FavoriteLoadingپسندیدہ کتابوں میں شامل کریں

فہرست مضامین

قرآن سمجھ کر پڑھنا سیکھیے

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

ورڈ
فائل

پی ڈی
ایف فائل

ابھی میں نے بیٹھے بیٹھے قرآن کریم کھولا اور یہ
دس آیات سامنے آئیں:

کَیْفَ وَ إِن یَظْہرُوا
عَلَیْکُمْ لَا یَرْقُبُوا فِیکُمْ إِلًّا وَ لَا ذِمَّۃ یُرْضُونَکُم بِأَفْوَاہہمْ
وَ تَأْبَى قُلُوبُہمْ وَ أَکْثَرُہمْ فَاسِقُونَ

اشْتَرَوْا بِآیَاتِ اللَّہ
ثَمَنًا قَلِیلًا فَصَدُّوا عَن سَبِیلِہ إِنَّہمْ سَاءَ مَا کَانُوا یَعْمَلُونَ

لَا یَرْقُبُونَ فِی مُؤْمِنٍ إِلًّا
وَ لَا ذِمَّۃ وَ
أُولَیکَ ہمُ الْمُعْتَدُونَ

فَإِن تَابُوا وَ أَقَامُوا الصَّلَاۃ
وَ آتَوُا الزَّکَاۃ فَإِخْوَانُکُمْ فِی الدِّینِ وَ نُفَصِّلُ الْآیَاتِ
لِقَوْمٍ یَعْلَمُونَ

وَ إِن نَّکَثُوا أَیْمَانَہم مِّن بَعْدِ
عَہدِہمْ
وَ طَعَنُوا فِی دِینِکُمْ فَقَاتِلُوا أَیمَّۃ الْکُفْرِ
إِنَّہمْ لَا أَیْمَانَ لَہمْ لَعَلَّہمْ یَنتَہونَ

أَلَا تُقَاتِلُونَ قَوْمًا نَّکَثُوا
أَیْمَانَہمْ وَ ہمُّوا بِإِخْرَاجِ الرَّسُولِ وَ ہم بَدَءُوکُمْ أَوَّلَ
مَرَّۃ أَتَخْشَوْنَہمْ فَاللَّہ أَحَقُّ أَن تَخْشَوْہ إِن کُنتُم مُّؤْمِنِینَ

قَاتِلُوہمْ یُعَذِّبْہمُ اللَّہ
بِأَیْدِیکُمْ وَ یُخْزِہمْ وَ
یَنصُرْکُمْ عَلَیْہمْ وَ یَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِینَ

وَ یُذْہبْ غَیْظَ قُلُوبِہمْ وَ
یَتُوبُ اللَّہ
عَلَى مَن یَشَاءُ وَ اللَّہ عَلِیمٌ حَکِیمٌ

أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تُتْرَکُوا وَ لَمَّا یَعْلَمِ
اللَّہ
الَّذِینَ جَاہدُوا مِنکُمْ وَ لَمْ یَتَّخِذُوا مِن دُونِ اللَّہ
وَ لَا رَسُولِہ وَ لَا الْمُؤْمِنِینَ وَ
لِیجَۃ وَ اللَّہ خَبِیرٌ
بِمَا تَعْمَلُونَ

مَا کَانَ لِلْمُشْرِکِینَ أَن یَعْمُرُوا مَسَاجِدَ
اللَّہ
شَاہدِینَ عَلَى أَنفُسِہم بِالْکُفْرِ أُولَیکَ
حَبِطَتْ أَعْمَالُہمْ وَ فِی النَّارِ ہمْ خَالِدُونَ

اِن دس آیات میں کل الفاظ : 180

ان میں بھی و (اور) : 24 بار اور اللہ: 9 بار
استعمال ہوئے ہیں۔

اردو میں مستعمل الفاظ جنہیں جلی بنایا گیا ہے:
97 عدد (جو اردو میں بھی ہو بہو استعمال ہوتے ہیں، ان کے دوسرے الفاظ قوسین میں نہیں،
اور جن کے مصادر یا دوسرے مشتق الفاظ اردو میں مستعمل ہیں، وہ قوسین میں دیے گئے ہیں)

کیفَ (کیفیت)، و، یظْہرُوا۟ (ظاہر)، الّا، ذمہ، بِأَفْوَٰہہمْ (افواہ)،
قلیلاً (قلیل)، قُلُوبُہمْ (قلب، قلوب) أَکثَرُہمْ (اکثر)، فَٰسِقُونَ (فاسق)، اللہ،
اشترو (مشتری)، آیات، مومن، أَعْمَٰلُہمْ (عمل)، یعلم/ یَعلمَون/ تَعلَمون (علم) ۔
قوم، أَقَامُوا۟ (قیام، اقامت)، ٱلصَّلَوٰۃ (صلوٰۃ)، فَإِخْوَٰنُکمْ (اخوان،
بھائی) ٱلدِّینِ (دین)،
بعد، عہد، قُتِلو/ تقتلون (قتل)، ائمہ، کفر، اخراج، رسول، اول، حق، یوذبہم (عذاب)،
صدور، غیظ (غضب)، یتوب (توبہ)، علیم (علم)، حکیم، جَٰہدُوا (جد و جہد، جہاد)، خبیر
(خبر)، مشرک/ مشرکین، مساجد، شاہد، انفسہم (نفس)، أَعْمَٰلُہمْ (اعمال)، نار،
خٰلدون (خلد)

خالص عربی کے الفاظ جن سے عام اردو داں واقف نہیں:
صرف 83

یعنی کہ عام اردو داں تقریباً نصف قرآن تو سمجھ
ہی سکتا ہے!

ان میں بھی لو، من، ان، کنتم، بہ، الذی، الذین
جیسے الفاظ کے معنی معلوم ہونے پر آپ نوّے فی صد قرآن سمجھ سکتے ہیں!!

میں نے اسی ضمن میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ
قرآن میں کون کون سے الفاظ کا استعمال زیادہ ہوا ہے، تو انٹر نیٹ کے اس صفحے سے
معلوم ہوا کہ کل 97 ایسے الفاظ ہیں جو 100 سے زیادہ بار استعمال ہوئے ہیں۔

اس صفحے کے مطابق

http://www.qurananalysis.com/analysis/word-frequency.php

کل الفاظ (مشتق چھوڑ کر) 14870

مگر 2 بار سے زائد

6161

5 سے زائد

2119

10 سے زائد

988

100 سے زائد بار صرف 100 الفاظ

یعنی اگر 2000 سے کچھ زائد الفاظ، اور کچھ
گرامر کے اصول (جن کے ذریعے مختلف صیغوں کے مشتق بنتے ہیں) کے معنی یاد ہو جائیں
تو آپ قرآن کو مکمل سمجھ سکتے ہیں۔

ان الفاظ کی فہرست یہ رہی

نوٹ: 1۔ قوسین میں اردو معانی ہماری طرف سے اضافہ
ہیں

2۔ ’و‘ بمعنی ’اور‘ کو دوسرے الفاظ سے ملا کر
جو واحد لفظ بنا لیا گیا ہے، اسے جلی لکھا گیا ہے۔

3۔ اس لحاظ سے ’لا‘ جس کی تعداد 812 دی گئی ہے،
’ولا‘ کی 658 تعداد کو شامل کر کے ’لا‘ کی درست تعداد 1470 ہو گی، ’اللہ‘ کی تعداد
’واللہ‘ ملا کر 2393 ہوگی)

من
(میں، سے): 2763

اللہ (اللہ): 2153

فی (میں): 1185

ما (جو): 1010

إن (بے شک، کہ): 966

لا (نہیں): 812

الذین (وہ جو، جمع)،
الذی، جو واحد): 810

على (پر): 670

إلا (سوائے): 664

ولا (و، لا۔
اور نہیں)
: 658

وما (و، ما ۔
اور جو)
: 646

أن (کہ): 638

قال (کہا): 416

إلى (کی طرف): 405

لہم (ان کے لیے): 373

یا (اے، کسی کو بلانے
کے لیے لفظ): 350

ومن (و، من ۔
اور، میں سے)
: 342

ثم
(پھر): 340

لکم (تم کو): 337

بہ (اس کے ساتھ): 327

کان (ہے، ہوتا ہے): 323

بما (جس کے ساتھ): 296

قل (کہو): 294

الأرض
(زمین): 287

ذلک (یہ): 280

أو (یا): 280

لہ (اس کے لیے): 275

الذی (وہ جو، واحد): 268

ہو (وہ، وہی): 265

آمنوا (ایمان لائے): 263

ہم (وہ، جمع): 261

وإن (اور بے شک): 254

قالوا (انہوں نے کہا،
جمع): 250

کل (کل، سب): 245

فیہا (میں، جمع) : 241

واللہ (اور اللہ، اللہ کی قسم): 240

کانوا (ہوا): 229

عن (کے بارے میں): 223

إذا (جب، جس وقت): 221

ربک (تیرا رب): 220

یوم (دن): 217

علیہم (ان کے اوپر): 214

شیء (چیز): 190

ہذا (یہ): 190

کفروا: 189

کنتم: 188

السماوات: 182

الناس: 182

لم: 178

وہو: 171

فإن: 168

إذ: 165

والذین: 164

علیکم: 164

الکتاب: 163

والأرض: 157

فلا: 156

إنا: 156

منہم: 153

عذاب: 150

أیہا: 150

إنہ: 147

بعد: 146

علیہ: 146

حتى: 142

باللہ: 139

وہم: 137

وإذا: 134

أولیک: 133

إنی: 131

أم: 131

رب: 130

موسى: 129

ولقد: 129

بل: 127

فیہ: 127

قد: 126

قوم: 126

عند: 119

قبل: 118

للہ: 116

خیر: 116

یشاء: 116

الدنیا: 115

إنما: 113

ولکن: 112

مما: 111

ربہم: 111

ولو: 111

السماء: 109

الحق: 109

منکم: 107

علیم: 106

ربنا: 106

ربکم: 102

النار: 102

فلما: 101

ألا: 99

اس فہرست سے ایک بات یہ بھی پتہ چلی کہ یہاں
’و‘ کو ایک الگ لفظ نہیں مانا گیا ہے، ورنہ ’ولا‘ ’ومن‘ ‘ولو‘ جیسے دو الفاظ کے
جوڑوں کو بطور لفظ واحد نہیں دیا جاتا!

عربی زبان میں یہ مشکل ضرور ہے کہ کچھ الفاظ
محض حروف کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور ان کو ما بعد کے لفظ سے ملا کر لکھ دیا
جاتا ہے۔ جیسے بِ، بمعنی ساتھ، فَ بمعنی پھر۔ جیسے بِ کو اِسم سے ملا کر بِسم بنا
دیا جاتا ہے۔ فَ لا کو ملا کر فَلَا لکھا جاتا ہے۔ اسی طرح وَ کو بھی کبھی کبھی
ملا دیا جاتا ہے، جس کا جواز نہیں کہ یہ حرف بھی اگلے حرف سے نہیں مل سکتا، تو اسے
الگ ہی لکھنا بہتر ہے، یہ میری اپنی رائے ہے۔جو اردو کی حد تک تو بالکل درست ہے۔
’شکل و صورت‘ میں تین الفاظ استعمال ہوئے ہیں، شکل، و  اور صورت، لیکن اسے جس طرح ’شکلو صورت‘ لکھنا
غلط ہے اسی طرح ’شکل وصورت‘ کو  بھی مَیں غلط
مانتا ہوں۔ ان کو تین الفاظ کی شکل میں ہی درست مانا جا سکتا ہے (الگ الگ الفاظ کی
پہچان یہی ہے کہ ان کے درمیان وقفہ یا سپیس دی جائے، شکل ۔ وقفہ ۔ و ۔ وقفہ۔ صورت)،
واؤ بعد کے حرف سے الگ ہی رکھی جائے۔ ’درد و الم‘ کو تو ایک ہی لفظ ’دردوالم‘ بھی
لکھ دیا جاتا ہے کہ درد کی آخری دال اور الم کا الف دونوں ’و‘ سے مل نہیں جاتے۔

اس لفظ کو لکھنے کی اتنی شکلیں ملتی ہیں

دردوالم ۔۔ ایک لفظ، کہیں وقفہ نہیں

دردو الم ۔۔ دو الفاظ، وقفہ صرف الم سے پہلے

درد والم ۔۔ دو الفاظ، وقفہ صرف دوسری دال کے
بعد

درد و الم، تین الفاظ، درد کی دال کے بعد وقفہ،
اور الم کے الف سے پہلے بھی وقفہ، گویا کہ واوِ عطف کے دونوں جانب وقفے لگائے
جائیں تو یہ درست صورت ہے۔

عربی میں بھی اسی قاعدے کے لزوم میں کیا چیز
مانع ہو سکتی ہے؟

اب جب کہ یہ دیکھنے کی کوشش کی اور اس کے لیے
انٹر نیٹ پر مواد دیکھا تو پتہ چلا کہ وہاں بھی یہی گڑبڑ ہے کہ کہیں واوِ عطف کے
بعد وقفہ دیا گیا ہے، کہیں نہیں۔ ’و ما ادراک‘ کی قرآن میں تلاش کریں تو جہاں ’وما
ادرٰک‘ لکھا ہو گا، وہ تلاش میں ظاہر نہیں ہو گا۔ اس کا الٹ بھی درست ہے، یعنی اگر
’وما ادرٰک‘ کی تلاش کریں تو جہاں ’و ما ادراک‘ لکھا ہو گا، وہ نتائج میں شامل نہیں
ہو گا۔ اس لیے کوشش یہ کی گئی کہ خود ہی متن میں تلاش کر لی جائے کمپیوٹر کی مدد
سے۔

اب اس کے لیے معیاری متن کہاں سے لیا جائے؟ قرآن
کے متون میں بھی کئی قسم کی عدم مطابقت ممکن ہے۔ ہند و پاک میں استعمال ہونے والے
قرآن کو دیکھا جائے تو ان میں رموز و اوقاف کا اہیسا نظام ہے جن کو معیاری حروف یا
علامات میں کمپیوٹر پر لکھنا مشکل ہے۔ اسی لیے بر صغیر میں متون کو فانٹ کے تحت کر
دیا گیا ہے، یعنی ایک متن محض اسی مخصوص فانٹ میں درست نظر آئے گا، جس فانٹ کے لیے
وہ متن لکھا گیا ہے۔

اس لیے بر صغیر میں ٹائپ کیے گئے متون کو اس
تحقیق کے لیے نہیں لیا گیا۔ ایک دوسری مشکل خود یونی کوڈ کی الگ الگ قدریں ہیں۔
عربی کی ’ي‘ (کوڈ 064Ak)، دو نقطوں والی ہے، اور اردو فارسی کی بغیر نقطے کی ’ی‘ (کوڈ 06CC)۔ اسی طرح کاف، ہ،
اور ۃ بھی اردو اور عربی میں الگ الگ ہیں۔ ہند و پاک کے کمپوز کرنے والوں نے اگر
اس کا لحاظ نہیں کیا اور کہیں ی اور کہیں ي ٹائپ کر دی تو تلاش میں مشکل ہو گی۔

عموماً http://tanzil.net  کے متن کو معیاری متن کے طور پر مانا
جاتا ہے اور اسی کو کئی کمپیوٹر پروگراموں اور موبائل ایپس میں بھی استعمال کیا
جاتا ہے۔ اس لیے یہی متن استعمال کر کے اسی کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی۔ لیکن اب
بھی میری اس تحغقیق میں یہ نکات ہیں کہ اگرچہ میں نے تنزیل کے متن کو درست مانا ہے،
لیکن وہاں بھی اگر کسی نے ٹائپ کرتے وقت ’ہ‘ اور ’ھ‘ میں، ’ت‘ اور ’ۃ‘ میں، ’اٰ‘
اور ’آ‘ میں امتیاز نہیں کیا، الف تنوین کی ترتیب میں الٹ پھیر کی (یعنی کہیں اً
اور کہیں ًا لکھا گیا)، یا جیسے کسی حرف سے پہلے اس کی حرکت لگا دی گئی (جیسے بَ
کی بجائے َب) تو ٹیکسٹ فائل میں تلاش کے نتائج میں غلطی کا امکان ہے۔  بہر حال یہ تبدیل شدہ فائل فراہم کی گئی ہے:

https://drive.google.com/file/d/13JRv5XWN70MIKN58cKz1UY1ZlZj5n-UL/

کیونکہ میں اردو کی بورڈ سے ہی بار بار ٹائپ
کرتا ہوں اس لیے مناسب یہ سمجھا کہ پہلے تنزیل کے متن کو ہی تبدیل کر لیا جائے۔
چنانچہ اسی متن کے عربی حروف ا، ک، ہ، ۃ، اور ي کو اردو حروف سے بدل دیا۔ اس کے
بعد واو عطف کے بعد کے وقفے یا سپیس بھی لگائے گئے۔ کہ اس متن میں بھی ویسی ہی
صورت ہے کہ کہیں وقفہ دیا گیا ہے اور کہیں نہیں! اور اب یہ متن جسے استعمال کیا
گیا ہے، یہاں اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

اصل متن بھی، جس میں واو عطف کے آس پاس وقفہ
دیا گیا ہے، اصل عربی حروف کے ساتھ یہاں موجود ہے۔

اس متن میں کل 88057 الفاظ ہیں جن میں آیات
نمبر بھی شامل ہے۔ اور بغیر آیت نمبر کے 87675 الفاظ ہیں۔ (یہ میرے پاس کے مائکرو
سافٹ ورڈ 2007 کی شماریات ہیں۔) اور ان الفاظ کی تعداد میں 113 بار کی ’بِسْمِ
اللَّہ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ‘ بھی شامل ہے جو سورۂ توبۃ کے علاوہ ہر سورت کی
ابتدا میں دی گئی ہے۔

ایک اور تحقیق کی طرف نظر کریں۔

عبد العزیز عبد الرحیم کی مرتبہ ’قرآن کے ۱۲۵
الفاظ‘ کے مطابق قرآن کے کل ۷۸ ہزار الفاظ میں سے ۴۰ ہزار دفعہ دہرائے جانے والے
الفاظ صرف ۱۲۵ ہیں، ان میں مصادر ہی شامل ہیں، ان سے مشتق الفاظ نہیں۔

ان کی فہرست

اللہ

شیطان

ہوَ

ہم

اَنتَ

اَنتُم

اَنَا

نَحنُ

مَن

ہل

خَیر

اِسمِ

رَحمٰن

رَحِیم

کَرِیم

حَمد

للِلٰہ

عَالَمِین

مُسلِم

مُؤمِن

مُشرِک

کَافِر

صَالِح

یَوم

دِین

اِیَّاکَ

رَبّ

مَا

صِرَاط

مُستَقِیم

اَلَّذِینَ

غَیر

لَا

ضَالِّینَ

ھِیَ

کِتَاب

اَنزَلنَا

اٰیَۃ

اَرض

سَمَاء

اُولُو

لَو

لِ

مِن

عَن

لَقَد، قَد

قُراٰن

اِن

شَاء

اِنَّ

اِنَّمَا

اَعمَال

بِ

فِی

سَبِیل

عَلٰی

اَلَّذِی

اَیُّکُم

اَحسَن

اِلٰی

مَعَ

عِند

اِنسَان

اِلَّا

آٰمَنُو

حَقّ

اَو

ہٰذَا

ہٰذِہ

ذَالِکَ

تِلکَ

ہٰؤُلَاءِ

اُولّئِکَ

اِذ

اِذا

جَاءَ

نَاس

فَعَلَ

جَعَلَ

فَتَحَ

قُل

اَحَد

لَم

لَن

نَصَرَ

خَلَقَ

ذَکَرَ

عَبَدَ

شَیء

ضَرَبَ

سَمِعَ

عَلِمَ

عَمِلَ

حَدِیث

اِلٰہ

صَدر

مَلَک

جِنَّۃ

یَا

قَوم

اَیُّھَا

اَن

اَنَّ

مُحَمَّد

رَسُول

صَلَاۃ

شَرِیک

مَاذَا

سَبحَانَ

عَظِیم

طَیِّبَات

سَلَام

نَبِیّ

رَحمَۃ

عَبد

سَوفَ

اِبرَاہیم

نَفس

کَثِیر

ذَنب

غَفُور

دُنیَا

اٰخِرَۃ

عَذَاب

نَار

اب اس تمہید کے بعد آئیے اس تحقیق کی طرف

مکمل آیتیں/با معنی جملے/کلمات

بِسْمِ اللَّہ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بہت مہربان اور رحیم ہے

یہ آیت 114 بار دہرائی گئی ہے، اس کی بات کی ہی
جا چکی ہے، لیکن اسی سے یہاں بھی ابتدا کرنا ضروری محسوس ہوتا ہے۔ یہی آیت اگرچہ
دو مقامات پر قرآن کے متن کا جز ہے، یعنی سورۂ فاتحہ کی پہلی آیت اور سورۂ نمل کی
ستائیسویں آیت

إِنَّہ مِن سُلَیمَٰنَ وَ إِنَّہ بِسْمِ ٱللَّہ
ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِیمِ (27:29)

اور رسول اللہﷺ کے حکم کے مطابق ہر سورت کی
ابتدا میں بھی اسے رکھا گیا ہے، سوائے سورۂ توبہ کے۔

یَا أَیُّہا الَّذِینَ آمَنُوا

اے ایمان والو/ اے لوگو، جو ایمان لائے ہو

89 بار

(محض

الَّذِینَ آمَنُوا

لوگو، جو ایمان لائے ہو

224 بار استعمال ہوا ہے)

فَبِأَیِّ آلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ

تم (دونوں) اس کی کون کون سی نعمتوں کو ٹھکراؤ
گے

31 بار سورۂ رحمٰن میں دہرائی گئی ہے۔

وَیْلٌ یَوْمَیذٍ لِّلْمُکَذِّبِینَ

اس دن تباہی ہے جھٹلانے والوں کے لیے

12 بار

10 بار سورۂ مرسلٰت میں دہرائی گئی ہے۔  ایک بار سورہ 83، مطففین میں۔ اور ایک جگہ (سورہ
طور، 52 میں) فَویْلٌ یَوْمَیذٍ لِّلْمُکَذِّبِینَ کے ساتھ

الْحَمْدُ لِلَّہ رَبِّ الْعَالَمِینَ

تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو دنیاؤں کا رب ہے

6  بار

لیکن محض الفاظ ’رَبِّ الْعَالَمِینَ‘ 33 بار
استعمال ہوئے ہیں

فکَیْفَ کَانَ عَذَابِی وَ نذُرِ

دیکھ لو، کیسا تھا میرا عذاب اور کیسی تھیں میری
تنبیہات

4 بار

تین بار مکمل آیت کے طور پر، اور ایک بار آیت
کا اختتام

فَاتَّقُوا اللَّہ وَ أَطِیعُونِ

لہٰذا تم اللہ
سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

10 بار

8 بار محض سورہ 26، شعراء میں

أَطِیعُوا ٱللَّہ

اللہ کی اطاعت کرو

11 بار

أَطِیعُوا اللَّہ وَ
أَطِیعُوا الرَّسُولَ

اللہ اور رسول کی اطاعت کرو

4 بار

أَطِیعُوا۟ ٱللَّہ وَ رَسُولَہ

4 بار

ٱتَّقُوا۟ ٱللَّہ

اللہ سے ڈرو

55 بار

تقسیم:

وَ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّہ

30 بار

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّہ

16 بار

ٱتَّقُوا۟ ٱللَّہ

9 بار (وَ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّہ کو چھوڑ کر)

إِنَّ فِی ذَلِکَ لَآیَۃ وَ  مَا کَانَ أَکْثَرُہم مُّؤْمِنِینَ

یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے
اکثر لوگ ماننے والے نہیں

8 بار ، تمام محض سورہ 26، شعراء میں

وَ إِنَّ رَبَّکَ لَہوَ الْعَزِیزُ الرَّحِیمُ

اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور
رحیم بھی

8 بار محض سورہ 26، شعراء میں

إِنِّی لَکُمْ رَسُولٌ أَمِینٌ

میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

6 بار محض سورہ 26، شعراء میں

وَ مَا أَسْأَلُکُمْ عَلَیْہ مِنْ أَجْرٍ إِنْ
أَجْرِیَ إِلَّا عَلَی رَبِّ الْعَالَمِینَ

میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں
میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے

5 بار محض سورۂ شعراء میں

إِنَّ فِی ذَلِکَ لَآیَات

یقیناً اس میں نشانیاں ہیں

24
بار

تقسیم:

إِنَّ فِی ذَلِکَ
لَآیَاتٍ لِّقَوْمٍ یؤْمِنُونَ

مومنوں کی قوم کے لیے یقیناً اس میں نشانیاں ہیں

5 بار

إِنَّ فِی ذَلِکَ
لَآیَاتٍ لِّکلِّ صَبار شَکورٍ

بے شک، اِن (واقعات)
میں بڑی نشانیاں ہیں ہر اُس شخص کے لیے جو صبر اور شکر کرنے والا ہو

4 بار

إِنَّ فِی ذَلِکَ
لَآیَاتٍ لِّقَوْمٍ یتَفَکرُونَ

یقیناً اِس میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے
جو غور و فکر کرنے والے ہیں

4 بار

إِنَّ فِی ذَلِکَ
لَآیَاتٍ لِّقَوْمٍ یعْقِلُونَ

یقیناً بہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو
عقل سے کام لیتے ہیں

3 بار

إِنَّ فِی ذَلِکَ
لَآیَاتٍ لِّأُو
۟لِى ٱلنُّہىٰ

یقیناً اِس میں بہت سی نشانیاں ہیں عقل رکھنے
والوں کے لیے

2 بار

إِنَّ فِی ذَلِکَ
لَآیَاتٍ لِّقَوْمٍ یسْمَعُونَ

یقیناً  اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو (کھلے
کانوں سے پیغمبر کی دعوت کو) سنتے ہیں

2 بار

اور چار جگہ مختلف الفاظ کے ساتھ

مزید:

إِنَّ فِی ذَلِکَ
لَآیَاتٍ لِّقَوْمٍ

یقیناً  اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے

14 بار

نُفَصِّلُ الْآیَاتِ

ہم تفصیل سے آیتیں بیان کرتے ہیں

6 بار

اس میں بھی 5 بار

کَذَلِکَ نُفَصِّلُ
الْآیَاتِ

اسی طرح ہم تفصیل سے آیتیں بیان کرتے ہیں

وَ یَقُولُونَ مَتَی ہذَا الْوَعْدُ إِن کُنتُمْ صَادِقِینَ

کہتے ہیں اگر تمہاری یہ دھمکی سچّی ہے تو آخر یہ
کب پُوری ہو گی؟

6 بار

أُولَیکَ أَصْحَابُ النَّارِ ہمْ فِیہا
خَالِدُونَ

وہ آگ میں جانے والے لوگ ہیں، جہاں وہ ہمیشہ رہیں
گے

8 بار

مزید:

فَأُو۟لَٰٓیک
أَصْحَٰبُ ٱلنَّارِ ہمْ فِیہا خَٰلِدُونَ

پس وہ آگ میں
جانے والے لوگ ہیں، جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے

2 بار

اور ایک بار

أُولَٰٓیک أَصْحَٰبُ ٱلنَّارِ خَٰلِدِینَ فِیہا

محض

ہمْ
فِیہا خَالِدُونَ

17 بار

اور محض

أَصْحَابُ النَّارِ

15 بار

اُولَیکَ أَصْحَابُ الْجَنَّۃ ہمْ فِیہا خَالِدُونَ

وہ جنت میں جانے والے لوگ ہیں، جہاں وہ ہمیشہ رہیں
گے

پچھلے فقرے کے بر عکس یہ فقرہ صرف چار بار قرآن
میں آیا ہے

محض

أَصْحَابُ الْجَنَّۃ

9 بار

فِی سِتَّۃ أَیَّامٍ

چھ دن میں

7 بار

لَا خَوْفٌ عَلَیْہمْ وَ لَا ہمْ یَحْزَنُونَ

نہ ان کو کچھ خوف ہو گا نہ وہ مایوس ہوں گے

کل 12 بار

5 بار وَ لَا اور 5 بار فَلَا کے ساتھ

(اور ایک ایک بار

أَلَا خَوْفٌ عَلَیْہمْ وَ لَا ہمْ یَحْزَنُونَ)

وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّکْرِ فَہلْ مِن مُّدَّکِرٍ

اور تحقیق کہ ہم نے قرآن کو آسان بنایا تا کہ
لوگ سمجھ سکیں

4 بار، محض 54، سورۂ قمر میں

وَ إِذْ قُلْنَا لِلْمَلَایکَۃ
اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِیسَ

اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ
کریں تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے

4 بار

اور ایک بار محض

قُلْنَا لِلْمَلَایکَۃ
اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِیسَ

ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کریں
تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے

عَلَى کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ

وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

کل 33 بار

تقسیم:

إِنَّ اللَّہ عَلَى کُلِّ شَیْءٍ
قَدِیرٌ

بے شک اللہ ہر چیز پر
قدرت رکھتا ہے

8 بار

(محض اِنَّ اللّٰہ 263 بار)

أَنَّ اللَّہ عَلَى کُلِّ شَیْءٍ
قَدِیرٌ

کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

3 بار

(محض اَنَّ اللّٰہ 86 بار)

وَ اللَّہ عَلَى کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ

اوراللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

9
بار

(محض وَ اللّٰہ  250)

وَ ہوَ عَلَى کُلِّ شَیْءٍ
قَدِیرٌ

اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے؟

7 بار

اور ایک بار فَہوَ کے ساتھ

(محض وَ ہوَ 171)

إِنَّکَ کُلِّ شَیْءٍ
قَدِیرٌ

بیشک تو ہر چیز
پر قادر ہے

2 بار (محض اِنَّک  65)

إِنَّہ عَلَى کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ

بیشک وہ ہر چیز
پر قادر ہے

2 بار

(محض اِنَّہ 178)

أَنَّہ عَلَى کُلِّ شَیْءٍ
قَدِیرٌ

ایک بار

وَ اللَّہ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیمِ

6 بار

سِیرُوا فِی الْأَرْضِ فَیَنظُرُوا کَیْفَ
کَانَ عَاقِبَۃ الَّذِینَ مِن قَبْلِہمْ

زمین میں چل پھرکر
دیکھ لوکہ اُن لوگوں کا انجام دیکھتے جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں

6 بار

تقسیم:

اَفَلَم  یَسِیرُوا فِی الْأَرْضِ فَیَنظُرُوا کَیْفَ
کَانَ عَاقِبَ
ۃ الَّذِینَ مِن قَبْلِہمْ

کیا وہ زمین میں
چلے پھرے نہ تھے کہ اُن لوگوں کا انجام دیکھتے جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں؟

3 بار

أَوَ لَمْ
یَسِیرُوا فِی الْأَرْضِ فَیَنظُرُوا کَیْفَ کَانَ عَاقِبَ
ۃ الَّذِینَ مِن قَبْلِہمْ

کیا یہ لوگ کبھی
زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ انہیں اُن لوگوں کا انجام نظر آتا جو اِن سے پہلے
گزر چکے ہیں؟

2 بار

کَیْفَ کَانَ
عَاقِبَ
ۃ الَّذِینَ کَانُوا مِن
قَبْلِہمْ

انہیں اُن لوگوں
کا انجام نظر آتا جو اِن سے پہلے گزر چکے ہیں؟

ایک بار

کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃ

(ان کا) انجام کیسا ہوا!

20 بار

تقسیم:

کَیْفَ کَانَ
عَاقِبَ
ۃ الْمُکَذِّبِینَ

انکار کرنے والوں کا۔۔۔۔

4 بار

کَیْفَ کَانَ
عَاقِبَ
ۃ الْمُجْرِمِینَ

مجرموں کا۔۔۔۔

2 بار

کَیْفَ کَانَ
عَاقِبَ
ۃ الْمُفْسِدِینَ

فاسدوں کا۔۔۔۔

3 بار

کَیْفَ کَانَ
عَاقِبَ
ۃ الظَّالِمِینَ

ظالموں کا ۔۔۔۔

2 بار

کَیْفَ کَانَ
عَاقِبَ
ۃ الْمُنذَرِینَ

ان لوگوں کا جن کو ڈرایا جا چکا تھا ۔۔۔۔

2 بار

کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃ الَّذِینَ مِن قَبْلِہمْ

ان لوگوں سے پہلے کے لوگوں کا۔۔۔۔۔

5 بار

کَذَلِکَ نَجْزِی

اسی طرح ہم جزا / سزا دیا کرتے ہیں

کل 19 بار

تقسیم:

کَذَلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِینَ

اسی طرح ہم نیک کام کرنے والوں کو جزا دیا کرتے
ہیں

9
بار

کذَٰلِک نَجْزِى ٱلظَّٰلِمِینَ

اسی طرح ہم ظالموں
کو ان کے کیے کا بدلہ دیا کرتے ہیں

3 بار

کذَٰلِک نَجْزِى ٱلْقَوْمَ ٱلْمُجْرِمِینَ

اسی طرح ہم مجرموں
کی قوم کو ان کے کیے کا بدلہ دیا کرتے ہیں

2 بار

مزید پانچ بار مختلف الفاظ کے ساتھ

فِی الدُّنْیَا وَ الْآخِرَۃ

دنیا اور آخرت میں

13 بار

محض فِی الدُّنْیَا

18 بار

بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیمٌ/ علیما

ہر شے سے واقف ہے

کل 24 بار

تقسیم:

وَ اللَّہ بِکُلِّ
شَیْءٍ عَلِیمٌ

اور اللہ ہر شے کا علم رکھتا ہے

6 بار

وَ ہوَ بِکُلِّ
شَیْءٍ عَلِیمٌ

اور وہ ہر شے کا علم رکھتا ہے

3 بار

إِنَّ اللَّہ بِکُلِّ
شَیْءٍ عَلِیمٌ

بے شک اللہ ہر شے کا علم رکھتا ہے

4 بار

اَنَّ اللَّہ بِکُلِّ
شَیْءٍ عَلِیمٌ

2 بار

وَ کَانَ اللَّہ بِکُلِّ
شَیْءٍ عَلِیمًا

2 بار

اور سات جگہ مختلف الفاظ کے ساتھ

اللَّہ یُحِبُّ

اللہ دوست رکھتا ہے/پسند کرتا ہے

15 بار

تقسیم:

إِنَّ اللَّہ یُحِبُّ

11 بار

تقسیم:

إِنَّ
اللَّہ یُحِبُّ الْمُتَّقِینَ

بے شک اللہ متقیوں کو پسند کرتا ہے

3 بار

إِنَّ
اللَّہ یُحِبُّ ٱلْمُقْسِطِینَ

بے شک اللہ متقیوں کو پسند کرتا ہے

3 بار

إِنَّ
اللَّہ یُحِبُّ ٱلْمُحْسِنِینَ

بے شک اللہ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

2 بار

تین بار مزید الگ الگ الفاظ کے ساتھ

وَ اللَّہ یُحِبُّ

اور اللہ دوست رکھتا ہے/پسند کرتا ہے

کل 5 بار

تقسیم:

وَ
اللَّہ یُحِبُّ الْمُتَّقِینَ

اور اللہ متقیوں کو محبوب رکھتا ہے

3 بار

دو بار مزید

إِنَّ اللَّہ لَا
یُحِبُّ

بے شک اللہ پسند
نہیں کرتا

10 بار، ان میں
ایک بار فَاِنّ لَا یُحِبُّ بھی شامل ہے

إِنَّ
اللَّہ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِینَ

بے شک اللہ
زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا

2 بار

مزید 8 بار مختلف الفاظ کے ساتھ

وَ ٱللَّہ لَا
یحِبُّ

اور اللہ پسند نہیں کرتا

6 بار (ان میں 2 بار

وَ ٱللَّہ لَا یحِبُّ ٱلظَّٰلِمِینَ

شامل ہے)

أَإِلَہ مَّعَ اللَّہ

کیا اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا خدا بھی (اِن
کاموں میں شریک) ہے؟ (نہیں)

5 بار۔ پانچوں بار سورۂ النمل (27) میں

نَفْسًا إِلَّا وُسْعَہا

کسی فرد کو اس کی وسعت /صلاحیت / مقدرت کے سوا/
زیادہ

4 بار

ان کی تقسیم ذیل میں ہے:

لَا یُکَلِّفُ اللَّہ نَفْسًا
إِلَّا
وُسْعَہا

اللہ کسی متنفس پر اُس کی مقدرت سے بڑھ کر ذمہ داری کا بوجھ نہیں
ڈالتا

1 بار

لَا نُکلِّفُ نَفْسًا
إِلَّا وُسْعَہا

ہم کسی شخص کو اس کی مقدرت سے
زیادہ کی تکلیف نہیں دیتے

3 بار

خَیْرٌ لَّکُمْ إِن کُنتُمْ

تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم ہو

7 بار

ذَلِکُمْ خَیْرٌ
لَّکُمْ إِن کُنتُمْ تَعْلَمُونَ

یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم  جانو

4 بار

إِن کنتُمْ صَادِقِینَ

اگر تم سچوں میں سے ہو

28 بار

إِن کنتُم مُّؤْمِنِینَ

اگر تم مومنوں میں سے ہو

16 بار

إِن کنتُمْ تَعْلَمُونَ

اگر تم جاننے والوں میں سے ہو

10 بار

لَعَلَّکمْ

تاکہ تم

67 بار

لَعَلَّکمْ
تَشْکرُونَ

تاکہ تم شکر گزار ہو

14 بار

لَعَلَّکمْ
تَذَکرُونَ

تاکہ تم یاد کرو

6 بار

لَعَلَّکمْ
تَتَّقُونَ

تاکہ تم متقی بنو

6 بار

لَعَلَّکمْ تَہتَدُونَ

تاکہ تم ہدایت یافتہ بنو

6 بار

لَعَلَّکمْ
تُفْلِحُونَ

تاکہ تم کامیاب بنو

11 بار

لَعَلَّکمْ
تَعْقِلُونَ

تاکہ تم فکر کرو

8 بار

لَعَلَّکمْ
تُرْحَمُونَ

تاکہ تم پر رحم کیا جائے

8 بار

الْحَمْدُ لِلَّہ الَّذِی

تمام تعریفیں اللہ کو سزاوار ہیں جو۔۔۔۔

10 بار

اللَّہ لَا إِلَہ إِلَّا ہوَ

اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی الہ نہیں

8 بار

مَا أُنزِلَ إِلَیْک

جو اتارا گیا ہے

12 بار

ان کی تقسیم ذیل میں ہے:

بِمَا أُنزِلَ
إِلَیْکَ

4 بار

تقسیم:

بِمَا
أُنزِلَ إِلَیْکَ وَ مَا أُنزِلَ مِن قَبْلِکَ

جو کچھ تجھ پر اتارا گیا ہے اور تجھ سے پہلے
اتارا گیا ہے

۔۔۔ 3 بار

اور 1 بار

بِمَآ
أُنزِلَ إِلَیک وَ مِنَ ٱلْأَحْزَابِ

مَّا أُنزِلَ
إِلَیْکَ

مَّا
أُنزِلَ إِلَیْکَ مِن رَّبِّکَ

جو تیرے رب کی طرف سے تجھ پر اتارا گیا

۔2 بار

أَنَّمَا أُنزِلَ
إِلَیْکَ

أَنَّمَا
أُنزِلَ إِلَیْکَ مِن رَّبِّکَ

جو تم سب پر تم سب کے رب کی طرف سے اتارا گیا

1 بار

مَا أُنزِلَ
إِلَیْکُمْ

تم پر اتارا گیا

3 بار

أَسَاطِیرُ الْأَوَّلِینَ

پرانی کہانیاں

9 بار

تقسیم:

إِلَّآ أَسَاطِیرُ
الْأَوَّلِینَ

پرانی کہانیؤں کے سوا

 ۔۔۔5
بار

قَالُوٓا۟ أَسَاطِیرُ الْأَوَّلِینَ

(انہوں نے) کہا (کہ یہ) پرانی کہانیاں (ہیں)

۔۔2 بار

قَالَ أَسَاطِیرُ
الْأَوَّلِینَ

(اس نے) کہا (کہ یہ) پرانی کہانیاں (ہیں)

۔۔۔2 بار

لَن تَجِدَ

نہیں ملے گا، نہیں پاؤ گے

11 بار

تقسیم:

وَ لَن تَجِدَ لَہمْ
نَصِیرًا/ فَلَن تَجِدَ لَہ

نَصِیرًا

اور/پھر تم اُس کا کوئی مدد
گار نہیں پاؤ گے

2 بار

فَلَن تَجِدَ لَہ سَبِیلًا

پھر اُس کے لیے تم کویی راستہ
نہیں پا سکتے

2 بار

فَلَن تَجِدَ لَہمْ
أَوْلِیآءَ

پھر ایسے لوگوں کے لیے تو کوئی
حامی و ناصر نہیں پا سکتا

1 بار

فَلَن تَجِدَ لَہ وَلِیا
مُّرْشِدًا

تو تم کویی ولی مرشد نہیں پا
سکتے

1 بار

وَ لَن تَجِدَ مِن دُونِہ
مُلْتَحَدًا

تو اُس سے بچ کر بھاگنے کے
لیے کویی جائے پناہ نہ پاؤ گے

1 بار

لَن تَجِدَ لِسُنَّۃ اللَّہ تَبْدِیلًا

اور تم اللہ کی سنت میں کویی
تبدیلی نہ پاؤ گے

2 بار

وَ لَن تَجِدَ
لِسُنَّتِ اللَّہ تَحْوِیلًا

کہ اللہ کی سنت کو اس کے مقرر
راستے سے کویی طاقت پھیر سکتی ہے

ا بار

کَذَلِکَ نَجْزِی

اسی طرح ہم جزا دیا کرتے ہیں

19 بار

تقسیم:

کَذَلِکَ نَجْزِی
الْمُحْسِنِینَ

اسی طرح ہم نیک
کام کرنے والوں کو ان کے کیے کا بدلہ دیا کرتے ہیں

9 بار

کَذَلِکَ نَجْزِی
الظَّالِمِینَ

اسی طرح ہم ظالموں
کو ان کے کیے کا بدلہ دیا کرتے ہیں

3 بار

کَذَلِکَ نَجْزِی
الْقَوْمَ الْمُجْرِمِینَ

اسی طرح ہم مجرموں
کی قوم کو ان کے کیے کا بدلہ دیا کرتے ہیں

2 بار

اور ایک ایک بار

کَذَلِکَ
نَجْزِی الْمُجْرِمِینَ

اسی طرح ہم مجرموں
کو ان کے کیے کا بدلہ دیا کرتے ہیں

کَذَلِکَ
نَجْزِی مَنْ أَسْرَفَ

ہم ایسا ہی بدلہ
ہر اس شخص کو دیا کرتے ہیں جو حد سے گزر جائے

کَذَلِکَ
نَجْزِی کُلَّ کَفُورٍ

ہم ہر کافر کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں

کذَٰلِک
نَجْزِى مَن شَکرَ

ہر ہر شکر گزار کو ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں

کَذَلِکَ
نَجْزِی الْمُفْتَرِینَ

ہم افترا پردازوں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں

قَدْ خَلَتْ مِن قَبْل

جو تم سے پہلے
گزر گیا/ گئی

8 بار

تقسیم:

قَدْ خَلَتْ مِن
قَبْلِکُمْ

تم سے پہلے بھی ایسے لوگ گزر چکے ہیں

2 بار

قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِہ الرُّسُلُ

ان سے پہلے بہت سے رسول ہو چکے ہیں

2 بار

قَدْ خَلَتْ مِن
قَبْلِہمُ

تم سے پہلے بھی )ایسی قوم) گزر چکی

2 بار

قَدْ
خَلَتْ مِن قَبْلِہا

قَدْ
خَلَتْ مِن قَبْل

1،1۔ بار

اللَّہ عَزِیزٌ ذُو انتِقَامٍ / ذِى ٱنتِقَامٍ

اللہ بے پناہ طاقت کا مالک ہے اور برائی کا بدلہ
دینے والا ہے

2 بار

ذُو ٱنتِقَامٍ،

 ایک
بار

ذِى ٱنتِقَامٍ

ایک بار

أَلَیسَ ٱللَّہ بِعَزِیزٍ ذِى ٱنتِقَامٍ

أُولَیکَ ہمُ

یہی لوگ ہیں جو۔۔۔

54 بار

أُولَیکَ ہمُ
الْمُفْلِحُونَ

یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

6 بار

أُولَیکَ ہمُ
الْخَاسِرُونَ

یہی لوگ نقصان اٹھانے
والے ہیں

8 بار

أُولَیکَ ہمُ ٱلْمُتَّقُون

یہی لوگ پرہیز گار ہیں

2 بار

أُولَیکَ ہمُ ٱلظَّٰلِمُونَ

یہی لوگ ظالم ہیں

7 بار

أُولَیکَ ہمُ
الْفَاسِقُونَ

۔۔۔ فاسق ہیں

5 بار

أُولَیکَ ہمُ
الْکَافِرُونَ

۔۔۔ جھٹلانے والے ہیں

2 بار

أُولَیکَ ہمُ
الْمُؤْمِنُونَ

۔۔۔ فاسق ہیں

2 بار

أُولَیکَ ہمُ
الْفَایزُونَ

۔۔۔کامیاب ہیں

2 بار

عَلَىٰ کلِّ شَىْءٍ قَدِیر

ہر شے پر قدرت رکھتا ہے

35 بار

تقسیم:

إِنَّ ٱللَّہ عَلَىٰ
کلِّ شَىْءٍ

قَدِیرٌ

8 بار

أَنَّ ٱللَّہ عَلَىٰ
کلِّ شَىْءٍ

قَدِیرٌ

3 بار

وَ ٱللَّہ عَلَىٰ کلِّ شَىْءٍ قَدِیرٌ

9 بار

إِنَّک عَلَىٰ کلِّ
شَىْءٍ

قَدِیرٌ

2 بار

وَ ہوَ عَلَىٰ کلِّ
شَىْءٍ

قَدِیرٌ

7 بار

أَنَّہ عَلَىٰ کلِّ
شَىْءٍ

قَدِیرٌ

3 بار

وَ کانَ ٱللَّہ عَلَىٰ کلِّ شَىْءٍ قَدِیرًا

2 بار

فَہوَ عَلَىٰ کلِّ شَىْءٍ قَدِیرٌ

1 بار

عَلَى کُلِّ شَیْءٍ شَہیدٌ

ہر چیز پر نگراں/ سے با خبر

8 بار

اور آٹھوں جگہ مختلف

مَعَ اللَّہ إِلَہا آخَرَ

اللہ کے ساتھ کسی اور کو بھی خدا

9 بار

أَإِلَہ مَّعَ اللَّہ

کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور بھی خدا ہے؟

5 بار

لَہمْ عَذَابٌ

(ان) کے لیے عذاب

42 بار

لَہمْ عَذَابٌ
أَلِیمٌ

19 بار

لَہمْ عَذَابٌ عَظِیمٌ

(ان) کے لیے بڑا عذاب

6 بار

مزید 5 بار مختلف الفاظ میں لِہم عَذَاب

مِن وَلِیٍّ وَ لَا نَصِیرٍ

نہ کوئی دوست نہ مدد گار

7 بار

وَلِیًّا وَ لَا نَصِیرًا

دوست اور مددگار

6 بار

تِلْکَ آیَاتُ الْکِتَابِ

یہ  کتاب کی آیات ہیں

7 بار

الْکِتَابَ وَ الْحِکْمَۃ

کتاب اور حکمت

8 بار

کَمْ أَہلَکْنَا

ہم نے ہلاک کر دیا

10 بار

کَمْ أَہلَکْنَا
مِن قَبْلِہم

تم سے پہلے ہلاک کر دیا ہم نے

3 بار

تقسیم:

کَمْ أَہلَکْنَا
مِن قَبْلِہم

مِّنَ الْقُرُون

تم لوگوں سے پہلے کے زمانوں میں ہلاک کر دیا ہم
نے

2 بار

کَمْ أَہلَکْنَا قَبْلَہم مِّن قَرْنٍ

3 بار

کَمْ أَہلَکْنَا مِنَ الْقُرُونِ

2 بار

کَمْ أَہلَکْنَا مِن قَرْیَۃ

کَمْ أَہلَکْنَا مِنَ الْقُرُونِ

کَمْ أَہلَکْنَا
مِن قَبْلِہم

مِّن قَرْنٍ

ایک ایک بار

بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِیرٌ

جو عمل تم کرتے ہو، اسے دیکھنے والا

12 بار

تقسیم:

إِنَّ اللَّہ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِیرٌ

2 بار

أَنَّ اللَّہ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِیرٌ

1 بار

وَ اللَّہ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِیرٌ

6 بار

إِنَّہ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِیرٌ

2 بار

إِنِّی بِمَا
تَعْمَلُونَ بَصِیرٌ

ایک بار

بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِیرٌ

جانتا ہے جو تم عمل کرتے ہو

8 بار

تقسیم:

وَ اللَّہ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِیرٌ

7 بار

وَ أَنَّ اللَّہ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِیرٌ

ایک بار

خَبِیرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ

جانتا ہے جو تم عمل کرتے ہو

7 بار

تقسیم:

وَ اللَّہ خَبِیرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ

4 بار

إِنَّ اللَّہ خَبِیرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ

3 بار

سماء/ سماوات والارض

آسمان (آسمانوں) اور زمین

135 بار

تقسیم:

مَا فِى ٱلسَّمَاواٰتِ
وَ
ٱلْأَرْضِ

آسمانوں اور زمین میں

8 بار

سَمَاوَاتِ وَ
الْأَرْضَ

آسمان (جمع) اور زمین

29 بار

خَلَقَ
السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضَ

آسمانوں اور زمین کو بنایا

17 بار

مُلْک السَّمَاوَاتِ
وَ الْأَرْضَ

آسمانوں اور زمین کا مالک

11 بار

لِلَّہ مَا فِی
السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِی الْأَرْضِ

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، اللہ کا ہے

5 بار

لَہ مَا فِی السَّمَاوَاتِ وَ مَا فِی الْأَرْضِ

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، اللہ کے لیے ہے

5 بار

ٱلسَّمَاءِ وَ ٱلْأَرْضِ

آسمان اور زمین

11 بار

29 بار مزید مختلف الفاظ میں

جَنَّاتٍ تَجْرِی مِن تَحْتِہا الْأَنْہارُ

جنتیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں

21 بار

خَالِدِینَ فِیہا

(میں) ہمیشہ ہوں گے

26 بار

ذَلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیمُ

یہ بڑی کامیابی ہے

8 بار

صرف

الْفَوْزُ
الْعَظِیمُ

13 بار

وَ بِیسَ الْمَصِیرُ

اور برا ٹھگانا ہے

9 بار

بِیسَ الْمِہادُ

برا ٹھکانا

5 بار

(بشمول لَبِیسَ الْمِہادُ، فَبِیسَ الْمِہادُ)

أُولَیکَ أَصْحَابُ الْجَنَّۃ ہمْ فِیہا
خَالِدُونَ

یہی لوگ جنت والے لوگ ہیں کہاں وہ ہمیشہ رہیں
گے

5 بار

سِحْرٌ مُّبِینٌ

کھلا جادو

9 بار

فِی سَبِیلِ اللَّہ

اللہ کی راہ میں

45 بار

أَجَلٍ مُّسَمًّى

مقررہ وقت تک

16 بار

ثَمَنًا قَلِیلًا

تھوڑی قیمت

9 بار

إِلَى حِینٍ

وقت تک

7 بار

صرف

مَتَاعٌ إِلَى حِینٍ

 3 بار

حَتَّى حِینٍ

ایک مدت تک

6 بار

وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْہمْ وَ لَا ہمْ یَحْزَنُونَ

نہ ان کو کچھ خوف ہو گا نی وہ مایوس ہوں گے

5 بار

مُخْلِصِینَ لَہ الدِّینَ

دین کو اس کے لیے خالص کر کے

7 بار

عِبَادَ اللَّہ الْمُخْلَصِینَ

اللہ کے مخلص بندے

5 بار (ان میں بھی چار بار اِلّا کے ساتھ)

لَا یَہدِی

نہیں ہدایت دیتا

25 بار

لَا یَہدِی
الْقَوْمَ

۱۹ بار

وَ ٱذْکرْ فِى ٱلْکتَٰبِ

کتاب میں ذکر کرو

5 بار

وَ اللَّہ لَا
یَہدِی الْقَوْمَ

آور اللہ اس قوم کو ہدایت نہیں دیتا

19 بار

وَ اللَّہ لَا یَہدِی الْقَوْمَ الظَّالِمِینَ

اور اللہ ظالموں کی قوم کو ہدایت نہیں دیتا

6 بار

وَ اللَّہ لَا یَہدِی الْقَوْمَ الْکَافِرِینَ

اور اللہ کافروں کی قوم کو ہدایت نہیں دیتا

2 بار

مزید دو بار

اِنَّ اللَّہ لَا
یَہدِی

الْقَوْمَ
الْکَافِرِینَ

وَ اللَّہ لَا یَہدِی الْقَوْمَ الْفَاسِقِینَ

اور اللہ فاسقوں کی قوم کو ہدایت نہیں دیتا

4 بار

اور ایک بار

اِنَّ اللَّہ لَا یَہدِی الْقَوْمَ الْفَاسِقِینَ

مَا أَدْرَاکَ

تم کیا جانو

13 بار

مَا بَینَ أَیدِیہمْ وَ مَا خَلْفَہمْ

ان کے آگے اور ان کے پیچھے

5 بار

تَزِرُ وَازِرَۃ
وِزْرَ أُخْرَى

بوجھ اٹھائے گا بوجھ اٹھانے والا

5 بار

قَرْضًا حَسَنًا

اچھا قرض

6 بار

وَ مَن یُضْلِلِ اللَّہ فَمَا
لَہ مِنْ ہادٍ

پھر جس کو اللہ گمراہی میں
پھینک دے اُسے کویی راہ دکھانے والا نہیں

4 بار

محض

وَ مَن یضْلِلِ

اور جو بھٹک جائے

13 بار

ضَلَالٍ بَعِیدٍ

دور کی (شدید) گمراہی

10 بار

إِبْرَاہیمَ حَنِیفًا وَ مَا کَانَ
مِنَ الْمُشْرِکِینَ

ابراہیم راست باز تھے اور وہ مشرکوں میں سے نہ
تھے

4 بار

محض

وَ مَا کانَ

51 بار

إِنَّ ٱللَّہ کانَ

بے شک اللہ ہے

13 بار

مَا کَانُوا/ بِمَا کَانُوا/عَمَا کَانُوا

124 بار استعمال ہوا ہے، اور ان میں بھی تعداد
کے لحاظ سے

بِمَا کَانُوا

43 بار

سب سے زیادہ

بِمَا
کانُوْا یَعْمَلُوْن

10 بار

عَمَّا کَانُوا

4 بار

مَا کَانُوا

69 بار

سب سے زیادہ

مَّا
کَانُوا یَعْمَلُونَ

18 بار

عَمَّا کَانُوا
یَعْمَلُونَ

3 بار

مَا/ مَّا کَانُوا
یَعْمَلُونَ

18 بار

بِمَا کَانُوا
یَعْمَلُونَ

10 بار

مَا/ مَّا کَانُوا
بِہ یَسْتَہزِیونَ

10 بار استعمال ہوئے ہیں

الْحَمْدُ لِلَّہ رَبِّ الْعَالَمِینَ

تعریف اللہ کے لیے جو رحمان اور رحیم ہے

2 بار

محض

الْحَمْدُ لِلَّہ

تعریف اللہ کے لیے ہے

6 بار

اور محض

الرَّحْمَنِ
الرَّحِیمِ

رحمٰن اور رحیم (ہے)

116 بار

یَوْمِ الدِّینِ

دین (محشر) کا دن

6 بار

یُقِیمُونَ الصَّلَاۃ

نماز قائم کرتے ہیں

6 بار

مِمَّا رَزَقْنَاہمْ یُنفِقُونَ

جو رزق ہم نے دیا ہے، اس میں سے خرچ کرتے ہیں

6 بار

لَعَلَّکمْ

67 بار

تقسیم:

لَعَلَّکُمْ
تَتَّقُونَ

تا کہ تم تقویٰ اختیار کرو

5 بار

لَعَلَّکُمْ
تَشْکُرُونَ

تا کہ تم شکر گزار بنو

14 بار

لَعَلَّکُمْ تَہتَدُونَ

تا کہ تم ہدایت یافتہ بنو

6 بار

لَعَلَّکُمْ
تَعْقِلُونَ

تا کہ تم غور و فکر کرو

8 بار

لَعَلَّکُمْ
تُفْلِحُونَ

تا کہ تم فلاح پاؤ

11 بار

لَعَلَّکُمْ
تُرْحَمُونَ

تا کہ تم پر رحم کیا جائے

8 بار

لَعَلَّکُمْ
تَذَکَّرُونَ

تا کہ تم یاد رکھو

6 بار، بقیہ جگہ مختلف الفاظ میں

اَفَلَا
تَعْقِلُوْنَ

کیا پھر تم غور نہیں کرتے؟

13 بار

أَقِیمُوا الصَّلَاۃ وَ آتُوا الزَّکَاۃ

نماز قائم کرتے ہیں اور زکات دیتے ہیں

8 بار

اللہ کے صفاتی نام

روایات میں اللہ تعالیٰ کے ۹۹ صفاتی ناموں کا
ذکر ہے، لیکن یہ سارے نام قرآن میں مذکور نہیں ہیں۔ جو مذکور پہیں، ان کی قرآن میں
موجود تعداد بھی دی گئی ہے۔ یہاں تعداد صرف ان الفاظ کی دی گئی ہے جہاں قرآن میں
اللہ کی صفت کے لیے استعمال ہوئے ہیں، دوسرے معنوں میں انہیں الفاظ کی گنتی شامل نہیں
کی گئی ہے۔ اسی طرح جہاں اللہ کے علاوہ بھی کسی اور معنی میں وہی لفظ آیا ہے، تو
اسے بھی شمار نہیں کیا گیا ہے۔ جیسے حکیم اللہ کے علاوہ قرآن کے لئے بھی آیا ہے۔
اور عظیم اللہ کے علاوہ عذاب اور اجر کے لیے بھی آیا ہے۔

وہ نام جو دو یا دو سے زائد بار وارد ہوئے ہیں
بیالیس (42) ہیں۔

رحمن ۔ بڑی رحمت والا ۔ 158

رحیم نہایت مہربان ۔ 145

ملِک حقیقی بادشاہ، اللہ کے لیے ۔ 4 قدوس نہایت
پاک  2

خالق 
تخلیق کرنے والا  ۔ 6

غفار 
بخش دینے والا 3

قہار مکمل غلبے والا  6

وہاب خوب عطا کرنے والا  3

علیم 
جاننے والا  161

سمیع 
سننے والا 19

بصیر 
دیکھنے والا  44

لطیف لطگ و کرم والا 7

خبیر 
با خبر  42

عظیم 
عظمت والا 11

غفور  بہت
بخشنے والا  91

شکور  بہتر
جزا دینے والا  17

علی  سب
سے بالا  7

کبیر 
سب سے بڑا  5

حفیظ 
حفاظت کرنے والا 4

حسیب 
سب کی کفالت کرنے والا  3

کریم  مہربان  3

رقیب 
محافظ  3

واسع 
وسعت رکھنے والا  8

حکیم  
حکمت والا  90

ودود 
چاہنے والا  2

شہید 
حاضر، سب کچھ جاننے والا  17

حق  جس
کی ذات اصلاً حق ہے  8

وکیل 
حقیقی کارساز  10

قوی 
قوت والا  9

ولی 
سرپرست  22

حمید 
حمد کا مستحق  16

محیی زندگی دینے والا  2

حی  زندہ
و جاوید 3

قیوم 
خود قائن رہنے والا  2

واحد 
اکلوتا  21

قادر 
قدرت والا  4

تواب 
توبہ قبول کرنے والا  12

عفو 
معاف کرنے والا  5

رءوف  مہربان  12

ذو الجلال والاکرام  جس کے جلال اور کرم کی امید رکھی جائے  2

غنی  جس
کو کسی کی حاجت نہ ہو  17

نور 
روشنی  3

بدیع 
ابتدائی پیدا کرنے والا، موجد  2

وہ نام جو محض ایک بار ہی آئے ہیں، 25 ہیں۔

سلام سلامتی والا

مؤمن  امن
و امان عطا کرنے والا

مہیمن 
پوری نگہبانی کرنے والا

جبار  قبضہ و اختیار اور تصرف والا

متکبر  بڑائی
کا مستحق

باری   ٹھیک بنانے والا

مصور  صورت
کشی کرنے والا

رزاق   سب کو روزی دینے والا

فتاح   رحمت اور رزق کے دروازے کھولنے والا

حَکَم   حقیقی حاکم

مقیت   سب کو رزق فراہم کرنے والا

مجیب   قبول کرنے والا

مجید   بزرگی والا

متین   مضبوط

احد   یکتا

صمد   بے نیاز

مقتدر   سب پر اقتدار رکھنے والا

اول   پہلا

آخر   سب کے بعد آنے والا

ظاہر   بالکل آشکار

باطن 
پوشیدہ

بر 
محسن

مالک الملک 
 سارے جہاں کا مالک

ہادی   ہدایت دینے والا

رشید 
رشد و حکمت والا

باقی 32 نام ایک بار بھی وارد نہیں ہوئے ہیں۔

ان کے علاوہ 55 مزید نام قرآن میں وارد ہوئے ہیں،
جو ذیل میں دیے گئے ہیں:

1                   رَبِّ            الْحَمْدُ لِلَّہ رَبِّ الْعَالَمِینَ۔

پروردگار

2     کافی              أَلَیْسَ اللَّہ
بِکَافٍ عَبْدَہ۔

کفایت کرنے
والا

3                   رفیع الدرجات      رَفِیعُ الدَّرَجَاتِ۔

بلند و بالا درجے
والا

4                   حافظ       فَاللَّہ خَیْرٌ حَافِظًا۔

حفاظت کرنے
والا

5                   مبین          أَنَّ اللَّہ ہوَ الْحَقُّ الْمُبِینُ۔

ظاہر کرنے
والا

6                   قدیر          إِنَّ اللَّہ عَلِیمٌ قَدِیرٌ۔

طاقتور، قدرت
والا

7                   کفیل         وَقَدْ جَعَلْتُمُ اللَّہ عَلَیْکُمْ کَفِیلًا۔

کفالت کرنے
والا، ضامن

8      شاکر   
فَإِنَّ اللَّہ شَاکِرٌ عَلِیمٌ۔

رضا مند، قدر شناس

9     اکرام   اقْرَأْ وَرَبُّکَ الْأَکْرَمُ۔

کرم والا،
بزرگی والا

10             اعلیٰ               سَبِّحِ اسْمَ
رَبِّکَ الْأَعْلَى۔

اونچا، اعلیٰ

11     خلاق    بَلَى
وَہوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِیمُ۔

تخلیق کرنے
والا

12             مولیٰ           ثُمَّ رُدُّوا إِلَى اللَّہ مَوْلَاہمُ الْحَقِّ۔

ساتھی، مالک

13             نصیر           وَکَفَى بِاللَّہ نَصِیرًا۔

مددگار

14    الہٰ     أَنَّمَا إِلَہکُمْ إِلَہ وَاحِدٌ۔

معبود

15             علام الغیوب         إِنَّکَ أَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوبِ۔

غیب کا علم
رکھنے والا

16    قاہر    إوَہوَ
الْقَاہرُ فَوْقَ عِبَادِہ۔

غالب

17             غافر           غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِیدِ الْعِقَابِ
ذِی الطَّوْلِ۔

چھپانے والا

18             فاطر         الْحَمْدُ لِلَّہ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ۔

پیدا کرنے
والا

19             ملیک       فِی مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِیکٍ مُقْتَدِرٍ۔

مالک، بادشاہ

20             الحفی           سَأَسْتَغْفِرُ لَکَ رَبِّی إِنَّہ کَانَ بِی حَفِیًا۔

مہربان

21             محیط        أَلَا إِنَّہ بِکُلِّ شَیْءٍ مُحِیطٌ۔

22     مستعان مدد
کرنے والا      وَاللَّہ الْمُسْتَعَانُ
عَلَى مَا تَصِفُونَ۔ [24]

23    غالب  وَاللَّہ غَالِبٌ عَلَى أَمْرِہ۔

غلبہ والا

24             شدید العقاب            غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِیدِ الْعِقَابِ
ذِی الطَّوْلِ۔

سخت عذاب دینے
والا

25             قابل           غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِیدِ الْعِقَابِ
ذِی الطَّوْلِ۔

قبول کرنے
والا

26    اصدق/صادق  وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّہ۔

سچا

27             جاعل       إِنِّی جَاعِلٌ فِی الْأَرْضِ خَلِیفَۃ۔

بنانے والا

28    اعلم    قُلْ
أَأَنْتُمْ أَعْلَمُ أَمِ اللَّہ۔

جاننے والا

29             اسرع         وَہوَ أَسْرَعُ الْحَاسِبِینَ۔

جلدی کرنے
والا

30             عاصم  لَا عَاصِمَ الْیَوْمَ مِنْ أَمْرِ اللَّہ۔

بچانے والا

31             عالم            عَالِمُ الْغَیْبِ وَالشَّہادَۃ۔

جاننے والا

32    فالق   إِنَّ
اللَّہ فَالِقُ الْحَبِّ
وَالنَّوَى۔

نکالنے والا

33     موہن   وَأَنَّ
اللَّہ مُوہنُ کَیْدِ الْکَافِرِینَ۔

کمزور کرنے
والا

34    کاشف فَلَا کَاشِفَ لَہ إِلَّا ہوَ۔

کھولنے والا

35    راد                فَلَا رَادَّ لِفَضْلِہ۔

ہٹانے والا

36             یدبر الامر                   وَمَنْ یُدَبِّرُ الْأَمْرَ ۚ فَسَیَقُولُونَ اللَّہ۔

تدبیر کرنے
والا

37             اٰخذ             مَا مِنْ دَابَّۃ إِلَّا ہوَ آخِذٌ بِنَاصِیَتِہا۔

پکڑنے والا

38             قریب      إِنَّ رَبِّی قَرِیبٌ مُجِیبٌ۔

نزدیک

39    واق   وَمَا
لَہمْ مِنَ اللَّہ مِنْ وَاقٍ۔

بچانے والا

40             قائم            أَفَمَنْ ہوَ قَائِمٌ عَلَى کُلِّ نَفْسٍ بِمَا کَسَبَتْ

قائم، موجود

41             مرشد        أمَنْ یَہدِ اللَّہ فَہوَ الْمُہتَدِ وَمَنْ یُضْلِلْ فَلَنْ
تَجِدَ لَہ وَلِیًا مُرْشِدًا۔

ہدایت دینے
والا

42             اقرب        وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَیْہ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیدِ۔

قریب تر

43             حاسب   وَ کَفَى بِنَا حَاسِبِینَ۔

حساب لینے
والا

44    متم    وَ اللَّہ مُتِمُّ نُورِہ۔

پورا کرنے
والا

45             ممسک   مَا یَفْتَحِ اللَّہ لِلنَّاسِ مِنْ رَحْمَۃ فَلَا مُمْسِکَ لَہا۔

بند کرنے والا

46             ذوالعقاب                      إِنَّ رَبَّکَ لَذُو مَغْفِرَۃ وَ ذُو عِقَابٍ
أَلِیمٍ۔

بدلہ لینے
والا

47             ذو المغفرۃ                  إِنَّ رَبَّکَ لَذُو مَغْفِرَۃ وَذُو عِقَابٍ أَلِیمٍ۔

مغفرت والا

48             ذوالفضل                        وَ اللَّہ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیمِ۔

فضل والا

49     ذوالرحمۃ وَ
رَبُّکَ الْغَنِیُّ ذُو الرَّحْمَۃِ۔

رحمت والا

50             ذوالعرش      رَفِیعُ الدَّرَجَاتِ ذُو الْعَرْشِ۔

عرش والا

51             ذوالانتقام     وَ اللَّہ
عَزِیزٌ ذُو انْتِقَامٍ۔

بدلہ لینے
والا

52             ذوالقوۃ    إِنَّ اللَّہ ہوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّۃ الْمَتِینُ

قوت والا

53             ذی الطول                     غَافِرِ الذَّنْبِ وَ قَابِلِ التَّوْبِ شَدِیدِ
الْعِقَابِ ذِی الطَّوْلِ۔

دولت والا

54             ذی المعارج                 مِنَ اللَّہ ذِی الْمَعَارِجِ۔

درجات والا

55             اکبر/ کبیر                    عَالِمُ الْغَیْبِ وَالشَّہادَۃ الْکَبِیرُ
الْمُتَعَالِ۔

بہت بڑا

احادیث میں دس مزید نام بھی آئے ہیں، جو ہماری
حدود سے باہر کی چیز ہے۔

بہر حال ان کی
فہرست ہے

جمیل

خوبصورت

وتر

طاق، اکیلا

معطی

عطا کرنے والا

مسعّر

نرخ (ویلیو)
مقرر کرنے والا

الستّیر/الستّار

پردہ پوشی
کرنے والا

دھر

زمانہ۔ وقت

محسن

احسان کرنے
والا

مقلب القلوب

دلوں کو پھیرنے
والا

الحییُ

حیا والا

حنان

شفقت کرنے
والا

الذی نفسی بیدہ

وہ ذات جس کے
ہاتھ میں میری جان ہے

قرآن کریم میں اللہ کے خواص بیان کرتے ہوئے اس
کے دو نام اکثر ایک ساتھ بیان کیے گئے ہیں، ان ناموں کے جوٖوں میں سے کچھ دیے جا رہے
ہیں، لیکن ان کے علاوہ اور بھی جوڑے ممکن ہیں۔ اس ضمن میں یہ بات نوٹ کرنے کی ہے کہ
اکثر صفاتی نام ساتھ ساتھ اس وقت آئے یئں جب ان ناموں میں مماثلت ہو، جیسے غفور
اور رحیم۔۔ غفور، معاف کر دینے والا، رحیم، رحم کرنے والا، علیم اور رحیم۔۔۔ علیم،
علم والا اور خبیر، خبر رکھنے والا،

علیم، حکیم

جاننے والا، حکمت و تدبر والا

4 بار

الْعَلِیمُ
الْحَکِیمُ

چاروں جگہ

تقسیم:

إِنَّہ
ہوَ الْعَلِیمُ الْحَکِیمُ

2 بار

إِنَّکَ
أَنتَ الْعَلِیمُ الْحَکِیمُ

وَ
ہوَ الْعَلِیمُ الْحَکِیمُ

ایک ایک بار

سمیع، علیم

سننے والا، جاننے والا

15 بار

السَّمِیعُ
الْعَلِیمُ

15 بار

تقسیم:

وَ
ہوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ

7

إِنَّہ
ہوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ

3

إِنَّک
أَنتَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ

2

ہوَ
السَّمِیعُ الْعَلِیمُ

3

واسع، علیم

وسعت اور علم والا

وَاسِعٌ عَلِیمٌ

7 بار

وَ اللہ وَاسِعٌ عَلِیمٌ ہی 6 بار آیا ہے

عزیز، حکیم

قوت اور حکمت رکھنے والا

31 بار

عَزِیزٌ حَکِیمٌ

13 بار

تقسیم:

وَ
ٱللَّہ عَزِیزٌ حَکِیمٌ

5 بار

أَنَّ
اللَّہ عَزِیزٌ حَکِیمٌ

5 بار

فَإِنَّ
ٱللَّہ عَزِیزٌ حَکِیمٌ

2 بار

إِنَّہ
عَزِیزٌ حَکِیمٌ

1 بار

الْعَزِیزِ
الْحَکِیمِ

5 بار

تقسیم:

تَنزِیلُ
الْکِتَابِ مِنَ اللَّہ الْعَزِیزِ الْحَکِیمِ

3 بار

ٱلْقُدُّوسِ
الْعَزِیزِ الْحَکِیمِ

مِنْ
عِندِ ٱللَّہ
الْعَزِیزِ الْحَکِیمِ

1،1 بار

الْعَزِیزُ
الْحَکِیمُ

29 بار

تقسیم:

وَ
ہوَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ

12 بار

إِنَّکَ
أَنتَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ

4 بار (ایک بار فَاِنّکَ کے ساتھ)

إِلَّا ہوَ
الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ

2 بار

اللَّہ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ

3 بار

باقی بار مختلف الفاظ کے ساتھ

عَزِیزًا حَکِیمًا

5 بار

إِنَّ
ٱللَّہ کانَ عَزِیزًا حَکِیمًا

 4 بار

وَ
کانَ ٱللَّہ
عَزِیزًا حَکِیمًا

1 بار

علیم، حکیم

جاننے والا، تدبر والا

10 بار

عَلِیمًا
حَکِیمًا

دسوں بار

تقسیم:

إِنَّ
ٱللَّہ کانَ عَلِیمًا حَکیمًا

4 بار

وَ
کانَ ٱللَّہ
عَلِیمًا حَکیمًا

6 بار

علیم، خبیر

علم والا، خبر رکھنے والا

4 بار

إِنَّ اللَّہ عَلِیمٌ خَبِیرٌ

2 بار

الْعَلِیمُ
الْخَبِیرُ

ایک بار

عَلِیمًا خَبِیرًا

ایک بار

حکیم، خبیر

حکمت والا، خبر رکھنے والا

4 بار

وَ ہوَ الْحَکِیمُ الْخَبِیرُ

تین بار

مِن لَّدُنْ
حَکِیمٍ خَبِیرٍ

1 بار  

لطیف خبیر

والا، خبر رکھنے والا

5 بار

ٱللَّطِیفُ
ٱلْخَبِیرُ/ وَ ہوَ اللَّطِیفُ
الْخَبِیرُ

2 بار

لَطِیفٌ
خَبِیرٌ/ إِنَّ اللَّہ لَطِیفٌ خَبِیرٌ

2 بار

لَطِیفًا
خَبِیرًا/إِنَّ ٱللَّہ
کانَ لَطِیفًا خَبِیرًا

ایک بار

خبیر، بصیر

خبر رکھنے والا، سننے والا

5 بار

ِعِبَادِہ /بِعِبَادِہ خَبِیرًا بَصِیرًا

3 بار

خَبِیرٌۢ بَصِیرٌ

2 بار

سمیع، بصیر

سننے والا، دیکھنے والا

11 بار

سَمِیعٌ  بَصِیرٌ

4 بار

تقسیم:

إِنَّ
اللَّہ سَمِیعٌ بَصِیرٌ

3 بار

أَنَّ
اللَّہ سَمِیعٌ بَصِیرٌ

ا بار

سَمِیعًا بَصِیرًا

3 بار

السَّمِیعُ
الْبَصِیرُ

4 بار

عزیز، رحیم

قوت والا، رحم کرنے والا

11 بار

تقسیم:

وَ إِنَّ رَبَّکَ لَہوَ
الْعَزِیزُ الرَّحِیمُ

8 بار

وَ ہوَ الْعَزِیزُ
الرَّحِیمُ

وَ الشَّہادَۃ الْعَزِیزُ الرَّحِیمُ

إِنَّہ ہوَ
الْعَزِیزُ الرَّحِیمُ

ایک ایک بار

غَفُورٌ رَّحِیم

48 بار

غَفُورًا رَّحِیمًا

15 بار

تقسیم

إِنَّ اللَّہ کَانَ
غَفُورًا رَّحِیمًا

4 بار

وَ کَانَ اللَّہ غَفُورًا رَّحِیمًا

9 بار

یجِدِ ٱللَّہ
غَفُورًا رَّحِیمًا

إِنَّہ کانَ غَفُورًا رَّحِیمًا

1 ۔1 بار

سَمِیعٌ عَلِیمٌ

16 بار

تقسیم:

وَ اللَّہ سَمِیعٌ عَلِیمٌ

8 بار

إِنَّ اللَّہ سَمِیعٌ عَلِیمٌ

4 بار

أَنَّ اللَّہ
سَمِیعٌ عَلِیمٌ

2 بار

فَإِنَّ اللَّہ
سَمِیعٌ عَلِیمٌ

إِنَّہ سَمِیعٌ عَلِیمٌ

ایک ایک بار

السَّمِیعُ الْعَلِیمُ

15 بار

وَ ہوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ

6 بار

إِنَّہ ہوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ

5 بار

إِنَّکَ أَنتَ
السَّمِیعُ الْعَلِیمُ

2 بار

دو بار مختلف الفاظ کے ساتھ

عَلِیمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ

12 بار

إِنَّ ٱللَّہ
عَلِیمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

3 بار

إِنَّہ عَلِیمٌۢ
بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

6 بار

وَ ٱللَّہ عَلِیمٌۢ
بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

2 بار

وَ ہوَ عَلِیمٌۢ
بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

ایک بار

اللہ کی صفات کے   نام ہیں جو قرآن میں مذکور ہیں۔

ضمیریں

صیغہ غائب

ہ

اس ایک مرد کا، (کِتَابُہ۔ اس (مرد) کی کتاب)

ہمَا

ان دو مردوں/عورتوں کا (کتابُہمَا، ان دو
عورتوں کی کتاب)

ہم

ان سب مردوں کا (کتابُہم۔ ان (سب مردوں) کی
کتاب)

ہا

اس ایک عورت کا (کتابَہا، اس (عورت) کی کتاب)

ہنَّ

ان سب عورتوں کا (کتابُہن ۔ ان (سب عورتوں) کی
کتاب)

کَ

تیرا، تجھ کو (مرد کے لیے)  (کتابُکَ۔ تیری کتاب، مرد کے لیے)

کُمَا

تم (دو مردوں/عورتوں کا)، (کتابُکُمَا تم
(دونوں) کی کتاب)

کُم

آپ (مردوں) کا، کتابُکُم۔ ان (مردوں) کی کتاب

کِ

تو (ایک عورت) کا، کتابُکَ۔ تیری کتاب (عورت)

کُنَّ

آپ (سب عورتوں) کا۔ کتابُکُنَّ۔ آپ (سب عورتوں)
کی کتاب

ی

نِی (رَزَقَنبِی، رزق دیا اس نے مجھے)

میرا

مجھے (کتابِی۔ میری کتاب)

نَا

ہمارا، ہم کو (کتابُنَا۔ ہماری کتاب)

فاعلی ضمیریں

ہوَ

وہ (ایک مرد)

ہمَا

وہ دو مرد

ہم

وہ سارے مرد

ہیَ

وہ (ایک عورت)

ہنَّ

وہ سب عورتیں

اَنتَ

تو (ایک مرد)

اَنتُمَا

تم دونوں (مرد/عورتیں)

اَنتِ

تو (ایک عورت)

اَنتُم

آپ (سب مرد)

اَنتُنَّ

آپ سب عورتیں

اَنَا

میں (مرد/عورت)

نَحنُ

آپ سب (مرد/عورت)

صیغہ ماضی

مذکر

فَعَلَ

اس (ایک مرد) نے کیا

فَعَلَا

ان (دو مردوں) نے کیا

فَعَلُو

ان (سب مردوں) نے کیا

فَعَلتَ

تُو (ایک مرد) نے کیا

فَعَلتُمَا

تم (دو مردوں) نے کیا

فَعَلتُم

آپ (سب مردوں) نے کیا

مؤنث

فَعَلَت

اس (ایک عورت) نے کیا

فَعَلتَا

ان (دو عورتوں) نے کیا

فَعَلنَ

ان (سب عورتوں) نے کیا

فَعَلتِ

تُو (ایک عورت) نے کیا

فَعَلتُمَا

تم (دو عورتوں) نے کیا

فَعَلتُنَّ

آپ (سب عورتوں) نے کیا

حاضر

فَعَلتُ

میں نے کیا

فَعَلنَا

ہم نے کیا

فعل مضارع

یَفعَل

وہ کرتا۔کرتی ہے/کرے گا/گی

یَفعَلانِ

وہ دونوں (مرد) کرتے ہیں/کریں گے

یَفعَلُونَ

وہ سب (مرد) کرتے ہیں/کریں گے

تَفعَل

تو (ایک مرد) یا وہ )ایک عورت) کرتا/کرتی ہے۔
کرے گا/گی

تَفعَلانِ

تم دونوں (مرد/عورت) کرتے/کرتی ہیں یا وہ دونوں
(عورتیں) کریں گی

یَفعَلنَ

وہ سب (عورتیں) کرتی ہیں/ کریں گی

تَفعَلُونَ

تم سب (مرد) کرتے ہو/ کرو گے

تَفعَلِینَ

تو کرتی ہے/ کرے گی

تَفعَلُنَ

آپ (سب عورتیں) کرتی ہیں/ کریں گی

اَفعَلُ

میں کرتا/ کرتی ہوں یا میں کروں گا/گی

نَفعَلُ

ہم سب کرتے/کرتی ہیں یا کریں گے/گی

حروف جار

فی

میں، بیچ

مِن

سے

عَلیٰ

اوپر، پر

کَ

مثل، کی طرح

عن

کے بارے میں

بِ

کے ساتھ

لِ

لیے

اِلٰی

کی طرف

مختلف الفاظ

ذالک

یہ/ وہ

مَا

جو کچھ

فِیہ (فِی، ہ)

اس میں

مِمَّا (مِن مَا)

اس سے جو

بِمَا (بِ مَا)

جس کے ساتھ

اِلَیکَ (اِلَی، کَ)

تیری طرف

غرض یہ چھوٹے چھوٹے فقروں / الفاظ کو سمجھ کر
یاد کر لیں تو قرآن کا تقریباً آدھا حصہ آپ سمجھ سکیں گے۔ جزاکم اللہ خیراً

٭٭٭

ڈاؤن لوڈ کریں

ورڈ
فائل

پی ڈی
ایف فائل