو  کر چل دیا اور کہنے لگا کہ مجھے تم سے کوئی واسطہ نہیں۔   میں تو ایسی چیزیں دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ سکتے۔   مجھے تو خدا سے ڈر لگتا ہے۔   اور خدا سخت عذاب  کرنے والا ہے (۴۸) اس وقت منافق اور (کافر) جن  کے دلوں میں مرض تھا کہتے تھے کہ ان لوگوں کو ان  کے دین نے مغرور  کر رکھا ہے اور جو شخص خدا پر بھروسہ رکھتا ہے تو خدا غالب حکمت والا ہے (۴۹) اور کاش تم اس وقت (کی کیفیت) دیکھو۔  جب فرشتے کافروں کی جانیں نکالتے ہیں ان  کے مونہوں اور پیٹھوں پر (کوڑے اور ہتھوڑے وغیرہ) مارتے (ہیں اور کہتے ہیں) کہ (اب) عذاب آتش (کا مزہ) چکھو (۵۰) یہ ان (اعمال) کی سزا ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہیں۔   اور یہ (جان رکھو) کہ خدا بندوں پر ظلم نہیں  کرتا (۵۱) جیسا حال فرعوینوں اور ان سے پہلے لوگوں کا (ہوا تھا ویسا ہی ان کا ہوا کہ) انہوں نے خدا کی آیتوں سے کفر کیا تو خدا نے ان  کے گنا ہوں کی سزا میں ان کو پکڑ لیا۔  بے شک خدا زبردست اور سخت عذاب دینے والا ہے (۵۲) یہ اس لیے کہ جو نعمت خدا کسی قوم کو دیا  کرتا ہے جب تک وہ خود اپنے دلوں کی حالت نہ بدل ڈالیں خدا اسے نہیں بدلا  کرتا۔  اور اس لیے کہ خدا سنتا جانتا ہے (۵۳) جیسا حال فرعونیوں اور ان سے پہلے لوگوں کا (ہوا تھا ویسا ہی ان کا ہوا) انہوں نے اپنے پروردگار کی آیتوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ان  کے گنا ہوں  کے سبب ہلاک  کر ڈالا اور فرعونیوں کو ڈبو دیا۔  اور وہ سب ظالم تھے (۵۴) جانداروں میں سب سے بدتر خدا  کے نزدیک وہ لوگ ہیں جو کافر ہیں سو وہ ایمان نہیں لاتے (۵۵) جن لوگوں سے تم نے (صلح کا) عہد کیا ہے پھر وہ ہر بار اپنے عہد کو توڑ ڈالتے ہیں اور (خدا سے) نہیں ڈرتے (۵۶) اگر تم ان کو لڑائی میں پاؤ تو انہیں ایسی سزا دو کہ جو لوگ ان  کے پس پشت ہیں وہ ان کو دیکھ  کر بھاگ جائیں عجب نہیں کہ ان کو (اس سے) عبرت ہو (۵۷) اور اگر تم کو کسی قوم سے دغا بازی کا خوف ہو تو (ان کا عہد) انہیں کی طرف پھینک دو (اور) برابر (کا جواب دو) کچھ شک نہیں کہ خدا دغا بازوں کو دوست نہیں رکھتا (۵۸) اور کافر یہ نہ خیال  کریں کہ وہ بھاگ نکلے ہیں۔   وہ (اپنی چالوں سے ہم کو) ہرگز عاجز نہیں  کر سکتے (۵۹) اور جہاں تک ہو سکے (فوج کی جمعیت  کے) زور سے اور گھوڑوں  کے تیار رکھنے سے ان  کے (مقابلے  کے) لیے مستعد رہو کہ اس سے خدا  کے دشمنوں اور تمہارے دشمنوں اور ان  کے سوا اور لوگوں پر جن کو تم نہیں جانتے اور خدا جانتا ہے ہیبت بیٹھی رہے گی۔  اور تم جو کچھ راہ خدا میں خرچ  کرو گے اس کا ثواب تم کو پورا پورا دیا جائے گا اور تمہارا ذرا نقصان نہیں کیا جائے گا (۶۰) اور اگر یہ لوگ صلح کی طرف مائل ہوں تو تم بھی اس کی طرف مائل ہو جاؤ اور خدا پر بھروسہ رکھو۔  کچھ شک نہیں کہ وہ سب کچھ سنتا (اور) جانتا ہے (۶۱) اور اگر یہ چاہیں کہ تم کو فریب دیں تو خدا تمہیں کفایت  کرے گا۔  وہی تو ہے جس نے تم کو اپنی مد د سے اور مسلمانوں (کی جمعیت) سے تقویت بخشی (۶۲) اور ان  کے دلوں میں الفت پیدا  کر دی۔  اور اگر تم دنیا بھر کی دولت خرچ  کرتے تب بھی ان  کے دلوں میں الفت نہ پیدا  کر سکتے۔   مگر خدا ہی نے ان میں الفت ڈال دی۔  بے شک وہ زبردست (اور) حکمت والا ہے (۶۳) اے نبی! خدا تم کو اور مومنوں کو جو تمہارے پیرو ہیں کافی ہے (۶۴) اے نبی! مسلمانوں کو جہاد کی ترغیب دو۔  اور اگر تم بیس آدمی ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو کافروں پر غالب رہیں گے۔   اور اگر سو (ایسے) ہوں گے تو ہزار پر غالب رہیں گے۔   اس لیے کہ کافر ایسے لوگ ہیں کہ کچھ بھی سمجھ نہیں رکھتے (۶۵) اب خدا نے تم پر سے بوجھ ہلکا  کر دیا اور معلوم  کر لیا کہ (ابھی) تم میں کسی قدر کمزوری ہے۔   پس اگر تم میں ایک سو ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب رہیں گے۔   اور اگر ایک ہزار ہوں گے تو خدا  کے حکم سے دو ہزار پر غالب رہیں گے۔   اور خدا ثابت قدم رہنے والوں کا مد د گار ہے (۶۶) پیغمبر کو شایان نہیں کہ اس  کے قبضے میں قیدی رہیں جب تک (کافروں کو قتل  کر  کے) زمین میں کثرت سے خون (نہ) بہا دے۔   تم لوگ دنیا  کے مال  کے طالب ہو۔  اور خدا آخرت (کی بھلائی) چاہتا ہے۔   اور خدا غالب حکمت والا ہے (۶۷) اگر خدا کا حکم پہلے نہ ہو چکا ہوتا تو جو (فدیہ) تم نے لیا ہے اس  کے بدلے تم پر بڑا عذاب نازل ہوتا (۶۸) تو جو مالِ  غنیمت تمہیں ملا ہے اسے کھاؤ (کہ وہ تمہارے لیے) حلال طیب رہے اور خدا سے ڈرتے رہو۔  بے شک خدا بخشنے والا مہربان ہے (۶۹) اے پیغمبر جو قیدی تمہارے ہاتھ میں (گرفتار) ہیں ان سے کہہ دو کہ اگر خدا تمہارے دلوں میں نیکی معلوم  کرے گا تو جو (مال) تم سے چھن گیا ہے اس سے بہتر تمہیں عنایت فرمائے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف  کر دے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے (۷۰) اور اگر یہ لوگ تم سے دغا  کرنا چاہیں گے تو یہ پہلے ہی خدا سے دغا  کر چکے ہیں تو اس نے ان کو (تمہارے) قبضے میں  کر دیا۔  اور خدا دانا حکمت والا ہے (۷۱) جو لوگ ایمان لائے اور وطن سے ہجرت  کر گئے اور خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے لڑے وہ اور جنہوں نے (ہجرت  کرنے والوں کو) جگہ دی اور ان کی مد د کی وہ آپس میں ایک دوسرے  کے رفیق ہیں۔   اور جو لوگ ایمان تو لے آئے لیکن ہجرت نہیں کی تو جب تک وہ ہجرت نہ  کریں تم کو ان کی رفاقت سے کچھ سروکار نہیں۔   اور اگر وہ تم سے دین (کے معاملات) میں مد د طلب  کریں تو تم کو مد د  کرنی لازم ہو گی۔  مگر ان لوگوں  کے مقابلے میں کہ تم میں اور ان میں (صلح کا) عہد ہو (مد د نہیں  کرنی چاہیئے) اور خدا تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے (۷۲) اور جو لوگ کافر ہیں (وہ بھی) ایک دوسرے  کے رفیق ہیں۔   تو (مومنو) اگر تم یہ (کام) نہ  کرو گے تو ملک میں فتنہ برپا ہو جائے گا اور بڑا فساد مچے گا (۷۳) اور جو لوگ ایمان لائے اور وطن سے ہجرت  کر گئے اور خدا کی راہ میں لڑائیاں  کرتے رہے اور جنہوں نے (ہجرت  کرنے والوں کو) جگہ دی اور ان کی مد د کی۔  یہی لوگ سچے مسلمان ہیں۔   ان  کے لیے (خدا  کے ہاں) بخشش اور عزت کی روزی ہے (۷۴) اور جو لوگ بعد میں ایمان لائے اور وطن سے ہجرت  کر گئے اور تمہارے ساتھ ہو  کر جہاد  کرتے رہے وہ بھی تم ہی میں سے ہیں۔   اور رشتہ دار خدا  کے حکم کی رو سے ایک دوسرے  کے زیادہ حقدار ہیں۔   کچھ شک نہیں کہ خدا ہر چیز سے واقف ہے (۷۵)

 

سورة التّوبَۃ

(اے اہل اسلام اب) خدا اور اس  کے رسول کی طرف سے مشرکوں سے جن سے تم نے عہد  کر رکھا تھا بیزاری (اور جنگ کی تیاری) ہے (۱) تو (مشرکو تم) زمین میں چار مہینے چل پھر لو اور جان رکھو کہ تم خدا کو عاجز نہ  کر سکو گے۔   اور یہ بھی کہ خدا کافروں کو رسوا  کرنے والا ہے (۲) اور حج اکبر  کے دن خدا اور اس  کے رسول کی طرف سے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ خدا مشرکوں سے بیزار ہے اور اس کا رسول بھی (ان سے دستبردار ہے)۔  پس اگر تم توبہ  کر لو تو تمھارے حق میں بہتر ہے۔   اور اگر نہ مانو (اور خدا سے مقابلہ  کرو) تو جان رکھو کہ تم خدا کو ہرا نہیں سکو گے اور (اے پیغمبر) کافروں کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو (۳) البتہ جن مشرکوں  کے ساتھ تم نے عہد کیا ہو اور انہوں نے تمہارا کسی طرح کا قصور نہ کیا ہو اور نہ تمہارے مقابلے میں کسی کی مد د کی ہو تو جس مدت تک ان  کے ساتھ عہد کیا ہو اسے پورا  کرو۔  (کہ) خدا پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے (۴) جب عزت  کے مہینے گزر جائیں تو مشرکوں کو جہاں پاؤ قتل  کر دو اور پکڑ لو اور گھیر لو اور ہر گھات کی جگہ ان کی تاک میں بیٹھے رہو۔  پھر اگر وہ توبہ  کر لیں اور نماز پڑھنے اور زکوٰۃ دینے لگیں تو ان کی راہ چھوڑ دو۔  بے شک خدا بخشنے والا مہربان ہے (۵) اور اگر کوئی مشرک تم سے پناہ کا خواستگار ہو تو اس کو پناہ دو یہاں تک کہ کلام خدا سننے لگے پھر اس کو امن کی جگہ واپس پہنچا دو۔  اس لیے کہ یہ بے خبر لوگ ہیں (۶) بھلا مشرکوں  کے لیے (جنہوں نے عہد توڑ ڈالا) خدا اور اس  کے رسول  کے نزدیک عہد کیوں کر (قائم) رہ سکتا ہے ہاں جن لوگوں  کے ساتھ تم نے مسجد محترم (یعنی خانہ کعبہ)  کے نزدیک عہد کیا ہے اگر وہ (اپنے عہد پر) قائم رہیں تو تم بھی اپنے قول و قرار (پر) قائم رہو۔  بے شک خدا پرہیز گاروں کو دوست رکھتا ہے (۷) (بھلا ان سے عہد) کیوں کر (پورا کیا جائے جب ان کا یہ حال ہے) کہ اگر تم پر غلبہ پا لیں تو نہ قرابت کا لحاظ  کریں نہ عہد کا۔  یہ منہ سے تو تمہیں خوش  کر دیتے ہیں لیکن ان  کے دل (ان با توں کو) قبول نہیں  کرتے۔   اور ان میں اکثر نافرمان ہیں (۸) یہ خدا کی آیتوں  کے عوض تھوڑا سا فائدہ حاصل  کرتے اور لوگوں کو خدا  کے رستے سے روکتے ہیں۔   کچھ شک نہیں کہ جو کام یہ  کرتے ہیں برے ہیں (۹) یہ لوگ کسی مومن  کے حق میں نہ تو رشتہ داری کا پاس  کرتے ہیں نہ عہد کا۔  اور یہ حد سے تجاوز  کرنے والے ہیں (۱۰) اگر یہ توبہ  کر لیں اور نماز پڑھنے اور زکوٰۃ دینے لگیں تو دین میں تمہارے بھائی ہیں۔   اور سمجھنے والے لوگوں  کے لیے ہم اپنی آیتیں کھول کھول  کر بیان  کرتے ہیں (۱۱) اور اگر عہد  کرنے  کے بعد اپنی قسموں کو توڑ ڈالیں اور تمہارے دین میں طعنے  کرنے لگیں تو ان کفر  کے پیشواؤں سے جنگ  کرو (یہ یہ بے ایمان لوگ ہیں اور) ان کی قسموں کا کچھ اعتبار نہیں ہے۔   عجب نہیں کہ (اپنی حرکات سے) باز آ جائیں (۱۲) بھلا تم ایسے لوگوں سے کیوں نہ لڑو جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ ڈالا اور پیغمبر (خدا)  کے جلا وطن  کرنے کا عزم مصمم  کر لیا اور انہوں نے تم سے (عہد شکنی کی) ابتدا کی۔  کیا تم ایسے لوگوں سے ڈرتے ہو حالانکہ ڈرنے  کے لائق خدا ہے بشرطیکہ ایمان رکھتے ہو (۱۳) ان سے (خوب) لڑو۔  خدا ان کو تمہارے ہاتھوں سے عذاب میں ڈالے گا اور رسوا  کرے گا اور تم کو ان پر غلبہ دے گا اور مومن لوگوں  کے سینوں کو شفا بخشے گا (۱۴) اور ان  کے دلوں سے غصہ دور  کرے گا اور جس پر چاہے گا رحمت  کرے گا۔  اور خدا سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے (۱۵) کیا تم لوگ یہ خیال  کرتے ہو کہ (بے آزمائش) چھوڑ دیئے جاؤ گے اور ابھی خدا نے ایسے لوگوں کو متمیز کیا ہی نہیں جنہوں نے تم میں سے جہاد کئے اور خدا اور اس  کے رسول اور مومنوں  کے سوا کسی کو دلی دوست نہیں بنایا۔  اور خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے (۱۶) مشرکوں کی زیبا نہیں کہ خدا کی مسجدوں کو آباد  کریں جب کہ وہ اپنے آپ پر کفر کی گواہی دے رہے ہیں۔   ان لوگوں  کے سب اعمال بے کار ہیں اور یہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے (۱۷) خدا کی مسجدوں کو تو وہ لوگ آباد  کرتے ہیں جو خدا پر اور روز قیامت پر ایمان لاتے ہیں اور نماز پڑھتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور خدا  کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔   یہی لوگ امید ہے کہ ہدایت یافتہ لوگوں میں (داخل) ہوں (۱۸) کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانا اور مسجد محترم یعنی (خانۂ کعبہ) کو آباد  کرنا اس شخص  کے اعمال جیسا خیال کیا ہے جو خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہے اور خدا کی راہ میں جہاد  کرتا ہے۔   یہ لوگ خدا  کے نزدیک برابر نہیں ہیں۔   اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیا  کرتا (۱۹) جو لوگ ایمان لائے اور وطن چھوڑ گئے اور خدا کی راہ میں مال اور جان سے جہاد  کرتے رہے۔   خدا  کے ہاں ان  کے درجے بہت بڑے ہیں۔   اور وہی مراد کو پہنچنے والے ہیں (۲۰) ان کا پروردگار ان کو اپنی رحمت کی اور خوشنودی کی اور بہشتوں کی خوشخبری دیتا ہے جن میں ان  کے لیے نعمت ہائے جاودانی ہے (۲۱) (اور وہ) ان میں ابد الاآباد رہیں گے۔   کچھ شک نہیں کہ خدا  کے ہاں بڑا صلہ (تیار) ہے (۲۲) اے اہل ایمان! اگر تمہارے (ماں) باپ اور (بہن) بھائی ایمان  کے مقابل کفر کو پسند  کریں تو ان سے دوستی نہ رکھو۔  اور جو ان سے دوستی رکھیں گے وہ ظالم ہیں (۲۳) کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ اور بیٹے اور بھائی اور عورتیں اور خاندان  کے آدمی اور مال جو تم کماتے ہو اور تجارت جس  کے بند ہونے سے ڈرتے ہو اور مکانات جن کو پسند  کرتے ہو خدا اور اس  کے رسول سے اور خدا کی راہ میں جہاد  کرنے سے تمہیں زیادہ عزیز ہوں تو ٹھہرے رہو یہاں تک کہ خدا اپنا حکم (یعنی عذاب) بھیجے۔   اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیا  کرتا (۲۴) خدا نے بہت سے موقعوں پر تم کو مد د دی ہے اور (جنگ) حنین  کے دن۔  جب تم کو اپنی (جماعت کی) کثرت پر غرّہ تھا تو وہ تمہارے کچھ بھی کام نہ آئی۔  اور زمین باوجود (اتنی بڑی) فراخی  کے تم پر تنگ ہو گئی پھر تم پیٹھ پھیر  کر پھر گئے (۲۵) پھر خدا نے اپنے پیغمبر پر اور مومنوں پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی (اور تمہاری مد د کو فرشتوں  کے) لشکر جو تمہیں نظر نہیں آتے تھے (آسمان سے) اُتارے اور کافروں کو عذاب دیا۔  اور کفر  کرنے والوں کی یہی سزا ہے (۲۶) پھر خدا اس  کے بعد جس پر چاہے مہربانی سے توجہ فرمائے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے (۲۷) مومنو! مشرک تو پلید ہیں تو اس برس  کے بعد وہ خانۂ کعبہ کا پاس نہ جانے پائیں اور اگر تم کو مفلسی کا خوف ہو تو خدا چاہے گا تو تم کو اپنے فضل سے غنی  کر دے گا۔  بے شک خدا سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے (۲۸) جو اہل کتاب میں سے خدا پر ایمان نہیں لاتے اور نہ روز آخرت پر (یقین رکھتے ہیں) اور نہ ان چیزوں کو حرام سمجھتے ہیں جو خدا اور اس  کے رسول نے حرام کی ہیں اور نہ دین حق کو قبول  کرتے ہیں ان سے جنگ  کرو یہاں تک کہ ذلیل ہو کر اپنے ہاتھ سے جزیہ دیں (۲۹) اور یہود کہتے ہیں کہ عُزیر خدا  کے بیٹے ہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح خدا  کے بیٹے ہیں۔   یہ ان  کے منہ کی باتیں ہیں پہلے کافر بھی اسی طرح کی باتیں کہا  کرتے تھے یہ بھی انہیں کی ریس  کرنے میں لگے ہیں۔   خدا ان کو ہلاک  کرے۔   یہ کہاں بہ کے پھرتے ہیں (۳۰) انہوں نے اپنے علماء اور مشائخ اور مسیح ابن مریم کو اللہ  کے سوا خدا بنا لیا حالانکہ اُن کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ خدائے واحد  کے سوا کسی کی عبادت نہ  کریں۔   اس  کے سوا کوئی معبود نہیں۔   اور وہ ان لوگوں  کے شریک مقرر  کرنے سے پاک ہے (۳۱) یہ چاہتے ہیں کہ خدا  کے نور کو اپنے منہ سے (پھونک مار  کر) بجھا دیں اور خدا اپنے نور کو پورا کئے بغیر رہنے کا نہیں۔   اگرچہ کافروں کو برا ہی لگے (۳۲) وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت اور دین حق دے  کر بھیجا تاکہ اس (دین) کو (دنیا  کے) تمام دینوں پر غالب  کرے۔   اگرچہ کافر ناخوش ہی ہوں (۳۳) مومنو! (اہل کتاب  کے) بہت سے عالم اور مشائخ لوگوں کا مال ناحق کھاتے اور (ان کو) راہ خدا سے روکتے ہیں۔   اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع  کرتے ہیں اور اس کو خدا  کے رستے میں خرچ نہیں  کرتے۔   ان کو اس دن عذاب الیم کی خبر سنا دو (۳۴) جس دن وہ مال دوزخ کی آگ میں (خوب) گرم کیا جائے گا۔  پھر اس سے ان (بخیلوں) کی پیشانیاں اور پہلو اور پیٹھیں داغی جائیں گی (اور کہا جائے گا) کہ یہ وہی ہے جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا سو جو تم جمع  کرتے تھے (اب) اس کا مزہ چکھو (۳۵) خدا  کے نزدیک مہینے گنتی میں (بارہ ہیں یعنی) اس روز (سے) کہ اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا۔  کتاب خدا میں (برس  کے) بارہ مہینے (لکھے ہوئے) ہیں۔   ان میں سے چار مہینے ادب  کے ہیں۔   یہی دین (کا) سیدھا راستہ ہے۔   تو ان (مہینوں) میں (قتال ناحق سے) اپنے آپ پر ظلم نہ  کرنا۔  اور تم سب  کے سب مشرکوں سے لڑو جیسے وہ سب  کے سب تم سے لڑتے ہیں۔   اور جان رکھو کہ خدا پرہیز گاروں  کے ساتھ ہے (۳۶) امن  کے کس مہینے کو ہٹا  کر آگے پیچھے  کر دینا کفر میں اضافہ  کرتا ہے اس سے کافر گمراہی میں پڑے رہتے ہیں۔   ایک سال تو اس کو حلال سمجھ لیتے ہیں اور دوسرے سال حرام۔  تاکہ ادب  کے مہینوں کو جو خدا نے مقرر کئے ہیں گنتی پوری  کر لیں۔   اور جو خدا نے منع کیا ہے اس کو جائز  کر لیں۔   ان  کے برے اعمال ان  کے بھلے دکھائی دیتے ہیں۔   اور خدا کافر لوگوں کو ہدایت نہیں دیا  کرتا (۳۷) مومنو! تمہیں کیا ہوا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ خدا کی راہ میں (جہاد  کے لیے) نکلو تو تم (کاہلی  کے سبب سے) زمین پر گرے جاتے ہو (یعنی گھروں سے نکلنا نہیں چاہتے) کیا تم آخرت (کی نعمتوں) کو چھوڑ  کر دینا کی زندگی پر خوش ہو بیٹھے ہو۔  دنیا کی زندگی  کے فائدے تو آخرت  کے مقابل بہت ہی کم ہیں (۳۸) اور اگر تم نہ نکلو گے تو خدا تم کو بڑی تکلیف کا عذاب دے گا۔  اور تمہاری جگہ اور لوگ پیدا  کر دے گا (جو خدا  کے پورے فرمانبردار ہوں گے) اور تم اس کو کچھ نقصان نہ پہنچا سکو گے اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے (۳۹) اگر تم پیغمبر کی مد د نہ  کرو گے تو خدا اُن کا مدد گار ہے (وہ وقت تم کو یاد ہو گا) جب ان کو کافروں نے گھر سے نکال دیا۔  (اس وقت) دو (ہی ایسے شخص تھے جن) میں (ایک ابوبکرؓ تھے) اور دوسرے (خود رسول اللہ) جب وہ دونوں غار (ثور) میں تھے اس وقت پیغمبر اپنے رفیق کو تسلی دیتے تھے کہ غم نہ  کرو خدا ہمارے ساتھ ہے۔   تو خدا نے ان پر تسکین نازل فرمائی اور ان کو ایسے لشکروں سے مد د دی جو تم کو نظر نہیں آتے تھے اور کافروں کی بات کو پست  کر دیا۔  اور بات تو خدا ہی کی بلند ہے۔   اور خدا زبردست (اور) حکمت والا ہے (۴۰) تم سبک بار ہو یا گراں بار (یعنی مال و اسباب تھوڑا رکھتے ہو یا بہت، گھروں سے) نکل آؤ۔  اور خدا  کے رستے میں مال اور جان سے لڑو۔  یہی تمہارے حق میں اچھا ہے بشرطیکہ سمجھو (۴۱) اگر مالِ  غنیمت سہل الحصول اور سفر بھی ہلکا سا ہوتا تو تمہارے ساتھ (شوق سے) چل دیتے۔   لیکن مسافت ان کو دور (دراز) نظر آئی (تو عذر  کریں گے)۔  اور خدا کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم طاقت رکھتے تو آپ  کے ساتھ ضرور نکل کھڑے ہوتے یہ (ایسے عذروں سے) اپنے تئیں ہلاک  کر رہے ہیں۔   اور خدا جانتا ہے کہ جھوٹے ہیں (۴۲) خدا تمہیں معاف  کرے۔   تم نے پیشتر اس  کے کہ تم پر وہ لوگ بھی ظاہر ہو جاتے ہیں جو سچے ہیں اور وہ بھی تمہیں معلوم ہو جاتے جو جھوٹے ہیں اُن کو اجازت کیوں دی (۴۳) جو لوگ خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ تو تم سے اجازت نہیں مانگتے (کہ پیچھے رہ جائیں بلکہ چاہتے ہیں کہ) اپنے مال اور جان سے جہاد  کریں۔   اور خدا ڈرنے والوں سے واقف ہے (۴۴) اجازت وہی لوگ مانگتے ہیں جو خدا پر اور پچھلے دن پر ایمان نہیں رکھتے اور ان  کے دل شک میں پڑے ہوئے ہیں۔   سو وہ اپنے شک میں ڈانواں ڈول ہو رہے ہیں (۴۵) اور اگر وہ نکلنے کا ارادہ  کرتے ہیں تو اس  کے لیے سامان تیار  کرتے لیکن خدا نے ان کا اُٹھنا (اور نکلنا) پسند نہ کیا تو ان کو ہلنے جلنے ہی نہ دیا اور (ان سے) کہہ دیا گیا کہ جہاں (معذور) بیٹھے ہیں تم بھی ان  کے ساتھ بیٹھے رہو (۴۶) اگر وہ تم میں (شامل ہو کر) نکل بھی کھڑے ہوتے تو تمہارے حق میں شرارت  کرتے اور تم میں فساد ڈلوانے کی غرض سے دوڑے دوڑے پھرتے اور تم میں ان  کے جاسوس بھی ہیں اور خدا ظالموں کو خوب جانتا ہے (۴۷) یہ پہلے بھی طالب فساد رہے ہیں اور بہت سی با توں میں تمہارے لیے الٹ پھیر  کرتے رہے ہیں۔   یہاں تک کہ حق آ پہنچا اور خدا کا حکم غالب ہوا اور وہ برا مانتے ہی رہ گئے (۴۸) اور ان میں کوئی ایسا بھی ہے جو کہتا ہے کہ مجھے تو اجازت ہی دیجئے اور آفت میں نہ ڈالئے۔   دیکھو یہ آفت میں پڑ گئے ہیں اور دوزخ سب کافروں کو گھیرے ہوئے ہے (۴۹) (اے پیغمبر) اگر تم کو آسائش حاصل ہوتی ہے تو ان کو بری لگتی ہے۔   اور کوئی مشکل پڑتی ہے تو کہتے کہ ہم نے اپنا کام پہلے ہیں (درست)  کر لیا تھا اور خوشیاں مناتے لوٹ جاتے ہیں (۵۰) کہہ دو کہ ہم کو کوئی مصیبت نہیں پہنچ سکتی بجز اس  کے جو خدا نے ہمارے لیے لکھ دی ہو وہی ہمارا کارساز ہے۔   اور مومنوں کو خدا ہی کا بھروسہ رکھنا چاہیئے (۵۱) کہہ دو کہ تم ہمارے حق میں دو بھلائیوں میں سے ایک  کے منتظر ہو اور ہم تمہارے حق میں اس بات  کے منتظر ہیں کہ خدا (یا تو) اپنے پاس سے تم پر کوئی عذاب نازل  کرے یا ہمارے ہاتھوں سے (عذاب دلوائے) تو تم بھی انتظار  کرو ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار  کرتے ہیں (۵۲) کہہ دو کہ تم (مال) خوشی سے خرچ  کرو یا ناخوشی سے تم سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا تم نافرمان لوگ ہو (۵۳) اور ان  کے خرچ (موال)  کے قبول ہونے سے کوئی چیز مانع نہیں ہوئی سوا اس  کے انہوں نے خدا سے اور اس  کے رسول سے کفر کیا اور نماز کو آتے ہیں تو سست کاہل ہو کر اور خرچ  کرتے ہیں تو نا خوشی سے (۵۴) تم ان  کے مال اور اولاد سے تعجب نہ  کرنا۔  خدا چاہتا ہے کہ ان چیزوں سے دنیا کی زندگی میں ان کو عذاب دے اور (جب) ان کی جان نکلے تو (اس وقت بھی) وہ کافر ہی ہوں (۵۵) اور خدا کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تم ہی میں سے ہیں حالانکہ ہو تم میں سے نہیں ہیں۔   اصل یہ ہے کہ یہ ڈرپوک لوگ ہیں (۵۶) اگر ان کی کوئی بچاؤ کی جگہ (جیسے قلعہ) یا غار و مغاک یا (زمین  کے اندر) گھسنے کی جگہ مل جائے تو اسی طرف رسیاں تڑاتے ہوئے بھاگ جائیں (۵۷) اور ان میں سے بعض اسے بھی ہیں کہ (تقسیم) صدقات میں تم پر طعنہ زنی  کرتے ہیں۔   اگر ان کو اس میں سے (خاطر خواہ) مل جائے تو خوش رہیں اور اگر (اس قدر) نہ ملے تو جھٹ خفا ہو جائیں (۵۸) اور اگر وہ اس پر خوش رہتے جو خدا اور اس  کے رسول نے ان کو دیا تھا۔  اور کہتے کہ ہمیں خدا کافی ہے اور خدا اپنے فضل سے اور اس  کے پیغمبر (اپنی مہربانی سے) ہمیں (پھر) دیں گے۔   اور ہمیں تو خدا ہی کی خواہش ہے (تو ان  کے حق میں بہتر ہوتا) (۵۹) صدقات (یعنی زکوٰۃ و خیرات) تو مفلسوں اور محتاجوں اور کارکنان صدقات کا حق ہے اور ان لوگوں کا جن کی تالیف قلوب منظور ہے اور غلاموں  کے آزاد  کرانے میں اور قرضداروں (کے قرض ادا  کرنے میں) اور خدا کی راہ میں اور مسافروں (کی مد د) میں (بھی یہ مال خرچ  کرنا چاہیئے یہ حقوق) خدا کی طرف سے مقرر  کر دیئے گئے ہیں اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے (۶۰) اور ان میں بعض ایسے ہیں جو پیغمبر کو ایذا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص نرا کان ہے۔   (ان سے) کہہ دو کہ (وہ) کان (ہے تو) تمہاری بھلائی  کے لیے۔   وہ خدا کا اور مومنوں (کی بات) کا یقین رکھتا ہے اور جو لوگ تم میں سے ایمان لائے ہیں ان  کے لیے رحمت ہے۔   اور جو لوگ رسول خدا کو رنج پہنچاتے ہیں ان  کے لیے عذاب الیم (تیار) ہے (۶۱) مومنو! یہ لوگ تمہارے سامنے خدا کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم کو خوش  کر دیں۔   حالانکہ اگر یہ (دل سے) مومن ہوتے تو خدا اور اس  کے پیغمبر خوش  کرنے  کے زیادہ مستحق ہیں (۶۲) کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں کہ جو شخص خدا اور اس  کے رسول سے مقابلہ  کرتا ہے تو اس  کے لیے جہنم کی آگ (تیار) ہے جس میں وہ ہمیشہ (جلتا) رہے گا۔  یہ بڑی رسوائی ہے (۶۳) منافق ڈرتے رہتے ہیں کہ ان (کے پیغمبر) پر کہیں کوئی ایسی سورت (نہ) اُتر آئے کہ ان  کے دل کی با توں کو ان (مسلمانوں) پر ظاہر  کر دے۔   کہہ دو کہ ہنسی کئے جاؤ۔  جس بات سے تم ڈرتے ہو خدا اس کو ضرور ظاہر  کر دے گا (۶۴) اور اگر تم ان سے (اس بارے میں) دریافت  کرو تو کہیں گے ہم تو یوں ہی بات چیت اور دل لگی  کرتے تھے۔   کہو کیا تم خدا اور اس کی آیتوں اور اس  کے رسول سے ہنسی  کرتے تھے (۶۵) بہانے مت بناؤ تم ایمان لانے  کے بعد کافر ہو چکے ہو۔  اگر ہم تم میں سے ایک جماعت کو معاف  کر دیں تو دوسری جماعت کو سزا بھی دیں گے کیونکہ وہ گناہ  کرتے رہے ہیں (۶۶) منافق مرد اور منافق عورتیں ایک دوسرے  کے ہم جنس (یعنی ایک طرح  کے) ہیں کہ برے کام  کرنے کو کہتے اور نیک کاموں سے منع  کرتے اور (خرچ  کرنے سے) ہاتھ بند کئے رہتے ہیں۔   انہوں نے خدا کو بھلا دیا تو خدا نے ان کو بھلا دیا۔  بے شک منافق نافرمان ہیں (۶۷) اللہ نے منافق مردوں اور منافق عور توں اور کافروں سے آتش جہنم کا وعدہ کیا ہے جس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے۔   وہی ان  کے لائق ہے۔   اور خدا نے ان پر لعنت  کر دی ہے۔   اور ان  کے لیے ہمیشہ کا عذاب (تیار) ہے (۶۸) (تم منافق لوگ) ان لوگوں کی طرح ہو، جو تم سے پہلے ہو چکے ہیں۔   وہ تم سے بہت زیادہ طاقتور اور مال و اولاد میں کہیں زیادہ تھے تو وہ اپنے حصے سے بہرہ یاب ہو چکے۔   سو جس طرح تم سے پہلے لوگ اپنے حصے سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔   اسی طرح تم نے اپنے حصے سے فائدہ اٹھا لیا۔  اور جس طرح وہ باطل میں ڈوبے رہے اسی طرح تم باطل میں ڈوبے رہے یہ وہ لوگ ہیں جن  کے اعمال دنیا اور آخرت میں ضائع ہو گئے۔   اور یہی نقصان اٹھانے والے ہیں (۶۹) کیا ان کو ان لوگوں (کے حالات) کی خبر نہیں پہنچی جو ان سے پہلے تھے (یعنی) نوح اور عاد اور ثمود کی قوم۔  اور ابراہیم کی قوم اور مدین والے اور الٹی ہوئی بستیوں والے۔   ان  کے پاس پیغمبر نشانیاں لے لے  کر آئے۔   اور خدا تو ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم  کرتا لیکن وہی اپنے آپ پر ظلم  کرتے تھے (۷۰) اور مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے  کے دوست ہیں کہ اچھے کام  کرنے کو کہتے ہیں اور بری با توں سے منع  کرتے اور نماز پڑھتے اور زکوٰۃ دیتے اور خدا اور اس  کے رسول کی اطاعت  کرتے ہیں۔   یہی لوگ ہیں جن پر خدا رحم  کرے گا۔  بے شک خدا غالب حکمت والا ہے (۷۱) خدا نے مومن مردوں اور مومن عور توں سے بہشتوں کا وعدہ کیا ہے جن  کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں (وہ) ان میں ہمیشہ رہیں گے اور بہشت ہائے جاودانی میں نفیس مکانات کا (وعدہ کیا ہے) اور خدا کی رضا مندی تو سب سے بڑھ  کر نعمت ہے یہی بڑی کامیابی ہے (۷۲) اے پیغمبر! کافروں اور منافقوں سے لڑو۔  اور ان پر سختی  کرو۔  اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بری جگہ ہے (۷۳) یہ خدا کی قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے (تو کچھ) نہیں کہا حالانکہ انہوں نے کفر کا کلمہ کہا ہے اور یہ اسلام لانے  کے بعد کافر ہو گئے ہیں اور ایسی بات کا قصد  کر چکے ہیں جس پر قدرت نہیں پاس کے۔   اور انہوں نے (مسلمانوں میں) عیب ہی کون سا دیکھا ہے سوا اس  کے کہ خدا نے اپنے فضل سے اور اس  کے پیغمبر نے (اپنی مہربانی سے) ان کو دولت مند  کر دیا ہے۔   تو اگر یہ لوگ توبہ  کر لیں تو ان  کے حق میں بہتر ہو گا۔  اور اگر منہ پھیر لیں تو ان کو دنیا اور آخرت میں دکھ دینے والا عذاب دے گا اور زمین میں ان کا کوئی دوست اور مدد گار نہ ہو گا (۷۴) اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جنہوں نے خدا سے عہد کیا تھا کہ اگر وہ ہم کو اپنی مہربانی سے (مال) عطا فرمائے گا تو ہم ضرور خیرات کیا  کریں گے اور نیک کاروں میں ہو جائیں گے (۷۵) لیکن جب خدا نے ان کو اپنے فضل سے (مال) دیا تو اس میں بخل  کرنے لگے اور (اپنے عہد سے) روگردانی  کر  کے پھر بیٹھے (۷۶) تو خدا نے اس کا انجام یہ کیا کہ اس روز تک  کے لیے جس میں وہ خدا  کے روبرو حاضر ہوں گے ان  کے دلوں میں نفاق ڈال دیا اس لیے کہ انہوں نے خدا سے جو وعدہ کیا تھا اس  کے خلاف کیا اور اس لیے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے (۷۷) کیا ان کو معلوم نہیں کہ خدا ان  کے بھیدوں اور مشوروں تک سے واقف ہے اور یہ کہ وہ غیب کی باتیں جاننے والا ہے (۷۸) جو (ذی استطاعت) مسلمان دل کھول  کر خیرات  کرتے ہیں اور جو (بے چارے غریب صرف اتنا ہی کما سکتے ہیں جتنی مزدوری  کرتے (اور تھوڑی سی کمائی میں سے خرچ بھی  کرتے) ہیں ان پر جو (منافق) طعن  کرتے ہیں اور ہنستے ہیں۔   خدا ان پر ہنستا ہے اور ان  کے لیے تکلیف دینے والا عذاب (تیار) ہے (۷۹) تم ان  کے لیے بخشش مانگو یا نہ مانگو۔  (بات ایک ہے)۔  اگر ان  کے لیے ستّر دفعہ بھی بخشش مانگو گے تو بھی خدا ان کو نہیں بخشے گا۔  یہ اس لیے کہ انہوں نے خدا اور اس  کے رسول سے کفر کیا۔  اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا (۸۰) جو لوگ (غزوۂ تبوک میں) پیچھے رہ گئے وہ پیغمبر خدا (کی مرضی)  کے خلاف بیٹھے رہنے سے خوش ہوئے اور اس بات کو ناپسند کیا کہ خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد  کریں۔   اور (اوروں سے بھی) کہنے لگے کہ گرمی میں مت نکلنا۔  (ان سے) کہہ دو کہ دوزخ کی آگ اس سے کہیں زیادہ گرم ہے۔   کاش یہ (اس بات) کو سمجھتے (۸۱) یہ (دنیا میں) تھوڑا سا ہنس لیں اور (آخرت میں) ان کو ان اعمال  کے بدلے جو  کرتے رہے ہیں بہت سا رونا ہو گا (۸۲) پھر اگر خدا تم کو ان میں سے کسی گروہ کی طرف لے جائے اور وہ تم سے نکلنے کی اجازت طلب  کریں تو کہہ دینا کہ تم میرے ساتھ ہرگز نہیں نکلو گے اور نہ میرے ساتھ (مدد گار ہو کر) دشمن سے لڑائی  کرو گے۔   تم پہلی دفعہ بیٹھ رہنے سے خوش ہوئے تو اب بھی پیچھے رہنے والوں  کے ساتھ بیٹھے رہو (۸۳) اور (اے پیغمبر) ان میں سے کوئی مر جائے تو کبھی اس (کے جنازے) پر نماز نہ پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر (جا  کر) کھڑے ہونا۔  یہ خدا اور اس  کے رسول  کے ساتھ کفر  کرتے رہے اور مرے بھی نافرمان (ہی مرے) (۸۴) ان  کے اولاد اور مال سے تعجب نہ  کرنا۔  ان چیزوں سے خدا یہ چاہتا ہے کہ ان کو دنیا میں عذاب  کرے اور (جب) ان کی جان نکلے تو (اس وقت بھی) یہ کافر ہی ہوں (۸۵) اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے کہ خدا پر ایمان لاؤ اور اس  کے رسول  کے ساتھ ہو  کر لڑائی  کرو تو جو ان میں دولت مند ہیں وہ تم سے اجازت طلب  کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں تو رہنے ہی دیجیئے کہ جو لوگ گھروں میں رہیں گے ہم بھی ان  کے ساتھ رہیں (۸۶) یہ اس بات سے خوش ہیں کہ عور توں  کے ساتھ جو پیچھے رہ جاتی ہیں۔   (گھروں میں بیٹھ) رہیں ان  کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ہے تو یہ سمجھتے ہی نہیں (۸۷) لیکن پیغمبر اور جو لوگ ان  کے ساتھ ایمان لائے سب اپنے مال اور جان سے لڑے۔   انہیں لوگوں  کے لیے بھلائیاں ہیں۔   اور یہی مراد پانے والے ہیں (۸۸) خدا نے ان  کے لیے باغات تیار  کر رکھے ہیں جن  کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ہمیشہ ان میں رہی گے۔   یہ بڑی کامیابی ہے (۸۹) اور صحرا نشینوں میں سے بھی کچھ لوگ عذر  کرتے ہوئے (تمہارے پاس) آئے کہ ان کو بھی اجازت دی جائے اور جنہوں نے خدا اور اس  کے رسول سے جھوٹ بولا وہ (گھر میں) بیٹھ رہے سو جو لوگ ان میں سے کافر ہوئے ہیں ان کو دکھ دینے والا عذاب پہنچے گا (۹۰) نہ تو ضعیفوں پر کچھ گناہ ہے اور نہ بیماروں پر نہ ان پر جن  کے پاس خرچ موجود نہیں (کہ شریک جہاد نہ ہوں یعنی) جب کہ خدا اور اس  کے رسول  کے خیراندیش (اور دل سے ان  کے ساتھ) ہوں۔   نیکو کاروں پر کسی طرح کا الزام نہیں ہے۔   اور خدا بخشنے والا مہربان ہے (۹۱) اور نہ ان (بے سر و سامان) لوگوں پر (الزام) ہے کہ تمہارے پاس آئے کہ ان کو سواری دو اور تم نے کہا کہ میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جس پر تم کو سوار  کروں تو وہ لوٹ گئے اور اس غم سے کہ ان  کے پاس خرچ موجود نہ تھا، ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے (۹۲) الزام تو ان لوگوں پر ہے۔   جو دولت مند ہیں اور (پھر) تم سے اجازت طلب  کرتے ہیں (یعنی) اس بات سے خوش ہیں کہ عور توں  کے ساتھ جو پیچھے رہ جاتی ہیں (گھروں میں بیٹھ) رہیں۔   خدا نے ان  کے دلوں پر مہر  کر دی ہے پس وہ سمجھتے ہی نہیں (۹۳) جب تم ان  کے پاس واپس جاؤ گے تو تم سے عذر  کریں گے تم کہنا کہ مت عذر  کرو ہم ہرگز تمہاری بات نہیں مانیں گے خدا نے ہم کو تمہارے سب حالات بتا دیئے ہیں۔   اور ابھی خدا اور اس کا رسول تمہارے عملوں کو (اور) دیکھیں گے پھر تم غائب و حاضر  کے جاننے والے (خدائے واحد) کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور جو عمل تم  کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا (۹۴) جب تم ان  کے پاس لوٹ  کر جاؤ گے تو تمہارے روبرو خدا کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے درگزر کرو سو اُن کی طرف التفات نہ  کرنا۔  یہ ناپاک ہیں اور جو یہ کام  کرتے رہے ہیں اس  کے بدلہ ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے (۹۵) یہ تمہارے آگے قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے خوش ہو جاؤ لیکن اگر تم اُن سے خوش ہو جاؤ گے تو خدا تو نافرمان لوگوں سے خوش نہیں ہوتا (۹۶) دیہاتی لوگ سخت کافر اور سخت منافق ہیں اور اس قابل ہیں کہ جو احکام (شریعت) خدا نے اپنے رسول پر نازل فرمائے ہیں ان سے واقف (ہی) نہ ہوں۔   اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے (۹۷) اور بعض دیہاتی ایسے ہیں کہ جو خرچ  کرتے ہیں اسے تاوان سمجھتے ہیں اور تمہارے حق میں مصیبتوں  کے منتظر ہیں۔   ان ہی پر بری مصیبت (واقع) ہو۔  اور خدا سننے والا (اور) جاننے والا ہے (۹۸) اور بعض دیہاتی ایسے ہیں کہ خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ  کرتے ہیں اس کو خدا کی قُربت اور پیغمبر کی دعاؤں کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔   دیکھو وہ بے شبہ ان  کے لیے (موجب) قربت ہے خدا ان کو عنقریب اپنی رحمت میں داخل  کرے گا۔  بے شک خدا بخشنے والا مہربان ہے (۹۹) جن لوگوں نے سبقت کی (یعنی سب سے) پہلے (ایمان لائے) مہاجرین میں سے بھی اور انصار میں سے بھی۔  اور جنہوں نے نیکو کاری  کے ساتھ ان کی پیروی کی خدا ان سے خوش ہے اور وہ خدا سے خوش ہیں اور اس نے ان  کے لیے باغات تیار کئے ہیں جن  کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اور ہمیشہ ان میں رہیں گے۔   یہ بڑی کامیابی ہے (۱۰۰) اور تمہارے گرد و نواح  کے بعض دیہاتی منافق ہیں اور بعض مدینے والے بھی نفاق پر اڑے ہوئے ہیں تم انہیں نہیں جانتے۔   ہم جانتے ہیں۔   ہم ان کو دوہرا عذاب دیں گے پھر وہ بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے (۱۰۱) اور کچھ اور لوگ ہیں کہ اپنے گنا ہوں کا (صاف) اقرار  کرتے ہیں انہوں نے اچھے برے عملوں کو ملا جلا دیا تھا۔  قریب ہے کہ خدا ان پر مہربانی سے توجہ فرمائے۔   بے شک خدا بخشنے والا مہربان ہے (۱۰۲) ان  کے مال میں سے زکوٰۃ قبول  کر لو کہ اس سے تم ان کو (ظاہر میں بھی) پاک اور (باطن میں بھی) پاکیزہ  کرتے ہو اور ان  کے حق میں دعائے خیر  کرو کہ تمہاری دعا ان  کے لیے موجب تسکین ہے اور خدا سننے والا اور جاننے والا ہے (۱۰۳) کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ خدا ہی اپنے بندوں سے توبہ قبول فرماتا ہے اور صدقات (و خیرات) لیتا ہے اور بے شک خدا ہی توبہ قبول  کرنے والا مہربان ہے (۱۰۴) اور ان سے کہہ دو کہ عمل کئے جاؤ۔  خدا اور اس کا رسول اور مومن (سب) تمہارے عملوں کو دیکھ لیں گے۔   اور تم غائب و حاضر  کے جاننے والے (خدائے واحد) کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم  کرتے رہے ہو وہ سب تم کو بتا دے گا (۱۰۵) اور کچھ اور لوگ ہیں جن کا کام خدا  کے حکم پر موقوف ہے۔   چاہے ان کو عذاب دے اور چاہے ان کو معاف  کر دے۔   اور خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے (۱۰۶) اور (ان میں سے ایسے بھی ہیں) جنہوں نے اس غرض سے مسجد بنوائی کہ ضر ر پہنچائیں اور کفر  کریں اور مومنوں میں تفرقہ ڈالیں اور جو لوگ خدا اور اس  کے رسول سے پہلے جنگ  کر چکے ہیں ان  کے لیے گھات کی جگہ بنائیں۔   اور قسمیں کھائیں گے کہ ہمارا مقصود تو صرف بھلائی تھی۔  مگر خدا گواہی دیتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں (۱۰۷) تم اس (مسجد) میں کبھی (جا  کر) کھڑے بھی نہ ہونا۔  البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس قابل ہے کہ اس میں جایا (اور نماز پڑھایا)  کرو۔  اس میں ایسے لوگ ہیں جو کہ پاک رہنے کو پسند  کرتے ہیں۔   اور خدا پاک رہنے والوں کو ہی پسند  کرتا ہے (۱۰۸) بھلا جس شخص نے اپنی عمارت کی بنیاد خدا  کے خوف اور اس کی رضامندی پر رکھی وہ اچھا ہے یا وہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد گر جانے والی کھائی  کے کنارے پر رکھی کہ وہ اس کو دوزخ کی آگ میں لے گری اور خدا ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا (۱۰۹) یہ عمارت جو انہوں نے بنائی ہے ہمیشہ ان  کے دلوں میں (موجب) خلجان رہے گی (اور ان کو متردد رکھے گی) مگر یہ کہ ان  کے دل پاش پاش ہو جائیں اور خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے (۱۱۰) خدا نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان  کے مال خرید لیے ہیں (اور اس  کے) عوض ان  کے لیے بہشت (تیار کی) ہے۔   یہ لوگ خدا کی راہ میں لڑتے ہیں تو مارتے بھی ہیں اور مارے بھی جاتے ہیں بھی ہیں۔   یہ تورات اور انجیل اور قرآن میں سچا وعدہ ہے۔   جس کا پورا  کرنا اسے ضرور ہے اور خدا سے زیادہ وعدہ پورا  کرنے والا کون ہے تو جو سودا تم نے اس سے کیا ہے اس سے خوش رہو۔  اور یہی بڑی کامیابی ہے (۱۱۱) توبہ  کرنے والے ، عبادت  کرنے والے ، حمد  کرنے والے ، روزہ رکھنے والے ، رکوع  کرنے والے ، سجدہ  کرنے والے ، نیک کاموں کا امر  کرنے والے ، بری با توں سے منع  کرنے والے ، خدا کی حدوں کی حفاظت  کرنے والے ، (یہی مومن لوگ ہیں) اور اے پیغمبر مومنوں کو (بہشت کی) خوش خبری سنا دو (۱۱۲) پیغمبر اور مسلمانوں کو شایاں نہیں کہ جب ان پر ظاہر ہو گیا کہ مشرک اہل دوزخ ہیں۔   تو ان  کے لیے بخشش مانگیں گو وہ ان  کے قرابت دار ہی ہوں (۱۱۳) اور ابراہیم کا اپنے باپ  کے لیے بخشش مانگنا تو ایک وعدے کا سبب تھا جو وہ اس سے  کر چکے تھے۔   لیکن جب ان کو معلوم ہو گیا کہ وہ خدا کا دشمن ہے تو اس سے بیزار ہو گئے۔   کچھ شک نہیں کہ ابراہیم بڑے نرم دل اور متحمل تھے (۱۱۴) اور خدا ایسا نہیں کہ کسی قوم کو ہدایت دینے  کے بعد گمراہ  کر دے جب تک کہ ان کو وہ چیز نہ بتا دے جس سے وہ پرہیز  کریں۔   بے شک خدا ہر چیز سے واقف ہے (۱۱۵) خدا ہی ہے جس  کے لیے آسمانوں اور زمینوں کی بادشاہت ہے۔   وہی زندگانی بخشتا ہے (وہی) موت دیتا ہے اور خدا  کے سوا تمہارا کوئی دوست اور مدد گار نہیں ہے (۱۱۶) بے شک خدا نے پیغمبر پر مہربانی کی اور مہاجرین اور انصار پر جو باوجود اس  کے کہ ان میں سے بعضوں  کے دل جلد پھر جانے کو تھے۔   مشکل کی گھڑی میں پیغمبر  کے ساتھ رہے۔   پھر خدا نے ان پر مہربانی فرمائی۔  بے شک وہ ان پر نہایت شفقت  کرنے والا (اور) مہربان ہے (۱۱۷) اور ان تینوں پر بھی جن کا معاملہ ملتوی کیا گیا تھا۔  یہاں تک کہ جب اُنہیں زمین باوجود فراخی  کے ان پر تنگ ہو گئی اور ان  کے جانیں بھی ان پر دوبھر ہو گئیں۔   اور انہوں نے جان لیا کہ خدا (کے ہاتھ) سے خود اس  کے سوا کوئی پناہ نہیں۔   پھر خدا نے ان پر مہربانی کی تاکہ توبہ  کریں۔   بے شک خدا توبہ قبول  کرنے والا مہربان ہے (۱۱۸) اے اہل ایمان! خدا سے ڈرتے رہو اور راست بازوں  کے ساتھ رہو (۱۱۹) اہل مدینہ کو اور جو ان  کے آس پاس دیہاتی رہتے ہیں ان کو شایاں نہ تھا کہ پیغمبر خدا سے پیچھے رہ جائیں اور نہ یہ کہ اپنی جانوں کو ان کی جان سے زیادہ عزیز رکھیں۔   یہ اس لیے کہ انہیں خدا کی راہ میں تکلیف پہنچتی ہے پیاس کی، محنت کی یا بھوک کی یا وہ ایسی جگہ چلتے ہیں کہ کافروں کو غصہ آئے یا دشمنوں سے کوئی چیز لیتے ہیں تو ہر بات پر ان  کے لیے عمل نیک لکھا جاتا ہے۔   کچھ شک نہیں کہ خدا نیکو کاروں کا اجر ضائع نہیں  کرتا (۱۲۰) اور (اسی طرح) جو وہ خرچ  کرتے ہیں تھوڑا یا بہت یا کوئی میدان طے  کرتے ہیں تو یہ سب کچھ ان  کے لیے (اعمال صالحہ) میں لکھ لیا جاتا ہے تاکہ خدا ان کو ان  کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دے (۱۲۱) اور یہ تو ہو نہیں سکتا کہ مومن سب  کے سب نکل آئیں۔   تو یوں کیوں نہ کیا کہ ہر ایک جماعت میں سے چند اشخاص نکل جاتے تاکہ دین کا (علم سیکھتے اور اس) میں سمجھ پیدا  کرتے اور جب اپنی قوم کی طرف واپس آتے تو ان کو ڈر سناتے تاکہ وہ حذر  کرتے (۱۲۲) اے اہلِ  ایمان! اپنے نزدیک  کے (رہنے والے) کافروں سے جنگ  کرو اور چاہیئے کہ وہ تم میں سختی (یعنی محنت و قوت جنگ) معلوم  کریں۔   اور جان رکھو کہ خدا پرہیز گاروں  کے ساتھ ہے (۱۲۳) اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے تو بعض منافق (استہزاء  کرتے اور) پوچھتے کہ اس سورت نے تم میں سے کس کا ایمان زیادہ کیا ہے۔   سو جو ایمان والے ہیں ان کا ایمان تو زیادہ کیا اور وہ خوش ہوتے ہیں (۱۲۴) اور جن  کے دلوں میں مرض ہے ، ان  کے حق میں خبث پر خبث زیادہ کیا اور وہ مرے بھی تو کافر  کے کافر (۱۲۵) کیا یہ دیکھتے نہیں کہ یہ ہر سال ایک یا دو بار بلا میں پھنسا دیئے جاتے ہیں پھر بھی توبہ نہیں  کرتے اور نہ نصیحت پکڑتے ہیں (۱۲۶) اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے ایک دوسرے کی جانب دیکھنے لگتے ہیں (اور پوچھتے ہیں کہ) بھلا تمہیں کوئی دیکھتا ہے پھر پھر جاتے ہیں۔   خدا نے ان  کے دلوں کو پھیر رکھا ہے کیونکہ یہ ایسے لوگ ہیں کہ سمجھ سے کام نہیں لیتے (۱۲۷) (لوگو) تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک پیغمبر آئے ہیں۔   تمہاری تکلیف ان کو گراں معلوم ہوتی ہے اور تمہاری بھلائی  کے خواہش مند ہیں اور مومنوں پر نہایت شفقت  کرنے والے (اور) مہربان ہیں (۱۲۸) پھر اگر یہ لوگ پھر جائیں (اور نہ مانیں) تو کہہ دو کہ خدا مجھے کفایت  کرتا ہے اس  کے سوا کوئی معبود نہیں اسی پر میرا بھروسہ ہے اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے (۱۲۹)

 

سورة یُونس

شروع اللہ  کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

آلرا۔   یہ بڑی دانائی کی کتاب کی آیتیں ہیں (۱) کیا لوگوں کو تعجب ہوا کہ ہم نے ان ہی میں سے ایک مرد کو حکم بھیجا کہ لوگوں کو ڈر سنا دو۔  اور ایمان لانے والوں کو خوشخبری دے دو کہ ان  کے پروردگار  کے ہاں ان کا سچا درجہ ہے۔   (ایسے شخص کی نسبت) کافر کہتے ہیں کہ یہ صریح جادوگر ہے (۲) تمہارا پروردگار تو خدا ہی ہے جس نے آسمان اور زمین چھ دن میں بنائے پھر عرش (تخت شاہی) پر قائم ہوا وہی ہر ایک کا انتظام  کرتا ہے۔   کوئی (اس  کے پاس) اس کا اذن حاصل کیے بغیر کسی کی سفارش نہیں  کر سکتا، یہی خدا تمہارا پروردگار ہے تو اسی کی عبادت  کرو۔  بھلا تم غور کیوں نہیں  کرتے (۳) اسی  کے پاس تم سب کو لوٹ  کر جانا ہے۔   خدا کا وعدہ سچا ہے۔   وہی خلقت کو پہلی بار پیدا  کرتا ہے۔   پھر وہی اس کو دوبارہ پیدا  کرے گا تاکہ ایمان والوں اور نیک کام  کرنے والوں کو انصاف  کے ساتھ بدلہ دے۔   اور جو کافر ہیں ان  کے لیے پینے کو نہایت گرم پانی اور درد دینے والا عذاب ہو گا کیوں کہ (خدا سے) انکار  کرتے تھے (۴) وہی تو ہے جس نے سورج کو روشن اور چاند کو منور بنایا اور چاند کی منزلیں مقرر کیں تاکہ تم برسوں کا شمار اور (کاموں کا) حساب معلوم  کرو۔  یہ (سب کچھ) خدا نے تدبیر سے پیدا کیا ہے۔   سمجھنے والوں  کے لیے وہ اپنی آیتیں کھول کھول  کر بیان فرماتا ہے (۵) رات اور دن  کے (ایک دوسرے  کے پیچھے) آنے جانے میں اور جو چیزیں خدا نے آسمان اور زمین میں پیدا کی ہیں (سب میں) ڈرنے والوں  کے لیے نشانیاں ہیں (۶) جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی توقع نہیں اور دنیا کی زندگی سے خوش اور اسی پر مطمئن ہو بیٹھے اور ہماری نشانیوں سے غافل ہو رہے ہیں (۷) ان کا ٹھکانہ ان (اعمال)  کے سبب جو وہ  کرتے ہیں دوزخ ہے (۸) اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام  کرتے رہے ان کو پروردگار ان  کے ایمان کی وجہ سے (ایسے محلوں کی) راہ دکھائے گا (کہ) ان  کے نیچے نعمت  کے باغوں میں نہریں بہہ رہی ہوں گی (۹) (جب وہ) ان میں (ان نعمتوں کو دیکھوں گے تو بے ساختہ) کہیں گے سبحان اللہ۔  اور آپس میں ان کی دعا سلامٌ علیکم ہو گی اور ان کا آخری قول یہ (ہو گا) کہ خدائے رب العالمین کی حمد (اور اس کا شکر) ہے (۱۰) اور اگر خدا لوگوں کی برائی میں جلدی  کرتا جس طرح وہ طلب خیر میں جلدی  کرتے ہیں۔   تو ان کی (عمر کی) میعاد پوری ہو چکی ہوتی سو جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی توقع نہیں انہیں ہم چھوڑے رکھتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں بہکتے رہیں (۱۱) اور جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو لیٹا اور بیٹھا اور کھڑا (ہر حال میں) ہمیں پکارتا ہے۔   پھر جب ہم اس تکلیف کو اس سے دور  کر دیتے ہیں تو (بے لحاظ ہو جاتا ہے اور) اس طرح گزر جاتا ہے گویا کسی تکلیف پہنچنے پر ہمیں کبھی پکارا ہی نہ تھا۔  اسی طرح حد سے نکل جانے والوں کو ان  کے اعمال آراستہ  کر  کے دکھائے گئے ہیں (۱۲) اور تم سے پہلے ہم کئی امتوں کو جب انہوں نے ظلم کا راستہ اختیار کیا ہلاک  کر چکے ہیں۔   اور ان  کے پاس پیغمبر کھلی نشانیاں لے  کر آئے مگر وہ ایسے نہ تھے کہ ایمان لاتے۔   ہم گنہگار لوگوں کو اسی طرح بدلہ دیا  کرتے ہیں (۱۳) پھر ہم نے ان  کے بعد تم لوگوں کو ملک میں خلیفہ بنایا تاکہ دیکھیں تم کیسے کام  کرتے ہو (۱۴) اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ  کر سنائی جاتی ہیں تو جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی امید نہیں وہ کہتے ہیں کہ (یا تو) اس  کے سوا کوئی اور قرآن (بنا) لاؤ یا اس کو بدل دو۔  کہہ دو کہ مجھ کو اختیار نہیں ہے کہ اسے اپنی طرف سے بدل دو۔  میں تو اسی حکم کا تابع ہوں جو میری طرف آتا ہے۔   اگر میں اپنے پروردگار کی نافرمانی  کروں تو مجھے بڑے (سخت) دن  کے عذاب سے خوف آتا ہے (۱۵) (یہ بھی) کہہ دو کہ اگر خدا چاہتا تو (نہ تو) میں ہی یہ (کتاب) تم کو پڑھ  کر سناتا اور نہ وہی تمہیں اس سے واقف  کرتا۔  میں اس سے پہلے تم میں ایک عمر رہا ہوں (اور کبھی ایک کلمہ بھی اس طرح کا نہیں کہا) بھلا تم سمجھتے نہیں (۱۶) تو اس سے بڑھ  کر ظالم کون جو خدا پر جھوٹ افترا  کرے اور اس کی آیتوں کو جھٹلائے۔   بے شک گنہگار فلاح نہیں پائیں گے (۱۷) اور یہ (لوگ) خدا  کے سوا ایسی چیزوں کی پرستش  کرتے ہیں جو نہ ان کا کچھ بگاڑ ہی سکتی ہیں اور نہ کچھ بھلا ہی  کر سکتی ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ خدا  کے پاس ہماری سفارش  کرنے والے ہیں۔   کہہ دو کہ کیا تم خدا کو ایسی چیز بتاتے ہو جس کا وجود اسے نہ آسمانوں میں معلوم ہوتا ہے اور نہ زمین میں۔   وہ پاک ہے اور (اس کی شان) ان  کے شرک  کرنے سے بہت بلند ہے (۱۸) اور (سب) لوگ (پہلے) ایک ہی اُمت (یعنی ایک ہی ملت پر) تھے۔   پھر جدا جدا ہو گئے۔   اور اگر ایک بات جو تمہارے پروردگار کی طرف سے پہلے ہو چکی ہے نہ ہوتی تو جن با توں میں وہ اختلاف  کرتے ہیں ان میں فیصلہ  کر دیا جاتا (۱۹) اور کہتے ہیں کہ اس پر اس  کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی۔  کہہ دو کہ غیب (کا علم) تو خدا کو ہے سو تم انتظار  کرو۔  میں بھی تمہارے ساتھ انتظار  کرتا ہوں (۲۰) اور جب ہم لوگوں کو تکلیف پہنچنے  کے بعد (اپنی) رحمت (سے آسائش) کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ ہماری آیتوں میں حیلے  کرنے لگتے ہیں۔   کہہ دو کہ خدا بہت جلد حیلہ  کرنے والا ہے۔   اور جو حیلے تم  کرتے ہو ہمارے فرشتے ان کو لکھتے جاتے ہیں (۲۱) وہی تو ہے جو تم کو جنگل اور دریا میں چلنے پھرنے اور سیر  کرنے کی توفیق دیتا ہے۔   یہاں تک کہ جب تم کشتیوں میں (سوار) ہوتے اور کشتیاں پاکیزہ ہوا (کے نرم نرم جھونکوں) سے سواروں کو لے  کر چلنے لگتی ہیں اور وہ ان سے خوش ہوتے ہیں تو ناگہاں زناٹے کی ہوا چل پڑتی ہے اور لہریں ہر طرف سے ان پر (جوش مارتی ہوئی) آنے لگتی ہیں اور وہ خیال  کرتے ہیں کہ (اب تو) لہروں میں گھر گئے تو اس وقت خالص خدا ہی کی عبادت  کر  کے اس سے دعا مانگنے لگتے ہیں کہ (اے خدا) اگر تو ہم کو اس سے نجات بخشے تو ہم (تیرے) بہت ہی شکر گزار ہوں (۲۲) لیکن جب وہ ان کو نجات دے دیتا ہے تو ملک میں ناحق شرارت  کرنے لگتے ہیں۔   لوگو! تمہاری شرارت کا وبال تمہاری ہی جانوں پر ہو گا تم دنیا کی زندگی  کے فائدے اُٹھا لو۔  پھر تم کو ہمارے پاس لوٹ  کر آنا ہے۔   اس وقت ہم تم کو بتائیں گے جو کچھ تم کیا  کرتے تھے (۲۳) دنیا کی زندگی کی مثال مینہ کی سی ہے کہ ہم نے اس کو آسمان سے برسایا۔  پھر اس  کے ساتھ سبزہ جسے آدمی اور جانور کھاتے ہیں مل  کر نکلا یہاں تک کہ زمین سبزے سے خوشنما اور آراستہ ہو گئی اور زمین والوں نے خیال کیا کہ وہ اس پر پوری دسترس رکھتے ہیں ناگہاں رات کو یا دن کو ہمارا حکم (عذاب) آ پہنچا تو ہم نے اس کو کاٹ (کر ایسا  کر) ڈالا کہ گویا کل وہاں کچھ تھا ہی نہیں۔   جو لوگ غور  کرنے والے ہیں۔   ان  کے لیے ہم (اپنی قدرت کی) نشانیاں اسی طرح کھول کھول  کر بیان  کرتے ہیں (۲۴) اور خدا سلامتی  کے گھر کی طرف بلاتا ہے۔   اور جس کو چاہتا ہے سیدھا راستہ دکھاتا ہے (۲۵) جن لوگوں نے نیکو کاری کی ان  کے لیے بھلائی ہے اور (مزید برآں) اور بھی اور ان  کے مونہوں پر نہ تو سیاہی چھائے گی اور نہ رسوائی۔  یہی جنتی ہیں کہ اس میں ہمیشہ رہیں گے (۲۶) اور جنہوں نے برے کام کئے تو برائی کا بدلہ ویسا ہی ہو گا۔  اور ان  کے مونہوں پر ذلت چھا جائے گی۔  اور کوئی ان کو خدا سے بچانے والا نہ ہو گا۔  ان  کے مونہوں (کی سیاہی کا یہ عالم ہو گا کہ ان) پر گویا اندھیری رات  کے ٹکڑے اُڑھا دیئے گئے ہیں۔   یہی دوزخی ہیں کہ ہمیشہ اس میں رہیں گے (۲۷) اور جس دن ہم ان سب کو جمع  کریں گے پھر مشرکوں سے کہیں گے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی اپنی جگہ ٹھہرے رہو۔  تو ہم ان میں تفرقہ ڈال دیں گے اور ان  کے شریک (ان سے) کہیں گے کہ تم ہم کو نہیں پوجا  کرتے تھے (۲۸) ہمارے اور تمہارے درمیان خدا ہی گواہ کافی ہے۔   ہم تمہاری پرستش سے بالکل بے خبر تھے (۲۹) وہاں ہر شخص (اپنے اعمال کی) جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے آزمائش  کر لے گا اور وہ اپنے سچے مالک کی طرف لوٹائے جائیں گے اور جو کچھ وہ بہتان باندھا  کرتے تھے سب ان سے جاتا رہے گا (۳۰) (ان سے) پوچھو کہ تم کو آسمان اور زمین میں رزق کون دیتا ہے یا (تمہارے) کانوں اور آنکھوں کا مالک کون ہے اور بے جان سے جاندار کون پیدا  کرتا ہے اور دنیا  کے کاموں کا انتظام کون  کرتا ہے۔   جھٹ کہہ دیں گے کہ خدا۔  تو کہو کہ پھر تم (خدا سے) ڈرتے کیوں نہیں ؟ (۳۱) یہی خدا تو تمہارا پروردگار برحق ہے۔   اور حق بات  کے ظاہر ہونے  کے بعد گمراہی  کے سوا ہے ہی کیا؟ تو تم کہاں پھرے جاتے ہو (۳۲) اسی طرح خدا کا ارشاد ان نا فرمانوں  کے حق میں ثابت ہو  کر رہا کہ یہ ایمان نہیں لائیں گے (۳۳) (ان سے) پوچھو کہ بھلا تمھارے شریکوں میں سے کوئی ایسا ہے کہ مخلوق کو ابتداً پیدا  کرے (اور) پھر اس کو دوبارہ بنائے ؟ کہہ دو کہ خدا ہی پہلی بار پیدا  کرتا ہے پھر وہی اس کو دوبارہ پیدا  کرے گا تو تم کہاں اُکسے جا رہے ہو (۳۴) پوچھو کہ بھلا تمہارے شریکوں میں کون ایسا ہے کہ حق کا رستہ دکھائے۔   کہہ دو کہ خدا ہی حق کا رستہ دکھاتا ہے۔   بھلا جو حق کا رستہ دکھائے وہ اس قابل ہے کہ اُس کی پیروی کی جائے یا وہ کہ جب تک کوئی اسے رستہ نہ بتائے رستہ نہ پائے۔   تو تم کو کیا ہوا ہے کیسا انصاف  کرتے ہو؟ (۳۵) اور ان میں سے اکثر صرف ظن کی پیروی  کرتے ہیں۔   اور کچھ شک نہیں کہ ظن حق  کے مقابلے میں کچھ بھی کارآمد نہیں ہو سکتا۔  بے شک خدا تمہارے (سب) افعال سے واقف ہے (۳۶) اور یہ قرآن ایسا نہیں کہ خدا  کے سوا کوئی اس کو اپنی طرف سے بنا لائے۔   ہاں (ہاں یہ خدا کا کلام ہے) جو (کتابیں) اس سے پہلے (کی) ہیں۔   ان کی تصدیق  کرتا ہے اور ان ہی کتابوں کی (اس میں) تفصیل ہے اس میں کچھ شک نہیں (کہ) یہ رب العالمین کی طرف سے (نازل ہوا) ہے (۳۷) کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تم بھی اس طرح کی ایک سورت بنا لاؤ اور خدا  کے سوا جن کو تم بلا سکو بلا بھی لو (۳۸) حقیقت یہ ہے کہ جس چیز  کے علم پر یہ قابو نہیں پاس کے اس کو (نادانی سے) جھٹلا دیا اور ابھی اس کی حقیقت ان پر کھلی ہی نہیں۔   اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے تکذیب کی تھی سو دیکھ لو ظالموں کا انجام کیسا ہوا (۳۹) اور ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں کہ اس پر ایمان لے آتے ہیں اور کچھ ایسے ہیں کہ ایمان نہیں لاتے۔   اور تمھارا پروردگار شریروں سے خوب واقف ہے (۴۰) اور اگر یہ تمہاری تکذیب  کریں تو کہہ دو کہ مجھ کو میرے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال (کا) تم میرے عملوں کا جواب دہ نہیں ہو اور میں تمہارے عملوں کا جوابدہ نہیں ہوں (۴۱) اور ان میں سے بعض ایسے ہیں کہ تمہاری طرف کان لگاتے ہیں تو کیا تم بہروں کو سناؤ گے اگرچہ کچھ بھی (سنتے) سمجھتے نہ ہوں (۴۲) اور بعض ایسے ہیں کہ تمھاری طرف دیکھتے ہیں۔   تو کیا تم اندھوں کو راستہ دکھاؤ گے اگرچہ کچھ بھی دیکھتے (بھالتے) نہ ہوں (۴۳) خدا تو لوگوں پر کچھ ظلم نہیں  کرتا لیکن لوگ ہی اپنے آپ پر ظلم  کرتے ہیں (۴۴) اور جس دن خدا ان کو جمع  کرے گا (تو وہ دنیا کی نسبت ایسا خیال  کریں گے کہ) گویا (وہاں) گھڑی بھر دن سے زیادہ رہے ہی نہیں تھے (اور) آپس میں ایک دوسرے کو شناخت بھی  کریں گے۔   جن لوگوں نے خدا  کے روبرو حاضر ہونے کو جھٹلایا وہ خسارے میں پڑ گئے اور راہ یاب نہ ہوئے (۴۵) اور اگر ہم کوئی عذاب جس کا ان لوگوں سے وعدہ  کرتے ہیں تمہاری آنکھوں  کے سامنے (نازل)  کریں یا (اس وقت جب) تمہاری مدت حیات پوری  کر دیں تو ان کو ہمارے ہی پاس لوٹ  کر آنا ہے پھر جو کچھ یہ  کر رہے ہیں خدا اس کو دیکھ رہا ہے (۴۶) اور ہر ایک اُمت کی طرف سے پیغمبر بھیجا گیا۔  جب ان کا پیغمبر آتا ہے تو اُن میں انصاف  کے ساتھ فیصلہ  کر دیا جاتا ہے اور ان پر کچھ ظلم نہیں کیا جاتا (۴۷) اور یہ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو (جس عذاب کا) یہ وعدہ (ہے وہ آئے گا) کب؟ (۴۸) کہہ دو کہ میں اپنے نقصان اور فائدے کا بھی کچھ اختیار نہیں رکھتا۔  مگر جو خدا چاہے۔   ہر ایک امت  کے لیے (موت کا) ایک وقت مقرر ہے۔   جب وہ وقت آ جاتا ہے تو ایک گھڑی بھی دیر نہیں  کر سکتے اور نہ جلدی  کر سکتے ہیں (۴۹) کہہ دو کہ بھلا دیکھو تو اگر اس کا عذاب تم پر (ناگہاں) آ جائے رات کو یا دن کو تو پھر گنہگار کس بات کی جلدی  کریں گے (۵۰) کیا جب وہ آ واقع ہو گا تب اس پر ایمان لاؤ گے (اس وقت کہا جائے گا کہ) اور اب (ایمان لائے ؟) اس  کے لیے تو تم جلدی مچایا  کرتے تھے (۵۱) پھر ظالم لوگوں سے کہا جائے گا کہ عذاب دائمی کا مزہ چکھو۔  (اب) تم انہیں (اعمال) کا بدلہ پاؤ گے جو (دنیا میں)  کرتے رہے (۵۲) اور تم سے دریافت  کرتے ہیں کہ آیا یہ سچ ہے۔   کہہ دو ہاں خدا کی قسم سچ ہے اور تم (بھاگ  کر خدا کو) عاجز نہیں  کر سکو گے (۵۳) اور اگر ہر ایک نافرمان شخص  کے پاس روئے زمین کی تمام چیزیں ہوں تو (عذاب سے بچنے  کے) بدلے میں (سب) دے ڈالے اور جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو (پچھتائیں گے اور) ندامت کو چھپائیں گے۔   اور ان میں انصاف  کے ساتھ فیصلہ  کر دیا جائے گا اور (کسی طرح کا) ان پر ظلم نہیں ہو گا (۵۴) سن رکھو جو کچھ آسمانوں اور زمینوں میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔   اور یہ بھی سن رکھو کہ خدا کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے (۵۵) وہی جان بخشتا اور (وہی) موت دیتا ہے اور تم لوگ اسی کی طرف لوٹ  کر جاؤ گے (۵۶) لوگو تمہارے پروردگار کی طرف سے نصیحت اور دلوں کی بیماریوں کی شفا۔  اور مومنوں  کے لیے ہدایت اور رحمت آ پہنچی ہے (۵۷) کہہ دو کہ (یہ کتاب) خدا  کے فضل اور اس کی مہربانی سے (نازل ہوئی ہے) تو چاہیئے کہ لوگ اس سے خوش ہوں۔   یہ اس سے کہیں بہتر ہے جو وہ جمع  کرتے ہیں (۵۸) کہو کہ بھلا دیکھو تو خدا نے تمھارے لئے جو رزق نازل فرمایا تو تم نے اس میں سے (بعض کو) حرام ٹھہرایا اور (بعض کو) حلال (ان سے) پوچھو کیا خدا نے تم کو اس کا حکم دیا ہے یا تم خدا پر افتراء  کرتے ہو (۵۹) اور جو لوگ خدا پر افتراء  کرتے ہیں وہ قیامت  کے دن کی نسبت کیا خیال رکھتے ہیں ؟ بے شک خدا لوگوں پر مہربان ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں  کرتے (۶۰) اور تم جس حال میں ہوتے ہو یا قرآن میں کچھ پڑھتے ہو یا تم لوگ کوئی (اور) کام  کرتے ہو جب اس میں مصروف ہوتے ہو ہم تمہارے سامنے ہوتے ہیں اور تمہارے پروردگار سے ذرہ برابر بھی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے نہ زمین میں نہ آسمان میں اور نہ کوئی چیز اس سے چھوٹی ہے یا بڑی مگر کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے (۶۱) سن رکھو کہ جو خدا  کے دوست ہیں ان کو نہ کچھ خوف ہو گا اور نہ وہ غمناک ہوں گے (۶۲) (یعنی) جو لوگ ایمان لائے اور پرہیزگار رہے (۶۳) ان  کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی بشارت ہے اور آخرت میں بھی۔  خدا کی باتیں بدلتی نہیں۔   یہی تو بڑی کامیابی ہے (۶۴) اور (اے پیغمبر) ان لوگوں کی با توں سے آزردہ نہ ہونا (کیونکہ) عزت سب خدا ہی کی ہے وہ (سب کچھ) سنتا (اور) جانتا ہے (۶۵) سن رکھو کہ جو مخلوق آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے سب خدا  کے (بندے اور اس  کے مملوک) ہیں۔   اور یہ جو خدا  کے سوا (اپنے بنائے ہوئے) شریکوں کو پکارتے ہیں۔   وہ (کسی اور چیز  کے) پیچھے نہیں چلتے۔   صرف ظن  کے پیچھے چلتے ہیں اور محض اٹکلیں دوڑا رہے ہیں (۶۶) وہی تو ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ اس میں آرام  کرو اور روز روشن بنایا (تاکہ اس میں کام  کرو) جو لوگ (مادۂ) سماعت رکھتے ہیں ان  کے لیے ان میں نشانیاں ہیں (۶۷) (بعض لوگ) کہتے ہیں کہ خدا نے بیٹا بنا لیا ہے۔   اس کی ذات (اولاد سے) پاک ہے (اور) وہ بے نیاز ہے۔   جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ سب اسی کا ہے (اے افتراء پردازو) تمہارے پاس اس (قول باطل) کی کوئی دلیل نہیں ہے۔   تم خدا کی نسبت ایسی بات کیوں کہتے ہو جو جانتے نہیں (۶۸) کہہ دو جو لوگ خدا پر جھوٹ بہتان باندھتے ہیں فلاح نہیں پائیں گے (۶۹) (ان  کے لیے جو) فائدے ہیں دنیا میں (ہیں) پھر ان کو ہماری ہی طرف لوٹ  کر آنا ہے۔   اس وقت ہم ان کو شدید عذاب (کے مزے) چکھائیں گے کیونکہ کفر (کی باتیں) کیا  کرتے تھے (۷۰) اور ان کو نوح کا قصہ پڑھ  کر سنا دو۔  جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ اے قوم! اگر تم کو میرا تم میں رہنا اور خدا کی آیتوں سے نصیحت  کرنا ناگوار ہو تو میں خدا پر بھروسہ رکھتا ہوں۔   تم اپنے شریکوں  کے ساتھ مل  کر ایک کام (جو میرے بارے میں  کرنا چا ہو) مقرر  کر لو اور وہ تمہاری تمام جماعت (کو معلوم ہو جائے اور کسی) سے پوشیدہ نہ رہے اور پھر وہ کام میرے حق میں  کر گزرو اور مجھے مہلت نہ دو (۷۱) اور اگر تم نے منہ پھیر لیا تو (تم جانتے ہو کہ) میں نے تم سے کچھ معاوضہ نہیں مانگا۔  میرا معاوضہ تو خدا  کے ذمے ہے۔   اور مجھے حکم ہوا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں رہوں (۷۲) لیکن ان لوگوں نے ان کی تکذیب کی تو ہم نے ان کو اور جو لوگ ان  کے ساتھ کشتی میں سوار تھے سب کو (طوفان سے) بچا لیا اور انہیں (زمین میں) خلیفہ بنا دیا اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کو غرق  کر دیا تو دیکھ لو کہ جو لوگ ڈرائے گئے تھے ان کا کیا انجام ہوا (۷۳) پھر نوح  کے بعد ہم نے اور پیغمبر اپنی اپنی قوم کی طرف بھیجے۔   تو وہ ان  کے پاس کھلی نشانیاں لے  کر آئے۔   مگر وہ لوگ ایسے نہ تھے کہ جس چیز کی پہلے تکذیب  کر چکے تھے اس پر ایمان لے آتے۔   اسی طرح ہم زیادتی  کرنے والوں  کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں (۷۴) پھر ان  کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو اپنی نشانیاں دے  کر فرعون اور اس  کے سرداروں  کے پاس بھیجا تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ گنہگار لوگ تھے (۷۵) تو جب ان  کے پاس ہمارے ہاں سے حق آیا تو کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے (۷۶) موسیٰ نے کہا کیا تم حق  کے بارے میں جب وہ تمہارے پاس آیا یہ کہتے ہو کہ یہ جادو ہے۔   حالانکہ جادوگر فلاح نہیں پانے  کے (۷۷) وہ بولے کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ جس (راہ) پر ہم اپنے باپ دادا کو پاتے رہے ہیں اس سے ہم کو پھیر دو۔  اور (اس) ملک میں تم دونوں کی ہی سرداری ہو جائے اور ہم تم پر ایمان لانے والے نہیں ہیں (۷۸) اور فرعون نے حکم دیا کہ سب کامل فن جادوگروں کو ہمارے پاس لے آؤ (۷۹) جب جادوگر آئے تو موسیٰ نے ان سے کہا تم کو جو ڈالنا ہے ڈالو (۸۰) جب انہوں نے (اپنی رسیوں اور لاٹھیوں کو) ڈالا تو موسیٰ نے کہا کہ جو چیزیں تم (بنا  کر) لائے ہو جادو ہے خدا اس کو بھی نیست و نابود  کر دے گا۔  خدا شریروں  کے کام سنوارا نہیں  کرتا (۸۱) اور خدا اپنے حکم سے سچ کو سچ ہی  کر دے گا اگرچہ گنہگار برا ہی مانیں (۸۲) تو موسیٰ پر کوئی ایمان نہ لایا۔  مگر اس کی قوم میں سے چند لڑ کے (اور وہ بھی) فرعون اور اس  کے اہل دربار سے ڈرتے ڈرتے کہ کہیں وہ ان کو آفت میں نہ پھنسا دے۔   اور فرعون ملک میں متکبر و متغلب اور (کبر و کفر) میں حد سے بڑھا ہوا تھا (۸۳) اور موسیٰ نے کہا کہ بھائیو! اگر تم خدا پر ایمان لائے ہو تو اگر (دل سے) فرمانبردار ہو تو اسی پر بھروسہ رکھو (۸۴) تو وہ بولے کہ ہم خدا ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں۔   اے ہمارے پروردگار ہم کو ظالم لوگوں  کے ہاتھ سے آزمائش میں نہ ڈال (۸۵) اور اپنی رحمت سے قوم کفار سے نجات بخش (۸۶) اور ہم نے موسیٰ اور اس  کے بھائی کی طرف وحی بھیجی کہ اپنے لوگوں  کے لیے مصر میں گھر بناؤ اور اپنے گھروں کو قبلہ (یعنی مسجدیں) ٹھہراؤ اور نماز پڑھو۔  اور مومنوں کو خوشخبری سنا دو (۸۷) اور موسیٰ نے کہا اے ہمارے پروردگار تو نے فرعون اور اس  کے سرداروں کو دنیا کی زندگی میں (بہت سا) سازو برگ اور مال و ز ر دے رکھا ہے۔   اے پروردگار ان کا مال یہ ہے کہ تیرے رستے سے گمراہ  کر دیں۔   اے پروردگار ان  کے مال کو برباد  کر دے اور ان  کے دلوں کو سخت  کر دے کہ ایمان نہ لائیں جب تک عذاب الیم نہ دیکھ لیں (۸۸) خدا نے فرمایا کہ تمہاری دعا قبول  کر لی گئی تو تم ثابت قدم رہنا اور بے عقلوں  کے رستے نہ چلنا (۸۹) اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار  کر دیا تو فرعون اور اس  کے لشکر نے سرکشی اور تعدی سے ان کا تعاقب کیا۔  یہاں تک کہ جب اس کو غرق (کے عذاب) نے آ پکڑا تو کہنے لگا کہ میں ایمان لایا کہ جس (خدا) پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اس  کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں فرمانبرداروں میں ہوں (۹۰) (جواب ملا کہ) اب (ایمان لاتا ہے) حالانکہ تو پہلے نافرمانی  کرتا رہا اور مفسد بنا رہا (۹۱) تو آج ہم تیرے بدن کو (دریا سے) نکال لیں گے تاکہ تو پچھلوں  کے لئے عبرت ہو۔  اور بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے بے خبر ہیں (۹۲) اور ہم نے بنی اسرائیل کو رہنے کو عمدہ جگہ دی اور کھانے کو پاکیزہ چیزیں عطا کیں لیکن وہ باوجود علم ہونے  کے اختلاف  کرتے رہے۔   بے شک جن با توں میں وہ اختلاف  کرتے رہے ہیں تمہارا پروردگار قیامت  کے دن ان میں ان با توں کا فیصلہ  کر دے گا (۹۳) اگر تم کو اس (کتاب  کے) بارے میں جو ہم نے تم پر نازل کی ہے کچھ شک ہو تو جو لوگ تم سے پہلے کی (اُتری ہوئی) کتابیں پڑھتے ہیں ان سے پوچھ لو۔  تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس حق آ چکا ہے تو تم ہرگز شک  کرنے والوں میں نہ ہونا (۹۴) اور نہ ان لوگوں میں ہونا جو خدا کی آیتوں کی تکذیب  کرتے ہیں نہیں تو نقصان اٹھاؤ گے (۹۵) جن لوگوں  کے بارے میں خدا کا حکم (عذاب) قرار پاچکا ہے وہ ایمان نہیں لانے  کے (۹۶) جب تک کہ عذاب الیم نہ دیکھ لیں خواہ ان  کے پاس ہر (طرح کی) نشانی آ جائے (۹۷) تو کوئی بستی ایسی کیوں نہ ہوئی کہ ایمان لاتی تو اس کا ایمان اسے نفع دیتا ہاں یونس کی قوم۔  جب ایمان لائی تو ہم نے دنیا کی زندگی میں ان سے ذلت کا عذاب دور  کر دیا اور ایک مدت تک (فوائد دنیاوی سے) ان کو بہرہ مند رکھا (۹۸) اور اگر تمہارا پروردگار چاہتا تو جتنے لوگ زمین پر ہیں سب  کے سب ایمان لے آتے۔   تو کیا تم لوگوں پر زبردستی  کرنا چاہتے ہو کہ وہ مومن ہو جائیں (۹۹) حالانکہ کسی شخص کو قدرت نہیں ہے کہ خدا  کے حکم  کے بغیر ایمان لائے۔   اور جو لوگ بے عقل ہیں ان پر وہ (کفر و ذلت کی) نجاست ڈالتا ہے (۱۰۰) (ان کفار سے) کہو دیکھو تو زمین اور آسمانوں میں کیا کچھ ہے۔   مگر جو لوگ ایمان نہیں رکھتے ان کی نشانیاں اور ڈراوے کچھ کام نہیں آتے (۱۰۱) سو جیسے (برے) دن ان سے پہلے لوگوں پر گزر چکے ہیں اسی طرح  کے (دنوں  کے) یہ منتظر ہیں۔   کہہ دو کہ تم بھی انتظار  کرو۔  میں بھی تمہارے ساتھ انتظار  کرتا ہوں (۱۰۲) اور ہم اپنے پیغمبروں کو اور مومنوں کو نجات دیتے رہے ہیں۔   اسی طرح ہمارا ذمہ ہے کہ مسلمانوں کو نجات دیں (۱۰۳) (اے پیغمبر) کہہ دو کہ لوگو اگر تم کو میرے دین میں کسی طرح کا شک ہو تو (سن رکھو کہ) جن لوگوں کی تم خدا  کے سوا عبادت  کرتے ہو میں ان کی عبادت نہیں  کرتا۔  بلکہ میں خدا کی عبادت  کرتا ہوں جو تمھاری روحیں قبض  کر لیتا ہے اور مجھ کو یہی حکم ہوا ہے کہ ایمان لانے والوں میں ہوں (۱۰۴) اور یہ کہ (اے محمد سب سے) یکسو ہو  کر دین (اسلام) کی پیروی کئے جاؤ۔  اور مشرکوں میں ہرگز نہ ہونا (۱۰۵) اور خدا کو چھوڑ  کر ایسی چیز کو نہ پکارنا جو نہ تمہارا کچھ بھلا  کرس کے اور نہ کچھ بگاڑ سکے۔   اگر ایسا  کرو گے تو ظالموں میں ہو جاؤ گے (۱۰۶) اور اگر خدا تم کو کوئی تکلیف پہنچائے تو اس  کے سوا اس کا کوئی دور  کرنے والا نہیں اور اگر تم سے بھلائی  کرنی چاہے تو اس  کے فضل کو کوئی روکنے والا نہیں۔   وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے فائدہ پہنچاتا ہے اور وہ بخشنے والا مہربان ہے (۱۰۷) کہہ دو کہ لوگو تمہارے پروردگار  کے ہاں سے تمہارے پاس حق آ چکا ہے تو جو کوئی ہدایت حاصل  کرتا ہے تو ہدایت سے اپنے ہی حق میں بھلائی  کرتا ہے۔   اور جو گمراہی اختیار  کرتا ہے تو گمراہی سے اپنا ہی نقصان  کرتا ہے۔   اور میں تمہارا وکیل نہیں ہوں (۱۰۸) اور (اے پیغمبر) تم کو جو حکم بھیجا جاتا ہے اس کی پیروی کئے جاؤ اور (تکلیفوں پر) صبر  کرو یہاں تک کہ خدا فیصلہ  کر دے۔   اور وہ سب سے بہتر فیصلہ  کرنے والا ہے (۱۰۹)

 

سورة ہود

شروع اللہ  کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

الٓرا۔  یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں مستحکم ہیں اور خدائے حکیم و خبیر کی طرف سے بہ تفصیل بیان  کر دی گئی ہے (۱) (وہ یہ) کہ خدا  کے سوا کسی کی عبادت نہ  کرو اور میں اس کی طرف سے تم کو ڈر سنانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں (۲) اور یہ کہ اپنے پروردگار سے بخشش مانگو اور اس  کے آگے توبہ  کرو وہ تو تم کو ایک وقت مقررہ تک متاع نیک سے بہرہ مند  کرے گا اور ہر صاحب بزرگ کو اس کی بزرگی (کی داد) دے گا۔  اور اگر روگردانی  کرو گے تو مجھے تمہارے بارے میں (قیامت  کے) بڑے دن  کے عذاب کا ڈر ہے (۳) تم (سب) کو خدا کی طرف لوٹ  کر جانا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے (۴) دیکھو یہ اپنے سینوں کو دوہرا  کرتے ہیں تاکہ خدا سے پردہ  کریں۔   سن رکھو جس وقت یہ کپڑوں میں لپٹ  کر پڑتے ہیں (تب بھی) وہ ان کی چھپی اور کھلی با توں کو جانتا ہے۔   وہ تو دلوں تک کی با توں سے آگاہ ہے (۵) اور زمین پر کوئی چلنے پھرنے والا نہیں مگر اس کا رزق خدا  کے ذمے ہے وہ جہاں رہتا ہے ، اسے بھی جانتا ہے اور جہاں سونپا جاتا ہے اسے بھی۔  یہ سب کچھ کتاب روشن میں (لکھا ہوا) ہے (۶) اور وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا اور (اس وقت) اس کا عرش پانی پر تھا۔  (تمہارے پیدا  کرنے سے) مقصود یہ ہے کہ وہ تم کو آزمائے کہ تم میں عمل  کے لحاظ سے کون بہتر ہے اور اگر تم کہو کہ تم لوگ مرنے  کے بعد (زندہ  کر  کے) اٹھائے جاؤ گے تو کافر کہہ دیں گے کہ یہ تو کھلا جادو ہے (۷) اور اگر ایک مدت معین تک ہم ان سے عذاب روک دیں تو کہیں گے کہ کون سی چیز عذاب رو کے ہوئے ہے۔   دیکھو جس روز وہ ان پر واقع ہو گا (پھر) ٹلنے کا نہیں اور جس چیز  کے ساتھ یہ استہزاء کیا  کرتے ہیں وہ ان کو گھیر لے گی (۸) اور اگر ہم انسان کو اپنے پاس سے نعمت بخشیں پھر اس سے اس کو چھین لیں تو نا امید (اور) ناشکرا (ہو جاتا) ہے (۹) اور اگر تکلیف پہنچنے  کے بعد آسائش کا مزہ چکھائیں تو (خوش ہو  کر) کہتا ہے کہ (آہا) سب سختیاں مجھ سے دور ہو گئیں۔   بے شک وہ خوشیاں منانے والا (اور) فخر  کرنے والا ہے (۱۰) ہاں جنہوں نے صبر کیا اور عمل نیک کئے۔   یہی ہیں جن  کے لیے بخشش اور اجر عظیم ہے (۱۱) شاید تم کچھ چیز وحی میں سے جو تمہارے پاس آتی ہے چھوڑ دو اور اس (خیال) سے کہ تمہارا دل تنگ ہو کہ (کافر) یہ کہنے لگیں کہ اس پر کوئی خزانہ کیوں نہ نازل ہوا یا اس  کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا۔  اے محمدﷺ! تم تو صرف نصیحت  کرنے والے ہو۔  اور خدا ہر چیز کا نگہبان ہے (۱۲) یہ کیا کہتے ہیں کہ اس نے قرآن از خود بنا لیا ہے ؟ کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تم بھی ایسی دس سورتیں بنا لاؤ اور خدا  کے سوا جس جس کو بلا سکتے ہو، بلا بھی لو (۱۳) اگر وہ تمہاری بات قبول نہ  کریں تو جان لو کہ وہ خدا  کے علم سے اُترا ہے اور یہ کہ اس  کے سوا کوئی معبود نہیں تو تمہیں بھی اسلام لے آنا چاہئیے (۱۴) جو لوگ دنیا کی زندگی اور اس کی زیب و زینت  کے طالب ہوں ہم ان  کے اعمال کا بدلہ انہیں دنیا میں ہی دے دیتے ہیں اور اس میں ان کی حق تلفی نہیں کی جاتی (۱۵) یہ وہ لوگ ہیں جن  کے لیے آخرت میں آتش (جہنم)  کے سوا کوئی چیز نہیں اور جو عمل انہوں نے دنیا میں کئے سب برباد اور جو کچھ وہ  کرتے رہے ، سب ضائع (۱۶) بھلا جو لوگ اپنے پروردگار کی طرف سے (روشن) دلیل رکھتے ہوں اور ان  کے ساتھ ایک (آسمانی) گواہ بھی اس کی جانب سے ہو اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب ہو جو پیشوا اور رحمت ہے (تو کیا وہ قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے) یہی لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں اور جو کوئی اور فرقوں میں سے اس سے من کر ہو تو اس کا ٹھکانہ آگ ہے۔   تو تم اس (قرآن) سے شک میں نہ ہونا۔  یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے (۱۷) اور اس سے بڑھ  کر ظالم کون ہو گا جو خدا پر جھوٹ افتراء  کرے ایسے لوگ خدا  کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور گواہ کہیں گے کہ یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹ بولا تھا۔  سن رکھو کہ ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے (۱۸) جو خدا  کے رستے سے روکتے ہیں اور اس میں کجی چاہتے ہیں اور وہ آخرت سے بھی انکار  کرتے ہیں (۱۹) یہ لوگ زمین میں (کہیں بھاگ  کر خدا کو) نہیں ہرا سکتے اور نہ خدا  کے سوا کوئی ان کا حمایتی ہے۔   (اے پیغمبر) ان کو دگنا عذاب دیا جائے گا کیونکہ یہ (شدت کفر سے تمہاری بات) نہیں سن سکتے تھے اور نہ (تم کو) دیکھ سکتے تھے (۲۰) یہی ہیں جنہوں نے اپنے تئیں خسارے میں ڈالا اور جو کچھ وہ افتراء کیا  کرتے تھے ان سے جاتا رہا (۲۱) بلاشبہ یہ لوگ آخرت میں سب سے زیادہ نقصان پانے والے ہیں (۲۲) جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے اور اپنے پروردگار  کے آگے عاجزی کی۔  یہی صاحب جنت ہیں اور ہمیشہ اس میں رہیں گے (۲۳) دونوں فرقوں (یعنی کافر و مومن) کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اندھا بہرا ہو اور ایک دیکھتا سنتا۔  بھلا دونوں کا حال یکساں ہو سکتا ہے ؟ پھر تم سوچتے کیوں نہیں ؟ (۲۴) اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا (تو انہوں نے ان سے کہا) کہ میں تم کو کھول کھول  کر ڈر سنانے اور پیغام پہنچانے آیا ہوں (۲۵) کہ خدا  کے سوا کسی کی عبادت نہ  کرو۔  مجھے تمہاری نسبت عذاب الیم کا خوف ہے (۲۶) تو ان کی قوم  کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ ہم تم کو اپنے ہی جیسا ایک آدمی دیکھتے ہیں اور یہ بھی دیکھتے ہیں کہ تمہارے پیرو وہی لوگ ہوئے ہیں جو ہم میں ادنیٰ درجے  کے ہیں۔   اور وہ بھی رائے ظاہر سے (نہ غور و تعمق سے) اور ہم تم میں اپنے اوپر کسی طرح کی فضیلت نہیں دیکھتے بلکہ تمہیں جھوٹا خیال  کرتے ہیں (۲۷) انہوں نے کہا کہ اے قوم! دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل (روشن) رکھتا ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے رحمت بخشی ہو جس کی حقیقت تم سے پوشیدہ رکھی گئی ہے۔   تو کیا ہم اس  کے لیے تمہیں مجبور  کر سکتے ہیں اور تم ہو کہ اس سے ناخوش ہو رہے ہو (۲۸) اور اے قوم! میں اس (نصیحت)  کے بدلے تم سے مال وز رکا خواہاں نہیں ہوں ، میرا صلہ تو خدا  کے ذمے ہے اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ، میں ان کو نکالنے والا بھی نہیں ہوں۔   وہ تو اپنے پروردگار سے ملنے والے ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی  کر رہے ہو (۲۹) اور برادران ملت! اگر میں ان کو نکال دوں تو (عذاب) خدا سے (بچانے  کے لیے) کون میری مد د  کر سکتا ہے۔   بھلا تم غور کیوں نہیں  کرتے ؟ (۳۰) میں نہ تم سے یہ کہتا ہوں کہ میرے پاس خدا  کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ ان لوگوں کی نسبت جن کو تم حقارت کی نظر سے دیکھتے ہو یہ کہتا ہوں کہ خدا ان کو بھلائی (یعنی اعمال کی جزائے نیک) نہیں دے گا جو ان  کے دلوں میں ہے اسے خدا خوب جانتا ہے۔   اگر میں ایسا کہوں تو بے انصافوں میں ہوں (۳۱) انہوں نے کہا کہ نوح تم نے ہم سے جھگڑا تو کیا اور جھگڑا بھی بہت کیا۔  لیکن اگر سچے ہو تو جس چیز سے ہمیں ڈراتے ہو وہ ہم پر لا نازل  کرو (۳۲) نوح نے کہا کہ اس کو خدا ہی چاہے گا تو نازل  کرے گا۔  اور تم (اُس کو کسی طرح) ہرا نہیں سکتے (۳۳) اور اگر میں یہ چا ہوں کہ تمہاری خیرخواہی  کروں اور خدا یہ چاہے وہ تمہیں گمراہ  کرے تو میری خیرخواہی تم کو کچھ فائدہ نہیں دے سکتی۔  وہی تمہارا پروردگار ہے اور تمہیں اس کی طرف لوٹ  کر جانا ہے (۳۴) کیا یہ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) نے یہ قرآن اپنے دل سے بنا لیا ہے۔   کہہ دو کہ اگر میں نے دل سے بنا لیا ہے تو میرے گناہ کا وبال مجھ پر اور جو گناہ تم  کرتے ہو اس سے میں بری الذمہ ہوں (۳۵) اور نوح کی طرف وحی کی گئی کہ تمہاری قوم میں جو لوگ ایمان (لا چکے)، ان  کے سوا کوئی اور ایمان نہیں لائے گا تو جو کام یہ  کر رہے ہیں ان کی وجہ سے غم نہ کھاؤ (۳۶) اور ایک کشتی ہمارے حکم سے ہمارے روبرو بناؤ۔  اور جو لوگ ظالم ہیں ان  کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہنا کیونکہ وہ ضرور غرق  کر دیئے جائیں گے (۳۷) تو نوح نے کشتی بنانی شروع  کر دی۔  اور جب ان کی قوم  کے سردار ان  کے پاس سے گزرتے تو ان سے تمسخر  کرتے۔   وہ کہتے کہ اگر تم ہم سے تمسخر  کرتے ہو تو جس طرح تم ہم سے تمسخر  کرتے ہو اس طرح (ایک وقت) ہم بھی تم سے تمسخر  کریں گے (۳۸) اور تم کو جلد معلوم ہو جائے گا کہ کس پر عذاب آتا ہے اور جو اسے رسوا  کرے گا اور کس پر ہمیشہ کا عذاب نازل ہوتا ہے (۳۹) یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آ پہنچا اور تنور جوش مارنے لگا تو ہم نے نوح کو حکم دیا کہ ہر قسم (کے جانداروں) میں سے جوڑا جوڑا (یعنی) دو (دو جانور۔  ایک ایک نر اور ایک ایک مادہ) لے لو اور جس شخص کی نسبت حکم ہو چکا ہے (کہ ہلاک ہو جائے گا) اس کو چھوڑ  کر اپنے گھر والوں کو جو ایمان لایا ہو اس کو کشتی میں سوار  کر لو اور ان  کے ساتھ ایمان بہت ہی کم لوگ لائے تھے (۴۰) (نوح نے) کہا کہ خدا کا نام لے  کر (کہ اسی  کے ہاتھ میں اس کا) چلنا اور ٹھہرنا (ہے) اس میں سوار ہو جاؤ۔  بے شک میرا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے (۴۱) اور وہ ان کو لے  کر (طوفان کی) لہروں میں چلنے لگی۔  (لہریں کیا تھیں) گویا پہاڑ (تھے) اس وقت نوح نے اپنے بیٹے کو کہ جو (کشتی سے) الگ تھا، پکارا کہ بیٹا ہمارے ساتھ سوار ہو جا اور کافروں میں شامل نہ ہو (۴۲) اس نے کہا کہ میں (ابھی) پہاڑ سے جا لگوں گا، وہ مجھے پانی سے بچا لے گا۔  انہوں نے کہا کہ آج خدا  کے عذاب سے کوئی بچانے والا نہیں (اور نہ کوئی بچ سکتا ہے) مگر جس پر خدا رحم  کرے۔   اتنے میں دونوں  کے درمیان لہر آ حائل ہوئی اور وہ ڈوب  کر رہ گیا (۴۳) اور حکم دیا گیا کہ اے زمین اپنا پانی نگل جا اور اے آسمان تھم جا۔  تو پانی خشک ہو گیا اور کام تمام  کر دیا گیا اور کشی کوہ جودی پر جا ٹھہری۔  اور کہہ دیا گیا کہ بے انصاف لوگوں پر لعنت (۴۴) اور نوح نے اپنے پروردگار کو پکارا اور کہا کہ پروردگار میرا بیٹا بھی میرے گھر والوں میں ہے (تو اس کو بھی نجات دے) تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب سے بہتر حاکم ہے (۴۵) خدا نے فرمایا کہ نوح وہ تیرے گھر والوں میں نہیں ہے وہ تو ناشائستہ افعال ہے تو جس چیز کی تم کو حقیقت معلوم نہیں ہے اس  کے بارے میں مجھ سے سوال ہی نہ  کرو۔  اور میں تم کو نصیحت  کرتا ہوں کہ نادان نہ بنو (۴۶) نوح نے کہا پروردگار میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کہ ایسی چیز کا تجھ سے سوال  کروں جس کی حقیقت مجھے معلوم نہیں۔   اور اگر تو مجھے نہیں بخشے گا اور مجھ پر رحم نہیں  کرے گا تو میں تباہ ہو جاؤں گا (۴۷) حکم ہوا کہ نوح ہماری طرف سے سلامتی اور برکتوں  کے ساتھ (جو) تم پر اور تمہارے ساتھ کی جماعتوں پر (نازل کی گئی ہیں) اتر آؤ۔  اور کچھ اور جماعتیں ہوں گی جن کو ہم (دنیا  کے فوائد سے) محظوظ  کریں گے پھر ان کو ہماری طرف سے عذاب الیم پہنچے گا (۴۸) یہ (حالات) منجملہ غیب کی خبروں  کے ہیں جو ہم تمہاری طرف بھیجتے ہیں۔   اور اس سے پہلے نہ تم ہی ان کو جانتے تھے اور نہ تمہاری قوم (ہی ان سے واقف تھی) تو صبر  کرو کہ انجام پرہیزگاروں ہی کا (بھلا) ہے (۴۹) اور ہم نے عاد کی طرف ان  کے بھائی ہود (کو بھیجا) انہوں نے کہا کہ میری قوم! خدا ہی کی عبادت  کرو، اس  کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔   تم (شرک  کر  کے خدا پر) محض بہتان باندھتے ہو (۵۰) میری قوم! میں اس (وعظ و نصیحت) کا تم سے کچھ صلہ نہیں مانگتا۔  میرا صلہ تو اس  کے ذمّے ہے جس نے مجھے پیدا کیا۔  بھلا تم سمجھتے کیوں نہیں ؟ (۵۱) اور اے قوم! اپنے پروردگار سے بخشش مانگو پھر اس  کے آگے توبہ  کرو۔  وہ تم پر آسمان سے موسلا دھار مینہ برسائے گا اور تمہاری طاقت پر طاقت بڑھائے گا اور (دیکھو) گنہگار بن  کر روگردانی نہ  کرو (۵۲) وہ بولے ہود تم ہمارے پاس کوئی دلیل ظاہر نہیں لائے اور ہم (صرف) تمہارے کہنے سے نہ اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے ہیں اور نہ تم پر ایمان لانے والے ہیں (۵۳) ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے کسی معبود نے تمہیں آسیب پہنچا کر (دیوانہ  کر) دیا ہے۔   انہوں نے کہا کہ میں خدا کو گواہ  کرتا ہوں اور تم بھی گواہ رہو کہ جن کو تم (خدا کا) شریک بناتے ہو میں اس سے بیزار ہوں (۵۴) (یعنی جن کی) خدا  کے سوا (عبادت  کرتے ہو تو) تم سب مل  کر میرے بارے میں جو تدبیر (کرنی چا ہو)  کر لو اور مجھے مہلت نہ دو (۵۵) میں خدا پر جو میرا اور تمہارا (سب کا) پروردگار ہے ، بھروسہ رکھتا ہوں (زمین پر) جو چلنے پھرنے والا ہے وہ اس کو چوٹی سے پکڑے ہوئے ہے۔   بے شک میرا پروردگار سیدھے رستے پر ہے (۵۶) اگر تم روگردانی  کرو گے تو جو پیغام میرے ہاتھ تمہاری طرف بھیجا گیا ہے ، وہ میں نے تمہیں پہنچا دیا ہے۔   اور میرا پروردگار تمہاری جگہ اور لوگوں کو لا بسائے گا۔  اور تم خدا کا کچھ بھی نقصان نہیں  کر سکتے۔   میرا پروردگار تو ہر چیز پر نگہبان ہے (۵۷) اور جب ہمارا حکم عذاب آ پہنچا تو ہم نے ہود کو اور جو لوگ ان  کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو اپنی مہربانی سے بچا لیا۔  اور ان کو عذاب شدید سے نجات دی (۵۸) یہ (وہی) عاد ہیں جنہوں نے خدا کی نشانیوں سے انکار کیا اور اس  کے پیغمبروں کی نافرمانی کی اور ہر متکبر و سرکش کا کہا مانا (۵۹) تو اس دنیا میں بھی لعنت ان  کے پیچھے لگی رہے گی اور قیامت  کے دن بھی (لگی رہے گی) دیکھو عاد نے اپنے پروردگار سے کفر کیا۔  (اور) سن رکھو ہود کی قوم عاد پر پھٹکار ہے (۶۰) اور ثمود کی طرف ان  کے بھائی صالح کو (بھیجا) تو انہوں نے کہا کہ قوم! خدا ہی کی عبادت  کرو اس  کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔   اسی نے تم کو زمین سے پیدا کیا اور اس میں آباد کیا تو اس سے مغفرت مانگو اور اس  کے آگے توبہ  کرو۔  بے شک میرا پروردگار نزدیک (بھی ہے اور دعا کا) قبول  کرنے والا (بھی) ہے (۶۱) انہوں نے کہا کہ صالح اس سے پہلے ہم تم سے (کئی طرح کی) امیدیں رکھتے تھے (اب وہ منقطع ہو گئیں) کیا تم ہم کو ان چیزوں  کے پوجنے سے منع  کرتے ہو جن کو ہمارے بزرگ پوجتے آئے ہیں ؟ اور جس بات کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو، اس میں ہمیں قوی شبہ ہے (۶۲) صالح نے کہا اے قوم! بھلا دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے کھلی دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے (نبوت کی) نعمت بخشی ہو تو اگر میں خدا کی نافرمانی  کروں تو اس  کے سامنے میری کون مد د  کرے گا؟ تم تو (کفر کی با توں سے) میرا نقصان  کرتے ہو (۶۳) اور یہ بھی کہا کہ اے قوم! یہ خدا کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی (یعنی معجزہ) ہے تو اس کو چھوڑ دو کہ خدا کی زمین میں (جہاں چاہے) چرے اور اس کو کسی طرح کی تکلیف نہ دینا ورنہ تمہیں جلد عذاب آ پکڑے گا (۶۴) مگر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں۔   تو (صالح نے) کہا کہ اپنے گھروں میں تم تین دن (اور) فائدہ اٹھا لو۔  یہ وعدہ ہے کہ جھوٹا نہ ہو گا (۶۵) جب ہمارا حکم آ گیا تو ہم نے صالح کو اور جو لوگ ان  کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو اپنی مہربانی سے بچا لیا۔  اور اس دن کی رسوائی سے (محفوظ رکھا)۔  بے شک تمہارا پروردگار طاقتور اور زبردست ہے (۶۶) اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کو چنگھاڑ (کی صورت میں عذاب) نے آ پکڑا تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے (۶۷) گویا کبھی ان میں بسے ہی نہ تھے۔   سن رکھو کہ ثمود نے اپنے پروردگار سے کفر کیا۔  اور سن رکھو ثمود پر پھٹکار ہے (۶۸) اور ہمارے فرشتے ابراہیم  کے پاس بشارت لے  کر آئے تو سلام کہا۔  انہوں نے بھی (جواب میں) سلام کہا۔  ابھی کچھ وقفہ نہیں ہوا تھا کہ (ابراہیم) ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آئے (۶۹) جب دیکھا کہ ان  کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں جاتے (یعنی وہ کھانا نہیں کھاتے) تو ان کو اجنبی سمجھ  کر دل میں خوف کیا۔  (فرشتوں نے) کہا کہ خوف نہ کیجیے ، ہم قوم لوط کی طرف (ان  کے ہلاک  کرنے کو) بھیجے گئے ہیں (۷۰) اور ابراہیم کی بیوی (جو پاس) کھڑی تھی، ہنس پڑی تو ہم نے اس کو اسحاق کی اور اسحاق  کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی (۷۱) اس نے کہا اے ہے میرے بچہ ہو گا؟ میں تو بڑھیا ہوں اور میرے میاں بھی بوڑھے ہیں۔   یہ تو بڑی عجیب بات ہے (۷۲) انہوں نے کہا کیا تم خدا کی قدرت سے تعجب  کرتی ہو؟ اے اہل بیت تم پر خدا کی رحمت اور اس کی برکتیں ہیں۔   وہ سزاوار تعریف اور بزرگوار ہے (۷۳) جب ابراہیم سے خوف جاتا رہا اور ان کو خوشخبری بھی مل گئی تو قوم لوط  کے بارے میں لگے ہم سے بحث  کرنے (۷۴) بے شک ابراہیم بڑے تحمل والے ، نرم دل اور رجوع  کرنے والے تھے (۷۵) اے ابراہیم اس بات کو جانے دو۔  تمہارے پروردگار کا حکم آ پہنچا ہے۔   اور ان لوگوں پر عذاب آنے والا ہے جو کبھی نہیں ٹلنے کا (۷۶) اور جب ہمارے فرشتے لوط  کے پاس آئے تو وہ ان (کے آنے) سے غمناک اور تنگ دل ہوئے اور کہنے لگے کہ آج کا دن بڑی مشکل کا دن ہے (۷۷) اور لوط کی قوم  کے لوگ ان  کے پاس بے تحاشا دوڑتے ہوئے آئے اور یہ لوگ پہلے ہی سے فعل شنیع کیا  کرتے تھے۔   لوط نے کہا کہ اے قوم! یہ (جو) میری (قوم کی) لڑکیاں ہیں ، یہ تمہارے لیے (جائز اور) پاک ہیں۔   تو خدا سے ڈرو اور میرے مہمانوں  کے (بارے) میں میری آبرو نہ کھوؤ۔  کیا تم میں کوئی بھی شائستہ آدمی نہیں (۷۸) وہ بولے تم کو معلوم ہے کہ تمہاری (قوم کی) بیٹیوں کی ہمیں کچھ حاجت نہیں۔   اور جو ہماری غرض ہے اسے تم (خوب) جانتے ہو (۷۹) لوط نے کہا اے کاش مجھ میں تمہارے مقابلے کی طاقت ہوتی یا کسی مضبوط قلعے میں پناہ پکڑ سکتا (۸۰) فرشتوں نے کہا کہ لوط ہم تمہارے پروردگار  کے فرشتے ہیں۔   یہ لوگ ہرگز تم تک نہیں پہنچ سکیں گے تو کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے  کر چل دو اور تم میں سے کوئی شخص پیچھے پھر  کر نہ دیکھے۔   مگر تمہاری بیوی کہ جو آفت ان پر پڑنے والی ہے وہی اس پر پڑے گی۔  ان  کے (عذاب  کے) وعدے کا وقت صبح ہے۔   اور کیا صبح کچھ دور ہے ؟ (۸۱) تو جب ہمارا حکم آیا ہم نے اس (بستی) کو (اُلٹ  کر) نیچے اوپر  کر دیا اور ان پر پتھر کی تہہ بہ تہہ (یعنی پے درپے) کنکریاں برسائیں (۸۲) جن پر تمہارے پروردگار  کے ہاں سے نشان کئے ہوئے تھے اور وہ بستی ان ظالموں سے کچھ دور نہیں (۸۳) اور مدین کی طرف ان  کے بھائی شعیب کو (بھیجا) تو اُنہوں نے کہا کہ اے قوم! خدا ہی کی عبادت  کرو کہ اس  کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔   اور ناپ تول میں کمی نہ کیا  کرو۔  میں تو تم کو آسودہ حال دیکھتا ہوں اور (اگر تم ایمان نہ لاؤ گے تو) مجھے تمہارے بارے میں ایک ایسے دن  کے عذاب کا خوف ہے جو تم کو گھیر  کر رہے گا (۸۴) اور قوم! ماپ اور تول انصاف  کے ساتھ پوری پوری کیا  کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا  کرو اور زمین میں خرابی  کرتے نہ پھرو (۸۵) اگر تم کو (میرے کہنے کا) یقین ہو تو خدا کا دیا ہوا نفع ہی تمہارے لیے بہتر ہے اور میں تمہارا نگہبان نہیں ہوں (۸۶) انہوں نے کہا شعیب کیا تمہاری نماز تمہیں یہ سکھاتی ہے کہ جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے آئے ہیں ہم ان کو ترک  کر دیں یا اپنے مال میں تصرف  کرنا چاہیں تو نہ  کریں۔   تم تو بڑے نرم دل اور راست باز ہو (۸۷) انہوں نے کہا کہ اے قوم! دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل روشن پر ہوں اور اس نے اپنے ہاں سے مجھے نیک روزی دی ہو (تو کیا میں ان  کے خلاف  کروں گا؟) اور میں نہیں چاہتا کہ جس امر سے میں تمہیں منع  کروں خود اس کو  کرنے لگوں۔   میں تو جہاں تک مجھ سے ہو سکے (تمہارے معاملات کی) اصلاح چاہتا ہوں اور (اس بارے میں) مجھے توفیق کا ملنا خدا ہی (کے فضل) سے ہے۔   میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور اس کی طرف رجوع  کرتا ہوں (۸۸) اور اے قوم! میری مخالفت تم سے کوئی ایسا کام نہ  کرا دے کہ جیسی مصیبت نوح کی قوم یا ہود کی قوم یا صالح کی قوم پر واقع ہوئی تھی ویسی ہی مصیبت تم پر واقع ہو۔  اور لوط کی قوم (کا زمانہ تو) تم سے کچھ دور نہیں (۸۹) اور اپنے پروردگار سے بخشش مانگو اور اس  کے آگے توبہ  کرو۔  بے شک میرا پروردگار رحم والا (اور) محبت والا ہے (۹۰) اُنہوں نے کہا کہ شعیب تمہاری بہت سی باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ تم ہم میں کمزور بھی ہو اور اگر تمہارے بھائی نہ ہوتے تو ہم تم کو سنگسار  کر دیتے اور تم ہم پر (کسی طرح بھی) غالب نہیں ہو (۹۱) انہوں نے کہا کہ قوم! کیا میرے بھائی بندوں کا دباؤ تم پر خدا سے زیادہ ہے۔   اور اس کو تم نے پیٹھ پیچھے ڈال رکھا ہے۔   میرا پروردگار تو تمہارے سب اعمال پر احاطہ کیے ہوئے ہے (۹۲) اور برادران ملت! تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ میں (اپنی جگہ) کام کیے جاتا ہوں۔   تم کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ رسوا  کرنے والا عذاب کس پر آتا ہے اور جھوٹا کون ہے اور تم بھی انتظار  کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار  کرتا ہوں (۹۳) اور جب ہمارا حکم آ پہنچا تو ہم نے شعیب کو اور جو لوگ ان  کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو تو اپنی رحمت سے بچا لیا۔  اور جو لوگ ظالم تھے ، ان کو چنگھاڑ نے آ دبوچا تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے (۹۴) گویا ان میں کبھی بسے ہی نہ تھے۔   سن رکھو کہ مدین پر (ویسی ہی) پھٹکار ہے جیسی ثمود پر پھٹکار تھی (۹۵) اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں اور دلیل روشن دے  کر بھیجا (۹۶) (یعنی) فرعون اور اس  کے سرداروں کی طرف۔  تو وہ فرعون ہی  کے حکم پر چلے۔   اور فرعون کا حکم درست نہیں تھا (۹۷) وہ قیامت  کے دن اپنی قوم  کے آگے آگے چلے گا اور ان کو دوزخ میں جا اُتارے گا اور جس مقام پر وہ اُتارے جائیں گے وہ برا ہے (۹۸) اور اس جہان میں بھی لعنت ان  کے پیچھے لگا دی گئی اور قیامت  کے دن بھی (پیچھے لگی رہے گی)۔  جو انعام ان کو ملا ہے برا ہے (۹۹) یہ (پرانی) بستیوں  کے تھوڑے سے حالات ہیں جو ہم تم سے بیان  کرتے ہیں۔   ان میں سے بعض تو باقی ہیں اور بعض کا تہس نہس ہو گیا (۱۰۰) اور ہم نے ان لوگوں پر ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود اپنے اُوپر ظلم کیا۔  غرض جب تمہارے پروردگار کا حکم آ پہنچا تو جن معبودوں کو وہ خدا  کے سوا پکارا  کرتے تھے وہ ان  کے کچھ بھی کام نہ آئے۔   اور تباہ  کرنے  کے سوا ان  کے حق میں اور کچھ نہ  کرس کے (۱۰۱) اور تمہارا پروردگار جب نافرمان بستیوں کو پکڑا  کرتا ہے تو اس کی پکڑ اسی طرح کی ہوتی ہے۔   بے شک اس کی پکڑ دکھ دینے والی اور سخت ہے (۱۰۲) ان (قصوں) میں اس شخص  کے لیے جو عذاب آخرت سے ڈرے عبرت ہے۔   یہ وہ دن ہو گا جس میں سب لوگ اکٹھے کیے جائیں گے اور یہی وہ دن ہو گا جس میں سب (خدا  کے روبرو) حاضر کیے جائیں گے (۱۰۳) اور ہم اس  کے لانے میں ایک وقت معین تک تاخیر  کر رہے ہیں (۱۰۴) جس روز وہ آ جائے گا تو کوئی متنفس خدا  کے حکم  کے بغیر بول بھی نہیں سکے گا۔  پھر ان میں سے کچھ بدبخت ہوں گے اور کچھ نیک بخت (۱۰۵) تو جو بدبخت ہوں گے وہ دوزخ میں (ڈال دیئے جائیں گے) اس میں ان کا چلانا اور دھاڑنا ہو گا (۱۰۶) (اور) جب تک آسمان اور زمین ہیں ، اسی میں رہیں گے مگر جتنا تمہارا پروردگار چاہے۔   بے شک تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے  کر دیتا ہے (۱۰۷) اور جو نیک بخت ہوں گے ، وہ بہشت میں داخل کیے جائیں گے اور جب تک آسمان اور زمین ہیں ہمیشہ اسی میں رہیں گے مگر جتنا تمہارا پروردگار چاہے۔   بے شک تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے  کر دیتا ہے۔   اور جو نیک بخت ہوں گے وہ بہشت میں داخل کئے جائیں گے (اور) جب تک آسمان اور زمین ہیں ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔   مگر جتنا تمہارا پروردگار چاہے۔   یہ (خدا کی) بخشش ہے جو کبھی منقطع نہیں ہو گی (۱۰۸) تو یہ لوگ جو (غیر خدا کی) پرستش  کرتے ہیں۔   اس سے تم خلجان میں نہ پڑنا۔  یہ اسی طرح پرستش  کرتے ہیں جس طرح پہلے سے ان  کے باپ دادا پرستش  کرتے آئے ہیں۔   اور ہم ان کو ان کا حصہ پورا پورا بلا کم و کاست دینے والے ہیں (۱۰۹) اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تو اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے نہ ہو چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ  کر دیا جاتا۔  اور وہ تو اس سے قوی شبہے میں (پڑے ہوئے) ہیں (۱۱۰) اور تمہارا پروردگار ان سب کو (قیامت  کے دن) ان  کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا۔  بے شک جو عمل یہ  کرتے ہیں وہ اس سے واقف ہے (۱۱۱) سو (اے پیغمبر) جیسا تم کو حکم ہوتا ہے (اس پر) تم اور جو لوگ تمہارے ساتھ تائب ہوئے ہیں قائم رہو۔  اور حد سے تجاوز نہ  کرنا۔  وہ تمہارے سب اعمال کو دیکھ رہا ہے (۱۱۲) اور جو لوگ ظالم ہیں ، ان کی طرف مائل نہ ہونا، نہیں تو تمہیں (دوزخ کی) آگ آ لپٹے گی اور خدا  کے سوا تمہارے اور دوست نہیں ہیں۔   اگر تم ظالموں کی طرف مائل ہو گئے تو پھر تم کو (کہیں سے) مد د نہ مل سکے گی (۱۱۳) اور دن  کے دونوں سروں (یعنی صبح اور شام  کے اوقات میں) اور رات کی چند (پہلی) ساعات میں نماز پڑھا  کرو۔  کچھ شک نہیں کہ نیکیاں گنا ہوں کو دور  کر دیتی ہیں۔   یہ ان  کے لیے نصیحت ہے جو نصیحت قبول  کرنے والے ہیں (۱۱۴) اور صبر کیے رہو کہ خدا نیکو کاروں کا اجر ضائع نہیں  کرتا (۱۱۵) تو جو اُمتیں تم سے پہلے گزر چکی ہیں ، ان میں ایسے ہوش مند کیوں نہ ہوئے جو ملک میں خرابی  کرنے سے روکتے ہاں (ایسے) تھوڑے سے (تھے) جن کو ہم نے ان میں سے مخلصی بخشی۔  اور جو ظالم تھے وہ ان ہی با توں  کے پیچھے لگے رہے جس میں عیش و آرام تھا اور وہ گنا ہوں میں ڈوبے ہوئے تھے (۱۱۶) اور تمہارا پروردگار ایسا نہیں ہے کہ بستیوں کو جب کہ وہاں  کے باشندے نیکو کار ہوں از راہِ  ظلم تباہ  کر دے (۱۱۷) اور اگر تمہارا پروردگار چاہتا تو تمام لوگوں کو ایک ہی جماعت  کر دیتا لیکن وہ ہمیشہ اختلاف  کرتے رہیں گے (۱۱۸) مگر جن پر تمہارا پروردگار رحم  کرے۔   اور اسی لیے اس نے ان کو پیدا کیا ہے اور تمہارے پروردگار کا قول پورا ہو گیا کہ میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سب سے بھر دوں گا (۱۱۹) (اے محمدﷺ) اور پیغمبروں  کے وہ سب حالات جو ہم تم سے بیان  کرتے ہیں ان سے ہم تمہارے دل کو قائم رکھتے ہیں۔   اور ان (قصص) میں تمہارے پاس حق پہنچ گیا اور یہ مومنوں  کے لیے نصیحت اور عبرت ہے (۱۲۰) اور جو لوگ ایمان نہیں لائے ان سے کہہ دو کہ تم اپنی جگہ عمل کیے جاؤ۔  ہم اپنی جگہ عمل کیے جاتے ہیں (۱۲۱) اور (نتیجۂ اعمال کا) تم بھی انتظار  کرو، ہم بھی انتظار  کرتے ہیں (۱۲۲) اور آسمانوں اور زمین کی چھپی چیزوں کا علم خدا ہی کو ہے اور تمام امور کا رجوع اسی کی طرف ہے۔   تو اسی کی عبادت  کرو اور اسی پر بھروسہ رکھو۔  اور جو کچھ تم  کر رہے ہو تمہارا پروردگار اس سے بے خبر نہیں (۱۲۳)

 

سورة یُوسُف

شروع اللہ  کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

الٓرا۔  یہ کتاب روشن کی آیتیں ہیں (۱) ہم نے اس قرآن کو عربی میں نازل کیا ہے تاکہ تم سمجھ سکو (۲) (اے پیغمبر) ہم اس قرآن  کے ذریعے سے جو ہم نے تمہاری طرف بھیجا ہے تمہیں ایک نہایت اچھا قصہ سناتے ہیں اور تم اس سے پہلے بے خبر تھے (۳) جب یوسف نے اپنے والد سے کہا کہ ابا میں نے (خواب میں) گیارہ ستاروں اور سورج اور چاند کو دیکھا ہے۔   دیکھتا (کیا) ہوں کہ وہ مجھے سجدہ  کر رہے ہیں (۴) انہوں نے کہا کہ بیٹا اپنے خواب کا ذکر اپنے بھائیوں سے نہ  کرنا نہیں تو وہ تمہارے حق میں کوئی فریب کی چال چلیں گے۔   کچھ شک نہیں کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے (۵) اور اسی طرح خدا تمہیں برگزیدہ (و ممتاز)  کرے گا اور (خواب کی) با توں کی تعبیر کا علم سکھائے گا۔  اور جس طرح اس نے اپنی نعمت پہلے تمہارے دادا، پردادا ابراہیم اور اسحاق پر پوری کی تھی اسی طرح تم پر اور اولاد یعقوب پر پوری  کرے گا۔  بے شک تمہارا پروردگار (سب کچھ) جاننے والا (اور) حکمت والا ہے (۶) ہاں یوسف اور ان  کے بھائیوں (کے قصے) میں پوچھنے والوں  کے لیے (بہت سی) نشانیاں ہیں (۷) جب انہوں نے (آپس میں) تذکرہ کیا کہ یوسف اور اس کا بھائی ابا کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں حالانکہ ہم جماعت (کی جماعت) ہیں۔   کچھ شک نہیں کہ ابا صریح غلطی پر ہیں (۸) تو یوسف کو (یا تو جان سے) مار ڈالو یا کسی ملک میں پھینک آؤ۔  پھر ابا کی توجہ صرف تمہاری طرف ہو جائے گی۔  اور اس  کے بعد تم اچھی حالت میں ہو جاؤ گے (۹) ان میں سے ایک کہنے والے نے کہا کہ یوسف کو جان سے نہ مارو کسی گہرے کنویں میں ڈال دو کہ کوئی راہگیر نکال (کر اور ملک میں) لے جائے گا۔  اگر تم کو  کرنا ہے (تو یوں  کرو) (۱۰) (یہ مشورہ  کر  کے وہ یعقوب سے) کہنے لگے کہ ابا جان کیا سبب ہے کہ آپ یوسف  کے بارے میں ہمارا اعتبار نہیں  کرتے حالانکہ ہم اس  کے خیرخواہ ہیں (۱۱) کل اسے ہمارے ساتھ بھیج دیجیئے کہ خوب میوے کھائے اور کھیلے کودے۔   ہم اس  کے نگہبان ہیں (۱۲) انہوں نے کہا کہ یہ امر مجھے غمناک کئے دیتا ہے کہ تم اسے لے جاؤ (یعنی وہ مجھ سے جدا ہو جائے) اور مجھے یہ خوف بھی ہے کہ تم (کھیل میں) اس سے غافل ہو جاؤ اور اسے بھیڑیا کھا جائے (۱۳) وہ کہنے لگے کہ اگر ہماری موجودگی میں کہ ہم ایک طاقتور جماعت ہیں ، اسے بھیڑیا کھا گیا تو ہم بڑے نقصان میں پڑ گئے (۱۴) غرض جب وہ اس کو لے گئے اور اس بات پر اتفاق  کر لیا کہ اس کو گہرے کنویں میں ڈال دیں۔   تو ہم نے یوسف کی طرف وحی بھیجی کہ (ایک وقت ایسا آئے گا کہ) تم ان  کے اس سلوک سے آگاہ  کرو گے اور ان کو (اس وحی کی) کچھ خبر نہ ہو گی (۱۵) (یہ حرکت  کر  کے) وہ رات  کے وقت باپ  کے پاس روتے ہوئے آئے (۱۶) (اور) کہنے لگے کہ ابا جان ہم تو دوڑنے اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے میں مصروف ہو گئے اور یوسف کو اپنے اسباب  کے پاس چھوڑ گئے تو اسے بھیڑیا کھا گیا۔  اور آپ ہماری بات کو گو ہم سچ ہی کہتے ہوں باور نہیں  کریں گے (۱۷) اور ان  کے  کرتے پر جھوٹ موٹ کا لہو بھی لگا لائے۔   یعقوب نے کہا (کہ حقیقت حال یوں نہیں ہے) بلکہ تم اپنے دل سے (یہ) بات بنا لائے ہو۔  اچھا صبر (کہ وہی) خوب (ہے) اور جو تم بیان  کرتے ہو اس  کے بارے میں خدا ہی سے مد د مطلوب ہے (۱۸) (اب خدا کی شان دیکھو کہ اس کنویں  کے قریب) ایک قافلہ آ وارد ہوا اور انہوں نے (پانی  کے لیے) اپنا سقا بھیجا۔  اس نے کنویں میں ڈول لٹکایا (تو یوسف اس سے لٹک گئے) وہ بولا زہے قسمت یہ تو (نہایت حسین) لڑکا ہے۔   اور اس کو قیمتی سرمایہ سمجھ  کر چھپا لیا اور جو کچھ وہ  کرتے تھے خدا کو سب معلوم تھا (۱۹) اور اس کو تھوڑی سی قیمت (یعنی) معدودے چند درہموں پر بیچ ڈالا۔  اور انہیں ان (کے بارے) میں کچھ لالچ نہ تھا (۲۰) اور مصر میں جس شخص نے اس کو خریدا اس نے اپنی بیوی سے (جس کا نام زلیخا تھا) کہا کہ اس کو عزت وا  کرام سے رکھو عجب نہیں کہ یہ ہمیں فائدہ دے یا ہم اسے بیٹا بنا لیں۔   اس طرح ہم نے یوسف کو سر زمین (مصر) میں جگہ دی اور غرض یہ تھی کہ ہم ان کو (خواب کی) با توں کی تعبیر سکھائیں اور خدا اپنے کام پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے (۲۱) اور جب وہ اپنی جوانی کو پہنچے تو ہم نے ان کو دانائی اور علم بخشا۔  اور نیکو کاروں کو ہم اسی طرح بدلہ دیا  کرتے ہیں (۲۲) تو جس عورت  کے گھر میں وہ رہتے تھے اس نے ان کو اپنی طرف مائل  کرنا چاہا اور دروازے بند  کر  کے کہنے لگی (یوسف) جلدی آؤ۔  انہوں نے کہا کہ خدا پناہ میں رکھے (وہ یعنی تمہارے میاں) تو میرے آقا ہیں انہوں نے مجھے اچھی طرح سے رکھا ہے (میں ایسا ظلم نہیں  کر سکتا) بے شک ظالم لوگ فلاح نہیں پائیں گے (۲۳) اور اس عورت نے ان کا قصد کیا اور انہوں نے اس کا قصد کیا۔  اگر وہ اپنے پروردگار کی نشانی نہ دیکھتے (تو جو ہوتا ہوتا) یوں اس لیے (کیا گیا) کہ ہم ان سے برائی اور بے حیائی کو روک دیں۔   بے شک وہ ہمارے خالص بندوں میں سے تھے (۲۴) اور دونوں دروازے کی طرف بھاگے (آگے یوسف اور پیچھے زلیخا) اور عورت نے ان کا  کرتا پیچھے سے (پکڑ  کر جو کھینچا تو) پھاڑ ڈالا اور دونوں کو دروازے  کے پاس عورت کا خاوند مل گیا تو عورت بولی کہ جو شخص تمہاری بیوی  کے ساتھ برا ارادہ  کرے اس کی اس  کے سوا کیا سزا ہے کہ یا تو قید کیا جائے یا دکھ کا عذاب دیا جائے (۲۵) یوسف نے کہا اسی نے مجھ کو اپنی طرف مائل  کرنا چاہا تھا۔  اس  کے قبیلے میں سے ایک فیصلہ  کرنے والے نے فیصلہ کیا کہ اگر اس کا  کرتا آگے سے پھٹا تو یہ سچی اور یوسف جھوٹا (۲۶) اور اگر  کرتا پیچھے سے پھٹا ہو تو یہ جھوٹی اور وہ سچا ہے (۲۷) اور جب اس کا  کرتا دیکھا (تو) پیچھے سے پھٹا تھا (تب اس نے زلیخا سے کہا) کہ یہ تمہارا ہی فریب ہے۔   اور کچھ شک نہیں کہ تم عور توں  کے فریب بڑے (بھاری) ہوتے ہیں (۲۸) یوسف اس بات کا خیال نہ  کر۔  اور (زلیخا) تو اپنے گنا ہوں کی بخشش مانگ، بے شک خطا تیری ہے (۲۹) اور شہر میں عورتیں گفتگوئیں  کرنے لگیں کہ عزیز کی بیوی اپنے غلام کو اپنی طرف مائل  کرنا چاہتی ہے۔   اور اس کی محبت اس  کے دل میں گھر  کر گئی ہے۔   ہم دیکھتی ہیں کہ وہ صریح گمراہی میں ہے (۳۰) جب زلیخا نے ان عور توں کی (گفتگو جو حقیقت میں دیدار یوسف  کے لیے ایک) چال (تھی) سنی تو ان  کے پاس (دعوت کا) پیغام بھیجا اور ان  کے لیے ایک محفل مرتب کی۔  اور (پھل تراشنے  کے لیے) ہر ایک کو ایک چھری دی اور (یوسف سے) کہا کہ ان  کے سامنے باہر آؤ۔  جب عور توں نے ان کو دیکھا تو ان کا رعب (حسن) ان پر (ایسا) چھا گیا کہ (پھل تراشتے تراشتے) اپنے ہاتھ کاٹ لیے اور بے ساختہ بول اٹھیں کہ سبحان اللہ (یہ حسن) یہ آدمی نہیں کوئی بزرگ فرشتہ ہے (۳۱) تب زلیخا نے کہا یہ وہی ہے جس  کے بارے میں تم مجھے طعنے دیتی تھیں۔   اور بے شک میں نے اس کو اپنی طرف مائل  کرنا چاہا مگر یہ بچا رہا۔  اور اگر یہ وہ کام نہ  کرے گا جو میں اسے کہتی ہوں تو قید  کر دیا جائے گا اور ذلیل ہو گا (۳۲) یوسف نے دعا کی کہ پروردگار جس کام کی طرف یہ مجھے بلاتی ہیں اس کی نسبت مجھے قید پسند ہے۔   اور اگر تو مجھ سے ان  کے فریب کو نہ ہٹائے گا تو میں ان کی طرف مائل ہو جاؤں گا اور نادانوں میں داخل ہو جاؤں گا (۳۳) تو خدا نے ان کی دعا قبول  کر لی اور ان سے عور توں کا م کر دفع  کر دیا۔  بے شک وہ سننے (اور) جاننے والا ہے (۳۴) پھر باوجود اس  کے کہ وہ لوگ نشان دیکھ چکے تھے ان کی رائے یہی ٹھہری کہ کچھ عرصہ  کے لیے ان کو قید ہی  کر دیں (۳۵) اور ان  کے ساتھ دو اور جوان بھی داخل زندان ہوئے۔   ایک نے ان میں سے کہا کہ (میں نے خواب دیکھا ہے) دیکھتا (کیا) ہوں کہ شراب (کے لیے انگور) نچوڑ رہا ہوں۔   دوسرے نے کہا کہ (میں نے بھی خواب دیکھا ہے) میں یہ دیکھتا ہوں کہ اپنے سر پر روٹیاں اٹھائے ہوئے ہوں اور جانور ان میں سے کھا رہے (ہیں تو) ہمیں ان کی تعبیر بتا دیجیئے کہ ہم تمہیں نیکو کار دیکھتے ہیں (۳۶) یوسف نے کہا کہ جو کھانا تم کو ملنے والا ہے وہ آنے نہیں پائے گا کہ میں اس سے پہلے تم کو اس کی تعبیر بتا دوں گا۔  یہ ان (با توں) میں سے ہے جو میرے پروردگار نے مجھے سکھائی ہیں جو لوگ خدا پر ایمان نہیں لاتے اور روز آخرت سے انکار  کرتے ہیں میں ان کا مذہب چھوڑے ہوئے ہوں (۳۷) اور اپنے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب  کے مذہب پر چلتا ہوں۔   ہمیں شایاں نہیں ہے کہ کسی چیز کو خدا  کے ساتھ شریک بنائیں۔   یہ خدا کا فضل ہے ہم پر بھی اور لوگوں پر بھی ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں  کرتے (۳۸) میرے جیل خانے  کے رفیقو! بھلا کئی جدا جدا آقا اچھے یا (ایک) خدائے یکتا و غالب؟ (۳۹) جن چیزوں کی تم خدا  کے سوا پرستش  کرتے ہو وہ صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں۔   خدا نے ان کی کوئی سند نازل نہیں کی۔  (سن رکھو کہ) خدا  کے سوا کسی کی حکومت نہیں ہے۔   اس نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس  کے سوا کسی کی عبادت نہ  کرو۔  یہی سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے (۴۰) میرے جیل خانے  کے رفیقو! تم میں سے ایک (جو پہلا خواب بیان  کرنے والا ہے وہ) تو اپنے آقا کو شراب پلایا  کرے گا اور جو دوسرا ہے وہ سولی دیا جائے گا اور جانور اس کا سر کھا جائیں گے۔   جو امر تم مجھ سے پوچھتے تھے وہ فیصلہ ہو چکا ہے (۴۱) اور دونوں شخصوں میں سے جس کی نسبت (یوسف نے) خیال کیا کہ وہ رہائی پا جائے گا اس سے کہا کہ اپنے آقا سے میرا ذکر بھی  کرنا لیکن شیطان نے ان کا اپنے آقا سے ذکر  کرنا بھلا دیا اور یوسف کئی برس جیل خانے میں رہے (۴۲) اور بادشاہ نے کہا کہ میں (نے خواب دیکھا ہے) دیکھتا (کیا) ہوں کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات خوشے سبز ہیں اور (سات) خشک۔  اے سردارو! اگر تم خوابوں کی تعبیر دے سکتے ہو تو مجھے میرے خواب کی تعبیر بتاؤ (۴۳) انہوں نے کہا یہ تو پریشان سے خواب ہیں۔   اور ہمیں ایسے خوابوں کی تعبیر نہیں آتی (۴۴) اب وہ شخص جو دونوں قیدیوں میں سے رہائی پا گیا تھا اور جسے مدت  کے بعد وہ بات یاد آ گئی بول اٹھا کہ میں آپ کو اس کی تعبیر (لا) بتاتا ہوں مجھے (جیل خانے) جانے کی اجازت دے دیجیئے (۴۵) (غرض وہ یوسف  کے پاس آیا اور کہنے لگا) یوسف اے بڑے سچے (یوسف) ہمیں اس خواب کی تعبیر بتایئے کہ سات موٹی گایوں کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں۔   اور سات خوشے سبز ہیں اور سات سوکھے تاکہ میں لوگوں  کے پاس واپس جا (کر تعبیر بتاؤں)۔  عجب نہیں کہ وہ (تمہاری قدر) جانیں (۴۶) انہوں نے کہا کہ تم لوگ سات سال متواتر کھیتی  کرتے رہو گے تو جو (غلّہ) کاٹو تو تھوڑے سے غلّے  کے سوا جو کھانے میں آئے اسے خوشوں میں ہی رہنے دینا (۴۷) پھر اس  کے بعد (خشک سالی  کے) سات سخت (سال) آئیں گے کہ جو (غلّہ) تم نے جمع  کر رکھا ہو گا وہ اس سب کو کھا جائیں گے۔   صرف وہی تھوڑا سا رہ جائے گا جو تم احتیاط سے رکھ چھوڑو گے (۴۸) پھر اس  کے بعد ایک سال آئے گا کہ خوب مینہ برسے گا اور لوگ اس میں رس نچوڑیں گے (۴۹) (یہ تعبیر سن  کر) بادشاہ نے حکم دیا کہ یوسف کو میرے پاس لے آؤ۔  جب قاصد ان  کے پاس گیا تو انہوں نے کہا کہ اپنے آقا  کے پاس واپس جاؤ اور ان سے پوچھو کہ ان عور توں کا کیا حال ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹ لیے تھے۔   بے شک میرا پروردگار ان  کے م کروں سے خوب واقف ہے (۵۰) بادشاہ نے عور توں سے پوچھا کہ بھلا اس وقت کیا ہوا تھا جب تم نے یوسف کو اپنی طرف مائل  کرنا چاہا۔  سب بول اٹھیں کہ حاش َللہ  ہم نے اس میں کوئی برائی معلوم نہیں کی۔  عزیز کی عورت نے کہا اب سچی بات تو ظاہر ہو ہی گئی ہے۔   (اصل یہ ہے کہ) میں نے اس کو اپنی طرف مائل  کرنا چاہا تھا اور بے شک وہ سچا ہے (۵۱) (یوسف نے کہا کہ میں نے) یہ بات اس لیے (پوچھی ہے) کہ عزیز کو یقین ہو جائے کہ میں نے اس کی پیٹھ پیچھے اس کی (امانت میں خیانت نہیں کی) اور خدا خیانت  کرنے والوں  کے مکروں کو رو براہ نہیں  کرتا (۵۲) اور میں اپنے تئیں پاک صاف نہیں کہتا کیونکہ نفس امارہ (انسان کو) برائی سکھاتا رہتا ہے۔   مگر یہ کہ میرا پروردگار رحم  کرے گا۔  بے شک میرا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے (۵۳) بادشاہ نے حکم دیا کہ اسے میرے پاس لاؤ میں اسے اپنا مصاحب خاص بناؤں گا۔  پھر جب ان سے گفتگو کی تو کہا کہ آج سے تم ہمارے ہاں صاحب منزلت اور صاحبِ  اعتبار ہو (۵۴) (یوسف نے) کہا مجھے اس ملک  کے خزانوں پر مقرر  کر دیجیئے کیونکہ میں حفاظت بھی  کر سکتا ہوں اور اس کام سے واقف ہوں (۵۵) اس طرح ہم نے یوسف کو ملک (مصر) میں جگہ دی اور وہ اس ملک میں جہاں چاہتے تھے رہتے تھے۔   ہم اپنی رحمت جس پر چاہتے ہیں  کرتے ہیں اور نیکو کاروں  کے اجر کو ضائع نہیں  کرتے (۵۶) اور جو لوگ ایمان لائے اور ڈرتے رہے ان  کے لیے آخرت کا اجر بہت بہتر ہے (۵۷) اور یوسف  کے بھائی (کنعان سے مصر میں غلّہ خریدنے  کے لیے) آئے تو یوسف  کے پاس گئے تو یوسف نے ان کو پہچان لیا اور وہ ان کو نہ پہچان سکے (۵۸) جب یوسف نے ان  کے لیے ان کا سامان تیار  کر دیا تو کہا کہ (پھر آنا تو) جو باپ کی طرف سے تمہارا ایک اور بھائی ہے اسے بھی میرے پاس لیتے آنا۔  کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں ناپ بھی پوری پوری دیتا ہوں اور مہمانداری بھی خوب  کرتا ہوں (۵۹) اور اگر تم اسے میرے پاس نہ لاؤ گے تو نہ تمہیں میرے ہاں سے غلّہ ملے گا اور نہ تم میرے پاس ہی آ سکو گے (۶۰) انہوں نے کہا کہ ہم اس  کے بارے میں اس  کے والد سے تذکرہ  کریں گے اور ہم (یہ کام)  کر  کے رہیں گے (۶۱) (اور یوسف نے) اپنے خدام سے کہا کہ ان کا سرمایہ (یعنی غلّے کی قیمت) ان  کے شلیتوں میں رکھ دو عجب نہیں کہ جب یہ اپنے اہل و عیال میں جائیں تو اسے پہچان لیں (اور) عجب نہیں کہ پھر یہاں آئیں (۶۲) جب وہ اپنے باپ  کے پاس واپس گئے تو کہنے لگے کہ ابّا (جب تک ہم بن یامین کو ساتھ نہ لے جائیں) ہمارے لیے غلّے کی بندش  کر دی گئی ہے تو ہمارے ساتھ ہمارے بھائی کو بھیج دے تاکہ ہم پھر غلّہ لائیں اور ہم اس  کے نگہبان ہیں (۶۳) (یعقوب نے) کہا کہ میں اس  کے بارے میں تمہارا اعتبار نہیں  کرتا مگر ویسا ہی جیسا اس  کے بھائی  کے بارے میں کیا تھا۔  سو خدا ہی بہتر نگہبان ہے۔   اور وہ سب سے زیادہ رحم  کرنے والا ہے (۶۴) اور جب انہوں نے اپنا اسباب کھولا تو دیکھا کہ ان کا سرمایہ واپس  کر دیا گیا ہے۔   کہنے لگے ابّا ہمیں (اور) کیا چاہیئے (دیکھیے) یہ ہماری پونجی بھی ہمیں واپس  کر دی گئی ہے۔   اب ہم اپنے اہل و عیال  کے لیے پھر غلّہ لائیں گے اور اپنے بھائی کی نگہبانی  کریں گے اور ایک بار شتر زیادہ لائیں گے (کہ) یہ غلّہ جو ہم لائے ہیں تھوڑا ہے (۶۵) (یعقوب نے) کہا جب تک تم خدا کا عہد نہ دو کہ اس کو میرے پاس (صحیح سالم) لے آؤ گے میں اسے ہرگز تمہارے ساتھ نہیں بھیجنے کا۔  مگر یہ کہ تم گھیر لیے جاؤ (یعنی بے بس ہو جاؤ تو مجبوری ہے) جب انہوں نے ان سے عہد  کر لیا تو (یعقوب نے) کہا کہ جو قول و قرار ہم  کر رہے ہیں اس کا خدا ضامن ہے (۶۶) اور ہدایت کی کہ بیٹا ایک ہی دروازے سے داخل نہ ہونا بلکہ جدا جدا دروازوں سے داخل ہونا۔  اور میں خدا کی تقدیر کو تم سے نہیں روک سکتا۔  بے شک حکم اسی کا ہے میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں۔   اور اہلِ  توکل کو اسی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے (۶۷) اور جب وہ ان ان مقامات سے داخل ہوئے جہاں جہاں سے (داخل ہونے  کے لیے) باپ نے ان سے کہا تھا تو وہ تدبیر خدا  کے حکم کو ذرا بھی نہیں ٹال سکتی تھی ہاں وہ یعقوب  کے دل کی خواہش تھی جو انہوں نے پوری کی تھی۔  اور بے شک وہ صاحبِ  علم تھے کیونکہ ہم نے ان کو علم سکھایا تھا لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے (۶۸) اور جب وہ لوگ یوسف  کے پاس پہنچے تو یوسف نے اپنے حقیقی بھائی کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا کہ میں تمہارا بھائی ہوں تو جو سلوک یہ (ہمارے ساتھ)  کرتے رہے ہیں اس پر افسوس نہ  کرنا (۶۹) جب ان کا اسباب تیار  کر دیا تو اپنے بھائی  کے شلیتے میں گلاس رکھ دیا اور پھر (جب وہ آبادی سے باہر نکل گئے تو) ایک پکارنے والے نے آواز دی کہ قافلے والو تم تو چور ہو (۷۰) وہ ان کی طرف متوجہ ہو  کر کہنے لگے تمہاری کیا چیز کھوئی گئی ہے (۷۱) وہ بولے کہ بادشاہ (کے پانی پینے) کا گلاس کھویا گیا ہے اور جو شخص اس کو لے آئے اس  کے لیے ایک بار شتر (انعام) اور میں اس کا ضامن ہوں (۷۲) وہ کہنے لگے کہ خدا کی قسم تم کو معلوم ہے کہ ہم (اس) ملک میں اس لیے نہیں آئے کہ خرابی  کریں اور نہ ہم چوری کیا  کرتے ہیں (۷۳) بولے کہ اگر تم جھوٹے نکلے (یعنی چوری ثابت ہوئی) تو اس کی سزا کیا (۷۴) انہوں نے کہا کہ اس کی سزا یہ ہے کہ جس  کے شلیتے میں وہ دستیاب ہو وہی اس کا بدل قرار دیا جائے ہم ظالموں کو یہی سزا دیا  کرتے ہیں (۷۵) پھر یوسف نے اپنے بھائی  کے شلیتے سے پہلے ان  کے شلیتوں کو دیکھنا شروع کیا پھر اپنے بھائی  کے شلیتے میں سے اس کو نکال لیا۔  اس طرح ہم نے یوسف  کے لیے تدبیر کی (ورنہ) بادشاہ  کے قانون  کے مطابق وہ مشیتِ  خدا  کے سوا اپنے بھائی کو لے نہیں سکتے تھے۔   ہم جس  کے لیے چاہتے ہیں درجے بلند  کرتے ہیں۔   اور ہر علم والے سے دوسرا علم والا بڑھ  کر ہے (۷۶) (برادران یوسف نے) کہا کہ اگر اس نے چوری کی ہو تو (کچھ عجب نہیں کہ) اس  کے ایک بھائی نے بھی پہلے چوری کی تھی یوسف نے اس بات کو اپنے دل میں مخفی رکھا اور ان پر ظاہر نہ ہونے دیا (اور) کہا کہ تم بڑے بدقماش ہو۔  اور جو تم بیان  کرتے ہو خدا اسے خوب جانتا ہے (۷۷) وہ کہنے لگے کہ اے عزیز اس  کے والد بہت بوڑھے ہیں (اور اس سے بہت محبت رکھتے ہیں) تو (اس کو چھوڑ دیجیے اور) اس کی جگہ ہم میں سے کسی کو رکھ لیجیئے۔   ہم دیکھتے ہیں کہ آپ احسان  کرنے والے ہیں (۷۸) (یوسف نے) کہا کہ خدا پناہ میں رکھے کہ جس شخص  کے پاس ہم نے اپنی چیز پائی ہے اس  کے سوا کسی اور کو پکڑ لیں ایسا  کریں تو ہم (بڑے) بے انصاف ہیں (۷۹) جب وہ اس سے نا امید ہو گئے تو الگ ہو  کر صلاح  کرنے لگے۔   سب سے بڑے نے کہا کیا تم نہیں جانتے کہ تمہارے والد نے تم سے خدا کا عہد لیا ہے اور اس سے پہلے بھی تم یوسف  کے بارے میں قصور  کر چکے ہو تو جب تک والد صاحب مجھے حکم نہ دیں میں تو اس جگہ سے ہلنے کا نہیں یا خدا میرے لیے کوئی اور تدبیر  کرے۔   اور وہ سب سے بہتر فیصلہ  کرنے والا ہے (۸۰) تم سب والد صاحب  کے پاس واپس جاؤ اور کہو کہ ابا آپ  کے صاحبزادے نے (وہاں جا  کر) چوری کی۔  اور ہم نے اپنی دانست  کے مطابق آپ سے (اس  کے لے آنے کا) عہد کیا تھا مگر ہم غیب کی با توں کو جاننے اور یاد رکھنے والے تو نہیں تھے (۸۱) اور جس بستی میں ہم (ٹھہرے) تھے وہاں سے (یعنی اہل مصر سے) اور جس قافلے میں آئے ہیں اس سے دریافت  کر لیجیئے اور ہم اس بیان میں بالکل سچے ہیں (۸۲) (جب انہوں نے یہ بات یعقوب سے آ  کر کہی تو) انہوں نے کہا کہ (حقیقت یوں نہیں ہے) بلکہ یہ بات تم نے اپنے دل سے بنا لی ہے تو صبر ہی بہتر ہے۔   عجب نہیں کہ خدا ان سب کو میرے پاس لے آئے۔   بے شک وہ دانا (اور) حکمت والا ہے (۸۳) پھر ان  کے پاس سے چلے گئے اور کہنے لگے ہائے افسوس یوسف (ہائے افسوس) اور رنج و الم میں (اس قدر روئے کہ) ان کی آنکھیں سفید ہو گئیں اور ان کا دل غم سے بھر رہا تھا (۸۴) بیٹے کہنے لگے کہ واللہ اگر آپ یوسف کو اسی طرح یاد ہی  کرتے رہیں گے تو یا تو بیمار ہو جائیں گے یا جان ہی دے دیں گے (۸۵) انہوں نے کہا کہ میں اپنے غم و اندوہ کا اظہار خدا سے  کرتا ہوں۔   اور خدا کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے (۸۶) بیٹا (یوں  کرو کہ ایک دفعہ پھر) جاؤ اور یوسف اور اس  کے بھائی کو تلاش  کرو اور خدا کی رحمت سے نا امید نہ ہو۔  کہ خدا کی رحمت سے بے ایمان لوگ نا امید ہوا  کرتے ہیں (۸۷) جب وہ یوسف  کے پاس گئے تو کہنے لگے کہ عزیز ہمیں اور ہمارے اہل و عیال کو بڑی تکلیف ہو رہی ہے اور ہم تھوڑا سا سرمایہ لائے ہیں آپ ہمیں (اس  کے عوض) پورا غلّہ دے دیجیئے اور خیرات کیجیئے۔   کہ خدا خیرات  کرنے والوں کو ثواب دیتا ہے (۸۸) (یوسف نے) کہا تمہیں معلوم ہے جب تم نادانی میں پھنسے ہوئے تھے تو تم نے یوسف اور اس  کے بھائی  کے ساتھ کیا کیا تھا (۸۹) وہ بولے کیا تم ہی یوسف ہو؟ انہوں نے کہا ہاں میں ہی یوسف ہوں۔   اور (بن یامین کی طرف اشارہ  کر  کے کہنے لگے) یہ میرا بھائی ہے خدا نے ہم پر بڑا احسان کیا ہے۔   جو شخص خدا سے ڈرتا اور صبر  کرتا ہے تو خدا نیکو کاروں کا اجر ضائع نہیں  کرتا (۹۰) وہ بولے خدا کی قسم خدا نے تم کو ہم پر فضیلت بخشی ہے اور بے شک ہم خطاکار تھے (۹۱) (یوسف نے) کہا کہ آج  کے دن سے تم پر کچھ عتاب (و ملامت) نہیں ہے۔   خدا تم کو معاف  کرے۔   اور وہ بہت رحم  کرنے والا ہے (۹۲) یہ میرا  کرتہ لے جاؤ اور اسے والد صاحب  کے منہ پر ڈال دو۔  وہ بینا ہو جائیں گے۔   اور اپنے تمام اہل و عیال کو میرے پاس لے آؤ (۹۳) اور جب قافلہ (مصر سے) روانہ ہوا تو ان  کے والد کہنے لگے کہ اگر مجھ کو یہ نہ کہو کہ (بوڑھا) بہک گیا ہے تو مجھے تو یوسف کی بو آ رہی ہے (۹۴) وہ بولے کہ واللہ آپ اسی قدیم غلطی میں (مبتلا) ہیں (۹۵) جب خوشخبری دینے والا آ پہنچا تو  کرتہ یعقوب  کے منہ پر ڈال دیا اور وہ بینا ہو گئے (اور بیٹوں سے) کہنے لگے کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں خدا کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے (۹۶) بیٹوں نے کہا کہ ابا ہمارے لیے ہمارے گناہ کی مغفرت مانگیئے۔   بے شک ہم خطاکار تھے (۹۷) انہوں نے کہا کہ میں اپنے پروردگار سے تمہارے لیے بخشش مانگوں گا۔  بے شک وہ بخشنے والا مہربان ہے (۹۸) جب یہ (سب لوگ) یوسف  کے پاس پہنچے تو یوسف نے اپنے والدین کو اپنے پاس بٹھایا اور کہا مصر میں داخل ہو جائیے خدا نے چاہا تو جمع خاطر سے رہیئے گا (۹۹) اور اپنے والدین کو تخت پر بٹھایا اور سب یوسفؑ  کے آگے سجدہ میں گر پڑے اور (اس وقت) یوسف نے کہا ابا جان یہ میرے اس خواب کی تعبیر ہے جو میں نے پہلے (بچپن میں) دیکھا تھا۔  میرے پروردگار نے اسے سچ  کر دکھایا اور اس نے مجھ پر (بہت سے) احسان کئے ہیں کہ مجھ کو جیل خانے سے نکالا۔  اور اس  کے بعد کہ شیطان نے مجھ میں اور میرے بھائیوں میں فساد ڈال دیا تھا۔  آپ کو گاؤں سے یہاں لایا۔  بے شک میرا پروردگار جو چاہتا ہے تدبیر سے  کرتا ہے۔   وہ دانا (اور) حکمت والا ہے (۱۰۰) (جب یہ سب باتیں ہولیں تو یوسف نے خدا سے دعا کی کہ) اے میرے پروردگار تو نے مجھ کو حکومت سے بہرہ دیا اور خوابوں کی تعبیر کا علم بخشا۔  اے آسمانوں اور زمین  کے پیدا  کرنے والے تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا کارساز ہے۔   تو مجھے (دنیا سے) اپنی اطاعت (کی حالت) میں اٹھائیو اور (آخرت میں) اپنے نیک بندوں میں داخل کیجیو (۱۰۱) (اے پیغمبر) یہ اخبار غیب میں سے ہیں جو ہم تمہاری طرف بھیجتے ہیں اور جب برادران یوسف نے اپنی بات پر اتفاق کیا تھا اور وہ فریب  کر رہے تھے تو تم ان  کے پاس تو نہ تھے (۱۰۲) اور بہت سے آدمی گو تم (کتنی ہی) خواہش  کرو ایمان لانے والے نہیں ہیں (۱۰۳) اور تم ان سے اس (خیر خواہی) کا کچھ صلا بھی تو نہیں مانگتے۔   یہ قرآن اور کچھ نہیں تمام عالم  کے لیے نصیحت ہے (۱۰۴) اور آسمان و زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں جن پر یہ گزرتے ہیں اور ان سے اعراض  کرتے ہیں (۱۰۵) اور یہ اکثر خدا پر ایمان نہیں رکھتے۔   مگر (اس  کے ساتھ) شرک  کرتے ہیں (۱۰۶) کیا یہ اس (بات) سے بے خوف ہیں کہ ان پر خدا کا عذاب نازل ہو  کر ان کو ڈھانپ لے یا ان پر ناگہاں قیامت آ جائے اور انہیں خبر بھی نہ ہو (۱۰۷) کہہ دو میرا رستہ تو یہ ہے میں خدا کی طرف بلاتا ہوں (از روئے یقین و برہان) سمجھ بوجھ  کر میں بھی (لوگوں کو خدا کی طرف بلاتا ہوں) اور میرے پیرو بھی۔  اور خدا پاک ہے۔   اور میں شرک  کرنے والوں میں سے نہیں ہوں (۱۰۸) اور ہم نے تم سے پہلے بستیوں  کے رہنے والوں میں سے مرد ہی بھیجے تھے جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے۔   کیا ان لوگوں نے ملک میں سیر (و سیاحت) نہیں کی کہ دیکھ لیتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیا ہوا۔  اور متّقیوں  کے لیے آخرت کا گھر بہت اچھا ہے۔   کیا تم سمجھتے نہیں ؟ (۱۰۹) یہاں تک کہ جب پیغمبر نا امید ہو گئے اور انہوں نے خیال کیا کہ اپنی نصرت  کے بارے میں جو بات انہوں نے کہی تھی (اس میں) وہ سچے نہ نکلے تو ان  کے پاس ہماری مد د آ پہنچی۔  پھر جسے ہم نے چاہا بچا دیا۔  اور ہمارا عذاب (اتر  کر) گنہگار لوگوں سے پھرا نہیں  کرتا (۱۱۰) ان  کے قصے میں عقلمندوں  کے لیے عبرت ہے۔   یہ (قرآن) ایسی بات نہیں ہے جو (اپنے دل سے) بنائی گئی ہو بلکہ جو (کتابیں) اس سے پہلے نازل ہوئی ہیں ان کی تصدیق (کرنے والا) ہے اور مومنوں  کے لیے ہدایت اور رحمت ہے (۱۱۱)

 

سورة الرّعد

شروع اللہ  کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

الٓمرا۔  (اے محمد) یہ کتاب (الہٰی) کی آیتیں ہیں۔   اور جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے حق ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے (۱) خدا وہی تو ہے جس نے ستونوں  کے بغیر آسمان جیسا کہ تم دیکھتے ہو (اتنے) اونچے بنائے۔   پھر عرش پر جا ٹھہرا اور سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا۔  ہر ایک ایک میعاد معین تک گردش  کر رہا ہے۔   وہی (دنیا  کے) کاموں کا انتظام  کرتا ہے (اس طرح) وہ اپنی آیتیں کھول کھول  کر بیان  کرتا ہے کہ تم اپنے پروردگار  کے روبرو جانے کا یقین  کرو (۲) اور وہ وہی ہے جس نے زمین کو پھیلایا اور اس میں پہاڑ اور دریا پیدا کئے اور ہر طرح  کے میوؤں کی دو دو قسمیں بنائیں۔   وہی رات کو دن کا لباس پہناتا ہے۔   غور  کرنے والوں  کے لیے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں (۳) اور زمین میں کئی طرح  کے قطعات ہیں۔   ایک دوسرے سے ملے ہوئے اور انگور  کے باغ اور کھیتی اور کھجور  کے درخت۔  بعض کی بہت سی شاخیں ہوتی ہیں اور بعض کی اتنی نہیں ہوتیں (باوجود یہ کہ) پانی سب کو ایک ہی ملتا ہے۔   اور ہم بعض میوؤں کو بعض پر لذت میں فضیلت دیتے ہیں۔   اس میں سمجھنے والوں  کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں (۴) اگر تم عجیب بات سننی چا ہو تو کافروں کا یہ کہنا عجیب ہے کہ جب ہم (مر  کر) مٹی ہو جائیں گے تو کیا از سر نو پیدا ہوں گے ؟ یہی لوگ ہیں جو اپنے پروردگار سے من کر ہوئے ہیں۔   اور یہی ہیں جن کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور یہی اہل دوزخ ہیں کہ ہمیشہ اس میں (جلتے) رہیں گے (۵) اور یہ لوگ بھلائی سے پہلے تم سے برائی  کے جلد خواستگار یعنی (طالب عذاب) ہیں حالانکہ ان سے پہلے عذاب (واقع) ہو چکے ہیں اور تمہارا پروردگار لوگوں کو باوجود ان کی بے انصافیوں  کے معاف  کرنے والا ہے۔   اور بے شک تمہارا پروردگار سخت عذاب دینے والا ہے (۶) اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) پر اس  کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی نازل نہیں ہوئی۔  سو (اے محمدﷺ) تم تو صرف ہدایت  کرنے والے ہو اور ہر ایک قوم  کے لیے رہنما ہوا  کرتا ہے (۷) خدا ہی اس بچے سے واقف ہے جو عورت  کے پیٹ میں ہوتا ہے اور پیٹ  کے سکڑنے اور بڑھنے سے بھی (واقف ہے)۔  اور ہر چیز کا اس  کے ہاں ایک اندازہ مقرر ہے (۸) وہ دانائے نہاں و آشکار ہے سب سے بزرگ (اور) عالی رتبہ ہے (۹) کوئی تم میں سے چپ کے سے بات کہے یا پکار  کر یا رات کو کہیں چھپ جائے یا دن کی روشنی میں کھلم کھلا چلے پھرے (اس  کے نزدیک) برابر ہے (۱۰) اس  کے آگے اور پیچھے خدا  کے چوکیدار ہیں جو خدا  کے حکم سے اس کی حفاظت  کرتے ہیں۔   خدا اس (نعمت) کو جو کسی قوم کو (حاصل) ہے نہیں بدلتا جب تک کہ وہ اپنی حالت کو نہ بدلے۔   اور جب خدا کسی قوم  کے ساتھ برائی کا ارادہ  کرتا ہے تو پھر وہ پھر نہیں سکتی۔  اور خدا  کے سوا ان کا کوئی مدد گار نہیں ہوتا (۱۱) اور وہی تو ہے جو تم کو ڈرانے اور امید دلانے  کے لیے بجلی دکھاتا اور بھاری بھاری بادل پیدا  کرتا ہے (۱۲) اور رعد اور فرشتے سب اس  کے خوف سے اس کی تسبیح و تحمید  کرتے رہتے ہیں اور وہی بجلیاں بھیجتا ہے پھر جس پر چاہتا ہے گرا بھی دیتا ہے اور وہ خدا  کے بارے میں جھگڑتے ہیں۔   اور وہ بڑی قوت والا ہے (۱۳) سودمند پکارنا تو اسی کا ہے اور جن کو یہ لوگ اس  کے سوا پکارتے ہیں وہ ان کی پکار کو کسی طرح قبول نہیں  کرتے مگر اس شخص کی طرح جو اپنے دونوں ہاتھ پانی کی طرف پھیلا دے تاکہ (دور ہی سے) اس  کے منہ تک آ پہنچے حالانکہ وہ (اس تک کبھی بھی) نہیں آ سکتا اور (اسی طرح) کافروں کی پکار بیکار ہے (۱۴) اور جتنی مخلوقات آسمانوں اور زمین میں ہے خوشی سے یا زبردستی سے خدا  کے آگے سجدہ  کرتی ہے اور ان  کے سائے بھی صبح وشام (سجدے  کرتے ہیں) (۱۵) ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے ؟ (تم ہی ان کی طرف سے) کہہ دو کہ خدا۔  پھر (ان سے) کہو کہ تم نے خدا کو چھوڑ  کر ایسے لوگوں کو کیوں کارساز بنایا ہے جو خود اپنے نفع و نقصان کا بھی اختیار نہیں رکھتے (یہ بھی) پوچھو کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہیں ؟ یا اندھیرا اور اُجالا برابر ہو سکتا ہے ؟ بھلا ان لوگوں نے جن کو خدا کا شریک مقرر کیا ہے۔   کیا انہوں نے خدا کی سی مخلوقات پیدا کی ہے جس  کے سبب ان کو مخلوقات مشتبہ ہو گئی ہے۔   کہہ دو کہ خدا ہی ہر چیز کا پیدا  کرنے والا ہے اور وہ یکتا (اور) زبردست ہے (۱۶) اسی نے آسمان سے مینہ برسایا پھر اس سے اپنے اپنے اندازے  کے مطابق نالے بہہ نکلے پھر نالے پر پھولا ہوا جھاگ آ گیا۔  اور جس چیز کو زیور یا کوئی اور سامان بنانے  کے لیے آگ میں تپاتے ہیں اس میں بھی ایسا ہی جھاگ ہوتا ہے۔   اس طرح خدا حق اور باطل کی مثال بیان فرماتا ہے۔   سو جھاگ تو سوکھ  کر زائل ہو جاتا ہے۔   اور (پانی) جو لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے وہ زمین میں ٹھہرا رہتا ہے۔   اس طرح خدا (صحیح اور غلط کی) مثا لیں بیان فرماتا ہے (تاکہ تم سمجھو) (۱۷) جن لوگوں نے خدا  کے حکم کو قبول کیا ان کی حالت بہت بہتر ہو گی۔  اور جنہوں نے اس کو قبول نہ کیا اگر روئے زمین  کے سب خزانے ان  کے اختیار میں ہوں تو وہ سب  کے سب اور ان  کے ساتھ اتنے ہی اور (نجات  کے) بدلے میں صرف  کر ڈالیں (مگر نجات کہاں ؟) ایسے لوگوں کا حساب بھی برا ہو گا۔  اور ان کا ٹھکانا بھی دوزخ ہے۔   اور وہ بری جگہ ہے (۱۸) بھلا جو شخص یہ جانتا ہے کہ جو کچھ تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے حق ہے وہ اس شخص کی طرح ہے جو اندھا ہے اور سمجھتے تو وہی ہیں جو عقلمند ہیں (۱۹) جو خدا  کے عہد کو پورا  کرتے ہیں اور اقرار کو نہیں توڑتے (۲۰) اور جن (رشتہ ہائے قرابت)  کے جوڑے رکھنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو جوڑے رکھتے اور اپنے پروردگار سے ڈرتے رہتے اور برے حساب سے خوف رکھتے ہیں (۲۱) اور جو پروردگار کی خوشنودی حاصل  کرنے  کے لیے (مصائب پر) صبر  کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور جو (مال) ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ  کرتے ہیں اور نیکی سے برائی دور  کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن  کے لیے عاقبت کا گھر ہے (۲۲) (یعنی) ہمیشہ رہنے  کے باغات جن میں وہ داخل ہوں گے اور ان  کے باپ دادا اور بیبیوں اور اولاد میں سے جو نیکو کار ہوں گے وہ بھی (بہشت میں جائیں گے) اور فرشتے (بہشت  کے) ہر ایک دروازے سے ان  کے پاس آئیں گے (۲۳) (اور کہیں گے) تم پر رحمت ہو (یہ) تمہاری ثابت قدمی کا بدلہ ہے اور عاقبت کا گھر خوب (گھر) ہے (۲۴) اور جو لوگ خدا سے عہد واثق  کر  کے اس کو توڑ ڈالتے اور (رشتہ ہائے قرابت)  کے جوڑے رکھنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو قطع  کر دیتے ہیں اور ملک میں فساد  کرتے ہیں۔   ایسوں پر لعنت ہے اور ان  کے لیے گھر بھی برا ہے (۲۵) خدا جس کا چاہتا ہے رزق فراخ  کر دیتا ہے اور (جس کا چاہتا ہے) تنگ  کر دیتا ہے۔   اور کافر لوگ دنیا کی زندگی پر خوش ہو رہے ہیں اور دنیا کی زندگی آخرت (کے مقابلے) میں (بہت) تھوڑا فائدہ ہے (۲۶) اور کافر کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) پر اس  کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی۔  کہہ دو کہ خدا جسے چاہتا ہے گمراہ  کرتا ہے اور جو (اس کی طرف) رجوع ہوتا ہے اس کو اپنی طرف کا رستہ دکھاتا ہے (۲۷) (یعنی) جو لوگ ایمان لاتے اور جن  کے دل یادِ  خدا سے آرام پاتے ہیں (ان کو) اور سن رکھو کہ خدا کی یاد سے دل آرام پاتے ہیں (۲۸) جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان  کے لیے خوشحالی اور عمدہ ٹھکانہ ہے (۲۹) (جس طرح ہم اور پیغمبر بھیجتے رہے ہیں) اسی طرح (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو اس امت میں جس سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں بھیجا ہے تاکہ تم ان کو وہ (کتاب) جو ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے پڑھ  کر سنا دو اور یہ لوگ رحمٰن کو نہیں مانتے۔   کہہ دو وہی تو میرا پروردگار ہے اس  کے سوا کوئی معبود نہیں۔   میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع  کرتا ہوں (۳۰) اور اگر کوئی قرآن ایسا ہوتا کہ اس (کی تاثیر) سے پہاڑ چل پڑتے یا زمین پھٹ جاتی یا مردوں سے کلام  کر سکتے۔   (تو یہی قرآن ان اوصاف سے متصف ہوتا مگر) بات یہ ہے کہ سب باتیں خدا  کے اختیار میں ہیں تو کیا مومنوں کو اس سے اطمینان نہیں ہوا کہ اگر خدا چاہتا تو سب لوگوں کو ہدایت  کے رستے پر چلا دیتا۔  اور کافروں پر ہمیشہ ان  کے اعمال  کے بدلے بلا آتی رہے گی یا ان  کے مکانات  کے قریب نازل ہوتی رہے گی یہاں تک کہ خدا کا وعدہ آ پہنچے۔   بے شک خدا وعدہ خلاف نہیں  کرتا (۳۱) اور تم سے پہلے بھی رسولوں  کے ساتھ تمسخر ہوتے رہے ہیں تو ہم نے کافروں کو مہلت دی پھر پکڑ لیا۔  سو (دیکھ لو کہ) ہمارا عذاب کیسا تھا (۳۲) تو کیا جو (خدا) ہر متنفس  کے اعمال کا نگراں (و نگہبان) ہے (وہ بتوں کی طرح بے علم و بے خبر ہو سکتا ہے) اور ان لوگوں نے خدا  کے شریک مقرر  کر رکھے ہیں۔   ان سے کہو کہ (ذرا) ان  کے نام تو لو۔  کیا تم اسے ایسی چیزیں بتاتے ہو جس کو وہ زمین میں (کہیں بھی) معلوم نہیں  کرتا یا (محض) ظاہری (باطل اور جھوٹی) بات کی (تقلید  کرتے ہو) اصل یہ ہے کہ کافروں کو ان  کے فریب خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔   اور وہ (ہدایت  کے) رستے سے روک لیے گئے ہیں۔   اور جسے خدا گمراہ  کرے اسے کوئی ہدایت  کرنے والا نہیں (۳۳) ان کو دنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی سخت ہے۔   اور ان کو خدا (کے عذاب سے) کوئی بھی بچانے والا نہیں (۳۴) جس باغ کا متقیوں سے وعدہ کیا گیا ہے اس  کے اوصاف یہ ہیں کہ اس  کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔   اس  کے پھل ہمیشہ (قائم رہنے والے) ہیں اور اس  کے سائے بھی۔  یہ ان لوگوں کا انجام ہے جو متقی ہیں۔   اور کافروں کا انجام دوزخ ہے (۳۵) اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس (کتاب) سے جو تم پر نازل ہوئی ہے خوش ہوتے ہیں اور بعض فرقے اس کی بعض باتیں نہیں بھی مانتے۔   کہہ دو کہ مجھ کو یہی حکم ہوا ہے کہ خدا ہی کی عبادت  کروں اور اس  کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤں۔   میں اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے لوٹنا ہے (۳۶) اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی زبان کا فرمان نازل کیا ہے۔   اور اگر تم علم (و دانش) آنے  کے بعد ان لوگوں کی خواہشوں  کے پیچھے چلو گے تو خدا  کے سامنے کوئی نہ تمہارا مدد گار ہو گا اور نہ کوئی بچانے والا (۳۷) اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم سے پہلے بھی پیغمبر بھیجے تھے۔   اور ان کو بیبیاں اور اولاد بھی دی تھی۔  اور کسی پیغمبر  کے اختیار کی بات نہ تھی کہ خدا  کے حکم  کے بغیر کوئی نشانی لائے۔   ہر (حکم) قضا (کتاب میں) مرقوم ہے (۳۸) خدا جس کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جس کو چاہتا ہے) قائم رکھتا ہے اور اسی  کے پاس اصل کتاب ہے (۳۹) اور اگر ہم کوئی عذاب جس کا ان لوگوں سے وعدہ  کرتے ہیں تمہیں دکھائیں (یعنی تمہارے روبرو ان پر نازل  کریں) یا تمہاری مدت حیات پوری  کر دیں (یعنی تمہارے انتقال  کے بعد عذاب بھیجیں) تو تمہارا کام (ہمارے احکام کا) پہنچا دینا ہے اور ہمارا کام حساب لینا ہے (۴۰) کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم زمین کو اس  کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہیں۔   اور خدا (جیسا چاہتا ہے) حکم  کرتا ہے کوئی اس  کے حکم کا رد  کرنے والا نہیں۔   اور وہ جلد حساب لینے والا ہے (۴۱) جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی (بہتری) چالیں چلتے رہے ہیں سو چال تو سب اللہ ہی کی ہے ہر متنفس جو کچھ  کر رہا ہے وہ اسے جانتا ہے۔   اور کافر جلد معلوم  کریں گے کہ عاقبت کا گھر (یعنی انجام محمود) کس  کے لیے ہے (۴۲) اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ تم (خدا  کے) رسول نہیں ہو۔  کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان خدا اور وہ شخص جس  کے پاس کتاب (آسمانی) کا علم ہے گواہ کافی ہیں (۴۳)

 

سورة إبراہیم

شروع اللہ  کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

الٓرٰ۔  (یہ) ایک (پُر نور) کتاب (ہے) اس کو ہم نے تم پر اس لیے نازل کیا ہے کہ لوگوں کو اندھیرے سے نکال  کر روشنی کی طرف لے جاؤ (یعنی) ان  کے پروردگار  کے حکم سے غالب اور قابل تعریف (خدا)  کے رستے کی طرف (۱) وہ خدا کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔   اور کافروں  کے لیے عذاب سخت (کی وجہ) سے خرابی ہے (۲) جو آخرت کی نسبت دنیا کو پسند  کرتے اور (لوگوں کو) خدا  کے رستے سے روکتے اور اس میں کجی چاہتے ہیں۔   یہ لوگ پرلے سرے کی گمراہی میں ہیں (۳) اور ہم نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر اپنی قوم کی زبان بولتا تھا تاکہ انہیں (احکام خدا) کھول کھول  کر بتا دے۔   پھر خدا جسے چاہتا ہے گمراہ  کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ غالب (اور) حکمت والا ہے (۴) اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے  کر بھیجا کہ اپنی قوم کو تاریکی سے نکال  کر روشنی میں لے جاؤ۔  اور ان کو خدا  کے دن یاد دلاؤ اس میں ان لوگوں  کے لیے جو صابر و شاکر ہیں (قدرت خدا کی) نشانیاں ہیں (۵) اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ خدا نے جو تم پر مہربانیاں کی ہیں ان کو یاد  کرو جب کہ تم کو فرعون کی قوم (کے ہاتھ) سے مخلصی دی وہ لوگ تمہیں بُرے عذاب دیتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو مار ڈالتے تھے اور عورت ذات یعنی تمہاری لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی (سخت) آزمائش تھی (۶) اور جب تمہارے پروردگار نے (تم کو) آگاہ کیا کہ اگر شکر  کرو گے تو میں تمہیں زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری  کرو گے تو (یاد رکھو کہ) میرا عذاب بھی سخت ہے (۷) اور موسیٰ نے (صاف صاف) کہہ دیا کہ اگر تم اور جتنے اور لوگ زمین میں ہیں سب  کے سب ناشکری  کرو تو خدا بھی بے نیاز (اور) قابل تعریف ہے (۸) بھلا تم کو ان لوگوں (کے حالات) کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے تھے (یعنی) نوح اور عاد اور ثمود کی قوم۔  اور جو ان  کے بعد تھے۔   جن کا علم خدا  کے سوا کسی کو نہیں (جب) ان  کے پاس پیغمبر نشانیاں لے  کر آئے تو انہوں نے اپنے ہاتھ ان  کے مونہوں پر رکھ دیئے (کہ خاموش رہو) اور کہنے لگے کہ ہم تو تمہاری رسالت کو تسلیم نہیں  کرتے اور جس چیز کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو ہم اس سے قوی شک میں ہیں (۹) ان  کے پیغمبروں نے کہا کیا (تم کو) خدا (کے بارے) میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا  کرنے والا ہے۔   وہ تمہیں اس لیے بلاتا ہے کہ تمہارے گناہ بخشے اور (فائدہ پہنچانے  کے لیے) ایک مدت مقرر تک تم کو مہلت دے۔   وہ بولے کہ تم تو ہمارے ہی جیسے آدمی ہو۔  تمہارا یہ منشاء ہے کہ جن چیزوں کو ہمارے بڑے پوجتے رہے ہیں ان (کے پوجنے) سے ہم کو بند  کر دو تو (اچھا) کوئی کھلی دلیل لاؤ (یعنی معجزہ دکھاؤ) (۱۰) پیغمبروں نے ان سے کہا کہ ہاں ہم تمہارے ہی جیسے آدمی ہیں۔   لیکن خدا اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے (نبوت کا) احسان  کرتا ہے اور ہمارے اختیار کی بات نہیں کہ ہم خدا  کے حکم  کے بغیر تم کو (تمہاری فرمائش  کے مطابق) معجزہ دکھائیں اور خدا ہی پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہیئے (۱۱) اور ہم کیوں کر خدا پر بھروسہ نہ رکھیں حالانکہ اس نے ہم کو ہمارے (دین  کے سیدھے) رستے بتائے ہیں۔   جو تکلیفیں تم ہم کو دیتے ہو اس پر صبر  کریں گے۔   اور اہل توکل کو خدا ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے (۱۲) اور جو کافر تھے انہوں نے اپنے پیغمبروں سے کہا کہ (یا تو) ہم تم کو اپنے ملک سے باہر نکال دیں گے یا ہمارے مذہب میں داخل ہو جاؤ۔  تو پروردگار نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہم ظالموں کو ہلاک  کر دیں گے (۱۳) اور ان  کے بعد تم کو اس زمین میں آباد  کریں گے۔   یہ اس شخص  کے لیے ہے جو (قیامت  کے روز) میرے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرے اور میرے عذاب سے خوف  کرے (۱۴) اور پیغمبروں نے (خدا سے اپنی) فتح چاہی تو ہر سرکش ضدی نامراد رہ گیا (۱۵) اس  کے پیچھے دوزخ ہے اور اسے پیپ کا پانی پلایا جائے گا (۱۶) وہ اس کو گھونٹ گھونٹ پیئے گا اور گلے سے نہیں اتار سکے گا اور ہر طرف سے اسے موت آ رہی ہو گی مگر وہ مرنے میں نہیں آئے گا۔  اور اس  کے پیچھے سخت عذاب ہو گا (۱۷) جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے کفر کیا ان  کے اعمال کی مثال راکھ کی سی ہے کہ آندھی  کے دن اس پر زور کی ہوا چلے (اور) اسے اڑا لے جائے (اس طرح) جو کام وہ  کرتے رہے ان پر ان کو کچھ دسترس نہ ہو گی۔  یہی تو پرلے سرے کی گمراہی ہے (۱۸) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے آسمانوں اور زمین کو تدبیر سے پیدا کیا ہے۔   اگر وہ چاہے تو تم کو نابود  کر دے اور (تمہاری جگہ) نئی مخلوق پیدا  کر دے (۱۹) اور یہ خدا کو کچھ بھی مشکل نہیں (۲۰) اور (قیامت  کے دن) سب لوگ خدا  کے سامنے کھڑے ہوں گے تو ضعیف (العقل متبع اپنے رؤسائے) متکبرین سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے پیرو تھے۔   کیا تم خدا کا کچھ عذاب ہم پر سے دفع  کر سکتے ہو۔  وہ کہیں گے کہ اگر خدا ہم کو ہدایت  کرتا تو ہم تم کو ہدایت  کرتے۔   اب ہم گھبرائیں یا ضد  کریں ہمارے حق میں برابر ہے۔   کوئی جگہ (گریز اور) رہائی کی ہمارے لیے نہیں ہے (۲۱) جب (حساب کتاب کا) کام فیصلہ ہو چکے گا تو شیطان کہے گا (جو) وعدہ خدا نے تم سے کیا تھا (وہ تو) سچا (تھا) اور (جو) وعدہ میں نے تم سے کیا تھا وہ جھوٹا تھا۔  اور میرا تم پر کسی طرح کا زور نہیں تھا۔  ہاں میں نے تم کو (گمراہی اور باطل کی طرف) بلایا تو تم نے (جلدی سے اور بے دلیل) میرا کہا مان لیا۔  تو (آج) مجھے ملامت نہ  کرو۔  اپنے آپ ہی کو ملامت  کرو۔  نہ میں تمہاری فریاد رسی  کر سکتا ہوں اور نہ تم میری فریاد رسی  کر سکتے ہو۔  میں اس بات سے انکار  کرتا ہوں کہ تم پہلے مجھے شریک بناتے تھے۔   بے شک جو ظالم ہیں ان  کے لیے درد دینے والا عذاب ہے (۲۲) اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کیے وہ بہشتوں میں داخل کیے جائیں گے جن  کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اپنے پروردگار  کے حکم سے ہمیشہ ان میں رہیں گے۔   وہاں ان کی صاحب سلامت سلام ہو گا (۲۳) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے پاک بات کی کیسی مثال بیان فرمائی ہے (وہ ایسی ہے) جیسے پاکیزہ درخت جس کی جڑ مضبوط (یعنی زمین کو پکڑے ہوئے) ہو اور شاخیں آسمان میں (۲۴) اپنے پروردگار  کے حکم سے ہر وقت پھل لاتا (اور میوے دیتا) ہو۔  اور خدا لوگوں  کے لیے مثالیں بیان فرماتا ہے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں (۲۵) اور ناپاک بات کی مثال ناپاک درخت کی سی ہے (نہ جڑ مستحکم نہ شاخیں بلند) زمین  کے اوپر ہی سے اکھیڑ  کر پھینک دیا جائے گا اس کو ذرا بھی قرار (و ثبات) نہیں (۲۶) خدا مومنوں (کے دلوں) کو (صحیح اور) پکی بات سے دنیا کی زندگی میں بھی مضبوط رکھتا ہے اور آخرت میں بھی (رکھے گا) اور خدا بے انصافوں کو گمراہ  کر دیتا ہے اور خدا جو چاہتا ہے  کرتا ہے (۲۷) کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہوں نے خدا  کے احسان کو ناشکری سے بدل دیا۔  اور اپنی قوم کو تباہی  کے گھر میں اتارا (۲۸) (وہ گھر) دوزخ ہے۔   (سب ناشکرے) اس میں داخل ہوں گے۔   اور وہ برا ٹھکانہ ہے (۲۹) اور ان لوگوں نے خدا  کے شریک مقرر کئے کہ (لوگوں کو) اس  کے رستے سے گمراہ  کریں۔   کہہ دو کہ (چند روز) فائدے اٹھا لو آخرکار تم کو دوزخ کی طرف لوٹ  کر جانا ہے (۳۰) (اے پیغمبر) میرے مومن بندوں سے کہہ دو کہ نماز پڑھا  کریں اور اس دن  کے آنے سے پیشتر جس میں نہ (اعمال کا) سودا ہو گا اور نہ دوستی (کام آئے گی) ہمارے دیئے ہوئے مال میں سے درپردہ اور ظاہر خرچ  کرتے رہیں (۳۱) خدا ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمان سے مینہ برسایا پھر اس سے تمہارے کھانے  کے لیے پھل پیدا کئے۔   اور کشتیوں (اور جہازوں) کو تمہارے زیر فرمان کیا تاکہ دریا (اور سمندر) میں اس  کے حکم سے چلیں۔   اور نہروں کو بھی تمہارے زیر فرمان کیا (۳۲) اور سورج اور چاند کو تمہارے لیے کام میں لگا دیا کہ دونوں (دن رات) ایک دستور پر چل رہے ہیں۔   اور رات اور دن کو بھی تمہاری خاطر کام میں لگا دیا (۳۳) اور جو کچھ تم نے مانگا سب میں سے تم کو عنایت کیا۔  اور اگر خدا  کے احسان گننے لگو تو شمار نہ  کر سکو۔  (مگر لوگ نعمتوں کا شکر نہیں  کرتے) کچھ شک نہیں کہ انسان بڑا بے انصاف اور ناشکرا ہے (۳۴) اور جب ابراہیم نے دعا کی کہ میرے پروردگار اس شہر کو (لوگوں  کے لیے) امن کی جگہ بنا دے۔   اور مجھے اور میری اولاد کو اس بات سے کہ بتوں کی پرستش  کرنے لگیں بچائے رکھ (۳۵) اے پروردگار انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔   سو جس شخص نے میرا کہا مانا وہ میرا ہے۔   اور جس نے میری نافرمانی کی تو تُو بخشنے والا مہربان ہے (۳۶) اے پروردگار میں نے اپنی اولاد کو میدان (مکہ) میں جہاں کھیتی نہیں تیرے عزت (و ادب) والے گھر  کے پاس لا بسائی ہے۔   اے پروردگار تاکہ یہ نماز پڑھیں تو لوگوں  کے دلوں کو ایسا  کر دے کہ ان کی طرف جھکے رہیں اور ان کو میوؤں سے روزی دے تاکہ (تیرا) شکر  کریں (۳۷) اے پروردگار جو بات ہم چھپاتے اور جو ظاہر  کرتے ہیں تو سب جانتا ہے۔   اور خدا سے کوئی چیز مخفی نہیں (نہ) زمین میں نہ آسمان میں (۳۸) خدا کا شکر ہے جس نے مجھ کو بڑی عمر میں اسماعیل اور اسحاق بخشے۔   بے شک میرا پروردگار سننے والا ہے (۳۹) اے پروردگار مجھ کو (ایسی توفیق عنایت)  کر کہ نماز پڑھتا رہوں اور میری اولاد کو بھی (یہ توفیق بخش) اے پروردگار میری دعا قبول فرما (۴۰) اے پروردگار حساب (کتاب)  کے دن مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور مومنوں کو مغفرت کیجیو (۴۱) اور (مومنو) مت خیال  کرنا کہ یہ ظالم جو عمل  کر رہے ہیں خدا ان سے بے خبر ہے۔   وہ ان کو اس دن تک مہلت دے رہا ہے جب کہ (دہشت  کے سبب) آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی (۴۲) (اور لوگ) سر اٹھائے ہوئے (میدان قیامت کی طرف) دوڑ رہے ہوں گے ان کی نگاہیں ان کی طرف لوٹ نہ سکیں گی اور ان  کے دل (مارے خوف  کے) ہوا ہو رہے ہوں گے (۴۳) اور لوگوں کو اس دن سے آگاہ  کر دو جب ان پر عذاب آ جائے گا تب ظالم لوگ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں تھوڑی سی مدت مہلت عطا  کر۔  تاکہ تیری دعوت (توحید) قبول  کریں اور (تیرے) پیغمبروں  کے پیچھے چلیں (تو جواب ملے گا) کیا تم پہلے قسمیں نہیں کھایا  کرتے تھے کہ تم کو (اس حال سے جس میں تم ہو) زوال (اور قیامت کو حساب اعمال) نہیں ہو گا (۴۴) اور جو لوگ اپنے آپ پر ظلم  کرتے تھے تم ان  کے مکانوں میں رہتے تھے اور تم پر ظاہر ہو چکا تھا کہ ہم نے ان لوگوں  کے ساتھ کس طرح (کا معاملہ) کیا تھا اور تمہارے (سمجھانے)  کے لیے مثالیں بیان  کر دی تھیں (۴۵) اور انہوں نے (بڑی بڑی) تدبیریں کیں اور ان کی (سب) تدبیریں خدا  کے ہاں (لکھی ہوئی) ہیں گو وہ تدبیریں ایسی (غضب کی) تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی ٹل جائیں (۴۶) تو ایسا خیال نہ  کرنا کہ خدا نے جو اپنے پیغمبروں سے وعدہ کیا ہے اس  کے خلاف  کرے گا بے شک خدا زبردست (اور) بدلہ لینے والا ہے (۴۷) جس دن یہ زمین دوسری زمین سے بدل دی جائے گی اور آسمان بھی (بدل دیئے جائیں گے) اور سب لوگ خدائے یگانہ و زبردست  کے سامنے نکل کھڑے ہوں گے (۴۸) اور اس دن تم گنہگاروں کو دیکھو گے کہ زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں (۴۹) ان  کے  کرتے گندھک  کے ہوں گے اور ان  کے مونہوں کو آگ لپیٹ رہی ہو گی (۵۰) یہ اس لیے کہ خدا ہر شخص کو اس  کے اعمال کا بدلہ دے۔   بے شک خدا جلد حساب لینے والا ہے (۵۱) یہ قرآن لوگوں  کے نام (خدا کا پیغام) ہے تاکہ ان کو اس سے ڈرایا جائے اور تاکہ وہ جان لیں کہ وہی اکیلا معبود ہے اور تاکہ اہل عقل نصیحت پکڑیں (۵۲)

 

سورة الحِجر

شروع اللہ  کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

آلرا۔  یہ خدا کی کتاب اور قرآن روشن کی آیتیں ہیں (۱) کسی وقت کافر لوگ آرزو  کریں گے کہ اے کاش وہ مسلمان ہوتے (۲) (اے محمد) ان کو اُن  کے حال پر رہنے دو کہ کھا لیں اور فائدے اُٹھا لیں اور (طول) امل ان کو دنیا میں مشغول کئے رہے عنقریب ان کو (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا (۳) اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی۔  مگر اس کا وقت مرقوم ومعین تھا (۴) کوئی جماعت اپنی مدت (وفات) سے نہ آگے نکل سکتی ہے نہ پیچھے رہ سکتی ہے (۵) اور کفار کہتے ہیں کہ اے شخص جس پر نصیحت (کی کتاب) نازل ہوئی ہے تُو تو دیوانہ ہے (۶) اگر تو سچا ہے تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں لے آتا (۷) (کہہ دو) ہم فرشتوں کو نازل نہیں کیا  کرتے مگر حق  کے ساتھ اور اس وقت ان کو مہلت نہیں ملتی (۸) بے شک یہ (کتاب) نصیحت ہمیں نے اُتاری ہے اور ہم ہی اس  کے نگہبان ہیں (۹) اور ہم نے تم سے پہلے لوگوں میں بھی پیغمبر بھیجے تھے (۱۰) اور اُن  کے پاس کوئی پیغمبر نہیں آتا تھا مگر وہ اُس  کے ساتھ استہزاء  کرتے تھے (۱۱) اسی طرح ہم اس (تکذیب و ضلال) کو گنہگاروں  کے دلوں میں داخل  کر دیتے ہیں (۱۲) سو وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور پہلوں کی روش بھی یہی رہی ہے (۱۳) اور اگر ہم آسمان کا کوئی دروازہ اُن پر کھول دیں اور وہ اس میں چڑھنے بھی لگیں (۱۴) تو بھی یہی کہیں کہ ہماری آنکھیں مخمور ہو گئی ہیں بلکہ ہم پر جادو  کر دیا گیا ہے (۱۵) اور ہم ہی نے آسمان میں برج بنائے اور دیکھنے والوں  کے لیے اُس کو سجا دیا (۱۶) اور ہر شیطان راندۂ درگاہ سے اُسے محفوظ  کر دیا (۱۷) ہاں اگر کوئی چوری سے سننا چاہے تو چمکتا ہوا انگارہ اس  کے پیچھے لپکتا ہے (۱۸) اور زمین کو بھی ہم ہی نے پھیلایا اور اس پر پہاڑ (بنا  کر) رکھ دیئے اور اس میں ہر ایک سنجیدہ چیز اُگائی (۱۹) اور ہم ہی نے تمہارے لیے اور ان لوگوں  کے لیے جن کو تم روزی نہیں دیتے اس میں معاش  کے سامان پیدا کئے (۲۰) اور ہمارے ہاں ہر چیز  کے خزانے ہیں اور ہم ان کو بمقدار مناسب اُتارتے رہتے ہیں (۲۱) اور ہم ہی ہوائیں چلاتے ہیں (جو بادلوں  کے پانی سے) بھری ہوئی ہوتی ہیں اور ہم ہی آسمان سے مینہ برساتے ہیں اور ہم ہی تم کو اس کا پانی پلاتے ہیں اور تم تو اس کا خزانہ نہیں رکھتے (۲۲) اور ہم ہی حیات بخشتے اور ہم ہی موت دیتے ہیں۔   اور ہم سب  کے وارث (مالک) ہیں (۲۳) اور جو لوگ تم میں پہلے گزر چکے ہیں ہم کو معلوم ہیں اور جو پیچھے آنے والے ہیں وہ بھی ہم کو معلوم ہیں (۲۴) اور تمہارا پروردگار (قیامت  کے دن) ان سب کو جمع  کرے گا وہ بڑا دانا (اور) خبردار ہے (۲۵) اور ہم نے انسان کو کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے پیدا کیا ہے (۲۶) اور جنوں کو اس سے بھی پہلے بے دھوئیں کی آگ سے پیدا کیا تھا (۲۷) اور جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے ایک بشر بنانے والا ہوں (۲۸) جب اس کو (صورت انسانیہ میں) درست  کر لوں اور اس میں اپنی (بے بہا چیز یعنی) روح پھونک دوں تو اس  کے آگے سجدے میں گر پڑنا (۲۹) تو فرشتے تو سب  کے سب سجدے میں گر پڑے (۳۰) مگر شیطان کہ اس نے سجدہ  کرنے والوں  کے ساتھ ہونے سے انکار  کر دیا (۳۱) (خدا نے فرمایا) کہ ابلیس! تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ  کرنے والوں میں شامل نہ ہوا (۳۲) (اس نے) کہا کہ میں ایسا نہیں ہوں کہ انسان کو جس کو تو نے کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے بنایا ہے سجدہ  کروں (۳۳) (خدا نے) فرمایا یہاں سے نکل جا۔  تو مردود ہے (۳۴) اور تجھ پر قیامت  کے دن تک لعنت (برسے گی) (۳۵) (اس نے) کہا کہ پروردگار مجھے اس دن تک مہلت دے جب لوگ (مرنے  کے بعد) زندہ کئے جائیں گے (۳۶) فرمایا کہ تجھے مہلت دی جاتی ہے (۳۷) وقت مقرر (یعنی قیامت)  کے دن تک (۳۸) (اس نے) کہا کہ پروردگار جیسا تو نے مجھے رستے سے الگ کیا ہے میں بھی زمین میں لوگوں  کے لیے (گنا ہوں) کو آراستہ  کر دکھاؤں گا اور سب کو بہکاؤں گا (۳۹) ہاں ان میں جو تیرے مخلص بندے ہیں (ان پر قابو چلنا مشکل ہے) (۴۰) (خدا نے) فرمایا کہ مجھ تک (پہنچنے کا) یہی سیدھا رستہ ہے (۴۱) جو میرے (مخلص) بندے ہیں ان پر تجھے کچھ قدرت نہیں (کہ ان کو گناہ میں ڈال سکے) ہاں بد را ہوں میں سے جو تیرے پیچھے چل پڑے (۴۲) اور ان سب  کے وعدے کی جگہ جہنم ہے (۴۳) اس  کے سات دروازے ہیں۔   ہر ایک دروازے  کے لیے ان میں سے جماعتیں تقسیم  کر دی گئی ہیں (۴۴) جو متقی ہیں وہ باغوں اور چشموں میں ہوں گے (۴۵) (ان سے کہا جائے گا کہ) ان میں سلامتی (اور خاطر جمع سے) داخل ہو جاؤ (۴۶) اور ان  کے دلوں میں جو کدورت ہو گی ان کو ہم نکال  کر (صاف  کر) دیں گے (گویا) بھائی بھائی تختوں پر ایک دوسرے  کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں (۴۷) نہ ان کو وہاں کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ وہاں سے نکالے جائیں گے (۴۸) (اے پیغمبر) میرے بندوں کو بتا دو کہ میں بڑا بخشنے والا (اور) مہربان ہوں (۴۹) اور یہ کہ میرا عذاب بھی درد دینے والا عذاب ہے (۵۰) اور ان کو ابراہیم  کے مہمانوں کا احوال سنا دو (۵۱) جب وہ ابراہیم  کے پاس آئے تو سلام کہا۔  (انہوں نے) کہا کہ ہمیں تو تم سے ڈر لگتا ہے (۵۲) (مہمانوں نے) کہا کہ ڈریئے نہیں ہم آپ کو ایک دانشمند لڑ کے کی خوشخبری دیتے ہیں (۵۳) (وہ) بولے کہ جب مجھے بڑھاپے نے آ پکڑا تو تم خوشخبری دینے لگے۔   اب کا ہے کی خوشخبری دیتے ہو (۵۴) (انہوں نے) کہا ہم آپ کو سچی خوشخبری دیتے ہیں آپ مایوس نہ ہوئیے (۵۵) (ابراہیم نے) کہا کہ خدا کی رحمت سے (میں مایوس کیوں ہونے لگا اس سے) مایوس ہونا گمراہوں کا کام ہے (۵۶) پھر کہنے لگے کہ فرشتو! تمہیں (اور) کیا کام ہے (۵۷) (انہوں نے) کہا کہ ہم ایک گنہگار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں (کہ اس کو عذاب  کریں) (۵۸) مگر لوط  کے گھر والے کہ ان سب کو ہم بچا لیں گے (۵۹) البتہ ان کی عورت (کہ) اس  کے لیے ہم نے ٹھہرا دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جائے گی (۶۰) پھر جب فرشتے لوط  کے گھر گئے (۶۱) تو لوط نے کہا تم تو ناآشنا سے لوگ ہو (۶۲) وہ بولے کہ نہیں بلکہ ہم آپ  کے پاس وہ چیز لے  کر آئے ہیں جس میں لوگ شک  کرتے تھے (۶۳) اور ہم آپ  کے پاس یقینی بات لے  کر آئے ہیں اور ہم سچ کہتے ہیں (۶۴) تو آپ کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے نکلیں اور خود ان  کے پیچھے چلیں اور اور آپ میں سے کوئی شخص مڑ  کر نہ دیکھے۔   اور جہاں آپ کو حکم ہو وہاں چلے جایئے (۶۵) اور ہم نے لوط کی طرف وحی بھیجی کہ ان لوگوں کی جڑ صبح ہوتے ہوتے کاٹ دی جائے گی (۶۶) اور اہل شہر (لوط  کے پاس) خوش خوش (دوڑے) آئے (۶۷) (لوط نے) کہا کہ یہ میرے مہمان ہیں (کہیں ان  کے بارے میں) مجھے رسوا نہ  کرنا (۶۸) اور خدا سے ڈرو۔  اور میری بے آبروئی نہ کیجو (۶۹) وہ بولے کیا ہم نے تم کو سارے جہان (کی حمایت و طرفداری) سے منع نہیں کیا (۷۰) (انہوں نے) کہا کہ اگر تمہیں  کرنا ہی ہے تو یہ میری (قوم کی) لڑکیاں ہیں (ان سے شادی  کر لو) (۷۱) (اے محمد) تمہاری جان کی قسم وہ اپنی مستی میں مدہوش (ہو رہے) تھے (۷۲) سو ان کو سورج نکلتے نکلتے چنگھاڑ نے آ پکڑا (۷۳) اور ہم نے اس شہر کو (الٹ  کر) نیچے اوپر  کر دیا۔  اور ان پر کھنگر کی پتھریاں برسائیں (۷۴) بے شک اس (قصے) میں اہل فراست  کے لیے نشانی ہے (۷۵) اور وہ (شہر) اب تک سیدھے رستے پر (موجود) ہے (۷۶) بے شک اس میں ایمان لانے والوں  کے لیے نشانی ہے (۷۷) اور بَن  کے رہنے والے (یعنی قوم شعیب  کے لوگ) بھی گنہگار تھے (۷۸) تو ہم نے ان سے بھی بدلہ لیا۔  اور یہ دونوں شہر کھلے رستے پر (موجود) ہیں (۷۹) اور (وادی) حجر  کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کی تکذیب کی (۸۰) ہم نے ان کو اپنی نشانیاں دیں اور وہ ان سے منہ پھرتے رہے (۸۱) اور وہ پہاڑوں کو تراش تراش  کر گھر بناتے تھے (کہ) امن (و اطمینان) سے رہیں گے (۸۲) تو چیخ نے ان کو صبح ہوتے ہوتے آ پکڑا (۸۳) اور جو کام وہ  کرتے تھے وہ ان  کے کچھ بھی کام نہ آئے (۸۴) اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو (مخلوقات) ان میں ہے اس کو تدبیر  کے ساتھ پیدا کیا ہے۔   اور قیامت تو ضرور آ  کر رہے گی تو تم (ان لوگوں سے) اچھی طرح سے درگزر کرو (۸۵) کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار (سب کچھ) پیدا  کرنے والا (اور) جاننے والا ہے (۸۶) اور ہم نے تم کو سات (آیتیں) جو (نماز میں) دہرا  کر پڑھی جاتی ہیں (یعنی سورۂ الحمد) اور عظمت والا قرآن عطا فرمایا ہے (۸۷) اور ہم نے کفار کی کئی جماعتوں کو جو (فوائد دنیاوی سے) متمتع کیا ہے تم ان کی طرف (رغبت سے) آنکھ اٹھا  کر نہ دیکھنا اور نہ ان  کے حال پر تاسف  کرنا اور مومنوں سے خاطر اور تواضع سے پیش آنا (۸۸) اور کہہ دو کہ میں تو علانیہ ڈر سنانے والا ہوں (۸۹) (اور ہم ان کفار پر اسی طرح عذاب نازل  کریں گے) جس طرح ان لوگوں پر نازل کیا جنہوں نے تقسیم  کر دیا (۹۰) یعنی قرآن کو (کچھ ماننے اور کچھ نہ ماننے سے) ٹکڑے ٹکڑے  کر ڈالا (۹۱) تمہارے پروردگار کی قسم ہم ان سے ضرور پرسش  کریں گے (۹۲) ان کاموں کی جو وہ  کرتے رہے (۹۳) پس جو حکم تم کو (خدا کی طرف سے) ملا ہے وہ (لوگوں کو) سنا دو اور مشرکوں کا (ذرا) خیال نہ  کرو (۹۴) ہم تمہیں ان لوگوں (کے شر) سے بچانے  کے لیے جو تم سے استہزاء  کرتے ہیں کافی ہیں (۹۵) جو خدا  کے ساتھ معبود قرار دیتے ہیں۔   سو عنقریب ان کو (ان با توں کا انجام) معلوم ہو جائے گا (۹۶) اور ہم جانتے ہیں کہ ان با توں سے تمہارا دل تنگ ہوتا ہے (۹۷) تو تم اپنے پروردگار کی تسبیح کہتے اور (اس کی) خوبیاں بیان  کرتے رہو اور سجدہ  کرنے والوں میں داخل رہو (۹۸) اور اپنے پروردگار کی عبادت کئے جاؤ یہاں تک کہ تمہاری موت (کا وقت) آ جائے (۹۹)

 

سورة النّحل

شروع اللہ  کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

خدا کا حکم (یعنی عذاب گویا) آ ہی پہنچا تو (کافرو) اس  کے لیے جلدی مت  کرو۔  یہ لوگ جو (خدا کا) شریک بناتے ہیں وہ اس سے پاک اور بالاتر ہے (۱) وہی فرشتوں کو پیغام دے  کر اپنے حکم سے اپنے بندوں میں سے جس  کے پاس چاہتا ہے بھیجتا ہے کہ (لوگوں کو) بتا دو کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو مجھی سے ڈرو (۲) اسی نے آسمانوں اور زمین کو مبنی بر حکمت پیدا کیا۔  اس کی ذات ان (کافروں)  کے شرک سے اونچی ہے (۳) اسی نے انسان کو نطفے سے بنایا مگر وہ اس (خالق)  کے بارے میں علانیہ جھگڑنے لگا (۴) اور چار پایوں کو بھی اسی نے پیدا کیا۔  ان میں تمہارے لیے جڑاول اور بہت سے فائدے ہیں اور ان میں سے بعض کو تم کھاتے بھی ہو (۵) اور جب شام کو انہیں (جنگل سے) لاتے ہو اور جب صبح کو (جنگل) چرانے لے جاتے ہو تو ان سے تمہاری عزت و شان ہے (۶) اور (دور دراز) شہروں میں جہاں تم زحمتِ  شاقّہ  کے بغیر پہنچ نہیں سکتے وہ تمہارے بوجھ اٹھا  کر لے جاتے ہیں۔   کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار نہایت شفقت والا اور مہربان ہے (۷) اور اسی نے گھوڑے اور خچر اور گدھے پیدا کئے تاکہ تم ان پر سوار ہو اور (وہ تمہارے لیے) رونق و زینت (بھی ہیں) اور وہ (اور چیزیں بھی) پیدا  کرتا ہے جن کی تم کو خبر نہیں (۸) اور سیدھا رستہ تو خدا تک جا پہنچتا ہے۔   اور بعض رستے ٹیڑھے ہیں (وہ اس تک نہیں پہنچتے) اور اگر وہ چاہتا تو تم سب کو سیدھے رستے پر چلا دیتا (۹) وہی تو ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا جسے تم پیتے ہو اور اس سے درخت بھی (شاداب ہوتے ہیں) جن میں تم اپنے چار پایوں کو چراتے ہو (۱۰) اسی پانی سے وہ تمہارے لیے کھیتی اور زیتون اور کھجور اور انگور (اور بے شمار درخت) اُگاتا ہے۔   اور ہر طرح  کے پھل (پیدا  کرتا ہے) غور  کرنے والوں  کے لیے اس میں (قدرتِ  خدا کی بڑی) نشانی ہے (۱۱) اور اسی نے تمہارے لیے رات اور دن اور سورج اور چاند کو کام میں لگایا۔  اور اسی  کے حکم سے ستارے بھی کام میں لگے ہوئے ہیں۔   سمجھنے والوں  کے لیے اس میں (قدرت خدا کی بہت سی) نشانیاں ہیں (۱۲) اور جو طرح طرح  کے رنگوں کی چیزیں اس نے زمین میں پیدا کیں (سب تمہارے زیر فرمان  کر دیں) نصیحت پکڑنے والوں  کے لیے اس میں نشانی ہے (۱۳) اور وہی تو ہے جس نے دریا کو تمہارے اختیار میں کیا تاکہ اس میں سے تازہ گوشت کھاؤ اور اس سے زیور (موتی وغیرہ) نکالو جسے تم پہنتے ہو۔  اور تم دیکھتے ہو کہ کشتیاں دریا میں پانی کو پھاڑتی چلی جاتی ہیں۔   اور اس لیے بھی (دریا کو تمہارے اختیار میں کیا) کہ تم خدا  کے فضل سے (معاش) تلاش  کرو تاکہ اس کا شکر  کرو (۱۴) اور اسی نے زمین پر پہاڑ (بنا  کر) رکھ دیئے کہ تم کو لے  کر کہیں جھک نہ جائے اور نہریں اور رستے بنا دیئے تاکہ ایک مقام سے دوسرے مقام تک (آسانی سے) جا سکو (۱۵) اور (راستوں میں) نشانات بنا دیئے اور لوگ ستاروں سے بھی رستے معلوم  کرتے ہیں (۱۶) تو جو (اتنی مخلوقات) پیدا  کرے۔   کیا وہ ویسا ہے جو کچھ بھی پیدا نہ  کرس کے تو پھر تم غور کیوں نہیں  کرتے ؟ (۱۷) اور اگر تم خدا کی نعمتوں کو شمار  کرنا چا ہو تو گن نہ سکو۔  بے شک خدا بخشنے والا مہربان ہے (۱۸) اور جو کچھ تم چھپاتے اور جو کچھ ظاہر  کرتے ہو سب سے خدا واقف ہے (۱۹) اور جن لوگوں کو یہ خدا  کے سوا پکارتے ہیں وہ کوئی چیز بھی تو نہیں بنا سکتے بلکہ خود ان کو اور بناتے ہیں (۲۰) (وہ) لاشیں ہیں بے جان۔  ان کو یہ بھی تو معلوم نہیں کہ اٹھائے کب جائیں گے (۲۱) تمہارا معبود تو اکیلا خدا ہے۔   تو جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان  کے دل انکار  کر رہے ہیں اور وہ سرکش ہو رہے ہیں (۲۲) یہ جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر  کرتے ہیں خدا اس کو ضرور جانتا ہے۔   وہ سرکشوں کو ہرگز پسند نہیں  کرتا (۲۳) اور جب ان (کافروں) سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا اتارا ہے تو کہتے ہیں کہ (وہ تو) پہلے لوگوں کی حکایتیں ہیں (۲۴) (اے پیغمبر ان کو بکنے دو) یہ قیامت  کے دن اپنے (اعمال  کے) پورے بوجھ بھی اٹھائیں گے اور جن کو یہ بے تحقیق گمراہ  کرتے ہیں ان  کے بوجھ بھی اٹھائیں گے۔   سن رکھو کہ جو بوجھ اٹھا رہے ہیں برے ہیں (۲۵) ان سے پہلے لوگوں نے بھی (ایسی ہی) مکاریاں کی تھیں تو خدا (کا حکم) ان کی عمارت  کے ستونوں پر آ پہنچا اور چھت ان پر ان  کے اوپر سے گر پڑی اور (ایسی طرف سے) ان پر عذاب آ واقع ہوا جہاں سے ان کو خیال بھی نہ تھا (۲۶) پھر وہ ان کو قیامت  کے دن بھی ذلیل  کرے گا اور کہے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جن  کے بارے میں تم جھگڑا  کرتے تھے۔   جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ آج کافروں کی رسوائی اور برائی ہے (۲۷) (ان کا حال یہ ہے کہ) جب فرشتے ان کی روحیں قبض  کرنے لگتے ہیں (اور یہ) اپنے ہی حق میں ظلم  کرنے والے (ہوتے ہیں) تو مطیع و منقاد ہو جاتے ہیں (اور کہتے ہیں) کہ ہم کوئی برا کام نہیں  کرتے تھے۔   ہاں جو کچھ تم کیا  کرتے تھے خدا اسے خوب جانتا ہے (۲۸) سو دوزخ  کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ۔  ہمیشہ اس میں رہو گے۔   اب تکبر  کرنے والوں کا برا ٹھکانا ہے (۲۹) اور (جب) پرہیزگاروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے۔   تو کہتے ہیں کہ بہترین (کلام)۔  جو لوگ نیکو کار ہیں ان  کے لیے اس دنیا میں بھلائی ہے۔   اور آخرت کا گھر تو بہت ہی اچھا ہے۔   اور پرہیز گاروں کا گھر بہت خوب ہے (۳۰) (وہ) بہشت جاودانی (ہیں) جن میں وہ داخل ہوں گے ان  کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہاں جو چاہیں گے ان  کے لیے میسر ہو گا۔  خدا پرہیزگاروں کو ایسا ہی بدلہ دیتا ہے (۳۱) (ان کی کیفیت یہ ہے کہ) جب فرشتے ان کی جانیں نکالنے لگتے ہیں اور یہ (کفر و شرک سے) پاک ہوتے ہیں تو سلام علیکم کہتے ہیں (اور کہتے ہیں کہ) جو عمل تم کیا  کرتے تھے ان  کے بدلے میں بہشت میں داخل ہو جاؤ (۳۲) کیا یہ (کافر) اس بات  کے منتظر ہیں کہ فرشتے ان  کے پاس (جان نکالنے) آئیں یا تمہارے پروردگار کا حکم (عذاب) آ پہنچے۔   اسی طرح اُن لوگوں نے کیا تھا جو اُن سے پہلے تھے اور خدا نے اُن پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنے آپ پر ظلم  کرتے تھے (۳۳) تو ان کو ان  کے اعمال  کے برے بدلے ملے اور جس چیز  کے ساتھ وہ ٹھٹھے کیا  کرتے تھے اس نے ان کو (ہر طرف سے) گھیر لیا (۳۴) اور مشرک کہتے ہیں کہ اگر خدا چاہتا تو نہ ہم ہی اس  کے سوا کسی چیز کو پوجتے اور نہ ہمارے بڑے ہی (پوجتے) اور نہ اس  کے (فرمان  کے) بغیر ہم کسی چیز کو حرام ٹھہراتے۔   (اے پیغمبر) اسی طرح ان سے اگلے لوگوں نے کیا تھا۔  تو پیغمبروں  کے ذمے (خدا  کے احکام کو) کھول  کر سنا دینے  کے سوا اور کچھ نہیں (۳۵) اور ہم نے ہر جماعت میں پیغمبر بھیجا کہ خدا ہی کی عبادت  کرو اور بتوں (کی پرستش) سے اجتناب  کرو۔  تو ان میں بعض ایسے ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی اور بعض ایسے ہیں جن پر گمراہی ثابت ہوئی۔  سو زمین پر چل پھر  کر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا (۳۶) اگر تم ان (کفار) کی ہدایت  کے لیے للچاؤ تو جس کو خدا گمراہ  کر دیتا ہے اس کو وہ ہدایت نہیں دیا  کرتا اور ایسے لوگوں کا کوئی مدد گار بھی نہیں ہوتا (۳۷) اور یہ خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ جو مر جاتا ہے خدا اسے (قیامت  کے دن قبر سے) نہیں اٹھائے گا۔  ہرگز نہیں۔   یہ (خدا کا) وعدہ سچا ہے اور اس کا پورا  کرنا اسے ضرور ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے (۳۸) تاکہ جن با توں میں یہ اختلاف  کرتے ہیں وہ ان پر ظاہر  کر دے اور اس لیے کہ کافر جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے (۳۹) جب ہم کسی چیز کا ارادہ  کرتے ہیں تو ہماری بات یہی ہے کہ اس کو کہہ دیتے ہیں کہ ہو جا تو وہ ہو جاتی ہے (۴۰) اور جن لوگوں نے ظلم سہنے  کے بعد خدا  کے لیے وطن چھوڑا ہم ان کو دنیا میں اچھا ٹھکانا دیں گے۔   اور آخرت کا اجر تو بہت بڑا ہے۔   کاش وہ (اسے) جانتے (۴۱) یعنی وہ لوگ جو صبر  کرتے ہیں اور اپنے پروردگار پر بھروسا رکھتے ہیں (۴۲) اور ہم نے تم سے پہلے مردوں ہی کو پیغمبر بنا  کر بھیجا تھا جن کی طرف ہم وحی بھیجا  کرتے تھے اگر تم لوگ نہیں جانتے تو اہل کتاب سے پوچھ لو (۴۳) (اور ان پیغمبروں کو) دلیلیں اور کتابیں دے  کر (بھیجا تھا) اور ہم نے تم پر بھی یہ کتاب نازل کی ہے تاکہ جو (ارشادات) لوگوں پر نازل ہوئے ہیں وہ ان پر ظاہر  کر دو اور تاکہ وہ غور  کریں (۴۴) کیا جو لوگ بری بری چالیں چلتے ہیں اس بات سے بے خوف ہیں کہ خدا ان کو زمین میں دھنسا دے یا (ایسی طرف سے) ان پر عذاب آ جائے جہاں سے ان کو خبر ہی نہ ہو (۴۵) یا ان کو چلتے پھرتے پکڑ لے وہ (خدا کو) عاجز نہیں  کر سکتے (۴۶) یا جب ان کو عذاب کا ڈر پیدا ہو گیا ہو تو ان کو پکڑ لے۔   بے شک تمہارا پروردگار بہت شفقت  کرنے والا اور مہربان ہے (۴۷) کیا ان لوگوں نے خدا کی مخلوقات میں سے ایسی چیزیں نہیں دیکھیں جن  کے سائے دائیں سے (بائیں کو) اور بائیں سے (دائیں کو) لوٹتے رہتے ہیں (یعنی) خدا  کے آگے عاجز ہو  کر سجدے میں پڑے رہتے ہیں (۴۸) اور تمام جاندار جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں سب خدا  کے آگے سجدہ  کرتے ہیں اور فرشتے بھی اور وہ ذرا غرور نہیں  کرتے (۴۹) اور اپنے پروردگار سے جو ان  کے اوپر ہے ڈرتے ہیں اور جو ان کو ارشاد ہوتا ہے اس پر عمل  کرتے ہیں (۵۰) اور خدا نے فرمایا ہے کہ دو دو معبود نہ بناؤ۔  معبود وہی ایک ہے۔   تو مجھ ہی سے ڈرتے رہو (۵۱) اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور اسی کی عبادت لازم ہے۔   تو تم خدا  کے سوا اوروں سے کیوں ڈرتے ہو (۵۲) اور جو نعمتیں تم کو میسر ہیں سب خدا کی طرف سے ہیں۔   پھر جب تم کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اسی  کے آگے چلاتے ہو (۵۳) پھر جب وہ تم سے تکلیف کو دور  کر دیتا ہے تو کچھ لوگ تم میں سے خدا  کے ساتھ شریک  کرنے لگتے ہیں (۵۴) تاکہ جو (نعمتیں) ہم نے ان کو عطا فرمائی ہیں ان کی ناشکری  کریں تو (مشرکو) دنیا میں فائدے اٹھا لو۔  عنقریب تم کو (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا (۵۵) اور ہمارے دیئے ہوئے مال میں سے ایسی چیزوں کا حصہ مقرر  کرتے ہیں جن کو جانتے ہی نہیں۔   (کافرو) خدا کی قسم کہ جو تم افتراء  کرتے ہو اس کی تم سے ضرور پرسش ہو گی (۵۶) اور یہ لوگ خدا  کے لیے تو بیٹیاں تجویز  کرتے ہیں۔   (اور) وہ ان سے پاک ہے اور اپنے لیے (بیٹے) جو مرغوب و دل پسند ہیں (۵۷) حالانکہ جب ان میں سے کسی کو بیٹی (کے پیدا ہونے) کی خبر ملتی ہے تو اس کا منہ (غم  کے سبب) کالا پڑ جاتا ہے اور (اس  کے دل کو دیکھو تو) وہ اندوہناک ہو جاتا ہے (۵۸) اور اس خبر بد سے (جو وہ سنتا ہے) لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے (اور سوچتا ہے) کہ آیا ذلت برداشت  کر  کے لڑکی کو زندہ رہنے دے یا زمین میں گاڑ دے۔   دیکھو یہ جو تجویز  کرتے ہیں بہت بری ہے (۵۹) جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان ہی  کے لیے بری باتیں (شایان) ہیں۔   اور خدا کو صفت اعلیٰ (زیب دیتی ہے) اور وہ غالب حکمت والا ہے (۶۰) اور اگر خدا لوگوں کو ان  کے ظلم  کے سبب پکڑنے لگے تو ایک جاندار کو زمین پر نہ چھوڑے لیکن ان کو ایک وقت مقرر تک مہلت دیئے جاتا ہے۔   جب وہ وقت آ جاتا ہے تو ایک گھڑی نہ پیچھے رہ سکتے ہیں نہ آگے بڑھ سکتے ہیں (۶۱) اور یہ خدا  کے لیے ایسی چیزیں تجویز  کرتے ہیں جن کو خود ناپسند  کرتے ہیں اور زبان سے جھوٹ ب کے جاتے ہیں کہ ان کو (قیامت  کے دن) بھلائی (یعنی نجات) ہو گی۔  کچھ شک نہیں کہ ان  کے لیے (دوزخ کی) آگ (تیار) ہے اور یہ (دوزخ میں) سب سے آگے بھیجے جائیں گے (۶۲) خدا کی قسم ہم نے تم سے پہلی امتوں کی طرف بھی پیغمبر بھیجے تو شیطان نے ان  کے  کردار (ناشائستہ) ان کو آراستہ  کر دکھائے تو آج بھی وہی ان کا دوست ہے اور ان  کے لیے عذاب الیم ہے (۶۳) اور ہم نے جو تم پر کتاب نازل کی ہے تو اس  کے لیے جس امر میں ان لوگوں کو اختلاف ہے تم اس کا فیصلہ  کر دو۔  اور (یہ) مومنوں  کے لیے ہدایت اور رحمت ہے (۶۴) اور خدا ہی نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس سے زمین کو اس  کے مرنے  کے بعد زندہ کیا۔  بے شک اس میں سننے والوں  کے لیے نشانی ہے (۶۵) اور تمہارے لیے چار پایوں میں بھی (مقام) عبرت (و غور) ہے کہ ان  کے پیٹوں میں جو گوبر اور لہو ہے اس سے ہم تم کو خالص دودھ پلاتے ہیں جو پینے والوں  کے لیے خوشگوار ہے (۶۶) اور کھجور اور انگور  کے میووں سے بھی (تم پینے کی چیزیں تیار  کرتے ہو کہ ان سے شراب بناتے ہو) اور عمدہ رزق (کھاتے ہو) جو لوگ سمجھ رکھتے ہیں ان  کے لیے ان (چیزوں) میں (قدرت خدا کی) نشانی ہے (۶۷) اور تمہارے پروردگار نے شہد کی مکھیوں کو ارشاد فرمایا کہ پہاڑوں میں اور درختوں میں اور اونچی اونچی چھتریوں میں جو لوگ بناتے ہیں گھر بنا (۶۸) اور ہر قسم  کے میوے کھا۔  اور اپنے پروردگار  کے صاف رستوں پر چلی جا۔  اس  کے پیٹ سے پینے کی چیز نکلتی ہے جس  کے مختلف رنگ ہوتے ہیں اس میں لوگوں (کے کئی امراض) کی شفا ہے۔   بے شک سوچنے والوں  کے لیے اس میں بھی نشانی ہے (۶۹) اور خدا ہی نے تم کو پیدا کیا۔  پھر وہی تم کو موت دیتا ہے اور تم میں بعض ایسے ہوتے ہیں کہ نہایت خراب عمر کو پہنچ جاتے ہیں اور (بہت کچھ) جاننے  کے بعد ہر چیز سے بے علم ہو جاتے ہیں۔   بے شک خدا (سب کچھ) جاننے والا (اور) قدرت والا ہے (۷۰) اور خدا نے رزق (و دولت) میں بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے تو جن لوگوں کو فضیلت دی ہے وہ اپنا رزق اپنے مملوکوں کو تو دے ڈالنے والے ہیں نہیں کہ سب اس میں برابر ہو جائیں۔   تو کیا یہ لوگ نعمت الٰہی  کے من کر ہیں (۷۱) اور خدا ہی نے تم میں سے تمہارے لیے عورتیں پیدا کیں اور عور توں سے تمہارے بیٹے اور پوتے پیدا کیے اور کھانے کو تمہیں پاکیزہ چیزیں دیں۔   تو کیا بے اصل چیزوں پر اعتقاد رکھتے اور خدا کی نعمتوں سے انکار  کرتے ہیں (۷۲) اور خدا  کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں جو ان کو آسمانوں اور زمین میں روزی دینے کا ذرا بھی اختیار نہیں رکھتے اور نہ کسی اور طرح کا مقدور رکھتے ہیں (۷۳) تو (لوگو) خدا  کے بارے میں (غلط) مثالیں نہ بناؤ۔  (صحیح مثالوں کا طریقہ) خدا ہی جانتا ہے اور تم نہیں جانتے (۷۴) خدا ایک اور مثال بیان فرماتا ہے کہ ایک غلام ہے جو (بالکل) دوسرے  کے اختیار میں ہے اور کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا اور ایک ایسا شخص ہے جس کو ہم نے اپنے ہاں سے (بہت سا) مال طیب عطا فرمایا ہے اور وہ اس میں سے (رات دن) پوشیدہ اور ظاہر خرچ  کرتا رہتا ہے تو کیا یہ دونوں شخص برابر ہیں ؟ (ہرگز نہیں) الحمد للہ لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں سمجھ رکھتے (۷۵) اور خدا ایک اور مثال بیان فرماتا ہے کہ دو آدمی ہیں ایک اُن میں سے گونگا (اور دوسرے کی ملک) ہے (بے اختیار و ناتوان) کہ کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا۔  اور اپنے مالک کو دوبھر ہو رہا ہے وہ جہاں اُسے بھیجتا ہے (خیر سے کبھی) بھلائی نہیں لاتا۔  کیا ایسا (گونگا بہرا) اور وہ شخص جو (سنتا بولتا اور) لوگوں کو انصاف  کرنے کا حکم دیتا ہے اور خود سیدھے راستے پر چل رہا ہے دونوں برابر ہیں ؟ (۷۶) اور آسمانوں اور زمین کا علم خدا ہی کو ہے اور (خدا  کے نزدیک) قیامت کا آنا یوں ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا بلکہ اس سے بھی جلد تر۔  کچھ شک نہیں کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے (۷۷) اور خدا ہی نے تم کو تمہاری ماؤں  کے شکم سے پیدا کیا کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے۔   اور اس نے تم کو کان اور آنکھیں اور دل (اور اُن  کے علاوہ اور) اعضا بخشے تاکہ تم شکر  کرو (۷۸) کیا ان لوگوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا کہ آسمان کی ہوا میں گھرے ہوئے (اُڑتے رہتے) ہیں۔   ان کو خدا ہی تھامے رکھتا ہے۔   ایمان والوں  کے لیے اس میں (بہت سی) نشانیاں ہیں (۷۹) اور خدا ہی نے تمہارے لیے گھروں کو رہنے کی جگہ بنایا اور اُسی نے چوپایوں کی کھالوں سے تمہارے لیے ڈیرے بنائے۔   جن کو تم سبک دیکھ  کر سفر اور حضر میں کام میں لاتے ہو اور اُن کی اون، پشم اور بالوں سے تم اسباب اور برتنے کی چیزیں (بناتے ہو جو) مدت تک (کام دیتی ہیں) (۸۰) اور خدا ہی نے تمہارے (آرام  کے) لیے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں  کے سائے بنائے اور پہاڑوں میں غاریں بنائیں اور کُرتے بنائے جو تم کو گرمی سے بچائیں۔   اور (ایسے) کُرتے (بھی) جو تم کو اسلحہ جنگ (کے ضر ر) سے محفوظ رکھیں۔   اسی طرح خدا اپنا احسان تم پر پورا  کرتا ہے تاکہ تم فرمانبردار بنو (۸۱) اور اگر یہ لوگ اعتراض  کریں تو (اے پیغمبر) تمہارا کام فقط کھول  کر سنا دینا ہے (۸۲) یہ خدا کی نعمتوں سے واقف ہیں۔   مگر (واقف ہو  کر) اُن سے انکار  کرتے ہیں اور یہ اکثر ناشکرے ہیں (۸۳) اور جس دن ہم ہر اُمت میں سے گواہ (یعنی پیغمبر) کھڑا  کریں گے تو نہ تو کفار کو (بولنے کی) اجازت ملے گی اور نہ اُن  کے عذر قبول کئے جائیں گے (۸۴) اور جب ظالم لوگ عذاب دیکھ لیں گے تو پھر نہ تو اُن  کے عذاب ہی میں تخفیف کی جائے گی اور نہ اُن کو مہلت ہی دی جائے گی (۸۵) اور جب مشرک (اپنے بنائے ہوئے) شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے کہ پروردگار یہ وہی ہمارے شریک ہیں جن کو ہم تیرے سوا پُکارا  کرتے تھے۔   تو وہ (اُن  کے کلام کو مسترد  کر دیں گے اور) اُن سے کہیں گے کہ تم تو جھوٹے ہو (۸۶) اور اس دن خدا  کے سامنے سرنگوں ہو جائیں گے اور جو طوفان وہ باندھا  کرتے تھے سب اُن سے جاتا رہے گا (۸۷) جن لوگوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) خدا  کے رستے سے روکا ہم اُن کو عذاب پر عذاب دیں گے۔   اس لیے کہ شرارت کیا  کرتے تھے (۸۸) اور (اس دن کو یاد  کرو) جس دن ہم ہر اُمت میں سے خود اُن پر گواہ کھڑے  کریں گے۔   اور (اے پیغمبر) تم کو ان لوگوں پر گواہ لائیں گے۔   اور ہم نے تم پر (ایسی) کتاب نازل کی ہے کہ (اس میں) ہر چیز کا بیان (مفصل) ہے اور مسلمانوں  کے لیے ہدایت اور رحمت اور بشارت ہے (۸۹) خدا تم کو انصاف اور احسان  کرنے اور رشتہ داروں کو (خرچ سے مد د) دینے کا حکم دیتا ہے۔   اور بے حیائی اور نامعقول کاموں سے اور سرکشی سے منع  کرتا ہے (اور) تمہیں نصیحت  کرتا ہے تاکہ تم یاد رکھو (۹۰) اور جب خدا سے عہد واثق  کرو تو اس کو پورا  کرو اور جب پکی قسمیں کھاؤ تو اُن کو مت توڑو کہ تم خدا کو اپنا ضامن مقرر  کر چکے ہو۔  اور جو کچھ تم  کرتے ہو خدا اس کو جانتا ہے (۹۱) اور اُس عورت کی طرح نہ ہونا جس نے محنت سے تو سوت کاتا۔  پھر اس کو توڑ  کر ٹکڑے ٹکڑے  کر ڈالا۔  کہ تم اپنی قسموں کو آپس میں اس بات کا ذریعہ بنانے لگو کہ ایک گروہ دوسرے گروہ سے زیادہ غالب رہے۔   بات یہ ہے کہ خدا تمہیں اس سے آزماتا ہے۔   اور جن با توں میں تم اختلاف  کرتے ہو قیامت کو اس کی حقیقت تم پر ظاہر  کر دے گا (۹۲) اور اگر خدا چاہتا تو تم (سب) کو ایک ہی جماعت بنا دیتا۔  لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ  کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔   اور جو عمل تم  کرتے ہو (اُس دن) اُن  کے بارے میں تم سے ضرور پوچھا جائے گا (۹۳) اور اپنی قسموں کو آپس میں اس بات کا ذریعہ نہ بناؤ کہ (لوگوں  کے) قدم جم چکنے  کے بعد لڑ کھڑا جائیں اور اس وجہ سے کہ تم نے لوگوں کو خدا  کے رستے سے روکا تم کو عقوبت کا مزہ چکھنا پڑے۔   اور بڑا سخت عذاب ملے (۹۴) اور خدا سے جو تم نے عہد کیا ہے (اس کو مت بیچو اور) اس  کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لو۔  (کیونکہ ایفائے عہد کا) جو صلہ خدا  کے ہاں مقرر ہے وہ اگر سمجھو تو تمہارے لیے بہتر ہے (۹۵) جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ ختم ہو جاتا ہے اور جو خدا  کے پاس ہے وہ باقی ہے کہ (کبھی ختم نہیں ہو گا) اور جن لوگوں نے صبر کیا ہم اُن کو ان  کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دیں گے (۹۶) جو شخص نیک اعمال  کرے گا مرد ہو یا عورت وہ مومن بھی ہو گا تو ہم اس کو (دنیا میں) پاک (اور آرام کی) زندگی سے زندہ رکھیں گے اور (آخرت میں) اُن  کے اعمال کا نہایت اچھا صلہ دیں گے (۹۷) اور جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطان مردود سے پناہ مانگ لیا  کرو (۹۸) کہ جو مومن ہیں اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں اُن پر اس کا کچھ زور نہیں چلتا (۹۹) اس کا زور ان ہی لوگوں پر چلتا ہے جو اس کو رفیق بناتے ہیں اور اس  کے (وسوسے  کے) سبب (خدا  کے ساتھ) شریک مقرر  کرتے ہیں (۱۰۰) اور جب ہم کوئی آیت کسی آیت کی جگہ بدل دیتے ہیں۔   اور خدا جو کچھ نازل فرماتا ہے اسے خوب جانتا ہے تو (کافر) کہتے ہیں کہ تم یونہی اپنی طرف سے بنا لاتے ہو۔  حقیقت یہ ہے کہ ان میں اکثر نادان ہیں (۱۰۱) کہہ دو کہ اس کو روح القدس تمہارے پروردگار کی طرف سے سچائی  کے ساتھ لے  کر نازل ہوئے ہیں تاکہ یہ (قرآن) مومنوں کو ثابت قدم رکھے اور حکم ماننے والوں  کے لئے تو (یہ) ہدایت اور بشارت ہے (۱۰۲) اور ہمیں معلوم ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) کو ایک شخص سکھا جاتا ہے۔   مگر جس کی طرف (تعلیم کی) نسبت  کرتے ہیں اس کی زبان تو عجمی ہے اور یہ صاف عربی زبان ہے (۱۰۳) یہ لوگ خدا کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے ان کو خدا ہدایت نہیں دیتا اور ان  کے لئے عذاب الیم ہے (۱۰۴) جھوٹ افتراء تو وہی لوگ کیا  کرتے ہیں جو خدا کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے۔   اور وہی جھوٹے ہیں (۱۰۵) جو شخص ایمان لانے  کے بعد خدا  کے ساتھ کفر  کرے وہ نہیں جو (کفر پر زبردستی) مجبور کیا جائے اور اس کا دل ایمان  کے ساتھ مطمئن ہو۔  بلکہ وہ جو (دل سے اور) دل کھول  کر کفر  کرے۔   تو ایسوں پر اللہ کا غضب ہے۔   اور ان کو بڑا سخت عذاب ہو گا (۱۰۶) یہ اس لئے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت  کے مقابلے میں عزیز رکھا۔  اور اس لئے خدا کافر لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا (۱۰۷) یہی لوگ ہیں جن  کے دلوں پر اور کانوں پر اور آنکھوں پر خدا نے مہر لگا رکھی ہے۔   اور یہی غفلت میں پڑے ہوئے ہیں (۱۰۸) کچھ شک نہیں کہ یہ آخرت میں خسارہ اٹھانے والے ہوں گے (۱۰۹) پھر جن لوگوں نے ایذائیں اٹھانے  کے بعد ترک وطن کیا۔  پھر جہاد کئے اور ثابت قدم رہے تمہارا پروردگار ان کو بے شک ان (آزمائشوں)  کے بعد بخشنے والا (اور ان پر) رحمت  کرنے والا ہے (۱۱۰) جس دن ہر متنفس اپنی طرف سے جھگڑا  کرنے آئے گا۔  اور ہر شخص کو اس  کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔  اور کسی کا نقصان نہیں کیا جائے گا (۱۱۱) اور خدا ایک بستی کی مثال بیان فرماتا ہے کہ (ہر طرح) امن چین سے بستی تھی ہر طرف سے رزق با فراغت چلا آتا تھا۔  مگر ان لوگوں نے خدا کی نعمتوں کی ناشکری کی تو خدا نے ان  کے اعمال  کے سبب ان کو بھوک اور خوف کا لباس پہنا  کر (ناشکری کا) مزہ چکھا دیا (۱۱۲) اور ان  کے پاس ان ہی میں سے ایک پیغمبر آیا تو انہوں نے اس کو جھٹلایا سو ان کو عذاب نے آ پکڑا اور وہ ظالم تھے (۱۱۳) پس خدا نے جو تم کو حلال طیّب رزق دیا ہے اسے کھاؤ۔  اور اللہ کی نعمتوں کا شکر  کرو۔  اگر اسی کی عبادت  کرتے ہو (۱۱۴) اس نے تم پر مُردار اور لہو اور سور کا گوشت حرام  کر دیا ہے اور جس چیز پر خدا  کے سوا کسی اور کا نام پکارا جائے (اس کو بھی) ہاں اگر کوئی ناچار ہو جائے تو بشرطیکہ گناہ  کرنے والا نہ ہو اور نہ حد سے نکلنے والا تو خدا بخشنے والا مہربان ہے (۱۱۵) اور یوں ہی جھوٹ جو تمہاری زبان پر آ جائے مت کہہ دیا  کرو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے کہ خدا پر جھوٹ بہتان باندھنے لگو۔  جو لوگ خدا پر جھوٹ بہتان باندھتے ہیں ان کا بھلا نہیں ہو گا (۱۱۶) (جھوٹ کا) فائدہ تو تھوڑا سا ہے مگر (اس  کے بدلے) ان کو عذاب الیم بہت ہو گا (۱۱۷) اور چیزیں ہم تم سے پہلے بیان  کر چکے ہیں وہ ہم نے یہودیوں پر حرام  کر دی تھیں۔   اور ہم نے ان پر کچھ ظلم نہیں کیا بلکہ وہی اپنے آپ پر ظلم  کرتے تھے (۱۱۸) پھر جن لوگوں نے نادانی سے برا کام کیا۔  پھر اس  کے بعد توبہ کی اور نیکو کار ہو گئے تو تمہارا پروردگار (ان کو) توبہ  کرنے اور نیکو کار ہو جانے  کے بعد بخشنے والا اور ان پر رحمت  کرنے والا ہے (۱۱۹) بے شک ابراہیم (لوگوں  کے) امام اور خدا  کے فرمانبردار تھے۔   جو ایک طرف  کے ہو رہے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے (۱۲۰) اس کی نعمتوں  کے شکرگزار تھے۔   خدا نے ان کو برگزیدہ کیا تھا اور (اپنی) سیدھی راہ پر چلایا تھا (۱۲۱) اور ہم نے ان کو دنیا میں بھی خوبی دی تھی۔  اور وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں ہوں گے (۱۲۲) پھر ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی کہ دین ابراہیم کی پیروی اختیار  کرو جو ایک طرف  کے ہو رہے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے (۱۲۳) ہفتے کا دن تو ان ہی لوگوں  کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔  جنہوں نے اس میں اختلاف کیا۔  اور تمہارا پروردگار قیامت  کے دن ان میں ان با توں کا فیصلہ  کر دے گا جن میں وہ اختلاف  کرتے تھے (۱۲۴) (اے پیغمبر) لوگوں کو دانش اور نیک نصیحت سے اپنے پروردگار  کے رستے کی طرف بلاؤ۔  اور بہت ہی اچھے طریق سے ان سے مناظرہ  کرو۔  جو اس  کے رستے سے بھٹک گیا تمہارا پروردگار اسے بھی خوب جانتا ہے اور جو رستے پر چلنے والے ہیں ان سے بھی خوب واقف ہے (۱۲۵) اور اگر تم ان کو تکلیف دینی چا ہو تو اتنی ہی دو جتنی تکلیف تم کو ان سے پہنچی۔  اور اگر صبر  کرو تو وہ صبر  کرنے والوں  کے لیے بہت اچھا ہے (۱۲۶) اور صبر ہی  کرو اور تمہارا صبر بھی خدا ہی کی مد د سے ہے اور ان  کے بارے میں غم نہ  کرو اور جو یہ بد اندیشی  کرتے ہیں اس سے تنگدل نہ ہو (۱۲۷) کچھ شک نہیں کہ جو پرہیزگار ہیں اور جو نیکو کار ہیں خدا ان کا مدد گار ہے (۱۲۸)

 

سورة بنیٓ اسرآئیل / الإسرَاء

شروع اللہ  کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

وہ (ذات) پاک ہے جو ایک رات اپنے بندے کو مسجد الحرام یعنی (خانۂ کعبہ) سے مسجد اقصیٰ (یعنی بیت المقدس) تک جس  کے گرداگرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں لے گیا تاکہ ہم اسے اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھائیں۔   بے شک وہ سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے (۱) اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عنایت کی تھی اور اس کو بنی اسرائیل  کے لئے رہنما مقرر کیا تھا کہ میرے سوا کسی کو کارساز نہ ٹھہرانا (۲) اے اُن لوگوں کی اولاد جن کو ہم نے نوح  کے ساتھ (کشتی میں) سوار کیا تھا۔  بے شک نوح (ہمارے) شکرگزار بندے تھے (۳) اور ہم نے کتاب میں بنی اسرائیل سے کہہ دیا تھا کہ زمین میں دو دفعہ فساد مچاؤ گے اور بڑی سرکشی  کرو گے (۴) پس جب پہلے (وعدے) کا وقت آیا تو ہم نے سخت لڑائی لڑنے والے بندے تم پر مسلط  کر دیئے اور وہ شہروں  کے اندر پھیل گئے۔   اور وہ وعدہ پورا ہو  کر رہا (۵) پھر ہم نے دوسری بات تم کو اُن پر غلبہ دیا اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مد د کی۔  اور تم کو جماعت کثیر بنا دیا (۶) اگر تم نیکو کاری  کرو گے تو اپنی جانوں  کے لئے  کرو گے۔   اور اگر اعمال بد  کرو گے تو (اُن کا) وبال بھی تمہاری ہی جانوں پر ہو گا پھر جب دوسرے (وعدے) کا وقت آیا (تو ہم نے پھر اپنے بندے بھیجے) تاکہ تمہارے چہروں کو بگاڑ دیں اور جس طرح پہلی دفعہ مسجد (بیت المقدس) میں داخل ہو گئے تھے اسی طرح پھر اس میں داخل ہو جائیں اور جس چیز پر غلبہ پائیں اُسے تباہ  کر دیں (۷) امید ہے کہ تمہارا پروردگار تم پر رحم  کرے ، اور اگر تم پھر وہی (حرکتیں)  کرو گے تو ہم بھی (وہی پہلا سلوک)  کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں  کے لئے قید خانہ بنا رکھا ہے (۸) یہ قرآن وہ رستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا ہے اور مومنوں کو جو نیک عمل  کرتے ہیں بشارت دیتا ہے کہ اُن  کے لئے اجر عظیم ہے (۹) اور یہ بھی (بتاتا ہے) کہ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اُن  کے لئے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار  کر رکھا ہے (۱۰) اور انسان جس طرح (جلدی سے) بھلائی مانگتا ہے اسی طرح برائی مانگتا ہے۔   اور انسان جلد باز (پیدا ہوا) ہے (۱۱) اور ہم نے دن اور رات کو دو نشانیاں بنایا ہے رات کی نشانی کو تاریک بنایا اور دن کی نشانی کو روشن۔  تاکہ تم اپنے پروردگار کا فضل (یعنی) روزی تلاش  کرو اور برسوں کا شمار اور حساب جانو۔  اور ہم نے ہر چیز کو (بخوبی) تفصیل  کر دی ہے (۱۲) اور ہم نے ہر انسان  کے اعمال کو (بہ صورت کتاب) اس  کے گلے میں لٹکا دیا ہے۔   اور قیامت  کے روز (وہ) کتاب اسے نکال دکھائیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھے گا (۱۳) (کہا جائے گا کہ) اپنی کتاب پڑھ لے۔   تو آج اپنا آپ ہی محاسب کافی ہے (۱۴) جو شخص ہدایت اختیار  کرتا ہے تو اپنے لئے اختیار  کرتا ہے۔   اور جو گمراہ ہوتا ہے گمراہی کا ضر ر بھی اسی کو ہو گا۔  اور کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔  اور جب تک ہم پیغمبر نہ بھیج لیں عذاب نہیں دیا  کرتے (۱۵) اور جب ہمارا ارادہ کسی بستی  کے ہلاک  کرنے کا ہوا تو وہاں  کے آسودہ لوگوں کو (فواحش پر) مامور  کر دیا تو وہ نافرمانیاں  کرتے رہے۔   پھر اس پر (عذاب کا) حکم ثابت ہو گیا۔  اور ہم نے اسے ہلاک  کر ڈالا (۱۶) اور ہم نے نوح  کے بعد بہت سی اُمتوں کو ہلاک  کر ڈالا۔  اور تمہارا پروردگار اپنے بندوں  کے گنا ہوں کو جاننے اور دیکھنے والا کافی ہے (۱۷) جو شخص دنیا (کی آسودگی) کا خواہشمند ہو تو ہم اس میں سے جسے چاہتے ہیں اور جتنا چاہتے ہیں جلد دے دیتے ہیں۔   پھر اس  کے لئے جہنم کو (ٹھکانا) مقرر  کر رکھا ہے۔   جس میں وہ نفرین سن  کر اور (درگاہ خدا سے) راندہ ہو  کر داخل ہو گا (۱۸) اور جو شخص آخرت کا خواستگار ہوا اور اس میں اتنی کوشش  کرے جتنی اسے لائق ہے اور وہ مومن بھی ہو تو ایسے ہی لوگوں کی کوشش ٹھکانے لگتی ہے (۱۹) ہم اُن کو اور ان کو سب کو تمہارے پروردگار کی بخشش سے مد د دیتے ہیں۔   اور تمہارے پروردگار کی بخشش (کسی سے) رکی ہوئی نہیں (۲۰) دیکھو ہم نے کس طرح بعض کو بعض پر فضیلت بخشی ہے۔   اور آخرت درجوں میں (دنیا سے) بہت برتر اور برتری میں کہیں بڑھ  کر ہے (۲۱) اور خدا  کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بنانا کہ ملامتیں سن  کر اور بے کس ہو  کر بیٹھے رہ جاؤ گے (۲۲) اور تمہارے پروردگار نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس  کے سوا کسی کی عبادت نہ  کرو اور ماں باپ  کے ساتھ بھلائی  کرتے رہو۔  اگر ان میں سے ایک یا دونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو اُن کو اُف تک نہ کہنا اور نہ انہیں جھڑکنا اور اُن سے بات ادب  کے ساتھ  کرنا (۲۳) اور عجز و نیاز سے ان  کے آگے جھکے رہو اور ان  کے حق میں دعا  کرو کہ اے پروردگار جیسا انہوں نے مجھے بچپن میں (شفقت سے) پرورش کیا ہے تو بھی اُن (کے حال) پر رحمت فرما (۲۴) جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے تمہارا پروردگار اس سے بخوبی واقف ہے۔   اگر تم نیک ہو گے تو وہ رجوع لانے والوں کو بخش دینے والا ہے (۲۵) اور رشتہ داروں اور محتاجوں اور مسافروں کو ان کا حق ادا  کرو۔  اور فضول خرچی سے مال نہ اُڑاؤ (۲۶) کہ فضول خرچی  کرنے والے تو شیطان  کے بھائی ہیں۔   اور شیطان اپنے پروردگار (کی نعمتوں) کا کفر ان  کرنے والا (یعنی ناشکرا) ہے (۲۷) اور اگر تم نے اپنے پروردگار کی رحمت (یعنی فراخ دستی)  کے انتظار میں جس کی تمہیں امید ہو ان (مستحقین) کی طرف توجہ نہ  کر سکو اُن سے نرمی سے بات کہہ دیا  کرو (۲۸) اور اپنے ہاتھ کو نہ تو گردن سے بندھا ہوا (یعنی بہت تنگ)  کر لو (کہ کسی کچھ دو ہی نہیں) اور نہ بالکل کھول ہی دو (کہ سبھی دے ڈالو اور انجام یہ ہو) کہ ملامت زدہ اور درماندہ ہو  کر بیٹھ جاؤ (۲۹) بے شک تمہارا پروردگار جس کی روزی چاہتا ہے فراخ  کر دیتا ہے اور (جس کی روزی چاہتا ہے) تنگ  کر دیتا ہے وہ اپنے بندوں سے خبردار ہے اور (ان کو) دیکھ رہا ہے (۳۰) اور اپنی اولاد کو مفلسی  کے خوف سے قتل نہ  کرنا۔  (کیونکہ) ان کو اور تم کو ہم ہی رزق دیتے ہیں۔   کچھ شک نہیں کہ ان کا مار ڈالنا بڑا سخت گناہ ہے (۳۱) اور زنا  کے بھی پاس نہ جانا کہ وہ بے حیائی اور بری راہ ہے (۳۲) اور جس کا جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ  کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت)۔  اور جو شخص ظلم سے قتل کیا جائے ہم نے اس  کے وارث کو اختیار دیا ہے (کہ ظالم قاتل سے بدلہ لے) تو اس کو چاہیئے کہ قتل (کے قصاص) میں زیادتی نہ  کرے کہ وہ منصورو فتحیاب ہے (۳۳) اور یتیم  کے مال  کے پاس بھی نہ پھٹکنا مگر ایسے طریق سے کہ بہت بہتر ہو یہاں تک کہ ہو جوانی کو پہنچ جائے۔   اور عہد کو پورا  کرو کہ عہد  کے بارے میں ضرور پرسش ہو گی (۳۴) اور جب (کوئی چیز) ناپ  کر دینے لگو تو پیمانہ پورا بھرا  کرو اور (جب تول  کر دو تو) ترازو سیدھی رکھ  کر تولا  کرو۔  یہ بہت اچھی بات اور انجام  کے لحاظ سے بھی بہت بہتر ہے (۳۵) اور (اے بندے) جس چیز کا تجھے علم نہیں اس  کے پیچھے نہ پڑ۔  کہ کان اور آنکھ اور دل ان سب (جوارح) سے ضرور باز پرس ہو گی (۳۶) اور زمین پر اکڑ  کر (اور تن  کر) مت چل کہ تو زمین کو پھاڑ تو نہیں ڈالے گا اور نہ لمبا ہو  کر پہاڑوں (کی چوٹی) تک پہنچ جائے گا (۳۷) ان سب (عاد توں) کی برائی تیرے پروردگار  کے نزدیک بہت ناپسند ہے (۳۸) اے پیغمبر یہ ان (ہدایتوں) میں سے ہیں جو خدا نے دانائی کی باتیں تمہاری طرف وحی کی ہیں۔   اور خدا  کے ساتھ کوئی معبود نہ بنانا کہ (ایسا  کرنے سے) ملامت زدہ اور (درگاہ خدا سے) راندہ بنا  کر جہنم میں ڈال دیئے جاؤ گے (۳۹) (مشرکو!) کیا تمہارے پروردگار نے تم کو لڑ کے دیئے اور خود فرشتوں کو بیٹیاں بنایا۔  کچھ شک نہیں کہ (یہ) تم بڑی (نامعقول بات) کہتے ہو (۴۰) اور ہم نے اس قرآن میں طرح طرح کی باتیں بیان کی ہیں تاکہ لوگ نصیحت پکڑیں گے۔   مگر وہ اس سے اور بدک جاتے ہیں (۴۱) کہہ دو کہ اگر خدا  کے ساتھ اور معبود ہوتے جیسا کہ یہ کہتے ہیں تو وہ ضرور (خدائے) مالک عرش کی طرف (لڑنے بھڑنے  کے لئے) رستہ نکالتے (۴۲) وہ پاک ہے اور جو کچھ یہ بکواس  کرتے ہیں اس سے (اس کا رتبہ) بہت عالی ہے (۴۳) سا توں آسمان اور زمین اور جو لوگ ان میں ہیں سب اسی کی تسبیح  کرتے ہیں۔   اور (مخلوقات میں سے) کوئی چیز نہیں مگر اس کی تعریف  کے ساتھ تسبیح  کرتی ہے۔   لیکن تم ان کی تسبیح کو نہیں سمجھتے۔   بے شک وہ بردبار (اور) غفار ہے (۴۴) اور جب قرآن پڑھا  کرتے ہو تو ہم تم میں اور ان لوگوں میں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے حجاب پر حجاب  کر دیتے ہیں (۴۵) اور ان  کے دلوں پر پردہ ڈال دیتے ہیں کہ اسے سمجھ نہ سکیں اور ان  کے کانوں میں ثقل پیدا  کر دیتے ہیں۔   اور جب تم قرآن میں اپنے پروردگار یکتا کا ذکر  کرتے ہو تو وہ بدک جاتے اور پیٹھ پھیر  کر چل دیتے ہیں (۴۶) یہ لوگ جب تمہاری طرف کان لگاتے ہیں تو جس نیت سے یہ سنتے ہیں ہم اسے خوب جانتے ہیں اور جب یہ سرگوشیاں  کرتے ہیں (یعنی) جب ظالم کہتے ہیں کہ تم ایک ایسے شخص کی پیروی  کرتے ہو جس پر جادو کیا گیا ہے (۴۷) دیکھو انہوں نے کس کس طرح کی تمہارے بارے میں باتیں بنائیں ہیں۔   سو یہ گمراہ ہو رہے ہیں اور رستہ نہیں پا سکتے (۴۸) اور کہتے ہیں کہ جب ہم (مر  کر بوسیدہ) ہڈیوں اور چُور چُور ہو جائیں گے تو کیا از سرنو پیدا ہو  کر اُٹھیں گے (۴۹) کہہ دو کہ (خواہ تم) پتھر ہو جاؤ یا لوہا (۵۰) یا کوئی اور چیز جو تمہارے نزدیک (پتھر اور لوہے سے بھی) بڑی (سخت) ہو (جھٹ کہیں گے) کہ (بھلا) ہمیں دوبارہ کون جِ لائے گا؟ کہہ دو کہ وہی جس نے تم کو پہلی بار پیدا کیا۔  تو (تعجب سے) تمہارے آگے سر ہلائیں گے اور پوچھیں گے کہ ایسا کب ہو گا؟ کہہ دو کہ امید ہے جلد ہو گا (۵۱) جس دن وہ تمہیں پکارے گا تو تم اس کی تعریف  کے ساتھ جواب دو گے اور خیال  کرو گے کہ تم (دنیا میں) بہت کم (مدت) رہے (۵۲) اور میرے بندوں سے کہہ دو کہ (لوگوں سے) ایسی باتیں کہا  کریں جو بہت پسندیدہ ہوں۔   کیونکہ شیطان (بری با توں سے) ان میں فساد ڈلوا دیتا ہے۔   کچھ شک نہیں کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے (۵۳) تمہارا پروردگار تم سے خوب واقف ہے۔   اگر چاہے تو تم پر رحم  کرے یا اگر چاہے تو تمہیں عذاب دے۔   اور ہم نے تم کو ان پر داروغہ (بنا  کر) نہیں بھیجا (۵۴) اور جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں تمہارا پروردگار ان سے خوب واقف ہے۔   اور ہم نے بعض پیغمبروں کو بعض پر فضیلت بخشی اور داؤد کو زبور عنایت کی (۵۵) کہو کہ (مشرکو) جن لوگوں کی نسبت تمہیں (معبود ہونے کا) گمان ہے ان کو بلا  کر دیکھو۔  وہ تم سے تکلیف  کے دور  کرنے یا اس  کے بدل دینے کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے (۵۶) یہ لوگ جن کو (خدا  کے سوا) پکارتے ہیں وہ خود اپنے پروردگار  کے ہاں ذریعہ (تقرب) تلاش  کرتے رہتے ہیں کہ کون ان میں (خدا کا) زیادہ مقرب ہوتا ہے اور اس کی رحمت  کے امیدوار رہتے ہیں اور اس  کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں۔   بے شک تمہارے پروردگار کا عذاب ڈرنے کی چیز ہے (۵۷) اور (کفر  کرنے والوں کی) کوئی بستی نہیں مگر قیامت  کے دن سے پہلے ہم اسے ہلاک  کر دیں گے یا سخت عذاب سے معذب  کریں گے۔   یہ کتاب (یعنی تقدیر) میں لکھا جا چکا ہے (۵۸) اور ہم نے نشانیاں بھیجنی اس لئے موقوف  کر دیں کہ اگلے لوگوں نے اس کی تکذیب کی تھی۔  اور ہم نے ثمود کو اونٹنی (نبوت صالح کی کھلی) نشانی دی۔  تو انہوں نے اس پر ظلم کیا اور ہم جو نشانیاں بھیجا  کرتے ہیں تو ڈرانے کو (۵۹) جب ہم نے تم سے کہا کہ تمہارا پروردگار لوگوں کو احاطہ کئے ہوئے ہے۔   اور جو نمائش ہم نے تمہیں دکھائی اس کو لوگوں  کے لئے آزمائش کیا۔  اور اسی طرح (تھوہر  کے) درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی۔  اور ہم انہیں ڈراتے ہیں تو ان کو اس سے بڑی (سخت) سرکشی پیدا ہوتی ہے (۶۰) اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ  کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے نہ کیا۔  بولا کہ بھلا میں ایسے شخص کو سجدہ  کرو جس کو تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے (۶۱) (اور از راہ طنز) کہنے لگا کہ دیکھ تو یہی وہ ہے جسے تو نے مجھ پر فضیلت دی ہے۔   اگر تو مجھ کو قیامت  کے دن تک مہلت دے تو میں تھوڑے سے شخصوں  کے سوا اس کی (تمام) اولاد کی جڑ کاٹتا رہوں گا (۶۲) خدا نے فرمایا (یہاں سے) چلا جا۔  جو شخص ان میں سے تیری پیروی  کرے گا تو تم سب کی جزا جہنم ہے (اور وہ) پوری سزا (ہے) (۶۳) اور ان میں سے جس کو بہکا سکے اپنی آواز سے بہکاتا رہ۔  اور ان پر اپنے سواروں اور پیاروں کو چڑھا  کر لاتا رہ اور ان  کے مال اور اولاد میں شریک ہوتا رہ اور ان سے وعدے  کرتا رہ۔  اور شیطان جو وعدے ان سے  کرتا ہے سب دھوکا ہے (۶۴) جو میرے (مخلص) بندے ہیں ان پر تیرا کچھ زور نہیں۔   اور (اے پیغمبر) تمہارا پروردگار کارساز کافی ہے (۶۵) تمہارا پروردگار وہ ہے جو تمہارے لئے دریا میں کشتیاں چلاتا ہے تاکہ تم اس  کے فضل سے (روزی) تلاش  کرو۔  بے شک وہ تم پر مہربان ہے (۶۶) اور جب تم کو دریا میں تکلیف پہنچتی ہے (یعنی ڈوبنے کا خوف ہوتا ہے) تو جن کو تم پکارا  کرتے ہو سب اس (پروردگار)  کے سوا گم ہو جاتے ہیں۔   پھر جب وہ تم کو (ڈوبنے سے) بچا کر خشکی پر لے جاتا ہے تو تم منہ پھیر لیتے ہو اور انسان ہے ہی ناشکرا (۶۷) کیا تم (اس سے) بے خوف ہو کہ خدا تمہیں خشکی کی طرف (لے جا  کر زمین میں) دھنسا دے یا تم پر سنگریزوں کی بھری ہوئی آندھی چلا دے۔   پھر تم اپنا کوئی نگہبان نہ پاؤ (۶۸) یا (اس سے) بے خوف ہو  کر تم دوسری دفعہ دریا میں لے جائے پھر تم پر تیز ہوا چلائے اور تمہارے کفر  کے سبب تمہیں ڈبو دے۔   پھر تم اس غرق  کے سبب اپنے لئے کوئی ہمارا پیچھا  کرنے والا نہ پاؤ (۶۹) اور ہم نے بنی آدم کو عزت بخشی اور ان کو جنگل اور دریا میں سواری دی اور پاکیزہ روزی عطا کی اور اپنی بہت سی مخلوقات پر فضیلت دی (۷۰) جس دن ہم سب لوگوں کو ان  کے پیشواؤں  کے ساتھ بلائیں گے۔   تو جن (کے اعمال) کی کتاب ان  کے داہنے ہاتھ میں دی جائے گی وہ اپنی کتاب کو (خوش ہو ہو  کر) پڑھیں گے اور ان پر دھاگے برابر بھی ظلم نہ ہو گا (۷۱) اور جو شخص اس (دنیا) میں اندھا ہو وہ آخرت میں بھی اندھا ہو گا۔  اور (نجات  کے) رستے سے بہت دور (۷۲) اور اے پیغمبر جو وحی ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے قریب تھا کہ یہ (کافر) لوگ تم کو اس سے بچلا دیں تاکہ تم اس  کے سوا اور باتیں ہماری نسبت بنا لو۔  اور اس وقت وہ تم کو دوست بنا لیتے (۷۳) اور اگر تم کو ثابت قدم نہ رہنے دیتے تو تم کسی قدر ان کی طرف مائل ہونے ہی لگے تھے (۷۴) اس وقت ہم تم کو زندگی میں (عذاب کا) دونا اور مرنے پر بھی دونا مزا چکھاتے پھر تم ہمارے مقابلے میں کسی کو اپنا مدد گار نہ پاتے (۷۵) اور قریب تھا کہ یہ لوگ تمہیں زمین (مکہ) سے پھسلا دیں تاکہ تمہیں وہاں سے جلاوطن  کر دیں۔   اور اس وقت تمہارے پیچھے یہ بھی نہ رہتے مگر کم (۷۶) جو پیغمبر ہم نے تم سے پہلے بھیجے تھے ان کا (اور ان  کے بارے میں ہمارا یہی) طریق رہا ہے اور تم ہمارے طریق میں تغیر و تبدل نہ پاؤ گے (۷۷) (اے محمدﷺ) سورج  کے ڈھلنے سے رات  کے اندھیرے تک (ظہر، عصر، مغرب، عشا کی) نمازیں اور صبح کو قرآن پڑھا  کرو۔  کیوں صبح  کے وقت قرآن کا پڑھنا موجب حضور (ملائکہ) ہے (۷۸) اور بعض حصہ شب میں بیدار ہوا  کرو (اور تہجد کی نماز پڑھا  کرو)۔  (یہ شب خیزی) تمہاری لئے (سبب) زیادت ہے (ثواب اور نماز تہجد تم کو نفل) ہے قریب ہے کہ خدا تم کو مقام محمود میں داخل  کرے (۷۹) اور کہو کہ اے پروردگار مجھے (مدینے میں) اچھی طرح داخل کیجیو اور (م کے سے) اچھی طرح نکالیو۔  اور اپنے ہاں سے زور و قوت کو میرا مدد گار بنائیو (۸۰) اور کہہ دو کہ حق آ گیا اور باطل نابود ہو گیا۔  بے شک باطل نابود ہونے والا ہے (۸۱) اور ہم قرآن (کے ذریعے) سے وہ چیز نازل  کرتے ہیں جو مومنوں  کے لئے شفا اور رحمت ہے اور ظالموں  کے حق میں تو اس سے نقصان ہی بڑھتا ہے (۸۲) اور جب ہم انسان کو نعمت بخشتے ہیں تو روگرداں ہو جاتا اور پہلو پھیر لیتا ہے۔   اور جب اسے سختی پہنچتی ہے تو نا امید ہو جاتا ہے (۸۳) کہہ دو کہ ہر شخص اپنے طریق  کے مطابق عمل  کرتا ہے۔   سو تمہارا پروردگار اس شخص سے خوب واقف ہے جو سب سے زیادہ سیدھے رستے پر ہے (۸۴) اور تم سے روح  کے بارے میں سوال  کرتے ہیں۔   کہہ دو کہ وہ میرے پروردگار کی ایک شان ہے اور تم لوگوں کو (بہت ہی) کم علم دیا گیا ہے (۸۵) اور اگر ہم چاہیں تو جو (کتاب) ہم تمہاری طرف بھیجتے ہیں اسے (دلوں سے) محو  کر دیں۔   پھر تم اس  کے لئے ہمارے مقابلے میں کسی کو مدد گار نہ پاؤ (۸۶) مگر (اس کا قائم رہنا) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔   کچھ شک نہیں کہ تم پر اس کا بڑا فضل ہے (۸۷) کہہ دو کہ اگر انسان اور جن اس بات پر مجتمع ہوں کہ اس قرآن جیسا بنا لائیں تو اس جیسا نہ لا سکیں گے اگرچہ وہ ایک دوسرے کو مدد گار ہوں (۸۸) اور ہم نے قرآن میں سب باتیں طرح طرح سے بیان  کر دی ہیں۔   مگر اکثر لوگوں نے انکار  کرنے  کے سوا قبول نہ کیا (۸۹) اور کہنے لگے کہ ہم تم پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ (عجیب و غریب باتیں نہ دکھاؤ یعنی یا تو) ہمارے لئے زمین سے چشمہ جاری  کر دو (۹۰) یا تمہارا کھجوروں اور انگوروں کا کوئی باغ ہو اور اس  کے بیچ میں نہریں بہا نکالو (۹۱) یا جیسا تم کہا  کرتے ہو ہم پر آسمان  کے ٹکڑے لا گراؤ یا خدا اور فرشتوں کو (ہمارے) سامنے لاؤ (۹۲) یا تو تمہارا سونے کا گھر ہو یا تم آسمان پر چڑھ جاؤ۔  اور ہم تمہارے چڑھنے کو بھی نہیں مانیں گے جب تک کہ کوئی کتاب نہ لاؤ جسے ہم پڑھ بھی لیں۔   کہہ دو کہ میرا پروردگار پاک ہے میں تو صرف ایک پیغام پہنچانے والا انسان ہوں (۹۳) اور جب لوگوں  کے پاس ہدایت آ گئی تو ان کو ایمان لانے سے اس  کے سوا کوئی چیز مانع نہ ہوئی کہ کہنے لگے کہ کیا خدا نے آدمی کو پیغمبر  کر  کے بھیجا ہے (۹۴) کہہ دو کہ اگر زمین میں فرشتے ہوتے (کہ اس میں) چلتے پھرتے (اور) آرام  کرتے (یعنی بستے) تو ہم اُن  کے پاس فرشتے کو پیغمبر بنا  کر بھیجتے (۹۵) کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان خدا ہی گواہ کافی ہے۔   وہی اپنے بندوں سے خبردار (اور ان کو) دیکھنے والا ہے (۹۶) اور جس شخص کو خدا ہدایت دے وہی ہدایت یاب ہے۔   اور جن کو گمراہ  کرے تو تم خدا  کے سوا اُن  کے رفیق نہیں پاؤ گے۔   اور ہم اُن کو قیامت  کے دن اوندھے منہ اندھے گونگے اور بہرے (بنا  کر) اٹھائیں گے۔   اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔   جب (اس کی آگ) بجھنے کو ہو گی تو ہم ان کو (عذاب دینے  کے لئے) اور بھڑکا دیں گے (۹۷) یہ ان کی سزا ہے اس لئے کہ وہ ہماری آیتوں سے کفر  کرتے تھے اور کہتے تھے کہ جب ہم (مر  کر بوسیدہ) ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہو جائیں گے تو کیا از سرنو پیدا کئے جائیں گے (۹۸) کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اس بات پر قادر ہے کہ ان جیسے (لوگ) پیدا  کر دے۔   اور اس نے ان  کے لئے ایک وقت مقرر  کر دیا ہے جس میں کچھ بھی شک نہیں۔   تو ظالموں نے انکار  کرنے  کے سوا (اسے) قبول نہ کیا (۹۹) کہہ دو کہ اگر میرے پروردگار کی رحمت  کے خزانے تمہارے ہاتھ میں ہوتے تو تم خرچ ہو جانے  کے خوف سے (ان کو) بند رکھتے۔   اور انسان دل کا بہت تنگ ہے (۱۰۰) اور ہم نے موسیٰ کو نو کھلی نشانیاں دیں تو بنی اسرائیل سے دریافت  کر لو کہ جب وہ ان  کے پاس آئے تو فرعون نے ان سے کہا کہ موسیٰ میں خیال  کرتا ہوں کہ تم پر جادو کیا گیا ہے (۱۰۱) انہوں نے کہا کہ تم یہ جانتے ہو کہ آسمانوں اور زمین  کے پروردگار  کے سوا ان کو کسی نے نازل نہیں کیا۔  (اور وہ بھی تم لوگوں  کے) سمجھانے کو۔  اور اے فرعون میں خیال  کرتا ہوں کہ تم ہلاک ہو جاؤ گے (۱۰۲) تو اس نے چاہا کہ ان کو سر زمین (مصر) سے نکال دے تو ہم نے اس کو اور جو اس  کے ساتھ تھے سب کو ڈبو دیا (۱۰۳) اور اس  کے بعد بنی اسرائیل سے کہا کہ تم اس ملک میں رہو سہو۔  پھر جب آخرت کا وعدہ آ جائے گا تو ہم تم سب کو جمع  کر  کے لے آئیں گے (۱۰۴) اور ہم نے اس قرآن کو سچائی  کے ساتھ نازل کیا ہے اور وہ سچائی  کے ساتھ نازل ہوا اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو صرف خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا بنا  کر بھیجا ہے (۱۰۵) اور ہم نے قرآن کو جزو جزو  کر  کے نازل کیا ہے تاکہ تم لوگوں کو ٹھیر ٹھیر  کر پڑھ  کر سناؤ اور ہم نے اس کو آہستہ آہستہ اُتارا ہے (۱۰۶) کہہ دو کہ تم اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ (یہ فی نفسہ حق ہے) جن لوگوں کو اس سے پہلے علم (کتاب) دیا ہے۔   جب وہ ان کو پڑھ  کر سنایا جاتا ہے تو وہ تھوڑیوں  کے بل سجدے میں گر پڑتے ہیں (۱۰۷) اور کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بے شک ہمارے پروردگار کا وعدہ پورا ہو  کر رہا (۱۰۸) اور وہ تھوڑیوں  کے بل گر پڑتے ہیں (اور) روتے جاتے ہیں اور اس سے ان کو اور زیادہ عاجزی پیدا ہوتی ہے (۱۰۹) کہہ دو کہ تم (خدا کو) اللہ (کے نام سے) پکارو یا رحمٰن (کے نام سے) جس نام سے پکارو اس  کے سب اچھے نام ہیں۔   اور نماز نہ بلند آواز سے پڑھو اور نہ آہستہ بلکہ اس  کے بیچ کا طریقہ اختیار  کرو (۱۱۰) اور کہو کہ سب تعریف خدا ہی کو ہے جس نے نہ تو کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس کی بادشاہی میں کوئی شریک ہے اور نہ اس وجہ سے کہ وہ عاجز ونا تواں ہے کوئی اس کا مدد گار ہے اور اس کو بڑا جان  کر اس کی بڑائی  کرتے رہو (۱۱۱)

 

سورة الکہف

شروع اللہ  کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

سب تعریف خدا ہی کو ہے جس نے اپنے بندے (محمدﷺ) پر (یہ) کتاب نازل کی اور اس میں کسی طرح کی کجی (اور پیچیدگی) نہ رکھی (۱) (بلکہ) سیدھی (اور سلیس اتاری) تاکہ لوگوں کو عذاب سخت سے جو اس کی طرف سے (آنے والا) ہے ڈرائے اور مومنوں کو جو نیک عمل  کرتے ہیں خوشخبری سنائے کہ اُن  کے لئے (ان  کے کاموں کا) نیک بدلہ (یعنی) بہشت ہے (۲) جس میں وہ ابدا لآباد رہیں گے (۳) اور ان لوگوں کو بھی ڈرائے جو کہتے ہیں کہ خدا نے (کسی کو) بیٹا بنا لیا ہے (۴) ان کو اس بات کا کچھ بھی علم نہیں اور نہ ان  کے باپ دادا ہی کو تھا۔  (یہ) بڑی سخت بات ہے جو ان  کے منہ سے نکلتی ہے (اور کچھ شک نہیں) کہ یہ جو کہتے ہیں محض جھوٹ ہے (۵) (اے پیغمبر) اگر یہ اس کلام پر ایمان نہ لائیں تو شاید تم  کے ان پیچھے رنج  کر  کر  کے اپنے تئیں ہلاک  کر دو گے (۶) جو چیز زمین پر ہے ہم نے اس کو زمین  کے لئے آرائش بنایا ہے تاکہ لوگوں کی آزمائش  کریں کہ ان میں کون اچھے عمل  کرنے والا ہے (۷) اور جو چیز زمین پر ہے ہم اس کو (نابود  کر  کے) بنجر میدان  کر دیں گے (۸) کیا تم خیال  کرتے ہو کہ غار اور لوح والے ہمارے نشانیوں میں سے عجیب تھے (۹) جب وہ جوان غار میں جا رہے تو کہنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار ہم پر اپنے ہاں سے رحمت نازل فرما۔  اور ہمارے کام درستی (کے سامان) مہیا  کر (۱۰) تو ہم نے غار میں کئی سال تک ان  کے کانوں پر (نیند کا) پردہ ڈالے (یعنی ان کو سلائے) رکھا (۱۱) پھر ان کو جگا اُٹھایا تاکہ معلوم  کریں کہ جتنی مدّت وہ (غار میں) رہے دونوں جماعتوں میں سے اس کی مقدار کس کو خوب یاد ہے (۱۲) ہم اُن  کے حالات تم سے صحیح صحیح بیان  کرتے ہیں۔   وہ کئی جوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کو اور زیادہ ہدایت دی تھی (۱۳) اور ان  کے دلوں کو مربوط (یعنی مضبوط)  کر دیا۔  جب وہ (اُٹھ) کھڑے ہوئے تو کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار آسمانوں اور زمین کا مالک ہے۔   ہم اس  کے سوا کسی کو معبود (سمجھ  کر) نہ پکاریں گے (اگر ایسا کیا) تو اس وقت ہم نے بعید از عقل بات کہی (۱۴) ان ہماری قوم  کے لوگوں نے اس  کے سوا اور معبود بنا رکھے ہیں۔   بھلا یہ ان (کے خدا ہونے) پر کوئی کھلی دلیل کیوں نہیں لاتے۔   تو اس سے زیادہ کون ظالم ہے جو خدا پر جھوٹ افتراء  کرے (۱۵) اور جب تم نے ان (مشرکوں) سے اور جن کی یہ خدا  کے سوا عبادت  کرتے ہیں ان سے کنارہ  کر لیا ہے تو غار میں چل رہو تمہارا پروردگار تمہارے لئے اپنی رحمت وسیع  کر دے گا اور تمہارے کاموں میں آسانی (کے سامان) مہیا  کرے گا (۱۶) اور جب سورج نکلے تو تم دیکھو کہ (دھوپ) ان  کے غار سے داہنی طرف سمٹ جائے اور جب غروب ہو تو ان سے بائیں طرف کترا جائے اور وہ اس  کے میدان میں تھے۔   یہ خدا کی نشانیوں میں سے ہیں۔   جس کو خدا ہدایت دے یا وہ ہدایت یاب ہے اور جس کو گمراہ  کرے تو تم اس  کے لئے کوئی دوست راہ بتانے والا نہ پاؤ گے (۱۷) اور تم ان کو خیال  کرو کہ جاگ رہے ہیں حالانکہ وہ سوتے ہیں۔   اور ہم ان کو دائیں اور بائیں  کروٹ بدلاتے تھے۔   اور ان کا کتا چوکھٹ پر دونوں ہاتھ پھیلائے ہوئے تھا۔  اگر تم ان کو جھانک  کر دیکھتے تو پیٹھ پھیر  کر بھاگ جاتے اور ان سے دہشت میں آ جاتے (۱۸) اور اس طرح ہم نے ان کو اٹھایا تاکہ آپس میں ایک دوسرے سے دریافت  کریں۔   ایک کہنے والے نے کہا کہ تم (یہاں) کتنی مدت رہے ؟ انہوں نے کہا کہ ایک دن یا اس سے بھی کم۔  انہوں نے کہا کہ جتنی مدت تم رہے ہو تمہارا پروردگار ہی اس کو خوب جانتا ہے۔   تو اپنے میں سے کسی کو یہ روپیہ دے  کر شہر کو بھیجو وہ دیکھے کہ نفیس کھانا کون سا ہے تو اس میں سے کھانا لے آئے اور آہستہ آہستہ آئے جائے اور تمہارا حال کسی کو نہ بتائے (۱۹) اگر وہ تم پر دسترس پا لیں گے تو تمہیں سنگسار  کر دیں گے یا پھر اپنے مذہب میں داخل  کر لیں گے اور اس وقت تم کبھی فلاح نہیں پاؤ گے (۲۰) اور اسی طرح ہم نے (لوگوں کو) ان (کے حال) سے خبردار  کر دیا تاکہ وہ جانیں کہ خدا کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ قیامت (جس کا وعدہ کیا جاتا ہے) اس میں کچھ شک نہیں۔   اس وقت لوگ ان  کے بارے میں باہم جھگڑنے لگے اور کہنے لگے کہ ان (کے غار) پر عمارت بنا دو۔  ان کا پروردگار ان (کے حال) سے خوب واقف ہے۔   جو لوگ ان  کے معاملے میں غلبہ رکھتے تھے وہ کہنے لگے کہ ہم ان (کے غار) پر مسجد بنائیں گے (۲۱) (بعض لوگ) اٹکل پچو کہیں گے کہ وہ تین تھے (اور) چوتھا ان کا کتّا تھا۔  اور (بعض) کہیں گے کہ وہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتّا تھا۔  اور (بعض) کہیں گے کہ وہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتّا تھا۔  کہہ دو کہ میرا پروردگار ہی ان  کے شمار سے خوب واقف ہے ان کو جانتے بھی ہیں تو تھوڑے ہی لوگ (جانتے ہیں) تو تم ان (کے معاملے) میں گفتگو نہ  کرنا مگر سرسری سی گفتگو۔  اور نہ ان  کے بارے میں ان میں کسی سے کچھ دریافت ہی  کرنا (۲۲) اور کسی کام کی نسبت نہ کہنا کہ میں اسے کل  کر دوں گا (۲۳) مگر (انشاء اللہ کہہ  کر یعنی اگر) خدا چاہے تو (کر دوں گا) اور جب خدا کا نام لینا بھول جاؤ تو یاد آنے پر لے لو۔  اور کہہ دو کہ امید ہے کہ میرا پروردگار مجھے اس سے بھی زیادہ ہدایت کی باتیں بتائے (۲۴) اور اصحاب کہف اپنے غار میں نو اوپر تین سو سال رہے (۲۵) کہہ دو کہ جتنی مدّت وہ رہے اسے خدا ہی خوب جانتا ہے۔   اسی کو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں (معلوم) ہیں۔   وہ کیا خوب دیکھنے والا اور کیا خوب سننے والا ہے۔   اس  کے سوا ان کا کوئی کارساز نہیں اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی شریک کو  کرتا ہے (۲۶) اور اپنے پروردگار کی کتاب جو تمہارے پاس بھیجی جاتی ہے پڑھتے رہا  کرو۔  اس کی با توں کو کوئی بدلنے والا نہیں۔   اور اس  کے سوا تم کہیں پناہ کی جگہ بھی نہیں پاؤ گے (۲۷) اور جو لوگ صبح و شام اپنے پروردگار کو پکارتے اور اس کی خوشنودی  کے طالب ہیں۔   ان  کے ساتھ صبر  کرتے رہو۔  اور تمہاری نگاہیں ان میں (گزر کر اور طرف) نہ دوڑیں کہ تم آرائشِ  زندگانی دنیا  کے خواستگار ہو جاؤ۔  اور جس شخص  کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل  کر دیا ہے اور وہ اپنی خواہش کی پیروی  کرتا ہے اور اس کا کام حد سے بڑھ گیا ہے اس کا کہا نہ ماننا (۲۸) اور کہہ دو کہ (لوگو) یہ قرآن تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے تو جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کافر رہے۔   ہم نے ظالموں  کے لئے دوزخ کی آگ تیار  کر رکھی ہے جس کی قناتیں ان کو گھیر رہی ہوں گی۔  اور اگر فریاد  کریں گے تو ایسے کھولتے ہوئے پانی سے ان کی داد رسی کی جائے گی (جو) پگھلے ہوئے تانبے کی طرح (گرم ہو گا اور جو) مونہوں کو بھون ڈالے گا (ان  کے پینے کا) پانی بھی برا اور آرام گاہ بھی بری (۲۹) (اور) جو ایمان لائے اور کام بھی نیک  کرتے رہے تو ہم نیک کام  کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں  کرتے (۳۰) ایسے لوگوں  کے لئے ہمیشہ رہنے  کے باغ ہیں جن میں ان  کے (محلوں  کے) نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان کو وہاں سونے  کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک دیبا اور اطلس  کے سبز کپڑے پہنا  کریں گے (اور) تختوں پر تکیئے لگا  کر بیٹھا  کریں گے۔   (کیا) خوب بدلہ اور (کیا) خوب آرام گاہ ہے (۳۱) اور ان سے دو شخصوں کا حال بیان  کرو جن میں سے ایک ہم نے انگور  کے دو باغ (عنایت) کئے تھے اور ان  کے گرداگرد کھجوروں  کے درخت لگا دیئے تھے اور ان  کے درمیان کھیتی پیدا  کر دی تھی (۳۲) دونوں باغ (کثرت سے) پھل لاتے۔   اور اس (کی پیداوار) میں کسی طرح کی کمی نہ ہوتی اور دونوں میں ہم نے ایک نہر بھی جاری  کر رکھی تھی (۳۳) اور (اس طرح) اس (شخص) کو (ان کی) پیداوار (ملتی رہتی) تھی تو (ایک دن) جب کہ وہ اپنے دوست سے باتیں  کر رہا تھا کہنے لگا کہ میں تم سے مال و دولت میں بھی زیادہ ہوں اور جتھے (اور جماعت)  کے لحاظ سے بھی زیادہ عزت والا ہوں (۳۴) اور (ایسی شیخیوں) سے اپنے حق میں ظلم  کرتا ہوا اپنے باغ میں داخل ہوا۔  کہنے لگا کہ میں نہیں خیال  کرتا کہ یہ باغ کبھی تباہ ہو (۳۵) اور نہ خیال  کرتا ہوں کہ قیامت برپا ہو۔  اور اگر میں اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا بھی جاؤں تو (وہاں) ضرور اس سے اچھی جگہ پاؤں گا (۳۶) تو اس کا دوست جو اس سے گفتگو  کر رہا تھا کہنے لگا کہ کیا تم اس (خدا) سے کفر  کرتے ہو جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تمہیں پورا مرد بنایا (۳۷) مگر میں تو یہ کہتا ہوں کہ خدا ہی میرا پروردگار ہے اور میں اپنے پروردگار  کے ساتھ کسی کو شریک نہیں  کرتا (۳۸) اور (بھلا) جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تو تم نے ماشا اللہ لا قوة الا باللہ کیوں نہ کہا۔  اگر تم مجھے مال و اولاد میں اپنے سے کمتر دیکھتے ہو (۳۹) تو عجب نہیں کہ میرا پروردگار مجھے تمہارے باغ سے بہتر عطا فرمائے اور اس (تمہارے باغ) پر آسمان سے آفت بھیج دے تو وہ صاف میدان ہو جائے (۴۰) یا اس (کی نہر) کا پانی گہرا ہو جائے تو پھر تم اسے نہ لا سکو (۴۱) اور اس  کے میووں کو عذاب نے آ گھیرا اور وہ اپنی چھتریوں پر گر  کر رہ گیا۔  تو جو مال اس نے اس پر خرچ کیا تھا اس پر (حسرت سے) ہاتھ ملنے لگا اور کہنے لگا کہ کاش میں اپنے پروردگار  کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناتا (۴۲) (اس وقت) خدا  کے سوا کوئی جماعت اس کی مدد گار نہ ہوئی اور نہ وہ بدلہ لے سکا (۴۳) یہاں (سے ثابت ہوا کہ) حکومت سب خدائے برحق ہی کی ہے۔   اسی کا صلہ بہتر اور (اسی کا) بدلہ اچھا ہے (۴۴) اور ان سے دنیا کی زندگی کی مثال بھی بیان  کر دو (وہ ایسی ہے) جیسے پانی جسے ہم نے آسمان سے برسایا۔  تو اس  کے ساتھ زمین کی روئیدگی مل گئی۔  پھر وہ چورا چورا ہو گئی کہ ہوائیں اسے اڑاتی پھرتی ہیں۔   اور خدا تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے (۴۵) مال اور بیٹے تو دنیا کی زندگی کی (رونق و) زینت ہیں۔   اور نیکیاں جو باقی رہنے والی ہیں وہ ثواب  کے لحاظ سے تمہارے پروردگار  کے ہاں بہت اچھی اور امید  کے لحاظ سے بہت بہتر ہیں (۴۶) اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تم زمین کو صاف میدان دیکھو گے اور ان (لوگوں کو) ہم جمع  کر لیں گے تو ان میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے (۴۷) اور سب تمہارے پروردگار  کے سامنے صف باندھ  کر لائے جائیں گے (تو ہم ان سے کہیں گے کہ) جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا (اسی طرح آج) تم ہمارے سامنے آئے لیکن تم نے تو یہ خیال  کر رکھا تھا کہ ہم نے تمہارے لئے (قیامت کا) کوئی وقت مقرر ہی نہیں کیا (۴۸) اور (عملوں کی) کتاب (کھول  کر) رکھی جائے گی تو تم گنہگاروں کو دیکھو گے کہ جو کچھ اس میں (لکھا) ہو گا اس سے ڈر رہے ہوں گے اور کہیں گے ہائے شامت یہ کیسی کتاب ہے کہ نہ چھوٹی بات کو چھوڑتی ہے نہ بڑی کو۔  (کوئی بات بھی نہیں) مگر اسے لکھ رکھا ہے۔   اور جو عمل کئے ہوں گے سب کو حاضر پائیں گے۔   اور تمہارا پروردگار کسی پر ظلم نہیں  کرے گا (۴۹) اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ  کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس (نے نہ کیا) وہ جنات میں سے تھا تو اپنے پروردگار  کے حکم سے باہر ہو گیا۔  کیا تم اس کو اور اس کی اولاد کو میرے سوا دوست بناتے ہو۔  حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں (اور شیطان کی دوستی) ظالموں  کے لئے (خدا کی دوستی کا) برا بدل ہے (۵۰) میں نے ان کو نہ تو آسمانوں اور زمین  کے پیدا  کرنے  کے وقت بلایا تھا اور نہ خود ان  کے پیدا  کرنے  کے وقت۔  اور میں ایسا نہ تھا کہ گمراہ  کرنے والوں کو مدد گار بناتا (۵۱) اور جس دن خدا فرمائے گا کہ (اب) میرے شریکوں کو جن کی نسبت تم گمان (الوہیت) رکھتے تھے بلاؤ تو وہ ان  کے بلائیں گے مگر وہ ان کو کچھ جواب نہ دیں گے۔   اور ہم ان  کے بیچ میں ایک ہلاکت کی جگہ بنا دیں گے (۵۲) اور گنہگار لوگ دوزخ کو دیکھیں گے تو یقین  کر لیں گے کہ وہ اس میں پڑنے والے ہیں۔   اور اس سے بچنے کا کوئی رستہ نہ پائیں گے (۵۳) اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں (کے سمجھانے)  کے لئے طرح طرح کی مثالیں بیان فرمائی ہیں۔   لیکن انسان سب چیزوں سے بڑھ  کر جھگڑالو ہے (۵۴) اور لوگوں  کے پاس جب ہدایت آ گئی تو ان کو کس چیز نے منع کیا کہ ایمان لائیں۔   اور اپنے پروردگار سے بخشش مانگیں۔   بجز اس  کے کہ (اس بات  کے منتظر ہوں کہ) انہیں بھی پہلوں کا سا معاملہ پیش آئے یا ان پر عذاب سامنے آ موجود ہو (۵۵) اور ہم جو پیغمبروں کو بھیجا  کرتے ہیں تو صرف اس لئے کہ (لوگوں کو خدا کی نعمتوں کی) خوشخبریاں سنائیں اور (عذاب سے) ڈرائیں۔   اور جو کافر ہیں وہ باطل کی (سند) سے جھگڑا  کرتے ہیں تاکہ اس سے حق کو پھسلا دیں اور انہوں نے ہماری آیتوں کو اور جس چیز سے ان کو ڈرایا جاتا ہے ہنسی بنا لیا (۵۶) اور اس سے ظالم کون جس کو اس  کے پروردگار  کے کلام سے سمجھایا گیا تو اُس نے اس سے منہ پھیر لیا۔  اور جو اعمال وہ آگے  کر چکا اس کو بھول گیا۔  ہم نے ان  کے دلوں پر پردے ڈال دیئے کہ اسے سمجھ نہ سکیں۔   اور کانوں میں ثقل (پیدا  کر دیا ہے کہ سن نہ سکیں) اور اگر تم ان کو رستے کی طرف بلاؤ تو کبھی رستے پر نہ آئیں گے (۵۷) اور تمہارا پروردگار بخشنے والا صاحب رحمت ہے۔   اگر وہ ان  کے  کر تو توں پر ان کو پکڑنے لگے تو ان پر جھٹ عذاب بھیج دے۔   مگر ان  کے لئے ایک وقت (مقرر  کر رکھا) ہے کہ اس  کے عذاب سے کوئی پناہ کی جگہ نہ پائیں گے (۵۸) اور یہ بستیاں (جو ویران پڑی ہیں) جب انہوں نے (کفر سے) ظلم کیا تو ہم نے ان کو تباہ  کر دیا۔  اور ان کی تباہی  کے لئے ایک وقت مقرر  کر دیا تھا (۵۹) اور جب موسیٰ نے اپنے شاگرد سے کہا کہ جب تک دو دریاؤں  کے ملنے کی جگہ نہ پہنچ جاؤں ہٹنے کا نہیں خواہ برسوں چلتا رہوں (۶۰) جب ان  کے ملنے  کے مقام پر پہنچے تو اپنی مچھلی بھول گئے تو اس نے دریا میں سرنگ کی طرح اپنا رستہ بنا لیا (۶۱) جب آگے چلے تو (موسیٰ نے) اپنے شاگرد سے کہا کہ ہمارے لئے کھانا لاؤ۔  اس سفر سے ہم کو بہت تکان ہو گئی ہے (۶۲) (اس نے) کہا کہ بھلا آپ نے دیکھا کہ جب ہم نے پتھر  کے ساتھ آرام کیا تھا تو میں مچھلی (وہیں) بھول گیا۔  اور مجھے (آپ سے) اس کا ذکر  کرنا شیطان نے بھلا دیا۔  اور اس نے عجب طرح سے دریا میں اپنا رستہ لیا (۶۳) (موسیٰ نے) کہا یہی تو (وہ مقام) ہے جسے ہم تلاش  کرتے تھے تو وہ اپنے پاؤں  کے نشان دیکھتے دیکھتے لوٹ گئے (۶۴) (وہاں) انہوں نے ہمارے بندوں میں سے ایک بندہ دیکھا جس کو ہم نے اپنے ہاں سے رحمت (یعنی نبوت یا نعمت ولایت) دی تھی اور اپنے پاس سے علم بخشا تھا (۶۵) موسیٰ نے ان سے (جن کا نام خضر تھا) کہا کہ جو علم (خدا کی طرف سے) آپ کو سکھایا گیا ہے اگر آپ اس میں سے مجھے کچھ بھلائی (کی باتیں) سکھائیں تو میں آپ  کے ساتھ رہوں (۶۶) (خضر نے) کہا کہ تم میرے ساتھ رہ  کر صبر نہیں  کر سکو گے (۶۷) اور جس بات کی تمہیں خبر ہی نہیں اس پر صبر  کر بھی کیوں  کر سکتے ہو (۶۸) (موسیٰ نے) کہا خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابر پایئے گا۔  اور میں آپ  کے ارشاد  کے خلاف نہیں  کروں گا (۶۹) (خضر نے) کہا کہ اگر تم میرے ساتھ رہنا چا ہو تو (شرط یہ ہے) مجھ سے کوئی بات نہ پوچھنا جب تک میں خود اس کا ذکر تم سے نہ  کروں (۷۰) تو دونوں چل پڑے۔   یہاں تک کہ جب کشتی میں سوار ہوئے تو (خضر نے) کشتی کو پھاڑ ڈالا۔  (موسیٰ نے) کہا کیا آپ نے اس لئے پھاڑا ہے کہ سواروں کو غرق  کر دیں یہ تو آپ نے بڑی (عجیب) بات کی (۷۱) (خضر نے) کہا۔  کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ تم میرے ساتھ صبر نہ  کر سکو گے (۷۲) (موسیٰ نے) کہا کہ جو بھول مجھ سے ہوئی اس پر مواخذہ نہ کیجیئے اور میرے معاملے میں مجھ پر مشکل نہ ڈالئے (۷۳) پھر دونوں چلے۔   یہاں تک کہ (رستے میں) ایک لڑکا ملا تو (خضر نے) اُسے مار ڈالا۔  (موسیٰ نے) کہا کہ آپ نے ایک بے گناہ شخص کو ناحق بغیر قصاص  کے مار ڈالا۔  (یہ تو) آپ نے بری بات کی (۷۴) (خضر نے) کہا کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ تم سے میرے ساتھ صبر نہیں  کر سکو گے (۷۵) انہوں نے کہا کہ اگر میں اس  کے بعد (پھر) کوئی بات پوچھوں (یعنی اعتراض  کروں) تو مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیئے گا کہ آپ میری طرف سے عذر (کے قبول  کرنے میں غایت) کو پہنچ گئے (۷۶) پھر دونوں چلے۔   یہاں تک کہ ایک گاؤں والوں  کے پاس پہنچے اور ان سے کھانا طلب کیا۔  انہوں نے ان کی ضیافت  کرنے سے انکار  کر دیا۔  پھر انہوں نے وہاں ایک دیوار دیکھی جو (جھک  کر) گرا چاہتی تھی۔  خضر نے اس کو سیدھا  کر دیا۔  موسیٰ نے کہا اگر آپ چاہتے تو ان سے (اس کا) معاوضہ لیتے (تاکہ کھانے کا کام چلتا) (۷۷) خضر نے کہا اب مجھ میں اور تجھ میں علیحدگی۔  (مگر) جن با توں پر تم صبر نہ  کرس کے میں ان کا تمہیں بھید بتائے دیتا ہوں (۷۸) (کہ وہ جو) کشتی (تھی) غریب لوگوں کی تھی جو دریا میں محنت (کر  کے یعنی کشتیاں چلا  کر گذارا)  کرتے تھے۔   اور ان  کے سامنے (کی طرف) ایک بادشاہ تھا جو ہر ایک کشتی کو زبردستی چھین لیتا تھا تو میں نے چاہا کہ اسے عیب دار  کر دوں (تاکہ وہ اسے غصب نہ  کرس کے) (۷۹) اور وہ جو لڑکا تھا اس  کے ماں باپ دنوں مومن تھے ہمیں اندیشہ ہوا کہ (وہ بڑا ہو  کر بد کردار ہوتا کہیں) ان کو سرکشی اور کفر میں نہ پھنسا دے (۸۰) تو ہم نے چاہا کہ ان کا پروردگار اس کی جگہ ان کو اور (بچّہ) عطا فرمائے جو پاک طینتی میں اور محبت میں اس سے بہتر ہو (۸۱) اور وہ جو دیوار تھی سو وہ دو یتیم لڑکوں کی تھی (جو) شہر میں (رہتے تھے) اور اس  کے نیچے ان کا خزانہ (مدفون) تھا اور ان کا باپ ایک نیک بخت آدمی تھا۔  تو تمہارے پروردگار نے چاہا کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائیں اور (پھر) اپنا خزانہ نکالیں۔   یہ تمہارے پروردگار کی مہربانی ہے۔   اور یہ کام میں نے اپنی طرف سے نہیں کئے۔   یہ ان با توں کا راز ہے جن پر تم صبر نہ  کرس کے (۸۲) اور تم سے ذوالقرنین  کے بارے میں دریافت  کرتے ہیں۔   کہہ دو کہ میں اس کا کسی قدر حال تمہیں پڑھ  کر سناتا ہوں (۸۳) ہم نے اس کو زمین میں بڑی دسترس دی تھی اور ہر طرح کا سامان عطا کیا تھا (۸۴) تو اس نے (سفر کا) ایک سامان کیا (۸۵) یہاں تک کہ جب سورج  کے غروب ہونے کی جگہ پہنچا تو اسے ایسا پایا کہ ایک کیچڑ کی ندی میں ڈوب رہا ہے اور اس (ندی)  کے پاس ایک قوم دیکھی۔  ہم نے کہا ذوالقرنین! تم ان کو خواہ تکلیف دو خواہ ان (کے بارے) میں بھلائی اختیار  کرو (دونوں با توں میں تم کو قدرت ہے) (۸۶) ذوالقرنین نے کہا کہ جو (کفر وبد کرداری سے) ظلم  کرے گا اسے ہم عذاب دیں گے۔   پھر (جب) وہ اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا جائے گا تو وہ بھی اسے بُرا عذاب دے گا (۸۷) اور جو ایمان لائے گا اور عمل نیک  کرے گا اس  کے لئے بہت اچھا بدلہ ہے۔   اور ہم اپنے معاملے میں (اس پر کسی طرح کی سختی نہیں  کریں گے بلکہ) اس سے نرم بات کہیں گے (۸۸) پھر اس نے ایک اور سامان (سفر کا) کیا (۸۹) یہاں تک کہ سورج  کے طلوع ہونے  کے مقام پر پہنچا تو دیکھا کہ وہ ایسے لوگوں پر طلوع  کرتا ہے جن  کے لئے ہم نے سورج  کے اس طرف کوئی اوٹ نہیں بنائی تھی (۹۰) (حقیقت حال) یوں (تھی) اور جو کچھ اس  کے پاس تھا ہم کو سب کی خبر تھی (۹۱) پھر اس نے ایک اور سامان کیا (۹۲) یہاں تک کہ دو دیواروں  کے درمیان پہنچا تو دیکھا کہ ان  کے اس طرف کچھ لوگ ہیں کہ بات کو سمجھ نہیں سکتے (۹۳) ان لوگوں نے کہا ذوالقرنین! یاجوج اور ماجوج زمین میں فساد  کرتے رہتے ہیں بھلا ہم آپ  کے لئے خرچ (کا انتظام)  کر دیں کہ آپ ہمارے اور ان  کے درمیان ایک دیوار کھینچ دیں (۹۴) ذوالقرنین نے کہا کہ خرچ کا جو مقدور خدا نے مجھے بخشا ہے وہ بہت اچھا ہے۔   تم مجھے قوت (بازو) سے مد د دو۔  میں تمہارے اور ان  کے درمیان ایک مضبوط اوٹ بنا دوں گا (۹۵) تو تم لوہے  کے (بڑے بڑے) تختے لاؤ (چنانچہ کام جاری  کر دیا گیا) یہاں تک کہ جب اس نے دونوں پہاڑوں  کے درمیان (کا حصہ) برابر  کر دیا۔  اور کہا کہ (اب اسے) دھونکو۔  یہاں تک کہ جب اس کو (دھونک دھونک)  کر آگ  کر دیا تو کہا کہ (اب) میرے پاس تانبہ لاؤ اس پر پگھلا  کر ڈال دوں (۹۶) پھر ان میں یہ قدرت نہ رہی کہ اس پر چڑھ سکیں اور نہ یہ طاقت رہی کہ اس میں نقب لگا سکیں (۹۷) بولا کہ یہ میرے پروردگار کی مہربانی ہے۔   جب میرے پروردگار کا وعدہ آ پہنچے گا تو اس کو (ڈھا  کر) ہموار  کر دے گا اور میرے پروردگار کا وعدہ سچا ہے (۹۸) (اس روز) ہم ان کو چھوڑ دیں گے کہ (روئے زمین پر پھیل  کر) ایک دوسرے میں گھس جائیں گے اور صور پھونکا جائے گا تو ہم سب کو جمع  کر لیں گے (۹۹) اور اُس روز جہنم کو کافروں  کے سامنے لائیں گے (۱۰۰) جن کی آنکھیں میری یاد سے پردے میں تھیں اور وہ سننے کی طاقت نہیں رکھتے تھے (۱۰۱) کیا کافر یہ خیال  کرتے ہیں کہ وہ ہمارے بندوں کو ہمارے سوا (اپنا) کارساز بنائیں گے (تو ہم خفا نہیں ہوں گے) ہم نے (ایسے) کافروں  کے لئے جہنم کی (مہمانی) تیار  کر رکھی ہے (۱۰۲) کہہ دو کہ ہم تمہیں بتائیں جو عملوں  کے لحاظ سے بڑے نقصان میں ہیں (۱۰۳) وہ لوگ جن کی سعی دنیا کی زندگی میں برباد ہو گئی۔  اور وہ یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ اچھے کام  کر رہے ہیں (۱۰۴) یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کی آیتوں اور اس  کے سامنے جانے سے انکار کیا تو ان  کے اعمال ضائع ہو گئے اور ہم قیامت  کے دن ان  کے لئے کچھ بھی وزن قائم نہیں  کریں گے (۱۰۵) یہ ان کی سزا ہے (یعنی) جہنم۔  اس لئے کہ انہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں اور ہمارے پیغمبروں کی ہنسی اُڑائی (۱۰۶) جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان  کے لئے بہشت  کے باغ مہمانی ہوں گے (۱۰۷) ہمیشہ ان میں رہیں گے اور وہاں سے مکان بدلنا نہ چاہیں گے (۱۰۸) کہہ دو کہ اگر سمندر میرے پروردگار کی با توں  کے (لکھنے  کے) لئے سیاہی ہو تو قبل اس  کے کہ میرے پروردگار کی باتیں تمام ہوں سمندر ختم ہو جائے اگرچہ ہم ویسا ہی اور (سمندر) اس کی مد د کو لائیں (۱۰۹) کہہ دو کہ میں تمہاری کا ایک بشر ہوں۔   (البتہ) میری طرف وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود (وہی) ایک معبود ہے۔   تو جو شخص اپنے پروردگار سے ملنے کی امید رکھے چاہیئے کہ عمل نیک  کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو شریک نہ بنائے (۱۱۰)

 

سورة مَریَم

شروع اللہ  کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

کہیٰعص (۱) (یہ) تمہارے پروردگار کی مہربانی کا بیان (ہے جو اس نے) اپنے بندے ز کریا پر (کی تھی) (۲) جب انہوں نے اپنے پروردگار کو دبی آواز سے پکارا (۳) (اور) کہا کہ اے میرے پروردگار میری ہڈیاں بڑھاپے  کے سبب کمزور ہو گئی ہیں اور سر (ہے کہ) بڑھاپے (کی وجہ سے) شعلہ مارنے لگا ہے اور اے میرے پروردگار میں تجھ سے مانگ  کر کبھی محروم نہیں رہا (۴) اور میں اپنے بعد اپنے بھائی بندوں سے ڈرتا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے تو مجھے اپنے پاس سے ایک وارث عطا فرما (۵) جو میری اور اولاد یعقوب کی میراث کا مالک ہو۔  اور (اے) میرے پروردگار اس کو خوش اطوار بنائیو (۶) اے ز کریا ہم تم کو ایک لڑ کے کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام یحییٰ ہے۔   اس سے پہلے ہم نے اس نام کا کوئی شخص پیدا نہیں کیا (۷) انہوں نے کہا پروردگار میرے ہاں کس طرح لڑکا ہو گا۔  جس حال میں میری بیوی بانجھ ہے اور میں بڑھاپے کی انتہا کو پہنچ گیا ہوں (۸) حکم ہوا کہ اسی طرح (ہو گا) تمہارے پروردگار نے فرمایا ہے کہ مجھے یہ آسان ہے اور میں پہلے تم کو بھی تو پیدا  کر چکا ہوں اور تم کچھ چیز نہ تھے (۹) کہا کہ پروردگار میرے لئے کوئی نشانی مقرر فرما۔  فرمایا نشانی یہ ہے کہ تم صحیح و سالم ہو  کر تین (رات دن) لوگوں سے بات نہ  کر سکو گے (۱۰) پھر وہ (عبادت  کے) حجرے سے نکل  کر اپنی قوم  کے پاس آئے تو ان سے اشارے سے کہا کہ صبح و شام (خدا کو) یاد  کرتے رہو (۱۱) اے یحییٰ (ہماری) کتاب کو زور سے پکڑے رہو۔  اور ہم نے ان کو لڑکپن میں دانائی عطا فرمائی تھی (۱۲) اور اپنے پاس شفقت اور پاکیزگی دی تھی۔  اور پرہیزگار تھے (۱۳) اور ماں باپ  کے ساتھ نیکی  کرنے والے تھے اور سرکش اور نافرمان نہیں تھے (۱۴) اور جس دن وہ پیدا ہوئے اور جس دن وفات پائیں گے اور جس دن زندہ  کر  کے اٹھائے جائیں گے۔   ان پر سلام اور رحمت (ہے) (۱۵) اور کتاب (قرآن) میں مریم کا بھی مذکور  کرو، جب وہ اپنے لوگوں سے الگ ہو  کر مشرق کی طرف چلی گئیں (۱۶) تو انہوں نے ان کی طرف سے پردہ  کر لیا۔  (اس وقت) ہم نے ان کی طرف اپنا فرشتہ بھیجا۔  تو ان  کے سامنے ٹھیک آدمی (کی شکل) بن گیا (۱۷) مریم بولیں کہ اگر تم پرہیزگار ہو تو میں تم سے خدا کی پناہ مانگتی ہوں (۱۸) انہوں نے کہا کہ میں تو تمہارے پروردگار کا بھیجا ہوا (یعنی فرشتہ) ہوں (اور اس لئے آیا ہوں) کہ تمہیں پاکیزہ لڑکا بخشوں (۱۹) مریم نے کہا کہ میرے ہاں لڑکا کیوں کر ہو گا مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں اور میں بدکار بھی نہیں ہوں (۲۰) (فرشتے نے) کہا کہ یونہی (ہو گا) تمہارے پروردگار نے فرمایا کہ یہ مجھے آسان ہے۔   اور (میں اسے اسی طریق پر پیدا  کروں گا) تاکہ اس کو لوگوں  کے لئے اپنی طرف سے نشانی اور (ذریعۂ) رحمت اور (مہربانی) بناؤں اور یہ کام مقرر ہو چکا ہے (۲۱) تو وہ اس (بچّے)  کے ساتھ حاملہ ہو گئیں اور اسے لے  کر ایک دور جگہ چلی گئیں (۲۲) پھر درد زہ ان کو کھجور  کے تنے کی طرف لے آیا۔  کہنے لگیں کہ کاش میں اس سے پہلے مر چکتی اور بھولی بسری ہو گئی ہوتی (۲۳) اس وقت ان  کے نیچے کی جانب سے فرشتے نے ان کو آواز دی کہ غمناک نہ ہو تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے ایک چشمہ جاری  کر دیا ہے (۲۴) اور کھجور  کے تنے کو پکڑ  کر اپنی طرف ہلاؤ تم پر تازہ تازہ کھجوریں جھڑ پڑیں گی (۲۵) تو کھاؤ اور پیو اور آنکھیں ٹھنڈی  کرو۔  اگر تم کسی آدمی کو دیکھو تو کہنا کہ میں نے خدا  کے لئے روزے کی منت مانی تو آج میں کسی آدمی سے ہرگز کلام نہیں  کروں گی (۲۶) پھر وہ اس (بچّے) کو اٹھا  کر اپنی قوم  کے لوگوں  کے پاس لے آئیں۔   وہ کہنے لگے کہ مریم یہ تو تُو نے برا کام کیا (۲۷) اے ہارون کی بہن نہ تو تیرا باپ ہی بد اطوار آدمی تھا اور نہ تیری ماں ہی بدکار تھی (۲۸) تو مریم نے اس لڑ کے کی طرف اشارہ کیا۔  وہ بولے کہ ہم اس سے کہ گود کا بچہ ہے کیوں کر بات  کریں (۲۹) بچے نے کہا کہ میں خدا کا بندہ ہوں اس نے مجھے کتاب دی ہے اور نبی بنایا ہے (۳۰) اور میں جہاں ہوں (اور جس حال میں ہوں) مجھے صاحب برکت کیا ہے اور جب تک زندہ ہوں مجھ کو نماز اور زکوٰۃ کا ارشاد فرمایا ہے (۳۱) اور (مجھے) اپنی ماں  کے ساتھ نیک سلوک  کرنے والا (بنایا ہے) اور سرکش و بدبخت نہیں بنایا (۳۲) اور جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں گا اور جس دن زندہ  کر  کے اٹھایا جاؤں گا مجھ پر سلام (و رحمت) ہے (۳۳) یہ مریم  کے بیٹے عیسیٰ ہیں (اور یہ) سچی بات ہے جس میں لوگ شک  کرتے ہیں (۳۴) خدا کو سزاوار نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے۔   وہ پاک ہے جب کسی چیز کا ارادہ  کرتا ہے تو اس کو یہی کہتا ہے کہ ہو جا تو وہ ہو جاتی ہے (۳۵) اور بے شک خدا ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے تو اسی کی عبادت  کرو۔  یہی سیدھا رستہ ہے (۳۶) پھر (اہل کتاب  کے) فرقوں نے باہم اختلاف کیا۔  سو جو لوگ کافر ہوئے ہیں ان کو بڑے دن (یعنی قیامت  کے روز) حاضر ہونے سے خرابی ہے (۳۷) وہ جس دن ہمارے سامنے آئیں گے۔   کیسے سننے والے اور کیسے دیکھنے والے ہوں گے مگر ظالم آج صریح گمراہی میں ہیں (۳۸) اور ان کو حسرت (وافسوس)  کے دن سے ڈراؤ جب بات فیصل  کر دی جائے گی۔  اور (ہیہات) وہ غفلت میں (پڑے ہوئے ہیں) اور ایمان نہیں لاتے (۳۹) ہم ہی زمین  کے اور جو لوگ اس پر (بستے) ہیں ان  کے وارث ہیں۔   اور ہماری ہی طرف ان کو لوٹنا ہو گا (۴۰) اور کتاب میں ابراہیم کو یاد  کرو۔  بے شک وہ نہایت سچے پیغمبر تھے (۴۱) جب انہوں نے اپنے باپ سے کہا کہ ابّا آپ ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہیں جو نہ سنیں اور نہ دیکھیں اور نہ آپ  کے کچھ کام آ سکیں (۴۲) ابّا مجھے ایسا علم ملا ہے جو آپ کو نہیں ملا ہے تو میرے ساتھ ہو جیئے میں آپ کو سیدھی راہ پر چلا دوں گا (۴۳) ابّا شیطان کی پرستش نہ کیجیئے۔   بے شک شیطان خدا کا نافرمان ہے (۴۴) ابّا مجھے ڈر لگتا ہے کہ آپ کو خدا کا عذاب آ پکڑے تو آپ شیطان  کے ساتھی ہو جائیں (۴۵) اس نے کہا ابراہیم کیا تو میرے معبودوں سے برگشتہ ہے ؟ اگر تو باز نہ آئے گا تو میں تجھے سنگسار  کر دوں گا اور تو ہمیشہ  کے لئے مجھ سے دور ہو جا (۴۶) ابراہیم نے سلام علیک کہا (اور کہا کہ) میں آپ  کے لئے اپنے پروردگار سے بخشش مانگوں گا۔  بے شک وہ مجھ پر نہایت مہربان ہے (۴۷) اور میں آپ لوگوں سے اور جن کو آپ خدا  کے سوا پکارا  کرتے ہیں ان سے کنارہ  کرتا ہوں اور اپنے پروردگار ہی کو پکاروں گا۔  امید ہے کہ میں اپنے پروردگار کو پکار  کر محروم نہیں رہوں گا (۴۸) اور جب ابراہیم ان لوگوں سے اور جن کی وہ خدا  کے سوا پرستش  کرتے تھے اُن سے الگ ہو گئے تو ہم نے ان کو اسحاق اور (اسحاق کو) یعقوب بخشے۔   اور سب کو پیغمبر بنایا (۴۹) اور ان کو اپنی رحمت سے (بہت سی چیزیں) عنایت کیں۔   اور ان کا ذکر جمیل بلند کیا (۵۰) اور کتاب میں موسیٰ کا بھی ذکر  کرو۔  بے شک وہ (ہمارے) برگزیدہ اور پیغمبر مُرسل تھے (۵۱) اور ہم نے ان کو طور کی داہنی جانب پکارا اور باتیں  کرنے  کے لئے نزدیک بلایا (۵۲) اور اپنی مہربانی سے اُن کو اُن کا بھائی ہارون پیغمبر عطا کیا (۵۳) اور کتاب میں اسمٰعیل کا بھی ذکر  کرو وہ وعدے  کے سچے اور ہمارے بھیجے ہوئے نبی تھے (۵۴) اور اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰۃ کا حکم  کرتے تھے اور اپنے پروردگار  کے ہاں پسندیدہ (و برگزیدہ) تھے (۵۵) اور کتاب میں ادریس کا بھی ذکر  کرو۔  وہ بھی نہایت سچے نبی تھے (۵۶) اور ہم نے ان کو اونچی جگہ اُٹھا لیا تھا (۵۷) یہ وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے اپنے پیغمبروں میں سے فضل کیا۔  (یعنی) اولاد آدم میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو نوح  کے ساتھ (کشتی میں) سوار کیا اور ابراہیم اور یعقوب کی اولاد میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو ہم نے ہدایت دی اور برگزیدہ کیا۔  جب ان  کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی تھیں تو سجدے میں گر پڑتے اور روتے رہتے تھے (۵۸) پھر ان  کے بعد چند نا خلف ان  کے جانشیں ہوئے جنہوں نے نماز کو (چھوڑ دیا گویا اسے) کھو دیا۔  اور خواہشات نفسانی  کے پیچھے لگ گئے۔   سو عنقریب ان کو گمراہی (کی سزا) ملے گی (۵۹) ہاں جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور عمل نیک کئے تو اسے لوگ بہشت میں داخل ہوں گے اور ان کا ذرا نقصان نہ کیا جائے گا (۶۰) (یعنی) بہشت جاودانی (میں) جس کا خدا نے اپنے بندوں سے وعدہ کیا ہے (اور جو ان کی آنکھوں سے) پوشیدہ (ہے)۔  بے شک اس کا وعدہ (نیکو کاروں  کے سامنے) آنے والا ہے (۶۱) وہ اس میں سلام  کے سوا کوئی بیہودہ کلام نہ سنیں گے ، اور ان  کے لئے صبح و شام کا کھانا تیار ہو گا (۶۲) یہی وہ جنت ہے جس کا ہم اپنے بندوں میں سے ایسے شخص کو وارث بنائیں گے جو پرہیزگار ہو گا (۶۳) اور (فرشتوں نے پیغمبر کو جواب دیا کہ) ہم تمہارے پروردگار  کے حکم سوا اُتر نہیں سکتے۔   جو کچھ ہمارے آگے ہے اور پیچھے ہے اور جو ان  کے درمیان ہے سب اسی کا ہے اور تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں (۶۴) (یعنی) آسمان اور زمین کا اور جو ان دونوں  کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے۔   تو اسی کی عبادت  کرو اور اسی کی عبادت پر ثابت قدم رہو۔  بھلا تم کوئی اس کا ہم نام جانتے ہو (۶۵) اور (کافر) انسان کہتا ہے کہ جب میں مر جاؤ گا تو کیا زندہ  کر  کے نکالا جاؤں گا؟ (۶۶) کیا (ایسا) انسان یاد نہیں  کرتا کہ ہم نے اس کو پہلے بھی پیدا کیا تھا اور وہ کچھ بھی چیز نہ تھا (۶۷) تمہارے پروردگار کی قسم! ہم ان کو جمع  کریں گے اور شیطانوں کو بھی۔  پھر ان سب کو جہنم  کے گرد حاضر  کریں گے (اور وہ) گھٹنوں پر گرے ہوئے (ہوں گے) (۶۸) پھر ہر جماعت میں سے ہم ایسے لوگوں کو کھینچ نکالیں گے جو خدا سے سخت سرکشی  کرتے تھے (۶۹) اور ہم ان لوگوں سے خوب واقف ہیں جو ان میں داخل ہونے  کے زیادہ لائق ہیں (۷۰) اور تم میں کوئی (شخص) نہیں مگر اسے اس پر گزرنا ہو گا۔  یہ تمہارے پروردگار پر لازم اور مقرر ہے (۷۱) پھر ہم پرہیزگاروں کو نجات دیں گے۔   اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں  کے بل پڑا ہوا چھوڑ دیں گے (۷۲) اور جب ان لوگوں  کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو جو کافر ہیں وہ مومنوں سے کہتے ہیں کہ دونوں فریق میں سے مکان کس  کے اچھے اور مجلسیں کس کی بہتر ہیں (۷۳) اور ہم نے ان سے پہلے بہت سی اُمتیں ہلاک  کر دیں۔   وہ لوگ (ان سے) ٹھاٹھ اور نمود میں کہیں اچھے تھے (۷۴) کہہ دو کہ جو شخص گمراہی میں پڑا ہوا ہے خدا اس کو آہستہ آہستہ مہلت دیئے جاتا ہے۔   یہاں تک کہ جب اس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے خواہ عذاب اور خواہ قیامت۔  تو (اس وقت) جان لیں گے کہ مکان کس کا برا ہے اور لشکر کس کا کمزور ہے (۷۵) اور جو لوگ ہدایت یاب ہیں خدا ان کو زیادہ ہدایت دیتا ہے۔   اور نیکیاں جو باقی رہنے والی ہیں وہ تمہارے پروردگار  کے صلے  کے لحاظ سے خوب اور انجام  کے اعتبار سے بہتر ہیں (۷۶) بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں سے کفر کیا اور کہنے لگا کہ (اگر میں از سر نو زندہ ہوا بھی تو یہی) مال اور اولاد مجھے (وہاں) ملے گا (۷۷) کیا اس نے غیب کی خبر پالی ہے یا خدا  کے یہاں (سے) عہد لے لیا ہے ؟ (۷۸) ہرگز نہیں۔   یہ جو کچھ کہتا ہے ہم اس کو لکھتے جاتے اور اس  کے لئے آہستہ آہستہ عذاب بڑھاتے جاتے ہیں (۷۹) اور جو چیزیں یہ بتاتا ہے ان  کے ہم وارث ہوں گے اور یہ اکیلا ہمارے سامنے آئے گا (۸۰) اور ان لوگوں نے خدا  کے سوا اور معبود بنا لئے ہیں تاکہ وہ ان  کے لئے (موجب عزت و) مد د ہوں (۸۱) ہرگز نہیں وہ (معبودان باطل) ان کی پرستش سے انکار  کریں گے اور ان  کے دشمن (و مخالف) ہوں گے (۸۲) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ ہم نے شیطانوں کو کافروں پر چھوڑ رکھا ہے کہ ان کو برانگیختہ  کرتے رہتے ہیں (۸۳) تو تم ان پر (عذاب  کے لئے) جلدی نہ  کرو۔  اور ہم تو ان  کے لئے (دن) شمار  کر رہے ہیں (۸۴) جس روز ہم پرہیزگاروں کو خدا  کے سامنے (بطور) مہمان جمع  کریں گے (۸۵) اور گنہگاروں کو دوزخ کی طرف پیاسے ہانک لے جائیں گے (۸۶) (تو لوگ) کسی کی سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے مگر جس نے خدا سے اقرار لیا ہو (۸۷) اور کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے (۸۸) (ایسا کہنے والو یہ تو) تم بری بات (زبان پر) لائے ہو (۸۹) قریب ہے کہ اس (افتراء) سے آسمان پھٹ پڑیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ پارہ پارہ ہو  کر گر پڑیں (۹۰) کہ انہوں نے خدا  کے لئے بیٹا تجویز کیا (۹۱) اور خدا کو شایاں نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے (۹۲) تمام شخص جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سب خدا  کے روبرو بندے ہو  کر آئیں گے (۹۳) اُس نے ان (سب) کو (اپنے علم سے) گھیر رکھا اور (ایک ایک کو) شمار  کر رکھا ہے (۹۴) اور سب قیامت  کے دن اس  کے سامنے اکیلے اکیلے حاضر ہوں گے (۹۵) اور جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے خدا ان کی محبت (مخلوقات  کے دل میں) پیدا  کر دے گا (۹۶) (اے پیغمبر) ہم نے یہ (قرآن) تمہاری زبان میں آسان (نازل) کیا ہے تاکہ تم اس سے پرہیزگاروں کو خوشخبری پہنچا دو اور جھگڑالوؤں کو ڈر سنا دو (۹۷) اور ہم نے اس سے پہلے بہت سے گروہوں کو ہلاک  کر دیا ہے۔   بھلا تم ان میں سے کسی کو دیکھتے ہو یا (کہیں) ان کی بھنک سنتے ہو (۹۸)

 

سورة طٰہ

شروع اللہ  کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

طہٰ (۱) (اے محمدﷺ) ہم نے تم پر قرآن اس لئے نازل نہیں کیا کہ تم مشقت میں پڑ جاؤ (۲) بلکہ اس شخص کو نصیحت دینے  کے لئے (نازل کیا ہے) جو خوف رکھتا ہے (۳) یہ اس (ذات برتر) کا اتارا ہوا ہے جس نے زمین اور اونچے اونچے آسمان بنائے (۴) (یعنی خدائے) رحمٰن جس نے عرش پر قرار پکڑا (۵) جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں  کے بیچ میں ہے اور جو کچھ (زمین کی) مٹی  کے نیچے ہے سب اسی کا ہے (۶) اور اگر تم پکار  کر بات کہو تو وہ تو چھپے بھید اور نہایت پوشیدہ بات تک کو جانتا ہے (۷) (وہ معبود برحق ہے کہ) اس  کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔   اس  کے (سب) نام اچھے ہیں (۸) اور کیا تمہیں موسیٰ (کے حال) کی خبر ملی ہے (۹) جب انہوں نے آگ دیکھی تو اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم (یہاں) ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے (میں وہاں جاتا ہوں) شاید اس میں سے میں تمہارے پاس انگاری لاؤں یا آگ (کے مقام) کا رستہ معلوم  کر سکوں (۱۰) جب وہاں پہنچے تو آواز آئی کہ موسیٰ (۱۱) میں تو تمہارا پروردگار ہوں تو اپنی جوتیاں اتار دو۔  تم (یہاں) پاک میدان (یعنی) طویٰ میں ہو (۱۲) اور میں نے تم کو انتخاب  کر لیا ہے تو جو حکم دیا جائے اسے سنو (۱۳) بے شک میں ہی خدا ہوں۔   میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری عبادت  کرو اور میری یاد  کے لئے نماز پڑھا  کرو (۱۴) قیامت یقیناً آنے والی ہے۔   میں چاہتا ہوں کہ اس (کے وقت) کو پوشیدہ رکھوں تاکہ ہر شخص جو کوشش  کرے اس کا بدلا پائے (۱۵) تو جو شخص اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہش  کے پیچھے چلتا ہے (کہیں) تم کو اس (کے یقین) سے روک نہ دے تو (اس صورت میں) تم ہلاک ہو جاؤ (۱۶) اور موسی یہ تمہارے داہنے ہاتھ میں کیا ہے (۱۷) انہوں نے کہا یہ میری لاٹھی ہے۔   اس پر میں سہارا لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں  کے لئے پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے لئے اور بھی کئی فائدے ہیں (۱۸) فرمایا کہ موسیٰ اسے ڈال دو (۱۹) تو انہوں نے اس کو ڈال دیا اور وہ ناگہاں سانپ بن  کر دوڑنے لگا (۲۰) خدا نے فرمایا کہ اسے پکڑ لو اور ڈرنا مت۔  ہم اس کو ابھی اس کی پہلی حالت پر لوٹا دیں گے (۲۱) اور اپنا ہاتھ اپنی بغل سے لگا لو وہ کسی عیب (و بیماری) کے بغیر سفید (چمکتا دمکتا) نکلے گا۔  (یہ) دوسری نشانی (ہے) (۲۲) تاکہ ہم تمہیں اپنے نشانات عظیم دکھائیں (۲۳) تم فرعون  کے پاس جاؤ (کہ) وہ سرکش ہو رہا ہے (۲۴) کہا میرے پروردگار (اس کام  کے لئے) میرا سینہ کھول دے (۲۵) اور میرا کام آسان  کر دے (۲۶) اور میری زبان کی گرہ کھول دے (۲۷) تاکہ وہ بات سمجھ لیں (۲۸) اور میرے گھر والوں میں سے (ایک کو) میرا وزیر (یعنی مددگار) مقرر فرما (۲۹) (یعنی) میرے بھائی ہارون کو (۳۰) اس سے میری قوت کو مضبوط فرما (۳۱) اور اسے میرے کام میں شریک  کر (۳۲) تاکہ ہم تیری بہت سی تسبیح  کریں (۳۳) اور تجھے کثرت سے یاد  کریں (۳۴) تو ہم کو (ہر حال میں) دیکھ رہا ہے (۳۵) فرمایا موسیٰ تمہاری دعا قبول کی گئی (۳۶) اور ہم نے تم پر ایک بار اور بھی احسان کیا تھا (۳۷) جب ہم نے تمہاری والدہ کو الہام کیا تھا جو تمہیں بتایا جاتا ہے (۳۸) (وہ یہ تھا) کہ اسے (یعنی موسیٰ کو) صندوق میں رکھو پھر اس (صندوق) کو دریا میں ڈال دو تو دریا اسے کنارے پر ڈال دے گا (اور) میرا اور اس کا دشمن اسے اٹھا لے گا۔  اور (موسیٰ) میں نے تم پر اپنی طرف سے محبت ڈال دی ہے (اس لئے کہ تم پر مہربانی کی جائے) اور اس لئے کہ تم میرے سامنے پرورش پاؤ (۳۹) جب تمہاری بہن (فرعون  کے ہاں) گئی اور کہنے لگی کہ میں تمہیں ایسا شخص بتاؤں جو اس کو پالے۔   تو (اس طریق سے) ہم نے تم کو تمہاری ماں  کے پاس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ رنج نہ  کریں۔   اور تم نے ایک شخص کو مار ڈالا تو ہم نے تم کو غم سے مخلصی دی اور ہم نے تمہاری (کئی بار) آزمائش کی۔  پھر تم کئی سال اہل مدین میں ٹھہرے رہے۔   پھر اے موسیٰ تم (قابلیت رسالت  کے) اندازے پر آ پہنچے (۴۰) اور میں نے تم کو اپنے (کام  کے) لئے بنایا ہے (۴۱) تو تم اور تمہارا بھائی دونوں ہماری نشانیاں لے  کر جاؤ اور میری یاد میں سستی نہ  کرنا (۴۲) دونوں فرعون  کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے (۴۳) اور اس سے نرمی سے بات  کرنا شاید وہ غور  کرے یا ڈر جائے (۴۴) دونوں کہنے لگے کہ ہمارے پروردگار ہمیں خوف ہے کہ ہم پر تعدی  کرنے لگے یا زیادہ سرکش ہو جائے (۴۵) خدا نے فرمایا کہ ڈرو مت میں تمہارے ساتھ ہوں (اور) سنتا اور دیکھتا ہوں (۴۶) (اچھا) تو اس  کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم آپ  کے پروردگار  کے بھیجے ہوئے ہیں تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیجیئے۔   اور انہیں عذاب نہ کیجیئے۔   ہم آپ  کے پاس آپ  کے پروردگار کی طرف سے نشانی لے  کر آئے ہیں۔   اور جو ہدایت کی بات مانے اس کو سلامتی ہو (۴۷) ہماری طرف یہ وحی آئی ہے کہ جو جھٹلائے اور منہ پھیرے اس  کے لئے عذاب (تیار) ہے (۴۸) (غرض موسیٰ اور ہارون فرعون  کے پاس گئے) اس نے کہا کہ موسیٰ تمہارا پروردگار کون ہے ؟ (۴۹) کہا کہ ہمارا پروردگار وہ ہے جس نے ہر چیز کو اس کی شکل و صورت بخشی پھر راہ دکھائی (۵۰) کہا تو پہلی جماعتوں کا کیا حال؟ (۵۱) کہا کہ ان کا علم میرے پروردگار کو ہے (جو) کتاب میں (لکھا ہوا ہے)۔  میرا پروردگار نہ چوکتا ہے نہ بھولتا ہے (۵۲) وہ (وہی تو ہے) جس نے تم لوگوں  کے لئے زمین کو فرش بنایا اور اس میں تمہارے لئے رستے جاری کئے اور آسمان سے پانی برسایا۔  پھر اس سے انواع و اقسام کی مختلف روئیدگیاں پیدا کیں (۵۳) کہ (خود بھی) کھاؤ اور اپنے چار پایوں کو بھی چراؤ۔  بے شک ان (با توں) میں عقل والوں  کے لئے (بہت سی) نشانیاں ہیں (۵۴) اسی (زمین) سے ہم تم کو پیدا کیا اور اسی میں تمہیں لوٹائیں گے اور اسی سے دوسری دفعہ نکالیں گے (۵۵) اور ہم نے فرعون کو اپنی سب نشانیاں دکھائیں مگر وہ تکذیب و انکار ہی  کرتا رہا (۵۶) کہنے لگا کہ موسیٰ تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ اپنے جادو (کے زور) سے ہمیں ہمارے ملک سے نکال دو (۵۷) تو ہم بھی تمہارے مقابل ایسا ہی جادو لائیں گے تو ہمارے اور اپنے درمیان ایک وقت مقرر  کر لو کہ نہ تو ہم اس  کے خلاف  کریں اور نہ تم (اور یہ مقابلہ) ایک ہموار میدان میں (ہو گا) (۵۸) موسیٰ نے کہا آپ  کے لئے (مقابلے کا) دن نو روز (مقرر کیا جاتا ہے) اور یہ کہ لوگ اس دن چاشت  کے وقت اکھٹے ہو جائیں (۵۹) تو فرعون لوٹ گیا اور اپنے سامان جمع  کر  کے پھر آیا (۶۰) موسیٰ نے ان (جادوگروں) سے کہا کہ ہائے تمہاری کمبختی۔  خدا پر جھوٹ افتراء نہ  کرو کہ وہ تمہیں عذاب سے فنا  کر دے گا اور جس نے افتراء کیا وہ نامراد رہا (۶۱) تو وہ باہم اپنے معاملے میں جھگڑنے اور چپ کے چپ کے سرگوشی  کرنے لگے (۶۲) کہنے لگے یہ دونوں جادوگر ہیں چاہتے ہیں کہ اپنے جادو (کے زور) سے تم کو تمہارے ملک سے نکل دیں اور تمہارے شائستہ مذہب کو نابود  کر دیں (۶۳) تو تم (جادو کا) سامان اکھٹا  کر لو اور پھر قطار باندھ  کر آؤ۔  آج جو غالب رہا وہی کامیاب ہوا (۶۴) بولے کہ موسیٰ یا تم (اپنی چیز) ڈالو یا ہم (اپنی چیزیں) پہلے ڈالتے ہیں (۶۵) موسیٰ نے کہا نہیں تم ہی ڈالو۔  (جب انہوں نے چیزیں ڈالیں) تو ناگہاں ان کی رسیاں اور لاٹھیاں موسی  کے خیال میں ایسی آنے لگیں کہ وہ (میدان) میں ادھر اُدھر دوڑ رہی ہیں (۶۶) (اُس وقت) موسیٰ نے اپنے دل میں خوف معلوم کیا (۶۷) ہم نے کہا خوف نہ  کرو بلاشبہ تم ہی غالب ہو (۶۸) اور جو چیز (یعنی لاٹھی) تمہارے داہنے ہاتھ میں ہے اسے ڈال دو کہ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے اس کو نگل جائے گی۔  جو کچھ انہوں نے بنایا ہے (یہ تو) جادوگروں  کے ہتھکنڈے ہیں اور جادوگر جہاں جائے فلاح نہیں پائے گا (۶۹) (القصہ یوں ہی ہوا) تو جادوگر سجدے میں گر پڑے (اور) کہنے لگے کہ ہم موسیٰ اور ہارون  کے پروردگار پر ایمان لائے (۷۰) (فرعون) بولا کہ پیشتر اس  کے میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے۔   بے شک وہ تمہارا بڑا (یعنی استاد) ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے۔   سو میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں (جانب) خلاف سے کٹوا دوں گا اور کھجور  کے تنوں پر سولی چڑھوا دوں گا (اس وقت) تم کو معلوم ہو گا کہ ہم میں سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیر تک رہنے والا ہے (۷۱) انہوں نے کہا جو دلائل ہمارے پاس آ گئے ہیں ان پر اور جس نے ہم کو پیدا ہے اس پر ہم آپ کو ہرگز ترجیح نہیں دیں گے تو آپ کو جو حکم دینا ہو دے دیجیئے۔   اور آپ (جو) حکم دے سکتے ہیں وہ صرف اسی دنیا کی زندگی میں (دے سکتے ہیں) (۷۲) ہم اپنے پروردگار پر ایمان لے آئے تاکہ وہ ہمارے گنا ہوں کو معاف  کرے اور (اسے بھی) جو آپ نے ہم سے زبردستی جادو  کرایا۔  اور خدا بہتر اور باقی رہنے والا ہے (۷۳) جو شخص اپنے پروردگار  کے پاس گنہگار ہو  کر آئے گا تو اس  کے لئے جہنم ہے۔   جس میں نہ مرے گا نہ جیئے گا (۷۴) اور جو اس  کے روبرو ایماندار ہو  کر آئے گا اور عمل بھی نیک کئے ہوں گے تو ایسے لوگوں  کے لئے اونچے اونچے درجے ہیں (۷۵) (یعنی) ہمیشہ رہنے  کے باغ جن  کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔   ہمیشہ ان میں رہیں گے۔   اور یہ اس شخص کا بدلہ ہے جو پاک ہوا (۷۶) اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو را توں رات نکال لے جاؤ پھر ان  کے لئے دریا میں (لاٹھی مار  کر) خشک رستہ بنا دو پھر تم کو نہ تو (فرعون  کے) آ پکڑنے کا خوف ہو گا اور نہ (غرق ہونے کا) ڈر (۷۷) پھر فرعون نے اپنے لشکر  کے ساتھ ان کا تعاقب کیا تو دریا (کی موجوں) نے ان پر چڑھ  کر انہیں ڈھانک لیا (یعنی ڈبو دیا) (۷۸) اور فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ  کر دیا اور سیدھے رستے پر نہ ڈالا (۷۹) اے آل یعقوب ہم نے تم کو تمہارے دشمن سے نجات دی اور تورات دینے  کے لئے تم سے کوہ طور کی داہنی طرف مقرر کی اور تم پر من اور سلویٰ نازل کیا (۸۰) (اور حکم دیا کہ) جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تم کو دی ہیں ان کو کھاؤ۔  اور اس میں حد سے نہ نکلنا۔  ورنہ تم پر میرا غضب نازل ہو گا۔  اور جس پر میرا غضب نازل ہوا وہ ہلاک ہو گیا (۸۱) اور جو توبہ  کرے اور ایمان لائے اور عمل نیک  کرے پھر سیدھے رستے چلے اس کو میں بخش دینے والا ہوں (۸۲) اور اے موسیٰ تم نے اپنی قوم سے (آگے چلے آنے میں) کیوں جلدی کی (۸۳) کہا وہ میرے پیچھے (آ رہے) ہیں اور اے پروردگار میں نے تیری طرف (آنے کی) جلدی اس لئے کی کہ تو خوش ہو (۸۴) فرمایا کہ ہم نے تمہاری قوم کو تمہارے بعد آزمائش میں ڈال دیا ہے اور سامری نے ان کو بہکا دیا ہے (۸۵) اور موسیٰ غصّے اور غم کی حالت میں اپنی قوم  کے پاس واپس آئے (اور) کہنے لگے کہ اے قوم کیا تمہارے پروردگار نے تم سے ایک اچھا وعدہ نہیں کیا تھا؟ کیا (میری جدائی کی) مدت تمہیں دراز (معلوم) ہوئی یا تم نے چاہا کہ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے غضب نازل ہو۔  اور (اس لئے) تم نے مجھ سے جو وعدہ کیا تھا (اس  کے) خلاف کیا (۸۶) وہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے اختیار سے تم سے وعدہ خلاف نہیں کیا۔  بلکہ ہم لوگوں  کے زیوروں کا بوجھ اٹھائے ہوئے تھے۔   پھر ہم نے اس کو (آگ میں) ڈال دیا اور اسی طرح سامری نے ڈال دیا (۸۷) تو اس نے ان  کے لئے ایک بچھڑا بنا دیا (یعنی اس کا) قالب جس کی آواز گائے کی سی تھی۔  تو لوگ کہنے لگے کہ یہی تمہارا معبود ہے اور موسیٰ کا بھی معبود ہے۔   مگر وہ بھول گئے ہیں (۸۸) کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے کہ وہ ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتا۔  اور نہ ان  کے نقصان اور نفع کا کچھ اختیار رکھتا ہے (۸۹) اور ہارون نے ان سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ لوگو اس سے صرف تمہاری آزمائش کی گئی ہے۔   اور تمہارا پروردگار تو خدا ہے تو میری پیروی  کرو اور میرا کہا مانو (۹۰) وہ کہنے لگے کہ جب تک موسیٰ ہمارے پاس واپس نہ آئیں ہم تو اس کی پوجا پر قائم رہیں گے (۹۱) (پھر موسیٰ نے ہارون سے) کہا کہ ہارون جب تم نے ان کو دیکھا تھا کہ گمراہ ہو رہے ہیں تو تم کو کس چیز نے روکا (۹۲) (یعنی) اس بات سے کہ تم میرے پیچھے چلے آؤ۔  بھلا تم نے میرے حکم  کے خلاف (کیوں) کیا؟ (۹۳) کہنے لگے کہ بھائی میری ڈاڑھی اور سر (کے بالوں) کو نہ پکڑیئے۔   میں تو اس سے ڈرا کہ آپ یہ نہ کہیں کہ تم نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا اور میری بات کو ملحوظ نہ رکھا (۹۴) پھر (سامری سے) کہنے لگے کہ سامری تیرا کیا حال ہے ؟ (۹۵) اس نے کہا کہ میں نے ایسی چیز دیکھی جو اوروں نے نہیں دیکھی تو میں نے فرشتے  کے نقش پا سے (مٹی کی) ایک مٹھی بھر لی۔  پھر اس کو (بچھڑے  کے قالب میں) ڈال دیا اور مجھے میرے جی نے (اس کام کو) اچھا بتایا (۹۶) (موسیٰ نے) کہا جا تجھ کو دنیا کی زندگی میں یہ (سزا) ہے کہ کہتا رہے کہ مجھ کو ہاتھ نہ لگانا اور تیرے لئے ایک اور وعدہ ہے (یعنی عذاب کا) جو تجھ سے ٹل نہ سکے گا اور جس معبود (کی پوجا) پرتو (قائم و) معتکف تھا اس کو دیکھ۔  ہم اسے جلا دیں گے پھر اس (کی راکھ) کو اُڑا  کر دریا میں بکھیر دیں گے (۹۷) تمہارا معبود خدا ہی ہے جس  کے سوا کوئی معبود نہیں۔   اس کا علم ہر چیز پر محیط ہے (۹۸) اس طرح پر ہم تم سے وہ حالات بیان  کرتے ہیں جو گذر چکے ہیں۔   اور ہم نے تمہیں اپنے پاس سے نصیحت (کی کتاب) عطا فرمائی ہے (۹۹) جو شخص اس سے منہ پھیرے گا وہ قیامت  کے دن (گناہ کا) بوجھ اُٹھائے گا (۱۰۰) (ایسے لوگ) ہمیشہ اس (عذاب) میں (مبتلا) رہیں گے اور یہ بوجھ قیامت  کے روز ان  کے لئے برا ہے (۱۰۱) جس روز صور پھونکا جائے گا اور ہم گنہگاروں کو اکھٹا  کریں گے اور ان کی آنکھیں نیلی نیلی ہوں گی (۱۰۲) (تو) وہ آپس میں آہستہ آہستہ کہیں گے کہ تم (دنیا میں) صرف دس ہی دن رہے ہو (۱۰۳) جو باتیں یہ  کریں گے ہم خوب جانتے ہیں۔   اس وقت ان میں سب سے اچھی راہ والا (یعنی عاقل و ہوشمند) کہے گا کہ (نہیں بلکہ) صرف ایک ہی روز ٹھہرے ہو (۱۰۴) اور تم سے پہاڑوں  کے بارے میں دریافت  کرتے ہیں۔   کہہ دو کہ خدا ان کو اُڑا  کر بکھیر دے گا (۱۰۵) اور زمین کو ہموار میدان  کر چھوڑے گا (۱۰۶) جس میں نہ تم کجی (اور پستی) دیکھو گے نہ ٹیلا (اور بلندی) (۱۰۷) اس روز لوگ ایک پکارنے والے  کے پیچھے چلیں گے اور اس کی پیروی سے انحراف نہ  کر سکیں گے اور خدا  کے سامنے آوازیں پست ہو جائیں گی تو تم آواز خفی  کے سوا کوئی آواز نہ سنو گے (۱۰۸) اس روز (کسی کی) سفارش کچھ فائدہ نہ دے گی مگر اس شخص کی جسے خدا اجازت دے اور اس کی بات کو پسند فرمائے (۱۰۹) جو کچھ ان  کے آگے ہے اور کچھ ان  کے پیچھے ہے وہ اس کو جانتا ہے اور وہ (اپنے) علم سے خدا (کے علم) پر احاطہ نہیں  کر سکتے (۱۱۰) اور اس زندہ و قائم  کے رو برو منہ نیچے ہو جائیں گے۔   اور جس نے ظلم کا بوجھ اٹھایا وہ نامراد رہا (۱۱۱) اور جو نیک کام  کرے گا اور مومن بھی ہو گا تو اس کو نہ ظلم کا خوف ہو گا اور نہ نقصان کا (۱۱۲) اور ہم نے اس کو اسی طرح کا قرآن عربی نازل کیا ہے اور اس میں طرح طرح  کے ڈراوے بیان  کر دیئے ہیں تاکہ لوگ پرہیزگار بنیں یا خدا ان  کے لئے نصیحت پیدا  کر دے (۱۱۳) تو خدا جو سچا بادشاہ ہے عالی قدر ہے۔   اور قرآن کی وحی جو تمہاری طرف بھیجی جاتی ہے اس  کے پورا ہونے سے پہلے قرآن  کے (پڑھنے  کے) لئے جلدی نہ کیا  کرو اور دعا  کرو کہ میرے پروردگار مجھے اور زیادہ علم دے (۱۱۴) اور ہم نے پہلے آدم سے عہد لیا تھا مگر وہ (اسے) بھول گئے اور ہم نے ان میں صبر و ثبات نہ دیکھا (۱۱۵) اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم  کے آگے سجدہ  کرو تو سب سجدے میں گر پڑے مگر ابلیس نے انکار کیا (۱۱۶) ہم نے فرمایا کہ آدم یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے تو یہ کہیں تم دونوں کو بہشت سے نکلوا نہ دے۔   پھر تم تکلیف میں پڑ جاؤ (۱۱۷) یہاں تم کو یہ (آسائش) ہو گی کہ نہ بھو کے رہو نہ ننگے (۱۱۸) اور یہ کہ نہ پیاسے رہو اور نہ دھوپ کھاؤ (۱۱۹) تو شیطان نے ان  کے دل میں وسوسہ ڈالا۔  (اور) کہا کہ آدم بھلا میں تم کو (ایسا) درخت بتاؤں (جو) ہمیشہ کی زندگی کا (ثمرہ دے) اور (ایسی) بادشاہت کہ کبھی زائل نہ ہو (۱۲۰) تو دونوں نے اس درخت کا پھل کھا لیا تو ان پر ان کی شرمگاہیں ظاہر ہو گئیں اور وہ اپنے (بدنوں) پر بہشت  کے پتّے چپکانے لگے۔   اور آدم نے اپنے پروردگار  کے حکم خلاف کیا تو (وہ اپنے مطلوب سے) بے راہ ہو گئے (۱۲۱) پھر ان  کے پروردگار نے ان کو نوازا تو ان پر مہربانی سے توجہ فرمائی اور سیدھی راہ بتائی (۱۲۲) فرمایا کہ تم دونوں یہاں سے نیچے اتر جاؤ۔  تم میں بعض بعض  کے دشمن (ہوں گے) پھر اگر میری طرف سے تمہارے پاس ہدایت آئے تو جو شخص میری ہدایت کی پیروی  کرے گا وہ نہ گمراہ ہو گا اور نہ تکلیف میں پڑے گا (۱۲۳) اور جو میری نصیحت سے منہ پھیرے گا اس کی زندگی تنگ ہو جائے گی اور قیامت کو ہم اسے اندھا  کر  کے اٹھائیں گے (۱۲۴) وہ کہے گا میرے پروردگار تو نے مجھے اندھا  کر  کے کیوں اٹھایا میں تو دیکھتا بھالتا تھا (۱۲۵) خدا فرمائے گا کہ ایسا ہی (چاہیئے تھا) تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو تو نے ان کو بھلا دیا۔  اسی طرح آج ہم تجھ کو بھلا دیں گے (۱۲۶) اور جو شخص حد سے نکل جائے اور اپنے پروردگار کی آیتوں پر ایمان نہ لائے ہم اس کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں۔   اور آخرت کا عذاب بہت سخت اور بہت دیر رہنے والا ہے (۱۲۷) کیا یہ بات ان لوگوں  کے لئے موجب ہدایت نہ ہوئی کہ ہم ان سے پہلے بہت سے لوگوں کو ہلاک  کر چکے ہیں جن  کے رہنے  کے مقامات میں یہ چلتے پھرتے ہیں۔   عقل والوں  کے لئے اس میں (بہت سی) نشانیاں ہیں (۱۲۸) اور اگر ایک بات تمہارے پروردگار کی طرف سے پہلے صادر اور (جزائے اعمال  کے لئے) ایک میعاد مقرر نہ ہو چکی ہوتی تو (نزول) عذاب لازم ہو جاتا (۱۲۹) پس جو کچھ یہ بکواس  کرتے ہیں اس پر صبر  کرو۔  اور سورج  کے نکلنے سے پہلے اور اس  کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کی تسبیح و تحمید کیا  کرو۔  اور رات کی ساعات (اولین) میں بھی اس کی تسبیح کیا  کرو اور دن کی اطراف (یعنی دوپہر  کے قریب ظہر  کے وقت بھی) تاکہ تم خوش ہو جاؤ (۱۳۰) اور کئی طرح  کے لوگوں کو جو ہم نے دنیا کی زندگی میں آرائش کی چیزوں سے بہرہ مند کیا ہے تاکہ ان کی آزمائش  کریں ان پر نگاہ نہ  کرنا۔  اور تمہاری پروردگار کی (عطا فرمائی ہوئی) روزی بہت بہتر اور باقی رہنے والی ہے (۱۳۱) اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم  کرو اور اس پر قائم رہو۔  ہم تم سے روزی  کے خواستگار نہیں۔   بلکہ تمہیں ہم روزی دیتے ہیں اور (نیک) انجام (اہل) تقویٰ کا ہے (۱۳۲) اور کہتے ہیں کہ یہ (پیغمبر) اپنے پروردگار کی طرف سے ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں لاتے۔   کیا ان  کے پاس پہلی کتابوں کی نشانی نہیں آئی؟ (۱۳۳) اور اگر ہم ان کو پیغمبر (کے بھیجنے) سے پیشتر کسی عذاب سے ہلاک  کر دیتے تو وہ کہتے کہ اے ہمارے پروردگار تو نے ہماری طرف کوئی پیغمبر کیوں نہ بھیجا کہ ہم ذلیل اور رسوا ہونے سے پہلے تیرے کلام (و احکام) کی پیروی  کرتے (۱۳۴) کہہ دو کہ سب (نتائج اعمال)  کے منتظر ہیں سو تم بھی منتظر رہو۔  عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا کہ (دین  کے) سیدھے رستے پر چلنے والے کون ہیں اور (جنت کی طرف) راہ پانے والے کون ہیں (ہم یا تم) (۱۳۵)

 

سورة الأنبیَاء

شروع اللہ  کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

لوگوں کا حساب (اعمال کا وقت) نزدیک آ پہنچا ہے اور وہ غفلت میں (پڑے اس سے) منہ پھیر رہے ہیں (۱) ان  کے پاس کوئی نئی نصیحت ان  کے پروردگار کی طرف سے نہیں آتی مگر وہ اسے کھیلتے ہوئے سنتے ہیں (۲) ان  کے دل غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور ظالم لوگ (آپس میں) چپ کے چپ کے باتیں  کرتے ہیں کہ یہ (شخص کچھ بھی) نہیں مگر تمہارے جیسا آدمی ہے۔   تو تم آنکھوں دیکھتے جادو (کی لپیٹ) میں کیوں آتے ہو (۳) (پیغمبر نے) کہا کہ جو بات آسمان اور زمین میں (کہی جاتی) ہے میرا پروردگار اسے جانتا ہے۔   اور وہ سننے والا (اور) جاننے والا ہے (۴) بلکہ (ظالم) کہنے لگے کہ (یہ قرآن) پریشان (باتیں ہیں جو) خواب (میں دیکھ لی) ہیں۔   (نہیں) بلکہ اس نے اس کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے (نہیں) بلکہ (یہ شعر ہے جو اس) شاعر (کا نتیجۂ طبع) ہے۔   تو جیسے پہلے (پیغمبر نشانیاں دے  کر) بھیجے گئے تھے (اسی طرح) یہ بھی ہمارے پاس کوئی نشانی لائے (۵) ان سے پہلے جن بستیوں کو ہم نے ہلاک کیا وہ ایمان نہیں لاتی تھیں۔   تو کیا یہ ایمان لے آئیں گے (۶) اور ہم نے تم سے پہلے مرد ہی (پیغمبر بنا  کر) بھیجے جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے۔   اگر تم نہیں جانتے تو جو یاد رکھتے ہیں ان سے پوچھ لو (۷) اور ہم نے ان  کے لئے ایسے جسم نہیں بنائے تھے کہ کھانا نہ کھائیں اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے (۸) پھر ہم نے ان  کے بارے میں (اپنا) وعدہ سچا کر دیا تو ان کو اور جس کو چاہا نجات دی اور حد سے نکل جانے والوں کو ہلاک  کر دیا (۹) ہم نے تمہاری طرف ایسی کتاب نازل کی ہے جس میں تمہارا تذکرہ ہے۔   کیا تم نہیں سمجھتے (۱۰) اور ہم نے بہت سی بستیوں کو جو ستمگار تھیں ہلاک  کر مارا اور ان  کے بعد اور لوگ پیدا  کر دیئے (۱۱) جب انہوں نے ہمارے (مقدمہ) عذاب کو دیکھا تو لگے اس سے بھاگنے (۱۲) مت بھاگو اور جن (نعمتوں) میں تم عیش و آسائش  کرتے تھے ان کی اور اپنے گھروں کی طرف لوٹ جاؤ۔  شاید تم سے (اس بارے میں) دریافت کیا جائے (۱۳) کہنے لگے ہائے شامت بے شک ہم ظالم تھے (۱۴) تو وہ ہمیشہ اسی طرح پکارتے رہے یہاں تک کہ ہم نے ان کو (کھیتی کی طرح) کاٹ  کر (اور آگ کی طرح) بجھا  کر ڈھیر  کر دیا (۱۵) اور ہم نے آسمان اور زمین کو جو اور (مخلوقات) ان دونوں  کے درمیان ہے اس کو لہو و لعب  کے لئے پیدا نہیں کیا (۱۶) اگر ہم چاہتے کہ کھیل (کی چیزیں یعنی زن و فرزند) بنائیں تو اگر ہم کو  کرنا ہوتا تو ہم اپنے پاس سے بنا لیتے (۱۷) (نہیں) بلکہ ہم سچ کو جھوٹ پر کھینچ مارتے ہیں تو وہ اس کا سر توڑ دیتا ہے اور جھوٹ اسی وقت نابود ہو جاتا ہے۔   اور جو باتیں تم بناتے ہو ان سے تمہاری ہی خرابی ہے (۱۸) اور جو لوگ آسمانوں میں اور جو زمین میں ہیں سب اسی  کے (مملوک اور اُسی کا مال) ہیں۔   اور جو (فرشتے) اُس  کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے نہ کنیاتے ہیں اور نہ اکتاتے ہیں (۱۹) رات دن (اُس کی) تسبیح  کرتے رہتے ہیں (نہ تھکتے ہیں) نہ اکتاتے ہیں (۲۰) بھلا لوگوں نے جو زمین کی چیزوں سے (بعض کو) معبود بنا لیا ہے (تو کیا) وہ ان کو (مرنے  کے بعد) اُٹھا کھڑا  کریں گے ؟ (۲۱) اگر آسمان اور زمین میں خدا  کے سوا اور معبود ہوتے تو زمین و آسمان درہم برہم ہو جاتے۔   جو باتیں یہ لوگ بتاتے ہیں خدائے مالک عرش ان سے پاک ہے (۲۲) وہ جو کام  کرتا ہے اس کی پرستش نہیں ہو گی اور (جو کام یہ لوگ  کرتے ہیں اس کی) ان سے پرستش ہو گی (۲۳) کیا لوگوں نے خدا کو چھوڑ  کر اور معبود بنا لئے ہیں۔   کہہ دو کہ (اس بات پر) اپنی دلیل پیش  کرو۔  یہ (میری اور) میرے ساتھ والوں کی کتاب بھی ہے اور جو مجھ سے پہلے (پیغمبر) ہوئے ہیں۔   ان کی کتابیں بھی ہیں۔   بلکہ (بات یہ ہے کہ) ان اکثر حق بات کو نہیں جانتے اور اس لئے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں (۲۴) اور جو پیغمبر ہم نے تم سے پہلے بھیجے ان کی طرف یہی وحی بھیجی کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری ہی عبادت  کرو (۲۵) اور کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے۔   وہ پاک ہے (اس  کے نہ بیٹا ہے نہ بیٹی) بلکہ (جن کو یہ لوگ اس  کے بیٹے بیٹیاں سمجھتے ہیں) وہ اس  کے عزت والے بندے ہیں (۲۶) اس  کے آگے بڑھ  کر بول نہیں سکتے۔   اور اس  کے حکم پر عمل  کرتے ہیں (۲۷) جو کچھ ان  کے آگے ہو چکا ہے اور پیچھے ہو گا وہ سب سے واقف ہے اور وہ (اس  کے پاس کسی کی) سفارش نہیں  کر سکتے مگر اس شخص کی جس سے خدا خوش ہو اور وہ اس کی ہیبت سے ڈرتے رہتے ہیں (۲۸) اور جو شخص ان میں سے یہ کہے کہ خدا  کے سوا میں معبود ہوں تو اسے ہم دوزخ کی سزا دیں گے اور ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیا  کرتے ہیں (۲۹) کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا  کر دیا۔  اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں۔   پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے ؟ (۳۰) اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنائے تاکہ لوگوں (کے بوجھ) سے ہلنے (اور جھکنے) نہ لگے اور اس میں کشادہ راستے بنائے تاکہ لوگ ان پر چلیں (۳۱) اور آسمان کو محفوظ چھت بنایا۔  اس پر بھی وہ ہماری نشانیوں سے منہ پھیر رہے ہیں (۳۲) اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو بنایا۔  (یہ) سب (یعنی سورج اور چاند اور ستارے) آسمان میں (اس طرح چلتے ہیں گویا) تیر رہے ہیں (۳۳) اور (اے پیغمبر) ہم نے تم سے پہلے کسی آدمی کو بقائے دوام نہیں بخشا۔  بھلا اگر تم مر جاؤ تو کیا یہ لوگ ہمیشہ رہیں گے (۳۴) ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے۔   اور ہم تو لوگوں کو سختی اور آسودگی میں آزمائش  کے طور پر مبتلا  کرتے ہیں۔   اور تم ہماری طرف ہی لوٹ  کر آؤ گے (۳۵) اور جب کافر تم کو دیکھتے ہیں تو تم سے استہزاء  کرتے ہیں کہ کیا یہی شخص ہے جو تمہارے معبودوں کا ذکر (برائی سے) کیا  کرتا ہے حالانکہ وہ خود رحمٰن  کے نام سے من کر ہیں (۳۶) انسان (کچھ ایسا جلد باز ہے کہ گویا) جلد بازی ہی سے بنایا گیا ہے۔   میں تم لوگوں کو عنقریب اپنی نشانیاں دکھاؤں گا تو تم جلدی نہ  کرو (۳۷) اور کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو (جس عذاب کا) یہ وعید (ہے وہ) کب (آئے گا)؟ (۳۸) اے کاش کافر اس وقت کو جانیں جب وہ اپنے مونہوں پر سے (دوزخ کی) آگ کو روک نہ سکیں گے اور نہ اپنی پیٹھوں پر سے اور نہ ان کا کوئی مدد گار ہو گا (۳۹) بلکہ قیامت ان پر ناگہاں آ واقع ہو گی۔  اور ان  کے ہوش کھو دے گی۔  پھر نہ تو وہ اس کو ہٹا سکیں گے اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی (۴۰) اور تم سے پہلے بھی پیغمبروں  کے ساتھ استہزاء ہوتا رہا ہے تو جو لوگ ان میں سے تمسخر کیا  کرتے تھے ان کو اسی (عذاب) نے جس کی ہنسی اُڑاتے تھے آ گھیرا (۴۱) کہو کہ رات اور دن میں خدا سے تمہاری کون حفاظت  کر سکتا ہے ؟ بات یہ ہے کہ اپنے پروردگار کی یاد سے منہ پھیرے ہوئے ہیں (۴۲) کیا ہمارے سوا ان  کے اور معبود ہیں کہ ان کو (مصائب سے) بچا سکیں۔   وہ آپ اپنی مد د تو  کر ہی نہیں سکتے اور نہ ہم سے پناہ ہی دیئے جائیں گے (۴۳) بلکہ ہم ان لوگوں کو اور ان  کے باپ دادا کو متمتع  کرتے رہے یہاں تک کہ (اسی حالت میں) ان کی عمریں بسر ہو گئیں۔   کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس  کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہیں۔   تو کیا یہ لوگ غلبہ پانے والے ہیں ؟ (۴۴) کہہ دو کہ میں تم کو حکم خدا  کے مطابق نصیحت  کرتا ہوں۔   اور بہروں کو جب نصیحت کی جائے تو وہ پکار  کر سنتے ہی نہیں (۴۵) اور اگر ان کو تمہارے پروردگار کا تھوڑا سا عذاب بھی پہنچے تو کہنے لگیں کہ ہائے کم بختی ہم بے شک ستمگار تھے (۴۶) اور ہم قیامت  کے دن انصاف کی ترازو کھڑی  کریں گے تو کسی شخص کی ذرا بھی حق تلفی نہ کی جائے گی۔  اور اگر رائی  کے دانے  کے برابر بھی (کسی کا عمل) ہو گا تو ہم اس کو لا حاضر  کریں گے۔   اور ہم حساب  کرنے کو کافی ہیں (۴۷) اور ہم نے موسیٰ اور ہارون کو (ہدایت اور گمراہی میں) فرق  کر دینے والی اور (سرتاپا) روشنی اور نصیحت (کی کتاب) عطا کی (یعنی) پرہیز گاروں  کے لئے (۴۸) جو بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور قیامت کا بھی خوف رکھتے ہیں (۴۹) یہ مبارک نصیحت ہے جسے ہم نے نازل فرمایا ہے تو کیا تم اس سے انکار  کرتے ہو؟ (۵۰) اور ہم نے ابراہیمؑ کو پہلے ہی سے ہدایت دی تھی اور ہم ان  کے حال سے واقف تھے (۵۱) جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم  کے لوگوں سے کہا یہ کیا مورتیں ہیں جن (کی پرستش) پر تم معتکف (و قائم) ہو؟ (۵۲) وہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کی پرستش  کرتے دیکھا ہے (۵۳) (ابراہیم نے) کہا کہ تم بھی (گمراہ ہو) اور تمہارے باپ دادا بھی صریح گمراہی میں پڑے رہے (۵۴) وہ بولے کیا تم ہمارے پاس (واقعی) حق لائے ہو یا (ہم سے) کھیل (کی باتیں)  کرتے ہو؟ (۵۵) (ابراہیم نے) کہا (نہیں) بلکہ تمہارا پروردگار آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے جس نے ان کو پیدا کیا ہے۔   اور میں اس (بات) کا گواہ (اور اسی کا قائل) ہوں (۵۶) اور خدا کی قسم جب تم پیٹھ پھیر  کر چلے جاؤ گے تو میں تمہارے بتوں سے ایک چال چلوں گا (۵۷) پھر ان کو توڑ  کر ریزہ ریزہ  کر دیا مگر ایک بڑے (بت) کو (نہ توڑا) تاکہ وہ اس کی طرف رجوع  کریں (۵۸) کہنے لگے کہ ہمارے معبودوں  کے ساتھ یہ معاملہ کس نے کیا؟ وہ تو کوئی ظالم ہے (۵۹) لوگوں نے کہا کہ ہم نے ایک جوان کو ان کا ذکر  کرتے ہوئے سنا ہے اس کو ابراہیم کہتے ہیں (۶۰) وہ بولے کہ اسے لوگوں  کے سامنے لاؤ تاکہ گواہ رہیں (۶۱) (جب ابراہیم آئے تو) بت پرستوں نے کہا کہ ابراہیم بھلا یہ کام ہمارے معبودوں  کے ساتھ تم نے کیا ہے ؟ (۶۲) (ابراہیم نے) کہا (نہیں) بلکہ یہ ان  کے اس بڑے (بت) نے کیا (ہو گا)۔  اگر یہ بولتے ہیں تو ان سے پوچھ لو (۶۳) انہوں نے اپنے دل غور کیا تو آپس میں کہنے لگے بے شک تم ہی بے انصاف ہو (۶۴) پھر (شرمندہ ہو  کر) سر نیچا کر لیا (اس پر بھی ابراہیم سے کہنے لگے کہ) تم جانتے ہو یہ بولتے نہیں (۶۵) (ابراہیم نے) کہا پھر تم خدا کو چھوڑ  کر کیوں ایسی چیزوں کو پوجتے ہو جو نہ تمہیں کچھ فائدہ دے سکیں اور نقصان پہنچا سکیں ؟ (۶۶) تف ہے تم پر اور جن کو تم خدا  کے سوا پوجتے ہو ان پر بھی کیا تم عقل نہیں رکھتے ؟ (۶۷) (تب وہ) کہنے لگے کہ اگر تمہیں (اس سے اپنے معبود کا انتقام لینا اور) کچھ  کرنا ہے تو اس کو جلا دو اور اپنے معبودوں کی مد د  کرو (۶۸) ہم نے حکم دیا اے آگ سرد ہو جا اور ابراہیم پر (موجب) سلامتی (بن جا) (۶۹) اور ان لوگوں نے برا تو ان کا چاہا تھا مگر ہم نے ان ہی کو نقصان میں ڈال دیا (۷۰) اور ابراہیم اور لوط کو اس سر زمین کی طرف بچا نکالا جس میں ہم نے اہل عالم  کے لئے برکت رکھی تھی (۷۱) اور ہم نے ابراہیم کو اسحٰق عطا کئے۔   اور مستزاد برآں یعقوب۔  اور سب کو نیک بخت کیا (۷۲) اور ان کو پیشوا بنایا کہ ہمارے حکم سے ہدایت  کرتے تھے اور ان کو نیک کام  کرنے اور نماز پڑھنے اور زکوٰۃ دینے کا حکم بھیجا۔  اور وہ ہماری عبادت کیا  کرتے تھے (۷۳) اور لوط (کا قصہ یاد  کرو) جب ان کو ہم نے حکم (یعنی حکمت و نبوت) اور علم بخشا اور اس بستی سے جہاں  کے لوگ گندے کام کیا  کرتے تھے۔   بچا نکالا۔  بے شک وہ برے اور بد کردار لوگ تھے (۷۴) اور انہیں اپنی رحمت  کے (محل میں) داخل کیا۔  کچھ شک نہیں کہ وہ نیک بختوں میں تھے (۷۵) اور نوح (کا قصہ بھی یاد  کرو) جب (اس سے) پیشتر انہوں نے ہم کو پکارا تو ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی اور ان کو اور ان  کے ساتھیوں کو بڑی گھبراہٹ سے نجات دی (۷۶) اور جو لوگ ہماری آیتوں کی تکذیب  کرتے تھے ان پر نصرت بخشی۔  وہ بے شک برے لوگ تھے سو ہم نے ان سب کو غرق  کر دیا (۷۷) اور داؤد اور سلیمان (کا حال بھی سن لو کہ) جب وہ ایک کھیتی کا مقدمہ فیصلہ  کرنے لگے جس میں کچھ لوگوں کی بکریاں رات کو چر گئی (اور اسے روند گئی) تھیں اور ہم ان  کے فیصلے  کے وقت موجود تھے (۷۸) تو ہم نے فیصلہ (کرنے کا طریق) سلیمان کو سمجھا دیا۔  اور ہم نے دونوں کو حکم (یعنی حکمت و نبوت) اور علم بخشا تھا۔  اور ہم نے پہاڑوں کو داؤد کا مسخر  کر دیا تھا کہ ان  کے ساتھ تسبیح  کرتے تھے اور جانوروں کو بھی (مسخر  کر دیا تھا اور ہم ہی ایسا)  کرنے والے تھے (۷۹) اور ہم نے تمہارے لئے ان کو ایک (طرح) کا لباس بنانا بھی سکھا دیا تاکہ تم کو لڑائی (کے ضر ر) سے بچائے۔   پس تم کو شکرگزار ہونا چاہیئے (۸۰) اور ہم نے تیز ہوا سلیمان  کے تابع (فرمان)  کر دی تھی جو ان  کے حکم سے اس ملک میں چلتی تھی جس میں ہم نے برکت دی تھی (یعنی شام) اور ہم ہر چیز سے خبردار ہیں (۸۱) اور دیوؤں (کی جماعت کو بھی ان  کے تابع  کر دیا تھا کہ ان) میں سے بعض ان  کے لئے غوطے مارتے تھے اور اس  کے سوا اور کام بھی  کرتے تھے اور ہم ان  کے نگہبان تھے (۸۲) اور ایوب کو (یاد  کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ مجھے ایذا ہو رہی ہے اور تو سب سے بڑھ  کر رحم  کرنے والا ہے (۸۳) تو ہم نے ان کی دعا قبول  کر لی اور جو ان کو تکلیف تھی وہ دور  کر دی اور ان کو بال بچے بھی عطا فرمائے اور اپنی مہربانی  کے ساتھ اتنے ہی اور (بخشے) اور عبادت  کرنے والوں  کے لئے (یہ) نصیحت ہے (۸۴) اور اسمٰعیل اور ادریس اور ذوالکفل (کو بھی یاد  کرو) یہ سب صبر  کرنے والے تھے (۸۵) اور ہم نے ان کو اپنی رحمت میں داخل کیا۔  بلاشبہ وہ نیکو کار تھے (۸۶) اور ذوالنون (کو یاد  کرو) جب وہ (اپنی قوم سے ناراض ہو  کر) غصے کی حالت میں چل دیئے اور خیال کیا کہ ہم ان پر قابو نہیں پا سکیں گے۔   آخر اندھیرے میں (خدا کو) پکارنے لگے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔   تو پاک ہے (اور) بے شک میں قصوروار ہوں (۸۷) تو ہم نے ان کی دعا قبول  کر لی اور ان کو غم سے نجات بخشی۔  اور ایمان والوں کو ہم اسی طرح نجات دیا  کرتے ہیں (۸۸) اور ز کریا (کو یاد  کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ پروردگار مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے (۸۹) تو ہم نے ان کی پکار سن لی۔  اور ان کو یحییٰ بخشے اور ان کی بیوی کو اُن  کے (حسن معاشرت  کے) قابل بنا دیا۔  یہ لوگ لپک لپک  کر نیکیاں  کرتے اور ہمیں امید سے پکارتے اور ہمارے آگے عاجزی کیا  کرتے تھے (۹۰) اور ان (مریم) کو (بھی یاد  کرو) جنہوں نے اپنی عفّت کو محفوظ رکھا۔  تو ہم نے ان میں اپنی روح پھونک دی اور ان  کے بیٹے کو اہل عالم  کے لئے نشانی بنا دیا (۹۱) یہ تمہاری جماعت ایک ہی جماعت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں تو میری ہی عبادت کیا  کرو (۹۲) اور یہ لوگ اپنے معاملے میں باہم متفرق ہو گئے۔   (مگر) سب ہماری طرف رجوع  کرنے والے ہیں (۹۳) جو نیک کام  کرے گا اور مومن بھی ہو گا تو اس کی کوشش رائیگاں نہ جائے گی۔  اور ہم اس  کے لئے (ثواب اعمال) لکھ رہے ہیں (۹۴) اور جس بستی (والوں) کو ہم نے ہلاک  کر دیا محال ہے کہ (وہ دنیا کی طرف رجوع  کریں) وہ رجوع نہیں  کریں گے (۹۵) یہاں تک کہ یاجوج ماجوج کھول دیئے جائیں اور وہ ہر بلندی سے دوڑ رہے ہوں (۹۶) اور (قیامت کا) سچا وعدہ قریب آ جائے تو ناگاہ کافروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں (اور کہنے لگیں کہ) ہائے شامت ہم اس (حال) سے غفلت میں رہے بلکہ (اپنے حق میں) ظالم تھے (۹۷) (کافرو اس روز) تم اور جن کی تم خدا  کے سوا عبادت  کرتے ہو دوزخ کا ایندھن ہوں گے۔   اور تم سب اس میں داخل ہو  کر رہو گے (۹۸) اگر یہ لوگ (درحقیقت) معبود ہوتے تو اس میں داخل نہ ہوتے۔   سب اس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے (۹۹) وہاں ان کو چلاّنا ہو گا اور اس میں (کچھ) نہ سن سکیں گے (۱۰۰) جن لوگوں  کے لئے ہماری طرف سے پہلے بھلائی مقرر ہو چکی ہے۔   وہ اس سے دور رکھے جائیں گے (۱۰۱) (یہاں تک کہ) اس کی آواز بھی تو نہیں سنیں گے۔   اور جو کچھ ان کا جی چاہے گا اس میں (یعنی) ہر طرح  کے عیش اور لطف میں ہمیشہ رہیں گے (۱۰۲) ان کو (اس دن کا) بڑا بھاری خوف غمگین نہیں  کرے گا۔  اور فرشتے ان کو لینے آئیں گے (اور کہیں گے کہ) یہی وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے (۱۰۳) جس دن ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ لیں گے جیسے خطوں کا طومار لپیٹ لیتے ہیں۔   جس طرح ہم نے (کائنات کو) پہلے پیدا کیا اسی طرح دوبارہ پیدا  کر دیں گے۔   (یہ) وعدہ (جس کا پورا  کرنا لازم) ہے۔   ہم (ایسا) ضرور  کرنے والے ہیں (۱۰۴) اور ہم نے نصیحت (کی کتاب یعنی تورات)  کے بعد زبور میں لکھ دیا تھا کہ میرے نیکو کار بندے ملک  کے وارث ہوں گے (۱۰۵) عبادت  کرنے والے لوگوں  کے لئے اس میں (خدا  کے حکموں کی) تبلیغ ہے (۱۰۶) اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو تمام جہان  کے لئے رحمت (بنا  کر) بھیجا ہے (۱۰۷) کہہ دو کہ مجھ پر (خدا کی طرح سے) یہ وحی آتی ہے کہ تم سب کا معبود خدائے واحد ہے۔   تو تم کو چاہیئے کہ فرمانبردار بن جاؤ (۱۰۸) اگر یہ لوگ منہ پھیریں تو کہہ دو کہ میں نے تم کو سب کو یکساں (احکام الہیٰ سے) آگاہ  کر دیا ہے۔   اور مجھ کو معلوم نہیں کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ (عن) قریب (آنے والی) ہے یا (اس کا وقت) دور ہے (۱۰۹) اور جو بات پکار کی جائے وہ اسے بھی جانتا ہے اور جو تم پوشیدہ  کرتے ہو اس سے بھی واقف ہے (۱۱۰) اور میں نہیں جانتا شاید وہ تمہارے لئے آزمائش ہو اور ایک مدت تک (تم اس سے) فائدہ (اٹھاتے رہو) (۱۱۱) پیغمبر نے کہا کہ اے میرے پروردگار حق  کے ساتھ فیصلہ  کر دے۔   اور ہمارا پروردگار بڑا مہربان ہے اسی سے ان با توں میں جو تم بیان  کرتے ہو مد د مانگی جاتی ہے (۱۱۲)

 

سورة الحَجّ

شروع اللہ  کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو۔  کہ قیامت کا زلزلہ ایک حادثۂ عظیم ہو گا (۱) (اے مخاطب) جس دن تو اس کو دیکھے گا (اُس دن یہ حال ہو گا کہ) تمام دودھ پلانے والی عورتیں اپنے بچوں کو بھول جائیں گی۔  اور تمام حمل والیوں  کے حمل گر پڑیں گے۔   اور لوگ تجھ کو متوالے نظر آئیں گے مگر وہ متوالے نہیں ہوں گے بلکہ (عذاب دیکھ  کر) مدہوش ہو رہے ہوں گے۔   بے شک خدا کا عذاب بڑا سخت ہے (۲) اور بعض لوگ ایسے ہیں جو خدا (کی شان) میں علم (و دانش)  کے بغیر جھگڑتے اور ہر شیطان سرکش کی پیروی  کرتے ہیں (۳) جس  کے بارے میں لکھ دیا گیا ہے کہ جو اسے دوست رکھے گا تو اس کو گمراہ  کر دے گا اور دوزخ  کے عذاب کا رستہ دکھائے گا (۴) لوگو اگر تم کو مرنے  کے بعد جی اُٹھنے میں کچھ شک ہو تو ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا تھا (یعنی ابتدا میں) مٹی سے پھر اس سے نطفہ بنا  کر۔  پھر اس سے خون کا لوتھڑا بنا  کر۔  پھر اس سے بوٹی بنا  کر جس کی بناوٹ کامل بھی ہوتی ہے اور ناقص بھی تاکہ تم پر (اپنی خالقیت) ظاہر  کر دیں۔   اور ہم جس کو چاہتے ہیں ایک میعاد مقرر تک پیٹ میں ٹھہرائے رکھتے ہیں پھر تم کو بچہ بنا  کر نکالتے ہیں۔   پھر تم جوانی کو پہنچتے ہو۔  اور بعض (قبل از پیری مر جاتے ہیں اور بعض شیخ فالی ہو جاتے اور بڑھاپے کی) نہایت خراب عمر کی طرف لوٹائے جاتے ہیں کہ بہت کچھ جاننے  کے بعد بالکل بے علم ہو جاتے ہیں۔   اور (اے دیکھنے والے) تو دیکھتا ہے (کہ ایک وقت میں) زمین خشک (پڑی ہوتی ہے) پھر جب ہم اس پر مینہ برساتے ہیں تو شاداب ہو جاتی اور ابھرنے لگتی ہے اور طرح طرح کی با رونق چیزیں اُگاتی ہے (۵) ان قدر توں سے ظاہر ہے کہ خدا ہی (قادر مطلق ہے جو) برحق ہے اور یہ کہ وہ مردوں کو زندہ  کر دیتا ہے۔   اور یہ کہ وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے (۶) اور یہ کہ قیامت آنے والی ہے۔   اس میں کچھ شک نہیں۔   اور یہ کہ خدا سب لوگوں کو جو قبروں میں ہیں جلا اٹھائے گا (۷) اور لوگوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو خدا (کی شان) میں بغیر علم (و دانش)  کے اور بغیر ہدایت  کے اور بغیر کتاب روشن  کے جھگڑتا ہے (۸) (اور تکبر سے) گردن موڑ لیتا (ہے) تاکہ (لوگوں کو) خدا  کے رستے سے گمراہ  کر دے۔   اس  کے لئے دنیا میں ذلت ہے۔   اور قیامت  کے دن ہم اسے عذاب (آتش) سوزاں کا مزہ چکھائیں گے (۹) (اے سرکش) یہ اس (کفر) کی سزا ہے جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اور خدا اپنے بندوں پر ظلم  کرنے والا نہیں (۱۰) اور لوگوں میں بعض ایسا بھی ہے جو کنارے پر (کھڑا ہو  کر) خدا کی عبادت  کرتا ہے۔   اگر اس کو کوئی (دنیاوی) فائدہ پہنچے تو اس  کے سبب مطمئن ہو جائے اور اگر کوئی آفت پڑے تو منہ  کے بل لوٹ جائے (یعنی پھر کافر ہو جائے) اس نے دنیا میں بھی نقصان اٹھایا اور آخرت میں بھی۔  یہی تو نقصان صریح ہے (۱۱) یہ خدا  کے سوا ایسی چیز کو پکارتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچائے اور نہ فائدہ دے سکے۔   یہی تو پرلے درجے کی گمراہی ہے (۱۲) (بلکہ) ایسے شخص کو پکارتا ہے جس کا نقصان فائدہ سے زیادہ قریب ہے۔   ایسا دوست برا بھی اور ایسا ہم صحبت بھی برا (۱۳) جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک  کرتے رہے خدا ان کو بہشتوں میں داخل  کرے گا جن  کے نیچے نہریں چل رہیں ہیں۔   کچھ شک نہیں کہ خدا جو چاہتا ہے  کرتا ہے (۱۴) جو شخص یہ گمان  کرتا ہے کہ خدا اس کو دنیا اور آخرت میں مد د نہیں دے گا تو اس کو چاہیئے کہ اوپر کی طرف (یعنی اپنے گھر کی چھت میں) ایک رسی باندھے پھر (اس سے اپنا) گلا گھونٹ لے۔   پھر دیکھے کہ آیا یہ تدبیر اس  کے غصے کو دور  کر دیتی ہے (۱۵) اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو اُتارا ہے (جس کی تمام) باتیں کھلی ہوئی (ہیں) اور یہ (یاد رکھو) کہ خدا جس کو چاہتا ہے ہدایات دیتا ہے (۱۶) جو لوگ مومن (یعنی مسلمان) ہیں اور جو یہودی ہیں اور ستارہ پرست اور عیسائی اور مجوسی اور مشرک۔  خدا ان (سب) میں قیامت  کے دن فیصلہ  کر دے گا۔  بے شک خدا ہر چیز سے باخبر ہے (۱۷) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو (مخلوق) آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور سورج اور چاند ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چار پائے اور بہت سے انسان خدا کو سجدہ  کرتے ہیں۔   اور بہت سے ایسے ہیں جن پر عذاب ثابت ہو چکا ہے۔   اور جس شخص کو خدا ذلیل  کرے اس کو عزت دینے والا نہیں۔   بے شک خدا جو چاہتا ہے  کرتا ہے (۱۸) یہ دو (فریق) ایک دوسرے  کے دشمن اپنے پروردگار (کے بارے) میں جھگڑتے ہیں۔   تو کافر ہیں ان  کے لئے آگ  کے کپڑے قطع کئے جائیں گے (اور) ان  کے سروں پر جلتا ہوا پانی ڈالا جائے گا (۱۹) اس سے ان  کے پیٹ  کے اندر کی چیزیں اور کھالیں گل جائیں گی (۲۰) اور ان (کے مارنے ٹھوکنے)  کے لئے لوہے  کے ہتھوڑے ہوں گے (۲۱) جب وہ چاہیں گے کہ اس رنج (و تکلیف) کی وجہ سے دوزخ سے نکل جائیں تو پھر اسی میں لوٹا دیئے جائیں گے۔   اور (کہا جائے گا کہ) جلنے  کے عذاب کا مزہ چکھتے رہو (۲۲) جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک  کرتے رہے خدا ان کو بہشتوں میں داخل  کرے گا جن  کے تلے نہریں بہہ رہیں ہیں۔   وہاں ان کو سونے  کے کنگن پہنائے جائیں گے اور موتی۔  اور وہاں ان کا لباس ریشمی ہو گا (۲۳) اور ان کو پاکیزہ کلام کی ہدایت کی گئی اور (خدائے) حمید کی راہ بتائی گئی (۲۴) جو لوگ کافر ہیں اور (لوگوں کو) خدا  کے رستے سے اور مسجد محترم سے جسے ہم نے لوگوں  کے لئے یکساں (عبادت گاہ) بنایا ہے روکتے ہیں۔   خواہ وہاں  کے رہنے والے ہوں یا باہر سے آنے والے۔   اور جو اس میں شرارت سے کج روی (و کفر)  کرنا چاہے اس کو ہم درد دینے والے عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔   (۲۵) (اور ایک وقت تھا) جب ہم نے ابراہیم  کے لئے خانہ کعبہ کو مقرر کیا (اور ارشاد فرمایا) کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کیجیو اور طواف  کرنے والوں اور قیام  کرنے والوں اور رکوع  کرنے والوں (اور) سجدہ  کرنے والوں  کے لئے میرے گھر کو صاف رکھا  کرو (۲۶) اور لوگوں میں حج  کے لئے ندا  کر دو کہ تمہاری پیدل اور دبلے دبلے اونٹوں پر جو دور دراز رستوں سے چلے آتے ہو (سوار ہو  کر) چلے آئیں (۲۷) تاکہ اپنے فائدے  کے کاموں  کے لئے حاضر ہوں۔   اور (قربانی  کے) ایام معلوم میں چہار پایاں مویشی (کے ذبح  کے وقت) جو خدا نے ان کو دیئے ہیں ان پر خدا کا نام لیں۔   اس میں سے تم خود بھی کھاؤ اور فقیر درماندہ کو بھی کھلاؤ (۲۸) پھر چاہیئے کہ لوگ اپنا میل کچیل دور  کریں اور نذریں پوری  کریں اور خانۂ قدیم (یعنی بیت اللہ) کا طواف  کریں (۲۹) یہ (ہمارا حکم ہے) جو شخص ادب کی چیزوں کی جو خدا نے مقرر کی ہیں عظمت رکھے تو یہ پروردگار  کے نزدیک اس  کے حق میں بہتر ہے۔   اور تمہارے لئے مویشی حلال  کر دیئے گئے ہیں۔   سوا ان  کے جو تمہیں پڑھ  کر سنائے جاتے ہیں تو بتوں کی پلیدی سے بچو اور جھوٹی بات سے اجتناب  کرو (۳۰) صرف ایک خدا  کے ہو  کر اس  کے ساتھ شریک نہ ٹھیرا  کر۔  اور جو شخص (کسی کو) خدا  کے ساتھ شریک مقرر  کرے تو وہ گویا ایسا ہے جیسے آسمان سے گر پڑے پھر اس کو پرندے اُچک لے جائیں یا ہوا کسی دور جگہ اُڑا  کر پھینک دے (۳۱) (یہ ہمارا حکم ہے) اور جو شخص ادب کی چیزوں کی جو خدا نے مقرر کی ہیں عظمت رکھے تو یہ (فعل) دلوں کی پرہیزگاری میں سے ہے (۳۲) ان میں ایک وقت مقرر تک تمہارے لئے فائدے ہیں پھر ان کو خانۂ قدیم (یعنی بیت اللہ) تک پہنچانا (اور ذبح ہونا) ہے (۳۳) اور ہم نے ہر اُمت  کے لئے قربانی کا طریق مقرر  کر دیا ہے تاکہ جو مویشی چارپائے خدا نے ان کو دیئے ہیں (ان  کے ذبح  کرنے  کے وقت) ان پر خدا کا نام لیں۔   سو تمہارا معبود ایک ہی ہے تو اسی  کے فرمانبردار ہو جاؤ۔  اور عاجزی  کرنے والوں کو خوشخبری سنا دو (۳۴) یہ وہ لوگ ہیں کہ جب خدا کا نام لیا جاتا ہے تو ان  کے دل ڈر جاتے ہیں اور جب ان پر مصیبت پڑتی ہے تو صبر  کرتے ہیں اور نماز آداب سے پڑھتے ہیں اور جو (مال) ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے (اس میں سے) (نیک کاموں میں) خرچ  کرتے ہیں (۳۵) اور قربانی  کے اونٹوں کو بھی ہم نے تمہارے لئے شعائر خدا مقرر کیا ہے۔   ان میں تمہارے لئے فائدے ہیں۔   تو (قربانی  کرنے  کے وقت) قطار باندھ  کر ان پر خدا کا نام لو۔  جب پہلو  کے بل گر پڑیں تو ان میں سے کھاؤ اور قناعت سے بیٹھ رہنے والوں اور سوال  کرنے والوں کو بھی کھلاؤ۔  اس طرح ہم نے ان کو تمہارے زیر فرمان  کر دیا ہے تاکہ تم شکر  کرو (۳۶) خدا تک نہ اُن کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون۔  بلکہ اس تک تمہاری پرہیزگاری پہنچتی ہے۔   اسی طرح خدا نے ان کو تمہارا مسخر  کر دیا ہے تاکہ اس بات  کے بدلے کہ اس نے تم کو ہدایت بخشی ہے اسے بزرگی سے یاد  کرو۔  اور (اے پیغمبر) نیکو کاروں کو خوشخبری سنا دو (۳۷) خدا تو مومنوں سے ان  کے دشمنوں کو ہٹاتا رہتا ہے۔   بے شک خدا کسی خیانت  کرنے والے اور کفران نعمت  کرنے والے کو دوست نہیں رکھتا۔  (۳۸) جن مسلمانوں سے (خواہ مخواہ) لڑائی کی جاتی ہے ان کو اجازت ہے (کہ وہ بھی لڑیں) کیونکہ ان پر ظلم ہو رہا ہے۔   اور خدا (ان کی مد د  کرے گا وہ) یقیناً ان کی مد د پر قادر ہے (۳۹) یہ وہ لوگ ہیں کہ اپنے گھروں سے ناحق نکال دیئے گئے (انہوں نے کچھ قصور نہیں کیا) ہاں یہ کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار خدا ہے۔   اور اگر خدا لوگوں کو ایک دوسرے سے نہ ہٹاتا رہتا تو (راہبوں  کے) صومعے اور (عیسائیوں  کے) گرجے اور (یہودیوں  کے) عبادت خانے اور (مسلمانوں کی) مسجدیں جن میں خدا کا بہت سا ذکر کیا جاتا ہے ویران ہو چکی ہوتیں۔   اور جو شخص خدا کی مد د  کرتا ہے خدا اس کی ضرور مد د  کرتا ہے۔   بے شک خدا توانا اور غالب ہے (۴۰) یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم ان کو ملک میں دسترس دیں تو نماز پڑھیں اور زکوٰۃ ادا  کریں اور نیک کام  کرنے کا حکم دیں اور برے کاموں سے منع  کریں اور سب کاموں کا انجام خدا ہی  کے اختیار میں ہے (۴۱) اور اگر یہ لوگ تم کو جھٹلاتے ہیں ان سے پہلے نوح کی قوم اور عاد و ثمود بھی (اپنے پیغمبروں کو) جھٹلا چکے ہیں (۴۲) اور قوم ابراہیم اور قوم لوط بھی (۴۳) اور مدین  کے رہنے والے بھی۔  اور موسیٰ بھی تو جھٹلائے جا چکے ہیں لیکن میں کافروں کو مہلت دیتا رہا پھر ان کو پکڑ لیا۔  تو (دیکھ لو) کہ میرا عذاب کیسا (سخت) تھا (۴۴) اور بہت سی بستیاں ہیں کہ ہم نے ان کو تباہ  کر ڈالا کہ وہ نافرمان تھیں۔   سو وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں۔   اور (بہت سے) کنوئیں بے کار اور (بہت سے) محل ویران پڑے ہیں (۴۵) کیا ان لوگوں نے ملک میں سیر نہیں کی تاکہ ان  کے دل (ایسے) ہوتے کہ ان سے سمجھ سکتے۔   اور کان (ایسے) ہوتے کہ ان سے سن سکتے۔   بات یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل جو سینوں میں ہیں (وہ) اندھے ہوتے ہیں (۴۶) اور (یہ لوگ) تم سے عذاب  کے لئے جلدی  کر رہے ہیں اور خدا اپنا وعدہ ہرگز خلاف نہیں  کرے گا۔  اور بے شک تمہارے پروردگار  کے نزدیک ایک روز تمہارے حساب  کے رو سے ہزار برس  کے برابر ہے (۴۷) اور بہت سی بستیاں ہیں کہ میں ان کو مہلت دیتا رہا اور وہ نافرمان تھیں۔   پھر میں نے ان کو پکڑ لیا۔  اور میری طرف ہی لوٹ  کر آنا ہے (۴۸) (اے پیغمبر) کہہ دو کہ لوگو! میں تم کو کھلم کھلا نصیحت  کرنے والا ہوں (۴۹) تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے ان  کے لئے بخشش اور آبرو کی روزی ہے (۵۰) اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں میں (اپنے زعم باطل میں) ہمیں عاجز  کرنے  کے لئے سعی کی، وہ اہل دوزخ ہیں (۵۱) اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول اور نبی نہیں بھیجا مگر (اس کا یہ حال تھا کہ) جب وہ کوئی آرزو  کرتا تھا تو شیطان اس کی آرزو میں (وسوسہ) ڈال دیتا تھا۔  تو جو (وسوسہ) شیطان ڈالتا ہے خدا اس کو دور  کر دیتا ہے۔   پھر خدا اپنی آیتوں کو مضبوط  کر دیتا ہے۔   اور خدا علم والا اور حکمت والا ہے (۵۲) غرض (اس سے) یہ ہے کہ جو (وسوسہ) شیطان ڈالتا ہے اس کو ان لوگوں  کے لئے جن  کے دلوں میں بیماری ہے اور جن  کے دل سخت ہیں ذریعہ آزمائش ٹھہرائے۔   بے شک ظالم پرلے درجے کی مخالفت میں ہیں (۵۳) اور یہ بھی غرض ہے کہ جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے وہ جان لیں کہ وہ (یعنی وحی) تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے تو وہ اس پر ایمان لائیں اور ان  کے دل خدا  کے آگے عاجزی  کریں۔   اور جو لوگ ایمان لائے ہیں خدا ان کو سیدھے رستے کی طرف ہدایت  کرتا ہے (۵۴) اور کافر لوگ ہمیشہ اس سے شک میں رہیں گے یہاں تک کہ قیامت ان پر ناگہاں آ جائے یا ایک نا مبارک دن کا عذاب ان پر واقع ہو (۵۵) اس روز بادشاہی خدا ہی کی ہو گی۔  اور ان میں فیصلہ  کر دے گا تو جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک  کرتے رہے وہ نعمت  کے باغوں میں ہوں گے (۵۶) اور جو کافر ہوئے اور ہماری آیتوں کو جھٹلاتے رہے ان  کے لئے ذلیل  کرنے والا عذاب ہو گا (۵۷) اور جن لوگوں نے خدا کی راہ میں ہجرت کی پھر مارے گئے یا مر گئے۔   ان کو خدا اچھی روزی دے گا۔  اور بے شک خدا سب سے بہتر رزق دینے والا ہے (۵۸) وہ ان کو ایسے مقام میں داخل  کرے گا جسے وہ پسند  کریں گے۔   اور خدا تو جاننے والا (اور) بردبار ہے (۵۹) یہ (بات خدا  کے ہاں ٹھہر چکی ہے) اور جو شخص (کسی کو) اتنی ہی ایذا دے جتنی ایذا اس کو دی گئی پھر اس شخص پر زیادتی کی جائے تو خدا اس کی مد د  کرے گا۔  بے شک خدا معاف  کرنے والا اور بخشنے والا ہے (۶۰) یہ اس لئے کہ خدا رات کو دن میں داخل  کر دیتا ہے اور دن کو رات میں داخل  کرتا ہے۔   اور خدا تو سننے والا دیکھنے والا ہے (۶۱) یہ اس لئے کہ خدا ہی برحق ہے اور جس چیز کو (کافر) خدا  کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہے اور اس لئے خدا رفیع الشان اور بڑا ہے (۶۲) کیا تم نہیں دیکھتے کہ خدا آسمان سے مینہ برساتا ہے تو زمین سرسبز ہو جاتی ہے۔   بے شک خدا باریک بین اور خبردار ہے (۶۳) جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اسی کا ہے۔   اور بے شک خدا بے نیاز اور قابل ستائش ہے۔   (۶۴) کیا تم نہیں دیکھتے کہ جتنی چیزیں زمین میں ہیں (سب) خدا نے تمہارے زیر فرمان  کر رکھی ہیں اور کشتیاں (بھی) جو اسی  کے حکم سے دریا میں چلتی ہیں۔   اور وہ آسمان کو تھامے رہتا ہے کہ زمین پر (نہ) گڑ پڑے مگر اس  کے حکم سے۔   بے شک خدا لوگوں پر نہایت شفقت  کرنے والا مہربان ہے (۶۵) اور وہی تو ہے جس نے تم کو حیات بخشی۔  پھر تم کو مارتا ہے۔   پھر تمہیں زندہ بھی  کرے گا۔  اور انسان تو بڑا ناشکر ہے (۶۶) ہم نے ہر ایک اُمت  کے لئے ایک شریعت مقرر  کر دی ہے جس پر وہ چلتے ہیں تو یہ لوگ تم سے اس امر میں جھگڑا نہ  کریں اور تم (لوگوں کو) اپنے پروردگار کی طرف بلاتے رہو۔  بے شک تم سیدھے رستے پر ہو (۶۷) اور اگر یہ تم سے جھگڑا  کریں تو کہہ دو کہ جو عمل تم  کرتے ہو خدا ان سے خوب واقف ہے (۶۸) جن با توں میں تم اختلاف  کرتے ہو خدا تم میں قیامت  کے روز ان کا فیصلہ  کر دے گا (۶۹) کیا تم نہیں جانتے کہ جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے خدا اس کو جانتا ہے۔   یہ (سب کچھ) کتاب میں (لکھا ہوا) ہے۔   بے شک یہ سب خدا کو آسان ہے (۷۰) اور (یہ لوگ) خدا  کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت  کرتے ہیں جن کی اس نے کوئی سند نازل نہیں فرمائی اور نہ ان  کے پاس اس کی کوئی دلیل ہے۔   اور ظالموں کا کوئی بھی مدد گار نہیں ہو گا (۷۱) اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ  کر سنائی جاتی تو (ان کی شکل بگڑ جاتی ہے اور) تم ان  کے چہروں میں صاف طور پر نا خوشی (کے آثار) دیکھتے ہو۔  قریب ہوتے ہیں کہ جو لوگ ان کو ہماری آیتیں پڑھ  کر سناتے ہیں ان پر حملہ  کر دیں۔   کہہ دو کہ میں تم کو اس سے بھی بری چیز بتاؤں ؟ وہ دوزخ کی آگ ہے۔   جس کا خدا نے کافروں سے وعدہ کیا ہے۔   اور وہ برا ٹھکانا ہے (۷۲) لوگو! ایک مثال بیان کی جاتی ہے اسے غور سے سنو۔  کہ جن لوگوں کو تم خدا  کے سوا پکارتے ہو وہ ایک مکھی بھی نہیں بنا سکتے اگرچہ اس  کے لئے سب مجتمع ہو جائیں۔   اور اگر ان سے مکھی کوئی چیز لے جائے تو اسے اس سے چھڑا نہیں سکتے۔   طالب اور مطلوب (یعنی عابد اور معبود دونوں) گئے گزرے ہیں (۷۳) ان لوگوں نے خدا کی قدر جیسی  کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔  کچھ شک نہیں کہ خدا زبردست اور غالب ہے (۷۴) خدا فرشتوں میں سے پیغام پہنچانے والے منتخب  کر لیتا ہے اور انسانوں میں سے بھی۔  بے شک خدا سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے (۷۵) جو ان  کے آگے ہے اور جن ان  کے پیچھے ہے وہ اس سے واقف ہے۔   اور سب کاموں کا رجوع خدا ہی کی طرف ہے (۷۶) مومنو! رکوع  کرتے اور سجدے  کرتے اور اپنے پروردگار کی عبادت  کرتے رہو اور نیک کام  کرو تاکہ فلاح پاؤ (۷۷) اور خدا (کی راہ) میں جہاد  کرو جیسا جہاد  کرنے کا حق ہے۔   اس نے تم کو برگزیدہ کیا ہے اور تم پر دین کی (کسی بات) میں تنگی نہیں کی۔  (اور تمہارے لئے) تمہارے باپ ابراہیم کا دین (پسند کیا) اُسی نے پہلے (یعنی پہلی کتابوں میں) تمہارا نام مسلمان رکھا تھا اور اس کتاب میں بھی (وہی نام رکھا ہے تو جہاد  کرو) تاکہ پیغمبر تمہارے بارے میں شاہد ہوں۔   اور تم لوگوں  کے مقابلے میں شاہد اور نماز پڑھو اور زکوٰۃ دو اور خدا  کے دین کی (رسی کو) پکڑے رہو۔  وہی تمہارا دوست ہے۔   اور خوب دوست اور خوب مدد گار ہے (۷۸)

 

سورة المؤمنون

شروع اللہ  کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

بے شک ایمان والے رستگار ہو گئے (۱) جو نماز میں عجز و نیاز  کرتے ہیں (۲) اور جو بیہودہ با توں سے منہ موڑے رہتے ہیں (۳) اور جو زکوٰۃ ادا  کرتے ہیں (۴) اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت  کرتے ہیں (۵) مگر اپنی بیویوں سے یا (کنیزوں سے) جو ان کی مِلک ہوتی ہیں کہ (ان سے) مباشرت  کرنے سے انہیں ملامت نہیں (۶) اور جو ان  کے سوا اوروں  کے طالب ہوں وہ (خدا کی مقرر کی ہوئی حد سے) نکل جانے والے ہیں (۷) اور جو امانتوں اور اقراروں کو ملحوظ رکھتے ہیں (۸) اور جو نمازوں کی پابندی  کرتے ہیں (۹) یہ ہی لوگ میراث حاصل  کرنے والے ہیں (۱۰) (یعنی) جو بہشت کی میراث حاصل  کریں گے۔   اور اس میں ہمیشہ رہیں گے (۱۱) اور ہم نے انسان کو مٹی  کے خلاصے سے پیدا کیا ہے (۱۲) پھر اس کو ایک مضبوط (اور محفوظ) جگہ میں نطفہ بنا  کر رکھا (۱۳) پھر نطفے کا لوتھڑا بنایا۔  پھر لوتھڑے کی بوٹی بنائی پھر بوٹی کی ہڈیاں بنائیں پھر ہڈیوں پر گوشت (پوست) چڑھایا۔  پھر اس کو نئی صورت میں بنا دیا۔  تو خدا جو سب سے بہتر بنانے والا بڑا بابرکت ہے (۱۴) پھر اس  کے بعد تم مر جاتے ہو (۱۵) پھر قیامت  کے روز اُٹھا کھڑے کئے جاؤ گے (۱۶) اور ہم نے تمہارے اوپر (کی جانب) سات آسمان پیدا کئے۔   اور ہم خلقت سے غافل نہیں ہیں (۱۷) اور ہم ہی نے آسمان سے ایک اندازے  کے ساتھ پانی نازل کیا۔  پھر اس کو زمین میں ٹھہرا دیا اور ہم اس  کے نابود  کر دینے پر بھی قادر ہیں (۱۸) پھر ہم نے اس سے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں  کے باغ بنائے ، ان میں تمہارے لئے بہت سے میوے پیدا ہوتے ہیں۔   اور ان میں سے تم کھاتے بھی ہو (۱۹) اور وہ درخت بھی (ہم ہی نے پیدا کیا) جو طور سینا میں پیدا ہوتا ہے (یعنی زیتون کا درخت کہ) کھانے  کے لئے روغن اور سالن لئے ہوئے اُگتا ہے (۲۰) اور تمہارے لئے چارپایوں میں بھی عبرت (اور نشانی) ہے کہ ان  کے پیٹوں میں ہے اس سے ہم تمہیں (دودھ) پلاتے ہیں اور تمہارے لئے ان میں اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور بعض کو تم کھاتے بھی ہو (۲۱) اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار ہوتے ہو (۲۲) اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا تو انہوں نے ان سے کہا کہ اے قوم! خدا ہی کی عبادت  کرو اس  کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، کیا تم ڈرتے نہیں (۲۳) تو ان کی قوم  کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ یہ تو تم ہی جیسا آدمی ہے۔   تم پر بڑائی حاصل  کرنی چاہتا ہے۔   اور اگر خدا چاہتا تو فرشتے اُتار دیتا۔  ہم نے اپنے اگلے باپ دادا میں تو یہ بات کبھی سنی نہیں تھی (۲۴) اس آدمی کو تو دیوانگی (کا عارضہ) ہے تو اس  کے بارے میں کچھ مدت انتظار  کرو (۲۵) نوح نے کہا کہ پروردگار انہوں نے مجھے جھٹلایا ہے تو میری مد د  کر (۲۶) پس ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے سامنے اور ہمارے حکم سے ایک کشتی بناؤ۔  پھر جب ہمارا حکم آ پہنچے اور تنور (پانی سے بھر  کر) جوش مارنے لگے تو سب (قسم  کے حیوانات) میں جوڑا جوڑا (یعنی نر اور مادہ) دو دو کشتی میں بٹھا دو اور اپنے گھر والوں کو بھی، سو ان  کے جن کی نسبت ان میں سے (ہلاک ہونے کا) حکم پہلے صادر ہو چکا ہے۔   اور ظالموں  کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہنا، وہ ضرور ڈبو دیئے جائیں گے (۲۷) اور جب تم اور تمہارے ساتھی کشتی میں بیٹھ جاؤ تو (خدا کا شکر  کرنا اور) کہنا کہ سب تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے۔   جس نے ہم کو نجات بخشی ظالم لوگوں سے (۲۸) اور (یہ بھی) دعا  کرنا کہ اے پروردگار ہم کو مبارک جگہ اُتاریو اور تو سب سے بہتر اُتارنے والا ہے (۲۹) بے شک اس (قصے) میں نشانیاں ہیں اور ہمیں تو آزمائش  کرنی تھی (۳۰) پھر ان  کے بعد ہم نے ایک اور جماعت پیدا کی (۳۱) اور ان ہی میں سے ان میں ایک پیغمبر بھیجا (جس نے ان سے کہا) کہ خدا ہی کی عبادت  کرو (کہ) اس  کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، تو کیا تم ڈرتے نہیں (۳۲) تو ان کی قوم  کے سردار جو کافر تھے اور آخرت  کے آنے کو جھوٹ سمجھتے تھے اور دنیا کی زندگی میں ہم نے ان کو آسودگی دے رکھی تھی۔  کہنے لگے کہ یہ تو تم ہی جیسا آدمی ہے ، جس قسم کا کھانا تم کھاتے ہو، اسی طرح کا یہ بھی کھاتا ہے اور جو پانی تم پیتے ہو اسی قسم کا یہ بھی پیتا ہے (۳۳) اور اگر تم اپنے ہی جیسے آدمی کا کہا مان لیا تو گھاٹے میں پڑ گئے (۳۴) کیا یہ تم سے یہ کہتا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے اور مٹی ہو جاؤ گے اور استخوان (کے سوا کچھ نہ رہے گا) تو تم (زمین سے) نکالے جاؤ گے (۳۵) جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے (بہت) بعید اور (بہت) بعید ہے (۳۶) زندگی تو یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے کہ (اسی میں) ہم مرتے اور جیتے ہیں ، اور ہم پھر نہیں اُٹھائے جائیں گے (۳۷) یہ تو ایک ایسا آدمی ہے جس نے خدا پر جھوٹ افتراء کیا ہے اور ہم اس کو ماننے والے نہیں (۳۸) پیغمبر نے کہا کہ اے پروردگار انہوں نے مجھے جھوٹا سمجھا ہے تو میری مد د  کر (۳۹) فرمایا کہ یہ تھوڑے ہی عرصے میں پشیمان ہو  کر رہ جائیں گے (۴۰) تو ان کو (وعدۂ برحق  کے مطابق) زور کی آواز نے آ پکڑا، تو ہم نے ان کو کوڑا  کر ڈالا۔  پس ظالم لوگوں پر لعنت ہے (۴۱) پھر ان  کے بعد ہم نے اور جماعتیں پیدا کیں (۴۲) کوئی جماعت اپنے وقت سے نہ آگے جا سکتی ہے نہ پیچھے رہ سکتی ہے (۴۳) پھر ہم نے پے درپے اپنے پیغمبر بھیجتے رہے۔   جب کسی اُمت  کے پاس اس کا پیغمبر آتا تھا تو وہ اسے جھٹلاتے تھے تو ہم بھی بعض کو بعض  کے پیچھے (ہلاک  کرتے اور ان پر عذاب) لاتے رہے اور ان  کے افسانے بناتے رہے۔   پس جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان پر لعنت (۴۴) پھر ہم نے موسیٰ اور ان  کے بھائی ہارون کو اپنی نشانیاں اور دلیل ظاہر دے  کر بھیجا (۴۵) (یعنی) فرعون اور اس کی جماعت کی طرف، تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ سرکش لوگ تھے (۴۶) کہنے لگے کہ کیا ہم ان اپنے جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں اور اُن کو قوم  کے لوگ ہمارے خدمت گار ہیں (۴۷) تو اُن لوگوں نے اُن کی تکذیب کی سو (آخر) ہلاک  کر دیئے گئے (۴۸) اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی تاکہ وہ لوگ ہدایت پائیں (۴۹) اور ہم نے مریم  کے بیٹے (عیسیٰ) اور ان کی ماں کو (اپنی) نشانی بنایا تھا اور ان کو ایک اونچی جگہ پر جو رہنے  کے لائق تھی اور جہاں (نتھرا ہوا) پانی جاری تھا، پناہ دی تھی (۵۰) اے پیغمبرو! پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور عمل نیک  کرو۔  جو عمل تم  کرتے ہو میں ان سے واقف ہوں (۵۱) اور یہ تمہاری جماعت (حقیقت میں) ایک ہی جماعت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں تو مجھ سے ڈرو (۵۲) تو پھر آپس میں اپنے کام کو متفرق  کر  کے جدا جدا  کر دیا۔  جو چیزیں جس فرقے  کے پاس ہے وہ اس سے خوش ہو رہا ہے (۵۳) تو ان کو ایک مدت تک ان کی غفلت میں رہنے دو (۵۴) کیا یہ لوگ خیال  کرتے ہیں کہ ہم جو دنیا میں ان کو مال اور بیٹوں سے مد د دیتے ہیں (۵۵) تو (اس سے) ان کی بھلائی میں جلدی  کر رہے ہیں (نہیں) بلکہ یہ سمجھتے ہی نہیں (۵۶) جو اپنے پروردگار  کے خوف سے ڈرتے ہیں (۵۷) اور جو اپنے پروردگار کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں (۵۸) اور جو اپنے پروردگار  کے ساتھ شریک نہیں  کرتے (۵۹) اور جو دے سکتے ہیں دیتے ہیں اور ان  کے دل اس بات سے ڈرتے رہتے ہیں کہ ان کو اپنے پروردگار کی لوٹ  کر جانا ہے (۶۰) یہی لوگ نیکیوں میں جلدی  کرے اور یہی اُن  کے لئے آگے نکل جاتے ہیں (۶۱) اور ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس کتاب ہے جو سچ سچ کہہ دیتی ہے اور ان لوگوں پر ظلم نہیں کیا جائے گا (۶۲) مگر ان  کے دل ان (با توں) کی طرف سے غفلت میں (پڑے ہوئے) ہیں ، اور ان  کے سوا اور اعمال بھی ہیں جو یہ  کرتے رہتے ہیں (۶۳) یہاں تک کہ جب ہم نے ان میں سے آسودہ حال لوگوں کو پکڑ لیا تو وہ اس وقت چلاّئیں گے (۶۴) آج مت چلاّؤ! تم کو ہم سے کچھ مد د نہیں ملے گی (۶۵) میری آیتیں تم کو پڑھ پڑھ  کر سنائی جاتی تھیں اور تم الٹے پاؤں پھر پھر جاتے تھے (۶۶) ان سے سرکشی  کرتے ، کہانیوں میں مشغول ہوتے اور بیہودہ بکواس  کرتے تھے (۶۷) کیا انہوں نے اس کلام میں غور نہیں کیا یا ان  کے پاس کوئی ایسی چیز آئی ہے جو ان  کے اگلے باپ دادا  کے پاس نہیں تھی (۶۸) یا یہ اپنے پیغمبر کو جانتے پہچانتے نہیں ، اس وجہ سے ان کو نہیں مانتے (۶۹) کیا یہ کہتے ہیں کہ اسے سودا ہے (نہیں) بلکہ وہ ان  کے پاس حق کو لے  کر آئے ہیں اور ان میں سے اکثر حق کو ناپسند  کرتے ہیں (۷۰) اور خدائے (برحق) ان کی خواہشوں پر چلے تو آسمان اور زمین اور جو ان میں ہیں سب درہم برہم ہو جائیں۔   بلکہ ہم نے ان  کے پاس ان کی نصیحت (کی کتاب) پہنچا دی ہے اور وہ اپنی (کتاب) نصیحت سے منہ پھیر رہے ہیں (۷۱) کیا تم ان سے (تبلیغ  کے صلے میں) کچھ مال مانگتے ہو، تو تمہارا پروردگار کا مال بہت اچھا ہے اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے (۷۲) اور تم تو ان کو سیدھے راستے کی طرف بلاتے ہو (۷۳) اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ رستے سے الگ ہو رہے ہیں (۷۴) اور اگر ہم ان پر رحم  کریں اور جو تکلیفیں ان کو پہنچ رہی ہیں ، وہ دور  کر دیں تو اپنی سرکشی پر اڑے رہیں (اور) بھٹکتے (پھریں) (۷۵) اور ہم نے ان کو عذاب میں پکڑا تو بھی انہوں نے خدا  کے آگے عاجزی نہ کی اور وہ عاجزی  کرتے ہی نہیں (۷۶) یہاں تک کہ جب ہم نے پر عذاب شدید کا دروازہ کھول دیا تو اس وقت وہاں نا امید ہو گئے (۷۷) اور وہی تو ہے جس نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے۔   (لیکن) تم کم شکر گزاری  کرتے ہو (۷۸) اور وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں پیدا کیا اور اسی کی طرف تم جمع ہو  کر جاؤ گے (۷۹) اور وہی ہے جو زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے اور رات اور دن کا بدلتے رہنا اسی کا تصرف ہے ، کیا تم سمجھتے نہیں (۸۰) بات یہ ہے کہ جو بات اگلے (کافر) کہتے تھے اسی طرح کی (بات یہ) کہتے ہیں (۸۱) کہتے ہیں کہ جب ہم مر جائیں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور استخوان (بوسیدہ  کے سوا کچھ) نہ رہے گا تو کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گے ؟ (۸۲) یہ وعدہ ہم سے اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا سے بھی ہوتا چلا آیا ہے (اجی) یہ تو صرف اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں (۸۳) کہو کہ اگر تم جانتے ہو تو بتاؤ کہ زمین اور جو کچھ زمین میں ہے سب کس کا مال ہے ؟ (۸۴) جھٹ بول اٹھیں گے کہ خدا کا۔  کہو کہ پھر تم سوچتے کیوں نہیں ؟ (۸۵) (ان سے) پوچھو کہ سات آسمانوں کا کون مالک ہے اور عرش عظیم کا (کون) مالک (ہے ؟) (۸۶) بے ساختہ کہہ دیں گے کہ یہ (چیزیں) خدا ہی کی ہیں ، کہو کہ پھر تم ڈرتے کیوں نہیں ؟ (۸۷) کہو کہ اگر تم جانتے ہو تو بتاؤ کہ وہ کون ہے جس  کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہی ہے اور وہ پناہ دیتا ہے اور اس  کے مقابل کوئی کسی کو پناہ نہیں دے سکتا (۸۸) فوراً کہہ دیں گے کہ (ایسی بادشاہی تو) خدا ہی کی ہے ، تو کہو پھر تم پر جادو کہاں سے پڑ جاتا ہے ؟ (۸۹) بات یہ ہے کہ ہم نے ان  کے پاس حق پہنچا دیا ہے اور جو (بت پرستی کئے جاتے ہیں) بے شک جھوٹے ہیں (۹۰) خدا نے نہ تو (اپنا) کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس  کے ساتھ کوئی معبود ہے ، ایسا ہوتا تو ہر معبود اپنی اپنی مخلوقات کو لے  کر چل دیتا اور ایک دوسرے پر غالب آ جاتا۔  یہ لوگ جو کچھ خدا  کے بارے میں بیان  کرتے ہیں خدا اس سے پاک ہے (۹۱) وہ پوشیدہ اور ظاہر کو جانتا ہے اور (مشرک) جو اس  کے ساتھ شریک  کرتے ہیں اس کی شان اس سے اونچی ہے (۹۲) (اے محمدﷺ) کہو کہ اے پروردگار جس عذاب کا ان (کفار) سے وعدہ ہو رہا ہے ، اگر تو میری زندگی میں ان پر نازل  کر  کے مجھے بھی دکھا دے (۹۳) تو اے پروردگار مجھے (اس سے محفوظ رکھیئے اور) ان ظالموں میں شامل نہ کیجیئے (۹۴) اور جو وعدہ ہم ان سے  کر رہے ہیں ہم تم کو دکھا  کر ان پر نازل  کرنے پر قادر ہیں (۹۵) اور بری بات  کے جواب میں ایسی بات کہو جو نہایت اچھی ہو۔  اور یہ جو کچھ بیان  کرتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے (۹۶) اور کہو کہ اے پروردگار! میں شیطانوں  کے وسوسوں سے تیری پناہ مانگتا ہو (۹۷) اور اے پروردگار! اس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آ موجود ہوں (۹۸) (یہ لوگ اسی طرح غفلت میں رہیں گے) یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی  کے پاس موت آ جائے گی تو کہے گا کہ اے پروردگار! مجھے پھر (دنیا میں) واپس بھیج دے (۹۹) تاکہ میں اس میں جسے چھوڑ آیا ہوں نیک کام کیا  کروں۔   ہرگز نہیں۔   یہ ایک ایسی بات ہے کہ وہ اسے زبان سے کہہ رہا ہو گا (اور اس  کے ساتھ عمل نہیں ہو گا) اور اس  کے پیچھے بر زخ ہے (جہاں وہ) اس دن تک کہ (دوبارہ) اٹھائے جائیں گے ، (رہیں گے) (۱۰۰) پھر جب صور پھونکا جائے گا تو نہ تو ان میں قرابتیں ہوں گی اور نہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے (۱۰۱) تو جن  کے (عملوں  کے) بوجھ بھاری ہوں گے۔   وہ فلاح پانے والے ہیں (۱۰۲) اور جن  کے بوجھ ہل کے ہوں گے وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے تئیں خسارے میں ڈالا، ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے (۱۰۳) آگ ان  کے مونہوں کو جھلس دے گی اور وہ اس میں تیوری چڑھائے ہوں گے (۱۰۴) کیا تم کو میری آیتیں پڑھ  کر نہیں سنائی جاتیں تھیں (نہیں) تم ان کو سنتے تھے (اور) جھٹلاتے تھے (۱۰۵) اے ہمارے پروردگار! ہم پر ہماری کم بختی غالب ہو گئی اور ہم رستے سے بھٹک گئے (۱۰۶) اے پروردگار! ہم کو اس میں سے نکال دے ، اگر ہم پھر (ایسے کام)  کریں تو ظالم ہوں گے (۱۰۷) (خدا) فرمائے گا کہ اسی میں ذلت  کے ساتھ پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ  کرو (۱۰۸) میرے بندوں میں ایک گروہ تھا جو دعا کیا  کرتا تھا کہ اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لائے تو تُو ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم  کر اور تو سب سے بہتر رحم  کرنے والا ہے (۱۰۹) تو تم ان سے تمسخر  کرتے رہے یہاں تک کہ ان  کے پیچھے میری یاد بھی بھول گئے اور تم (ہمیشہ) ان سے ہنسی کیا  کرتے تھے (۱۱۰) آج میں نے اُن کو اُن  کے صبر کا بدلہ دیا، کہ وہ کامیاب ہو گئے (۱۱۱) (خدا) پوچھے گا کہ تم زمین میں کتنے برس رہے ؟ (۱۱۲) وہ کہیں گے کہ ہم ایک روز یا ایک روز سے بھی کم رہے تھے ، شمار  کرنے والوں سے پوچھ لیجیئے (۱۱۳) (خدا) فرمائے گا کہ (وہاں) تم (بہت ہی) کم رہے۔   کاش تم جانتے ہوتے (۱۱۴) کیا تم یہ خیال  کرتے ہو کہ ہم نے تم کو بے فائدہ پیدا کیا ہے اور یہ تم ہماری طرف لوٹ  کر نہیں آؤ گے ؟ (۱۱۵) تو خدا جو سچا بادشاہ ہے (اس کی شان) اس سے اونچی ہے ، اس  کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہی عرش بزرگ کا مالک ہے (۱۱۶) اور جو شخص خدا  کے ساتھ اور معبود کو پکارتا ہے جس کی اس  کے پاس کچھ بھی سند نہیں تو اس کا حساب خدا ہی  کے ہاں ہو گا۔  کچھ شک نہیں کہ کافر رستگاری نہیں پائیں گے (۱۱۷) اور خدا سے دعا  کرو کہ میرے پروردگار مجھے بخش دے اور (مجھ پر) رحم  کر اور تو سب سے بہتر رحم  کرنے والا ہے (۱۱۸)

 

سورة النُّور

شروع اللہ  کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

یہ (ایک) سورت ہے جس کو ہم نے نازل کیا اور اس (کے احکام) کو فرض  کر دیا، اور اس میں واضح المطالب آیتیں نازل کیں تاکہ تم یاد رکھو (۱) بدکاری  کرنے والی عورت اور بدکاری  کرنے والا مرد (جب ان کی بدکاری ثابت ہو جائے تو) دونوں میں سے ہر ایک کو سو درے مارو۔  اور اگر تم خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو شرع خدا (کے حکم) میں تمہیں ان پر ہرگز ترس نہ آئے۔   اور چاہیئے کہ ان کی سزا  کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت بھی موجود ہو (۲) بدکار مرد تو بدکار یا مشرک عورت  کے سوا نکاح نہیں  کرتا اور بدکار عورت کو بھی بدکار یا مشرک مرد  کے سوا اور کوئی نکاح میں نہیں لاتا اور یہ (یعنی بدکار عورت سے نکاح  کرنا) مومنوں پر حرام ہے (۳) اور جو لوگ پرہیزگار عور توں کو بدکاری کا عیب لگائیں اور اس پر چار گواہ نہ لائیں تو ان کو اسی درے مارو اور کبھی ان کی شہادت قبول نہ  کرو۔  اور یہی بد کردار ہیں (۴) ہاں جو اس  کے بعد توبہ  کر لیں اور (اپنی حالت) سنوار لیں تو خدا (بھی) بخشنے والا مہربان ہے (۵) اور جو لوگ اپنی عور توں پر بدکاری کی تہمت لگائیں اور خود ان  کے سوا ان  کے گواہ نہ ہوں تو ہر ایک کی شہادت یہ ہے کہ پہلے تو چار بار خدا کی قسم کھائے کہ بے شک وہ سچا ہے (۶) اور پانچویں بار یہ (کہے) کہ اگر وہ جھوٹا ہو تو اس پر خدا کی لعنت (۷) اور عورت سے سزا کو یہ بات ٹال سکتی ہے کہ وہ پہلے چار بار خدا کی قسم کھائے کہ بے شک یہ جھوٹا ہے (۸) اور پانچویں دفعہ یوں (کہے) کہ اگر یہ سچا ہو تو مجھ پر خدا کا غضب (نازل ہو) (۹) اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو بہت سی خرابیاں پیدا ہو جاتیں۔   مگر وہ صاحب  کرم ہے اور یہ کہ خدا توبہ قبول  کرنے والا حکیم ہے (۱۰) جن لوگوں نے بہتان باندھا ہے تم ہی میں سے ایک جماعت ہے اس کو اپنے حق میں برا نہ سمجھنا۔  بلکہ وہ تمہارے لئے اچھا ہے۔   ان میں سے جس شخص نے گناہ کا جتنا حصہ لیا اس  کے لئے اتنا ہی وبال ہے۔   اور جس نے ان میں سے اس بہتان کا بڑا بوجھ اٹھایا ہے اس کو بڑا عذاب ہو گا (۱۱) جب تم نے وہ بات سنی تھی تو مومن مردوں اور عور توں نے کیوں اپنے دلوں میں نیک گمان نہ کیا۔  اور کیوں نہ کہا کہ یہ صریح طوفان ہے (۱۲) یہ (افتراء پرداز) اپنی بات (کی تصدیق)  کے (لئے) چار گواہ کیوں نہ لائے۔   تو جب یہ گواہ نہیں لاس کے تو خدا  کے نزدیک یہی جھوٹے ہیں (۱۳) اور اگر دنیا اور آخرت میں تم پر خدا کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو جس بات کا تم چرچا کرتے تھے اس کی وجہ سے تم پر بڑا (سخت) عذاب نازل ہوتا (۱۴) جب تم اپنی زبانوں سے اس کا ایک دوسرے سے ذکر  کرتے تھے اور اپنے منہ سے ایسی بات کہتے تھے جس کا تم کو کچھ علم نہ تھا اور تم اسے ایک ہلکی بات سمجھتے تھے اور خدا  کے نزدیک وہ بڑی بھاری بات تھی (۱۵) اور جب تم نے اسے سنا تھا تو کیوں نہ کہہ دیا کہ ہمیں شایاں نہیں کہ ایسی بات زبان پر نہ لائیں۔   (پروردگار) تو پاک ہے یہ تو (بہت) بڑا بہتان ہے (۱۶) خدا تمہیں نصیحت  کرتا ہے کہ اگر مومن ہو تو پھر کبھی ایسا کام نہ  کرنا (۱۷) اور خدا تمہارے (سمجھانے  کے لئے) اپنی آیتیں کھول کھول  کر بیان فرماتا ہے۔   اور خدا جاننے والا حکمت والا ہے (۱۸) اور جو لوگ اس بات کو پسند  کرتے ہیں کہ مومنوں میں بے حیائی یعنی (تہمت بدکاری کی خبر) پھیلے ان کو دنیا اور آخرت میں دکھ دینے والا عذاب ہو گا۔  اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے (۱۹) اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی (تو کیا کچھ نہ ہوتا مگر وہ  کریم ہے) اور یہ کہ خدا نہایت مہربان اور رحیم ہے (۲۰) اے مومنو! شیطان  کے قدموں پر نہ چلنا۔  اور جو شخص شیطان  کے قدموں پر چلے گا تو شیطان تو بے حیائی (کی باتیں) اور برے کام ہی بتائے گا۔  اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو ایک شخص بھی تم میں پاک نہ ہو سکتا۔  مگر خدا جس کو چاہتا ہے پاک  کر دیتا ہے۔   اور خدا سننے والا (اور) جاننے والا ہے (۲۱) اور جو لوگ تم میں صاحب فضل (اور صاحب) وسعت ہیں ، وہ اس بات کی قسم نہ کھائیں کہ رشتہ داروں اور محتاجوں اور وطن چھوڑ جانے والوں کو کچھ خرچ پات نہیں دیں گے۔   ان کو چاہیئے کہ معاف  کر دیں اور درگزر کریں۔   کیا تم پسند نہیں  کرتے کہ خدا تم کو بخش دے ؟ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے (۲۲) جو لوگ پرہیزگار اور برے کاموں سے بے خبر اور ایمان دار عور توں پر بدکاری کی تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا و آخرت (دونوں) میں لعنت ہے۔   اور ان کو سخت عذاب ہو گا (۲۳) (یعنی قیامت  کے روز) جس دن ان کی زبانیں ہاتھ اور پاؤں سب ان  کے کاموں کی گواہی دیں گے (۲۴) اس دن خدا ان کو (ان  کے اعمال کا) پورا پورا (اور) ٹھیک بدلہ دے گا اور ان کو معلوم ہو جائے گا کہ خدا برحق (اور حق کو) ظاہر  کرنے والا ہے (۲۵) ناپاک عورتیں ناپاک مردوں  کے لئے اور ناپاک مرد ناپاک عور توں  کے لئے۔   اور پاک عورتیں پاک مردوں  کے لئے۔   اور پاک مرد پاک عور توں  کے لئے۔   یہ (پاک لوگ) ان (بد گویوں) کی با توں سے بری ہیں (اور) ان  کے لئے بخشش اور نیک روزی ہے (۲۶) مومنو! اپنے گھروں  کے سوا دوسرے (لوگوں  کے) گھروں میں گھر والوں سے اجازت لئے اور ان کو سلام کئے بغیر داخل نہ ہوا  کرو۔  یہ تمہارے حق میں بہتر ہے (اور ہم) یہ نصیحت اس لئے  کرتے ہیں کہ شاید تم یاد رکھو (۲۷) اگر تم گھر میں کسی کو موجود نہ پاؤ تو جب تک تم کو اجازت نہ دی جائے اس میں مت داخل ہو۔  اور اگر یہ کہا جائے کہ (اس وقت) لوٹ جاؤ تو لوٹ جایا  کرو۔  یہ تمہارے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے۔   اور جو کام تم  کرتے ہو خدا سب جانتا ہے (۲۸) ہاں اگر تم کسی ایسے مکان میں جاؤ جس میں کوئی نہ بستا ہو اور اس میں تمہارا اسباب (رکھا) ہو، تم پر کچھ گناہ نہیں ، اور جو کچھ تم ظاہر  کرتے ہو اور جو پوشیدہ  کرتے ہو خدا کو سب معلوم ہے (۲۹) مومن مردوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں نیچی رکھا  کریں اور اپنی شرم گا ہوں کی حفاظت کیا  کریں۔   یہ ان  کے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے اور جو کام یہ  کرتے ہیں خدا ان سے خبردار ہے (۳۰) اور مومن عور توں سے بھی کہہ دو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھا  کریں اور اپنی شرم گا ہوں کی حفاظت کیا  کریں اور اپنی آرائش (یعنی زیور  کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیا  کریں مگر جو ان میں سے کھلا رہتا ہو۔  اور اپنے سینوں پر اوڑھنیاں اوڑھے رہا  کریں اور اپنے خاوند اور باپ اور خسر اور بیٹیوں اور خاوند  کے بیٹوں اور بھائیوں اور بھتیجیوں اور بھانجوں اور اپنی (ہی قسم کی) عور توں اور لونڈی غلاموں  کے سوا نیز ان خدام  کے جو عور توں کی خواہش نہ رکھیں یا ایسے لڑکوں  کے جو عور توں  کے پردے کی چیزوں سے واقف نہ ہوں (غرض ان لوگوں  کے سوا) کسی پر اپنی زینت (اور سنگار  کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیں۔   اور اپنے پاؤں (ایسے طور سے زمین پر) نہ ماریں (کہ جھنکار کانوں میں پہنچے اور) ان کا پوشیدہ زیور معلوم ہو جائے۔   اور مومنو! سب خدا  کے آگے توبہ  کرو تاکہ فلاح پاؤ (۳۱) اور اپنی قوم کی بیوہ عور توں  کے نکاح  کر دیا  کرو۔  اور اپنے غلاموں اور لونڈیوں  کے بھی جو نیک ہوں (نکاح  کر دیا  کرو) اگر وہ مفلس ہوں گے تو خدا ان کو اپنے فضل سے خوش حال  کر دے گا۔  اور خدا (بہت) وسعت والا اور (سب کچھ) جاننے والا ہے (۳۲) اور جن کو بیاہ کا مقدور نہ ہو وہ پاک دامنی کو اختیار کئے رہیں یہاں تک کہ خدا ان کو اپنے فضل سے غنی  کر دے۔   اور جو غلام تم سے مکاتبت چاہیں اگر تم ان میں (صلاحیت اور) نیکی پاؤ تو ان سے مکاتبت  کر لو۔  اور خدا نے جو مال تم کو بخشا ہے اس میں سے ان کو بھی دو۔  اور اپنی لونڈیوں کو اگر وہ پاک دامن رہنا چاہیں تو (بے شرمی سے) دنیاوی زندگی  کے فوائد حاصل  کرنے  کے لئے بدکاری پر مجبور نہ  کرنا۔  اور جو ان کو مجبور  کرے گا تو ان (بیچاریوں)  کے مجبور کئے جانے  کے بعد خدا بخشنے والا مہربان ہے (۳۳) اور ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں نازل کی ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے گزر چکے ہیں ان کی خبریں اور پرہیزگاروں  کے لئے نصیحت (۳۴) خدا آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔   اس  کے نور کی مثال ایسی ہے کہ گویا ایک طاق ہے جس میں چراغ ہے۔   اور چراغ ایک قندیل میں ہے۔   اور قندیل (ایسی صاف شفاف ہے کہ) گویا موتی کا سا چمکتا ہوا تارہ ہے اس میں ایک مبارک درخت کا تیل جلایا جاتا ہے (یعنی) زیتون کہ نہ مشرق کی طرف ہے نہ مغرب کی طرف۔  (ایسا معلوم ہوتا ہے کہ) اس کا تیل خواہ آگ اسے نہ بھی چھوئے جلنے کو تیار ہے (پڑی) روشنی پر روشنی (ہو رہی ہے) خدا اپنے نور سے جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ دکھاتا ہے۔   اور خدا نے (جو مثالیں) بیان فرماتا ہے (تو) لوگوں  کے (سمجھانے  کے) لئے اور خدا ہر چیز سے واقف ہے (۳۵) (وہ قندیل) ان گھروں میں (ہے) جن  کے بارے میں خدا نے ارشاد فرمایا ہے کہ بلند کئے جائیں اور وہاں خدا  کے نام کا ذکر کیا جائے (اور) ان میں صبح و شام اس کی تسبیح  کرتے رہیں (۳۶) (یعنی ایسے) لوگ جن کو خدا  کے ذکر اور نماز پڑھنے اور زکوٰۃ دینے سے نہ سوداگری غافل  کرتی ہے نہ خرید و فروخت۔  وہ اس دن سے جب دل (خوف اور گھبراہٹ  کے سبب) الٹ جائیں گے اور آنکھیں (اوپر کو چڑھ جائیں گی) ڈرتے ہیں (۳۷) تاکہ خدا ان کو ان  کے عملوں کا بہت اچھا بدلہ دے اور اپنے فضل سے زیادہ بھی عطا  کرے۔   اور جس کو چاہتا ہے خدا بے شمار رزق دیتا ہے (۳۸) جن لوگوں نے کفر کیا ان  کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے میدان میں ریت کہ پیاسا اسے پانی سمجھے یہاں تک کہ جب اس  کے پاس آئے تو اسے کچھ بھی نہ پائے اور خدا ہی کو اپنے پاس دیکھے تو وہ اسے اس کا حساب پورا پورا چکا دے۔   اور خدا جلد حساب  کرنے والا ہے (۳۹) یا (ان  کے اعمال کی مثال ایسی ہے) جیسے دریائے عمیق میں اندھیرے جس پر لہر چڑھی چلی آتی ہو اور اس  کے اوپر اور لہر (آ رہی ہو) اور اس  کے اوپر بادل ہو، غرض اندھیرے ہی اندھیرے ہوں ، ایک پر ایک (چھایا ہوا) جب اپنا ہاتھ نکالے تو کچھ نہ دیکھ سکے۔   اور جس کو خدا روشنی نہ دے اس کو (کہیں بھی) روشنی نہیں (مل سکتی) (۴۰) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں خدا کی تسبیح  کرتے ہیں اور پر پھیلائے ہوئے جانور بھی۔  اور سب اپنی نماز اور تسبیح  کے طریقے سے واقف ہیں۔   اور جو کچھ وہ  کرتے ہیں (سب) خدا کو معلوم ہے (۴۱) اور آسمان اور زمین کی بادشاہی خدا  کے لئے ہے۔   اور خدا ہی کی طرف لوٹ  کر جانا ہے (۴۲) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی بادلوں کو چلاتا ہے ، اور ان کو آپس میں ملا دیتا ہے ، پھر ان کو تہ بہ تہ  کر دیتا ہے ، پھر تم دیکھتے ہو کہ بادل میں سے مینہ نکل (کر برس) رہا ہے اور آسمان میں جو (اولوں  کے) پہاڑ ہیں ، ان سے اولے نازل  کرتا ہے تو جس پر چاہتا ہے اس کو برسا دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ہٹا دیتا ہے۔   اور بادل میں جو بجلی ہوتی ہے اس کی چمک آنکھوں کو خیرہ  کر  کے بینائی کو اُچکے لئے جاتی ہے (۴۳) اور خدا ہی رات اور دن کو بدلتا رہتا ہے۔   اہل بصارت  کے لئے اس میں بڑی عبرت ہے (۴۴) اور خدا ہی نے ہر چلنے پھرنے والے جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔  تو اس میں بعضے ایسے ہیں کہ پیٹ  کے بل چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو دو پاؤں پر چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو چار پاؤں پر چلتے ہیں۔   خدا جو چاہتا ہے پیدا  کرتا ہے ، بے شک خدا ہر چیز پر قادر ہے (۴۵) ہم ہی نے روشن آیتیں نازل کیں ہیں اور خدا جس کو چاہتا ہے سیدھے رستے کی طرف ہدایات  کرتا ہے (۴۶) اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم خدا پر اور رسول پر ایمان لائے اور (ان کا) حکم مان لیا پھر اس  کے بعد ان میں سے ایک فرقہ پھر جاتا ہے اور یہ لوگ صاحب ایمان ہی نہیں ہیں (۴۷) اور جب ان کو خدا اور اس  کے رسول کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ (رسول خدا) ان کا قضیہ چکا دیں تو ان میں سے ایک فرقہ منہ پھیر لیتا ہے (۴۸) اگر (معاملہ) حق (ہو اور) ان کو (پہنچتا) ہو تو ان کی طرف مطیع ہو  کر چلے آتے ہیں (۴۹) کیا ان  کے دلوں میں بیماری ہے یا (یہ) شک میں ہیں یا ان کو یہ خوف ہے کہ خدا اور اس کا رسول ان  کے حق میں ظلم  کریں گے (نہیں) بلکہ یہ خود ظالم ہیں (۵۰) مومنوں کی تو یہ بات ہے کہ جب خدا اور اس  کے رسول کی طرف بلائے جائیں تاکہ وہ ان میں فیصلہ  کریں تو کہیں کہ ہم نے (حکم) سن لیا اور مان لیا۔  اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں (۵۱) اور جو شخص خدا اور اس  کے رسول کی فرمانبرداری  کرے گا اور اس سے ڈرے گا تو ایسے لوگ مراد کو پہنچنے والے ہیں (۵۲) اور (یہ) خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر تم ان کو حکم دو تو (سب گھروں سے) نکل کھڑے ہوں۔   کہہ دو کہ قسمیں مت کھاؤ، پسندیدہ فرمانبرداری (درکار ہے)۔  بے شک خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے (۵۳) کہہ دو کہ خدا کی فرمانبرداری  کرو اور رسول خدا  کے حکم پر چلو۔  اگر منہ موڑو گے تو رسول پر (اس چیز کا ادا  کرنا) جو ان  کے ذمے ہے اور تم پر (اس چیز کا ادا  کرنا) ہے جو تمہارے ذمے ہے اور اگر تم ان  کے فرمان پر چلو گے تو سیدھا رستہ پالو گے اور رسول  کے ذمے تو صاف صاف (احکام خدا کا) پہنچا دینا ہے (۵۴) جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور نیک کام  کرتے رہے ان سے خدا کا وعدہ ہے کہ ان کو ملک کا حاکم بنا دے گا جیسا ان سے پہلے لوگوں کو حاکم بنایا تھا اور ان  کے دین کو جسے اس نے ان  کے لئے پسند کیا ہے مستحکم  و پائیدار  کرے گا اور خوف  کے بعد ان کو امن بخشے گا۔  وہ میری عبادت  کریں گے اور میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں گے۔   اور جو اس  کے بعد کفر  کرے تو ایسے لوگ بد کردار ہیں (۵۵) اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور پیغمبر خدا  کے فرمان پر چلتے رہو تاکہ تم پر رحمت کی جائے (۵۶) اور ایسا خیال نہ  کرنا کہ تم پر کافر لوگ غالب آ جائیں گے (وہ جا ہی کہاں سکتے ہیں) ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے (۵۷) مومنو! تمہارے غلام لونڈیاں اور جو بچّے تم میں سے بلوغ کو نہیں پہنچے تین دفعہ یعنی (تین اوقات میں) تم سے اجازت لیا  کریں۔   (ایک تو) نماز صبح سے پہلے اور (دوسرے گرمی کی دوپہر کو) جب تم کپڑے اتار دیتے ہو۔  اور تیسرے عشاء کی نماز  کے بعد۔  (یہ) تین (وقت) تمہارے پردے (کے) ہیں ان  کے (آگے) پیچھے (یعنی دوسرے وقتوں میں) نہ تم پر کچھ گناہ ہے اور نہ ان پر۔  کہ کام کاج  کے لئے ایک دوسرے  کے پاس آتے رہتے ہو۔  اس طرح خدا اپنی آیتیں تم سے کھول کھول  کر بیان فرماتا ہے اور خدا بڑا علم والا اور بڑا حکمت والا ہے (۵۸) اور جب تمہارے لڑ کے بالغ ہو جائیں تو ان کو بھی اسی طرح اجازت لینی چاہیئے جس طرح ان سے اگلے (یعنی بڑے آدمی) اجازت حاصل  کرتے رہے ہیں۔   اس طرح خدا تم سے اپنی آیتیں کھول کھول  کر سناتا ہے۔   اور خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے (۵۹) اور بڑی عمر کی عورتیں جن کو نکاح کی توقع نہیں رہی، اور وہ کپڑے اتار  کر سر ننگا  کر لیا  کریں تو ان پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ اپنی زینت کی چیزیں نہ ظاہر  کریں۔   اور اس سے بھی بچیں تو یہ ان  کے حق میں بہتر ہے۔   اور خدا سنتا اور جانتا ہے (۶۰) نہ تو اندھے پر کچھ گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر اور نہ بیمار پر اور نہ خود تم پر کہ اپنے گھروں سے کھانا کھاؤ یا اپنے باپوں  کے گھروں سے یا اپنی ماؤں  کے گھروں سے یا بھائیوں  کے گھروں سے یا اپنی بہنوں  کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں  کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں  کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں  کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں  کے گھروں سے یا اس گھر سے جس کی کنجیاں تمہارے ہاتھ میں ہوں یا اپنے دوستوں  کے گھروں سے (اور اس کا بھی) تم پر کچھ گناہ نہیں کہ سب مل  کر کھانا کھاؤ یا جدا جدا۔  اور جب گھروں میں جایا  کرو تو اپنے (گھر والوں کو) سلام کیا  کرو۔  (یہ) خدا کی طرف سے مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہے۔   اس طرح خدا اپنی آیتیں کھول کھول  کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو (۶۱) مومن تو وہ ہیں جو خدا پر اور اس  کے رسول پر ایمان لائے اور جب کبھی ایسے کام  کے لئے جو جمع ہو  کر  کرنے کا ہو پیغمبر خدا  کے پاس جمع ہوں تو ان سے اجازت لئے بغیر چلے نہیں جاتے۔   اے پیغمبر جو لوگ تم سے اجازت حاصل  کرتے ہیں وہی خدا پر اور اس  کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں۔   سو جب یہ لوگ تم سے کسی کام  کے لئے اجازت مانگا  کریں تو ان میں سے جسے چاہا  کرو اجازت دے دیا  کرو اور ان  کے لئے خدا سے بخششیں مانگا  کرو۔  کچھ شک نہیں کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے (۶۲) مومنو پیغمبر  کے بلانے کو ایسا خیال نہ  کرنا جیسا تم آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے ہو۔  بے شک خدا کو یہ لوگ معلوم ہیں جو تم میں سے آنکھ بچا کر چل دیتے ہیں تو جو لوگ ان  کے حکم کی مخالفت  کرتے ہیں ان کو ڈرنا چاہیئے کہ (ایسا نہ ہو کہ) ان پر کوئی آفت پڑ جائے یا تکلیف دینے والا عذاب نازل ہو (۶۳) دیکھو جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔   جس (طریق) پر تم ہو وہ اسے جانتا ہے۔   اور جس روز لوگ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو جو لوگ عمل  کرتے رہے وہ ان کو بتا دے گا۔  اور خدا ہر چیز پر قادر ہے۔   (۶۴)

٭٭٭

تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید