FavoriteLoadingپسندیدہ کتابوں میں شامل کریں

 

 

عہد نامہ جدید

               حصہ اول۔ متی

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

 

 

 

 

کتاب  ۴۰: متی

 

 

 

 

 

 

باب :  1

 

 

1 یسوع مسیح کی خاندانی تاریخ۔ وہ داؤد کے خاندان سے ہے اور داؤد،ابراہیم کے خاندان سےہے

2 ابراہیم اسحاق کا باپ تھا۔

3 یہوداہ فارص اور زارح کا باپ تھا

4 رام عمّینداب کا باپ تھا۔

5 سلمون بو عز کا باپ تھا۔

6 یسّی داؤد بادشاہ کا باپ تھا

7 سلیمان رحُبعام کا باپ تھا

8 آساہ یہوسفط کا باپ تھا

9 عُزیاہ یوتام کا باپ تھا۔

10 حزقیاہ منسی کا باپ تھا۔

11 یوسیاہ یکونیاہ اور اس کے بھائی کا باپ تھا۔

12 یہودیوں کو بابل لے جانے کے بعد سے خاندان کی تاریخ:

13 زربابل ابیہود کا باپ تھا۔

14 عازور صدوق کا باپ تھا۔

15 الیہود الیعرز کا باپ تھا۔

16 یعقوب یوسف کا باپ تھا۔

17 ابراہیم سے داؤد تک چودہ پشتیں ہوئیں داؤد سے لوگوں کو بابل میں گرفتار کئے جانے تک چودہ پشتیں ہوئیں۔بابل میں قید رہنے کے بعد سے مسیح کے پیدا ہونے تک چودہ پشتیں ہوئیں۔

18 یسوع مسیح کی ماں مریم تھی۔ یسوع کی پیدائش اس طرح ہوئی۔

19 مریم سے شادی کرنے والا یوسف ایک اچھا انسان تھا۔مریم کو لوگوں کے سامنے نادم و شرمندہ کرنا اس کو پسند نہ تھا۔جس کی وجہ سے وہ خفیہ طور پر سگائی کو منسوخ کرنا چاہتے تھے۔

20 جب یوسف اس طرح سوچ ہی رہا تھا کہ خداوند کا فرشتہ یُوسُف کو خواب میں نظر آیا۔اور اس فرشتے نے کہا، اے داؤد کے بیٹے یوسف، مریم کا اپنی بیوی ہونے کے قبول کرنے سے تو خوف زدہ نہ ہو۔کیوں کہ وہ روح القدس کے ذریعے حاملہ ہوئی

21 ہے۔وہ ایک بیٹے کو پیدا کرے گی۔

22 کیوں کہ نبی کی معرفت خداوند نے جو کچھ بتایا تھا وہ پورا ہونے کے لئے یہ سب کچھ ہوا۔

23 وہ یوں ہو گا کہ ایک پاک دامن کنواری حاملہ ہو کر ایک بچہ کو جنم دے گی۔اور اس کو عِمّانوایل کا نام دیں گے۔ (عمّانوایل یعنی خدا ہمارے ساتھ ہے)

24 یُوسُف جب نیند سے جاگا تو خداوند کے فرشتے کے کہنے کے مطابق مریم سے شادی کرنا قبول

25 کر لیا۔لیکن مریم کے وضع حمل ہونے تک یُوسُف نے اس سے جنسی تعلق نہ رکھا۔ اور یوسف نے اس بچے کو یسوع کا نام دیا۔

 

باب :  2

 

1 2 ان عالموں نے لوگوں سے پوچھا کہاں ہے یہودیوں کا بادشاہ جو یہاں پیدا ہوا ہے ؟ اس کی پیدائش بتا نے والا ایک ستارہ مشرق میں طلوع ہوا ہے جس کو دیکھ کر ہم اس کو سجدہ کرنے کے لئے آئے ہیں۔

3 جب ہیرودیس اور یروشلم کے تمام لوگوں کو یہودیوں کے نئے بادشاہ کے بارے میں معلوم ہوا تو پریشان ہو گئے۔

4 ہیرودیس نے فوراً تمام یہودی کاہنوں کے رہنما اور معلمین شریعت کو جمع کیا،اور ان سے دریافت کیا کہ یسوع کے پیدا ہونے کی جگہ کون سی ہے؟

5 انہوں نے کہا، وہ یہوداہ کے بیت اللحم شہر میں پیدا ہو گا۔کیوں کہ نبی نے صحیفوں میں اسی طرح لکھا ہے۔

6 اے بیت اللحم، یہوداہ کے علاقہ میں، یہوداہ پر

7 تب ہیرودیس نے خفیہ طور پر مشرقی ممالک کے مذہبی عالموں کو بلایا اور ان سے دریافت کیا کہ اس نے اس ستارے کو صحیح طور پر کس وقت پر دیکھا۔

8 ہیرودیس نے ان مذہبی عالموں سے کہا، تم سب جاؤ اور ہوشیاری سے ڈھونڈو کہ وہ بچّہ کہاں ہے پھر بچّہ ملے تو آ کر مجھے بتاؤ تا کہ میں بھی جا کر اس کو سجدہ کروں۔

9 وہ مذہبی علماء بادشاہ کی بات سن کر جب وہاں سے نکلے، انہوں نے مشرق میں طلوع شدہ اس ستارے کو دیکھا۔ اور وہ لوگ اس ستارے کے پیچھے ہو لئے اور وہ ستارہ ان کے سامنے چلا اور اس جگہ پر جا کر ٹھہر گیا جہاں پر وہ بچّہ تھا۔

10 وہ اس ستارے کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئے۔

11 جب وہ لوگ اس گھر میں آئے اور بچہ کو اپنی ماں مریم کے پاس پایا تو اس کے سامنے گر کر سجدہ کیا،اور اپنے قیمتی تحفے کھول کر اس میں سے سونا، لبان اور مُر اس کو نذر کیا۔

12 لیکن خدا نے ان مذہبی عالموں کو خواب میں ہدایت دی کہ تم ہیرو دیس کے پاس دوبارہ نہ جاؤ۔ لیکن وہ عالم دوسری راہ سے اپنے ملک کو گئے۔

13 مذہبی عالموں کے چلے جانے کے بعد خداوند کا فرشتہ یوسف کو خواب میں نظر آیا اور کہا، اٹھ جا اس بچے کو اور اس کی ماں کو ساتھ لے کر مصر کو بھاگ جا۔کیونکہ ہیرودیس اس بچے کی تلاش میں ہے کہ اس کو مار ڈالے۔اور جب تک میں نہ کہوں تو مصر ہی میں آرام سے رہنا۔

14 اس کے فوراً بعد یوسف اٹھا بچہ اور اس کی ماں کو ساتھ لے کر رات کے وقت میں مصر کو چلا گیا۔

15 ہیرودیس کے مرنے تک یوسف مصر ہی میں رہا خداوند کہتا ہے، میں نے اپنے بیٹے کو مصر سے بلایا نبی کی معرفت خدا کی کہی ہوئی یہ بات پوری ہوئی۔

16 ہیرودیس کو جب یہ معلوم ہوا کہ عالموں نے اسے بیوقوف بنایا ہے تو وہ بہت غضبناک ہوا۔حالانکہ اس بچے کے پیدا ہونے کا وقت ہیرودیس نے ان عالموں سے جان لیا تھا۔اور اب اس بچے کو پیدا ہوئے دو سال گزر گئے تھے۔اس وجہ سے ہیرودیس نے بیت اللحم اور اس کے اطراف میں دو سال کی کم عمر کے تمام ننھّے بچوں کو قتل کرنے کا حکم دیا۔

17 اس طرح یرمیاہ نبی کے ذریعہ خدا کی کہی ہوئی یہ بات پوری ہوئی۔

18 رامہ میں ماتم اور زار و قطار رونا سنائی دیا

19 ہیرودیس کے مرنے کے بعد خداوند کا فرشتہ یوسف کو خواب میں پھر نظر آیا۔اور یوسف کے مصر میں رہنے کے وقت ہی یہ بات پیش آئی تھی۔

20 فرشتہ نے اس سے کہا، اٹھ جا بچہ کو اور اس کی ماں کو ساتھ لے کر اسرائیل کو چلا جا۔ اور کہا کہ بچہ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے اب مر گئے ہیں۔

21 تب یوسف اٹھا اور بچہ کو اور اس کی ماں کو ساتھ لے کر اسرائیل کو چلا گیا۔

22 لیکن اس کو معلوم ہوا کہ ہیرودیس کے مر جانے کے بعد اس کا بیٹا ار خلاؤس،یہوداہ کا بادشاہ بن گیا ہے۔تو وہ وہاں جا نے سے ڈر گیا اور خواب میں دی گئی ہدایت کی بنا پر وہ اس جگہ کو چھوڑ کر گلیل کے علاقے کو چلا گیا۔

23 ناصرت نامی مقام پر جا کر مقیم ہو گیا۔اسلئے مسیح ناصری کہلایا۔اس طرح جو کچھ نبیوں نے کہا تھا وہ پورا ہوا۔

 

باب :  3

 

1 اُن دنوں میں بپتسمہ(اصطباغ) دینے والے یوحنا یہوداہ کے بیابان میں منادی دینا شروع کر دیا۔

2 یوحنا نے پکار کر کہا آسمانی بادشاہت قریب آ گئی ہے تم اپنے گناہوں سے توبہ کر کے خدا کی طرف متوجہ ہو جاؤ وہ اس طرح منادی دینے لگا۔

3  4 یوحنا کا لباس اونٹ کے بالوں سے تیار ہوا تھا۔اور اس کی کمر میں چمڑے کا ایک کمر بند لگا ہوا تھا۔ اور وہ ٹڈّیاں اور جنگلی شہد کو بطور غذا استعمال کرتا تھا۔

5 لوگ یوحنا کی منا دی کو سننے کیلئے یروشلم اور یہوداہ کے پورے علاقے اور دریائے یردن کے آس پاس کےسبھی علاقوں سے آتے تھے۔

6 جب لوگ اپنے گناہوں کا اقرار کرتے تھے تو یوحنا ان کو دریائے یردن میں بپتسمہ دیتا تھا۔

7 کئی فریسی اور صدوقی یوحنا سے بپتسمہ لینے کے لئے آئے یوحنا نے ان کو دیکھ کر کہا،تم سب سانپ ہو آنے والے خدا کے آنے والے غضب سے تم کو آگاہ کرنے والا کون ہے ؟

8 تم اپنے صحیح کاموں اور اچھے اعمال کے ذریعہ ثابت کرو کہ حقیقت میں تم اپنا دل و جاں بدل چکے ہو۔

9 ابراہیم ہمارا باپ ہے یہ کہتے ہوئے اپنے آپ کو فریب نہ دو میں تم سے کہتا ہوں کہ اگر خدا چاہتا تو ابراہیم کیلئے یہاں پائے جانے والی چٹانوں کے پتھروں سے اولاد کو پیدا کرسکتا ہے۔

10 اب درختوں کو کاٹنے کے لئے کلہاڑی تیّار ہے۔ اچھے پھل نہ دینے والے تمام درختوں کو کاٹ کر آ گ میں جلا دیا جائے گا۔

11 تمہارے دل خدا کی طرف رجوع ہیں۔ میں اس بات کے ثبوت میں تم کو پانی سے بپتسمہ دیتا ہوں لیکن میرے بعد آنے والا مجھ سے عظیم ہے میں اس کی جوتیوں کے تسمے کھولنے کے بھی لائق نہیں ہوں وہ تو تم کو رُوح القُدس اور آ گ سے بپتسمہ دے گا۔

12 وہ دا نے کو صاف کر نے کیلئے تیار ہے اور وہ دانہ کو بھوسے سے الگ کر کے اچّھے اناج کو گودام میں بھر وا دے گا اور کہا کہ اس کے بھوسے کو نہ بجھنے والی آ

13 تب ایسا ہوا کہ یوحنا سے بپتسمہ لینے کیلئےیسوع گلیل سےدریائے یردن کے پاس آئے۔

14 لیکن یوحنا نے کہا،میں اس لائق نہیں کہ تجھے بپتسمہ دوں لیکن تو مجھے بپتسمہ دے اور میں اس کا محتاج ہوں۔ تو پھر تو مجھ سے بپتسمہ لینے کیوں آیا ؟اس طرح کہتے ہوئے اس نے اس کو روکنے کی کوشش کی۔

15 یسوع نے جواب دیا فی الوقت ایسا ہی ہونے دے اور ہمیں وہ تمام کام جو اچھے اور نیک ہیں کرنا چاہئے،،تب یوحنا نے یسوع کو

16 یسوع بپتسمہ لینے کے بعد پانی سے اوپر آئے۔توفوراً ہی آسمان کھل گیا۔ اور یسوع اپنے اوپر خدا کی روح کو کبوتر کی شکل میں اُترتے ہوئے دیکھا۔

17 تب آسمان سے ایک آواز آئی یہ وہ میرا پیارا چہیتا بیٹا ہے اور اس سے میں بہت خوش ہوں۔

 

باب :  4

 

1 تب روح یسوع کو جنگل میں شیطان سے آزمانے کیلئے لے گئی۔

2 یسوع نے چالیس دن اور چالیس رات کچھ نہ کھایا تب اسے بہت بھوک لگی۔

3 تب اس کا امتحان لینے کیلئے شیطان نے آ کر کہا، اگر تو خدا کا بیٹا ہی ہے تو ان پتھروں کو حکم کر کہ وہ روٹیاں بن جائیں۔

4 یسوع نے اس کو جواب دیا یہ صحیفہ میں لکھا ہے:

5 تب شیطان یسوع کو مقدس شہر یروشلم میں لے جا کر ہیکل کے انتہائی بلند جگہ پر کھڑا کر کے کہا۔

6 شیطان نے کہا، اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو نیچے کود جا کیوں؟ اسلئے کہ صحیفہ میں لکھا ہے،

7 تب یسوع نے جواب دیا یہ بھی کلام میں لکھا ہے

8 پھر اس کے بعد شیطان یسوع کو کسی پہاڑ کی اونچی چوٹی پر لے جا کر دنیا کی تمام حکومتوں کو اور ان کی شان و شوکت کو دکھایا۔

9 شیطان نے اس سے کہا، اگر تو میرے سامنے سجدہ کرے تو میں تجھے یہ تمام چیزیں عطا کروں گا۔

10 یسوع نے شیطان سے کہا، اے شیطان ! تو یہاں سے دور ہو جا ایسا کلام میں لکھا ہوا ہے۔

11 تب ابلیس یسوع کو چھوڑ کر چلا گیا۔ پھر فرشتے آئے اور اس کی خدمت میں لگ گئے۔

12 یسوع کو یہ بات معلوم ہوئی کہ یوحنا کو قید میں بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے یسوع گلیل کو واپس لوٹ گیا۔

13 یسوع ناصرت میں نہیں رہے اور جھیل سے قریب کفر نحوم کے گاؤں میں جا کر رہنے لگے۔اور یہ گاؤں زُبولون اور نفتالی کی سرحدوں سے قریب ہے۔

14 یسعیاہ نبی کے ذریعہ سے خدا کی کہی ہوئی بات اس طرح پوری ہوئی :

15 زُبُولون سرحد، نفتالی سرحد،

16 لوگ اندھیرے میں زندگی گزار ہے تھے۔

17 اس دن سے یسوع منادی دینا شروع کیا۔ آسمانی بادشاہت بہت جلد آنے والی ہے جس کی وجہ سے تم اپنے دلوں کو اور اپنی زندگیوں میں تبدیلی لاؤ۔

18 گلیل جھیل کے کنا رے پر یسوع ٹہل رہے تھے۔ اس نے شمعون ( اس کو پطرس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) اور اس کا بھا ئی اندر یاس کو دیکھا۔ یہ دونوں مچھیرے اس دن جھیل کے کنارے پر جال ڈال کر مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔

19 یسوع نے ان سے کہا، آؤ میرے پیچھے ہو لو میں تم کو دوسری طرح کا ماہی گیر بناؤں گا۔ تم کو جو جمع کرنا ہے وہ مچھلیاں نہیں بلکہ لوگوں کو۔

20 فوراً شمعون اور اندریاس اپنے جالوں کو چھوڑ کر اس کے پیچھے ہو لئے۔

21 یسوع گلیل کی جھیل کے کنارے آگے چلنے لگے تو زبدی کے دو بیٹے یعقوب اور یوحنا دونوں کو دیکھا۔وہ دونوں اپنے باپ زبدی کے ساتھ کشتی پر سوار تھے۔اور وہ مچھلیوں کا شکار کرنے کیلئے اپنے جالوں کی مرمت کر رہے تھے یسوع نے ان کو بلایا۔

22 تب وہ کشتی کو اور اپنے باپ کو چھوڑ کر یسوع کے ساتھ ہو لئے

23 یسوع گلیل کے تمام علاقوں میں گیا۔ یسوع یہودیوں کی عبادت گاہوں میں تعلیم دینے لگا اور خدا کی بادشاہت کے بارے میں خوش خبری کی منادی دینے لگا۔یسوع تمام لوگوں کی بیماریوں اور خرابیوں کو دُور کر کے شفاء دی۔

24 یسوع کی خبریں تمام ملک سوریہ میں پھیل گئی۔لوگ تمام بیماروں کو یسوع کے پاس لانا شروع کئے۔وہ لوگ جو مختلف قسم کے امراض اور اور تکالیف میں مبتلا تھے۔اور بعض تو شدید تکلیف اور درد میں بے چین تھے۔اور بعض بد روحوں کے اثرات سے متاثر تھے ان میں بعض مرگی کی بیماری میں مبتلا تھے۔اور بعض فالج کے مریض تھے یسوع نے ان سب کو شفاء بخشی۔

25 بے شمار لوگ یسوع کے پیچھے ہو لئے۔یہ لوگ گلیل سے، دس دیہاتوں سے، یروشلم سے،یہوداہ سے اور دریائے یردن کے اُس پار والے علاقے سے آئے ہوئے تھے۔

 

باب :  5

 

1 یسوع نے جب لوگوں کی اس بھیڑ کو دیکھا تو پہاڑ کے اوپر چڑھ کر بیٹھ گئے۔اس کے شاگرد بھی اس کے پاس آئے۔

2 تب یسوع نے یہ تعلیم دینی شروع کی۔ اور کہا،

3 مبارک ہیں وہ لوگ جو دل کے غریب ہیں

4 مبارک ہیں وہ لوگ ہے جو غم زدہ ہیں

5 مبارک ہیں وہ لوگ جو حلیم ہیں

6 مبارک ہیں وہ لوگ جو راستباز بھوکے اور پیاسے ہیں

7 مبارک ہیں وہ لوگ جو رحم دل ہیں

8 مبارک ہیں وہ لوگ جو پاک ہیں

9 مبارک ہیں وہ لوگ جو صلح کراتے ہیں

10 مبارک ہیں وہ لوگ جو راستبازی کر نے کے سبب سے ستائے گئے

11 لوگ میری پیروی کرنے کی وجہ سے تمہارا مذاق اُڑائیں گے اور ظلم و زیادتی کریں گے اور تم پر غلط اور جھوٹی باتوں کے الزام لگائیں گے،تو تم قابل مبارک باد ہو گے۔

12 خوشی کرنا اور شادماں ہونا اس لئے کہ جنت میں تم اس کا بڑا بدلہ پاؤ گے۔کیونکہ تم سے پہلے گزرے ہوئے نبیوں کے ساتھ بھی لوگ ایسا ہی سلوک کیا کرتے تھے۔

13 تم زمین کے لئے نمک کی مانند ہو۔ اگر نمک اپنا مزہ کھودے تو دوبارہ اسے نمکین نہیں بنا سکتے۔اور اس نمک سے کوئی فائدہ نہ ہو گا لوگ اس کو باہر پھینک کر پیروں تلے روندیں گے۔

14 تم ساری دنیا کے لئے روشنی ہو جو شہر پہاڑ کی چوٹی پر بنایا جاتا ہے وہ چھپ نہیں سکتا۔

15 لوگ روشنی کو برتن کے نیچے نہیں رکھتے۔بلکہ لوگ اس چراغ کو شمعدان میں رکھتے ہیں۔تب کہیں روشنی تمام گھر کے لوگوں کو پہنچتی ہے۔

16 اسی طرح تم لوگوں کو روشنی دینے والے بنو۔کہ تمہاری نیکیوں کو دیکھ کر وہ تمہارے باپ کی حمد اور تعریف و توصیف کریں کہ جو آسمانوں میں ہے۔

17 یہ نہ سمجھو کہ میں موسیٰ کی کتاب شریعت اور نبیوں کی تعلیمات کو منسوخ یا بیکار کرنے کیلئے آیا ہوں میں ان کو منسوخ کر نے کے بجائے ان کو پورا کرنے کیلئے آیا ہوں۔

18 میں تم سے سچ ہی کہتا ہوں کہ زمین و آسمان کے فنا ہونے تک شریعت سے کچھ بھی غائب نہ ہو گا۔شریعت کا ایک حرف یا اس کا ایک لفظ بھی غائب نہ ہو گا جب تک سب کچھ پورا نہ ہو جائے۔

19 ہر انسان کو چاہئے کہ وہ ہر حکم بلکہ چھوٹے احکام کی بھی تعمیل میں فرمانبردار بنیں۔اگر کوئی ان احکامات میں سے کسی ایک کی تعمیل میں نافرمانی کرے اور دوسرےلوگوں کو بھی اس نا فرمانی کی تعلیم دے تو وہ خدا کی بادشاہت میں انتہائی حقیر ہو گا۔لیکن اگر وہ شریعت کا فرمانبردار ہو کر زندگی گزارنے اور دوسروں کو شریعت کا پابند ہونے کی تلقین کرنے والا خدا کی بادشاہت میں بہت اہم ہو گا۔

20 لیکن میں تم سے کہتا ہوں کہ معلمین شریعت سے اور فریسیوں سے بہتر کام ہی تم کو کرنا چاہئے ورنہ تم خدا کی بادشاہت میں داخل نہ ہو سکو گے۔

21 وہ بات ایک عرصہ سے پہلے لوگوں سے کہی گئی تھی جس کو تم نے سنا تھا۔ کسی کا قتل نہیں کرنا چاہئے جو شخص کسی کا قتل کرے اس کا انصاف کیا جائے گا۔

22 لیکن میں تم سے جو کہتا ہوں کہ تم کسی پر غصّہ نہ کرو ہر ایک تمہارا بھائی ہے اگر تم دوسروں پر غصہ کرو گے تو تمہارا فیصلہ ہو گا اور اگر تم کسی کو برا کہو گے تو تم سے یہودیوں کی عدالت میں چارا جوئی ہو گی۔اگر تم کسی کو نادان یا اُجڈ کے نام سے پکارو گے تو دوزخ کی آ گ کے مستحق ہو گے۔

23 اس لئے جب تم اپنی نذر قربان گاہ میں پیش کرنے آؤ اور یہ بھی یاد آ جائے کہ تم پر تمہارے بھائی کی ناراضگی ہے تو،

24 تب اپنی نذر قربان گاہ کے نزدیک ہی چھوڑ دو اور پہلے جا کر اس کے ساتھ میل ملاپ پیدا کرو اور پھر اس کے بعد آ کر اپنی نذر پیش کرو۔

25 اگر تمہارا دشمن تمہیں عدالت میں کھینچ لے جا رہا ہو تو تم جلد اس کے دوست ہو جا ؤ۔اور تم کو عدالت جانے سے پیشتر ہی ایسا کرنا چاہئے۔اگر تم اس کے دوست نہ بنو گے تو وہ تمہیں منصف کے سامنے لے جائے گا منصف تمہیں سپاہی کے حوالے کرے گا تاکہ تمہیں قید میں ڈالا جائے۔

26 میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب تک تم کوڑی کوڑی کو ادا نہ کرو تم قید سے رہا نہ ہو گے۔

27 اس بات کو تم سن چکے ہو کہ یہ کہا گیا ہے، تم زنا کے مرتکب نہ ہو،

28 میں تم سے کہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص کسی غیر عورت کو زنا کی نظر سے دیکھے اور اس سے جنسی تعلق قائم کرنا چاہے تو گویا اس نے اپنے ذہن میں عورت سے زنا کیا۔

29 اگر تیری داہنی آنکھ تجھے گناہ کے کاموں میں ملوث کر دے تو تو اس کو نکا ل کر پھینک دے۔اس لئے کہ تیرا پورا بدن جہنم میں جانے کے بجائے بہتر یہی ہو گا کہ بدن کے ایک حصہ کو الگ کر دیا جائے۔

30 اگر تیرا داہنا ہاتھ تجھے گناہ کا مرتکب کرے تو اس کو کاٹ کر پھینک دے۔ اس لئے کہ تیرا پورا بدن جہنم میں جانے کے بجائے بہتر یہی ہو گا کہ بدن کے ایک حصہ کو الگ کر دیا جائے۔

31 یہ بات کہی گئی ہے کہ جوکو ئی اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہے تو اس کو چاہئے کہ وہ اس کو تحریری طلاق نامہ دے۔

32 لیکن میں تم سے کہتا ہوں، کوئی بھی شخص جو اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہے تو وہ اپنی بیوی کو حرام کا ری کر نے کے گناہ کا قصور وار بناتا ہے۔ کسی بھی شخص کو اپنی بیوی کو طلاق دینے کا صرف ایک ہی وجہ ہے۔ وہ یہ کہ اس کی بیوی نے کسی غیر مرد سے جنسی تعلقات قائم کی ہو۔اور کو ئی بھی شخص اس طلاق شدہ عورت سے شادی کر تا ہے تو وہ حرام کاری کا گناہ کر نے کا قصور وار ہے۔

33 دو بارہ تم سن چکے ہو تمہارے اجداد سے کہی ہوئی بات کہ قسموں کو مت توڑو جو تم نے کھائی ہے اور خداوند کے نام پر کھائی ہوئی قسم کو پورا کرو۔

34 لیکن میں تم سے کہتا ہوں کہ قسم ہر گز نہ کھا ؤ۔جنّت کے نام پر بھی قسم نہ کھاؤ کیوں کہ جنت خدا کا تخت ہے۔

35 زمین کے نام پر بھی قسم نہ کھاؤ کیوں کہ زمین خدا کے پیروں کی چوکی ہے یروشلم کے نام پر بھی قسم نہ کھاؤ کیوں کہ وہ عظیم شہنشاہ کا شہر ہے۔

36 تم اپنے سروں کی بھی قسمیں نہ کھاؤ کیوں کہ تمہارے سر کا ایک بال بھی سیاہ یا سفید کرنا تمہارے لئے ممکن نہیں۔

37 اگر صحیح ہے تو کہو ٹھیک ہے اور اگر صحیح نہیں ہے تو کہو ٹھیک نہیں ہے تم اس سے بڑھ کر جو کہتے ہو تو وہ بدی سے ہے۔

38 تم سن چکے ہو کہ کہا گیا تھا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت۔

39 میں تم سے کہنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ برے شخص کے مقابلے میں کھڑے نہ ہو۔اگر کوئی تمہارے دائیں گال پر تھپڑ مارے تو اس کے لئے دوسرا بایاں گال بھی پیش کرو۔

40 اگر تم سے کوئی کرتا لینے کیلئے تم کو عدالت میں کھینچ لے جائے،تو تم اس کو اپنا چغّہ بھی دے دو۔

41 اگر کوئی تم کو زبردستی ایک میل بیکار چلنے کیلئے کہے تو اس کے ساتھ دو میل چلے جاؤ۔

42 کوئی بھی تم سے اگر کوئی چیز پوچھے جو تمہارے پاس ہے،تو وہ اس کو دے دو اگر کوئی تم سے قرض لینے کیلئے آئے تو تم اس کو انکار نہ کرو۔

43 تو اپنے پڑوسی سے محبت کر اور اپنے دشمن سے نفرت کر۔ اس کہی ہوئی بات کو تم نے سنا ہے۔

44 لیکن میں تم سے کہہ رہا ہوں کہ تم اپنے دشمنوں سے محبت کرو اور تمہارا نقصان پہونچانے والے کے لئے تم دعا کرو۔

45 تب تم آسمان میں رہنے والے تمہارے باپ کے حقیقی بچّے ہو گے۔کیوں کہ تمہارا باپ سورج کو نکالتا اور چمکاتا ہے دونوں کے لئے بروں اور نیکوں دونوں کے لئے بارش بھیجتا ہے دونوں کے لئے راستباز اور غیر راستباز۔

46 تم سے محبت رکھنے والوں سے اگر تم بھی محبت رکھو گے تو تم کو اس سے کیا صلہ ملے گا ؟اس لئے کہ محصول وصول کرنے والے بھی تو ایسا ہی کرتے ہیں۔

47 اگر تم صرف اپنے دوستوں کے حق میں اچھّے بننا چاہتے ہو تو ایسے میں تم دوسروں سے کوئی اتنے اچھے نہیں ہو۔اس لئے کہ خدا کو نہ پہچاننے والے لوگ بھی اپنے دوستوں سے اچھے رہتے ہیں۔

48 اسلئے جیسا کہ تمہارا باپ آسمانوں میں ہے اسی طرح تم کو بھی کامل بننا چاہئے۔

 

 

باب :  6

 

1 ہوشیار رہو ! تم اچھے کام لوگوں کے سامنے اس خیال سے نہ کرو کہ لوگ اس کو دیکھیں تو آسمان میں رہنے والے تمہارے باپ کی طرف سے تمہیں اس کا کوئی اجر نہ ملے گا۔

2 جب تم غریب کو خیرات دو تو اس کی تشہیر نہ کرو۔منافقوں کی طرح نہ بنو۔جب کبھی ریا کار خیرات دیتے ہیں یہودی عبادت گاہوں میں اور گلی کوچوں میں نر سنگوں کو بجا کر اعلان کرتے ہیں اور لوگوں سے تعریف حاصل کرنا ہی ان کا مقصد ہوتا ہے۔میں کہتا ہوں یہی تو وہ صلہ ہے جو وہ حاصل کرتے ہیں۔

3 اور جب بھی غریبوں کو تم کچھ دو تو وہ خفیہ طور پر دو تا کہ اس کے متعلق کسی کو اس بات کا علم نہ ہو۔

4 اس طرح تمہارا خیرات دینا پوشیدہ ہو گا لیکن تمہارا باپ دیکھتا ہے کہ پوشیدہ کیا کیا گیا ہے اور وہ تم کو اس کا اچھّا صلہ دے گا۔

5 جب تم عبادت کرو تو ریا کاروں کی طرح نہ کرو۔ریا کار لوگ یہودیوں کی عبادت گا ہوں میں اور گلیوں کے کونوں پر ٹھہر کر زور سے دعا کرنے کو پسند کرتے ہیں اور ان کی یہ خواہش ہو تی ہے کہ لوگ ان کی عبادت کو دیکھیں۔میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ گویا وہ اسی وقت اپنے صلہ کو پا لئے۔

6 اگر تم عبادت کرنا چاہو تو تم اپنے کمرے میں جا کر دروازہ بند کر لو اور تمہارے باپ کی عبادت کرو جس کو تم نہیں دیکھ سکتے تمہارا باپ دیکھتا ہے جو پوشیدہ کیا گیا ہے اور وہ تم کو صلہ دے گا۔

7 جب تم عبادت کرو تو ریا کاروں کی طرح عبادت نہ کرو۔کیوں کہ وہ بے معنی باتوں کو دہراتے رہتے ہیں۔اس قسم کی عبادت تم نہ کرو۔ اور وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ اگر زیادہ باتیں کریں تو خدا ان کی دعا کو سنتا ہے۔

8 تم ان کی طرح نہ بنو۔اس لئے کہ تمہارے مانگنے سے پہلے تمہارے باپ کو معلوم ہے کہ تمہیں کیا چاہئے۔

9 اس وجہ سے تم اس طرح عبادت کرو :

10 تیری بادشاہی آئے،

11 ہماری ہر روز کی روٹی ہم کو اسی دن دے۔

12 ہمارے گناہوں کو معاف کر

13 ہمیں آزمائش میں نہ ڈال

14 ہاں، دوسروں کی غلطیوں کو تم معاف کرو گےتو تمہارا باپ بھی جو جنت میں ہے تمہاری غلطیوں کو معاف کرے گا۔

15 اگر لوگوں کی غلطیوں کو معاف نہ گرو گے تو آسمانوں میں رہنے والا تمہارا باپ بھی تمہاری غلطیوں کو معاف نہ کرے گا۔

16 جب تم روزہ رکھو تو تم اپنے چہروں کو پھیکے اور اداس نہ بناؤ۔ریا کار والے ویسا ہی کرتے ہیں۔تو تم ان ریا کاروں کی طرح نہ بنو۔ وہ روزہ کی حالت میں لوگوں کو دکھاوا کرنے کیلئے وہ اپنے چہروں کی ہیئت کو بگاڑ لیتے ہیں میں تم سے سچ کہتا ہوں ان ریا کاروں کو اپنے کئے کا پورا بدلہ مل چکا ہے۔

17 اس لئے جب تم روزہ رکھو تو منھ کو خوب دھویا کرو اور سر میں تیل لگاؤ۔

18 تب لوگوں کو یہ بات معلوم نہیں ہو گی کہ تم روزے سے ہو۔لیکن تمہاری نظروں سے پوشیدہ تمہارا باپ تو ضرور تم کو دیکھتا ہے۔اور وہ پوشیدگی میں رونما ہونے والے تمام حالات کو جانتا ہے اور تمہارا باپ تم کو اچھا بدلہ دے گا۔

19 اپنے لئے اس زمین پر خزانے نہ رکھو۔کیوں کہ اس میں کیڑا لگ جائے گا اور زنگ آلود ہو کر یہ ضائع ہو جائے گا۔چور تمہارے گھروں میں داخل ہو سکتے ہیں اور جو چیزیں تم رکھتے ہو وہ چرا سکتے ہیں۔

20 اس لئے تم اپنے خزانوں کو جنت کیلئے تیار کرو کہ جہاں ان کو نہ تو کوئی کیڑا تباہ کرے گا اور نہ کوئی زنگ پکڑے گا۔ اور نہ کوئی چور نقب زنی کے ذریعے اس کو چرائے گا۔

21 کیوں کہ جہاں تیرا خزانہ ہو گا وہیں پر تیرا دل بھی لگا رہے گا۔

22 آنکھ بدن کے لئے روشنی ہے۔ اگر تیری آنکھیں اچھی ہوں تو تیرا سارا بدن روشن ہو گا۔

23 اگر تیری آنکھوں میں خرابی ہو تو تیرا سارا بدن تاریکی سے بھر جائے گا۔تجھ میں پائی جانے والی ایک روشنی اگر وہ تاریک ہو جائے تو کتنا گھپ اندھیرا ہو جائے گا۔

24 کوئی شخص ایک وقت دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سکتا۔وہ ایک سے نفرت کر کے دوسرے سے محبت کر سکے گا،یا اگر ایک مالک کی پیروی کرے گا تو دوسرے کو نظر انداز کرے گا۔تو بیک وقت خدا اور مال و دولت کی خدمت نہیں کرسکتا۔

25 اس لئے میں تم سے کہتا ہوں کہ تم کو غذا کے لئے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور بدن کو ڈھانکنے کے لئے ملبوسات کے لئے تم فکر مند نہ ہو نا۔کیوں کہ زندگی غذا سے اور بدن کپڑوں سے بڑھ کر اہم ہے۔

26 پرندوں پر ایک نظر ڈالو۔نہ تو وہ بیج بوتے ہیں اور نہ فصل کاٹتے ہیں۔اور نہ کوٹھیوں میں اناج کے ذخائر جمع کرتے ہیں لیکن اس کے با وجود آسمانوں میں رہنے والا تمہارا باپ انہیں غذا فراہم کرتا ہے اور تم جانتے ہو کہ ان پرندوں سے بڑھ کر تم کتنی قدر و قیمت کے لائق ہو۔

27 اور تمہاری فکر مندی کی وجہ سے تمہاری عمر دراز نہ ہو گی۔

28 لباس کی فکر کیوں کرتے ہو ؟جبکہ کھیتوں میں پائے جانے والے پھولوں پر غور کرو۔اور ان کے بڑھنے پر غور کرو۔وہ محنت مشقّت بھی نہیں کرتے۔اور نہ اپنے لئے کوئی کپڑے بنتے ہیں۔

29 میں تم سے جو کہنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ سلیمان جو اتنی آن بان و عظمت کے ساتھ رہا۔تب بھی وہ کسی ایک پھول کی خوبصورتی کے برابر لباس زیب تن نہ کیا۔

30 میدان میں اُگنے والی گھاس کو خدا پوشاک پہنا تا ہے۔جبکہ گھاس جو اب ہے اور کل کو آ گ میں جلےگی اس لئے خدا تم کو کتنا زیادہ پہنائے گا۔ کم ایمان والے نہ بنو۔

31 تم اس بات کی فکر نہ کرو کہ ہم کیا کھائیں گے ؟ اور کیا پئیں گے؟اور کیا پہنیں گے؟

32 لوگ جو خدا کو نہیں جانتے وہ ان اشیاء کو پا نے کی کوشش کرتے ہیں۔تم فکر نہ کرو کیوں کہ جنّت میں رہنے والا تمہارا باپ جانتا ہے کہ تم کو یہ تمام چیزیں چاہئے۔

33 اس لئے تم کو خدا کی بادشاہت کے لئے اور اس کی مرضی کے مطابق کاموں کی خواہش کرنا چاہئے۔تب تمہیں دوسری چیزیں بھی دی جائیں گی جو تم چاہتے ہو۔

34 اس لئے تم کو کل کی فکر نہ کرنی چاہئے کیوں کہ ہر دن کے اپنے مشکلات ہیں کل بھی اس کے اپنے افکار ہوں گے۔

 

باب :  7

 

 

1 دوسروں کے متعلق فیصلہ نہ دو۔تب خدا تمہارے حق میں بھی فیصلہ نہ دے گا۔

2 اگر تم دوسروں کے حق میں فیصلہ دو گے تو تمہارے حق میں بھی اس قسم کا فیصلہ ہو گا۔اگر تم دوسروں کے ساتھ جو اقدام کرو تو وہی اقدام تمہارے ساتھ بھی ہو گا۔

3 تیری اپنی آنکھ میں پائے جانے والے شہتیر کو تو نہیں دیکھتا۔ تو کیوں اپنے بھائی کی آنکھ میں پائے جا نے والے تنکے کو دیکھتا ہے۔

4 تُو اپنے بھائی سے کیسے کہہ سکتا ہے کہ تُو مجھے اپنی آنکھ کا تنکا نکالنے دے جبکہ پہلے تو اپنی آنکھ کو دیکھ ! کہ اب تک تیری آنکھ میں شہتیر موجود ہے۔

5 تُو تو ایک ریا کار ہے! پہلے توُ اپنی آنکھ کے شہتیر کو نکال تب اپنے بھائی کی آنکھ میں پائے جا نے والے تنکے کو نکالنے کیلئے تجھے صاف نظر آئے گا۔

6 مقدس چیزوں کو تم کُتوں کے آگے نہ ڈالو۔اسلئے کہ وہ پلٹ کر تمہیں کاٹ لیں گے۔سُوّروں کے سامنے اپنے موتیوں کو نہ ڈالو۔کیوں کہ وہ موتیوں کو پیروں تلے روند ڈالیں گے۔

7 مانگو،تب خدا تمہیں دے گا۔تلاش کرو،تب کہیں تم پاؤ گے۔دروازہ کھٹکھٹاؤ تب کہیں وہ تمہارے لئے کھلے گا۔

8 ہاں ہمیشہ پوچھتے رہنے والے ہی کو ملتا ہے اور لگاتار ڈھونڈنے والا پا ہی لیتا ہے اور لگاتار کھٹکھٹا نے وا لے کے لئے دروازہ کھل ہی جاتا ہے۔

9 اگر تمہارا بچّہ روٹی مانگے تو کیا تم اس کو پتھر دو گے۔

10 اگر وہ مچھلی پو چھے تو کیا اس کو سانپ دو گے۔

11 تم خدا کی طرح اچھے نہیں ہو۔بلکہ خراب ہو لیکن اس کے با وجود تم اپنے بچوں کو اچھی چیزیں دینا چاہتے ہو۔اس طرح تمہارا باپ بھی جنّت میں ہے پوچھنے والوں کو اچھی چیزیں دے گا۔

12 دوسروں کے ساتھ تم اچھا برتاؤ کرو جس کی تم ان سے اپنے لئے کرنے کی امید کرتے ہو۔یہ موسیٰ کی شریعت اور نبیوں کی تعلیمات کا خُلاصہ ہے۔

13 تنگ دروازے کے راستے سے جنّت میں داخل ہو جاؤ۔جہنم کو جانے والا راستہ آسان اور بہت زیاہ چوڑا ہے۔کئی لوگ اس کے ذریعے داخل ہوتے ہیں۔

14 لیکن ابدی زندگی کے داخلے کا دروازہ بہت چھوٹا ہے اور وہ راستہ مشکل ہے صرف چند ہی لوگ اس راستہ کو پاتے ہیں۔

15 جھوٹے نبیوں کے بارے میں ہوشیار رہو۔وہ بھیڑوں کی طرح تمہارے پاس آئیں گے۔لیکن حقیقت میں وہ بھیڑئیے کی طرح خطرناک ہوں گے۔

16 تم ان کے کاموں کو دیکھ کر اُن کو پہچان لو گے۔جس طرح تم کانٹے دار جھاڑیوں سے انگور نہیں پا سکتے۔ اور کا نٹے دار درخت سے انجیر نہیں پا سکتے۔اسی طرح اچھی چیزیں بُرے لوگوں میں نہیں ہوتی۔

17 ٹھیک اسی طرح ہر ایک اچھا درخت اچھا پھل ہی دیتا ہے۔

18 اچھا درخت خراب پھل نہیں دیتا۔ اور خراب درخت اچھا پھل نہیں دیتا۔

19 ہراس درخت کو جو اچھا پھل نہیں دیتا اس کو کاٹ کر آ گ میں جلا دیا جائے گا۔

20 اس لئے جھوٹی تعلیم دینے والوں کو اُن کے پھلوں سے پہچان لو گے۔

21 صرف اتنا کہنے سے کوئی آدمی خدا کی بادشاہت میں داخل نہیں ہو سکتا جو صرف مجھے خداوند اے خداوند کہہ کر پکارے آسمان میں رہنے والے ہمارے باپ کی مرضی کے مطابق زِندگی گزارنے والے ہی خُدا کی بادشاہت میں داخل ہوں گے۔

22 آخری دن کئی لوگ مجھ سے کہیں گے کہ تو ہی ہمارا خداوند ہے! تیرے ہی بارے میں ہم نے نبوّت دی ہے۔تیرے ہی نام سے ہم نےبد رُوحوں کو چھڑایا ہے اور مختلف غیر معمولی کاموں کو انجام دیا ہے۔

23 لیکن میں صاف طور پر ان سے کہہ دوں گا کہ اے بد کار لوگو !مجھ سے دور ہو جاؤ میں نے تمہیں کبھی نہیں جا نا ؟

24 میری ان باتوں کو سن کر اس کی فرماں برداری کرنے والا ہر شخص اُس عقلمند کی طرح ہو گا کہ جو اپنا گھر پتھّر کی چٹان پر بنا یا ہو۔

25 سخت اور شدید بارش ہوئی اور بارش کا پانی اوپر چڑھنے لگا۔تیز ہوائیں اس گھر سے ٹکرانے لگیں۔چونکہ وہ گھر پتھّر کی چٹان پر بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ گرا نہیں۔

26 جو کو ئی میری ان باتوں کو سننے کے باوجود اس کی اطاعت نہ کرے وہ بے وقوف ہو گا اور کم عقل آدمی ہی ایسا ہے کہ جس نے ریت پر اپنا گھر بنایا۔

27 شدید بارش ہو ئی اور پانی اوپر چڑھنے لگا اور تیز ہوائیں اس گھر سے ٹکرائیں اور وہ گھر زوردار آواز سے گر گیا۔

28 جب یسوع نے ان چیزوں کی تعلیم ختم کی تو لوگ اس کی تعلیم سے بہت حیرت میں پڑ گئے۔

29 کیوں کہ اس نے ان کو شریعت کے معلِّموں کی طرح تعلیم نہیں دی بلکہ ایک صاحب اقتدار کی طرح تعلیم دی

 

باب :  8

 

1 یسوع پہاڑ سے اُتر کر نیچے آ گئے لوگ جوق در جوق اس کے پیچھے ہو لئے۔

2 تب ایک کوڑھی شخص یسوع کے پاس آیا۔اور یسوع کے سامنے جھک گیا اور کہا،اے خداوند اگر تو چاہے تو مجھے صحت دے سکتا ہے۔

3 یسوع نے اسے چھو کر کہا،میں تیری شفا کی خواہش کرتا ہوں ٹھیک ہو جا اس کو اسی لمحہ کوڑھ کی بیماری سے شفا ملی۔

4 یسوع نے اس سے کہا،یہ کس طرح ہوا تو کسی سے نہ کہنا۔تُو اب جا اور اپنے آپ کو کا ہن کو دکھا، اور موسیٰ کی شریعت کے حکم کے مطابق مقّررہ نذرانہ پیش کر۔اور تیری صحت یا بی لوگوں کے لئے گواہی ہو گی۔

5 یسوع کفر نحوم شہر کو چلے گئے۔جب وہ شہر میں داخل ہوئے تو فوج کا ایک سردار اس کے پاس آیا۔

6 اور منّت کرتے ہوئے مدد کے لئے کہا، اے میرے خداوند میرا خادم بیمار ہے اور وہ بستر پر پڑا ہے اور وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہے۔

7 یسوع نے اس عہدیدار سے کہا، میں آ کر اس کو شفا دوں گا۔

8 اس بات پر اس عہدیدار نے کہا، اے میرے خداوند میں اس لائق نہیں ہوں کہ آپ میرے گھر آئیں۔آپکا صرف یہ کہہ دینا کافی ہے کہ وہ صحت پا جائے تو  یقیناً میرا خادم صحت پائے گا۔

9 میں بھی دوسرے اعلی عہدیداروں کے تابع ہوں۔ میرے ما تحت سپا ہی ہیں۔میں اگر ایک سپاہی سے یہ کہہ دوں کہ چلا جا تو وہ چلا جا تا ہے اور اگر دوسرے سپاہی سے یہ کہہ دوں کہ آ جا تو وہ آ جا تا ہے۔ اگر میں اپنے خادم سے یہ کہوں کہ یہ کر تو وہ اس کو کرتا ہے میں جانتا ہوں کہ تجھے بھی اس قسم کی باتوں پر اختیار ہے۔

10 اس بات کو سُن کر یسوع کو بڑی حیرت ہوئی اور اس کے ساتھیوں سے کہا، میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ میں نے اسرائیل میں بھی ایسا اعتقاد رکھنے والے کسی فرد کو نہ دیکھا۔

11 کئی لوگ مشرق اور مغرب سے آتے ہیں۔اور وہ خدا کی بادشاہت میں ابراہیم اسحاق یعقوب کے ساتھ بیٹھ کر کھا نا کھائیں گے۔

12 اور کہا کہ خدا کی بادشاہت کو پانے والے با ہر اندھیرے میں پھینک دیئے جائیں گے اور وہ وہاں چیخ و پکار کریں گے اور درد سے دانت پِیسیں گے۔

13 تب یسوع نے اس عہدیدار سے کہا،گھر چلا جا تیرے عقیدہ کے مُطابِق تیرا خادم شفا پائے گا۔ اسی وقت اُس کا خادم شفا یاب ہوا۔

14 یسوع پطرس کے گھر کو گئے۔اور وہاں دیکھا کہ پطرس کی ساس بُخار کی شدّت سے بستر پر پڑی ہے۔

15 جب یسوع نے اس کا ہاتھ چھوا تو وہ بخار سے نجات پائی۔تب وہ اٹھ کھڑی ہوئی اور ان کی خدمت کی۔

16 اُس دن ایسا ہوا کہ شام کے وقت لوگ بد رُوحوں سے متاثر کئی افراد کو یسوع کے پاس لا نے لگے۔یسوع نے اپنے کلام سے بد رُوحوں کو اُن افراد سے بھگا دیا۔اور اُن تمام بیماروں کو صحت بخشا۔

17 یسعیاہ نبی کی کہی ہوئی بات اس طریقہ سے پُوری ہوئی کہ

18 یسوع نے اپنے اطراف جمع شدہ تمام لوگوں کو دیکھا تو اس نے حکم دیا جھیل کے اس پار کنارے پر جاؤ۔

19 تب ایک معلّم ِ شریعت یسوع کے پاس آ یا۔اور کہنے لگا، اے استاد آپ جس جگہ جائیں گے وہاں میں تیرے پیچھے چلوں گا۔

20 یسوع نے اس سے کہا، لومڑیوں کے تو کھوہ ہوتے ہیں اور پرندوں کے گھونسلے ہوتے ہیں۔لیکن ابن آدم کو آرام کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

21 شاگردوں میں سے ایک نے یسوع سے کہا،اے خداوند آپ مجھے پہلے اس بات کی اجازت دیجئے کہ میں اپنے باپ کی تدفین کے مراسم کو انجام دوں۔پھر اس کے بعد میں تیرے پیچھے ہو لوں گا

22 لیکن یسوع نے اس سے کہا، تو میرے پیچھے چل اور مردوں کو اپنے مردے دفن کر نے دے۔

23 یسوع کشتی میں سوار ہوئے اس کے شاگرد بھی اس کے ساتھ ہو لئے۔

24 کشتی جھیل کے کنارے سے نکل جا نے کے بعد طوفانی ہوا جھیل کے اوپر چلنی شروع ہوئی۔ اور لہریں کشتی کو اچھالنے لگیں۔لیکن یسوع سو رہے تھے۔

25 یسوع کے شاگرد اس کے قریب جا کر اس کو بیدار کئے اور کہنے لگے،اے خداوند ہماری حفاظت فرما ہم ڈوب رہے ہیں۔

26 یسوع نے ان سے کہا، تم کیوں خوف کرتے ہو ؟تم میں مناسب ایمان نہیں ہے،،یہ کہتے ہوئے وہ اٹھ کھڑا ہوا اور ان بڑی طوفانی ہواؤں اور لہروں کو حکم دیا۔اس کے فورا بعد طوفانی ہوا رک گئی۔ اور جھیل پر مکمل سکوت چھاگیا۔

27 لوگ حیرت زدہ تھے اور آپس میں کہنے لگے، یہ کس قسم کا آدمی ہے ؟ یہاں تک کہ طوفانی ہوا اور پانی بھی اس کے فر مانبردار ہے۔

28 یسوع جھیل کے دوسرے کنارے پر گدرین کی سر زمین میں آئے۔وہاں بد روح سے متاثر ہ دو آدمی یسوع کے پاس آئے۔وہ قبروں میں رہتے تھے۔اور وہ دونوں بہت ہی ضرر رساں تھے۔جس کی وجہ سے لوگوں میں ہمت نہ ہوتی تھی کہ اس راہ پر جائیں۔

29 وہ دونوں چلاّتے ہوئے یسوع کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ آپ ہم سے کیا چاہتے ہیں ؟اے خدا کے بیٹے کیا تو مقرّرہ وقت سے پہلے ہی ہمیں سزا دینے کےلئے یہاں آیا ہے۔

30 اس جگہ سے قریب سوّروں کا ایک بڑا غول چر رہا تھا۔

31 بد روحیں منّت کر نے لگےکہ تو چاہتا ہے کہ ہم ان دونوں کو چھوڑ کر سوّروں میں چلے جائیں تو مہر بانی فرما کر ہمیں سوّروں کے اس غول میں بھیج دے۔

32 تب یسوع نے ان سے کہا،چلے جاؤتب وہ روحیں ان دونوں کو چھوڑ کر سوّروں میں چلی گئیں۔فوراً وہ تمام سوّر پہاڑ کے نشیب میں دوڑے اور جھیل میں گر کر پانی میں ڈوب گئے۔

33 سوّروں کو چرا نے والے شہر میں دوڑ کر گئے سوّروں پر اور ان لو گوں پر جو کہ شیطانوں سے متاثر تھے پیش آئے ہوئے واقعات کو وہ لو گوں سے بیان کئے۔

34 تب شہر کے تمام لوگ یسوع کو دیکھنے کیلئے چلے گئے۔ جب ان لوگوں نے انہیں دیکھا تو اس سے التجا کر نے لگے کہ وہ ان لوگوں کی جگہ چھوڑ کر چلا جائے۔

 

باب :  9

 

1 یسوع کشتی میں سوار ہوئے اور جھیل کو پار کرتے ہوئے خاص شہر کو چلے گئے۔

2 چند لوگ ایک مفلوج آدمی کو یسوع کے پاس لائے جو اپنے بستر پر پڑا ہوا تھا۔ یسوع نے ان لوگوں کو دیکھا کہ ان میں بڑی عقیدت تھی تو وہ مفلوج مریض سے کہنے لگا، اے نو جوان تو خوش ہو جا۔کیوں کہ تیرے گناہ معاف کر دیئے گئے ہیں۔

3 وہاں پر موجود چند معلّمین شریعت نے جب اس کو سنا تو آپس میں کہنے لگے کہ یہ آدمی ایسی بات کر رہا ہے جیسا کہ وہ خدا ہے، اور یہ تو کفر ہے۔

4 ان کا اس طرح سوچنا یسوع کو معلوم ہوا۔ انہوں نے ان سے کہا، تم ایسی بری بات کیوں سوچتے ہو ؟

5 آسان کیا ہے ؟اس مفلوج مریض سے کیا یہ کہنا آسان ہے کہ تیرے گناہ معاف کر دیئے گئے ہیں، یا یہ کہنا کہ اٹھ اور چل ؟

6 لیکن میں تم کو بتاؤں گا کہ ابن آدم کو گناہوں کو معاف کر نے کے لئے اس زمین پر اختیار حاصل ہے۔تم جان جاؤ گے کہ مجھے وہ اختیار ہے اس کے بعد یسوع نے اس مفلوج آدمی سے کہا اٹھ اور تو اپنا بستر لیتے ہوئے اپنے گھر کو چلا جا۔

7 تب وہ آدمی اٹھا اور گھر کو چلا گیا۔

8 لوگ اس بات کو دیکھ کر خوف زدہ ہو گئے۔لوگ خدا کی تعریف کر نے لگے کہ اس نے لوگوں کو یہ اختیار دیا۔

9 یسوع جب جا رہا تھا تو اس نے متی نام کے ایک آدمی کو محصول کے دفتر میں بیٹھا دیکھا۔ تب یسوع نے اس سے کہا،تو میرے پیچھے ہو لے پھر متی اٹھا اور یسوع کے پیچھے ہو لیا۔

10 یسوع متی کے گھر میں کھا نا کھا نے بیٹھ گئے۔ کئی محصول وصول کرنے والے اور برے لوگ بھی یسوع اور ان کے شاگردوں کے ساتھ کھا نا کھا نے بیٹھ گئے۔

11 فریسیوں نے دیکھا کہ یسوع ان لوگوں کے ساتھ کھا نا کھا رہے ہیں۔فریسیوں نے یسوع کے شاگردوں سے پوچھا، تمہارا استاد محصول وصول کرنے والوں اور گنہگاروں کے ساتھ کھا نا کیوں کھا تا ہے ؟

12 جو کچھ فریسیوں نے کہا یسوع نے سن لیا اور ان سے کہا، صحت مند لوگوں کے لئے کسی حکیم کی ضرورت نہیں صرف بیماروں کے لئے ہی طبیب چاہئے۔

13 تم جاؤ اور کہو کہ مجھے قربانی نہیں چاہئے بلکہ صرف رحم و کرم چاہئے۔ جس طرح الہامی صحیفوں میں لکھا ہوا ہے۔ اس جملہ کے معنی سیکھ لو۔ میں نیک راستبازوں کو دعوت دینے نہیں آیا ہوں۔ بلکہ صرف گنہگاروں کو بلا نے کے لئے آیا ہوں

14 تب یوحناّ کے شاگرد یسوع کے پاس آئے۔وہ یسوع سے پو چھنے لگے ہم اور فریسی اکثر روزہ رکھتے ہیں۔ لیکن تیرے شاگرد کیوں روزہ نہیں رکھتے ؟

15 یسوع نے ان سے کہا، شا دی کے وقت دولہا کے ساتھ رہنے والے اس کے دوست احباب رنجیدہ نہیں ہو تے، لیکن ایک وقت وہ بھی آئے گا جس میں دولہا ان سے الگ کر دیا جائے گا۔ تب وہ روزہ رکھیں گے۔

16 پھٹے ہوئے پرا نے کرتے میں نئے کو رے کپڑے کا پیوند کو ئی نہیں لگا تا ہے اگر کو ئی لگاتا بھی ہے تو پیوند سکڑ کر کرتے سے الگ نکل جا تا ہے۔تب وہ کرتا اور بھی زیادہ پھٹ جا تا ہے۔

17 اس کے علا وہ لوگ نئی مئے کو پرانی مئے کی تھیلیوں میں نہیں رکھتے۔ کیوں کہ پرانی تھیلیاں پھٹ جا تی ہیں۔ اور مئے بہہ جا تی ہے۔ اس وجہ سے لوگ ہمیشہ نئی مئے نئی تھیلیوں ہی میں بھرتے ہیں۔اور تب وہ دونوں محفوظ رہتے ہیں۔

18 یسوع جب ان واقعات کو کہہ رہے تھے تب یہودی عبا دت گاہ کا ایک عہدیدار اس کے پاس آیا اور اس کے سامنے جھک گیا اور کہا، میری بیٹی ابھی مر گئی ہے۔ اگر تو آ کر اپنا ہاتھ اس پر رکھے تو وہ دوبارہ زندہ ہو جائے گی۔

19 تب یسوع اٹھے اور سردار کے ساتھ چلے گئے اور اس کے ساتھ یسوع کے شاگرد بھی چلے۔

20 وہاں پر ایک ایسی بیمار عورت تھی جس کو بارہ برس سے خون جاری تھا۔ وہ عورت یسوع کے پیچھے سے ان کے قریب آ کر ان کے کرتے کے دامن کو چھو لی۔

21 وہ عورت سوچنے لگی،اگر میں اس کا کرتا چھو لوں تو میں ضرور صحت یاب ہو جاؤں گی۔

22 یسوع نے اس عورت کو دیکھا اور کہا، بیٹی تو اطمینان و سکون سے رہ اپنے ایمان کی وجہ سے ہی تو صحتیاب ہوئی تب وہ تندرست ہو گئی۔

23 تب یسوع سردار کے ساتھ آگے بڑھتا ہوا اس کے گھر میں چلا گیا۔ یسوع نے جنا زہ میں آئے ہوئے با جا بجا نے والوں کے گروہ کو اور رو نے والوں کو دیکھا۔

24 یسوع نے کہا، دور ہو جا ؤ کہ یہ لڑکی مری نہیں ہے بلکہ وہ سو رہی ہے لیکن انہوں نے یسوع کا مذاق اڑا یا۔

25 لوگوں کو گھر سے باہر بھیج دینے کے بعد یسوع اس کمرے میں گیا جس میں لڑ کی تھی یسوع نے جب اس لڑکی کا ہاتھ پکڑا تو وہ اٹھ کھڑی ہو ئی۔

26 خبر اطراف و اکناف کے علاقوں میں پھیل گئی۔

27 یسوع جب وہاں سے لوٹ رہے تھے تو دو اندھے اس کے پیچھے ہو لئے۔ اور وہ زور سے پکارنے لگے،اے داؤد کے فرزند ہم پر رحم کر۔

28 یسوع گھر کے اندر چلے گئے۔ اندھے آدمی بھی اس کے ساتھ چلے گئے۔ یسوع نے ان سے کہا،کیا تم یقین کرتے ہو کہ میں تمہیں شفاء دے سکتا ہوں ؟ اندھوں نے جواب دیا،ہاں خداوند ہم یقین رکھتے ہیں۔

29 تب یسوع نے ان کی آنکھیں چھو کر کہا، جیسا تمہارا اعتقاد ہے ویسا ہی تمہارے ساتھ ہو۔

30 فوراً ہی ان کو بینائی آ گئی۔ یسوع نے انہیں سختی سے تا کید کی کہ یہ واقعہ کسی سے نہ کہنا۔

31 لیکن وہ اندھے وہاں سے لوٹے اور اس خبر کو اس علا قے کے چاروں طرف پھیلا دیئے۔

32 جب وہ دونوں جا رہے تھے تو چند لوگ ایک شخص کو یسوع کے پاس لائے چونکہ اس پر بد روح کا سایہ تھا اس وجہ سے وہ گونگا ہو گیا تھا۔

33 تب یسوع نے اس بد روح کو حکم دیا کہ وہ اس کو چھو ڑ کر چلا جائے۔ تب وہ بولنے لگا۔ لوگوں نے دیکھا تو تعجب میں پڑ گئے۔ اور کہنے لگے اسرائیل میں ایسا کام ہم نے دیکھا ہی نہیں۔

34 لیکن فریسی کہنے لگے کہ یہ بد روحوں کے مالک و سردار کی قوت و طاقت سے بد روحوں کو چھڑاتا ہے۔

35 یسوع نے تمام گاؤں اور شہروں کا دورہ کیا۔ اور یسوع نے ان کی عبادت گاہوں میں تعلیم دیتے ہوئے بادشاہت کے بارے میں خوشخبری سنائی تمام قسم کی بیماریوں کو شفاء بخشا۔

36 تکلیف میں مبتلا ء بے سہارا لوگوں کے مجمع کو دیکھ کر یسوع غمگین ہوئے۔ وہ بغیر چرواہے کے بھیڑوں کی ریوڑ کی مانند ہے۔

37 یسوع نے اپنے شاگردوں سے کہا، فصل تو بہت زیادہ ہے لیکن مزدور کم ہیں۔

38 اور اس نے کہا کہ فصل کا مالک خدا ہے۔ اس لئے فصل کے مالک سے درخواست کرو کہ فصل کاٹنے کے لئے زیادہ مزدور بھیج دے۔

 

باب :  10

 

1 یسوع اپنے بارہ شاگردوں کو ایک ساتھ جمع کر کے ان کو اس بات کا اختیار دیا کہ وہ بد روحوں کو چھڑائے اور ہر قسم کی بیماری سے شفاء دے۔

2 ان بارہ رسولوں کے نام اس طرح ہیں:

3 فلپس اور برتلمائی،

4 قوم پرست شمعون قتانی،

5 یسوع ان بارہ رسولوں کو چند احکامات دے کر اور بادشاہت سے متعلق لوگوں کو معلومات فراہم کر نے کے لئے بھیج دیا۔ اور یسوع نے ان سے جو کہا وہ یہ کہ غیر یہودیوں کے پاس اور ان شہروں میں نہ جانا جہاں سامری رہتے ہوں۔

6 بلکہ اسرائیل کے پاس جاؤ جو کھو ئی ہو ئی بھیڑوں کی طرح ہے۔

7 اور ان کو منا دی کرو جنت کی بادشاہت قریب آ رہی ہے۔

8 بیماروں کو شفاء دو۔ اور مردوں کو جلا دو۔ اور کوڑھیوں کو صحت دو۔ اور لوگوں کو بد روحوں سے چھڑا ؤ۔ میں یہ تمام اختیارات تمہیں آزادانہ دے رہا ہوں۔ اسلئے تم غیروں کی بے لوث خدمت کرو۔

9 تم روپیہ پیسہ یا تانبا،چاندی یا سونا کو ئی بھی چیز اپنے ساتھ نہ لے جا نا۔

10 کو ئی تھیلی بھی نہ لے جانا۔ اپنے سفر کے لئے صرف پہننے کے کپڑے اور جوتے لے جانا۔ اپنے ساتھ اپنا عصا بھی نہ لے جانا۔ ایک مزدور کو صرف وہی دینا چاہئے جس کی اسے ضرورت ہو۔

11 جب تم کسی گاؤں میں یا کسی شہر میں داخل ہو تو کسی اچھے با اثر شخصیت کو ڈھونڈو اور تم اس جگہ کو چھو ڑ نے تک اسی کے گھر میں قیام کرو۔

12 جب تم اس گھر میں داخل ہو تو ان سے کہو کہ سلامتی تم پر ہو۔

13 اس گھر کے لوگ اگر تمہارا استقبال کریں تو وہ تمہاری دعائے خیر و سلامتی کے مستحق ہیں تو وہ سلامتی انہیں حاصل ہو۔ لیکن اگر وہ تمہیں خوش آمدید نہ کہیں تو تمہاری دعائے خیر کے مستحق نہیں ہیں اور تم پر ہی واپس لوٹے۔

14 ایک گھر والے یا ایک گاؤں والے اگر تمہیں خوش آمدید نہ کہے یا تمہاری باتیں نہ سنے تو تم کو چاہئے کہ اس جگہ کو چھوڑنے سے پہلے اپنے پیروں میں لگی دھول وہیں پر جھاڑ دو۔

15 میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ فیصلہ کے دن اس گاؤں کا حال سدوم اور عمورہ سے بھی زیادہ برا ہو گا

16 سنو! میں تمہیں بھیڑوں کی طرح بھیڑیوں کے درمیان بھیج رہا ہوں۔ اس وجہ سے تم سانپوں کی طرح ہوشیار رہو۔ کبوتروں کی طرح کو ئی غلطی نہ کرو۔

17 لوگوں کے بارے میں باخبر رہو۔ تم کو وہ قید کر کے عدالت میں حاضر کر دیں گے۔ وہ اپنی یہودی عبادت گاہوں میں تم پر درّے برسائیں گے۔

18 وہ تم کو حاکموں اور بادشاہوں کے سامنے پیش کریں گے۔میری وجہ سے لوگ تمہارے ساتھ ایسا ہی کریں گے۔ لیکن تم ان بادشاہوں اور حاکموں اور غیر یہودی لوگوں کو میرے بارے میں کہو گے۔

19 جب تم قید کئے جاؤ تو اس بات کی فکر نہ کرو کہ کس طرح گفتگو کریں، اور تمہیں کیا کہنا چاہئے وہ سب باتیں تمہیں اس وقت عطا ہوں گی۔

20 حقیقت میں کلام کر نے والے تم نہ ہو گے۔ بلکہ تمہارے باپ کی روح ہی تمہارے ذریعے بات کرے گی۔

21 حقیقی بھا ئی اپنے حقیقی بھا ئی کے خلاف ہو جائے گا اور اس کو موت کی سزا کے حوالے کرے گا۔باپ اپنی ہی اولاد کو موت کی سزا کے حوالے کریں گے۔اور اولاد والدین کے خلاف کھڑے ہو کر انہیں موت کی سزا کے حوالے کریں گے۔

22 کیوں کہ تم میری پیروی کرتے ہو اس وجہ سے سب لوگ تم سے نفرت کریں گے۔ لیکن آخری وقت تک صبر کرنے والا ہی نجات پائے گا۔

23 اگر کسی ایک گاؤں میں تم پر ظلم و زیادتی ہو تو دوسرے گاؤں چلے جاؤ۔ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ ابن آدم دوبارہ آنے سے پہلے تم اسرائیل کی تمام آبادیوں میں گزرنے بھی نہ پاؤ گے۔

24 شاگرد اپنے استاد سے بہتر نہ ہو گا۔ اور نہ ہی نوکر اپنے مالک سے بہتر ہو گا۔

25 شاگرد کے لئے یہ کا فی ہو گا کہ وہ اپنے استاد جیسا بنے۔ اور نوکر کے لئے یہ کا فی ہو گا کہ وہ اپنے مالک جیسا بنے۔ اگر خاندان کے صدر ہی کو ابلیس کے نام سے پکا را جائے تو کیا خاندان کے دیگر افراد کو اور زیادہ برے ناموں سے پکا را نہ جائے گا۔

26 اس وجہ سے لوگوں سے نہ ڈرو۔ کیوں کہ ہر وہ چیز جو پوشیدہ ہے وہ ظا ر ہو جائے گی۔

27 میں اندھیرے میں یہ تمام واقعات تم سے کہہ رہا ہوں لیکن میری یہ آرزو و تمنّا ہے کہ تم ان واقعات کو دن کے اجالے میں کہو۔ میں یہ ساری باتیں تم سے آہستگی کے ساتھ کہہ رہا ہوں۔ مگر ان باتوں کو تم لوگوں کو آواز سے سناؤ۔

28 تم لوگوں سے نہ گھبراؤ۔کیوں کہ وہ تو صرف جسم کو مار سکتے ہیں لیکن روح کو مار نہیں سکتے۔ بلکہ خدا سے ڈرو جو روح اور جسم کو جہنم میں نیست و نابود کر سکتا ہے۔

29 بازار میں ایک سکّہ میں دو چڑیوں کو بیچتے ہیں۔ لیکن تمہارے باپ کی اجازت کے بغیر ان میں کو ئی ایک بھی نہیں مرتی۔

30 تمہارے سر میں کتنے بال ہیں خدا کو اس کا بھی علم ہے۔

31 اس لئے خوف نہ کرو۔ کیوں کہ تم کئی چڑیوں سے بھی بہت زیادہ قیمتی ہو۔

32 اگر کو ئی شخص لوگوں کے سامنے یہ کہے کہ وہ مجھ پر ایمان رکھتا ہے تو میں بھی اپنے باپ کے سامنے جو آسمانوں میں ہے اس کو اپنا بتاؤں گا۔

33 اگر کو ئی شخص لوگوں کے سامنے یہ کہے کہ میں اس کا نہیں ہوں تو میں بھی آسمانوں میں رہنے والے اپنے باپ سے یہ کہوں گا کہ یہ آدمی میرا نہیں ہے۔

34 تم یہ نہ سمجھو کہ میں دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے آیا ہوں بلکہ تلوار چلا نے کے لئے آیا ہوں۔

35 اس کو پو را کرنے کے لئے آیا ہوں:

36  37 اگر کو ئی شخص میری محبت سے بڑھ کر اپنے باپ یا اپنی ماں سے محبت کرتا ہے تو وہ میری پیروی کر نے کے لائق نہ ہو گا۔ اور جو کو ئی میری محبت سے بڑھ کر اپنے بیٹے سے یا اپنی بیٹی سے محبت کرے تو وہ بھی میرا پیرو کہلا نے کا مستحق نہ ہو گا۔

38 جو کو ئی اس کو دی جا نے والی صلیب کو قبول کر نے کا خواہشمند نہ ہو تو وہ میرا متبّع ہو نے کے لائق نہ ہو گا۔

39 میری محبت سے بڑھ کر جو کو ئی اپنی جان سے محبت کرتا ہے وہ اس کو کھو دیتا ہے میری خاطر جو کو ئی اپنی جان کو کھو دیتا ہے تو وہ اس کو پائے گا۔

40 جو تمہیں قبول کرنے والا ہے وہ مجھے بھی قبول کرنے والا ہے جو مجھے قبول کرنے والا ہے وہ مجھے بھیجنے والے خدا کو بھی قبول کر تا ہے۔

41 نبی کو نبی سمجھ کر قبول کرے گا گویا وہ نبی کا اجر پائے گا۔ حق کو سچا جان کر اس کو قبول کر نے والا گو یا اس حق کو ملنے والے حق کا وہ حقدار ہو گا۔

42 غریب مفلس کو جو کہ میرا پیرو کار ہے اگر کو ئی مناسب امداد کرے تو وہ یقیناً اس کا اجر پائے گا۔ میری پیروی کرنے والوں کو اگر کو ئی ایک پیالہ ٹھنڈا پانی ہی پلائے تو وہ ضرور اس کے اجر کا حقدار ہو گا۔

 

باب : 11

 

1 یسوع اپنے بارہ شاگردوں سے ان واقعات کو سنا نے کے بعد ہدایات دینا ختم کیا۔ تبلیغ اور منادی کر نے کے لئے وہ گلیل کے قصبوں میں چلے گئے۔

2 یوحنا بپتسمہ دینے والے قید میں تھے۔ان کو ان چیزوں کے متعلق معلوم ہوا جو مسیح کر رہے تھے۔ اس لئے یوحنا نے اپنے چند شاگردوں کو یسوع کے پاس بھیج دیا۔

3 یوحنا کے شاگرد یسوع سے پو چھنے لگے کہ کیا وہ آنے والا آپ ہی ہیں یا ہم کسی دوسرے آنے والے کے انتظار میں رہیں۔

4 اس کا جواب یسوع نے دیا تم نے جن واقعات کو یہاں سنا اور دیکھا ہے تم جاؤ اور ان سب باتوں کی اطلاع یوحنا کو دو۔

5 اندھے نظر کو پا لیتے ہیں اور لنگڑے اچھی طرح چلنے پھر نے کے قابل ہو جاتے ہیں اور کو ڑھی بھی شفاء پا لیتے ہیں اور بہرے سننے کے قا بل بن جاتے اور مردوں کو دوبارہ زندگی ملتی ہے۔ اور غریبوں کو خوشخبری سنائی جاتی ہے۔

6 جو کو ئی مجھے قبول کر لیتا ہے تو وہ متبّرک ہو جا تا ہے۔

7 جب یوحنا کے شاگرد لوٹ رہے تھے تو یسوع لوگوں سے یوحنا کے بارے میں باتیں کر نے لگے۔یسوع نے ان سے کہا، تم کیا دیکھنے کے لئے بیابان گئے تھے ؟ کیا ہوا سے ہلنے والے سر کنڈے ؟ نہیں !

8 تو پھر حقیقت میں تم کیا دیکھنے گئے تھے ؟ کیا جاذب نظر لباس میں ملبوس آدمی کو نہیں ! نئے اور قیمتی پوشاک پہننے والے لوگ تو بادشاہوں کے محلوں میں رہتے ہیں۔

9 تو پھر تم کیا دیکھنے گئے تھے ؟ کیا ایک نبی کو ؟ میں تم سے کہتا ہوں کہ یوحنا نبی سے بڑھ کر ہے۔

10 یوحنا کے بارے میں صحیفوں میں اس طرح لکھا ہوا ہے:

11 یوحنا بپتسمہ دینے والے پہلے جو گزرے ہیں ان سے بڑا ہے۔ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ آسمانی بادشاہت میں رہنے والا چھو ٹا بھی یوحنا سے بڑا ہی ہو گا۔

12 بپتسمہ دینے والا یوحنا جب سے آیا ہے تب سے آسمانی بادشاہت طاقت ور حملوں کا شکار ہو ئی ہے۔ لوگ قوت کا استعمال کر کے حکومت کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

13 تمام نبیوں اور موسیٰ کی شریعت میں یوحنا کے آنے تک آسمانی بادشاہت کے بارے میں پہلے ہی بتا دیا تھا۔

14 شریعت اور نبیوں نے جو بات کہی ہے اس پر اگر تم ایمان رکھتے ہو کہ یوحنا، ایلیاہ ہے۔ اس کے آنے کے بارے میں شریعت اور نبیوں نے بھی خبر دی ہے۔

15 اے لوگو! میں جو بات بتاتا ہوں اس کو سنو اور توجہ دو.

16 میں اس دور کے لوگوں کے بارے میں کیا بتاؤں ؟ان کا مقابلہ کس سے کروں اسلئے کہ اس دور کے لوگ بازاروں میں بیٹھے ہوئے بچوں کی طرح ہوں گے۔ جب کہ ایک گروہ کے بچّے دوسرے گروہ کے بچوں سے اس طرح کہیں گے:

17 ہم نے تمہارے لئے ایک باجا بجایا۔

18 میں تم سے کہتا ہوں کہ آج کے لوگ ان بچوں کی طرح ہیں۔ کیوں کہ یوحنا آ گیا ہے مگر وہ دوسرے لوگوں کی طرح کھانا نہیں کھا یا اور مئے نہ پی لیکن لوگ اس کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس پر بد روح کے اثرات ہیں۔

19 ابن آدم آ گیا ہے وہ دوسرے لوگوں کی طرح کھا نا کھا تا ہے اور مئے بھی پیتا ہے۔ اور لوگ کہتے ہیں کہ دیکھو! وہ پیٹو ہے۔ اور وہ مئے خور ہے۔ محصول وصول کرنے والے دیگر اور برے لوگ ہی اس کے دوست و احباب ہیں۔ لیکن حکمت ہی اپنے کاموں سے اپنی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔

20 تب یسوع نے جن شہروں میں اپنے معجزے اور نشانیاں دکھا ئی تھی ان شہروں کی ملا مت اور مذمت کر نے لگا۔ کیوں کہ ان شہروں کے لوگوں نے اپنی زندگی میں کوئی تبدیلی نہ لا ئی اور نہ گناہ کے کاموں سے اپنے آپ کو روک سکے۔

21 یسوع نے خرا زین سے مخا طب ہو کر کہا، اے خرا زین والو! افسوس ہے تم پر میں تمہارے کس انجام کو بتاؤں؟ اور اے بیت صیدا! تمہارا بھی کیا انجام بتاؤں افسوس ہے تم پر بہت سے معجزات بتا یا ہوں۔ اگر وہ غیر معمولی کام اور معجزے صور اور صیدا میں ہوتے تو ان کے رہنے والے ایک عرصہ پہلے ہی اپنی زندگیوں میں انقلاب لائے ہوتے اور اپنے کئے ہوئے کاموں پر پچھتاتے ہوئے ٹا ٹ کا ٹکڑا اوڑھ لیتے اور اپنے سر پر راکھ ڈال لیتے۔

22 میں تم سے کہتا ہوں کہ فیصلہ کے دن صور اور صیدا سے بڑھ کر تمہاری حا لت بد تر ہو گی۔

23 اے کفر نحوم! کیا تو جنت میں اٹھائے جا نے کے با رے میں غور و فکر بھی کرتا ہے ؟ نہیں، بلکہ تو عالم ارواح میں اترے گا۔ میں نے تجھے بے شمار معجزات بتائے اگر سدوم میں ان معجزات کو دکھا تا تو یقیناً وہ لوگ گناہ کے کاموں سے بچ جاتے اور آج تک وہ بحیثیت شہر ہی بچا رہتا۔

24 میں تم سے کہتا ہوں کہ فیصلہ کے دن تمہاری حا لت سدوم سے بھی زیادہ بد تر ہو گی۔

25 تب یسوع نے کہا اے زمین و آسمان کے خداوند اور باپ میں تیرا شکر ادا کر تا ہوں۔میں تیری تعریف کرتا ہوں۔ کیوں کہ تو نے ان واقعات کو داناؤں اور عقلمندوں سے چھپائے رکھا۔ لیکن ان لوگوں پر تو ظاہر کر دیا ہے جو کہ چھوٹے بچوں کی طرح ہیں۔

26 ہاں میرے باپ حقیقت میں یہ تیری مرضی اور پسند ہو نے کی وجہ سے تو نے ایسا کیا ہے۔

27 میرے باپ نے مجھے ہر چیز عطا کی ہے۔ کو ئی بھی بیٹے کو نہیں جانتا۔ صرف باپ ہی اپنے بیٹے کو اچھی طرح جانتا ہے۔ اور کو ئی شخص باپ کو نہیں جانتا بیٹا ہی صرف باپ کو جانتا ہے۔ بیٹا باپ کو جس پر ظاہر کر نے کی خواہش کر تا ہے تو وہی اپنے باپ کو پہچان لیتے ہیں۔

28 اے محنت مشقت کر نے والو! اور وزنی بوجھ اٹھا نے والو تم سب میرے پاس آ جا ؤ۔ میں تمہیں آرام پہنچاؤں گا۔

29 میرے جوئے کے کندھے دیتے ہوئے مجھ سے باتیں سیکھو۔ میں شریف اور خاکسارہوں۔ اور تم اپنی جانوں کے لئے تشفی پا ؤ گے۔

30 ہاں! جو کام میں تم سے قبول کر نے کے لئے کہتا ہوں آسان ہے۔ تمہیں اٹھا نے کے لئے جو بوجھ دے رہا ہوں وہ وزنی نہیں ہے۔

 

باب : 12

 

1 وہ سبت کا دن تھا یسوع اناج کے کھیتوں کی راہ سے چل کر جا رہے تھے۔ اور یسوع کے شاگرد اس کے ساتھ تھے اور وہ بھو کے تھے۔جس کی وجہ سے شاگرد بالیاں توڑ کر کھا نے لگے۔

2 جب فریسیوں نے دیکھا تو یسوع سے کہنے لگے دیکھ سبت کے دن کئے جانے والے تمام کام جن کے بارے میں شریعت میں بتائے گئے احکامات کے خلاف ہیں اور اسے تیرے شاگرد کر رہے ہیں۔

3 اس پر یسوع نے کہا، جب داؤد اور اس کے ساتھ موجود لوگ بھو کے تھے، تب داؤد نے کیا کیا تم کو معلوم ہے ؟۔

4 داؤد ہیکل کو چلا گیا۔ خدا کی نذر کی ہوئی روٹیاں داؤد نے کھا یا اور اس کے ساتھیوں نے بھی کھا یا۔ جبکہ ان لوگوں کا ان روٹیوں کو کھا نا شریعت کے خلا ف تھا۔ اور اس کا کھا نا صرف کاہنوں کے لئے جائز تھا۔

5 کیا تم نے شریعت موسیٰ میں نہیں پڑھا کہ؟ ہر سبت کے دن کا ہن ہیکل کے اصولوں کے حلاف ورزی کرنے کے با وجود بے قصور کہلاتے ہیں۔

6 لیکن ہیکل کے مقابلے میں افضل ترین انسان یہاں ہو نے کی بات میں تم کو بتاتا ہوں۔

7 صحیفہ کہتی ہے کہ مجھے جانوروں کی قربانی نہیں چاہئے بلکہ مجھے رحم و کرم ہی چاہئے۔ اس لئے کہ اس کے حقیقی معنی تم نہیں جانتے۔ اگر تم اس کے معنی سے واقف ہوتے تو ان بے قصوروں کو تم قصور وار ہو نے کا فیصلہ نہ دیتے۔

8 اور یہ کہا، ابن آدم سبت کے دن کا خداوند ہے۔

9 یسوع اس جگہ کو چھو ڑ کر یہودیوں کی عبادت گاہ میں گئے۔

10 یہودیوں کی اس عبادت گاہ میں ایک آدمی تھا جو ہاتھ سے معذور تھا۔ یہودیوں میں بعض وہ لوگ تھے جنہوں نے یسوع پر الزام دھر نے کیلئے وجہ تلاش کر نے لگے۔ اس وجہ سے انہوں نے یسوع سے پو چھا، کیا سبت کے دن شفاء دینا درست ہے ؟

11 یسوع نے ان سے کہا، اگر تم میں سے کسی کے پاس ایک بھیڑ ہو اور وہ بھیڑ سبت کے دن ایک گڑھے میں گر جائے تو کیا تم اس بھیڑ کو اس گڑھے سے نہ نکا لو گے ؟

12 یقیناً انسان اس بھیڑ سے کئی گنا بڑھ کر عزت و قدر کے لائق ہے۔ اسلئے سبت کے دن اچھے اور نیکی کے کام کرنا موسیٰ کی شریعت کے مطابق ہی ہے۔

13 تب یسوع نے ہاتھ کے اس معذور آدمی سے کہا، تو اپنا ہاتھ دکھا تب اس آدمی نے اپنے ہاتھ کو اس کی طرف آگے بڑھا یا۔ فوراً اس کا ہاتھ دوسرے ہاتھ کی طرح ٹھیک ہو گیا۔

14 تب فریسی چلے گئے اور یسوع کو قتل کرنے کی تدبیریں کر نے لگے۔

15 فریسیوں سے کی جا نے والی تدبیر کا یسوع کو علم تھا۔ اس وجہ سے یسوع اس جگہ کو چھو ڑ کر چلے گئے۔ جب کئی لوگ اس کی پیروی کر نے لگے۔ اور اس نے تمام بیماروں کو شفاء دی۔

16 انہوں نے لوگوں کو تاکید کی کہ میں کون ہوں یہ بات کسی سے نہ کہیں۔

17 یسعیاہ نبی کی کہی ہوئی بات پو ری ہو نے کے لئے یسوع نے یہ سب کیا۔ یسعیاہ نے جو کہا ہے وہ یہ ہے :

18 یہ تو میرا خادم ہے۔

19 نہ یہ جھگڑا کرے گا اور نہ چیخ و پکار کرے گا۔

20 وہ نہ تو جھکے ہوئے سر کنڈے کو توڑے گا۔

21 اور تمام لوگ اس پر امید کریں گے۔

22 تب ایسا ہوا کہ چند لوگ ایک آدمی کو یسوع کے پاس لائے وہ بد روح کے اثرات کی وجہ سے اندھا اور گونگا ہو گیا تھا۔ یسوع نے اس شخص کو شفاء بخشی اور وہ دیکھنے اور بولنے لگا۔

23 لوگ حیران ہو گئے۔ اور آپس میں باتیں کر نے لگے کیا یہ آدمی ابن داؤد ہو سکتا ہے ؟

24 لوگوں کی آپسی بات چیت سن کر فریسیوں نے کہا یسوع بعلزبول کی قوت کے ذریعہ لوگوں کو بد روحوں سے نجات دلاتا ہے۔ بعلزبول بد روحوں کا سردار ہے۔

25 فریسی جن واقعات پر غور کرتے تھے وہ یسوع کو معلوم تھا جس کی وجہ سے یسوع نے ان سے کہا، جس حکو مت میں آپسی اختلافات ہوں وہ تباہ و برباد ہو جا تی ہے۔ داخلی اختلافات سے پھوٹ کا شکار ہو نے والا شہر اور خاندان قائم اور دیر پا ثابت نہ ہو گا۔

26 ایسی صورت میں اگر شیطان ہی بد روحوں کو اپنے آپ سے باہر بھگا دے تو گویا وہ اپنے آپ ہی میں اختلافات پیدا کرے گا۔ اور اس کی سلطنت ہمیشہ کے لئے قائم نہیں ہو سکے گی۔

27 تم کہتے ہو کہ میں شیطان بعلزبول کی قوت سے بد روحوں کو نکا لتا ہوں اگر یہ بات حقیقت پر مبنی ہو تو تمہارے لوگ کس کی قوت سے بد روحوں سے نجات دلاتے ہیں۔ جن کی وجہ سے تمہارے اپنے خاص لوگ ہی یہ ثابت کریں گے کہ تم غلط ہو۔

28 لیکن میں خدا کی روح کی قوت کے ذریعہ بد روحوں کو نکالتا ہوں۔ اور اس بات سے اس حقیقت کا پتہ چلتا ہے کہ خدا کی بادشاہت تمہارے پاس آئی ہے۔

29 اگر کو ئی طاقتور و توا نا کے گھر میں گھس کر اس کے ما ل اسباب کو چرا تا ہے تو پہلے اس کو چاہئے کہ وہ اس مضبوط و توانا شخص کو کس کر باندھے۔تب کہیں جا کر اس کے لئے طاقتور شخص کے گھر کے ما ل و اسباب کا چرانا ممکن ہو سکے گا۔

30 جو میرا ساتھی نہیں ہے وہ میرا مخالف ہو گیا ہے۔ اور میرے ساتھ جو ذخیرہ کر نے والا نہیں ہے وہی بکھیرنے اور منتشر کر نے والا ہو تا ہے۔

31 ان تمام باتوں کی بنیاد پر میں تم سے کہتا ہوں کہ لوگوں سے سر زد ہو نے والا ہر گناہ اور کہی جا نے والی ہر بات کی برائی اور الزام کے لئے معافی ہے۔ اس کے بر خلاف مقدس روح سے گستاخی کے لئے معافی ہر گز نہیں۔

32 ابن آدم کی مخالفت میں اگر کو ئی کہتا ہے تو اس کے لئے معافی ہے لیکن مقدس روح کی مخالفت میں اگر کو ئی لبوں کو جنبش دے تو اس کے لئے نہ اس دنیا میں اور نہ آنے والی دنیا میں کو ئی معافی ہے۔

33 اگر تمہیں عمدہ میوہ چاہئے تو اچھے قسم کا درخت لگا نا ہو گا۔ اگر اچھے قسم کا درخت نہ ہو تو وہ نا کا رہ اور خراب پھل ہی دے گا اور اس میں آنے والے پھل ہی سے اس کو پہچا نا جا سکتا ہے۔

34 تم سب سانپ ہو ! اور تم سب ظالم ہو تو ایسے میں تم کیوں کر اچھی بات کہہ سکو گے ؟ تمہارا دل جن باتوں سے بھرا ہوا ہے تمہاری زبان وہی بات کرے گی۔

35 ایک شریف النفس آدمی اپنے دل میں نیک اور اچھی باتوں ہی کو جگہ دیتا ہے۔ اس وجہ سے وہ اپنے دل سے نکلنے والی اچھی باتوں کو ہی بولتا ہے۔ لیکن ایک وہ شخص جو برا اور ظالم ہو تو وہ اپنے دل میں صرف برائیوں ہی کا ذخیرہ کر تا ہے۔ اس وجہ سے وہ وہی بری باتیں زبان سے نکا لے گا جو اس کے دل سے نکلتی ہیں۔

36 اور میں تم سے کہتا ہوں کہ لوگ غفلت اور لا پر واہی سے جو باتیں کرتے ہیں ان کو انصاف اور فیصلہ کے دن ہر بات کی جواب دہی ہو گی۔

37 تمہارے ہی الفاظ تمہیں راستباز ثابت کر نے کے لئے استعمال ہوں گے۔ تمہاری باتوں ہی سے تمہارا نیک اور راست باز اور گنہگار قصور وار ہو نے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

38 تب چند فریسی اور معلمین شریعت نے یسوع سے کہا، اے ہمارے استاد تو نے جن باتوں کو کہا ہے ان کو ثابت کرنے کے لئے ایک معجزہ پیش کر۔

39 یسوع نے کہا، برے اور گنہگار لوگ معجزہ کو دیکھنے کی آرزو کرتے ہیں۔ لیکن ان کے لئے کوئی معجزہ دکھایا نہ جائے۔ سوائے جو نبی یوناہ( یونس) پر ظا ہر کیا گیا تھا۔

40 جس طرح یوناہ نبی مسلسل تین دن اور تین رات ایک بڑی مچھلی کے پیٹ میں رہے ٹھیک اسی طرح ابن آدم بھی مسلسل تین دن اور تین رات قبر میں رہے گا۔ اس کے علا وہ ان کو اور کو ئی نشانی نہ دکھائی جائے گی۔

41 حق و انصاف کے فیصلہ کے دن شہر نینوہ کے لوگ تمہارے ساتھ کھڑے ہوئے زندہ لوگوں کے بارے میں مجرم ہو نے کا اعلان کریں گے۔ کیوں کہ یوناہ جب تبلیغ کر تا تھا تو وہ اپنی زندگی میں تبدیلی لا ئی تھی۔ لیکن میں تم سے کہتا ہوں میں یوناہ سے زیادہ مقدم ہوں۔

42 انصاف و فیصلہ کے دن جنوبی علا قے کی ملکہ تم سب کے ساتھ اٹھ کھڑی ہو گی اور تم سب کو قصور وار ٹھہرائے گی۔کیوں کہ وہ ملکہ سلیمان کی حکمت کی تعلیم سننے کے لئے بہت دور سے آئی تھی۔ اور میں سلیمان سے زیادہ مقدم ہوں۔

43 بری روح جب آدمی سے باہر آتی ہے اور آرام و سکون پا نے کے لئے جگہ کی تلاش کر تی ہو ئی پانی نہ پائے جا نے والی خشک سوکھی جگہ پر سفر کرتی ہے۔ تب بھی اس بری روح کو سکون پا نے کے لئے کو ئی جگہ نہیں ملتی۔

44 تب وہ روح کہے گی کہ میں پہلے جس گھر کو چھو ڑ کر آئی ہوں اب پھر دوبارہ اس گھر کو جاؤں گی۔ جب پھر روح دوبارہ اس کے پاس آئے گی تو وہ گھر خالی رہے گا صاف ستھرا جھاڑو دیا ہوا اور آراستہ و پیراستہ کیا ہوا ہو گا۔

45 تب وہ بری روح باہر جا کر خود سے زیادہ سخت ظالم سات بری روحوں کو ساتھ لئے ہوئے آتی ہے۔ پھر وہ روحیں اس آدمی میں گھس کر رہنے لگتی ہیں۔ اور اس آدمی کو پہلے کے مقابلے میں مزید مصائب کا سامنا کر نا ہو گا اور کہا کہ اس زمانہ میں ظالم اور برے لوگوں کا حشر بھی اسی طرح ہو گا۔

46 یسوع جب لوگوں سے باتیں کر رہے تھے تب اس کی ماں اور اس کا بھا ئی باہر آ کر کھڑے ہو گئے اور وہ اس سے باتیں کر نا چاہتے تھے۔

47 کسی نے یسوع سے کہا، آپکی ماں اور بھا ئی آپکے لئے باہر انتظار میں کھڑے ہیں اور وہ آپ سے باتیں کر نا چاہتے ہیں۔

48 یسوع نے اس آدمی کو جواب دیا، میری ماں کون ؟ اور میرے بھا ئی کون ؟

49 اپنے شاگردوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، دیکھو یہی میری ماں اور یہی میرے بھا ئی ہیں۔

50 آسمانوں میں رہنے والے میرے باپ کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے والا ہی حقیقی معنوں میں میرا بھائی ہو گا اور کہا کہ وہی میری ماں اور میری بہن بھی ہو گی۔

 

باب : 13

 

1 اسی دن یسوع گھر سے نکل کر جھیل کے کنارے جا کر بیٹھ گئے۔

2 اور کئی لوگ یسوع کے اطراف جمع ہو گئے۔ تب یسوع کشتی میں جا بیٹھے اور تمام لوگ جھیل کے کنارے کھڑے تھے۔

3 تب یسوع نے تمثیلوں کے ذریعہ کئی چیزیں انہیں سکھائیں۔ اور یسوع ان کو یہ تمثیل دینے لگے کہ

4 جب وہ تخم ریزی کر رہا تھا تو چند بیج راستے کے کنارے پر گرے۔ اور پرندے آ کر ان تمام بیجوں کو چگ گئے۔

5 چند بیج پتھریلی زمین میں گر گئے۔ اس زمین میں زیادہ مٹی نہ ہو نے کے وجہ سے بیج بہت جلد اگ آئے۔

6 لیکن جب سورج ابھرا، اس نے پودوں کو جھلسا دیا۔ تو وہ اُگے ہوئے پو دے سوکھ گئے۔ اس لئے ان کی جڑیں گہرا ئی تک نہ جا سکیں۔

7 دیگر چند بیج خار دار جھا ڑیوں میں گر گئے۔اور وہ خار دار جھا ڑیوں نے ان کو دبا کر ان اچھے بیجوں کی فصل کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

8 دوسرے چند بیج اچھی زر خیز زمین میں گر گئے۔ اور وہ نشو نما پا کر ثمر آور ہوئے بعض پودے صد فیصد بیج دیئے،اور بعض پودے ساٹھ فیصد سے زیادہ اور بعض نے تیس فیصد سے زائد بیج دئیے۔

9 میری باتوں پر کان دھر نے والے لوگوں نے ہی غور سے سنا۔

10 تب شاگرد یسوع کے پاس آ کر پوچھنے لگے آپ تمثیلوں کے ذریعہ لو گوں کو کیوں تعلیم دیتے ہیں؟۔

11 یسوع نے کہا، خدا کی بادشاہت کی پوشیدہ سچا ئی کو سمجھنے کی صرف تم میں صلاحیت ہے۔ اور ان پوشیدہ سچا ئی کو دیگر لوگ سمجھ نہیں پاتے

12 جس کو تھوڑا علم و حکمت دی گئی ہے وہ مزید علم حا صل کر کے علم و حکمت وا لا بنے گا۔ لیکن جو علم و حکمت سے عاری ہو گا۔ وہ اپنے پاس کا معمولی نام علم بھی کھو دے گا۔

13 اسی لئے میں ان تمثیلوں کے ذریعہ لو گوں کو تعلیم دیتا ہوں۔ ان لوگوں کا حا ل یہ ہے کہ یہ دیکھ کر بھی نہیں دیکھنے کے برا بر اور سن کر بھی نہ سننے کے برا بر ہیں۔

14 ایسے لو گوں کے بارے میں یسعیاہ نے جو کہا وہ سچ ہوا:

15 ہاں ان لوگوں کے ذہن کند ہو گئے ہیں اور کان بہرے ہو گئے ہیں اور آنکھوں کی روشنی ماند پڑ گئی ہے۔

16 تم تو قابل مبارک باد ہو۔ اپنے سامنے نظر آنے والے واقعات اور سنے جانے والے حالات کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہو۔

17 میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جو کچھ تم ابھی دیکھتے ہو اسے بہت سارے نبی اور بہت سارے راستباز لوگ دیکھنے کے خواہشمند تھے۔ لیکن انہوں نے کبھی نہیں دیکھا۔ اور کئی نبیوں اور نیک لوگوں نے وہ باتیں سننی چاہیں جو تم سن رہے ہو لیکن انہوں نے کبھی نہیں سنیں

18 ایسی صورت میں کسان کے متعلق کہی گئی تمثیل کے معنی سنو۔

19 سڑک کے کنارے میں گر نے والے بیج سے مراد کیا ہے ؟راستے کے کنارے گرے بیج اس آدمی کی مانند ہیں جو آسمانی بادشاہت کے متعلق تعلیمات کو سن رہا ہے لیکن سمجھ نہیں رہا ہے۔ اس کو نہ سمجھنے والا انسان ہی راستے کے کنارے گرے ہوئے بیج کی طرح ہے۔ برا شخص آ کر اس آدمی کے دل میں بوئے گئے بیجوں کو نکال کر باہر پھینک دیتا ہے۔

20 اور پتھریلی زمین میں گرے ہوئے بیج سے مراد کیا ہے ؟ وہ بیج اس شخص کی مانند ہے جو بخوشی تعلیمات کو سنتا ہے اور ان تعلیمات کو بخوشی فوراً قبول کر لیتا ہے۔

21 لیکن وہ آدمی جو کلام کو اپنی زندگی میں مستحکم نہیں بنا تا اور وہ اس کلام پر ایک مختصر وقت کے لئے عمل کرتا ہے۔ اور اس کلام کو قبول کر نے کی وجہ سے خود پر کو ئی تکلیف یا مصیبت آتی ہے تو وہ اس کو جلد ہی چھوڑ دیتا ہے۔

22 خار دار جھا ڑیوں کے بیچ میں گر نے والے بیج سے کیا مراد ہے تعلیم کو سننے کے بعد زندگی کے تفکّرات میں اور دولت کی محبت میں تعلیم کو اپنے میں پروان نہ چڑھا نے والا ہی خار دار زمین میں بیج کے گرنے کی طرح ہے۔یہی وجہ ہے کہ تعلیم اس آدمی کی زندگی میں کچھ پھل نہ دے گی۔

23 اور کہا کہ اچھی زمین میں گرنے والے بیج سے کیا مراد ہے ؟تعلیم کو سن کر اور اس کو سمجھ کر جاننے والا شخص ہی اچھی زمین پر گرے ہوئے بیج کی طرح ہو گا۔ وہ آدمی پروان چڑھ کر بعض اوقات سو فیصد اور بعض اوقات ساٹھ فیصد اور بعض اوقات تیس فیصد پھل دے گا۔

24 تب یسوع ان کو ایک اور تمثیل کے ذریعہ تعلیم دینے لگے۔ وہ یہ کہ آسمان کی بادشاہت سے مراد ایک اچھے بیج کو اپنے کھیت میں بونے والے ایک کسان کی طرح ہے۔

25 اس رات جب کہ سب لوگ سو رہے تھے تو اس کا ایک دشمن آیا اور گیہوں میں گھاس پھوس کو بو دیا۔

26 جب گیہوں کا پودا نشو نما پا کر دانہ دار بن گیا تو اس کے ساتھ گھاس پھوس کے پو دے بھی بڑھنے لگے۔

27 تب اس کسان کے خادم نے اس کے پاس آ کر دریافت کیا کہ تو اپنے کھیت میں اچھے دانوں کو بویا۔ مگر وہ گھاس پھوس کا پودا کہاں سے آ گیا ؟

28 اس نے جواب دیا، یہ دشمن کا کام ہے تب ان خادموں نے پو چھا کہ کیا ہم جا کر اس گھاس پھوس کے پو دے کو اکھاڑ پھینکیں۔

29 اس آدمی نے کہا کہ ایسا مت کرو کیوں کہ تم گھاس پھوس کو نکالتے وقت گیہوں کو بھی نکال پھینکو گے۔

30 فصل کی کٹا ئی تک گوکھرو دانے اور گیہوں دونوں کو ایک ساتھ اگنے دو۔ فصل کی کٹائی کے وقت میں مزدوروں سے کہتا ہو کہ پہلے گھاس پھوس بیجوں کو جمع کرو اور جلانے کے لئے ان کے گٹھے باندھ دو اور پھر اس کے بعد گیہوں کو یکجا کر کے اس کو میرے گودام میں رکھو۔

31 تب یسوع نے ایک اور تمثیل لوگوں سے کہی آسمانی بادشاہت را ئی کے دا نے کے مشابہ ہے۔ کسی نے اپنے کھیت میں اس کی تخم ریزی کی۔

32 وہ ہر قسم کے دانوں میں بہت چھوٹا دانہ ہے۔ اور جب وہ نشو نما پا کر بڑھتا ہے تو کھیت کے دوسرے درختوں سے لمبا ہو تا ہے۔ جب وہ درخت ہو تا ہے تو پرندے آ کر اس کی شاخوں میں گھونسلے بناتے ہیں۔

33 پھر یسوع نے لوگوں سے ایک اور تمثیل کہی آسمانی بادشاہت خمیر کی مانند ہے جسے ایک عورت نے روٹی پکانے کے لئے ایک بڑے برتن جس میں آٹا ہے اور اس میں خمیر ملا دی ہے۔ گو یا وہ پورا آٹا خمیر کی طرح ہو گیا ہے۔

34 یسوع ان تمام باتوں کو تمثیلوں کے ذریعے بیان کر نے لگے۔ جب بھی وہ تعلیم و تلقین کرتے تو تمثیلوں کے ذریعہ ہی سمجھا تے۔

35 نبی کی کہی ہو ئی یہ بات مع تمثیلوں کے اس طرح پو ری ہوئی:

36 تب یسوع لوگوں کو چھوڑ کر گھر چلے گئے۔ ان کے شاگرد ان کے قریب گئے اور ان سے کہا، گو کھر و بیجوں سے متعلق تمثیل ہم کو سمجھا ؤ۔

37 یسوع نے جواب دیا، اس طرح کھیت میں اچھے قسم کے بیجوں کی تخم ریزی کر نے وا لا ہی ابن آدم ہے۔

38 کھیت یہ دنیا ہے۔ اچھے بیج ہی آسمانی بادشاہت میں شا مل ہو نے وا لے خدا کے بچے ہیں اور بر ے وبد کا روں سے رشتے رکھنے وا لے ہی وہ گو کھر و کے بیج ہیں۔

39 کڑوے بیج کو بو نے وا لا دشمن ہی وہ شیطان ہے۔ فصل کی کٹا ئی کا مو سم ہی دنیا کا اختتام ہے اور اس کو جمع کر نے وا لے مزدور ہی خدا کے فرشتے ہیں۔

40 کڑوے دانوں کے پودوں کو اکھا ڑ کر اس کو آ گ میں جلا دیتے ہیں اور دنیا کے اختتام پر ہو نے وا لا یہی کام ہے۔

41 ابن آدم اپنے فرشتوں کو بھیجے گا۔اور اس کے فرشتے گنا ہوں میں ملوث برے اور شر پسند لو گوں کو جمع کریں گے۔ اور وہ ان کو اس کی بادشاہت سے باہر نکال دیں گے۔

42 فرشتے ان لوگوں کو آ گ میں پھینک دیں گے۔اور وہاں وہ تکلیف سے روتے ہوئے اپنے دانتوں کو پیستے رہیں گے۔

43 تب اچھے لوگ سورج کی مانند چمکیں گے۔ وہ اپنے باپ کی بادشاہی میں ہوں گے۔ میری باتوں پر توجہ دینے والے لوگو غور سے سنو۔

44 آسمانی بادشاہت کھیت میں گڑے ہوئے خزانے کی مانند ہے۔ایک دن کسی نے اس خزانے کو پا لیا۔ اور بے انتہا مسرّت و خوشی سے اس کو کھیت ہی میں چھپا کر رکھ دیا۔ تب پھر اس آدمی نے اپنی سا ری جائیداد کو بیچ کر اس کھیت کو خرید لیا۔

45 آسمانی بادشاہت عمدہ اور اصلی موتیوں کو ڈھونڈ نے وا لے ا یک سوداگر کی طرح ہے جو قیمتی موتیوں کی تلا ش کر تا ہے۔

46 ایک دن اس تا جر کو بہت ہی قیمتی ایک مو تی ملا۔تب وہ گیا اور اپنی تمام جائیداد کو فروخت کر کے اس موتی کو خرید لیا۔

47 آسمانی بادشاہت سمندر میں ڈالے گئے اس مچھلی کے جال کی طرح ہےجس میں مختلف قسم کی مچھلیاں پھنس گئیں۔

48 تب وہ جال مچھلیوں سے بھر گیا۔ مچھیرے اس جال کو جھیل کے کنا رے لائے اور اس سے اچھی مچھلیاں ٹوکریوں میں ڈال لیں اور خراب مچھلیوں کو پھینک دئیے۔

49 اس دنیا کے اختتام پر بھی ویسا ہی ہو گا۔فرشتے آئیں گے اور نیک کاروں کو بد کاروں سے الگ کریں گے۔

50 فرشتے برے لوگوں کو آ گ کی بھٹی میں پھنک دیں گے۔ اس جگہ لوگ روئیں گے۔درد و تکلیف میں اپنے دانتوں کو پیسیں گے۔

51 یسوع نے اپنے شاگردوں سے پوچھا، کیا تم ان تمام باتوں کو سمجھ گئے ہو؟ شاگردوں نے جواب دیا ہم سمجھ گئے ہیں

52 تب یسوع نے اپنے شاگردوں سے کہا، آسمانی بادشاہت کے بارے میں تعلیم دینے وا لا ہر ایک معلم شریعت ما لک مکان کی طرح ہو گا جو پرانی چیزوں کو اس گھر میں جمع کر کے ان کو پھر باہر نکالے گا۔

53 یسوع ان تمثیلوں کے ذریعے تعلیم دینے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔

54 تب وہ اپنے گاؤں گئے۔یسوع جب یہودی عبادت گاہ میں تعلیم دے رہے تھے تو لوگ تعجب کر نے لگے۔آپس میں کہنے لگے یہ سوچ،سمجھ،حکمت،علم اور معجزے دکھا نے کی قوت کہاں سے پا ئی ہے۔؟

55 یہ تو صرف ایک بڑھئی کا بیٹا ہے۔ اور اس کی ماں مریم ہے۔یعقوب،یوسف اور شمعون ان کے بھا ئی ہیں۔

56 اور اس کی سب بہنیں ہما رے پاس ہیں۔ اور آپس میں باتیں کر نے لگے کہ ایسے میں یہ حکمت اور معجزے دکھا نے کی طاقت کہاں سے پا ئی ہے؟

57 اس کو کسی نے قبول نہ کیا۔

58 چونکہ ان لوگوں میں ایمان نہ ہو نے کی وجہ سے اس نے وہاں کئی معجزے نہیں دکھائے۔

 

باب : 14

 

1 اس زمانے میں ہیرودیس گلیل میں حکو مت کرتا تھا لوگ یسوع کے متعلق جن واقعات کو سناتے تھے وہ ساری باتیں اسے معلوم ہوئیں۔

2 یہی وجہ ہے کہ ہیرودیس نے اپنے خادموں سے کہا، حقیقت میں وہی بپتسمہ دینے وا لا یوحناّ ہے۔پھر وہ دوبارہ جی اٹھا ہے۔اسی وجہ سے وہ معجزے دکھا نے کی طاقت رکھتا ہے۔

3 اس سے قبل ہیرود یاس کی وجہ سے ہیرودیس نے یوحناّ کو زنجیروں میں جکڑوا کر قید خانے میں ڈلوا دیا تھا۔ ہیرودیاس ہیرودیس کے بھا ئی فلپس کی بیوی تھی۔

4 یوحناّ ہیرودیس سے کہہ رہا تھا۔ یہ تمہارے لئے صحیح نہیں ہے کہ تم ہیرودیاس کے ساتھ رہو یہ کہنا ہی اس کے لئے قید خانے کی وجہ بنی۔

5 ہیرودیاس یوحناّ کو قتل کر وا نا چاہتی تھی۔ لیکن وہ لوگوں سے گھبرا کر قتل نہ کر وا سکی لوگ یوحناّ کو ایک نبی کی حیثیت سے مانتے تھے۔

6 ہیرودیس کی پیدائشی سالگرہ کے دن ہیرودیاس کی بیٹی ہیرودیس اور اس کے مہمانوں کے سا منے ناچنے لگی۔ اور ہیرودیس اس سے بہت خوش ہوا۔

7 اس لئے اس نے اس سے وعدہ کیا کہ تو جو چاہتی ہے وہ میں تجھے دوں گا۔

8 ہیرو دیاس نے اپنی بیٹی سے کہا، کیا مانگا جائے۔ تب وہ ہرودیس سے کہنے لگی کہ بپتسمہ دینے والے یوحنا کا سر اسی جگہ اور اسی طشت میں مجھے دیدے۔

9 ہیرودیس بادشاہ بہت دکھی تھا۔ اس لئے کہ اس نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جو مانگے گی اسے میں دوں گا۔ ہیرودیس کی صف میں کھا نا کھا نے والے لوگ بھی اس وعدے کو سنے تھے۔ اس لئے اس کی مانگ کے مطابق دینے کے لئے ہیرودیس نے حکم دیا۔

10 قید خانہ جا کر یوحنا کا سر قلم کر کے لا نے کے لئے اس نے سپاہیوں کو بھیج دیا۔

11 وہ یوحنا کا سر طشت میں لا کر اس کے حوالے کئے۔ وہ اس کو لے کر اپنی ماں ہیرودیاس کے پاس گئی۔

12 یوحنا کے شاگرد آئے اور اس کی لاش لے گئے۔ اور اس کو دفن کر کے قبر بنا دی۔ وہ یسوع کے پاس گئے۔ اور پیش آئے ہوئے سارے واقعات کو سنایا۔

13 یسوع کو یوحنا کے بارے میں جب تفصیل معلوم ہوئی تو یسوع کشتی میں سوار ہو کر اکیلے ہی ویران جگہ پر چلے گئے لیکن لوگ اس کے متعلق جان گئے تھے۔ اس لئے وہ سب اپنے گاؤں کو چھوڑ کر پیدل ہی وہاں چلے گئے جہاں یسوع تھے۔

14 جب یسوع وہاں کنارے پر آئے تو انہوں نے دیکھا کہ لوگوں کا مجمع ہے اس نے ان لوگوں پر ترس کھائے اور ان کے بیماروں کو شفاء بخشی۔

15 جب شام ہو ئی تو شاگرد یسوع کے پاس آ کر کہنے لگے، اس جگہ لوگوں کی رہائش نہیں ہے۔ اور اب بھی وقت ہو گیا ہے۔ اور لوگوں کو گاؤں میں بھیج دیجئے تا کہ وہ اپنے لئے کھا نا خرید لیں۔

16 یسوع نے ان سے کہا، لوگوں کو جا نے کی ضرورت نہیں۔ تم ہی ان لوگوں کے کھا نے کے لئے تھوڑا سا کھا نا دو۔

17 شاگردوں نے جواب دیا، ہمارے پاس تو صرف پانچ روٹیاں اور دو مچھلیاں ہیں۔

18 یسوع نے کہا، ان روٹیوں اور مچھلیوں کو لا ؤ –

19 تب اس نے لوگوں کو ہری گھاس پر بیٹھنے کے لئے کہا پانچ روٹیاں اور دو مچھلیاں نکالیں۔ آسمان کی طرف دیکھا اور خدا کا شکر ادا کیا۔ روٹیوں کو توڑ کر اپنے شا گر دوں کو دیئے۔ اور شاگردوں نے ان روٹیوں کو لوگوں میں تقسیم کر دیں۔

20 لوگ کھا پی کر سیر ہو گئے۔جب لوگ کھانے سے فارغ ہوئے تو کھا نے کے بعد بھی بچی ہو ئی روٹیوں کے ٹکڑوں کو جب شا گردوں نے جمع کیا تو بارہ ٹوکریاں بھر گئیں۔

21 کھا نا کھا نے وا لے آدمیوں کی تعداد عورتوں اور بچوں کے علا وہ تقریباً پا نچ ہزار تھی۔

22 تب یسوع نے اپنے شا گردوں سے کہا، میں ان لوگوں کو رخصت کر کے بعد میں آؤں گا۔ اور تم لوگ اب کشتی میں سوار ہو کر جھیل کے اس پار چلے جا ؤ۔

23 وہ لو گوں کو رخصت کر نے کے بعد دعا کر نے کے لئے تنہا پہاڑ کے او پر چلے گئے۔ اس وقت رات ہو گئی تھی۔ اور وہ وہاں اکیلے ہی تھے۔

24 اس وقت کشتی جھیل میں بہت دور تک چلی گئی تھی۔ اور وہ مخالف ہوا اور لہروں کے تھپیڑوں کا سختی سے مقابلہ کر رہی تھی۔

25 رات کے آخری پہر تک بھی شا گرد کشتی ہی میں تھے۔یسوع ان لوگوں کے پاس جھیل میں پانی کے اوپر چلتے ہوئے آئے۔

26 جب انہوں نے یسوع کو پانی پر چلتے ہوئے دیکھا تو ڈر گئے انہوں نے ان کو بھوت سمجھا اور ما رے خوف کے چیخنے لگے۔

27 فوراً یسوع ان سے بات کرتے ہوئے کہنے لگے، فکر مت کرو میں ہی ہوں ڈرو مت۔

28 پطرس نے کہا، اے خداوند اگر حقیقت میں تم ہی ہو تو مجھے حکم کرو کہ میں پانی پر چلتے ہوئے تمہارے پاس آؤں۔

29 یسوع نے پطرس سے کہا، آ جا فوراً پطرس کشتی سے اتر کر پانی پر چلتے ہوئے یسوع کے پاس آیا۔

30 لیکن وہ طوفانی ہوا اور لہروں کو دیکھ کر خوفزدہ ہوا اور پانی میں ڈوبنے کے قریب ہوا اور پکار کر کہنے لگا اے خداوند مجھے بچا ؤ۔

31 یسوع نے اپنا ہاتھ آگے بڑھا کر پطرس کو پکڑ لیا۔اور کہا، اے کم ایمان والو تم نے کیوں شک کیا ؟

32 جب پطرس اور یسوع کشتی میں سوار ہوئے تو ہوا تھم گئی۔

33 کشتی میں سوار شاگرد یسوع کے سامنے گر گئے۔ اور کہنے لگے، حقیقت میں تو ہی خدا کا بیٹا ہے۔

34 وہ سمندر پار جا کرگنیسرت کے علا قے میں پہنچے۔

35 وہاں کے لوگوں نے یسوع کو دیکھا۔اور انہیں یہ معلوم ہوا کہ یہ کون تھے؟ اس وجہ سے انہوں نے اطراف و اکناف کے علاقوں کے باشندوں کو یسوع کے آنے کی خبر دی۔لوگ تمام بیماروں کو یسوع کے پاس لائے۔

36 اور انہوں نے انسے التجا کی کہ اپنے پیر ہن کو چھونے کی اجازت دے۔ اور جن لوگوں نے ان کے پیر ہن کو چھوا وہ سب شفا ء یاب ہوئے۔

 

باب : 15

 

1 تب چند فریسی اور معلمین شریعت یروشلم سے یسوع کے پاس آئے اور کہا،

2 تمہارے ماننے وا لے ہما رے اجداد کے اصول و روایات کی اطاعت کیوں نہیں کرتے ؟ اور پوچھا کہ تیرے شاگرد کھا نا کھانے سے قبل ہاتھ کیوں نہیں دھوتے ؟۔

3 یسوع نے کہا، تم اپنے اصولوں پر عمل کر نے کے لئے خدا کے احکام کی خلاف ورزی کیوں کرتے ہو ؟۔

4 خدا کا حکم ہے کہ تم اپنے ماں باپ کی تعظیم کرو۔ دوسرا حکم خدا کا یہ ہے کہ اگر کو ئی اپنے باپ یا ا پنی ماں کو ذلیل و رسوا کرے تو اسے قتل کر دیا جائے۔

5 لیکن اگر ایک آدمی اپنے ماں باپ کو یہ کہے کہ تمہاری مدد کر نا میرے لئے ممکن نہیں کیوں کہ میرے پاس ہر چیز خدا کی بڑا ئی کے لئے ہے تو پھر ماں باپ کی عزت کر نے کی کو ئی ضرورت نہیں۔

6 تم اس بات کی تعلیم دیتے ہو کہ وہ اپنے ماں باپ کی عزت نہ کرے اس صورت میں تمہاری روایت ہی نے خدا کے حکم کو پس پشت ڈال دیا ہے۔

7 تم سب ریا کار ہو۔یسعیاہ نے تمہارے بارے میں صحیح کہا ہے وہ یہ کہ:

8 یہ لوگ تو صرف زبانی میری عزت کرتے ہیں۔

9 اور ان کا میری بندگی کرنا بھی بے سود ہے۔

10 یسوع نے لوگوں کو اپنے پاس بلایا اور کہا، میری باتوں پر غور کرو اور انہیں سمجھو۔

11 کوئی آدمی اپنے کھا نے پینے والی چیزوں سے نا پاک و گندا نہیں ہو تا بلکہ اس نے کہا کہ اس کے منھ سے جو بھی جھوٹے کلمات نکلے وہی اس کو ناپاک کر دیتے ہیں۔

12 تب شاگرد یسوع کے قریب آ کر اس سے کہنے لگے، کیا تم جانتے ہو کہ تمہاری کہی ہو ئی بات کو فریسی نے سن کر کتنا برا ما نا ہے ؟

13 یسوع نے جواب دیا، آسمانوں میں رہنے والے میرے باپ نے جن پودوں کو نہیں لگا یا وہ سب جڑ سمیت اکھاڑ دیئے جائیں گے۔

14 اور کہا کہ فریسی کو پریشان نہ کرو اسے اکیلا رہنے دو وہ خود اندھے ہیں اور دوسروں کو راستہ دکھا نا چاہتے ہیں۔ اسلئے کہ اگر اندھا اندھے کی رہنمائی کرے تب تو دونوں گڑھے میں گر جائیں گے۔

15 تب پطرس نے کہا، جو تو نے پہلے لوگوں سے کہا ہے اس بات کی ہم سے وضاحت کر۔

16 یسوع نے ان سے کہا، کیا تمہیں اب بھی یہ بات سمجھ میں نہیں آتی ؟۔

17 ایک آدمی کے منھ سے غذا پیٹ میں داخل ہو تی ہے۔ اور جسم کی ایک نالی سے وہ باہر جاتی ہے۔ اور یہ بات تم سب کو معلوم ہے۔

18 لیکن جو ایک آدمی کے منھ سے بری باتیں نکلتی ہیں وہی چیزیں ہیں جو آدمی کو ناپاک کرتی ہیں۔

19 اور آدمی کے دل سے برے خیالات قتل زناکاری اور حرامکاری،چوری،جھوٹ اور گالیاں نکل آتی ہیں۔

20 یہ تمام باتیں آدمی کو ناپاک بنا دیتی ہیں۔ اور کہا، کھا نا کھا نے سے پہلے اگر ہاتھ نہ دھو یا جائے تو اس سے آدمی ناپاک نہیں ہوتا۔

21 یسوع اس جگہ کو چھوڑ کر صور اور صیدا کے علا قے میں گئے۔

22 اس علا قے کی رہنے والی ایک کنعانی عورت یسوع کے پاس آئی اور چیخ چیخ کر کہنے لگی، اے خداوند داؤد کے بیٹے میرے حال پر رحم کر میری بیٹی پر بد روح کے اثرات ہو گئے ہیں اور وہ بہت ہی تکلیف میں مبتلا ہے

23 لیکن یسوع نے اس کو کو ئی جواب نہ دیا۔ اس وجہ سے شاگرد یسوع کے پاس آئے اور کہنے لگے، اس عورت کو چلے جانے کے لئے کہئے کیوں کہ وہ چیختی ہو ئی ہمارے پیچھے ہی آ رہی ہے۔

24 یسوع نے کہا، میں خدا کی طرف سے اسرائیل کی کھو ئی ہو ئی بھیڑوں کے سوا کسی اور کے پاس نہیں بھیجا گیا ہو ں۔

25 تب وہ عورت یسوع کے پاس آئی اور یسوع کے سامنے گر گئی۔ اور کہنے لگی، اے میرے خداوند ! میری مدد کر۔

26 تب یسوع نے جواب دیا، بچوں کے کھا نے کی روٹی کو نکال کر اس کو کتوں کے سامنے ڈال دینا اچھا نہیں۔

27 اس عورت نے جواب دیا، ہاں اے میرے خداوند ! کتے تو اپنے مالکوں کی میز سے گر نے والی غذا کے ٹکڑوں کو تو کھا جاتے ہیں۔

28 تب یسوع نے جواب دیا، اے عورت ! تیرا ایمان بڑا پختہ ہے۔ اور میں تیری آرزو کو پوری کر دیتا ہوں اس کی بیٹی اسی لمحہ شفاء یاب ہو ئی۔

29 پھر یسوع اس جگہ کو چھو ڑ کر گلیل جھیل کے کنارے ایک پہاڑ پر جا کر بیٹھ گئے۔

30 لوگ جوق در جوق یسوع کے پاس آئے۔ اور اپنے ساتھ مختلف قسم کے بیماروں کو لا کر یسوع کے قدموں میں ڈال دیئے۔ وہاں پر معذور، اندھے، لنگڑے، بہرے اور دوسرے بہت سے لوگ تھے۔ اور ان سبھوں کو شفا بخشی۔

31 جب لوگوں نے دیکھا کہ گونگے باتیں کرتے ہیں۔ لنگڑے چلتے پھرتے ہیں،اور معذور لوگ صحت پاتے ہیں۔ اور اندھے بینا ہو گئے ہیں تو وہ انتہائی حیرت میں پڑ گئے اور اس اسرائیل کے خدا کی تعریف بیان کر نے لگے۔

32 یسوع نے اپنے شاگردوں کو پاس بلا کر کہا، میں بھی ان لوگوں کے ساتھ ان کے دکھ اور تکلیف میں شریک ہوں۔ کیوں کہ یہ تین دن سے میرے ساتھ ہیں۔ اب ان کو کھا نے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ اور ان کو بحالت بھو ک واپس بھیج دینا مجھے گوارہ نہیں۔ اور کہا یہ گھر جاتے ہوئے بھوک سے تڑپ جائیں گے۔

33 شاگردوں نے یسوع سے کہا، اس مجمع کو کھلا نے کے لئے ہم اتنی روٹیاں کہاں سے لا سکتے ہیں ؟ جب کہ یہاں سے کو ئی گاؤں قریب نہیں ہے۔

34 انہوں نے پو چھا، تمہارے پاس کتنی روٹیاں ہیں ؟ شاگردوں نے جواب دیا ہمارے پاس صرف سات روٹیاں اور چند چھوٹی مچھلیاں ہیں۔

35 تب انہوں نے لوگوں کو زمین پر بیٹھنے کا حکم دیا۔

36 ان سات روٹیوں اور مچھلیوں کو اٹھا کر انہوں نے ان کے لئے خدا کا شکر ادا کیا پھر ان کو توڑ کر شاگردوں کو دیا۔ شاگردوں نے ان کو لوگوں میں بانٹ دی۔

37 لوگ کھا کر شکم سیر ہوئے۔

38 اس دن کھا نا کھانے والوں میں مرد چار ہزار تھے۔ ان کے علاوہ عورتوں اور بچوں نے بھی کھا نا کھا یا۔

39 تب یسوع نے ان لوگوں کو اپنے اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔ پھر کشتی پر سوار ہو کر مگدن نام کے علاقے میں چلے گئے۔

 

باب : 16

 

 

1 فریسی اور صدوقی یسوع کے پاس آئے۔ اور یسوع کو آزمانے کے لئے وہ پوچھنے لگے کہ تو اگر خدا کا فرستادہ ہے تو اس کے ثبوت میں تو ایک معجزہ دکھا دے۔

2 یسوع نے ان سے کہا، غروب آفتاب کے وقت موسم کیسا ہو تا ہے تمہیں معلوم ہے اگر آسمان سرخ رہا تو کہتے ہو کہ موسم عمدہ ہے۔

3 صبح سورج کے طلوع ہوتے وقت تم آسمان کی طرف دیکھتے ہو۔ اگر مطلع ابر آلود سیاہ اور سرخ ہو تو کہتے ہو کہ آج بارش برسے گی۔ یہ تمام چیزیں آسمان کی علامت ہیں تم ان علامات کو دیکھ کر ان کے معنی سمجھتے ہو۔ ٹھیک اسی طرح آج تم جن علامات کو دیکھتے ہو وہ بطور نشانی و علا مت کے ہیں لیکن تم کو ان علامات کے معنی معلوم نہیں۔

4 برے اور گنہگار لوگ علامت کے طور پر معجزہ دیکھنے کی آرزو کرتے ہیں۔ لیکن ان کو یونس کی نشانی کے سوا کوئی اور نشانی نہیں ملتی۔ تب یسوع اس جگہ کو چھوڑ  کر دوسری جگہ چلے گئے۔

5 یسوع اور اس کے شاگردوں نے جھیل کو پار کیا۔ لیکن شاگرد ساتھ میں روٹی لانا بھو ل گئے۔

6 یسوع نے شاگردوں سے کہا، ہوشیار رہو فریسی اور صدوقیوں کے خمیر کے پھندے میں نہ آنا۔

7 شاگردوں نے اس کے معنوں پر گفتگو کی۔ اور آپس میں باتیں کر نے لگے کہ شاید ہم نے جو روٹی بھول کر آئے ہیں اس وجہ سے یسوع ایسا کہا ہو گا۔

8 شاگردوں کے اس موضوع پر گفتگو کر نے کی بات یسوع کو معلوم تھی اس وجہ سے یسوع نے ان سے کہا تم یہ باتیں کیوں کرتے ہو کہ تمہارے پاس روٹی نہیں ہے؟ اے کم ایمان رکھنے والو !۔

9 کیا تم اب تک اس کے معنی نہیں سمجھے ہو ؟ پانچ روٹیوں سے پانچ ہزار آدمیوں کو کھا نا کھلا دیا جانا تمکو یاد نہیں؟ لوگوں کے کھا نا کھا نے کے بعد تم نے کتنی ٹوکریوں کو روٹیوں سے بھر وا دئیے کیا تم کو یاد نہیں؟

10 کیا سات روٹیوں کے ٹکڑوں سے چار ہزار آدمیوں کو کھا نا کھلا نے کی بات تم کو یاد نہیں؟ کھا نے کے بعد تم نے کتنی ٹوکریوں میں روٹیوں کو بھرا تھا کیا تم کو یاد نہیں ؟

11 اس وجہ سے میں نے تم سے جو کہا ہے وہ روٹیوں کی بابت نہیں۔ اور تم اس کے معنی کیوں نہیں سمجھے۔ اور کہا کہ فریسیوں اور صدوقیوں کے خمیر سے ہوشیار رہنے کی تمہیں تا کید کر تا ہوں۔

12 تب شاگرد یسوع کی بات کو سمجھ گئے کہ وہ ان کو روٹی میں چھڑ کے ہوئے خمیر کے متعلق با خبر رہنے نہیں کہا۔ بلکہ فریسی اور صدوقیوں کی تعلیم کے اثر کو قبول نہ کر نے کی بات سے باخبر رہنے کو کہا ہے۔

13 یسوع جب قیصر یہ فلپی کے علا قے میں آیا۔تب یسوع نے اپنے شاگردوں سے پو چھا، مجھ ابن آدم کو لوگ کیا کہہ کر پکارتے ہیں؟

14 ماننے وا لوں نے جواب دیا، بعض تو بپتسمہ دینے والا یوحناّ کے نام سے پکارتے ہیں اور بعض ایلیاہ کے نام سے پکارتے ہیں۔ اور بعض یر میاہ کہہ کر یا نبیوں میں ایک کہہ کر پکارتے ہیں۔

15 تب اس نے ان سے پو چھا، تم مجھے کیا پکارتے ہو؟

16 شمعون پطرس نے جواب دیا، تو مسیح ہے اور تو ہی زندہ خدا کا بیٹا ہے۔

17 یسوع نے کہا، اے یونس کے بیٹے شمعون! تو بہت مبارک ہے۔ اس بات کی تعلیم تجھے کسی انسان نے نہیں دی ہے۔بلکہ میرے آسمانی باپ ہی نے ظاہر کیا ہے کہ میں کون ہوں؟

18 اس وجہ سے میں تجھے کہتا ہوں کہ تو ہی پطرس ہے۔اور میں چٹان پر اپنی کلیسا (جماعت) تعمیر کروں گا اور عالم ارواح کی طاقت میری کلیسا کو شکست نہ دے سکے گی۔

19 اور کہا کہ آسمان کی بادشاہت کی کنجیاں میں تجھے دوں گا۔ اس زمین پر دیا جانے والا تیرا فیصلہ وہ خدا کا فیصلہ ہو گا۔ اور اس زمین پر دی جا نے والی معافی وہ خدا کی معافی ہو گی۔

20 پھر یسوع نے اپنے شاگردوں کو تا کید کی کہ میرے مسیح ہو نے کی بات کسی سے نہ کہنا۔

21 اسوقت سے یسوع نے اپنے شا گر دوں کو سمجھا نا شروع کیا کہ وہ یروشلم جانا چاہتا ہے۔اور پھر وہ وہاں یہودیوں کے بزرگ قائدین، سردار کاہنوں اور معلمین شریعت سے خود مختلف تکالیف کو برداشت کرنے، پھر قتل کئے جانے پھر مردوں میں سے تیسرے ہی دن دوبارہ جی اٹھنے کی بات سمجھا ئی۔

22 تب پطرس یسوع کو تھوڑے فاصلہ پر لے گیا اور اس سے احتجاج کر نے لگا، خدا ان باتوں سے تیری حفاظت کرے۔ اے خداوند! وہ باتیں تیرے لئے ہر گز پیش نہ آئے گی۔

23 پھر یسوع نے پطرس سے کہا، اے شیطان یہاں سے دور ہو جا! تو میری راہ میں رکا وٹ ہے اور تیری فکر صرف انسانی فکر ہے نہ کہ خدا کی فکر۔

24 پھر یسوع نے اپنے شاگردوں سے کہا، جو کو ئی میری پیروی کرنا چاہتا ہے اس کو چاہئے کہ وہ اپنی پسند کی چیزوں کو ردّ کر دے۔ اور اس کی دی گئی صلیب کو وہ قبول کرتے ہوئے میرے پیچھے ہو لے۔

25 جو اپنی جان بچانا چاہے گا وہ اپنی جان کھو دے گا۔ میرے لئے اپنی جان دینے والا اس کی جان کو بچا لے گا۔

26 اگر کوئی شخص دنیا بھر کی دولت کما کر بھی اپنی روح کو کھو دیا تو اسے کیا حاصل ہو گا ؟ کیا کو ئی چیز ہے جو اس کی روح کا بدل ہو؟

27 ابن آدم اپنے باپ کے جلال کے ساتھ اور اپنے فرشتوں کے ساتھ لوٹ کر آئے گا اور اس وقت ابن آدم ہر ایک کو ان کے اعمال کا مناسب بدلہ دے گا۔

28 میں تم سے سچ کہتا ہوں۔ اب یہاں کھڑے ہوئے چند لوگ ابن آدم کو اپنی بادشاہت کے ساتھ آتے ہوئے دیکھے بغیر نہیں مریں گے۔

 

باب : 17

 

1 چھ دن کے بعد یسوع، پطرس، یعقوب اور اس کے بھا ئی یوحنا کو ساتھ لے کر ایک اونچے پہاڑ پر چلے گئے۔ جہاں ان کے سوا کو ئی دوسرا نہ تھا۔

2 ان شاگردوں کی نظروں کے سامنے ہی وہ مختلف شکلیں بدلنے لگا۔ ان کا چہرہ سورج کی طرح روشن ہوا۔ اور اس کی پوشاک نور کی مانند سفید ہو گئی۔

3 اس کے علا وہ انہوں نے دیکھا کہ اس کے ساتھ دو آدمی باتیں کرتے ہوئے کھڑے تھے۔ وہی موسیٰ اور ایلیاہ تھے۔

4 پطرس نے یسوع سے کہا، اے ہمارے خداوند ! یہ اچھا ہے کہ ہم یہاں ہیں تم چاہو تو تمہارے لئے تین خیمے نصب کروں گا۔ ایک تمہارے لئے ایک موسیٰ کے لئے اور ایک ایلیاہ کے لئے۔

5 پطرس ابھی باتیں کر ہی رہا تھا کہ ایک تابناک بادل ان کے اوپر سایہ فگن ہو گیا ,اور اس بادل میں سے ایک آواز سنائی دی، یہی میرا چہیتا بیٹا ہے۔ میں اس سے بہت خوش ہوں اور اس کے فرماں بردار بنو۔

6 یسوع کے ساتھ موجود شاگردوں کو یہ آواز سنائی دی۔ وہ بہت زیادہ خوف زدہ ہو کر منھ کے بل زمین پر گر گئے۔

7 تب یسوع شاگردوں کے پاس آ کر ان کو چھوا اور کہا، گھبراؤ مت اٹھو۔

8 جب وہ اپنی آنکھیں کھول کر دیکھے تو وہاں پر یسوع کے سوا کوئی اور نہیں تھا۔

9 جب وہ پہاڑ سے نیچے اتر رہے تھے تو یسوع نے اپنے شاگردوں کو حکم دیا، جب تک ابن آدم مر کر دوبارہ جی نہ اٹھے اس وقت تک تم پہاڑ پر جن مناظر کو دیکھا ہے وہ کسی سے نہ کہنا۔

10 شاگردوں نے یسوع سے پو چھا، مسیح کے آنے سے پہلے ایلیاہ کو آنا چاہئے ایسی بات معلّمین شریعت کیوں کہتے ہیں ؟

11 اس پر یسوع نے جواب دیا، جو ایلیاہ کے آ نے کی بات کہتے ہیں صحیح ہے حقیقت یہ ہے کہ وہ آئے گا اور تمام مسائل کو حل کرے گا۔

12 لیکن میں تم سے کہتا ہوں ایلیاہ تو آ چکا ہے۔ لیکن لوگ اسے جان نہ سکے کہ وہ کون ہے ؟اور لوگوں نے جیسا چاہا اس کے ساتھ کیا اسی طرح ابن آدم بھی ان کے ہاتھوں تکلیف اٹھائے گا۔

13 تب شاگرد سمجھ گئے کہ اس نے ان سے یوحنا بپتسمہ دینے والے کی بابت کہا ہے۔

14 یسوع اور اس کے شاگرد لوگوں کے پاس لوٹ کر واپس آئے۔ ایک آدمی یسوع کے پاس آیا اور گھٹنے ٹیک کر کہا،

15 اے خداوند ! میرے بیٹے پر رحم کر کیوں کہ وہ مرگی کی بیماری سے بہت تکلیف میں ہے۔ وہ کبھی آ گ میں اور کبھی پانی میں گر جاتا ہے۔

16 میں اپنے بیٹے کو تیرے شاگردوں کے پاس لا یا۔ لیکن ان میں سے کو ئی بھی اس کو شفاء نہ دے سکے۔

17 یسوع نے ان سے کہا، اے کم ایمان اور کج رو نسل مزید کتنا عرصہ مجھے تمہارے ساتھ رہنا ہو گا ؟ اور کتنی مدّت تک میں تمہیں برداشت کروں ؟ اس بچّے کو یہاں لاؤ۔

18 یسوع نے بچّے میں پائی جانے والی بد روح کو ڈانٹ دیا تو وہ اس سے دور ہو گئی۔ اور اسی لمحہ لڑکا شفا یاب ہوا۔

19 تب شاگرد یسوع کے پاس آ کر کہنے لگے کہ، ہم ہزار کو شش کے باوجود اس بد روح کو لڑ کے سے دور کیوں نہیں کر سکے ؟

20 تب یسوع نے ان کو جواب دیا، تمہارا کم ایمان ہی اصل وجہ ہے۔ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ اگر تم میں رائی کے دانے کے برابر ایمان ہو تا اور تم اس پہاڑ کو کہتے کہ تو اپنی جگہ سے ہل جا تو وہ ضرور ہل جاتا۔ اور تمہارے لئے کو ئی کام نا ممکن نہ ہوتا۔

21 بعض یونانی صحیفوں میں اس آیت کو جوڑا گیا ہے جو اس طرح ہے : اس قسم کی بری روحیں سوائے دعا اور روزہ کے کسی اور طریقہ سے نہیں نکالا جا سکتے ہیں –

21  22 ایک مرتبہ گلیل میں سب شاگرد یکجا ہوئے۔ یسوع نے اپنے شاگردوں سے کہا، ابن آدم کو لوگوں کے حوالے کیا جائے گا۔

23 آدمی ابن آدم کو قتل کر دیں گے۔ لیکن وہ مرنے کے تیسرے دن پھر دوبارہ زندہ ہو کر آئے گا۔

24 یسوع اور اس کے شاگرد کفر نحوم میں آئے۔ چند یہودی پطرس کے پاس آئے وہ کلیسا کے محصول وصول کنندہ تھے۔ انہوں نے پوچھا، کیا تمہارا آقا کلیسا کے لئے محصول نہیں ادا کرے گا۔

25 پطرس نے جواب دیا، ہاں وہ ادا کرے گا۔ تب پطرس گھر میں گیا جہاں یسوع مقیم تھے۔ وہ اس بات کو بتانے سے پہلے ہی یسوع نے اس سے کہا، اس دنیا کے بادشاہ لوگوں سے مختلف قسم کے محصول وصول کرتے ہیں۔ لیکن محصول ادا کرنے والے کون لوگ ہوں گے ؟ کیا بادشاہ کے بچے ہوں گے یا دوسرے لوگ؟ تم کیا سمجھتے ہو شمعون ؟۔

26 پطرس نے جواب دیا، صرف دوسرے ہی لوگ لگان کو ادا کریں گے یسوع نے پطرس سے کہا، اگر ایسی ہی بات ہے تو بادشاہ کے بچّوں کو لگان دینے کی ضرورت نہیں۔

27 لیکن ہم لگان وصول کر نے والوں پر کیوں غصہ ہوں ؟ تو چنگی ادا کر اور جھیل میں جا کر مچھلیاں پکڑ۔ اور پہلی ملنے والی مچھلی کے منھ کو تو کھول، تو اس کے منھ میں تو ایک چاندی کے سکّے کو پائے گا۔ اس کو نکال لا اور میری اور تیری طرف سے لگان وصول کر نے والوں کو ادا کر۔

 

باب : 18

 

1 اس وقت شا گرد یسوع کے پاس آئے اور دریافت کیا کہ آسمانی بادشاہت میں کس کو اعلیٰ مقام نصیب ہو گا ؟۔

2 یسوع نے ایک چھوٹے بچے کو اپنے پاس بلا یا اور اپنے شا گردوں کے سا منے اس کو کھڑا کیا اور اس طرح کہا،۔

3 میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ تم اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو تمہارے دل چھوٹے بچوں کی طرح ہو ور نہ تم آسمانی بادشاہت میں داخل ہی نہ ہوں گے۔

4 اس چھوٹے بچّے کی طرح جو اپنے آپ کو خاکسار بنائے وہی آسمانی بادشاہت میں اعلی و ارفع مقام پائے گا۔

5 جو کو ئی ایک چھوٹے بچّے کو میرے نام پر قبول کرے گا تو گویا اس نے مجھے ہی قبول کیا۔

6 ان چھوٹے بچّوں کو جو میری پیروی کر نے والوں میں سے ہے اگر کسی نے گناہوں کی راہ پر ڈال دیا تو اس شخص کے لئے بہت برا ہو گا۔ تو ایسے لوگوں کے لئے یہی بہتر ہو گا کہ وہ اپنے گلے سے ایک چکّی کے پاٹ کو لٹکائے ہوئے ایک گہرے سمندر میں ڈوب جائے۔

7 افسوس ہے دنیا میں ان چیزوں پر جو لوگوں کو گناہوں کی راہوں پر لے جاتی ہیں۔ وہ تو وہاں ہمیشہ ہی رہیں گی۔ لیکن افسوس اس پر ہے جو اس کا سبب ہو گا۔

8 تیرا ہاتھ ہو یا تیرا پیر اگر وہ گناہوں کی طرف لے جائے تو تو اس کو کاٹ کر پھینک دے۔ ہاتھ ہو یا پیر اگر یہ کھوجا تا ہے اور ہمیشگی کی زندگی اس سے ملتی ہے تو وہی تیرے لئے بہتر ہو گا۔ دونوں ہاتھوں اور پیروں والا ہو کر ہمیشگی کی آ گ میں جلنے سے تو وہی بہتر ہو گا۔

9 تیری آنکھیں اگر تجھے گناہوں کے کاموں پر اکسائے تو تو ان کو نکال کر پھینک دے۔ دونوں آنکھوں والا ہو کر جہنم کی آ گ میں جلنے سے بہتر ہے کہ ایک آنکھ کا ہو کر ہمیشگی کی زندگی پائے۔

10 خبردار یہ نہ سمجھو کہ چھوٹے بچوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔ ان کے لئے آسمانوں میں فرشتوں کو مقرّر کیا گیا ہے۔ وہ فرشتے آسمان میں رہنے والے میرے باپ کے سامنے رہتے ہیں۔ چند یونانی نسخوں میں آیت ۱۱ کو شامل کیا گیا ہے جو اس طرح ہے ابن آدم بھٹکے ہوئے لوگوں کی رہنمائی و حفاظت کرنے کے لئے آیا ہے۔

11   12 تم کیا سمجھتے ہو اگر کسی آدمی کی سو بھیڑیں ہو اگر ان میں سے ایک بھٹک کر گم ہو جائے تو کیا وہ باقی ننانوے بھیڑوں کو پہاڑ ہی پر چھوڑ کر اس ایک بھٹکی ہوئی بھیڑ کی تلاش میں نہ جائے گا ؟

13 اور میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ اگر وہ گم شدہ بھیڑ مل جائے تو وہ ان ننانوے نہ بھٹکنے والی بھیڑوں کے مقابلے میں اس ایک بھیڑ کے ملنے کی وہ خوشی محسوس کرے گا۔

14 اسی طرح ان چھوٹے بچوّں میں کوئی ایک بھی نہ بھٹکے آسمان میں رہنے والا تمہارے باپ کا یہ ارادہ ہے۔

15 اگر تیرا بھا ئی تجھ سے کوئی برائی کرے تو تو اکیلا جا کر اس کو تنہائی میں اس سے سرزد ہو ئی غلطی کو سمجھا۔ اگر وہ تیری بات سنے،تو اس کو پھر سے اپنا بھا ئی بنانے میں تو نے اس کی مدد کی۔

16 اگر وہ تیری بات نہ مانے تو اپنے ساتھ ایک یا دو آدمی کو لے کر دوبارہ اس کے پاس جا،تاکہ پھر وہ واقعہ پیش آئے اس کے دو یا تین گواہ بنیں گے۔

17 اگر وہ ان کی بات نہ مانے تو کلیسا کو معلوم کراؤ۔ اگر وہ کلیسا کی بات بھی نہ مانے تو اس کو خدا پر ایمان نہ رکھنے والے محصول وصول کرنے والے کی طرح اس کا شمار کرو۔

18 میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جو فیصلہ تم اس زمین پر دیتے ہو تو گویا کہ وہ فیصلہ خدا ہی نے دیا ہے۔ معافی کا وعدہ جو تم اس دنیا میں دیتے ہو گویا وہ معافی خدا کے دینے کے برابر ہے۔

19 اس کے علاوہ وہ تم میں سے دو آدمی اس دنیا میں راضی ہو کر اگر کچھ مانگ لے تو آسمانوں میں رہنے والا میرا باپ یقیناً اس کو پورا کرے گا۔

20 یہ حقیقت ہے کہ جب دو آدمی یا تین آدمی مجھ پر یقین رکھتے ہوں اور وہ سب اکٹھا ہو کر میرے پاس آئیں تو میں ان کے بیچ میں ہو تا ہوں۔

21 پطرس یسوع کے پاس آیا اور پوچھا اے خداوند میرا بھا ئی میرے ساتھ کسی نہ کسی قسم کی برائی کرتا ہی رہا تو میں اسے کتنی مرتبہ معاف کروں ؟ کیا میں اسے سات مرتبہ معاف کروں ؟

22 یسوع نے اس سے کہا تمہیں اس کو سات مرتبہ سے زیادہ معاف کرنا چاہئے۔ اگر چہ کہ وہ تجھ سے ستر مرتبہ برائی نہ کرے اس کو معاف کرتا ہی رہ۔

23 آسمانی بادشاہت کی مثال ایسی ہے جیسے کہ ایک بادشاہ نے اپنے خادموں کو دیئے گئے قرض کی رقم وصول کر نے کا فیصلہ کیا۔

24 بادشاہ نے اپنی رقم کی وصولی کا سلسلہ شروع کیا۔ جبکہ ایک خادم کو دس ہزار چاندی کے سکّے بادشاہ کو بطور قرض دینا تھا۔

25 وہ خادم بادشاہ کو قرض کی رقم دینے کے قابل نہ تھا۔ جس کی وجہ سے باد شا ہ نے حکم دیا کہ خادم اور اس کے پاس کی ہر چیز کو اور اس کی بیوی کو ان کے بچوں سمیت فروخت کیا جائے اور اس سے حا صل ہو نے والی رقم کو قرض میں ادا کیا جائے۔

26 تب خادم باد شاہ کے قدموں پر گرا اور اس سے عاجزی کر نے لگا۔ ذرا صبر و برداشت سے کام لے میں اپنی طرف سے سا را قرض ادا کروں گا۔

27 باد شا ہ نے اپنے خادم کے بارے میں افسوس کیا اور کہا، تمہیں قرض ادا کر نے کی ضرورت نہیں باد شاہ نے خادم کو آزادانہ جانے دیا۔

28 پھر اس کے بعد وہی خادم دوسرے ایک اور خادم کو جو اس سے چاندی کے سو سکے لئے تھے اس کو دیکھا اور اس کی گردن پکڑ لی اور اس سے کہا کہ تو نے مجھ سے جو لیا تھا وہ دیدے۔

29 وہ خادم اس کے پیروں پر گر پڑا اور منت و سما جت کرتے ہوئے کہنے لگا کہ ذرا صبر سے کام لے۔ تجھے جو قرض دینا ہے وہ میں پورا ادا کروں گا۔

30 لیکن پہلے خادم نے انکار کیا۔ اور اس خادم کے با رے میں جو اس کو قرض دینا ہے عدالت میں لے گیا اور اس کی شکایت کی اور اس کو قید میں ڈلوا دیا اور اس خادم کو قرض کی ادائے گی تک جیل میں رہنا پڑا۔

31 اس واقعہ کو دیکھنے وا لے دوسرے خادموں نے بہت افسوس کرتے ہوئے پیش آئے ہوئے حادثہ اپنے ما لک کو سنائے۔

32 تب مالک نے اس کو اندر بلا یا اور کہا، تم برے خادم نے مجھ سے بہت زیادہ رقم لی تھی لیکن تم نے مجھ سے قرض کی معافی کے لئے منت وسماجت کی۔ جس کی وجہ سے میں نے تیرا پورا قرض معاف کر دیا۔

33 اور کہا کہ ایسی صورت میں جس طرح میں نے تیرے ساتھ رحم و کرم کا سلوک کیا اسی طرح دوسرے نو کر سے تجھے بھی چاہئے تھا کہ ہمدردی کا بر تاؤ کرے۔

34 ما لک نہایت غضبناک ہوا۔اور اس نے سزا کے لئے خادم کو قید میں ڈال دیا۔ اور اس وقت تک خادم کو قید خا نہ میں رہنا پڑا جب تک کہ وہ پورا قرض نہ ادا کر دیا۔

35 آسما نوں میں رہنے وا لا میرا با پ تمہارے ساتھ جس طرح سلوک کرتا ہے۔ اسی طرح اس بادشا ہ نے کیا ہے۔تم کو بھی چا ہئے کہ اپنے بھا ئیوں اور اپنی بہنوں سے حقیقت میں در گذر سے کام لو۔ ورنہ میرا باپ جو آسمانوں میں ہے تم کو کبھی بھی معاف نہ کرے گا۔

 

باب : 19

 

1 یسوع تمام واقعات کو سنا نے کے بعد گلیل سے نکل کر یردن ندی کے دوسرے کنا رے پر واقع یہوداہ کے علا قے میں گئے۔

2 بہت سے لوگ یسوع کے پیچھے ہو لئے۔اور یسوع نے وہاں بیماروں کو شفاء دی۔

3 چند فریسی یسوع کے پاس آئے اور اس کو غلطی میں پھنسا نے کے لئے اس سے پوچھا، کیا کو ئی شخص کسی بھی وجہ سے اپنی بیوی کو طلاق دینا صحیح ہے ؟

4 یسوع نے کہا، کیا تم اس بات کو صحیفوں میں نہیں پڑھتے ہو۔جب خدا نے اس دنیا کو پیدا کیا تو انسانوں میں مرد و عورت کو پیدا کیا۔

5 اس وجہ سے خدا نے کہا ہے کہ مرد اپنے ماں باپ کو چھوڑ کر صرف اپنی بیوی کا ہو کر رہے گا۔ اور دونوں ایک ہو کر رہیں گے۔۔

6 اس لئے یہ دونوں دو نہ رہیں گے بلکہ ایک ہی ہیں اور ان دونوں کو خدا ہی نے ایک بنا یا ہے ا ور کسی کو بھی علیحدٰہ نہ کر نا چاہئے۔

7 فریسیوں نے پو چھا، اگر ایسا ہی ہے تو موسیٰ نے یہ کیوں حکم دیا کہ کوئی مرد چا ہے تو طلاق نامہ لکھ کر اس کو چھو ڑ سکتا ہے ؟

8 یسوع نے جواب دیا، تم نے خدا کی تعلیم کو قبول نہیں کیا اس لئے کہ موسیٰ نے تمہیں بیوی کو طلاق دینے کی اجازت دی ہے۔ابتداء میں بیوی کو طلاق دینے کی کوئی اجازت نہیں تھی۔

9 میں تم سے جو کہنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ اپنی بیوی کو چھوڑ کر دوسری عورت سے شا دی رچا نے والا زانی و بد کار ہو گا۔اگر پہلی بیوی کسی دوسرے آدمی سے نا جائز و جنسی تعلقات قائم کر لی ہو تو تب وہ شخص اپنی بیوی کو چھوڑ کر دوسری عورت سے شادی کر سکتا ہے۔

10 شاگردوں نے یسوع سے کہا، اگر کوئی شخص صرف اس بات کی بنیاد پر اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہے تو اس کے لئے دوسری شادی نہ کر نا ہی بہتر ہو گا۔

11 یسوع نے جواب دیا، شادی سے متعلق اس حقیقت کو قبول کر نا ہر ایک کے لئے ممکن نہیں۔ اس کو قبول کرنے کے لئے خدا نے جس کو اس کا متحمل بنا یا ہو صرف

12 بعض شخص کے لئے شادی نہ کر نے کی الگ الگ وجوہات ہیں۔ کچھ لوگ پیدائشی خوجے ہوتے ہیں اور بعض وہ ہوتے ہیں کہ جو آسمانی بادشاہت کے لئے شادی سے انکار کر دیتے ہیں جو شادی کر نے کے موقف میں ہو اس کو چاہئے کہ وہ شادی کے لئے ان تعلیمات کو قبول کرے۔

13 تب لوگ اپنے چھوٹے بچوں کو یسوع کے پاس لائے کہ ان بچوں پر اپنے ہاتھ رکھے اور ان کے لئے دعا کرے شاگردوں نے دیکھا تو ڈانٹنے لگے کہ وہ چھوٹے بچوں کو یسوع کے پاس نہ لے جائیں۔

14 لیکن یسوع نے کہا، چھوٹے بچّوں کو میرے پاس آنے دو اور ان کو مت روکو کیوں کہ آسمانی بادشاہت ان ہی کی ہے جو ان چھوٹے بچّوں کی مانند ہیں۔

15 یسوع اپنے ہاتھ بچوں کے اوپر رکھنے کے بعد اس جگہ سے نکل گئے۔

16 کسی نے یسوع کے پاس آ کر پو چھا، اے میرے استاد میں ہمیشگی کی زندگی پا نے کے لئے کس قسم کی نیکی اور بھلائی کے کام کروں۔

17 نیکی کی بابت تو مجھ سے کیوں پو چھتا ہے ؟ خداوند خدا ہی نیک اور مقدس ہے۔ اگر تو ہمیشگی کی زندگی کو پانا چاہتے ہو تو حکموں پر عمل کر۔

18 اس آدمی نے پو چھا، کون سے حکموں پر۔ تب یسوع نے جواب دیا، قتل و غارت گری نہ کرنا زنا و بدکاری نہ کر،چوری نہ کر، اور جھو ٹی گواہی نہ دے۔

19 تو اپنے ماں باپ کی تعظیم کر اور خود سے جیسی محبت کر تا ہے ویسی ہی محبت دوسروں سے بھی کر۔

20 اس نوجوان نے کہا، میں ان تمام احکامات کا پابند ہو گیا ہوں۔اس کے علاوہ مجھے اور کیا کرنا چاہئے ؟۔

21 تب یسوع نے جواب دیا، اگر تجھے کامل و مکمل ہو نا ہے تو تو اپنی تمام جائیداد کو بیچ دے اور اس سے ملنے والی رقم کو غریبوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کر۔ تب تیرے لئے جنت میں نیکیوں کا ایک خزانہ ملے گا۔ پھر اس کے بعد میرے پیچھے ہو لے۔

22 اس کے بعد وہ نوجوان بہت ہی افسوس کرتے ہوئے لوٹ گیا۔ کیوں کہ وہ بہت ہی مالدار تھا۔

23 تب یسوع نے اپنے شاگردوں سے کہا، میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ مالدار لوگوں کے لئے آسمانی بادشاہت میں داخل ہو نا بہت مشکل ہے۔

24 ہاں اور میں تم سے کہتا ہوں کہ اونٹ کا سوئی کے ناکے میں سے گزر جانا کسی مالدار کا خدا کی بادشاہت میں داخل ہو نے کے بہ نسبت آسان ہے۔

25 شاگردوں نے جب یہ سنا تو بہت ہی تعجب کے ساتھ پو چھا، اگر یہی بات ہے تو پھر وہ کون ہوں گے کہ جو نجات پائیں گے۔

26 یسوع اپنے شاگردوں کی طرف متوجہ ہو کر کہنے لگے، یہ انسانوں کے لئے نا ممکن کام ہے لیکن خدا کے لئے تو آسان و ممکن ہے۔

27 پطرس نے یسوع سے پو چھا، ہمارا تو یہ حال ہے کہ ہم کو جو کچھ میسّر ہے وہ سب کچھ چھوڑ کر ہم تیرے پیچھے ہو لئے۔ تو ہمیں کیا ملے گا۔

28 یسوع اپنے شاگردوں سے اس طرح کہنے لگے، میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب نئی دنیا پیدا ہو گی تو ابن آدم اپنے جاہ و جلال والے تخت پر متمکن ہو گا۔ اور تم سب جو میری پیروی کر نے والے ہو تختوں پر بیٹھے ہوئے اسرائیل کے بارہ قبیلوں کا انصاف کرو گے۔

29 میری پیر وی کر نے کے لئے اپنے گھروں کو بھا ئی بہنوں کو اپنے ماں باپ کو یا اپنی جائیداد کو قربان کر نے وا لے اپنی چھوڑی ہو ئی قربان کی ہو ئی چیزوں سے زیادہ اجر پائیں گے۔اور ہمیشہ کی زندگی کے وارث بنیں گے۔

30 لیکن مستقبل میں بہت اونچے مرتبہ والے کم مرتبہ وا لے میں شمار ہوں گے اور بہت سا رے لوگ جو نیچے مرتبہ وا لے ہیں مستقبل میں اونچے مرتبہ والے ہو جائیں گے۔

 

باب : 20

 

1 جنت کی بادشاہت انگور کے باغ کے مالک کی ما نند ہے۔ ایک دن صبح باغ کا مالک اپنے باغ میں کام پر لگا نے کے لئے مزدوروں کی تلا ش میں نکلا۔

2 ہر مزدور کو ایک دن میں ایک چاندی کا سکہ بطور مزدوری طے کر کے ان کو اپنے باغ میں کام کر نے کے لئے بھیج دیا۔

3 تقریباً نو بجے باغ کا ما لک ایک بار پھر با زار گیا۔اس نے چند لوگوں کو وہاں بیکار کھڑے ہوئے دیکھا۔

4 وہ ان سے کہنے لگا کہ اگر تم بھی میرے باغ میں کام کر نا چا ہو تو میں تمہیں تمہارے کام کی منا سب مزدوری دوں گا۔

5 وہ مزدور کام کر نے کے لئے اس کے باغ میں چلے گئے۔

6 تقریباً پانچ بجے وہ مالک ایک بار پھر بازار کی طرف گیا۔ اس نے وہاں چند لوگوں کو کھڑے ہوئے دیکھ کر کہا کہ تم لوگ یونہی پورا دن کیوں بیکار کھڑے ہو ؟۔

7 انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں کسی نے کام نہیں دیا۔تب اس مالک نے کہا، اگر ایسی ہی بات ہے تو تم جاؤ اور میرے باغ میں کام کرو۔

8 دن کے آخر میں باغ کے مالک نے تمام مزدوروں کے نگراں کار سے کہا۔مزدوروں کو بلا ؤ اور ان تمام کو مزدوری دے دو۔آخر میں آنے والے لوگوں کو پہلے مزدوری اور پہلے آنے والے مزدوروں کو آخر میں مزدوری دو۔

9 پانچ بجے کے وقت میں جن مزدوروں کو کام پر لیا گیا تھا۔اپنی مزدوری حا صل کر نے کے لئے آ گئے۔ اور ہر مزدور کو ایک ایک چاندی کا سکہ دیا گیا۔

10 پھر وہ مزدور جو پہلے کرائے پر لئے گئے تھے اپنی مزدوری لینے کے لئے آئے۔ اور وہ یہ سمجھتے تھے کہ دوسرے مزدوروں سے انہیں زیادہ ہی ملے گا۔ لیکن ان کو بھی مزدوری میں صرف ایک چاندی کا سکہ ہی ملا۔

11 جب انہوں نے اپنا چاندی کا سکہ لے لیا تو یہ مزدور باغ کے ما لک کے بارے میں شکایت کرنے لگے۔

12 انہوں نے کہا کہ تا خیر سے کام پر آئے ہوئے مزدوروں نے صرف ایک گھنٹہ کام کیا ہے۔ لیکن اس نے ان کو بھی ہما رے برا بر ہی مزدوری دی ہے۔ جبکہ ہم نے تو دن بھر دھوپ میں مشقت کے ساتھ کام کیا ہے۔

13 باغ کے ما لک نے ان مزدوروں میں ایک سے کہا کہ اے دوست میں تیرے حق میں نا انصافی نہیں کیا ہو ں۔(لیکن ) تو نے تو صرف ایک چاندی کے سکہ کی خاطر سے کام کی ذمہ داری کو قبول کیا۔

14 اس وجہ سے تو اپنی مزدوری لے اور چلتا بن۔ اور میں تجھے جتنی مزدوری دیا ہوں اتنی ہی مزدوری بعد میں آنے وا لے کو بھی دینا چاہتا ہوں۔

15 میری ذاتی رقم کو میں اپنی مرضی کے مطابق دے سکتا ہوں اور کہا، میں نے جو کچھ اچھا ئی کی ہے کیا تو اس کے بارے میں حسد کر تا ہے۔

16 ٹھیک اسی طرح آخرین،اولین، بنیں گے اور اولین آخریں بنیں گے۔

17 یسوع یروشلم جا رہے تھے۔ اور ان کے بارہ شاگرد بھی ان کے ساتھ تھے۔ راستے میں یسوع نے ان میں سے ہر ایک کو الگ الگ بلا کر کہا۔

18 ہم یروشلم جا رہے ہیں۔ ابن آدم کو سردار کاہنوں اور معلمین شریعت کے حوا لے کر دیا جائے گا۔کا ہنوں اور معلمین شریعت کا کہنا ہے کہ ابن آدم کو مر نا چاہئے۔

19 انہوں نے ابن آدم کو غیر یہودیوں کے حوا لے کر دیا۔وہ ابن آدم سے مذاق و ٹھٹھا کریں گے اور کوڑے مار کر صلیب پر چڑھائیں گے۔ لیکن وہ مر نے کے بعد تیسرے ہی دن پھر دوبارہ جی اٹھے گا۔

20 اس وقت زبدی کی بیوی یسوع کے پاس آئی۔اس کا نرینہ بچہ اس کے ساتھ تھا۔وہ یسوع کے سامنے گھٹنے ٹیک کر ادب سے جھک گئی اور اپنی گذارش کو بر لا نے کی فرمائش کی۔

21 یسوع نے اس سے پوچھا، تیری مراد کیا ہے ؟اس نے کہا، مجھ سے وعدہ کرو کہ تیری بادشاہی میں میرے بیٹوں میں سے ایک کو تیری داہنی جا نب اور دوسرے کو بائیں جانب بٹھا دے۔

22 یسوع نے بچوں سے کہا، تم کیا پوچھ رہے ہو۔اس کو تم سمجھ نہیں رہے ہو۔ میں جس طرح کی مصیبت میں مبتلا ہو نے جا رہا ہوں کیا تم اسے قبول کر سکتے ہو ؟اس پر انہوں نے جواب دیا، ہاں ہما رے لئے ممکن ہو گا۔

23 یسوع نے ان سے کہا، میں جن مصائب و تکالیف کو جھیل رہا ہوں ان کو تم ضرور جھیلو گے۔لیکن جو کوئی میرے داہنے اور میرے بائیں بیٹھے گا اس کا انتخاب میں نہیں کروں گا۔ اور کہا کہ میرا باپ ان جگہوں کو جن کے لئے منتخب کیا ہے انہی کے لئے وہ مواقع فراہم کرے گا۔

24 دوسرے دن شاگردوں نے جب اس کی بات کو سنا تو وہ ان دو بھا ئیوں پر غصّہ ہوئے۔

25 یسوع نے تمام شاگردوں کو ایک ساتھ بلا کر ان سے کہا، جیسا کہ تم جانتے ہو غیر یہودی حاکم لوگوں پر اختیار چلانا چاہتے ہیں جس کا تمہیں علم ہے اور ان کے حاکم اعلیٰ لوگوں پر بھی اپنا اختیار چلانا چاہتے ہیں۔

26 لیکن تم ایسا نہ کرنا تم میں جو بڑا بننے کی آرزو کرتا ہے اس کو چاہئے کہ وہ خادم کی طرح خدمت کرے۔

27 تم میں جو درجہ اول کی آرزو کرے تو اس کو چاہئے وہ ایک ادنی غلام کی طرح نوکری کرے۔

28 اور ایسا ہی ابن آدم کے لئے ہے۔ ابن آدم دوسروں سے خدمت لئے بغیر ہی دوسروں کی خدمت کر نے کے لئے اور بہت سے لوگوں کی حفاظت کر نے کے لئے ابن آدم اپنی جان ہی کو رہن رکھنے کے لئے آیا ہے۔

29 یسوع اور اس کے شاگرد جب یریحو سے لوٹ رہے تھے تب بہت سے لوگ یسوع کے پیچھے ہو لئے۔

30 راستے کے کنارے پر دو اندھے بیٹھے ہوئے تھے۔ جب ان کو یہ معلوم ہوا کہ یسوع اس راہ سے گزرنے والا ہے تو انہوں نے چیخ و پکار کی اور کہنے لگے، اے ہمارے خداوند داؤد کے بیٹے ہماری مدد کر۔

31 لوگ ان اندھوں کو ڈانٹنے لگے اور کہنے لگے کہ خاموش رہو۔ لیکن اس کے باوجود وہ اندھے یہ کہتے ہوئے زور زور سے پکار نے لگے، کہ اے ہمارے خداوند داؤد کے بیٹے! برائے مہر بانی ہماری مدد کر۔

32 یسوع کھڑے ہو گئے اور ان اندھوں سے پو چھنے لگے، تم مجھ سے کس قسم کے کام کی امید کرتے ہو۔

33 تب اندھوں نے کہا، اے ہمارے خداوند ! ہمیں بینائی دے۔

34 یسوع ان کے بارے میں افسوس کر نے لگے اور ان کی آنکھوں کو چھوا۔ فوراً ان میں بینائی آ گئی۔ پھر اس کے بعد وہ یسوع کے پیچھے ہو لئے۔

 

باب : 21

 

1 یسوع اور اس کے شاگرد یروشلم کی طرف سے سفر کرتے ہوئے زیتون کے پہاڑ کے نزدیک بیت فگے کو پہنچے۔

2 وہاں یسوع نے اپنے دونوں شا گردوں کو بلا کر کہا، تم اپنے سامنے نظر آنے والے شہر کو جاؤ۔ جب تم اس میں داخل ہو گے تو وہاں پر بندھی ہو ئی ایک گدھی پاؤ گے۔ اور اس گدھی کے ساتھ اس کا بچہ بھی ہو گا۔ انہیں کھو ل کر میرے پاس لے آؤ۔

3 اگر تم سے کو ئی یہ پو چھے کہ ان گدھوں کو کھو ل کر کیوں لے جا رہے ہو تو کہنا کہ مالک کو ان گدھوں کی ضرورت ہے اور وہ ان گدھوں کو بہت جلد ہی واپس لوٹا دے گا۔ یہ کہہ کر انہوں نے ان لوگوں کو بھیج دیا۔

4 یہ اسلئے ہوا کہ جو پیشین گوئی نبی کے ذریعے دی گئی تھی پوری ہو جائے :

5 صیّون شہر سے کہہ دو۔

6 یسوع کے کہنے کے مطابق وہ شاگرد گئے گدھی اور اس کے بچے کو یسوع کے پاس لائے۔

7 وہ اپنے جبّوں کو ان کے اوپر ڈال دیا۔

8 تب یسوع اس پر سوار ہو کر یروشلم چلے گئے۔ بہت سارے لوگ اپنے جبّوں کو یسوع کی خاطر راستے پر بچھا نے لگے۔ اور بعض لوگ درختوں سے شگوفے اور نئی کونپلیں توڑ لائے اور راہ پر پھیلا دیئے۔

9 بعض لوگ یسوع کے آگے اور بعض لوگ یسوع کے پیچھے چلتے آرہے تھے۔ اور ان لوگوں نے اس طرح نعرے لگانے لگے:

10 جب یسوع یروشلم میں داخل ہوئے تو سارے شہر کے لوگ پریشان ہو گئے ان میں ہلچل مچ گئی اور دریافت کر نے لگے کہ یہ کون آدمی ہے؟

11 یسوع کے پیچھے پیچھے چلنے والے ہجوم نے جواب دیا، یہی یسوع ہے، یہ گلیل علاقے کے ناصرت نام کے گاؤں کا نبی ہے۔

12 یسوع ہیکل کے اندر چلے گئے۔ وہاں پر خرید و فروخت کر نے والے تمام لوگوں کو اس نے وہاں سے بھگا دیا۔ سِکّوں کا صرّافہ کر نے والوں کو اور کبوتر فروخت کر نے والوں کے میز گرا دیئے۔

13 یسوع نے وہاں پر موجود لوگوں سے کہا، میرا گھر عبادت گاہ کہلائے گا۔۔ اسی طرح صحیفوں میں لکھا ہوا ہے، لیکن تم ہیکل کو چوروں کے غار کی طرح بنا دیتے ہو۔۔

14 چند اندھے اور لنگڑے لوگ ہیکل میں یسوع کے پاس آئے۔ یسوع نے ان کو شفاء دی۔

15 اعلی کاہنوں اور معلّمین شریعت نے یہ سب دیکھا۔ ان لوگوں نے یسوع کے معجزے اور ہیکل میں چھوٹے چھوٹے بچّوں کو یسوع کی تعریف میں گن گاتے ہوئے دیکھا۔ چھوٹے بچے پکار رہے تھے داؤد کے بیٹے کی تعریف ہو ان سب کی وجہ سے کاہن اور معلّمین شریعت غصّہ سے بھڑک اٹھے۔

16 اعلی کاہنوں اور معلّمین شریعت نے یسوع سے پو چھا، یہ چھوٹے بچے جو باتیں کہہ رہے ہیں کیا ان کو تو نے سنا ؟ یسوع نے جواب دیا، ہاں تو نے چھوٹے اور معصوم بچوں کو تعریف کرنا سکھا یا ہے۔ جو بات صحیفوں میں مذکور ہے۔ اور پوچھا کہ کیا تم صحیفہ پڑھتے نہیں ہو ؟

17 تب اس نے اس جگہ کو چھو ڑ دیا اور بیت عنیاہ کو چلے گئے اور یسوع نے اس رات وہیں پر قیام کیا۔

18 دوسرے دن صبح یسوع شہر کو واپس جا رہے تھے کہ ان کو بھوک لگی۔

19 انہوں نے راستے کے کنارے ایک انجیر کا درخت دیکھا اور اس کے میوہ کو کھانے کے لئے درخت کے قریب گئے۔ لیکن درخت میں صرف پتّے ہی تھے۔ اس وجہ سے یسوع نے اس درخت سے کہا، اس کے بعد تجھ میں کبھی پھل پیدا نہ ہوں۔ اس کے فوراً بعد انجیر کا درخت خشک ہو گیا۔

20 شاگردوں نے اس منظر کو دیکھ کر بہت تعجب کیا اور پو چھنے لگے یہ انجیر کا درخت اتنی جلدی کیسے سوکھ گیا ؟

21 یسوع نے جوابدیا، میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ اگر تم شک و شبہ کے بغیر ایمان لاؤ جس طرح میں نے اس درخت کے ساتھ کیا ہے ویسا ہی تمہارے لئے بھی کرنا ممکن ہو سکے گا اس سے اور زیادہ بھی کر ناممکن ہو گا۔ اگر تم اس پہاڑ سے کہو کہ تو جا کر سمندر میں گر جا اگر پختہ ایمان سے کہا جائے تو ایسا بھی ضرور ہو گا۔

22 جو کچھ بھی تم دعا میں مانگو گے وہ تمہیں ملے گا اگر تمہارا ایمان پختہ ہے۔

23 یسوع ہیکل میں چلے گئے۔ یسوع جب وہاں تعلیم دے رہے تھے تو سردار کاہنوں اور لوگوں کے بڑے بڑے رہنما یسوع کے پاس آئے اور وہ یسوع سے پو چھنے لگے تو ان تمام باتوں کو کس کے اختیارات سے کر رہا ہے ؟ اور یہ اختیار تجھے کس نے دیا ہے ؟ ہمیں بتا

24 یسوع نے کہا، میں تم سے ایک سوال پوچھتا ہوں۔اگر تم نے اس کا جواب دیا تو میں تم کو بتا دوں گا کہ میں کس کے اختیارات سے ان کو کر رہا ہوں۔

25 اگر ہم کہتے ہیں کہ کیا یوحنا کو بپتسمہ دینے کا اختیار خدا سے یا کسی انسان سے ملا ہے؟ مجھے بتاؤ۔

26 اگر یہ کہیں کہ وہ انسان سے ملا ہے تو لوگ ہم پر غصّہ کریں گے۔ اسلئے کہ ان سبھوں نے یوحنا کو ایک نبی تسلیم کیا ہے۔ جس کی وجہ سے ہم ان سے ڈریں۔ اس طرح وہ آپس میں باتیں کر نے لگے۔

27 تب انہوں نے جواب دیا، یو حنا کو کس نے اختیار دیئے ہمیں نہیں معلوم پھر یسوع نے کہا، میں ان تمام باتوں کو کس کے اختیارات سے کرتا ہوں وہ تمہیں نہیں بتاؤں گا !

28 اس کے بارے میں تم کیا سمجھتے ہو۔ایک آدمی کے دو بیٹے تھے۔ وہ آدمی پہلے بیٹے کے پاس گیا اور کہا کہ بیٹا آج تو انگور کے باغ میں جا کر کام کر۔

29 اس پر بیٹے نے جواب دیا، میں نہیں جاؤں گا۔لیکن پھر بعد میں ارادہ بدل کر کام پر چلا گیا۔

30 باپ نے پھر دوسرے بیٹے کے پاس جا کر کہا کہ بیٹا آج تو انگور کے باغ میں جا کر کام کر۔ تب بیٹے نے کہا، اے میرے ابّا ٹھیک ہے میں جا کر کام کرتا ہوں۔ لیکن وہ بیٹا کام پر گیا ہی نہیں۔

31 ان دونوں میں سے کون باپ کا فرماں بردار ہوا ؟ تب یہودی قائدین نے جواب دیا، پہلا بیٹا تب یسوع نے ان سے کہا، میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ محصول وصول کر نے والوں اور طوائفوں کو تم برے لوگ تصور کرتے ہو۔ لیکن وہ تم سے پہلے خدا کی بادشاہت میں داخل ہوں گے۔

32 تم کو زندگی کے صحیح طریقے اور ڈھنگ سکھا نے کے لئے یو حنا آئے تھے۔ لیکن تم تو یوحنا پر ایمان نہ لائے۔ جیسا کہ تم محصول وصول کرنے والوں اور فا حشاؤں کو ایمان لاتے ہوئے تم دیکھ چکے ہو۔ لیکن اس کے با وجود بھی تم اپنے اندر تبدیلی لانا اور ایمان لانا نہیں چاہتے۔ اور ان پر ایمان لانے سے انکار کرتے ہو۔

33 اس کہانی کو سنو ! ایک آدمی کا اپنا ذاتی باغ تھا۔اور وہ اپنے باغ میں انگور کی فصل لگا ئی۔ باغ کے اطراف دیوار تعمیر کی انگور کی مئے تیار کروا نے کے لئے گڑھے کھد وا یا اور نگرانی کے لئے مچان بنو ایا۔وہ اس باغ کو چند کسانوں کو ٹھیکہ پر دیا اور دوسرے ملک کو چلا گیا۔

34 جب انگور کی فصل توڑ نے کا وقت آیا تو اس نے نوکروں کو اپنا حصہ لا نے کیلئے کسا نوں کے پاس بھیجا۔

35 تب ایسا ہوا کہ ان باغبانوں نے ان نوکروں کو پکڑ لیا اور ایک کی تو پٹائی کی اور دوسرے کو مار دیا اور تیسرے نوکر کو پتھر پھینک کر مار دیا۔

36 اس لئے اس نے پہلے جتنے نوکروں کو بھیجا تھا ان سے بڑھ کر نوکروں کو ان باغبانوں کے پاس بھیجا۔ لیکن باغبانوں نے جس طرح پہلی مرتبہ کیا تھا اسی طرح دوسری مرتبہ ان نوکروں کو بھی ایسا ہی کیا۔

37 تب اس نے سمجھا کہ یقیناً باغبان میرے بیٹے کی عزت کریں گے اسلئے اس نے اپنے بیٹے ہی کو بھیجا۔

38 لیکن جب باغبانوں نے بیٹے کو دیکھا تو آپس میں باتیں کرنے لگے یہ تو باغ کے مالک کا بیٹا ہے۔ یہ باغ تو اسی کا ہو گا۔ اسلئے اگر ہم اس کو مار دیں تو یہ باغ ہمارا ہی ہو گا۔

39 اس طرح باغبانوں نے بیٹے کو پکڑ کر باغ سے باہر کھینچ کر لایا اور اس کو قتل کر دیا۔

40 ان حالات میں جب باغ کا مالک خود آئے گا تو وہ ان کسانوں کا کیا کرے گا ؟

41 یہودی کاہنوں اور قائدین نے کہا، یقیناً وہ ان ظالموں کو مارے گا اور اپنا باغ دوسرے کسانوں کو ٹھیکہ پر دے گا۔ تا کہ موسم پر اس کا حصّہ دیں سکیں۔

42 یسوع نے ان سے کہا یقیناً تم نے اس بات کو صحیفوں میں پڑھا ہے:

43 اسی وجہ سے میں تم سے جو کہتا ہوں وہ یہ کہ خدا کی بادشاہت تم سے چھین لی جائے گی اس خدا کی بادشاہت کو خدا کی مرضی کے مطابق کام کر نے والوں کو دی جائے گی۔

44 جو شخص اس پتھّر پر گرے گا ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔ اور اگر پتھّر اس شخص پر گرے گا تو یہ اس شخص کو کچل ڈالے گا۔

45 سردار کاہنوں اور فریسیوں نے یسوع کی کہی ہوئی کہانیوں کو سنا تو ان لوگوں نے جانا کہ یسوع ان لوگوں کے بارے میں بات کر رہا تھا۔

46 انہوں نے یسوع کو قید کرنے کی تدبیر تلاش کی لیکن وہ لوگوں سے گھبرا کر گرفتار نہ کر سکے۔ کیوں کہ لوگ یسوع پر ایک نبی ہو نے کے ناطے ایمان لا چکے تھے۔

 

باب : 22

 

1 یسوع نے دیگر چند چیزوں کو لوگوں سے کہنے کے لئے تمثیلوں کا استعمال کیا۔

2 آسمان کی بادشاہی ایک ایسے بادشاہ کی مانند ہے جو اپنے بیٹے کی شادی کی ضیافت کی تیاری کرے۔

3 اس بادشاہ نے اپنے نوکروں کو ان لوگوں کو بلا نے کے لئے بھیجا جنہیں شادی کی ضیافت کے لئے دعوت دیئے گئے تھے۔ لیکن وہ لوگ ضیافت میں شریک ہو نا نہیں چاہا۔

4 تب بادشاہ نے مزید چند نوکروں کو بلا کر کہا کہ ان لوگوں کو تو میں نے پہلے ہی بلایا تھا۔ ان سے کہو کھا نے کی ہر چیز تیار ہے۔ میں نے فربہ بیل اور گائے ذبح کر وائی ہے۔ اور سب کچھ تیار ہے اور ان سے یہ کہلا بھیجا کہ شادی کی دعوت کے لئے وہ آئیں۔

5 نوکر گئے اور لوگوں کو آنے کے لئے کہا۔ لیکن ان لوگوں نے نوکروں کی بات نہیں سنی۔ ایک تو اپنے کھیت میں کام کر نے کے لئے چلا گیا۔ اور دوسرا اپنی تجارت کے لئے چلا گیا۔

6 اور کچھ دوسرے لوگوں نے ان نوکروں کو پکڑا مارا پیٹا،اور ہلاک کر دیا۔

7 تب بادشاہ بہت غصّہ ہوا اور اپنی فوج کو بھیجا ان قاتلوں کو ختم کروایا اور ان کے شہر کو جلایا۔

8 پھر بادشاہ نے اپنے نوکروں سے کہا کہ شادی کی ضیافت تیار ہے۔ اور میں نے جن لوگوں کو ضیافت میں دعوت دیا ہے وہ دعوت کے اتنے زیادہ اہل نہیں ہیں۔

9 اور اس نے کہا کہ گلی کے کو نے کونے میں جا کر تم نظر آنے والے تمام لوگوں کو ضیافت کے لئے دعوت دو۔

10 اسی طرح نوکر گلی گلی گھوم کر نظر آنے والے تمام لوگوں کو اچھے برے کی تخصیص کئے بغیر تمام کو جمع کر کے اسی جگہ پر بلا لائے جہاں ضیافت تیار تھی۔ اور وہ جگہ لوگوں سے پُر ہو گئی۔

11 تب بادشاہ تمام لوگوں کو دیکھنے کے لئے اندر آئے جو کھا رہے تھے۔ بادشاہ نے ایک ایسے آدمی کو بھی دیکھا کہ جو شادی کے لئے نا مناسب لباس پہنے ہوئے تھا

12 اور پو چھا، اے دوست تو اندر کیسے آیا؟ تم نے تو شادی کے لئے موزوں  و مناسب پو شاک نہیں پہن رکھّی ہے۔ لیکن اس نے کو ئی جواب نہ دیا۔

13 تب بادشاہ نے چند نوکروں سے کہا اس کے ہاتھ پیر باندھ کر اس کو اندھیرے میں اس جگہ پر جہاں وہ تکالیف میں مبتلا ہو گا اپنے دانتوں کو پیسے گا پھینک دو۔

14 ہاں ضیافت میں تو بہت سے لوگوں کو دعوت دی گئی ہے لیکن منتخب کردہ کچھ ہی افراد ہیں۔

15 تب فریسی وہاں سے نکل گئے جہاں یسوع تعلیم دے رہے تھے۔ وہ منصوبے بنا رہے تھے کہ یسوع کو غلط کہتے ہوئے پکڑ لیں۔

16 فریسیوں نے یسوع کو فریب دینے کے لئے کچھ لوگوں کو بھیجا۔ انہوں نے اپنے کچھ پیرو کاروں کو روانہ کیا اور بعض لوگوں کو جو ہیرودی نامی گروہ سے تھے۔ ان لوگوں سے کہا، اے آقا! ہم جانتے ہیں کہ تو فرمانبردار شخص ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ خدا کی راہ کے بارے میں تو نے حق کی تعلیم دی ہے۔ تو خوفزدہ نہیں ہے کہ دیگر لوگ تیرے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ سب انسان تیرے لئے مساوی ہیں۔

17 پس تو اپنا خیال ظا ہر کر۔کہ قیصر کو محصول دینا صحیح ہے یا غلط۔

18 یسوع ان لوگوں کی مکّاری وعیاری کو جان گئے۔ اس وجہ سے اس نے ان سے کہا کہ تم ریا کار ہو مجھے غلطی میں پھنسا نے کی تم کیوں کو شش کرتے ہو ؟

19 محصول میں دیا جانے والا ایک سکّہ مجھے دکھلاؤ۔ تب لوگوں نے ایک چاندی کا سکہ انہیں دکھایا۔

20 تب اس نے ان سے پو چھا، کہ سکّے پر کس کی تصویر ہے اور کس کا نام ہے ؟

21 پھر لوگوں نے جواب دیا، وہ تو قیصر کی تصویر اور اس کا نام ہے۔ تب یسوع نے ان سے کہا، قیصر کی چیز قیصر کو دے دو اور جو خدا کا ہے خدا کود ے دو۔

22 یسوع کی کہی ہو ئی باتوں کو سننے والے وہ لوگ حیرت زدہ ہو کر وہاں سے چلے گئے۔

23 اسی دن چند صدوقی یسوع کے پاس آئے ( صدوقیوں کا ایمان ہے کہ کو ئی بھی شخص مرنے کے بعد دوبارہ پیدا نہیں ہو تا۔ صدوقیوں نے یسوع سے سوال کیا۔

24 ان لوگوں نے کہا، ا ے آقا ! موسیٰ نے کہا اگر کوئی شادی شدہ شخص مر جائے اور اس کی کوئی اولاد نہ ہو تب اس کا بھائی اس عورت سے شادی کرے اور پھر مرے ہوئے بھا ئی کے لئے بچّے کرے۔

25 ہمارے یہاں سات بھا ئی تھے پہلا شادی ہونے کے بعد مرگیا اس کے بچے نہیں تھے۔ اس لئے اس کی بیوی کی اس کے بھائی کے ساتھ شادی ہو ئی۔

26 تب دوسرا بھا ئی بھی مر گیا۔ اسی طرح تیسرا بھا ئی بھی اسی طرح باقی تمام سات بھائی بھی مر گئے۔

27 ان تمام کے بعد بالآخر وہ عورت بھی مر گئی۔

28 لیکن ان سات بھائیوں نے بھی اس سے شادی کی۔ تب انہوں نے پو چھا کہ جب وہ مرکر دوبارہ زندہ ہوں گے تو وہ عورت کس کی بیوی کہلائے گی۔

29 یسوع نے ان سے کہا، تم نے جو غلط سمجھا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ تمہیں یہ نہیں معلوم ہے کہ مقدس صحیفے کیا کہتے ہیں اور خدا کی قدرت و طاقت کے بارے میں تم نہیں جانتے۔

30 عورتیں اور مرد جب دوبارہ زندگی پائیں گے تو وہ ( دوبارہ ) شادی نہ کریں گے وہ سب آسمان میں فرشتوں کی طرح ہوں گے۔

31 مرے ہوئے لوگوں کی دوبارہ زندگی سے متعلق خدا نے کہا۔

32 کیا تم نے صحیفوں میں نہیں پڑھا میں ابراہیم کا خدا ہوں اسحٰق کا خدا اور یعقوب کا بھی خدا ہوں کیا تم نے اس بات کو نہ پڑھا ہے؟ اور کہا کہ اگر یہی بات ہے تو خدا زندوں کا خدا ہے نہ کہ مردوں کا۔

33 جب لوگوں نے یہ سنا تو اس کی تعلیم پر حیران و ششدر ہو گئے۔

34 جب فریسیوں نے سنا کہ یسوع نے اپنے جواب سے صدوقیوں کو خاموش کر دیا ہے تو وہ سب صدوقی ایک ساتھ جمع ہوئے

35 شریعت موسیٰ میں بہت مہارت رکھنے والا ایک فریسی یسوع کو آزمانے کے لئے پوچھا۔

36 فریسی نے کہا، اے استاد توریت میں سب سے بڑا حکم کونسا ہے ؟

37 یسوع نے کہا، تجھ کو اپنے خداوند خدا سے محبت کر نا چاہئے۔ تو اپنے دل کی گہرائی سے اور تو اپنے دل و جان سے اور تو اپنے دماغ سے اس کو چاہنا۔

38 یہی پہلا اور اہم ترین حکم ہے۔

39 دوسرا حکم بھی پہلے کے حکم کی طرح ہی اہم ہے۔ تو دوسروں سے اسی طرح محبت کر جیسا خود سے محبت کر تا ہے۔۔

40 اور جواب دیاکہ تمام شریعتیں اور نبیوں کی تمام کتابیں انہیں دو احکامات کے معنی اپنے اندر لئے ہوئے ہیں۔

41 فریسی جب ایک ساتھ جمع ہو کر آئے تو یسوع نے ان سے سوال کیا۔

42 مسیح کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے ؟ اور وہ کس کا بیٹا ہے ؟ فریسیوں نے جواب دیا، مسیح داؤد کا بیٹا ہے۔

43 تب یسوع نے فریسیوں سے پو چھا، اگر ایسا ہی ہے تو داؤد نے اس کو خداوند کہہ کر کیوں پکا را ؟ داؤد نے مقدس روح کی قوت سے بات کی تھی۔ داؤد نے یہ کہا ہے۔

44 خداوند خدا نے میرے خداوند کو کہا

45 داؤد نے مسیح کو خداوند کہہ کر پکا را ہے۔ ایسی صورت میں کس طرح ممکن ہو سکتا ہے کہ وہ داؤد کا بیٹا ہے۔

46 یسوع کے سوال کا جواب دینا فریسیوں میں سے کسی کے لئے ممکن نہ ہو سکا۔ اسی لئے اس دن سے یسوع کو فریب دینے کے لئے سوال کرنے کی کو ئی ہمت نہ کر سکا۔

 

باب : 23

 

1 تب یسوع نے وہاں موجود لوگوں سے اور اپنے شاگردوں سے کہا۔

2 معلمین شریعت اور فریسیوں کو حق ہے کہ تجھ سے کہے کہ شریعت موسیٰ کیا ہے ؟

3 اس وجہ سے تم کو ان کا اطاعت گذار ہو نا چاہئے۔ اور ان کی کہی ہو ئی باتوں پر عمل کر نا چاہئے۔ لیکن ان لوگوں کی زندگی پیروی کی جا نے کے لئے قابل عمل مثال نہیں ہے۔وہ تم سے جو باتیں کہتے ہیں اس پر وہ خود عمل نہیں کر تے۔

4 وہ تو دوسروں کو مشکل ترین احکامات دے کر ان پر عمل کر نے کے لئے ان لوگوں پر زبر دستی کرتے ہیں۔ اور خود ان احکامات میں سے کسی ایک پر بھی عمل کر نے کی کوشش نہیں کر تے۔

5 وہ صرف ایک مقصد سے اچھے کام اس لئے کرتے ہیں کہ دوسرے لوگ ان کو دیکھیں وہ خاص قسم کے چمڑے کی تھیلیاں جس میں صحیفے رکھے ہوتے ہیں جن کو وہ باندھ لیتے ہیں۔ اور وہ ان تھیلیوں کے حجم کو بڑھاتے ہوئے جاتے ہیں۔لوگوں کو دکھا نے کے لئے وہ اپنے خاص قسم کی پو شاکوں کو اور زیادہ لمبے سلواتے ہیں۔

6 وہ فریسی اور معلمین شریعت کھا نے کی دعوتوں میں یہودی عبادت گاہوں میں بہت خاص اور مخصوص جگہوں پر بیٹھنے کی تمنا کرتے ہیں۔

7 با زاروں کی جگہ وہ لوگوں سے عزت و بڑا ئی پا نے کی آرزو کرتے ہیں۔ اور لوگوں سے معلم کہلوا نے کے متمنی ہوتے ہیں۔

8 لیکن تم معلم کہلوا نے کو پسند نہ کرو۔ اس لئے کہ تم سب آپس میں بھا ئی اور بہنیں ہو اور تم سب کا ایک ہی معلم ہے۔

9 اس دنیا میں تم کسی کو باپ کہہ کر مت پکا رو۔ اس لئے کہ تم سب کا ایک ہی باپ ہے اور وہ آسمان میں ہے۔

10 اور تم ہا دی بھی نہ کہلا ؤ اس لئے کہ تمہارا ہا دی صرف مسیح ہی ہے۔

11 ایک خا دم کی طرح تمہاری خدمت کر نے وا لا شخص ہی تمہارے درمیان بڑا آدمی ہے۔

12 خود کو دوسروں سے اعلیٰ و ارفع تصور کر نے وا لا جھکا یا جائے گا۔ اور جو اپنے آپ کو کمتر اور حقیر جانے گا وہ با عزت (اونچا و ترقی یافتہ ) بنا دیا جائے گا۔

13 اے معلمین شریعت اور اے فریسیو! یہ تمہارے لئے برا ہے۔ تم منا فق ہو۔ تم لو گوں کے لئے آسمان کی بادشاہت میں دا خل ہو نے کے راستے کو مسدود کرتے ہو۔ تم خود داخل نہیں ہوئے اور تم نے ان لوگوں کو بھی روک دیا جو داخل ہو نے کی کوشش کر رہے ہیں۔

14 ( اے معلمین شریعت اور فریسیو میں تمہارا کیا حشر بتاؤں گا۔تم تو ریاکار ہو – اس لئے تم بیواؤں کے گھروں کو چھین لیتے ہو اور تم لمبی دعا کرتے ہو تا کہ لوگ تمہیں دیکھیں – اس لئے تم کو سخت سزا ہو گی –)۔ اس طرح چند یونانی صحیفوں میں ۱۴واں آیت شامل کی گئی ہے – دیکھو مرقس

15 اے معلمین شریعت اے فریسیو! میں تمہارا انجام کیا بتاؤں تم تو ریا کار ہو تمہاری (بتا ئی ہوئی ) راہوں کی پیر وی کرنے والوں کی ایک ایک کی تلا ش میں تم سمندروں کے پار مختلف شہروں کے دورے کرتے ہو۔ اور جب اس کو دیکھتے ہو تو تم اس کو اپنے سے بد تر بنا دیتے ہو اور تم نہایت برے ہو جیسے تم جہنم سے وابستہ ہو۔

16 اے معلمین شریعت اور اے فریسیو!تمہارے لئے برا ہو گا۔ تم تو لوگوں کو راستہ بتاتے ہو لیکن تم خود اندھے ہو۔ تم کہتے ہو کہ اگر کوئی شخص ہیکل کے نام کے استعمال پر وعدہ لیتا ہے تو اس کی کوئی قدر  ومنزلت نہیں۔ اور اگر کوئی ہیکل میں پائے جا نے وا لے سونے پر وعدہ لے تو اس کو پورا کرنا چاہئے۔

17 تم اندھے بیوقوف ہو ! کونسی چیز عظیم ہے، سونا یا ہیکل؟ وہ سونا صرف ہیکل کی وجہ سے مقدس ہوا اس لئے ہیکل ہی عظیم ہے۔

18 اگر کو ئی قربان گاہ کی قسم کھائے تو کہتے ہو کہ اس کی کو ئی اہمیت ہی نہیں ہے اور اگر کوئی قربان گاہ پر پا ئی جانے وا لی نذر کی چیز پر قسم کھائے تو کہتے ہو اس کو پوری کرنی چاہئے۔

19 تم اندھے ہو تم کچھ نہیں سمجھ تے۔کونسی چیز اہم ہے ؟ نذر یا قربان گاہ؟ نذر میں قربان گاہ کی وجہ سے پا کی پیدا ہو تی ہے۔ اس وجہ سے قربان گا ہ ہی عظیم ہے۔

20 اگر کوئی قربان گاہ کی قسم کھا تا ہے تو گویا قربان گاہ اور اس پر جو کچھ نذر کے لئے رکھا ہے اس کی قسم لینے کے برا بر ہے۔

21 اگر کو ئی ہیکل کی قسم کھا تا ہے تو حقیقت میں وہ ہیکل کی اور اس میں رہنے وا لے کی قسم کھا تا ہے۔

22 جو آسمان کی قسم کھا تا ہے تو یہ خدا کے عرش اور اس عرش پر بیٹھنے وا لے کی قسم کھا نے کے برا بر ہو گا۔

23 اے معلمین شریعت اے فریسیو!یہ تمہارے لئے برا ہے ! تم ریا کار ہو۔تم اپنی ہر چیز کا یہاں تک کہ پودینہ، سونف اور زیرے کے پودوں میں بھی قریب قریب دسواں حصہ خدا کو دیتے ہو۔لیکن تم نے شریعت کی تعلیم میں اہم ترین تعلیمات کو یعنی عدل و انصاف،رحم و کرم اور اصلیت کو ترک کر دیا ہے۔تمہیں خود ان احکامات کے تا بع ہو نا ہو گا۔اب جن کاموں کو کر رہے ہو انہیں پہلے ہی کرنا چاہئے تھا۔

24 تم لوگوں کی ر ہنما ئی کرتے ہو۔لیکن تم ہی اندھے ہو۔تم تو پینے کے مشروبات میں سے چھوٹے مچھر کو نکا ل کر بعد میں خود اونٹ کو نگل جا نے وا لوں کی طرح ہو۔

25 اے معلمین شریعت،اے فریسیو ! یہ تمہارے لئے برا ہے۔تم ریا کار ہو۔ تم اپنے بر تن و کٹوروں کے با ہری حصے کو دھو کر صاف ستھرا تو کرتے ہو لیکن ان کا اندرونی حصہ لا لچ سے اور تم کو مطمئن کر نے کی چیزوں سے بھرا ہے۔

26 اے فریسیو تم اندھے ہو پہلے کٹو رے کے اندرونی حصہ کو اچھی طرح صاف کر لو۔ تب کہیں جا کر کٹو رے کے با ہری حصہ حقیقت میں صاف ستھرا ہو گا۔

27 اے معلمین شریعت اے فریسیو!یہ تمہارے لئے بہت برا ہے ! تم ریا کار ہو۔تم سفیدی پھرائی ہو ئی قبروں کی ما نند ہو۔ ان قبروں کا بیرونی حصہ تو بڑا خوبصورت معلوم ہوتا ہے۔لیکن اندرونی حصہ مردوں کی ہڈیوں اور ہر قسم کی غلاظتوں سے بھرا ہو تا ہے۔

28 تم اسی قسم کے ہو۔ تم کو دیکھنے والے لوگ تمہیں اچھا اور نیک تصور کرتے ہیں۔ لیکن تمہارا باطن ریا کاری اور بد اعمالی سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔

29 اے معلمین شریعت،اے فریسیو! یہ تمہارے لئے بہت برا ہے ! کہ تم ریا کار ہو۔ تم نبیوں کے مقبرے تعمیر کرتے ہو۔ اور تم قبروں کے لوگوں کے لئے تکریم ظاہر کرتے ہو۔ جنہوں نے نفیس زند گی گزاری ہے۔

30 اور تم کہتے ہو کہ اگر ہمارے آباؤ اجداد کے زمانے میں ہوتے تو نبیوں کے قتل و خون میں ان کے مدد گار نہ ہو تے۔

31 اس لئے تم قبول کرتے ہو کہ ان نبیوں کے قاتلوں کی اولاد تم ہی ہو۔

32 تمہارے باپ داداؤں سے شروع کیا ہوا وہ گناہ کا کام تم تکمیل کو پہنچاؤ گے۔

33 تم سانپوں کی طرح ہو۔ اور تم زہریلے سانپوں کے نسل سے ہو! لیکن تم خدا کے غضب سے نہ بچ سکو گے۔ تم سبھوں پر ملزم ہو نے کی مہر لگے گی اور سب جہنم میں گھسیٹے جاؤ گے۔

34 میں تم سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں تمہارے پاس نبیوں عالموں اور معلمین کو بھیجوں گا اور تم ان میں سے بعض کو قتل کرو گے۔ اور بعض کو صلیب پر چڑھا ؤ گے۔ اور چند دوسروں کو تمہارے یہودی عبادت گاہوں میں کوڑے مارو گے۔ اور ان کو ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں کو بھگاؤ گے۔

35 اس وجہ سے سطح زمین پر تمام راستبازوں کے کئے گئے قتل کے الزام میں تم قصور وار ٹھہرو گے۔ ہابل جو ایمان دار تھا اس سے لے کر برکیاہ کے بیٹے زکریاہ تک کے قتل کا الزام تمہارے سر آئے گا اسے ہیکل اور قربان گاہ کے درمیان قتل کیا گیا تھا۔

36 میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ اس دور میں تم سبھوں پر جو کہ اب رہ رہے ہو یہ سب الزامات عائد ہوتے ہیں۔

37 اے یروشلم اے یروشلم ! تو نے نبیوں کو قتل کیا ہے۔ خدا نے جن لوگوں کو تیرے پاس بھیجا ان کو پتھّروں سے مار کر تو نے قتل کیا ہے۔ کئی مرتبہ میں تیرے لوگوں کی مدد کرنا چا ہا۔ جس طرح مرغی اپنے چوزوں کو اپنے پروں تلے چھپا لیتی ہے۔ اسی طرح مجھے بھی تیرے لوگوں کو یکجا کر نے کی آرزو تھی۔ لیکن تو نے یہ نہیں چاہا۔

38 دیکھو ! تمہارا گھر پوری طرح خالی ہو جائے گا۔

39 میں تم سے کہہ رہا ہوں کہ تم اب سے دوبارہ مجھے نہ دیکھ سکو گے جب تک تم یہ نہ کہو مبارک ہے وہ شخص جو خداوند کے نام پر آتے ہیں۔

 

باب : 24

 

1 یسوع جب ہیکل میں جا رہے تھے تو اس کے شاگرد ہیکل کی عمارتوں کو دکھا نے کے لئے اس کے پاس آئے۔

2 تب یسوع نے ان سے کہا، کیا ان تمام عمارتوں کو تم دیکھ رہے ہو ؟ میں تم سے سچ کہتا ہوں یہ سب برباد ہو جائیں گے۔ یہاں کا ہر پتھر زمین پر پھینک دیا جائے گا۔ اور ایک پتھر بھی باقی نہ رہے گا۔

3 جب یسوع زیتون کے پہاڑ پر بیٹھے ہوئے تھے تو شاگرد اکیلے اس کے پاس آ کر پوچھنے لگے کہ یہ سب کچھ کب پیش آئیں گے ! آپ دوبارہ کب آئیں گے اور دنیا کے ختم ہو نے کا وقت کب آئے گا ان کی نشانیاں کیا ہوں گی۔

4 یسوع نے انہیں یہ جواب دیا، چوکنّا رہو ! اپنے کو دھوکہ دینے کے لئے کسی کو موقع نہ دو۔

5 کیوں کہ بہت لوگ آئیں گے اور میرے نام پر اپنے آپ کو مسیح بتا کر بہت سے لوگوں کو دھو کہ میں ڈال دیں گے۔

6 تم لڑائیوں کی آواز اور بہت دور واقع ہونے والی جنگوں کی خبریں سنو گے۔ لیکن گھبرانا نہیں۔ دنیا کے خاتمہ سے پہلے ان باتوں کا واقع ہو نا ضروری ہے۔

7 ایک قوم دوسری قوم کے خلاف جنگ کرے گی۔ ایک سلطنت دوسری سلطنت کے خلاف لڑے گی اور قحط سالیاں ہوں گی۔ خطوں میں زلزلے آئیں گے۔

8 یہ تمام واقعات بچے کی ولادت کی تکلیف کے مماثل ہوں گے۔

9 تب تمہیں لوگ ستائیں گے، اور سزائے موت دینے کے لئے حاکموں کے حوالے کریں گے۔ تمام لوگ تمہارے مخالف ہوں گے۔ محض تمہارا مجھ پر ایمان لانے کی وجہ سے یہ تمام باتیں تمہارے ساتھ پیش آئیں گی۔

10 اسوقت کئی ایمان دار اپنے ایمان کو کھو دیں گے۔ اور ایک دوسرے کے مخالف ہوں گے اور پلٹ کر ایک دوسرے کی مخالفت کریں گے اور نفرت کریں گے۔

11 کئی جھوٹے نبی آ کر بہت سے لوگوں کو فریب دیں گے۔

12 دنیا میں ظلم و زیادتی بڑھ جائے گی۔ بہت سارے ایمان والوں میں محبت و مروّت سرد پڑ جائے گی۔

13 لیکن آخری وقت تک جو راسخ الیقین ہو گا وہ نجات پائے گا۔

14 خدا کی بادشاہت کی خوشخبری اس دنیا میں ہر قوم تک پہنچا ئی جائے گی۔ تا کہ سب قومیں اس کو سنیں تب خاتمہ کی آمد ہو گی۔

15 خوفناک قسم کی تباہی کے لئے وجہ بننے والی ایک چیز جس کے بارے میں دانیال نبی نے کہا ہے۔ یہ ہیبت ناک چیز ہیکل کی پاک مقدس جگہ میں کھڑے ہو کر دیکھو گے۔ اس کو پڑھنے والا اس کے معنیٰ سمجھ سکتا ہے۔

16 اسوقت یہوداہ میں رہنے والے لوگ پہاڑوں میں بھا گ جائیں گے۔

17 جو گھر کی اوپری منزل میں رہتے ہیں نیچے اتر کر گھر میں سے اپنی چیزیں لئے بغیر ہی بھا گ جائیں گے۔

18 کھیت میں کام کرنے والا بھی اپنا جبہ لینے کے لئے گھر کو واپس نہ لوٹے گا۔

19 افسوس ! اسوقت کی حاملہ عورتوں کے لئے اور شیرخوار بچوں کی ماؤں کے لئے سوگ اور ماتم کا وقت ہو گا۔

20 تمہارے لئے راہ فرار اختیار کر نے کا یہ وقت موسم سرما میں یا سبت کے دن میں نہ آنے کی دعا کرو۔

21 کیوں کے اس وقت ایک ہیبت ناک ماتم مچ جائے گا۔ دنیا کے وجود میں آنے کے بعد سے ایسی مصیبت و پریشانی نہ پیش آئی اور نہ آئندہ کبھی ایسی مصیبت اور پریشانی آئے گی۔

22 خدا نے اس خوف ناک وقت کو دور کر کے اس میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ورنہ کسی کا زندہ رہنا ممکن نہ ہو سکے گا۔ اور وہ اپنے چنے ہوئے لوگوں کی معرفت سے اسوقت میں کمی کرے گا۔

23 ایسے وقت میں بعض تم سے کہیں گے کہ دیکھو مسیح وہاں ہے اور کو ئی دوسرا کہے گا کہ وہ یہاں ہے ! لیکن ان کی باتوں پر یقین نہ کرو۔

24 جھوٹے مسیح اور جھوٹے نبی آئیں گے تاکہ خدا کے منتخب کردہ لوگوں کو معجزے اور نشانیاں دکھا کر فریب دیں گے۔

25 اس کے پیش آ نے سے پہلے ہی میں تم کو انتباہ دے رہا ہوں۔

26 بعض لوگ کہیں گے کہ مسیح بیابان میں ہے تو تم بیابان میں نہ جانا۔ اگر کوئی یہ کہیں کہ مسیح کمرہ میں ہے تو تم یقین نہ کرنا۔

27 ابن آدم ایسے آئے گا کہ اس کے آنے کو تمام لوگ دیکھ سکتے ہیں۔ ابن آدم کا ظہور ایسا ہو گا جیسا کہ آسمان میں بجلی چمکی ہے اور وہ آسمان کے ایک کو نے سے دوسرے کو نے تک دکھا ئی دیتی ہے۔

28 تمہیں یہ بات معلوم ہے کہ جہاں گدھ جمع ہو تی ہیں وہاں مردار چیز ہو تی ہے۔ ٹھیک اسی طرح میرا آنا بھی صاف اور واضح ہو گا۔

29 ان دنوں کی مصیبتوں کے فوراً بعد یہ واقعہ پیش آئے گا:

30 تب ابن آدم کی آمد کی علامت ظاہر ہو گی۔دنیا کے لوگ گر یہ و زاری کریں گے۔آسمان میں بادلوں پر آتے ہوئے تمام لوگ ابن آدم کو دیکھیں گے۔ اور وہ اپنی قوت و جلا ل اور بر کت کے ساتھ آئے گا۔

31 بگل کی اونچی آواز کے اعلان کے ذریعہ ابن آدم اپنے فرشتوں کو زمین کے چاروں طرف بھیجے گا۔ وہ جن کو منتخب کیا ہے فرشتے ان کو زمین کے چاروں طرف سے جمع کریں گے۔

32 انجیر کا درخت ہمیں ایک سبق سکھا تا ہے۔ جب انجیر کے درخت کی شاخیں ہری ہو کر اس میں نرم کونپلیں نکلنی شروع ہو تی ہیں تو تم سمجھ لیتے ہو کہ گرمی کا موسم آنے وا لا ہے۔

33 اسی طرح جب سے تم ان حا لات کو پیش آتے ہوئے دیکھو گے تو سمجھو کہ وہ وقت بالکل قریب ہے۔

34 میں تم سے سچ کہتا ہوں۔ آج کے دور کے لوگوں کی زندگی ہی میں یہ واقعات پیش آئیں گے۔

35 پو ری دنیا زمین وآسمان تباہ ہو جائیں گے۔ لیکن میں نے جن باتوں کو کہا ہے وہ نہیں مٹیں گی۔

36 وہ دن یا وہ وقت کب آئے گا کو ئی نہیں جانتا۔ بیٹے کو اور آسمانی فرشتوں کو وہ دن یا وہ وقت کب آئے گا معلوم نہیں۔صرف باپ کو معلوم ہے۔

37 نوح کے زمانے میں جیسے حا لات پیش آئے تھے ویسے ہی حا لات ابن آدم کے آنے وا لے زمانے میں بھی پیش آئیں گے۔

38 ان دنوں سیلاب سے پہلے لوگ کھاتے بھی تھے پیتے بھی تھے۔لوگ شادی بیاہ کرتے تھے۔ اور اپنے بچوں کی شادیاں بھی کیا کرتے تھے۔ نوح کی کشتی میں سوار ہو کر جانے سے پہلے تک لوگ ایسا ہی کیا کرتے تھے۔

39 ان کو یہ معلوم نہ تھا کہ کیا پیش آنے وا لا ہے۔ پھر بعد میں پانی کا طوفان آیا اور ان تمام لوگوں کو تباہ و برباد کر دیا۔ ابن آدم کے آنے کے وقت بھی ایسا ہی ہو گا۔

40 اگر کھیت میں دو آدمی کام کر رہے ہوں گے تو ایک کو لے لیا جائے گا اور دوسرے کو چھو ڑ دیا جائے گا۔

41 دو عورتیں اگر چکی میں اناج پیس رہی ہوں گی تو ان میں سے ایک کو لے لیا جائے گا۔ اور دوسری کو چھو ڑ دیا جائے گا۔

42 اس وجہ سے ہمیشہ تیار رہو۔ تمہارے خداوند کے آنے کا دن تمہیں معلوم نہ ہو گا۔

43 اس بات کو یاد کرو۔ اگر یہ بات گھر کے مالک کو معلوم ہو کہ چور اس وقت آئے گا تو وہ جاگتا رہے گا اور چور کو گھر میں نقب لگا نے نہ دے گا۔

44 اسلئے تم بھی تیار رہو۔ اور تم سوچ بھی نہ سکو گے کہ ابن آدم آ جائے گا۔

45 عقلمند اور قابل بھروسہ نوکر کون ہوسکتا ہے ؟ وہی نوکر جسے مالک دوسرے نوکروں کو وقت پر کھانا دینے کی ذمہ داری سونپتا ہے۔

46 اس نوکر کو بڑی ہی خوشی ہو گی جبکہ وہ مالک کے دیئے گئے کام کو کرتا رہے اور پھر اسوقت مالک بھی آ جائے۔

47 میں تم سے سچ ہی کہتا ہوں کہ وہ مالک اپنی ساری جائیداد پر اس نوکر کو بحیثیت نگراں کار مقرّر کرتا ہے۔

48 اگر وہ نوکر بے وفا ہو اور وہ یہ سمجھ بیٹھے کہ اس کا مالک جلدی واپس لوٹنے والا نہیں ہے تو اس کے لئے کیا بات پیش آئے گی ؟

49 وہ نوکر دوسرے نوکروں کو مارنا شروع کرے گا۔ اور شرابیوں کی صحبت میں پیتا رہے گا۔

50 اور وہ تیار بھی نہ رہے گا۔ کہ غیر متوقع طور پر اس کا مالک آ جائے گا۔

51 اور وہ اس کو سزا دے کر وہ جگہ جہاں ریا کار ہوں گے اس کو ڈھکیل دے گا۔ اور اس جگہ پر لوگ تکلیف میں مبتلاء ہوں گے اور اپنے دانتوں کو پیسیں گے۔

 

باب : 25

 

1 اس دن آسمان کی بادشاہت کی مثال ایسی ہو گی کہ دس کنواریاں اپنے چراغ لئے ہوئے دولہے سے ملاقات کے لئے گئیں۔

2 ان میں سے پانچ احمق تھیں۔ اور دیگر پانچ عقلمند تھیں۔

3 وہ جو کم عقل لڑ کیاں تھیں اپنے ساتھ مشعلوں کے ضرورت کے مطابق تیل نہ لائیں۔

4 اور جو عقلمند لڑکیاں تھیں وہ اپنی مشعلوں کے لئے حسب ضرورت تیل ساتھ لے لیں۔

5 دولہے کی تشریف آوری میں تا خیر ہو ئی۔ وہ سب تھک کر اونگھتے ہوئے سو گئیں۔

6 کسی نے اعلان کیا کہ آدھی رات گزرنے پر دولہا آ رہا ہے ! آ جاؤ اور اس سے ملاقات کرو۔

7 تب تمام لڑ کیاں ہوشیاری سے اپنی تمام مشعلیں تیار کر لیں۔

8 کم عقلمند لڑ کیاں عقلمند لڑکیوں سے کہنے لگیں کہ تمہارے تیل میں سے تھوڑا سا ہمیں بھی دے دو اس لئے کہ ہماری مشعلوں میں تیل ختم ہو گیا ہے۔

9 عقلمند لڑکیوں نے جواب دیا کہ نہیں ہمارے پاس جو تیل ہے وہ ہمارے اور تمہارے لئے کافی نہ ہو گا۔ اور کہا کہ دکان کو جا کر تھوڑا تیل اپنے لئے خرید لو۔

10 تب پانچ کم عقلمند لڑکیاں تیل خرید نے کے لئے چلی گئیں۔ جب وہ جا رہی تھیں کہ دولہا آ گیا۔ وہ لڑکیاں جو نکلنے کے لئے تیار تھیں دولہے کے ساتھ دعوت میں چلی گئیں۔ پھر بعد دروازہ بند کر دیا گیا۔

11 کم عقلمند لڑکیاں آئیں اور کہنے لگیں کہ جناب جناب اندر جانے کے لئے ہمارے واسطے دروازہ کھول دو۔

12 لیکن دولہے نے جواب دیا، میں تم سے سچ ہی کہتا ہوں کہ تم کون ہو یہ میں نہیں جانتا۔

13 اس وجہ سے تم ہمیشہ تیار رہو۔ اسلئے کہ ابن آدم کے آنے کا دن یا وقت تو تم نہیں جانتے۔

14 آسمانی بادشاہت ایک ایسے آدمی سے مشابہ ہے کہ جو اپنے گھر کو چھو ڑ کر دوسرے مقام پر کسی سے ملاقات کرنے کے لئے سفر کرتا ہو وہ آدمی سفر پر نکلنے سے پہلے اپنے نوکر سے بات کر کے اپنی جائیداد کی نگرانی کرنے کے لئے کہا ہو۔

15 وہ ان نوکروں کی استطاعت کے مطابق ان کو کتنی ذمہ داری دی جائے اس کا اس نے فیصلہ کر لیا۔ اس نے ایک نوکر کو پانچ توڑے اور دوسرے کو دو توڑے دیا۔ تیسرے نوکر کو ایک توڑا دیا۔ پھر وہ دوسری جگہ چلا گیا۔

16 جس نوکر نے پانچ توڑے لیا تھا اس نے فوراً اس رقم کو تجارت میں لگایا۔ اور اس سے مزید پانچ توڑے نفع کمایا۔

17 اور جس نوکر نے دو توڑے پایا تھا اسی طرح اس نے بھی اس رقم کو کاروبار میں لگایا۔ اور دو توڑے کا منافع کمایا۔

18 لیکن جس نے ایک توڑا پایا تھا وہ چلا گیا اور زمین میں ایک گڑھا کھودا اور اپنے آقا کی رقم کو چھپا کر رکھ دیا۔

19 ایک عرصہ دراز کے بعد مالک گھر آیا اور اپنی دی ہو ئی رقم کے بارے میں اپنے نوکروں سے حساب پو چھا۔

20 وہ نوکر جس نے پانچ توڑے پائے تھے اس نے مزید پانچ توڑے اپنے مالک کے سامنے لائے اور کہنے لگا کہ میرے مالک تم نے مجھ پر اعتماد کر کے پانچ توڑے دیئے تھے تو میں نے اس کو کاروبار میں شامل کیا اور دیکھو پانچ توڑے میں نے کمائے ہیں۔

21 مالک نے کہا کہ تو ایک اچھا اور قابل بھروسہ نوکر ہے۔ اس چھو ٹی سی رقم کو اچھے انداز سے استعمال میں لا یا ہے۔ اس وجہ سے میں تجھے اس سے بھی ایک بڑا کام دوں گا۔ اور تو بھی میری خوشی میں شریک ہو جا۔

22 پھر دو توڑے والا نوکر اپنے مالک کے پاس آ کر کہنے لگا کہ میرے مالک ! تو نے مجھے صرف دو توڑے دیئے تھے میں نے اس رقم کو استعمال کیا اور اس سے مزید دو توڑے کمایا ہوں۔

23 مالک نے جواب دیا کہ تو بھی ایک قابل اعتماد اچھا نوکر ہے۔ تو نے اس چھو ٹی سی رقم کو ایک اچھے انداز میں خرچ کیا۔ اس کی وجہ سے میں تجھے اس سے بھی ایک برا کام دوں گا۔ اس لئے تو میری خوشحالی میں شامل ہو جا۔

24 تب ایک توڑا پا نے والا نوکر اپنے مالک کے پاس آ کر کہتا ہے کہ اے میرے مالک ! تو ایک سخت آدمی ہے۔ تو ایسی جگہ سے پا تا ہے جہاں تو بویا ہی نہیں ہے۔ اور جہاں تخم ریزی نہیں کر تا ہے وہاں سے فصل کو کاٹتا ہے۔

25 اس وجہ سے میں نے گھبرا کر تیری رقم کو زمین میں چھپا دیا ہے۔ اور کہا کہ تو نے مجھے جو رقم دے رکھی تھی وہ یہاں ہے اس کو لے لے۔

26 اس پر مالک نے کہا کہ تو ایک سست و لا پرواہ اور برا نوکر ہے اور کیا تجھے یہ بات معلوم نہیں ہے کہ میں تخم ریزی نہ کرنے کی جگہ سے فصل پاتا ہوں اور جہاں بیج نہیں بوتا ہوں وہاں سے فصل کاٹتا ہوں۔

27 اس لئے تجھے چاہئے تھا کہ تو میری رقم کو سود پر دیتا۔ تب اصل رقم کے ساتھ میں سود بھی پا لیتا۔

28 تب مالک نے اپنے دوسرے نوکروں سے کہا کہ اس سے وہ ایک توڑا لے لو اور اس کو دے دو جس نے پانچ توڑے پائے ہیں۔

29 اپنے پاس کی رقم جو کام میں لا تا ہے ہر ایک کو بڑھا کر دیا جائے گا اور جس کسی نے اس کا استعمال نہ کیا تو اس آدمی کے پاس جو بھی رقم ہو گی اسے چھین لی جائے گی۔

30 پھر اس نوکر کے بارے میں یہ حکم دیا کہ بیکار کے نوکر کو باہر اندھیرے میں دھکیل دو جہاں لوگ تکلیف کا ماتم کرتے ہوئے اپنے دانتوں کو پیستے ہوں گے۔

31 ابن آدم دوبارہ آئے گا۔ وہ عظیم جلال کے ساتھ آئے گا۔ ان کے تمام فرشتے ان کے ساتھ آئیں گے۔ وہ بادشاہ ہے اور عظیم تخت پر جلوہ فگن ہو گا۔

32 تمام لوگ زمین پر ابن آدم کے سامنے جمع ہوں گے۔ ایک چرواہا جس طرح اپنی بھیڑوں کو بکریوں سے الگ کرتا ہے ٹھیک اسی طرح وہ ان کو الگ کرے گا۔

33 ابن آدم بھیڑوں کو اپنی داہنی جانب اور بکریوں کو اپنی بائیں جانب کھڑا کرے گا

34 تب بادشاہ اپنی داہنی جانب وا لے لوگوں سے کہے گا کہ آؤ میرے با پ نے تمہارے لئے بڑی بر کتیں دی ہیں۔ آؤ اور خدا نے تم سے جس سلطنت کو دینے کا وعدہ کیا ہے اس کو پا لو۔ وہ سلطنت قیام دنیا کے وجود سے ہی تمہارے لئے تیار کی گئی ہے۔

35 تم اس سلطنت کو حا صل کرو۔ کیوں کہ میں بھو کا تھا۔ اور تم لوگوں نے کھا نا دیا۔میں پیاسا تھا اور تم نے مجھے کچھ پینے کے لئے دیا۔ میں جب اکیلا گھر سے دور تھا تو لوگوں نے مجھے اپنے گھر مہمان بنا یا۔

36 اور میں بغیر کپڑوں سے تھا تو تم نے مجھے پہننے کے لئے کچھ دیا میں بیمار تھا اور تم نے میری بیمار پرسی کی۔ میں قید میں تھا اور تم مجھے دیکھنے کے لئے آئے۔

37 تب نیک اور سچے لوگ کہیں گے اے ہمارے خداوند تجھے بھوکا دیکھ کر ہم نے کب تجھے کھا نا دیا ؟ اور تجھے پیا سا دیکھ کر ہم نے تجھے کب پانی دیا۔

38 اور تجھے تنہا وطن سے دور دیکھ کر ہم نے کب تجھے مہمان بنایا اور کب تجھے بغیر کپڑوں کے دیکھ کر پہننے کے لئے کچھ دیئے۔

39 ہم نے کب تجھے بیمار دیکھا یا قید میں اور تیری خاطر مدد کی۔

40 تب بادشاہ جواب دے گا میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ تم یہاں میرے بندوں کے ساتھ جو کچھ کرتے ہو گویا کہ وہ میرے ساتھ کر نے کے برابر ہے۔

41 پھر بادشاہ نے اپنی داہنی جانب کے لوگوں سے کہا کہ میرے پاس سے دور ہو جاؤ۔ خدا نے تمہیں سزا دینے کا فیصلہ بہت پہلے کر لیا ہے۔ آ گ میں جاؤ جو ہمیشہ جلائے گی۔ وہ آ گ شیطان اور اس کے فرشتوں کے لئے تیار کی گئی تھی۔

42 کیوں کہ میں بھوکا تھا اور تم لوگوں نے مجھے کھا نا نہ دیا۔ اور تم چلے گئے۔ اور میں پیاسا تھا تم لوگوں نے مجھے پینے کے لئے کچھ نہ دیا۔

43 میں تنہا تھا، اور گھر سے دور تھا اور تم لوگوں نے مجھے اپنے گھر میں مہمان نہ ٹھہرایا۔ اور میں کپڑوں کے بغیر تھا لیکن تم لوگوں نے مجھے پہنے کے لئے کچھ نہ دیا۔ میں بیمار تھا اور قید خانے میں تھا اور تم نے میری طرف نظر نہ اٹھا ئی۔

44 تب ان لوگوں نے جواب دیا اے خداوند ہم نے کب دیکھا کہ تو بھو کا اور پیاسا تھا ؟ اور تو کب اکیلا اور گھر سے دور تھا ؟ یا کب ہم نے تجھے بغیر کپڑوں کے یا بیمار یا قید میں دیکھا ؟ تجھے ان تمام با توں کو دیکھنے کے با وجود بھی ہم تیری مدد کئے بغیر کب گئے۔ ؟

45 تب بادشاہ انہیں جواب دے گا میں تم سے سچ کہتا ہوں۔ تم نے یہاں میرے بے شمار بندوں کے لئے کچھ کر نے سے ان کار کیا تو میرے لئے بھی انکار کیا۔

46 پھر برے لوگ وہاں سے نکل جائیں گے۔ اور انہیں روزانہ سزا ملتی رہے گی لیکن نیک و راستباز لوگ ہمیشگی کی زندگی پائیں گے۔

 

باب : 26

 

1 یسوع نے جب ان تمام باتوں کو سنا دیا اور اپنے شاگردوں سے کہا۔

2 تمہیں معلوم ہے کہ دو دن بعد فسح کی تقریب ہے اور یہ بھی کہا کہ اس دن ابن آدم کو صلیب پر چڑھا نے کے لئے دشمنوں کے حوا لے کر دیا جائے گا۔

3 اور ادھر سردار کاہنوں اور بزرگ یہودی قائدین نے اعلیٰ کا ہن کی رہائش گاہ پر اجلاس رکھا تھا اور اس اعلیٰ کا ہن کا نام کا ئفا تھا۔

4 اس اجلاس میں انہوں نے بحث و مباحثہ کیا یسوع کو کس طرح حکمت سے قید کریں اور قتل کریں۔

5 لیکن اہل اجلاس کے ارکان نے کہا، ہم فسح کی تقریب کے موقع پر یسوع کو گرفتار نہیں کرسکتے۔ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ غصہ میں آئیں اور فساد کا سبب بنیں۔

6 جب یسوع بیت عنیاہ میں شمعون کوڑھی کے گھر میں تھے۔

7 تب ایک عورت نے سنگ مر مر کی عطردان میں قیمتی عطر لا ئی اور جب یسوع کھا نا کھا نے کے لئے بیٹھا تو اس کے سر پر اس عطر کو انڈیل دیا۔

8 اس منظر کو دیکھنے والے شاگرد اس عورت پر غصّہ ہوئے اور کہا اس نے اس قیمتی عطر کو کیوں ضائع کیا ؟

9 اور انہوں نے کہا کہ اس کو اچھی قیمت میں بیچ کر اس رقم کو غریب لوگوں میں تقسیم کی جا سکتی تھی۔

10 لیکن یسوع جو اس واقعہ کی وجہ کو سمجھتا تھا اپنے شا گردوں سے کہا، اس عورت کو کیوں تکلیف دے رہے ہو۔ جس نے تو میرے حق میں بہت ہی اچھا کام کیا ہے۔

11 غریب لوگ تو تمہارے ساتھ ہمیشہ رہتے ہی ہیں۔ لیکن میں تو تمہارے ساتھ ہمیشہ نہ رہوں گا۔

12 میرے مرنے کے بعد میرے دفن کی تیا ری کے لئے اس عورت نے میرے جسم پر عطر کو ڈال دیا ہے۔

13 اور کہا کہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ دنیا میں جہاں جہاں خوشخبری سنا ئی جائے گی۔ تو وہاں اس کام کو اس کی یاد میں معلوم کرا یا جائے گا۔

14 تب بارہ شاگردوں میں سے ایک یہوداہ اسکر یوتی تھا وہ سردار کاہنوں کے پاس گیا۔

15 اور اس نے پوچھا، اگر میں یسوع کو پکڑ کر تمہارے حوالے کروں تو تم مجھے کتنے پیسے دو گے۔؟ کاہنوں نے یہوداہ کو تیس چاندی کے سکّے دیئے۔

16 اسی دن سے یہوداہ یسوع کو پکڑوانے کے لئے وقت کے انتظار میں تھا۔

17 فسح کی تقریب کے پہلے دن شاگرد یسوع کے پاس آ کر کہنے لگے کہ ہم تیرے لئے فسح کی تقریب کے کھا نے کا کہاں انتظام کریں ؟

18 یسوع نے کہا، تو شہر میں جا اور میں جس شخص کی نشان دہی کرتا ہوں اس سے مل کر کہنا کہ مقرّرہ وقت قریب ہے۔ اور اس سے یہ بھی کہنا کہ فسح کی تقریب کا کھا نا تیرے گھر میں استاد اپنے شاگردوں کے ساتھ کھائے گا۔

19 شاگردوں نے و یسا ہی کیا جیسا کہ یسوع نے کہا اور فسح کی تقریب کے کھا نے کا انتظام کیا۔

20 شام میں یسوع اپنے بارہ شاگردوں کے ساتھ کھا نا کھا نے بیٹھے تھے۔

21 جب سب کھا نا کھا رہے تھے تو یسوع نے کہا، میں تم سے سچ کہتا ہوں۔ یہاں پر موجودہ بارہ لوگوں میں سے کوئی ایک مجھے دشمنوں کے حوالے کرے گا۔

22 شاگردوں نے اس بات کو سن کر بہت افسوس کیا اور شاگردوں میں سے ہر ایک یسوع سے کہنے لگا، اے خداوند ! حقیقت میں وہ میں نہیں ہوں۔

23 یسوع نے کہا، وہ جس نے میرے ساتھ طباق میں اپنے ہاتھ ڈبویا ہے۔ وہی میرا مخالف ہو گا۔

24 اور کہا کہ صحیفوں میں لکھا ہے کہ ابن آدم وہاں سے نکل جائے گا اور مر جائے گا۔ لیکن وہ جس نے اس کو قتل کے لئے حوالے کیا تھا اس کے لئے تو بڑی خرابی ہو گی۔ اور کہا کہ اگر وہ پیدا ہی نہ ہو تا تو وہ اس کے حق میں بہت بہتر ہو تا۔

25 تب یسوع کو اس کے دشمنوں کے حوالے کر نے والے یہوداہ نے کہا، اے میرے استاد ! یقیناً میں تیرا مخالف نہیں ہوں۔ یہوداہ وہی ہے جس نے یسوع کو دشمنوں کے حوالہ کیا تھا۔ یسوع نے جواب دیا ہاں وہ تو وہی ہے۔

26 جب وہ کھا نا کھا رہے تھے تو یسوع نے روٹی اٹھا لی اور خدا کا شکر ادا کیا اور اس کو توڑ کر کہا، اس کو اٹھا لو اور کھا ؤ، اور اپنے شاگردوں کو یہ کہہ کر دیا کہ یہ میرا جسم ہے۔

27 پھر یسوع نے مئے کا پیالہ اٹھا یا اور اس پر خدا کا شکر ادا کیا اور کہا، ہر کو ئی اس کو پی لے۔

28 نیا معاہدہ کو قائم کرنے کا یہ مئے میرا خون ہے۔ اور یہ بہت سے لوگوں کے گناہوں کی معافی و بخشش کے لئے بہایا جا نے والا خون ہے۔

29 میں اس وقت اس مئے کو نہیں پئیوں گا جب تک میرے باپ کی بادشاہی میں ہم پھر دوبارہ جمع نہ ہوں گے تب میں تمہارے ساتھ اس کو دوبارہ پیوں گا۔ اور یہ نئی مئے ہو گی۔ اس طرح کہتے ہوئے وہ ان کو پینے کے لئے دے دیا۔

30 تب تمام شاگرد فسح کی تقریب کا گیت گا نے لگے پھر اس کے بعد وہ زیتون کے پہاڑ پر چلے گئے۔

31 یسوع نے اپنے شاگردوں سے کہا، آج رات تم سب میرے تعلق سے اپنے ایمان کو ضائع کر لو گے۔صحیفوں میں لکھا ہے:

32 لیکن میں مر نے کے بعد پھر موت سے جی اٹھوں گا۔ تب میں گلیل جاؤں گا تمہارے وہاں پہنچ نے سے پہلے ہی میں وہاں رہوں گا۔

33 پطرس نے جواب دیا، ہو سکتا ہے کہ دوسرے تمام شاگرد تیرے تعلق سے اپنے ایمان کو ضائع کر لیں۔ لیکن میں تو ایسا ہر گز نہ کروں گا۔

34 میں تجھ سے سچ کہتا ہوں آج رات مرغ بانگ دینے سے پہلے تو میرے با رے میں تین مرتبہ کہے گا کہ میں تو اسے جانتا ہی نہیں۔

35 لیکن پطرس نے کہا، میرے لئے تیرے ساتھ مرنا گوارہ ہو گا مگر تیرا ان کار پسند نہ ہو گا۔ اسی طرح تمام شاگردوں نے بھی یہی کہا۔

36 پھر اس کے بعدیسوع اپنے شاگردوں کے ساتھ گتسمنی نام کے مقام کو گئے۔ تب یسوع نے اپنے شاگردوں سے کہا، یہیں بیٹھے رہنا میں وہاں جا کر دعا کرتا ہوں۔

37 یسوع پطرس اور زبدی کے دونوں بیٹوں کو ساتھ لے کر گیا۔تب یسوع بہت افسوس کرتے ہوئے شکستہ دل ہو کر ان سے کہا۔،

38 میری جان غم سے بھر گئی۔ اور میرا قلب حزن و ملا ل سے پھٹا جا رہا ہے۔ اور کہا کہ تم سب یہیں پر میرے ساتھ بیدار رہو۔

39 تب یسوع ان سے تھوڑی دور جا کر زمین پر منھ کے بل گرے اور دعا کی اے میرے باپ ! اگر ہو سکے تو غموں کا یہ پیالہ مجھے نہ دے۔تو اپنی مرضی سے جو چا ہے کر۔ اور میری مرضی سے نہ کر

40 پھر اس کے بعد یسوع اپنے شاگردوں کے پاس لوٹ گئے۔ان کو سوتے ہوئے دیکھ کر اس نے پطرس سے کہا، کیا تمہارے لئے میرے ساتھ ایک گھنٹہ بیدار رہنا ممکن نہیں ؟

41 بیدار رہتے ہوئے دعا کرو تا کہ آزما ئش میں نہ پڑو اور کہا روح تو آمادہ ہے لیکن جسم کمزور ہے۔

42 یسوع دوسری مرتبہ دعا کرتے ہوئے تھوڑی دور تک گئے اور کہے، اے میرے باپ! اگر تو غموں کا پیالہ مجھ سے دور کرنا نہیں چاہتا اور اگر مجھے یہ پینا ہی پڑے گا تو تیری مرضی سے ایسا ہو نے دے۔

43 پھر جب یسوع اپنے شاگردوں کے پاس واپس لوٹے تو وہ کیا دیکھتے ہیں کہ وہ سو رہے ہیں۔اور ان کی آنکھیں بہت تھکی ہو ئی تھیں۔

44 اس طرح سے یسوع ایک بار پھر ان کو چھوڑ کر کچھ دور جانے کے بعد تیسری مرتبہ مزید اسی طرح دعا کر نے لگے۔

45 تب یسوع نے اپنے شاگردوں کے پاس واپس لوٹ کر کہا، کیا تم ابھی تک نیند اور آرام کر رہے ہو؟ابن آدم کو گنہگاروں کے حوا لے کر نے کا وقت قریب آ گیا ہے۔

46 کھڑے ہو جاؤ!ہمیں جا نا ہو گا۔ اور مجھے دشمنوں کے حوا لے کر نے والا آدمی یہاں پہنچ گیا ہے۔

47 یسوع باتیں کر ہی رہے تھے کہ یہوداہ وہاں آ گیا۔ اور یہوداہ ان بارہ شاگردوں میں سے ایک تھا۔سردار کاہنوں اور بزر گ یہودی قائدین کی طرف سے بھیجے ہوئے کئی لوگ اس کے ساتھ تھے۔ وہ چھری، چاقو، تلواریں اور لاٹھیاں لئے ہوئے تھے۔

48 یہوداہ نے ان کو اشارہ کیا اس طرح وہ جان گئے کہ یسوع کون ہے جسے میں چوم لوں وہی یسوع ہے اس کو گرفتار کرو۔

49 اسی وقت یہوداہ نے یسوع کے پاس جا کر اسے سلام کرتے ہوئے اس کو چوم لیا۔

50 تب یسوع نے اس سے کہا، اے دوست ! تو وہی کر جس کام کو کرنے آیا ہے۔ فوراً وہ سبھی لوگ آئے اور یسوع کو پکڑا اور گرفتار کر لیا۔

51 جب یہ ہو رہا تھا یسوع کے ساتھیوں میں سے ایک نے اپنی تلوار کو نکالا اعلیٰ کا ہن کے نوکر کو ما را اور اس کا کان کاٹ دیا۔

52 یسوع نے اس سے کہا، تو اپنی تلوار کو میان میں رکھ دے تلوار کا استعمال کر نے والے لوگ تلوار ہی سے مرتے ہیں۔

53 یقیناً تم جانتے ہو کہ اگر میں اپنے باپ سے عرض کرتا تو وہ میرے لئے فرشتوں کی فوج کی بارہ ٹکڑیوں کو بلکہ اس سے بھی زیادہ میرے بھیجا ہو تا۔

54 اور کہا کے جس طرح صحیفوں میں لکھا ہوا ہے اس کو اسی طرح ہونا چاہئے۔

55 تب یسوع نے ان لوگوں سے کہا تم مجھے ایک مجرم کی طرح قید کر نے کے لئے تلواریں اور لاٹھیاں لئے ہوئے یہاں آئے ہو۔ جب میں ہر روز ہیکل میں بیٹھ کر تعلیم دیتا تھا تب تم نے مجھے قید نہ کیا۔

56 اور کہا کہ نبیوں نے جو کچھ لکھا ہے وہ پو را ہونے کے لئے یہ سب کچھ ہوا ہے۔ تب شاگرد اسے چھو ڑ  کر بھاگ گئے۔

57 یسوع کو قید کر نے وا لے اسے اعلیٰ کا ہن کے گھر لے گئے۔وہاں پر معلمین شریعت اور یہودیوں کے بزرگ قائدین سب ایک جگہ جمع تھے۔

58 یسوع کا کیا حشر ہو گا اس بات کو دیکھنے کے لئے پطرس اس کو دور سے دیکھتے ہوئے اور پیچھے چلتے ہوئے اس اعلیٰ کا ہن کے بنگلہ کے آنگن میں آ کر سنتری کے ساتھ بیٹھ گیا۔

59 سبھی سردار کا ہن اور یہودیوں کی نسل کے لوگ یسوع کو سزائے موت دینے کے لئے ضرو ری جھو ٹی گواہیاں ڈھونڈیں۔

60 کئی لوگ آتے رہے اور یسوع کے بارے میں جھوٹے واقعات کہنے لگے۔لیکن یسوع کو قتل کر نے کے لئے کو ئی معقول وجہ تنظیم والوں کو نہ ملی۔تب دو آدمی آئے۔

61 اور کہنے لگے کہ یہ آدمی کہتا ہے کہ میں ہیکل کو منہدم کر کے پھر تین ہی دنوں میں نئی تعمیر کروں گا۔

62 اعلیٰ کاہن نے کھڑے ہو کر یسوع سے کہا، یہ لوگ تجھ پر جن الزامات کو لگا رہے ہیں ان کے بارے میں تو کیا کہے گا ؟اور پوچھا کہ کیا جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ صحیح ہے ؟

63 لیکن یسوع خاموش رہے۔ اعلیٰ کاہن نے دوبارہ یسوع سے پوچھا، میں زندہ اور باقی رہنے وا لے خدا کے نام پر قسم دے کر پوچھ رہا ہوں ہمیں بتا کہ کیا تو خدا کا بیٹا مسیح ہے ؟

64 یسوع نے کہا، ہاں تیرے کہنے کے مطابق وہ میں ہی ہوں۔ لیکن میں تجھ سے کہتا ہوں کہ اب تم ابن آدم کو خدا کے دائیں جانب بیٹھا ہوا اور آسمان میں بادلوں پر بیٹھا ہوا دیکھو گے۔

65 اعلیٰ کا ہن نے جب یہ سنا تو بہت غصہ ہوا اور اپنے کپڑے پھاڑ لئے اور کہا، یہ شخص خدا سے گستاخی کرتا ہے اب اس کے بعد ہمیں کسی اور گواہی کی ضرورت باقی نہیں رہی اب خدا سے کئی گستاخی کے الزام کو تم نے اس سے سنا ہے۔

66 تم کیا سوچتے ہو ؟یہودیوں نے جواب دیا، یہ مجرم ہے اور اس کو تو مرنا ہی چاہئے۔

67 تب لوگوں نے اس جگہ یسوع کے چہرے پر تھوک دیا۔ اسے گھونسا ما رے اور گال پر طمانچہ رسید کئے۔

68 انہوں نے کہا، تو ہمیں دکھا کہ تو نبی ہے۔ اور اے مسیح ! ہمیں بتا کہ تجھے کس نے ما را۔

69 اس وقت پطرس آنگن میں بیٹھا ہوا تھا۔ ایک خادمہ پطرس کے پاس آئی اور کہنے لگی۔، تو وہی ہے جو گلیل میں یسوع کے ساتھ تھا۔

70 لیکن پطرس نے سب کے سامنے انکار کرتے ہوئے جواب دیا، تو جو کہہ رہی ہے میں اس سے بالکل واقف نہیں ہوں۔

71 تب پطرس نے آنگن کو چھو ڑا۔ پھاٹک کے پاس ایک اور لڑکی نے اسے دیکھا۔لڑکی نے وہاں پر مو جود لو گوں سے کہا، یہ آدمی یسوع ناصری کے ساتھ تھا۔

72 پطرس نے پھر دوبارہ کہا کہ میں یسوع کے ساتھ نہیں تھا۔اس نے کہا، میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اس آدمی کو جانتا تک نہیں ہوں۔

73 تھوڑی دیر بعد وہاں کھڑے چند لوگ پطرس کے قریب جا کر کہنے لگے یسوع کے پیچھے چلے آنے والے لوگوں میں سے تو بھی ایک ہے اور اس بات کا اندازہ خود تیری گفتگو سے ہو رہا ہے۔

74 تب پطرس خود پر لعنت بھیجتے ہوئے قسم کھا نے لگا، اور کہنے لگا میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یسوع نام کے آدمی کو میں تو جانتا ہی نہیں ہوں۔ اسی دوران مرغ نے بانگ دی۔

75 پطرس کو یسوع کی بات یاد آئی جو کہ اس نے کہا تھا، مرغ کے بانگ دینے سے پہلے تو میرا تین بار ان کار کرے گا۔ پطرس باہر گیا اور اس بات کو یاد کر کے ز ا رو قطار رو نے لگا۔

 

باب : 27

 

1 دوسرے دن صبح تمام سردار کا ہن اور بڑے لوگوں کے بڑے قائدین ایک ساتھ ملے اور یسوع کو قتل کر نے کا فیصلہ کر لیا۔

2 وہ اس کو زنجیروں میں جکڑ کر گور نر پیلا طس کے پاس لے گئے اور اس کے حوالے کیا۔

3 یہوداہ نے دیکھا کہ انہوں نے یسوع کو مارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہوداہ وہی تھا جس نے یسوع کو اس کے دشمنوں کے حوالے کیا تھا۔

4 جب یہوداہ نے دیکھا کہ کیا ہونے والا ہے۔ اس نے اپنے کئے پر نہایت پچتایا۔ اس طرح وہ تیس چاندی کے سکّہ لے کر سردار کاہنوں اور بزرگوں کے پاس آیا۔ اور بے گناہ کو قتل کر نے کے لئے تمہارے حوالے کر دیا ہے۔ یہودی قائدین نے جواب دیا، ہمیں اس کی پر واہ نہیں ! وہ تو تیرا معاملہ ہے ہمارا نہیں۔

5 تب یہوداہ نے اس رقم کو ہیکل میں پھینک دیا اور وہاں سے جا کر خود ہی پھانسی لے لی۔

6 سردار کاہنوں نے ہیکل میں پڑے چاندی کے سکّے چنے اور کہا کہ وہ رقم جو قتل کے لئے دی گئی ہو اس کو ہیکل کی رقم میں شامل کر نا یہ ہماری مذہبی شریعت کے خلاف ہے۔

7 اسلئے انہوں نے اس رقم سے کمہار کا کھیت نام کی زمین خرید لینے کا فیصلہ کیا۔ یروشلم کے سفر پر آنے والے اگر کو ئی مر جائے تو ان کو اس کھیت میں دفن کر نا طے پایا۔

8 یہی وجہ ہے کہ اس کھیت کو آج بھی خون کا کھیت کہا جاتا ہے۔

9 اس طرح یرمیاہ نبی کی کہی ہوئی بات پوری ہوئی:

10 خداوند نے مجھے جیسا حکم دیا تھا۔ اس کے مطابق انہوں نے چاندی کے تیس سکّوں سے کمہار کا کھیت خرید لیا۔

11 یسوع کو حاکم پیلا طس کے سامنے کھڑا کیا گیا پیلا طس نے اس سے پو چھا، کیا تو یہودیوں کا بادشاہ ہے ؟ یسوع نے جواب دیا، ہاں تیرے کہنے کے مطابق وہ میں ہی ہوں۔

12 سردار کاہنوں اور یہودیوں کے بڑے قائدین نے جب یسوع کی شکایت کی تو وہ خاموش تھا۔

13 اس وجہ سے پیلا طس نے یسوع سے پو چھا، لوگ تیرے تعلق سے جو شکایت کر رہے ہیں ان کو سنتے ہوئے تو جواب کیوں نہیں دیتا ؟

14 اس کے باوجود یسوع نے پیلا طس کو کو ئی جواب نہیں دیا۔ اور پیلا طس کو اس بات سے بہت تعجب ہوا۔

15 ہر سال فسح کی تقریب کے موقع پر لوگوں کی خواہش کے مطابق حاکم کا کسی ایک قیدی کو چھوڑنا اس زمانہ کا رواج تھا۔

16 اس دور میں ایک شخص قید خانہ میں تھا جو نہایت بد نام تصور کیا جاتا تھا۔معروف قیدی جیل میں تھا اس کا نام بربّا تھا۔

17 لوگ پیلاطس کی رہائش گاہ کے پاس جمع تھے۔ پیلاطس نے ان سے پوچھا، میں تمہارے لئے کس قیدی کو رہا کروں ؟ بربّا کو یا مسیح کہلا نے والے یسوع کو۔

18 پیلاطس جانتا تھا کہ لوگ یسوع کو حسد سے پکڑوائے ہیں۔

19 پیلاطس جب فیصلہ کے لئے بیٹھا ہوا تھا تو اس کی بیوی آئی اور ایک پیغام بھیجا۔ اس آدمی کو کچھ نہ کر وہ مجرم نہیں ہے اس کے تعلق سے پچھلی رات میں خواب میں بہت تکلیف اٹھائی ہوں یہی وہ پیغام تھا۔

20 لیکن سردار کاہنوں اور بزرگ یہودی قائدین نے بربّا کے چھٹکا رے کے لئے اور یسوع کو قتل کر نے کے لئے لوگوں کو اکسایا کہ وہ اس بات کی گزارش کر لیں۔

21 پیلاطس نے پو چھا، میں تمہارے لئے کس کو رہا کروں ؟ بربا گویا یسوع کو لوگوں نے بربّا کی تائید میں جواب دیا۔

22 پیلاطس نے کہا، یسوع کو جو اپنے آپ کو مسیح پکارتا ہے میں کیا کرو ں۔ لوگوں نے جواب دیا اس کو صلیب پر چڑھا دو۔

23 پیلا طس نے ان سے پو چھا، تم اس کو صلیب پر چڑھا نے کیوں کہتے ہو اور اس کا کیا جرم ہے۔ لوگ اونچی آواز میں چیختے ہوئے کہنے لگے اس کو صلیب پر چڑھا دو۔

24 لوگوں کے خیالات کو بدلنا مجھ سے ممکن نہیں ہے۔ اس بات کو جانتے ہوئے کہ لوگ فساد پر اتر آئے ہیں اسلئے پیلاطس نے تھوڑا سا پانی لیا اور تمام لوگوں کے سامنے اپنے ہاتھوں کو دھوتے ہوئے کہا، میں اس آدمی کی موت کا ذمہ دار نہیں ہوں۔ کیوں کہ تم ہی لوگ ہو جو اس کی موت کا ذمہ دار ہو۔

25 تمام لوگوں نے جواب دیا، اس کی موت کے ہم ہی ذمہ دار ہیں۔ اور اس کی موت کے لئے بطور سزا کچھ مقّرر ہو تو اس کو ہم اور ہماری اولاد بھگت لیں گے۔

26 تب پیلاطس نے بربّا کو رہا کیا اور یسوع کو کوڑوں سے پٹوایا اور صلیب پر چڑھا نے کے لئے سپاہیوں کے حوالے کر دیا۔

27 پیلا طس کے سپا ہی یسوع کو شاہی محل میں لے گئے۔ اور تمام سپاہیوں نے یسوع کو گھیر لیا۔

28 اس کے کپڑے اتار دئیے اور اس کو قر مزی چوغہ پہنا یا۔

29 کانٹوں کی بیل سے بنا ہوا ایک تاج اس کے سر پر رکھا۔ اور اس کے دائیں ہا تھ میں چھڑی دی۔ تب سپا ہی یسوع کے سامنے جھک گئے۔ اور یہ کہتے ہوئے مذاق کر نے لگے، تجھ پر سلام ہوا ے یہودیوں کے بادشاہ۔

30 سپاہیوں نے یسوع پر تھو کا تب اس کے ہاتھ سے وہ چھڑی چھین لی۔ اور اس کے سرپر مار نے لگے۔

31 اس طرح مذاق اڑا نے کے بعد اس کا چوغہ نکا ل دئیے اور اس کے کپڑے دوبارہ اسے پہنا دئیے اور صلیب پر چڑھا نے کے لئے لے گئے۔

32 سپا ہی یسوع کے ساتھ شہر سے با ہر جا رہے تھے۔سپاہیوں نے زبردستی ایک اور شخص کو یسوع کے لئے صلیب اٹھا نے پر زور دیا۔ اس کا نام شمعون تھا جو کرینی سے تھا۔

33 وہ گلگتا کی جگہ پہنچے۔(گلگتا جس کے معنی کھوپڑی کی جگہ )

34 سپا ہیوں نے گلگتا میں اس کوپینے کے لئے مئے دی۔اور اس مئے میں درد دور کر نے کی دوا ملا ئی گئی تھی۔ یسوع نے مئے کا مزہ چکھا لیکن اسے پینے سے انکار کر دیا۔

35 سپاہیوں نے یسوع کو صلیب پر کیل سے ٹھونک دیا۔ پھر اس کی پوشاک حاصل کر نے کے لئے آپس میں قرعہ اندازی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

36 جبکہ سپاہی یسوع کی پہرہ داری کرتے ہوئے وہیں پر بیٹھے رہے۔

37 اس کے علا وہ اس پر جو الزام تھو پا گیا تھا اس الزام کو لکھ کر اس کے سر پر لگایا گیا۔ اور وہ الزام یہی تھا: یہ یسوع ہے جو یہودیوں کا بادشاہ ہے۔

38 یسوع کے پہلو میں دو چوروں کو بھی صلیب پر چڑھایا گیا تھا۔ ایک چور کو اس کی داہنی جانب اور دوسرے کو بائیں جانب مصلوب کیا گیا

39 راستے پر گزرنے والے لوگ سر ہلاتے ہوئے اس کا ٹھٹھا کرتے رہے۔

40 اور کہتے،تو نے کہا کہ ہیکل کو منہدم کر سکے گا۔ اور تین دنوں میں دوبارہ تعمیر کرے گا۔ بس خود کو بچا ! اگر تو حقیقت میں خدا کا بیٹا ہے تو صلیب سے نیچے اتر کر آ جا۔

41 کاہنوں کے رہنما معلمین شریعت اور معزز یہودی قائدین وہاں پر موجود تھے۔ وہ بھی دیگر لوگوں کی طرح یسوع کا ٹھٹھا کر نے لگے۔

42 وہ کہتے تھے اس نے دوسرے لوگوں کو بچا یا۔ لیکن خود کو بچا نہیں سکا ! لوگ کہتے ہیں کہ یہ اسرائیل کا بادشاہ ہے۔ اگر یہ بادشاہ ہے تو اس کو چاہئے کہ یہ صلیب سے نیچے اتر کر آئے تب ہم اس پر ایمان لائیں گے۔

43 اسنے خدا پر بھروسہ کیا اسلئے خدا ہی اب اس کو بچائے اگر واقعی خدا کو اس کی ضرورت ہو۔ وہ خود کہتا ہے میں خدا کا بیٹا ہوں۔

44 اس طرح یسوع کی داہنی اور بائیں جانب مصلوب کئے گئے چوروں نے بھی اس کے بارے میں بری باتیں کہیں۔

45 اس دن دوپہر بارہ بجے سے تین بجے تک ملک بھر میں اندھیرا چھا گیا تھا۔

46 تقریباً تین بجے کے وقت میں یسوع نے زور دار آواز میں چیختے ہوئے کہا تھا کہ ایلی ایلی لما شبقتنی؟ یعنی اے میرے خدا، اے میرے خدا مجھے اکیلا کیوں چھوڑ دیا؟۔

47 وہاں پر کھڑے چند لوگوں نے اس کو سن کر کہا یہ ایلیاہ کو پکارتا ہے۔

48 ان میں سے ایک دوڑے ہوئے گیا اور اسپنچ لا یا اور اس میں سرکہ ڈبو کر بھر دیا اور اس کو ایک چھری سے باندھ دیا اور اسی چھری سے اسے اسپنچ کو یسوع کو دیا تا کہ وہ اسے پی لے۔

49 لیکن دوسرے لوگوں نے کہا کہ اس کے بارے میں فکر مند نہ ہوں کیوں کہ ہم یہ دیکھیں گے کہ کیا اس کی حفاظت کے لئے ایلیاہ آئے گا ؟

50 تب یسوع پھر زور دار آواز میں چیخ کر جان دے دی۔

51 پھر ہیکل کا پر دہ اوپری حصّہ سے نیچے کی جانب پھٹ کر دو حصوں میں بٹ گیا۔ اور زمین دہل گئی اور پتھر کی چٹانیں ٹوٹ گئیں۔

52 قبریں کھل گئیں مرے ہوئے کئی خدا کے لوگ قبروں سے زندہ ہو کر اٹھے۔

53 وہ لوگ قبروں سے باہر آئے یسوع پھر دوبارہ جی اٹھا اور وہ لوگ مقدس شہر کو چلے گئے۔ اور کئی لوگوں نے انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

54 سپہ سالار اور سپاہی جو یسوع کی نگہبانی کر ر ہے تھے۔ زلزلہ اور چشم دید واقعات کو دیکھ کر گھبرائے اور کہنے لگے کہ حقیقت میں وہ خدا کا بیٹا تھا۔

55 کئی عورتیں جو گلیل سے یسوع کے پیچھے پیچھے اس کی خدمت کر نے کے لئے آئی ہو ئی تھیں دور سے کھڑی دیکھ رہی تھیں۔

56 مریم مگدلینی یعقوب اور یوسف کی ماں مریم اور یوحنا و یعقوب کی ماں بھی وہاں تھیں۔

57 اس شام مالدار یوسف یروشلم کو آیا۔ یہ ارمتیاہ شہر کا باشندہ تھا وہ یسوع کا شاگرد تھا۔

58 یہ پیلا طس کے پاس گیا اور اس نے یسوع کی لاش اس کے حوالے کر نے کی گزارش کی۔ اور پیلا طس نے سپاہیوں کو حکم دیا کہ وہ یسوع کی لاش کو یوسف کے حوالے کریں۔

59 یوسف لاش کو لے کر اور اس کو نئے سوتی کپڑے میں لپیٹا۔

60 اور اس نے چٹان کے نیچے زمین میں جو قبر کھدوائی تھی اس میں رکھ دی۔ اور قبر کے منھ پر ایک بڑا پتھّر کو لڑکا کر چلا گیا۔

61 مریم مگدلینی اور ایک دوسری عورت مریم اس جگہ قبر کے قریب بیٹھی ہو ئی تھیں۔

62 اگلے روز جو تیاری کا دوسرا دن تھا گزر جانے کے بعد تمام سردار کاہن فریسی پیلاطس سے ملے۔

63 اور کہا کہ وہ دھوکہ باز جب زندہ تھا۔ اور کہا تھا، تین دن بعد میں دوبارہ جی اٹھوں گا یہ بات اب تک ہمیں یاد ہے۔

64 اس لئے تین دن تک اس قبر کی سختی سے نگرانی کا حکم دو اسلئے کہ اس کے شاگرد اس کی لاش کو چرا کر لے جائیں۔ اور لوگوں سے یہ کہیں گے کہ وہ زندہ ہو کر قبر سے اٹھ گیا ہے۔ اور یہ پچھلا دھو کہ پہلے سے بھی برا ہو گا۔

65 تب پیلاطس نے حکم دیا، تم چند سپاہیوں کو ساتھ لے جاؤ اور جس طرح چاہتے ہو قبر پر پو ری چوکسی کے ساتھ نگرانی کرو۔

66 وہ گئے اور قبر کے منھ پتھّر سے مہر کر کے سپاہیوں کی نگرانی میں وہاں پر سخت پہرہ بٹھا دیئے۔

 

باب : 28

 

1 سبت کا دن گزر گیا۔ یہ ہفتے کے پہلے دن کا سویرا تھا۔مریم مگدلینی اور ایک دوسری عورت مریم قبر کو دیکھنے کے لئے آئیں۔

2 تب خوفناک زلزلہ آیا۔ خداوند کا ایک فرشتہ آسمان سے اتر کر آیا۔ وہ فرشتہ قبر کے قریب جا کر منھ سے پتھّر کی اس چٹان کو لڑھکایا اور اس چٹان پر بیٹھ گیا۔

3 وہ فرشتہ بجلی کی چمک کی طرح تابناک تھا۔ اور اس کی پو شاک برف کی طرح سفید اور صاف و شفاف تھی۔

4 قبر کی نگرانی پر متعین سپاہیوں نے جب فرشتہ کو دیکھا تو بہت خوفزدہ ہوئے اور ڈر کے مارے کانپتے ہوئے مر دے کی طرح ہو گئے۔

5 فرشتہ نے ان خواتین سے کہا، تم گھبراؤ مت کیوں کہ میں جانتا ہوں کہ تم مصلوب یسوع کو تلاش کر رہی ہو۔

6 اب یسوع تو یہاں نہیں ہے۔ اسلئے کہ وہ اپنے کہنے کے مطابق دوبارہ جی اٹھا ہے۔ آؤ اور جہاں اس کی لاش رکھی ہوئی تھی اس جگہ کو دیکھو

7 جلدی کرو اور اس کے شاگردوں سے جا کر کہو ان سے کہو کہ یسوع دوبارہ جی اٹھا ہے۔ اور وہ گلیل کو جا رہا ہے۔ تم سے پہلے ہی وہ وہاں رہے گا۔ تم اس کو وہاں دیکھو گے۔ پھر سے فرشتے نے کہا،

8 فوراً وہ عورتیں کچھ خوف کے ساتھ اور قدرے خوشی و مسرت کے ساتھ قبر کی جگہ سے چلی گئیں۔ پیش آئے ہوئے واقعات کو شاگردوں سے سنانے کے لئے وہ دوڑی جا رہی تھیں۔

9 یسوع فوراً ان کے سامنے آگیا اور کہنے لگا تمہیں مبارک ہو۔ تب وہ عورتیں یسوع سے قریب ہوئیں اور اس کے پیروں پر گر کر اس کی عبادت کی۔

10 یسوع نے ان عورتوں سے کہا، تم گھبراؤ مت میرے بھائیوں کے پاس جاؤ اور ان کو گلیل میں آنے کے لئے کہہ دو اسلئے کہ وہ وہاں پر میرا دیدار کریں گے

11 وہ عورتیں شاگردوں کو با خبر کرنے کے لئے چلی گئیں۔ اور ادھر قبر پر نگرانی کر نے والے چند سپا ہی شہر میں جا کر پیش آئے ہوئے سارے حالات سردار کاہنوں کو سنائے۔

12 تب کاہنوں کے رہنما نے بڑے اور معزز یہودیوں سے ملاقات کر کے گفتگو کر نے لگے اور ان سے جھوٹ کہلوانے کے لئے ایک بڑی رقم بطور رشوت دینے کی بھی تدبیر سوچنے لگے۔

13 انہوں نے سپاہیوں سے کہنا شروع کیا اور کہا، لوگوں سے یہ کہو کہ رات کے وقت جب ہم نیند میں تھے تو یسوع کے شاگرد آئے اور اس کی لاش کو چرا لے گئے۔

14 اور کہا کہ اگر حاکم کو یہ بات معلوم بھی ہو جائے تو ہم اس کو مطمئن کر دیں گے اور تم کو کسی قسم کی مصیبت نہ پہنچے اس کا انتظام کریں گے۔

15 سپاہی رقم لے لئے اور ان کے کہنے کے مطابق کر گزرے۔ یہ قصّہ آج بھی یہودیوں میں عام ہے۔

16 وہ گیارہ شاگرد گلیل جا کر اس پہاڑ پر گئے جہاں یسوع نے انہیں جانے کے لئے کہا تھا۔

17 پہاڑ پر شاگردوں نے یسوع کو دیکھا۔ انہوں نے اس کی عبادت کی۔ لیکن ان میں سے بعص شاگرد نے حقیقی یسوع کے ہو نے کو تسلیم نہ کیا۔

18 اس لئے یسوع ان کے پاس آئے اور کہنے لگے، آسمان کا اور اس زمین کا سارا اختیار مجھے دیا گیا ہے۔

19 اس وجہ سے تم جاؤ اور اس دنیا میں بسنے والے تمام لوگوں کو میرے شاگرد بناؤ۔ باپ کے بیٹے کے اور مقدس روح کے نام پر ان سب کو بپتسمہ دو۔

20 میں تم کو جن تمام باتوں کے کر نے کا حکم دیا ہوں اس کے مطابق لوگوں کو فرمانبرداری کر نے کی تعلیم دو۔ اور کہا،میں رہتی دنیا تک تمہارے ساتھ ہی رہوں گا۔

٭٭٭

ماخذ:

http://gospelgo.com

تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید