FavoriteLoadingپسندیدہ کتابوں میں شامل کریں

 

 

فہرست مضامین

نومبر تاریخ کے آئینے میں

 

 

                مرتبہ : نسیم عباس نسیمی

 

 

 

 

 

نومبر گریگورین سال کا گیارہواں مہینہ ہے۔ پرانی رومی تقویم میں یہ نواں مہینہ ہوتا تھا چنانچہ اسے نومبر کہا جاتا تھا۔ نوم (novem) لاطینی زبان میں ‘نو’ (9) کو کہا جاتا ہے۔ ۔ شمالی نصف کرہ میں اس مہینے میں سردی کا موسم شروع ہوتا ہے۔

 

                1 نومبر

 

واقعات

 

1755ء – پرتگال میں سونامی اور زلزلے سے ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہوئے

1848ء – امریکا میں خواتین کے پہلے میڈیکل کالج میں کلاسوں کا آغاز ہوا

1922ء – سلطنت عثمانیہ کا خاتمہ ہوا

1952 -آج کے دن اڈوارڈ ٹیلر اور ان کے ہمراہیوں نے امریکی جزیرے مارشل آئی لینڈ میں تاریخ میں پہلی بار تھرمو نیوکلئیر بم کا تجربہ کیا۔

1952ء – امریکا نے دنیا کے پہلے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا

1956ء – وزیر اعظم پاکستان سہروردی نے مصر سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا

1961ء – پنجاب زرعی کالج فیصل آباد کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا

1981 -انٹیگوا اور بابوڈا نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔

1985ء – سینیٹ نے آئین پاکستان میں آٹھویں ترمیم کے مسودے کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا

1992ء – سانحہ ٹنڈو بہاول میں ملوث میجر ارشد کو پھانسی جبکہ دیگر تیرہ مجرمان کو عمر قید کی سزا

2000ء – سربیا کی اقوام متحدہ میں شمولیت

 

ولادت

 

1984ء – نتالیہ تینا، انگریز اداکارہ اور گلوکار

1986ء – پین بیجلی، امریکی اداکار

 

 

 

 

                2 نومبر

 

واقعات

 

1841ء – دوسری افغان جنگ کا آغاز

1914ء – روس نے سلطنت عثمانیہ پر جنگ پر جنگ مسلط کر دی

1920ء – امریکا میں تجارتی ریڈیو اسٹیشن نے باقاعدہ نشریات کا آغاز کیا

1936ء – بی بی سی ٹیلی ویژن سروس کا آغاز ہوا

1956ء – مصر میں فرانسیسی اور برطانوی جارحیت کے خلاف پاکستان بھر میں مظاہرے کیے گئے

1958ء – معزول صدر پاکستان سکندر مرزا کو جلاوطن کر دیا گیا

1963 -ویتنامی صدر نگو دھم دینگ ایک بغاوت میں مارے گئے۔

1967ء – صدر ایوب خان نے پی ٹی وی کراچی سینٹر کا افتتاح کیا

1976ء -امریکی ریاست جیارجیا کے سابق ڈیموکرٹک پارٹی کے گورنر اور 2002 میں نوبیل امن انعام کے فاتح جمی کارٹر امریکہ کے 36 ویں صدر منتخب ہوئے۔

1982ء – پاکستان اور بھارت کے درمیان جوائنٹ کمیشن بنانے پر اتفاق ہوا

1990ء – میر جام صادق علی کو سندھ اسمبلی میں قائد ایوان منتخب کر لیا گیا

2004ء – جارج بش دوسری مرتبہ امریکی صدر منتخب ہوئے

2009ء – پاکستان کے شہر راولپنڈی میں چھاؤنی کے علاقے میں شالیمار پلازہ کی پارکنگ میں دہشتگردی کے خودکش حملے میں 33 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

وفات

 

1982ء ۔ غلام عباس (اردو کے افسانہ نگار) بمقام کراچی، پاکستان

1950ء- آئرلینڈ کے ادیب جارج برنارڈ شا 94 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

 

 

 

 

 

                3 نومبر

 

واقعات

 

1394ء فرانسیسی بادشاہ چارلس ششم نے ملک سے یہودیوں کو نکال دیا

1493ء کرسٹوفر کولمبس نے ویسٹ انڈیز دریافت کیا

1838ء معروف بھارتی روزنامہ دی ٹائمز آف انڈیا جاری ہوا

1892ء پہلے خود کار ٹیلی فون کی باقاعدہ سروس کا آغاز ہوا

1971ء مشرقی پاکستان کی صوبائی اسمبلی کے لیے 76 امیدوار بلا مقابلہ منتخب

1990ء بے نظیر بھٹو کو اپوزیشن لیڈر منتخب کیا گیا

1994ء امریکا میں چار منٹ تئیس سیکنڈ تک مکمل سورج گرہن ہوا

2007ء – صدر پرویز مشرف نے بطور چیف آف آرمی سٹاف، پاکستان میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ ملک کا آئین معطل کر دیا میڈیا پر بھی پابندی عائد کر دی۔ سپریم کورٹ اور تمام صوبائی ہائی کورٹس کے جج صاحبان کو بشمول چیف جسٹس حضرات کے گھروں میں نظربند کر دیا گیا۔

 

ولادت

 

1618ء – اورنگزیب عالمگیر، مغل بادشاہ

 

وفات

 

644 ِ۔ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ عمر ؓبن خطاب کی شہادت

2003ء – رسول حمزہ توف (داغستان کے عوامی شاعر)

 

 

                4 نومبر

 

واقعات

 

1961ء صدر ایوب خان کا کراچی میں اسٹیٹ بینک کی گیارہ منزلہ عمارت بنانے کا فیصلہ ۔

1968ء صدر ایوب نے تربیلا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا ۔

1970ء صدارتی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کی فیز پبلٹی رپورٹ منظور کی ۔

1984ء آنجہانی بھارتی اعظم اندر گاندھی کی آخری رسومات میں صدر ضیاء الحق کی شرکت ۔

1999ء اقوام متحدہ نے طالبان حکومت پر اقتصادی پابندی عائد کی ۔

 

ولادت

 

1908ء ۔ حجاب امتیاز علی ( اردو کی رومانوی افسانہ نگار و ناول نگار، پائلٹ) بمقام حیدرآباد دکن

 

 

                5 نومبر

 

واقعات

 

1556ء – شہنشاہ اکبر نے اپنے والد ہمایوں کی جگہ اقتدار سنبھالا

1556ء – مغل افواج نے دوسری پانی پت کی جنگ میں ہندو فوج کے جنرل ہمو کو گرفتار کر لیا

1956ء – وزیر اعظم پاکستان سہروردی نے سوویت یونین سے ہنگری میں طاقت کا استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کیا

1978ء – لا ہو رہائی کورٹ میں ضیاء الحق کے عہدوں کے خلاف درخواست دائر ہوئی

1990ء – آصف علی زرداری کا لیاری سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز

1996ء – پاکستان کے صدر فاروق احمد خان لغاری نے وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی حکومت کو برطرف کر دیا اور پاکستان کی قومی اسمبلی توڑ دی۔

1996ء -معراج خالد نگران وزیر اعظم پاکستان مقرر۔

 

ولادت

 

1905ء ۔ سجاد ظہیر (پاکستان کے نامور ترقی پسندادیب اور مارکسی دانشور ) بمقام لکھنؤ، برطانوی ہندوستان

1919ء ۔ محمد حسن عسکری ( اردو کے معروف نقاد، افسانہ نگار، معلم، مترجم) بمقام میرٹھ، برطانوی ہندوستان

1930ء – ڈورس رابرٹس، امریکی اداکار

1969ء – پی ڈڈی، امریکی گلوکار

1969ء – میتھیو مکانا ہے، امریکی اداکار

2002ء – مشتاق قادری، پاکستانی نعت خواں

 

وفات

 

2006ء – سابق ناظم کراچی عبدالستار افغانی کا انتقال ہوا

 

 

 

 

 

                6 نومبر

 

واقعات

 

1860 امریکہ میں ابراہام لنکن صدر کے عہدے پر فائز ہوئے۔

1963ء – حکومت نے روزنامہ کوہستان کی اشاعت پر پابندی عائد کر دی

1990ء – جام صادق نے بحیثیت وزیر اعلی? سند ھ حلف اٹھایا

1990ء – میاں محمد نواز شریف پاکستان کے 12ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے

1991ء – سپریم کورٹ کے فل بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے شیرپاؤ حکومت کی برطرفی کو غیر قانونی دیئے جانے کی اپیل کو خارج کر دیا [1]

 

وفات

 

1981ء – پاکستان کے پہلے چیف جسٹس جسٹس عبدالرشید کا انتقال [1]

 

 

 

 

 

                7 نومبر

 

واقعات

 

1913 – جنوبی افریقا میں موہن داس گاندھی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے گرفتار

1968 – ذوالفقار علی بھٹو کا استقبال کرنے والے گرم جوش طلباء پر تشدد ہو گئے

1973 – ریٹائرڈ ایئر مارشل نور خان پی آئی اے کے صدر بنے

1979 – آیت اللہ خمینی نے ایران کی باگ دوڑ سنبھال لی

1990 – نواز شریف وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئے

 

ولادت

 

1917ء – ہیلن سوزمن جنوبی افریقہ کی سیاست دان

1954ء – کمل ہاسن بھارتی اداکار

 

وفات

 

1862 – مغلیہ سلطنت کے آخری چشم و چراغ حکمران بہادر شاہ ظفر کا انتقال[1]

 

 

 

 

 

                8 نومبر

 

واقعات

 

1947ء – چترال اور دبر کے حکمرانوں نے پاکستان سے الحاق کرنے والے دستاویز پر دستخط کیے

1954ء – گورنر سندھ نے عبدالستار پیرزادہ کی وزارت برطرف کی

1956ء – پاکستان، ترکی، ایران اور عراق نے مصر سے غیر ملکی فوجوں کے اخراج کا مطالبہ کیا

1964ء – صدر ایوب نے بھارت کے جوہری توانائی پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا

1971ء – پاکستان کو چھتیس لاکھ ڈالر کے ہتھیار دینے کا امریکی ارادہ مسترد

1988ء – جارج بش امریکی صدر منتخب ہو گئے

2009ء – پاکستان کے شہر پشاور سے 25 کلومیٹر دور متنی کے علاقے ادیزئی میں ایک خودکش بم حملے میں یونین کونسل ادیزئی کے ناظم عبدالمالک سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ حملے کا نشانہ ناظم عبدالمالک تھے۔ دہشتگردی کے اس واقعہ کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان ادیزئی نے قبول کی۔

 

ولادت

 

ولادت محمّد آصف حفیظ

 

وفات

 

2002ء ۔ جون ایلیا (پاکستان کے معروف شاعر و فلسفی) بمقام کراچی

 

 

 

 

 

                9 نومبر

 

9 نومبر 1877 کو علامہ اقبال سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ اس دن کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے

 

واقعات

 

2009ء – پاکستان کے شہر پشاور میں ایک پولیس چوکی کے قریب ایک خود کش بم حملے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے۔

 

ولادت

 

1818ء – ایوان ترگنیف (روسی ناول نگار)

1877ء – علامہ محمد اقبال، اسلام کے مشہور فلسفی اور پاکستان کے قومی شاعر

1920ء – شفیق الرحمن، پاکستانی ادیب

 

 

 

 

 

                10 نومبر

 

واقعات

 

1947ء – جوناگڑھ میں بھارتی فوج کی دخل اندازی کے خلاف پاکستان کا احتجاج

1951ء – سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قرار داد منظور کی

1968ء – صدر ایوب خان قاتلانہ حملے میں بال بال بچے، حملہ آور گرفتار

1971ء – بھارت نے مشرقی پاکستان پر حملہ کیا

1977ء – سپریم کورٹ نے نصرت بھٹو کیس کے لیے مجوزہ قانون اتفاق رائے سے منظور کر لیا

1981ء – وزیر دفاع میر علی تالپور نے کامرہ میں ہلکے فضائی طیارہ ساز فیکٹری کا افتتاح کیا

 

ولادت

 

1910 – پاک فوج کے سپوت کیپٹن محمد سرور شہید پیدا ہوئے جنہیں شہادت کی وجہ سے پاک فوج کے سب سے اعلی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

 

وفات

 

1938ء – جدید ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کا انتقال

2004ء – یاسر عرفات، سابق صدر فلسطین

 

 

 

 

 

                11 نومبر

 

واقعات

 

1947ء – دیر اور چترال کا پاکستان سے الحاق

1973ء – گورنر بلوچستان اکبر بگٹی کا استعفی قبول کر لیا گیا

1974ء – محمد احمد خان قصوری کا قتل : ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف مقدمہ درج

1985ء – صدر پاکستان ضیا الحق نے سیاسی جماعتوں کی یکم جنوری تک بحالی کی یقین دہانی کرائی

2003ء – ممبران قومی اسمبلی کا کاروکاری رسم ختم کرنے کا مطالبہ

 

ولادت

 

1821ء – فیودر دوستوئیفسکی ( عظیم روسی ناول نگار)

1974ء – لیونارڈو ڈی کیپریو (امریکی اداکار)

 

وفات

 

2004ء – فلسطینی رہنما یاسر عرفات کا انتقال ہوا

 

 

 

 

 

                12 نومبر

 

واقعات

 

1985ء – صدر ضیاء الحق اور پرنس کریم آغام خان نے کراچی میں آغا خان اسپتال کا افتتاح کیا

1989ء – اسلامی جمہوریہ اتحاد کے تین منحرف ممبران کا بینہ میں متعین ہوئے

1992ء – پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کا مارچ ختم کرنے کا فیصلہ: ڈیرہ اسماعیل خان میں ریلی سے نوازشریف کا خطاب

1999ء – اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے قریب پانچ بم دھماکے ہوئے

2001ء – انیس سو چورانوے کا پاکستان پاک بھارت کے درمیان پانی کا معاہدہ منسوخ ہو گیا

2001ء – تنظیم نفاذِ شریعت محمدی کے چار سو کارکنان کی افغانستان سے وطن واپسی

2002ء – انیس سو اکہتر سے پہلے آنے والے بنگالیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا

 

 

 

 

 

                13 نومبر

 

واقعات

 

1971ء – بھارت پاکستانی حدود میں مداخلت کر رہا ہے سلامتی کونسل میں پاکستان کا خط

1973ء – غلام مصطفی کھرنے وزیراعلی پنجاب کا عہدہ سنبھالا

1988ء – ووٹ دہندگان کے لیے قومی شناختی کارڈ کی شرط برقرار رکھنے کا فیصلہ

1989ء – سانحہ اوجھڑی کیمپ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہوئی

1990ء – صوبہ سرحد میں آئی جے آئی، اے این پی، حکومت نے حلف اٹھایا

1993ء – سردار فاروق احمد خان لغاری پاکستان کے صدر منتخب ہوئے۔

2009ء – پاکستان کے شہر بنوں میں پولیس سٹیشن پر گاڑی سے کیے گئے ایک خود کش بم حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

2009ء – پاکستان کے شہر پشاور میں کینٹ کے علاقے میں آئی۔ ایس۔ آئی کے دفتر کے باہر گاڑی سے کیے گئے ایک خود کش حملے میں 17 افراد ہلاک اور 62 زخمی ہوئے۔

 

وفات

 

1969ء – سابق صدر پاکستان سکندر مرزا کا لندن میں انتقال

 

 

 

 

                14 نومبر

 

واقعات

 

1950ء افتخار خان ممدوٹ نے جناح مسلم لیگ کی بنیاد رکھی۔

1982ء سوویت رہنما لیونڈ بریزنیو کی آخری رسومات میں صدر ضیاء کی شرکت۔

1985ء قرار داد افغانستان نے اقوام متحدہ میں ریکارڈ توڑ ووٹ حاصل کیے۔

1991ء وفاقی شریعی عدالت نے بائیس قوانین کو قرآن سے متضاد قرار دے دیا…

2009ء – پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے پشتخرہ میں رنگ روڈ پر ایک چیک پوسٹ پر گاڑی سے کیے گئے ایک خودکش حملے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار، تین خواتین اور تین بچے بھی شامل تھے۔

2015 – 14 نومبر، پیرس میں دہشت گردی کے ایک ساتھ 6 مختلف واقعات میں 128 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی۔

 

ولادت

 

1889ء۔ جواہر لعل نہرو، بھارت کے پہلے وزیر اعظم

 

وفات

 

1957ء اسٹیٹ بینک کے پہلے گورنر زائد حسین کا کراچی میں انتقال

 

تعطیلات و تہوار

 

بھارت میں یوم اطفال ۔

14 نومبر کو دنیا بھر میں زیابیطس ‏سے بچاؤ کا دن منایا جاتا ہے

 

 

 

 

 

                15 نومبر

 

واقعات

 

1972ء – پاکستان نے مشرقی جرمنی کو تسلیم کر لیا

1999ء – نواز شریف حکومت کی برطرفی عدالت میں چیلنج

2000ء – پختون جرگے نے ڈیورنڈ لائن کے اطراف آزادانہ نقل و حمل کا مطالبہ کیا

2001ء – پاکستان اور امریکا کے درمیان ساٹھ کروڑ ڈالر کا معاہدہ

2002ء – نواز شریف کے برطرفی کے بعد معطل کئے گئے آئین کو جنرل مشرف کے دور آمریت میں جزوی طور پر بحال کیا گیا

2013ء – راولپنڈی میں فرقہ وارانہ کشیدگی

 

وفات

 

1962ء – مغربی پاکستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ملک رستم کیانی کا انتقال

 

 

 

 

 

                16 نومبر

 

واقعات

 

1944ء دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی اتحادی بمبار طیاروں نے جرمنی کاشہر ڈیورن مکمل طور پر تباہ کر دیا[1]

1945ء اقوم متحدہ کے ادارے یونائیڈڈ نیشنز ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن یونیسکو کا قیام ۔ [1]

1962ء کویت نے پہلا اسلامی آئین اپنایا۔

1988ء – پاکستان کے عام انتخابات پاکستان پیپلز پارٹی نے جیت لیے

1988ء ایسٹونیا نے داخلی معاملات میں خودمختاری کا اعلان کیا۔

2007ء – شوکت عزیز پاکستان کے پہلے وزیر اعظم بنے جنھوں نے اپنی پارلیمانی میعاد پوری کی۔

2007ء – محمد میاں سومرو پاکستان کے نگران وزیر اعظم مقرر۔

 

ولادت

 

1872ء ۔ بابائے اردو مولوی عبدالحق (پاکستانی مصنف اور ماہرِ لسانیات ) بمقام اتر پردیش، برطانوی ہندوستان

1897ء – چوہدری رحمت علی (پاکستان کا نام تجویز کرنے والے تحریک پاکستان کے رہنما)[1]

1971ء- وقار یونس (پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر)

 

وفات

 

1999ء- عنایت اللہ التمش (پاکستان کے مشہور تاریخی ناول نگار، صحافی اور جنگی وقائع نگار)

 

تعطیلات و تہوار

 

عالمی یوم برداشت

 

 

 

 

                17 نومبر

 

واقعات

 

1869 مصر میں سوئز کینال کا افتتاح ہوا

1922 سلطنت عثمانیہ کے آخری سلطان محمد واحد الدین جلا وطن ہو کر اٹلی پہنچے

1933ء  امریکا نے سوویت یونین کو تسلیم کر کے تجارت کا آغاز کیا [1]

 

ولادت

 

1928ء ۔ سید قاسم محمود (پاکستانی مصنف ) بمقام پنجاب، برطانوی ہندوستان

 

وفات

 

1976ء – سید وقار عظیم (اردو نقاد، محقق، ماہرِ تعلیم) بمقام لا ہور، پاکستان

 

تعطیلات و تہوار

 

عالمی یوم طلباء

 

 

 

 

                18 نومبر

 

واقعات

 

1912ء – البانیہ نے ترکی سے آزادی کا اعلان کیا

1918ء – لٹویا نے روس سے آزادی کا اعلان کیا

1976ء – اسپین میں سینتیس سالہ آمریت کے بعد جمہوریت قائم ہوئی

1980ء – ہنڈراس اور ایل سلواڈور کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کیے گئے

 

وفات

 

1962ء – نیلز بوہر، ڈینش ماہر طبیعیات

 

تعطیلات و تہوار

 

1956ء – مراکش کا یوم آزادی

 

 

 

 

                19 نومبر

 

واقعات

 

1493ء – کرسٹوفر کولمبس نے پورٹو ریکو دریافت کیا

1824ء – روسی شہرسینٹ پیٹرسبرگ میں سیلاب کے باعث دس ہزار افراد ہلاک ہوئے

1933ء – اسپین میں خواتین کو رائے دہی کے استعمال کا حق دیا گیا

1946ء – افغانستان، آئس لینڈ اور سوئیڈن نے اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی

1994ء – بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے اکیس سال کی عمر میں چوالیسویں عالمی حسینہ منتخب ہوئیں

1995ء – اسلام آباد میں مصر کے سفارت خانے میں خودکش بم دھماکے سے سولہ افراد ہلاک ہوئے

2009ء – پاکستان کے شہر پشاور میں کچہری کے صدر دروازے پر خودکش بم دھماکے سے 19 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

 

ولادت

 

1919ء – اندرا گاندھی، بھارتی وزیر اعظم

1924ء – ولیم رسل، برطانوی اداکار

1928ء – دارا سنگھ، بھارتی پہلوان اور اداکار

1933ء – لیری کنگ، امریکی ٹیلی وژن میزبان

1935ء – رشاد خلیفة‎، مصری امام

1949ء – احمد راشاد، امریکی فٹبالر

1961ء – میگ رائین، امریکی اداکارہ

1962ء – جوڈی فاسٹر، امریکی اداکارہ

1975ء – ششمیتا سین، بھارتی اداکارہ

1985ء – کرس ایگلز، برطانوی فٹبالر

 

تعطیلات و تہوار

 

کینیڈا، آسٹریلیا، بھارت، جمیکا، برطانیہ، سنگاپور، جنوبی افریقہ، مالٹا اورٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں مردوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے

 

 

 

 

                20 نومبر

 

واقعات

 

1780ء – برطانیہ نے ہالینڈ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا

1920ء – امریکی صدر ووڈرو ولسن کو امن کا نوبل پرائز دیا گیا

2009ء – پاکستان کے شہر پشاور کے شمال مغرب میں ایک مضافاتی علاقے میں پولیس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے سے 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

 

ولادت

 

1750ء – ٹیپو سلطان، میسور کا حکمران

1916ء – احمد ندیم قاسمی، پاکستانی شاعر و مصنف

1936ء – حمید گل، سابق پاکستانی جرنیل

1941ء – پلے رائٹر اور ڈراما نگارحسینہ معین پیدا ہوئیں

 

وفات

 

1984ء – فیض احمد فیض، پاکستانی شاعر

1975ء – فوجی جنرل فرانسیسکو فرینکو چھتیس سال اسپین پر حکومت کرنے کے بعد انتقال کر گئے [1]

2009ء – غلام مصطفی جتوئی، پاکستانی سیاستدان، سابق نگران وزیر اعظم

 

تعطیلات و تہوار

 

بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے

 

 

 

 

                21 نومبر

 

واقعات

 

1877ء – امریکی سائنسدان تھامس ایڈیسن نے آواز کو ریکارڈ اور پلے کرنے والی مشین فونوگراف ایجاد کی [1]

2002ء – مشرف کی جانب سے پاکستان میں لگائی گئی امیرجنسی کا خاتمہ۔

2002ء – ظفر اللہ خان جمالی پاکستان کے 14ویں وزیر اعظم مقرر۔

 

وفات

 

1980ء – اطہر نفیس (اردو کے معروف شاعر) بمقام کراچی، ، پاکستان

1996ء – عبد السلام، نوبل انعام یافتہ پاکستانی ماہر طبیعیات

 

تعطیلات و تہوار

 

ٹیلی ویژن کا عالمی دن

 

 

 

 

                22 نومبر

 

ولادت

 

1913ء – ڈاکٹر محمداحسن فاروقی (اردو ادیب، ماہرِ تعلیم) بمقام لکھنؤ، برطانوی ہندوستان

 

وفات

 

1958ء ۔ شمش العلماء ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتہ ( پاکستان کے عالم، ماہرِ تعلیم، محقق) بمقام کراچی

 

 

 

 

                23 نومبر

 

واقعات

 

1174ء – صلاح الدین ایوبی نے دمشق فتح کیا۔

1955ء – جزائر کوکوس کا انتظام مملکت متحدہ سے آسٹریلیا کے حوالے ہوا۔

2005ء – ایلن جانسن سرلیف لائبیریا کی صدر منتخب ہوئی اور کسی افریقی ملک کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئی۔

 

ولادت

 

1804ء – فرینکلن پیئرس، امریکی جنرل، وکیل، اور سیاست دان

1860ء – یلمار برانٹنگ، سویڈش صحافی اور سیاستدان

1907ء – رن رن شا، چینی-ہانگ کانگ تاجر اور سماجی کارکن

1930ء – گیتا دت، بھارتی گلو کارہ اور اداکارہ

1984ء – امرتا خان ویلکر، بھارتی اداکارہ اور رقاصہ

1991ء – احمد شہزاد، پاکستانی کرکٹر

1992ء – مائلی سائرس، امریکی گلوکار گیت کار اور اداکارہ

 

وفات

 

1937ء – جگدیش چندر بوس، بنگلہ دیشی بھارتی طبعیات دان

1979ء – مرلے اوبیرون، بھارتی امریکی اداکارہ اور گلوکارہ

1983ء – وحید مراد، پاکستانی اداکار، پروڈیوسر

2006ء – الیگزینڈر لیتوینینکو، روسی جاسوس

2015ء – جمیل الدین عالی، پاکستانی شاعر، ڈراما نگار اور نقاد

2015ء – ڈوگلس نارتھ، امریکی ماہر اقتصادیات

 

 

 

                24 نومبر

 

ولادت

 

1632ء – سپینوزا، ڈچ فلسفی اور سکالر

1784ء – زیکری ٹیلر، امریکی جنرل اور سیاستدان، صدر ریاستہائے متحدہ امریکا

1925ء – سم ونڈر میر، ڈچ-سوئس ماہر طبیعیات اور انجینئر

1926ء – سونگ داو لی، چینی نژاد امریکی ماہر طبیعیات اور ماہر تعلیم

1954ء – پروین شاکر (اردو کی مشہور و معروف پاکستانی شاعرہ ) بمقام کراچی، پاکستان

1955ء – ایئن بوتھم، انگلش آل راؤنڈر کرکٹر

1957ء – ڈینس کراسبی، امریکی اداکارہ اور پروڈیوسر

 

وفات

 

1675ء – گرو تیغ بہادر، سکھ گرو

1929ء – جورجس کلیمنکیو، فرانسیسی معالج، ناشر، اور سیاست دان

1961ء – روتھ چاٹرٹون، امریکی اداکارہ

1963ء – لی ہاروے اوسوالڈ، جان ایف کینیڈی کا قاتل

2004ء – آرتھر ہیلی، انگریز کینیڈین صحافی اور مصنف

 

 

 

                25 نومبر

 

ولادت

 

1846ء – کیری نیشن، امریکی فعالیت پسند

1915ء – آگسٹو پنوشے، چلی کا جنرل اور سیاستدان

1941ء – ریاض احمد گوھر شاہی، پاکستانی روحانی رہنما اور مصنف

1952ء – عمران خان، پاکستانی کرکٹر اور سیاست دان

1971ء – کرسٹینا ایپلگیٹ، امریکی اداکارہ، گلوکارہ، رقاصہ، اور پروڈیوسر

1986ء – کیٹی کسیڈی، امریکی اداکارہ

 

وفات

 

1974ء – اوتھاں، برمی وکیل اور سفارت کار، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

2005ء – جارج بیسٹ، شمالی آئرش فٹ بالر

 

 

 

                26 نومبر

 

واقعات

 

1778ء – جیمز کک جزائر ہوائی پر جانے والا پہلا یورپی بنا

1964ء – پاکستان کے پہلے ٹی وی چینل پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کا آغاز ہوا۔

 

ولادت

 

1898ء – کارل زیگلر، جرمن کیمسٹ اور انجینئر، نوبل انعام برائے کیمیا

1909ء – یوجین آئنسکو، رومنی-فرانسیسی ڈراما نگار اور نقاد

1921ء – ورگیز کورین، بھارتی انجینئر اور تاجر

1931ء – ایڈولفو اسقویول، ارجنٹائنی مصور، مجسمہ ساز

1939ء – عبداللہ احمد بداوی، ملائیشیائی سرکاری ملازم اور سیاستدان

1943ء – میریلِن رابنسن، امریکی مصنف اور ماہر تعلیم

1948ء – الزیبتھ بلیک برن، آسٹریلوی نژاد امریکی ماہر حیاتیات اور ماہر تعلیم [[نوبل انعام برائے فعلیات و طب]]

 

وفات

 

1504ء – ازابیلا اول

1896ء – کووینٹرے پیٹ مور، انگریز شاعر اور نقاد

1981ء – میکس یووی، ڈچ شطرنج کا کھلاڑی، ریاضی دان، اور مصنف

2012ء – جوزف میورے، امریکی سرجن اور سپاہی

 

 

 

 

                27 نومبر

 

ولادت

 

1857ء – چارلس سکوٹ شرنگ ٹن، انگریز بیکٹریولوجسٹ، اور پیتھالوجسٹ

1903ء – لارز اونسگر، نارویجن نژاد امریکی کیمسٹ اور ماہر طبیعیات

1907ء – ہری ونش بچن، بھارتی شاعر اور مصنف

1940ء – بروس لی، امریکی، چینی اداکار، مارشل آرٹسٹ

1952ء – بپی لہری، بھارتی گلوکار گیتکار اور پروڈیوسر

 

وفات

 

1754ء – ابراہم ڈی موافر، فرانسیسی انگریز ریاضی داں

1852ء – ایڈا لولیس، انگریز ماہر ریاضی اور کمپیوٹر سائنس دان

1937ء – یگیشے چارینتس ( آرمینیائی شاعر)

1953ء – یوجین اونیل، امریکی ڈراما نگار

2008ء – وی پی سنگھ، بھارتی وکیل اور سیاستدان، وزیر اعظم بھارت

2014ء – فلپ ہیوز، آسٹریلوی کرکٹر

 

 

 

 

                28 نومبر

 

ولادت

 

1628ء – جان بن ین، انگریز مبلغ، عالم دین، اور مصنف

1820ء – فریڈرک اینگلز، جرمن انگریز فلسفی، ماہر اقتصادیات اور صحافی

1880ء – الکساندربلوک، روسی شاعر

1908ء – لیوی سٹراؤس، بیلجئیم فرانسیسی ماہر بشریات

1928ء – بانو قدسیہ (اردو کی نامور ناول نگار) بمقام فیروزپور، برطانوی ہندوستان

1950ء – رسل الن ہلز، امریکی ماہر طبیعیات

1961ء – الفونسو کوارون، میکسیکن ڈائریکٹر اور پروڈیوسر

1962ء – جان سٹیورٹ (امریکی مزاح کار)

1986ء – محمدو دابو، فرانسیسی فٹ بالر

 

وفات

 

1694ء – ماتسو باشو، جاپانی شاعر

1859ء – ارونگ، واشنگٹن، امریکی افسانہ نگار، مضمون نگار، سوانح نگار، مؤرخ

1890ء – جیوتی راؤ پھلے، بھارتی فلسفی

1954ء – انریکو فرمی، اطالوی نژاد امریکی ماہر طبیعیات اور ماہر تعلیم

 

 

 

 

                29 نومبر

 

واقعات

 

800ء – شارلیمین روم پہنچتا ہے

1783ء – نیو جرسی، 5.3 شدت کا زلزلہ

1877ء – تھامس ایڈیسن، پہلی بار فونوگراف کا مظاہرہ کرتا ہے

1899ء – ایف سی بارسلونا کا قیام

 

ولادت

 

1874ء – انتونیو اگاس مونیس، پرتگالی معالج اور ماہر اعصابیات

1895ء – ولیم ٹب مین، لائبیریائی وکیل اور سیاستدان

1977ء – یونس خان، پاکستانی کرکٹر

1978ء – لارین جرمن، امریکی اداکارہ

1982ء – رمیا، بھارتی اداکارہ، گلوکارہ، اور سیاست دان

 

وفات

 

1759ء – نکولس برنولی اول، سوئس ریاضی دان

1924ء – جیاکومو پوچینی، اطالوی موسیقار اور معلم

1975ء – گراہم ہل، انگریز ریس کار ڈرائیور اور تاجر

 

 

 

 

                30 نومبر

 

واقعات

 

1966ء – بارباڈوس کو مملکت متحدہ سے آزادی حاصل ہوئی

1987ء – پاکستان میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے۔

 

                ولادت

 

1817ء – تھیوڈور مومسن، جرمن قانون دان، مورخ، اور سکالر

1835ء – مارک ٹوین، امریکی ناول نگار، مزاح نگار اور نقاد

1858ء – جگدیش چندر بوس، بھارتی ماہر حیاتیات، ماہر نباتات، اور ماہر آثار قدیمہ

1869ء – گوستاف ڈلین، سویڈش ماہر طبیعیات اور انجینئر

1874ء – ونسٹن چرچل، انگریز کرنل، صحافی، اور سیاست دان

1889ء – ایڈگار ایڈرئین، انگریز ماہر تعلیم

1915ء – ہنری ٹاوبی، کینیڈین نژاد امریکی کیمسٹ اور ماہر تعلیم

1936ء ۔ رضا علی عابدی (اردو کے معروف سفرنامہ نگار، محقق، صحافی) بمقام روڑکی، ہردوار، برطانوی ہندوستان

1985ء – کیلی کوکو، امریکی اداکارہ

1988ء – فلپ ہیوز، آسٹریلوی کرکٹر

1990ء – میگنس کارلسن، نارویجن شطرنج کا کھلاڑی

 

وفات

 

2012ء – اندر کمار گجرال، بھارتی وکیل اور سیاستدان، وزیر اعظم بھارت

2012ء – منیر ملک، پاکستانی کرکٹر

٭٭٭

تشکر: مرتب جنہوں نے اس کی فائل فراہم کی

تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید