FavoriteLoadingپسندیدہ کتابوں میں شامل کریں

 

 

فہرست مضامین

ابرِ رحمت

 

ماہ صیام کی مبارک ساعتیں نیکیوں کا موسم بہار ہیں

 

 

ڈاکٹر نگہت نسیم

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پیش لفظ

 

معزز قارئین دنیا کے کئی ملکوں میں روزوں کی ترتیب الگ الگ ہو گی۔ میری عاجزانہ سی کوشش ہے کہ رمضان المبارک کے دنوں میں ہر روز ایک نئی دعا کا خزانہ آپ سب سے بانٹوں۔ اس دعا کے ساتھ اللہ پاک ہم سب کی ادنی ترین نیکی کو اپنی رحمتوں کے صدقے قبول فرمائے اور ہماری کہی ہو ئی کوئی بات اور لکھی ہوئی کوئی تحریر باعث نجات اور خیر و برکت ہو جائے۔۔ آمین

ماہ رمضان المبارک کا آغاز در حقیقت مسلمانوں کے لئے نیکیوں کا موسم بہار ہے۔ جس پر ہم سب ایک دوسرے کو جتنی بھی مبارکباد پیش کریں کم ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم انسان ہر وقت کسی نا کسی پریشانی میں الجھے ہی رہتے ہیں جو ہمیں وقتی طور پر ذکر الٰہی سے غافل اور راہ اللہ سے دور کر دیتے ہیں۔ کبھی ہماری خواہشیں اور کبھی ہمارے جذبات ہمیں پستی و تنزلی کی جانب لے جاتے ہیں۔

ماہ رمضان کی آمد پر ہم جیسے انسانوں کو ایک موقع ملتا ہے کہ اپنی روح اور باطن کو جو فطری اور قدرتی طور پر پاکبازی کی جانب مائل رہتی ہے، اسے مزید بلندیوں کی سمت لے جائیں، قرب الٰہی حاصل کریں اور اخلاق حسنہ سے خود کو سنوار لیں۔ اس لیئے رمضان المبارک کو خود سازی اور نفس کی تعمیر نو کا مہینہ بھی کہتے ہیں۔

 

 

 

 

اہل اسلام کو ماہ صیام کا چاند مبارک

 

اے ارض و سما نوید ہو

نیا چاند

سارے جہانوں ‌ میں ‌ روشن ہو گیا ہے

آمد ماہ صیام

سب کو مبارک۔۔ خیر سلامت

نیکیوں کا موسم بہارآ گیا ہے

اے عالمین کے رب

میری روح کو یوں اجال دے

جیسے یہ چاند

گردشوں ‌ میں روشن ہو گیا ہے

الٰہی آمین

 

 

ڈاکٹر نگہت نسیم

 

 

 

 

ماہ رمضان کے دنوں کی دعائیں

 

ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ سلہ اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ ماہ رمضان کا ہر روزہ اپنی جگہ فضیلت رکھتا ہے، اور ہر دن کی مخصوص دعا پڑھنے سے اس کی عظمت دو چند ہو جاتی ہے۔

رسول اللہﷺ نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ “اے لوگو! تمہاری طرف رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ آ رہا ہے۔ جس میں گناہ معاف ہوتے ہیں۔ یہ مہینہ خدا کے ہاں سارے مہینوں سے افضل و بہتر ہے۔ جس کے دن دوسرے مہینوں کے دنوں سے بہتر، جس کی راتیں دوسرے مہینوں کی راتوں سے بہتر اور جس کی گھڑیاں دوسرے مہینوں کی گھڑیوں سے بہتر ہیں۔

یہی وہ مہینہ ہے جس میں حق تعالیٰ نے تمہیں اپنی مہمان نوازی میں بلایا ہے اور اس مہینے میں خدا نے تمہیں بزرگی والے لوگوں میں قرار دیا ہے کہ اس میں سانس لینا تمہاری تسبیح اور تمہارا سونا عبادت کا درجہ پاتا ہے۔ اس میں تمہارے اعمال قبول کیے جاتے اور دعائیں منظور کی جاتی ہیں“۔

 

 

 

 

پہلے دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ صِیامِی فِیہِ صِیامَ الصَّائِمِینَ وَقِیامِی فِیہِ قِیامَ الْقائِمِینَ وَنَبّھِنِی فِیہِ عَنْ نَوْمَۃِ الْغافِلِینَ، وھََبْ لِی جُرْمِی فِیہِ یَا إلہَ الْعالَمِینَ، وَاعْفُ عَنِّی یَا عافِیاً عَنِ الْمُجْرِمِینَ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود

آج کے بابرکت دن

میرا روزہ

اپنے پسندیدہ روزہ داروں کے روزے کی طرح کر دے

میری عبادت سچے عبادت گزاروں جیسی قرار دے

اے عالمین کے رب

مجھے خواب غفلت سے جگا دے

میرے گنا ہوں کو بخش دے

اے گنہگاروں کو درگزر کرنے والے

آج مجھے بھی میرے گناہوں پردرگزر کر دے

الٰہی آمین

 

 

 

 

دوسرے دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ قَرِّبْنِی فِیہِ إلی مَرْضاتِکَ وَجَنِّبْنِی فِیہِ مِنْ سَخَطِکَ وَ نَقِماتِکَ وَ وَفِّقْنِی فِیہِ لِقِرائَۃِ آیاتِکَ، بِرَحْمَتِکَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود

آج کے بابرکت دن

مجھے اپنی رضاؤں کے قریب کر دے

مجھے اپنی ناراضگی اور سزاؤں سے بچا لے

اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

اپنی بے پناہ رحمت کے صدقے

آج مجھے اپنی آیات پڑھنے کی توفیق عطا کر دے

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

تیسرے دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ الذّھِنَ وَالتَّنْبِیہَ، وَباعِدْنِی فِیہِ مِنَ السَّفاھَۃِ وَالتَّمْوِیہِ، وَاجْعَلْ لِی نَصِیباً مِنْ کُلِّ خَیْرٍ تُنْزِلُ فِیہِ، بِجُودِکَ یَا ٲَجْوَدَ الْاَجْوَدِین

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

مجھے ہوش اور آگاہی عطا فرما

مجھے ہر طرح کی نا سمجھی سے بچا

مجھے ہر طرح کی بے راہ روی سے بچا

اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے

مجھ کو

ہر اس بھلائی میں سے حصہ دے

جو

آج تیری عطاؤں سے نازل ہوا ہو

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

چوتھے دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ قَوِّنِی فِیہِ عَلَی إقامَۃِ ٲَمْرِکَ وَٲَذِقْنِی فِیہِ حَلاوَۃَ ذِکْرِکَ وَٲَوْزِعْنِی فِیہِ لاَدائِ شُکْرِکَ بِکَرَمِکَ وَاحْفَظْنِی فِیہِ بِحِفْظِکَ وَسَتْرِکَ یَا ٲَبْصَرَ النَّاظِرِینَ

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے بابرکت دن

اپنے کرم سے

مجھے اتنی قوت دے

کہ۔۔ میں ‌

تیرے حکم کی تعمیل کروں

اس تعمیل میں

مجھے اپنے ذکر کی مٹھاس کا مزہ عطا کر

مجھے اپنا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا کر

اے خیال والوں میں سب سے زیادہ خیال رکھنے والے

میری نگہداری فرما

میری پردہ پوشی فرما

میری حفاظت فرما

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

پانچویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْمُسْتَغْفِرِینَ، وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنْ عِبادِکَ الصَّالِحِینَ الْقانِتِینَ وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنْ ٲَوْ لِیائِکَ الْمُقَرَّبِینَ بِرَٲْفَتِکَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے بابرکت دن

اپنی بے پناہ رحمتوں کے صدقے

مجھے بخشش مانگنے والوں میں قرار دے

مجھے اپنے عبادت گزار بندوں میں قرار دے

اے سب سے زیادہ محبت کرنے والے

اپنی بے شمار محبتوں کے صدقے

مجھے

اپنے مقربان خاص میں قرار دے

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

چھٹے دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ لاَ تَخْذُلْنِی فِیہِ لِتَعَرُّضِ مَعْصِیَتِکَ وَلاَ تَضْرِبْنِی بِسِیاطِ نَقِمَتِکَ وَزَحْزِحْنِی فِیہِ مِنْ مُوجِباتِ سَخَطِکَ، بِمَنِّکَ وَٲَیادِیکَ یَا مُنْتھَی رَغْبَۃِ الرَّاغِبِینَ

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے بابرکت دن

مجھے جہاں میں تنہا چھوڑ نہ دینا

مجھے اپنے غضب کا تازیانہ نہ مارنا

کہ۔۔ کہیں ‌۔۔ ۔ میں

تیری نا فرمانی میں لگ جاؤں

اپنی رسوائی کا باعث ہو جاؤں

اے خوشنودی چاہنے والوں کی آخری امید گاہ

اپنے احسان و سخات کے صدقے

مجھے اپنی ناراضی کے کاموں سے بچا نا

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

ساتویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ ٲَعِنِّی فِیہِ عَلَی صِیامِہِ وَقِیامِہِ، وَجَنِّبْنِی فِیہِ مِنْ ھَفَواتِہِ وَآثامِہِ، وَارْزُقْنِی فِیہِ ذِکْرَکَ بِدَوامِہِ، بِتَوْفِیقِکَ یَا ھادِیَ الْمُضِلِّینَ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے بابرکت دن

مجھے روزہ رکھنے میں میری مدد فرما

مجھے عبادت کرنے میں میری مدد فرما

مجھے دوران روزہ

بیکار باتوں اور گناہوں سے بچائے رکھنا

اے گمراہوں کو ہدایت دینے والے

مجھے توفیق عطا کر

ہمیشہ تیرے زکرو فکر میں رہوں

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

آٹھویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ رَحْمَۃَ الْاَیْتامِ وَ إطْعامَ الطَّعامِ وَ إفْشاءَ السَّلامِ وَصُحْبَۃَ الْکِرامِ، بِطَوْ لِکَ یَا مَلْجَٲَ الاْمِلِینَ

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو

جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے بابرکت دن

مجھے توفیق عطا کر دے

کہ۔۔ میں

یتیموں پر رحم کروں

ان کو کھانا کھلاؤں ‌

کھلے دل سے سب کو سلام کروں ‌

اے آرزو مندوں کی آخری پناہ گاہ

اپنے بے کنار فضل سے مجھ پر فضل فرما

نیک لوگوں کی ہم نشینی عطا فرما

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

نویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِی فِیہِ نَصِیباً مِنْ رَحْمَتِکَ الْواسِعَۃِ وَاھْدِنِی فِیہِ لِبَراھِینِکَ السّاطِعَۃِ، وَخُذْ بِناصِیَتِی إلی مَرْضاتِکَ الْجامِعَۃِ، بِمَحَبَّتِکَ یَا ٲَمَلَ الْمُشْتاقِینَ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

اپنی وسیع تر رحمتوں سے

مجھے کو بے شمار رحمتیں عطا ہوں

ان رحمتوں سے

مجھ کو اپنے روشن دلائل کی آگہی فرما

اے شوق رکھنے والوں کی منتہائے آرزو

اپنی بے پناہ محبتوں کے صدقے

میری مہار پکڑ لے

اور۔۔ مجھے

اپنی ہمہ جہت رضاؤں کی طرف لے چل

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

دسویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْمُتَوَکِّلِینَ عَلَیْکَ، وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْفائِزِینَ لَدَیْکَ، وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْمُقَرَّبِینَ إلَیْکَ، بِإحْسانِکَ یَا غایَۃَ الطَّالِبِینَ

 

اے معبود! آج کے دن مجھے ان لوگوں میں رکھ جو تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں اس میں مجھے ان میں قرار دے جو تیرے حضور کامیاب ہیں اور اس میں اپنے احسان و کرم سے مجھے اپنے نزدیکی لوگوں میں قرار دے اے طلب گاروں کے مقصود۔

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے بابرکت دن

مجھے ان لوگوں میں رکھنا

جو تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں

اور ان بھروسہ کرنے والوں میں رکھنا

جو تیرے حضور کامیاب ہیں

اے طلب گاروں کے مقصود

اپنے احسان و کرم سے

میرا شمار بھی

اپنے مقربین خاص میں رکھنا

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

گیارہویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ حَبِّبْ إلَیَّ فِیہِ الْاِحْسانَ وَکَرِّہْ إلَیَّ فِیہِ الْفُسُوقَ وَالْعِصْیانَ وَحَرِّمْ عَلَیَّ فِیہِ السَّخَطَ وَالنِّیرانَ، بِعَوْ نِکَ یَا غِیاثَ الْمُسْتَغِیثِین

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے بابرکت دن

نیکی کو میرے لئے میرے لئے پسندیدہ فرما دے

گناہ و نا فرمانی کو میرے لئے نا پسندیدہ بنا دے

اے فریادیوں کے فریاد رس

اپنی حمایت کے ساتھ

اپنے غیظ و غضب کو مجھ پر حرام کر دے

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

بارہویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ زَیِّنِّی فِیہِ بِالسِّتْرِ وَالْعَفافِ، وَاسْتُرْنِی فِیہِ بِلِباسِ الْقُنُوعِ وَالْکَفافِ وَاحْمِلْنِی فِیہِ عَلَی الْعَدْلِ وَ الْاِنْصافِ وَآمِنِّی فِیہِ مِنْ کُلِّ مَا ٲَخافُ بِعِصْمَتِکَ یَا عِصْمَۃَ الْخائِفِینَ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے بابرکت دن

مجھے پردے اور پاکدامنی سے زینت دے

مجھے قناعت اور خود داری کے لباس سے ڈھانپ دے

اے ڈرنے والوں کی پناہ گاہ

مجھے عدل و انصاف پر آمادہ فرما

ڈرنے والی تمام چیزوں ‌ سے امن فرما

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

تیرہویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ طَہِّرْنِی فِیہِ مِنَ الدَّنَسِ وَالْاَقْذارِ وَصَبِّرْنِی فِیہِ عَلَی کائِناتِ الْاَقْدارِ، وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِلتُّقی وَصُحْبَۃِ الْاَ بْرارِ، بِعَوْ نِکَ یَا قُرَّۃَ عَیْنِ الْمَساکِینِ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

مجھے گناہوں ‌ کیی میل کچیل سے پاک و صاف رکھنا

مجھے مقدر شدہ مشکلات پر بہترین صبر عطا کرنا

اے بے چاروں کی خنکی چشم

اپنی مہربانی اور مدد سے

مجھے پرہیز گاروں اور نیکو کاروں کے ساتھ رکھنا

 

الٰہی آمین

 

چودھویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ لاَ تُؤاخِذْنِی فِیہِ بِالْعَثَراتِ وَٲَقِلْنِی فِیہِ مِنَ الْخَطایا وَالْھَفَواتِ وَلاَ تَجْعَلْنِی فِیہِ غَرَضاً لِلْبَلایا وَالاْفاتِ، بِعِزَّتِکَ یَا عِزَّ الْمُسْلِمِینَ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے بابرکت دن

لغزشوں پر میری گرفت نہ کرنا

خطاؤں اور فضول باتوں پر مجھے درگزر کرنا

اے مسلمانوں کی عزت، اپنی عزت کے صدقے

مجھے مشکلوں اور مصیبتوں سے بچائے رکھنا

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

پندرہویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ طاعَۃَ الْخاشِعِینَ، وَاشْرَحْ فِیہِ صَدْرِی بِإنابَۃِ الْمُخْبِتِینَ، بِٲَمانِکَ یَا ٲَمانَ الْخائِفِینَ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے بابرکت دن

مجھے خاشعین سی اطاعت نصیب فرما

اور ان دلدادہ لوگوں ایسی بازگشت کے لئے میرا سینہ کھول دے

اے خوف زدہ انسانوں کی پناہ گاہ

مجھے ہمیشہ اپنی پناہ میں رکھنا

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

سولہویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ وَفِّقْنِی فِیہِ لِمُوافَقَۃِ الْاَ بْرارِ، وَجَنِّبْنِی فِیہِ مُرافَقَۃَ الْاَشْرارِ وَآوِنِی فِیہِ بِرَحْمَتِکَ إلی دارِ الْقَرارِ، بِإلھِیَّتِکَ یَا إلہَ الْعالَمِینَ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے بابرکت دن

مجھے نیکوں کی سنگت میں بٹھائے رکھنا

مجھے بروں کی صحبت سے بچائے رکھنا

اے جہانوں کے معبود

اپنی معبودیت کے صدقے

مجھے اپنی رحمت سے دار القرار میں جگہ دینا

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

سترہویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ اھْدِنِی فِیہِ لِصالِحِ الْاَعْمالِ، وَاقْضِ لِی فِیہِ الْحَوائِجَ وَالاَمالَ یَا مَنْ لا یَحْتاجُ إلَی التَّفْسِیرِ وَالسُّؤالِ، یَا عالِماً بِما فِی صُدُورِ الْعالَمِینَ، صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

مجھے نیک اعمال بجا لانے کی ہدایت فرما

میری حاجتیں اور خواہشیں پوری فرما

اے وہ جو سوال اور اس کی تشریح کا محتاج نہیں

اے ان باتوں کے جاننے والے جو اہل عالم کے سینوں میں ہیں

نبی پاک محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم

اور ان کی پاکیزہ ترین آل علیہ السلام پر

بے شمار رحمتوں کا نزول فرما

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

اٹھارہویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ نَبّھِنِی فِیہِ لِبَرَکاتِ ٲَسْحارِہِ، وَنَوِّرْ فِیہِ قَلْبِی بِضِیاءِ ٲَنْوارِہِ، وَخُذْ بِکُلِّ ٲَعْضائِی إلَی اتِّباعِ آثارِہِ، بِنُورِکَ یَا مُنَوِّرَ قُلُوبِ الْعارِفِینَ

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

مجھ پر اس مہینے کی سحریوں کی برکتیں آشکار کر دے

میرے دل کو ان بابرکت روشنیوں سے دھو چمکا دے

اے پہچان والوں کے دلوں کو روشن کرنے والے

اپنے نور کے صدقے

ماہ رمضان میں میرے اعضاء کو

اپنے احکام کی بجا ا آوری عطا کر دے

 

الٰہی آمین

انیسویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ وَفِّرْ فِیہِ حَظِّی مِنْ بَرَکاتِہِ، وَسھِّلْ سَبِیلِی إلی خَیْراتِہِ، وَلاَ تَحْرِمْنِی قَبُولَ حَسَناتِہِ، یَا ہادِیاً إلَی الْحَقِّ الْمُبِینِ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

ماہ رمضان کی برکتوں میں میرا حصہ بڑھا دے

اس کی بھلائیوں کیے لئے میرا راستہ آسان فرما

اے روشن حق کی طرف ہدایت کرنے والے

اپنی عنا یتوں کے صدقے

میری نیکیوں کی قبولیت سے مجھے محروم نہ رکھنا

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

بیسویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِی فِیہِ ٲَبْوابَ الْجِنانِ، وَٲَغْلِقْ عَنِّی فِیہِ ٲَبْوابَ النِّیرانِ وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِتِلاوَۃِ الْقُرْآنِ، یَا مُنْزِلَ السَّکِینَۃِ فِی قُلُوبِ الْمُؤْمِنِینَ۔

اے میرے رب!

اے میرے معبود

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

مجھ پر جنت کے دروازے کھول دے

مجھ پر جہنم کے دروازے بند کر دے

اے ایمان داروں کے دلوں کو تسلی بخشنے والے

اپنی دلداری کے صدقے

آج مجھے قرآن پاک پڑھنے کی توفیق عطا کر دے

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

اکیسویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِی فِیہِ إلی مَرْضاتِکَ دَلِیلاً، وَلاَ تَجْعَلْ لِلشَّیْطانِ فِیہِ عَلَیَّ سَبِیلاً، وَاجْعَلِ الْجَنَّۃَ لِی مَنْزِلاً وَ مَقِیلاً، یَا قاضِیَ حَوائِجِ الطَّالِبِینَ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

اپنی رضاؤں کی طرف میری رہنمائی کا سامان کر دے

اورپھر شیطان کو مجھ پر کسی طرح کا اختیار نہ دے

اے طلبگاروں کی حاجتیں پوری کرنے والے

اپنی حاجت روائی کے صدقے

جنت میں میرا مقام اور ٹھکانہ قرار دے

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

بائیسویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِی فِیہِ ٲَبْوابَ فَضْلِکَ، وَٲَنْزِلْ عَلَیَّ فِیہِ بَرَکاتِکَ وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِمُوجِباتِ مَرْضاتِکَ وَ ٲَسْکِنِّی فِیہِ بُحْبُوحاتِ جَنَّاتِکَ یَا مُجِیبَ دَعْوَۃِ الْمُضْطَرِّینَ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

میرے لئے اپنے کرم کے دروازے کھول دے

اور۔۔۔۔ مجھ پر اپنی برکتیں برسا دے

مجھے اپنی رضاؤں کے زرائع اختیار کرنے کی توفیق دے

اے بے قرار لوگوں کی دعائیں قبول فرمانے والے

اپنی مسیحائی کے صدقے

مجھ کومرکز بہشت میں سکونت عنایت کر دے

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

تئیسویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ اغْسِلْنِی فِیہِ مِنَ الذُّنُوبِ وَطَہِّرْنِی فِیہِ مِنَ الْعُیُوبِ وَامْتَحِنْ قَلْبِی فِیہِ بِتَقْوَی الْقُلُوبِ، یَا مُقِیلَ عَثَراتِ الْمُذْنِبِینَ

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

میرے گناہوں کو دھو دے

میرے عیوب و نقائص دور فرما دے

اے گناہگاروں کی لغزشیں معاف کرنے والے

اپنی کبریائی کے صدقے

میرے دل کو آزما کر اہل تقویٰ کا درجہ دے

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

چوبیسویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَلُکَ فِیہِ مَا یُرْضِیکَ وَٲَعُوذُ بِکَ مِمَّا یُؤْذِیکَ وَٲَسْٲَلُکَ التَّوْفِیقَ فِیہِ لاَنْ ٲُطِیعَکَ وَلاَ ٲَعْصِیَکَ، یَا جَوادَ السَّائِلِینَ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

تجھ سے وہ چیز مانگتا ہوں جو تجھے پسند ہے

اس چیز سے پناہ لیتا ہوں جو تجھے نا پسند ہے

اے سائلوں کو بہت عطا کرنے والے

میں توفیق مانگتا ہوں

میں تیری فرمانبرداری کروں

میں تیری نا فرمانی نہ کروں

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

پچیسویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ مُحِبّاً لاِوْلِیائِکَ وَ مُعادِیاً لاِعْدائِکَ، مُسْتَنّاً بِسُنَّۃِ خاتَمِ ٲَنْبِیائِکَ، یَا عاصِمَ قُلُوبِ النَّبِیِّینَ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

مجھے اپنے دوستوں کا دوست

اور۔۔ ۔ دشمنوں کا دشمن رکھنا

اے نبیوں کے دلوں کی نگہداری کرنے والے

مجھے اپنے نبیوں کے خاتم

حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم

کی سنت پر قائم رکھنا

 

الٰہی آمین

 

 

 

چھبیسویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ سَعْیِی فِیہِ مَشْکُوراً، وَذَ نْبِی فِیہِ مَغْفُوراً، وَعَمَلِی فِیہِ مَقْبُولاً، وَعَیْبِی فِیہِ مَسْتُوراً، یَا ٲَسْمَعَ السَّامِعِینَ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

میری کوششوں کو پسندیدہ قرار دے

میرے گناہوں کو معاف فرما دے

اے سب سے زیادہ سننے والے

میرے اعمال کو مقبول بنا دے

میرے عیبوں کو سب سے چھپا لے

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

ستائیسویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ فَضْلَ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ وَ صَیِّرْ ٲُمُورِی فِیہِ مِنَ الْعُسْرِ إلَی الْیُسْرِ وَاقْبَلْ مَعاذِیرِی، وَحُطَّ عَنِّی الذَّنْبَ وَ الْوِزْرَ، یَا رَؤُوفاً بِعِبادِہِ الصَّالِحِینَ

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

مجھے شب قدر کا فضل نصیب فرما

میرے معاملوں کو مشکل سے آسان بنا

اے نیکو کار بندوں کے ساتھ مہربانی کرنے والے

میرا عذر اور معذرت قبول کر لے

میرے سارے گناہ معاف کر دے

اور میرا بوجھ دور کر دے

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

اٹھائیسویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ وَفِّرْ حَظِّی فِیہِ مِنَ النَّوافِلِ وَٲَکْرِمْنِی فِیہِ بِ إحْضارِ الْمَسائِلِ وَقَرِّبْ فِیہِ وَسِیلَتِی إلَیْکَ مِنْ بَیْنِ الْوَسائِلِ، یَا مَنْ لاَ یَشْغَلُہُ إلْحاحُ الْمُلِحِّینَ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

مجھے نفلی عبادت سے بہت زیادہ حصہ دے

اور اس عبادت میں

مجھے مسائل دین یاد کرنے سے عزت دے

اے وہ ذات

جسے اصرار کرنے کا اصرار دوسروں سے غافل نہیں کرتا

تمام وسیلوں میں سے میرے وسیلے کو

اپنے حضور قریب ترین فرما

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

انتیسویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ غَشِّنِی فِیہِ بِالرَّحْمَۃِ، وَارْزُقْنِی فِیہِ التَّوْفِیقَ وَالْعِصْمَۃَ، وَطھِّرْ قَلْبِی مِنْ غَیاھِبِ التّھَمَۃِ، یَا رَحِیماً بِعِبادِہِ الْمُؤْمِنِینَ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

مجھے رحمت سے ڈھانپ دے

مجھے نیکی کی توفیق دے

مجھے برائی سے تحفظ نصیب فرما

اے ایماندار بندوں پر بہت مہربان

میرے دل کو

تہمت تراشی کی تاریکیوں سے پاک کر دے

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

تیسویں دن کی دعا

 

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ صِیامِی فِیہِ بِالشُّکْرِ وَالْقَبُولِ عَلَی مَا تَرْضاہُ وَ یَرْضاہُ الرَّسُولُ، مُحْکَمَۃً فُرُوعُہُ بِالاْصُولِ، بِحَقِّ سَیِّدِنا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعالَمِینَ۔

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

میرے اس ماہ کے روزوں کو

پسندیدہ اور قبول کیے ہوئے قرار فرما

اور۔۔ ۔ اس صورت میں قبول فرما

جو تجھ کو اور تیرے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو پسند ہوں

جو اس (دین) کے فروع، اس کے اصول سے پختہ تعلق رکھتے ہوں

اے میرے رب!

تو میرا ایسا رب ہے جو جہانوں کارب ہے

تیری خدمت میں تری حمد پیش ہے

حضرت محمدﷺ

اور ان کی پاکیزہ آل علیہ السلام کے صدقے

میری حمد قبول فرما!

 

الٰہی آمین

 

 

 

 

دعا عید الفطر

 

اللَّہُمَّ مَنْ تَہَیّا فِی ہٰذَا ٱلْیَوْمِ اوْ تَعَبَّا اوْ اعَدَّ وَ ٱسْتَعَدَّ لِوِفَادَةٍ إِلَىٰ مَخْلُوقٍ رَجَاءَ رِفْدِہِ وَ نَوَافِلِہِ وَ فَوَاضِلِہِ وَ عَطَایَاہُ فَإِنَّ إِلَیْکَ یَاسَیِّدِی تَہْیِئَتِی وَتَعْبِئَتِی وَ إِعْدَادِی وَ ٱسْتِعْدَادِی رَجَاءَ رِفْدِکَ وَ جَوَائِزِکَکہ وَ نَوَافِلِکَ وَ فَوَاضِلِکَ وَ فَضَائِلِکَ و َعَطَایَاکَ وَقَدْ غَدَوْتُ إِلَىٰ عِیدٍ مِنْ اعْیَادِ امَّةِ نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍصَلَوَاتُ ٱللَّہِ عَلَیْہِ وَعَلَىٰ آلِہِ وَ لَمْ افِدْ إِلَیْکَ ٱلْیَوْمَ بِعَمَلٍ صَالِحٍ اثِقُ بِہِ قَدَّمْتُہُ وَلاَ تَوَجَّہْتُ بِمَخْلُوقٍ امَّلْتُہُ مُقِرّاً بِذُنُوبِی وَإِسَاءَتِی إِلَىٰ نَفْسِی فَیَا عَظِیمُ یَا عَظِیمُ یَا عَظِیمُ وَلکِنْ اتَیْتُکَ خَاضِعاً ٱغْفِرْ لِیَ ٱلْعَظِیمَ مِنْ ذُنُوبِی فَإِنَّہُ لاَ یَغْفِرُ ٱلذُّنُوبَ ٱلْعِظَامَ إِلآَ انْتَ یَا لاَ إِلٰہَ إِلآَ انْتَ یَا ارْحَمَ ٱلرَّاحِمِینَ

 

اے میرے رب!

اے میرے معبود!

میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے

اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے

تو جو سب جہانوں کا مالک ہے

سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے

اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے

اے میرے معبود!

آج کے با برکت دن

جو شخص لوگوں کی طرف جانے کیلئے

آمادہ ہے یا کمر بستہ ہے یا تیاری کرتا اور تیار ہوتا ہے

اس امید سے کہ ان سے نقدی، چیزیں، بخششیں اور عطائیں لے

لیکن اے میرے آقا

میری تیاری میری آمادگیاور میری ساری کوشش

تیری طرف آنے میں ہے

میں امیدوار ہوں تیری عطا تیرے انعام کا

تیری عنائتوں تیرے احسانوں کا

تیری مہربانیوں اور بخششوں کا

آج کی صبح عید کی صبح ہے

جو تیرے نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی امت کی عیدوں میں سے ایک ہے

میں نے بھی آج عید کی ہے

خدا کی رحمتیں ہوں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر اور ان کی آل علیہ السلام پر

میں آج تیرے حضور کوئی صالح عمل لے کر نہیں آیا ہوں

جس کو یقینی طور پر پیش کروں

نہ کسی مخلوق کی طرف توجہ اور امید رکھتا ہوں

ہاں مگر تیری جناب میں عاجز بن کر آیا ہوں

اپنے گناہوں اور خطاؤں کا اقراری ہو کر آیا ہوں

بخش دے میرے بڑے بڑے گناہوں کو

کوئی نہیں ہے تیرے سوا جو بڑے بڑے گناہوں کو بخشتا ہو

اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔۔ ۔

کوئی نہیں ہے تیرے سوا جو سب سے زیادہ رحم کرتا ہو

اے عظمت والے۔۔ ۔ اے عظمت والے۔۔ ۔ اے عظمت والے

تیرے سوا میرا کوئی معبود نہیں ہے۔۔ میرا کوئی نہیں

 

الٰہی آمین

٭٭٭

تشکر: مصنفہ جنہوں نے اس کی

فائل فراہم کی

تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں